Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کا شہباز شریف کو خط، چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے لیے تین نام بھی پیش،شیخ رشید کی بات بھی سچی ثابت ہوگئی

    وزیراعظم کا شہباز شریف کو خط، چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے لیے تین نام بھی پیش،شیخ رشید کی بات بھی سچی ثابت ہوگئی

    اسلام آباد: وزیراعظم کا شہباز شریف کو خط، چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے لیے تین نام بھی پیش کردیئے،شیخ رشید کی بات بھی سچی ثابت ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے لیے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کو ایک خط لکھا ہے جس میں تین نام تجویز کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملک میں الیکشن کمیشن کے سربراہ کی تقرری کوغیرمتنازعہ اورمتفقہ بنانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جو تین نام بھجوائے گئے ہیں ان میں سابق وفاقی سیکرٹری جمیل احمد، سابق سیکرٹری فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجا کے نام شامل ہیں۔

    اسلام آباد سےذرائع کے مطابق نئے ناموں میں صرف سکندر سلطان راجا شامل ہے، سکندر سلطان کا نام بابر یعقوب کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو یہ خط15جنوری کو لکھا، وزیر اعظم عمران خان کا خط مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لندن بھجوا دیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ با معنی مذاکرات کے لیے آپ کو خط لکھ رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عرصہ سے زیر التوا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں، آپ کو ازسر نو تشکیل کیا گیا پینل بھیج رہا ہوں۔اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

    شیریں مزاری کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے نئے نام پیش کرنا تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ اجلاس میں پنجاب اور سندھ سے الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کے لیے ناموں پر بھی کوئی پیشرفت نہ ہوئی۔میڈیا سے گفتگو میں حکومتی رکن اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی نام آج شام تک اپوزیشن کو بجھوا دئیے جائیں، بلوچستان یا سندھ میں سے ایک نام حکومت اور ایک اپوزیشن سے ہو نے پر اتفاق رائے پیدا کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف شیخ رشید کا یہ دعویٰ بھی سچ ثابت ہوتے نظرآرہا ہے کہ شہباز شریف تو اندر سے ہمارا آدمی ہے اوروہ ن لیگ کے ساتھ شہباز شریف کے سیاستی تعلقات ہیں لیکن دل عمران خان کے ساتھ جڑا ہوا ہے، یہی وجہ ہےکہ بعض حلقے کہہ رہے ہیں کہ شہباز شریف عمران خان کی طرف سے لکھے گئے خط کا احترام کرتے ہوئے ان میں سے ایک نام پرراضی ہوجائیں گے

  • چند گھنٹوں میں‌ ہی نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے نام سے درجنوں فیک ٹویٹر اکاؤنٹس ، ہزاروں فالوورز

    چند گھنٹوں میں‌ ہی نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے نام سے درجنوں فیک ٹویٹر اکاؤنٹس ، ہزاروں فالوورز

    چند گھنٹوں میں‌ہی نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے نام سے درجنوں فیک ٹویٹر اکاؤنٹس ، ہزاروں فالوورز

    باغی ٹی وی نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے نام سے ٹویٹر پر کئی فیک اکاؤنٹ بن گئے.واضح رہےکہ چند گھنٹوں میں یہ اکاؤنٹ کام کرنےلگے اور ان کے فالوورز بھی ہزاروں میں ہو گئے. نئے فوجی ترجمان کے 10 ہزار سےزائد فالورز چند گھنٹوں میں‌ہو گئے، فیک اکاؤنٹ معروف شخصیات کے نام سے کافی پائے جاتے ہیں. اسی طرح ڈاکٹرعبدالقدیر کا فیک اکاؤنٹ چلتا رہا اور اب بھی چل رہا ہے.اس بات یہ بھی اندازہ ہوتا ہےکہ پاک فوج پاکستانی عوام میں کتنی معروف اور دل کے قریب ہے لوگ اپنے فالوورز کے لیے فیک اکاؤٹ کا سہارہ لیتےہیں.
    https://twitter.com/dgisproffocial
    https://twitter.com/MajGen_Babur

    https://twitter.com/GenIftikhar
    ان کے علاوہ اور بھی اکاؤنٹس معروف ہیں.
    واضح‌رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کی، انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے بھی گریجویشن کی۔ میجر جنرل بابر افتخار نے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے بھی گریجویشن کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے آرمر بریگیڈ میں بطور بریگیڈ میجر خدمات انجام دیں، وہ شمالی وزیرستان کی ایک انفنٹری ڈویژن میں بطور بریگیڈ اسٹاف خدمات انجام دیتے رہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کور ہیڈ کوارٹر میں چیف آف اسٹاف بھی رہے، آپریشن ضرب عضب میں میجر جنرل بابر نے آرمرڈ بریگیڈ اور انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی۔میجر جنرل بابر افتخار پاکستان ملٹری اکیڈمی اور این ڈی یو اسلام آباد کے فیکلٹی ممبر رہے، ڈی جی آئی ایس پی آر بننے سے قبل میجر جنرل بابر افتخار آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کر رہے تھے۔تاہم ابھی تک ڈی جی آئی ایس پی آر کا نیا آفیشل ٹویڑ اکاؤنٹ کنفرم نہیں ہو سکا اسی طرح کافی سارے اکاؤنٹ زیر گردش ہیں.

  • افغانستان سے فوج کا انخلاء،امریکا80ء کی دہائی والی غلطی نہ دہرائے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی چینل کو انٹریو

    افغانستان سے فوج کا انخلاء،امریکا80ء کی دہائی والی غلطی نہ دہرائے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی چینل کو انٹریو

    نیو یارک:پاکستان کے وزیرخارجہ کا امریکہ میں بیٹھ کرپاکستان کی خارجہ پالیسی کا واضح اعلان اورپھرببانگ دہل کھری اور سچی باتوں کے دنیا بھر کے میڈیا پرتذکرے جاری ہیں ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان سے ذمہ دارانہ طریقے سے فوجیوں کا انخلاء کرے اور 80ء کی دہائی کی غلطی کو دوبارہ نہ دہرائے۔

    باغی ٹی وی کےمطابق امریکی خبر رساں معروف ادارے فاکس نیوز کو انٹریودیتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کروانے میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، یہ ثالثی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کے بعد شروع کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق آج فاکس نیوز کوبہت سے سوالات کے واضح جوابات دیئے گئے ایک موقع پرآئی ایس آئی کے حقانی نیٹ ورک سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں مستقبل اور ماضی کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔ ہمارا قومی ادارہ (آئی ایس آئی) افغانستان میں امن لانے کے لیے سپورٹ کر رہا ہے اور اپنا کردار بھی ادا کر رہا ہے۔

    فاکس نیوز کے نمائندے کی طرف سے کئے گئے انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ سے سوال پوچھا گیا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان بھارت میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کریں گے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اور وزیراعظم کا بڑا صاف مؤقف ہے کہ مودی سرکار ایک قدم آگے بڑھائے گی تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے۔

    ایران کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے بارے میں‌انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں میرا پہلا مقصد تناﺅمیں کمی لانا تھا، خطے میں قیام امن کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کوششیں کرتے رہیں گے پاک امریکا تعلقات کی تاریخ دونوں ممالک کے مل کر کام کرنے کی قدر و اہمیت کی شاہد ہے.

    امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو کے دوران شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ایران امریکا تنازعہ خطے کے لیے نہایت خطرناک ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، حسن روحانی اور جواد ظریف بھی تناﺅ میں اضافہ نہیں چاہتے، انہیں اندازہ ہے کہ کشیدگی کو بڑھاوا دینے سے کیا نتائج پیدا ہوں گے.شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ک خطے میں کشیدگی میں کمی لانا ہر ایک کے مفاد میں ہے دونوں ممالک کے تنازعہ سے تیل کی قیمتوں میں خلل اور بین الاقوامی معیشت بھی متاثر ہو گی، فضائی کارروائیوں کی وجہ سے بننے والے اس تناﺅ کو ختم کرنے کے لیے اقدام اٹھانے ہوں گے.

  • پاکستانیو ! عمران خان کواپنے ملک اورقوم کی بڑی فکرہے،مخلص اوردل کے سچے انسان ، حکومت گرنے نہیں دینگے: فروغ نسیم

    پاکستانیو ! عمران خان کواپنے ملک اورقوم کی بڑی فکرہے،مخلص اوردل کے سچے انسان ، حکومت گرنے نہیں دینگے: فروغ نسیم

    اسلام آباد:پاکستانیو ! عمران خان کواپنے ملک اورقوم کی بڑی فکرہے،مخلص اوردل کے سچے انسان ، حکومت گرنے نہیں دینگے،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے اہم رہنما وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے حکومت مخالف جماعتوں کی امیدوں پرپانی پھیرتے ہوئے یہ واضح کردیا ہےکہ ان کی جماعت کے حکومت سے ہزاراختلافات ہوں مگرعمران خان سے نہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے حکومت کے خلاف پیدا ہونے والے پراپیگنڈے کوناکام بناتے ہوئے کہا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) وزیراعظم عمران خان کو اپنا بھائی سمجھتی ہے کسی صورت حکومت نہیں گرنے دیں گے۔

    وفاقی وزیر قانون نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تھی تو اس وقت ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کی طرف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو دو وزارتیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

    وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا ہےکہ ان کے حوالے سے کسی بھی فریق یا شخص کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے قانون کی وزارت نہیں مانگی گئی تھی، مجھے وزیر قانون بنانا پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی۔

    وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پابندی کیلئے کوئی کالا قانون نہیں لا رہے، سوشل میڈیا سے متعلق ایسے رولز بنا رہے ہیں جو عالمی سطح پر رائج ہیں، فیس بک وفد کو بتایا کہ بھارت کے مقابلے پاکستان سےامتیازی رویہ نہ رکھیں۔

    وفاقی وزیرقانون نے عمران خان کی پاکستان اور ملت کے حوالے سے محبت اورخلوص کوبھی بیان کیا اور کہا کہ میں نے بہت سے وزرائے اعظم دیکھے بہت سی پارٹیاں دیکھیں ، ہزاروں لوگوں کے ساتھ بات چیت اورگپ شپ ہوئی لیکن میں نے اپنی زندگی میں‌عمران خان سے سچا کوئی آدمی سیاستدان اوروزیراعظم نہیں دیکھا

  • شہریت قانون کے خلاف اب مندر اور سکولوں کی دیواروں پر بھی نعرے

    شہریت قانون کے خلاف اب مندر اور سکولوں کی دیواروں پر بھی نعرے

    کرناٹکا:شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف الگ الگ انداز میں مظاہرے پورے ملک میں جاری ہیں۔ کہیں پوسٹر و بینر کے ساتھ مظاہرے ہو رہے ہیں تو کہیں سڑکوں پر پینٹنگ کے ذریعہ احتجاج درج کیا جا رہا ہے، کہیں روزہ و افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے تو کہیں سلسلہ وار بھوک ہڑتال جاری ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ایسے مندر کی تصویر وائرل ہونے لگی ہے جس کی دیواروں پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف نعرے لکھے ہوئے ہیں۔

    کرناٹکا کے ایک مندر کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں جس کی دیواروں پر ‘نو این آر سی، نو سی اے اے، نو این پی آر’ لکھا ہوا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک سکول کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ہے جس کی دیوار پر بھی شہریت ترمیمی قانون مخالف اسی طرح کے نعرے لکھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مندر کرناٹک کے گڈگ ضلع واقع نارگنڈ علاقے کا ہے اور اس کو ناگارجن دوارکاناتھ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے 16 جنوری کو شیئر کیا گیا ہے۔القمرآن لائن کے مطابق ان تصویروں کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اس طرح کے نعرے پورے کرناٹک میں جگہ جگہ لکھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے تیز ہوتے جارہے ہیں۔ خصوصی طور پر خواتین نے آگے بڑھ کر شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی و این پی آر کے خلاف ہو رہے احتجاجوں کی قیادت کرنی شروع کر دی ہے۔ دہلی کے شاہین باغ، اتر پردیش کے منصور علی پارک اور بہار کے سبزی باغ علاقہ میں تو گزشتہ کئی دنوں سے بڑی تعداد میں خواتین چوبیس گھنٹے دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک شہریت ترمیمی قانون واپس نہیں لیا جائے گا وہ نہیں اٹھیں گی

  • مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجی  نے جب اپنی ہی رائفل سے ہتیا کر لی

    مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجی نے جب اپنی ہی رائفل سے ہتیا کر لی

    مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجی نے جب اپنی ہی رائفل سے ہتیا کر لی

    باغی ٹی وی :مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کوائل فوجی اڈے میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اہلکار سنیل کمار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
    اس سے دو روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں ایک سی آئی ایس ایف کے جوان نے اپنے دیگر دو ساتھی جوانوں پر فائرنگ کے بعد خودکو گولی مارلي تھی ۔جنوری 2007 کے بعد سے خودکشی کے اس واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں ہلاکتوں کی تعداد 444 ہو گئی ہے۔بے گناہ کشمیریوں پر جاری مظالم ، گھر اور کنبہ سے دورمقامات پر تعیناتی ، موسمی شدت اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی کی وجہ سے ہونے والی مایوسی کی وجہ سے بھی ہندوستانی فورسز کے اہلکاروں میں اس طرح کے واقعات متواتر رونما ہوتے ہیں۔
    فورسزنے ترال کے رہائشی نوجوان جہانگیر احمد پرے پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (افسپا)عائد کردیا ۔ جہانگیر پرے کو گزشتہ ہفتے ایک تصادم آرائی کے دوران گرفتار کیاگیا تھا جس میں حزب کمانڈر حمادخان سمیت تین حریت پسند نوجوان شہید ہوگئے تھے ۔ پولیس کے مطابق جہانگیر کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے۔جمعرات کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر پولیس نے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔
    پولیس نے الزام لگایا ہے کہ ان کا تعلق جیش محمد سے تھا اور یہ ریاستی دارالحکومت میں 26 جنوری کو ہونے والی تقریبات میں کسی بڑے حملے کو انجام دینے کی سازش میں تھے۔پولیس کے مطابق حال ہی میں شہر کے ہبک اور کشمیر یونیورسٹی کے پاس ہوئے حملے میں بھی یہ شدت پسند ملوث تھے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے مزید کہا کہ دیگر حملوں میں بھی ان کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔

  • بنگلہ ديش کے خلاف  ٹی ٹونٹی سيريز کے ليے قومي کرکٹ ٹيم کا تربيتي کيمپ شروع

    بنگلہ ديش کے خلاف ٹی ٹونٹی سيريز کے ليے قومي کرکٹ ٹيم کا تربيتي کيمپ شروع

    بنگلہ ديش کے خلاف تين ٹي ٹوينٹي ميچيز کي سيريز کے ليے قومي کرکٹ ٹيم کا تربيتي کيمپ شروع

    باغی ٹی وی : بنگلہ ديش کے خلاف تين ٹي ٹوينٹي ميچيز کي سيريز کے ليے قومي کرکٹ ٹيم کا تربيتي کيمپ شروع ہوگيا۔
    قذافي سٹيڈيم ميں شروع ہونے والے تربيتي کيمپ ميں پہلے روز اعلان کردہ پندرہ ميں سے تيرہ کھلاڑيوں نے رپورٹ کي ۔ بي پي ايل کھيلنے ميں مصروف شعيب ملک اور بگ بيش ميں شريک حارث روف دو روز کے وقفے کے بعد تربيتي کيمپ ميں رپورٹ کريں گے۔ پہلے روز شاہنيوں کو کوچز نے مفيد مشورے بھي دئيے ۔ ہيڈ کوچ مصباح الحق نے بيٹسمينوں کو بيٹنگ اور باولنگ کوچ وقار يونس نے باولرز کو ٹپس دئيں ۔ اس موقع پر وکٹ کيپر محمد رضوان کو فيلڈنگ کوچ نے کيچ پکڑنے کي خصوصي پريکٹس کروائي ۔ تربيتي کيمپ پانچ روز جاري رہے گا ۔

  • مسئلہ کشمیر پر چین کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں،کشمیرکشمیریوں کا ہے ، چینی وزارت خارجہ

    مسئلہ کشمیر پر چین کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں،کشمیرکشمیریوں کا ہے ، چینی وزارت خارجہ

    بیجنگ:مسئلہ کشمیر پر چین کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں،کشمیرکشمیریوں کا ہے،اطلاعات کےمطابق مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین نے اپنا تازہ موقف پھر واضح کردیا ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حل چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر چین کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

    افغان خفیہ ایجنسی صوبے کے حالات خراب کررہی ہے،باڑجلد مکمل کرنا ہوگی ،ثناء‌اللہ…

    تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے، مسئلہ کشمیر تاریخی تنازع ہے یو این چارٹر کے تحت حل کیا جانا چاہیے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیرکا مفصل جائزہ لیا، رکن ممالک مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش میں مبتلا ہیں، رکن ممالک نے زور دیا مسئلہ عالمی قانون کے تحت حل کریں۔

    سندھ پولیس افسران کا براہ راست امریکی سفارت خانے سے رابطوں کا انکشاف، حکومت بے خبر

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ازسرنو جائزے سے کشیدگی میں کمی ممکن ہے، ازسرنو جائزے سے مسئلے کے حل پر پیشرفت ممکن ہے، چین علاقائی امن واستحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ترجمان کے مطابق بھارت کو توجہ کے ساتھ سلامتی کونسل کو جواب دینا چاہیے، روس سلامتی کونسل کا اہم رکن، مسئلہ کشمیر پر کھل کر بولا، سلامتی کونسل کے تمام ارکان نے کھل کر خدشات کا اظہار کیا۔

    نبض شناس ترک صدر نے جیتنے والے کھلاڑیوں کوعزت بھی دی اوراعزاز بھی دیا

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کی سوچ شفاف اورمؤقف واضح ہے بھارت کو بھی علم ہے، چین مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں بھرپور اندازسے شامل ہوا، جائزہ اجلاس میں شمولیت، خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت معاملے کا کوئی اور مطلب لے تو اور بات ہے، مسئلہ کشمیر پر چین کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں، مسئلہ کشمیر پر چاہتے ہیں سلامتی کونسل حالیہ صورتحال پر توجہ دے۔

  • پاک فضائیہ میں‌ بھی ترقیاں :ائیرمارشل احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

    پاک فضائیہ میں‌ بھی ترقیاں :ائیرمارشل احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

    اسلام آباد : پاک فضائیہ میں‌ بھی ترقیاں :ائیرمارشل احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر،اطلاعات کےمطابق ائیر مارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کردیا گیا ، ایئرمارشل احمرشہزادلغاری کوپاک فضائیہ میں شاندارخدمات پرتمغہ امتیازملٹری سےنوازاگیا۔

    افغان خفیہ ایجنسی صوبے کے حالات خراب کررہی ہے،باڑجلد مکمل کرنا ہوگی ،ثناء‌اللہ…

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ائیر مارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا، ائیر مارشل احمر شہزادلغاری نے نومبر1984 میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور اپنے کیرئیر کے دوران ایک لڑاکا اسکواڈرن اور آپریشنل ائیر بیس کی کمان کی۔

    سندھ پولیس افسران کا براہ راست امریکی سفارت خانے سے رابطوں کا انکشاف، حکومت بے خبر

    ذرائع کےحوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ پاک فضائیہ کے نائب سربراہ ائیر مارشل احمر شہزاد لغاری ائیر ہیڈ کوارٹرز میں چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن) اور ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس کے علاوہ امریکہ میں ائیراتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔انہوں نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس اور پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چئیر مین بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

    نبض شناس ترک صدر نے جیتنے والے کھلاڑیوں کوعزت بھی دی اوراعزاز بھی دیا

    پاک فضائیہ کے نائب سربراہ احمر شہزاد لغاری کمبیٹ کمانڈرا سکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کمانڈ اینڈا سٹاف کالج برطا نیہ سے فارغ التحصیل ہیں، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)،ستارۂ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ امتیاز (ملٹری)اور لجن آف میرٹ (امریکہ)سے نوازا گیا۔

  • سرگودہا:تھانہ پھلروان پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

    سرگودہا:تھانہ پھلروان پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

    سرگودہا:تھانہ پھلروان پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، کار کے خفیہ خانوں سے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان الیاس کلیار نے سب انسپکٹر مشتاق احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سالم چوک دوران سنیپ چیکنگ کار نمبری LEH-4952 کو روک کرچیک کیا تو کار کے خفیہ خانوں سے دو عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل223بور، ایک عدد بندوق رپیٹر12بوراور دو عدد پسٹل30بور معہ سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ کار میں سوار ملزم عابد طارق ولد طارق محمود قوم بھٹی سکنہ گلی نمبر59مجاہد آباد کالونی مغل پورہ لاہور کو گرفتارکرکے اسلحہ سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار متذکرہ بالا کوبھی علیحدہ قبضہ پولیس میں لے لیا گیاہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔