Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاڑی : ڈی سی وہاڑی کے اچانک مختلف دورے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی اور اراضی ریکارڈ سنٹر وہاڑی کا چانک وزٹ کیاانہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں اساتذہ کی حاضری اور این ایس بی کے رجسٹرز کو چیک کیا اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے مختلف شعبوں کا وزٹ کیا

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشیدنے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں واش رومز کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت دی اورسکول میں پینے کے پانی کو بھی چیک کیاڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ سکول میں این ایس بی کے فنڈز کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے سکول کونسل کی میٹنگ کو باقاعدگی سے یقینی بنایا جائے انہوں نے سکول میں بچوں کی تعلیمی استعداد کار کابھی جائزہ لیابچوں نے اعتماد سے سوالوں کے جواب دیئے بعدازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور سائلین سے سنٹر پر ملنے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا تمام سائلین نے اراضی ریکارڈ سنٹر پر ملنے والی سہولیات کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید نے اراضی ریکارڈسنٹر پر مختلف فیس ہائے کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر کسی بھی ٹاو¿ٹ مافیا کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے سائلین کو ٹوکن پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جاری کیے جائیں اراضی ریکارڈ سنٹر پر صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے دفاتر میں عوام کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔

  • کوئٹہ کوگیس نہ ملی توپورے ملک سے گیس بند کردینگے

    کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے ورنہ سوئی میں گیس کی سپلائی بند کرکے ملک بھر کو گیس فراہم نہیں دی جائیگی جبکہ گیس اور بجلی دفاتر کا گھیراؤ کرینگے جس میں کوئٹہ کے ایم پی ایز خود شرکت کرینگے

    ان خیالات کااظہار بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرملک سکندر خان ایڈووکیٹ،صوبائی مشیرکھیل عبدالخالق ہزارہ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو،اراکین اسمبلی نصراللہ زیرے،احمدنواز بلوچ،مبین خان خلجی اور قادر علی نائل نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    انہوں نے کہاکہ اگر 19جنوری تک کوئٹہ میں گیس پریشر بحال نہ ہوئی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ ختم نہ ہوا تو عوام کیساتھ ملکر بھر پور احتجاج کیا جائے گا 19جنوری کے بعد کوئٹہ کوگیس نہ ملی توسوئی میں گیس کی سپلائی بندکر کے پوری پاکستان کو گیس فراہم نہیں کی جائے گی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم ہونا چاہیے ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہا کہ شدید برفباری اور سردی کے بعد جس کرب سے کوئٹہ کے عوام گزرے ہیں

    ان کا کوئی تصور نہیں کرسکتا گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اہم اجلاس کوئٹہ کے نو ایم پی ایز نے سوئی سدرن گیس اور کیسکوحکام کیساتھ ڈپٹی کمشنرآفس میں طویل ملاقات کی اورتمام امور پر غور وغوض کیا گیا کیونکہ کوئٹہ بلوچستان کادارالحکومت ہے اور جب کوئٹہ میں عوام کوگیس اور بجلی جیسے سہولیات فراہم نہیں کی جاتی تو باقی صوبے کا کیا حال ہوگا

    اجلاس میں حکومتی اور ا پوزیشن اراکین نے شرکت کی کیسکو کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور برفباری کے بعد ٹرانسفارمر کی خرابی سے لوگوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا کیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی ہے اگر لوڈشیڈنگ کی ضرورت ہوتی ہے توپہلے لوگوں کو اعتماد میں لیا جائے

    جب بجلی نہیں ہوتی توپانی بھی نہیں ہوتی لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا ہے اگر کہیں بھی ٹرانسفارمر خراب ہوتی ہے تومتباد ٹرانسفارمر لگا یا جا ئے یہاں بد قسمتی سے ٹرانسفارمر خراب ہوتے ہیں دو مہینے میں ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں ہوتی کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نو ایم پی ایز اور کیسکو کے درمیان معاہدہ ہوا کہ دو ماہ کے اندر 10فیڈر لگائے جائینگے

    اور برفباری سے خراب ہونے والے ٹرانسفارمر کی مرمت ایک ہفتے میں کردی جائے گی مستقبل میں کوئی ٹرانسفارمرخراب ہوئی تو دن میں ٹرانسفارمر کوٹھیک کیا جائے گا اس کے علاوہ گیس حکام سے بھی بات چیت ہوئی اور کہا کہ گیس حکام پرواضح کردیاکہ گیس فراہم کرنا آپ کی ذمہ داریوں میں سے ہے اگرلوگوں کوگیس کی فراہمی نہیں کی جاتی تو سوئی سدرن گیس کے دفتر یہاں ہونا ضروری نہیں ہے

    اسمبلی نے قرار داد پاس کی تھی کہ سالانہ فی گھر 25ہزار روپے جمع کرائینگے گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ گیس حکام نے واضح کیاکہ19جنوری سے گیس کا شارٹ فالٹ دور کرینگے اور گیس کی سپلائی میں بہتری آئے گی
    اگر 19جنوری تک گیس کی سپلائی بہتر نہیں ہوئی تو حکومتی اور اپوزیشن اراکین سوئی سدرن گیس دفتر کے سامنے احتجاج کرینگے یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گاجب تک گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوتا صوبائی مشیرکھیل عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ جب وفاقی وزیر عمرایوب اور جہانگیرترین کوئٹہ آئے تھے تو تین دن تک گیس پریشرٹھیک تھااب اچانک غائب ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کوئٹہ کے عوام کے مسائل پر ایک ساتھ ہیں جب کوئٹہ کے عوام پریشان ہونگے تو ہمیں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اختر حسین لانگو نے کہا کہ کوئٹہ کے تمام مسائل ومشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومتی و اپوزیشن اراکین نظریاتی وسیاسی اختلاف کو بالائے طاق رکھ کرشہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں

    اگر 19جنوری کے بعد گیس پریشر بحال نہیں کیاگیا تو ہم سوئی سدرن گیس دفتر کے سامنے احتجاج کرینگے اور اس کے بعد سوئی سے ملک بھر کیلئے گیس کی سپلائی بندکرینگے ملک میں شارٹ فالٹ کوپورا کرنے کیلئے ہماری گیس کووہاں استعمال کی جارہی ہے

    جس کی ہم ہرگز اجازت نہیں دینگے نصرا للہ زیرے نے کہا کہ برفباری اورسردی کے بعدکوئٹہ میں صورتحال بہت گھمبیر ہے گیس زندگی بچانے کیلئے استعمال کررہے ہیں سریاب سے لیکر کچلاک تک تمام علاقوں میں گیس نہ ہونے کے برابر ہے گیس حکام کی نااہلی سے ایک ہفتے میں 20کے قریب لوگ مر گئے عوام کی حقوق پر کوئی سو دا بازی نہیں کرینگے.

  • وہاڑی : مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اہم میٹنگ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبے میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں کی نگرانی، ملاوٹ کیخلاف مہم، کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام اور سالانہ ترقیاتی سکیموں پر فنڈز کے استعمال کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس – ڈویژ نل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اشیاء خورونوش کی قیمتوں کی نگرانی، ملاوٹ کیخلاف مہم، کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام اور سالانہ ترقیاتی سکیموں پر فنڈز کے استعمال سے متعلق حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، انکی کارکردگی اسی پیمانے پر جانچی جائے گی اور اس سلسلے میں غفلت یا کو تاہی کسی صورت برداشت نہیں۔
    ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

  • سرگودہا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ الطاف حسین سمیت دس ملزمان گرفتار۔ کیری ڈبہ، دس موٹرسائیکل، ہیروئن، چرس، شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد

    سرگودہا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ الطاف حسین سمیت دس ملزمان گرفتار۔ کیری ڈبہ، دس موٹرسائیکل، ہیروئن، چرس، شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد

    سرگودہا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ الطاف حسین سمیت دس ملزمان گرفتار۔ کیری ڈبہ، دس موٹرسائیکل، ہیروئن، چرس، شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ملک شکیل احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی عارف حسین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم میں سب انسپکٹرز افضال احمد، فخر عباس اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالمعبود کنسٹیبلان زاہد اقبال اور مبشر حسین شامل تھے۔ جنہوں نے دن رات محنت کرکے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے سرغنہ الطاف حسین ولد خادم حسین اور اسکے ساتھی انصر ولد غلام یاسین سکنائے جام پور ضلع راجن پور کو گرفتارکرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ بھلوال سٹی میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ڈی ایس پی ملک شکیل احمد نے صحافیوں کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان بین الاضلاعی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے جن سے لاکھوں روپے مالیت کا کیری ڈبہ اور دس موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی بھلوال سرکل نے مزید کہا کہ ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزمان محمد اکرم ولداحمد خان سکنہ کوٹ مومن سے ہیروئن2120گرام، عمران رضا ولد صالح محمد سکنہ اشرف کالونی سے چرس620گرام، سلیمان زاہد ولد زاہد اقبال سکنہ بھلوال سے دیسی شراب120لیٹر، عدنان عرف دانوولد اعجاز حسین قوم سید سکنہ نبی شاہ بالاسے دو عدد کلاشنکوف معہ پسٹل 30بور، جہانگیر ولد محمد سرور سکنہ چک نمبر3شمالی سے کلاشنکوف، احسان شبیر ولد غلام شبیر سکنہ منظور حیات کالونی سے رپیٹربندوق12بورمعہ پسٹل 30بور، شعیب ولد عطاء محمد سکنہ15شمالی سے بندوق12بوراور محمدعارف ولد نور محمد سکنہ چاوہ سے پسٹل30بور معہ سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کرکے گرفتارملزما ن کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • بورے والا : صحت کے میدان میں عملی کاوش

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) گزشتہ روز راشدیہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم (ر)وائس ائیر مارشل اقبال حیدر اور ان کی ٹیم کی چوہدری نذیر احمد جٹ کے پبلک سیکرٹریٹ آمد بورےوالا میں 15 ارب سے زائد کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پروجیکٹ جس میں 400 بیڈ کا اسپتال،کیڈٹ کالج،میڈیکل کالج،ری ہیوری ٹیشن سنٹر،نرسنگ کالج سائنس یونیورسٹی اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں گیں۔
    اس پروجیکٹ کی تکمیل کے سلسلہ میں ٹیم نے ڈی سی وہاڑی سے ملاقات بھی کی اس موقع پر چوہدری نزیر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن 2018 میں ہم نے بورےوالا کی عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ انشاءاللہ مکمل ہونے جا رہا ہے ۔

  • وہاڑی : ٹڈی دل کے حملوں سے فصلیں متاثر

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) عارفوالا علاقہ تھانہ احمد یار کے متعدد دیہات میں ٹیڈی دل کا حملہ، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی سرسوں کی فصل تباہ، ذرائع محکمہ زراعت
    ٹیڈی دل کے حملہ سے زیر کاشت گندم اور آلو کی فصل بھی متاثر ہونے کا خدشہ، اہل علاقہ کا حکومت سے اس سلسلہ میں عملی طور پر موثر اقدام اٹھانے اور کسانوں کی امداد کا مطالبہ ۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب نے آٹے کی اضافی قیمت پر سخت نوٹس لے لیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے آٹے کی اضافی قیمت پر سخت نوٹس لے لیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے آٹے کے اضافی قیمت پر سخت نوٹس لے لیا

    باغی ٹی وی وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا بعض شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والے خبروں کا سخت نوٹس.آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھانے کا حکم، بلاجواز اضافہ برداشت نہیں کروں گا:عثمان بزدار
     فرائض سے غفلت برتنے اور بے ضابطگیوں میں ملوث محکمہ خوراک کے افسروں کیخلاف ایکشن،4 افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا
    وزیراعلیٰ کے سخت احکامات پر محکمہ خوراک کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، 376فلورملوں کیخلاف کارروائی، 9کروڑ 6لاکھ روپے جرمانہ
     15فلور ملوں کے لائسنس معطل،180ملوں کا گندم کا کوٹہ معطل، شہروں میں آٹے کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے 126سیل پوائنٹس قائم
     سرکاری گندم کاآٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنیوالی ملوں کو سیل کیا جائیگا،چکی مالکان کو قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دی جاسکتی

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پردستیابی یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ خوراک میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گندم اورآٹے کی سپلائی اورڈیمانڈکی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے۔ سرکاری گندم کاآٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والی ملوں کو سیل کیا جائے گا۔محکمہ خوراک اورانتظامی افسران آٹے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔چکی مالکان کو آٹے کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔آٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کرنیوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے کے خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کے نظام کو مزیدسخت کیا جائے۔ آٹے کے نرخوں میں بلاجواز اضافے کے حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔صوبائی وزیرخوراک خود فیلڈ میں جا کر آٹے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ محکمہ خوراک روزانہ کی بنیادپرکیے جانے والے اقدامات کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائے۔مجھے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔ محکمہ خوراک ایکشن لے اورآٹے کی دستیابی کو برقرار رکھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے میں آٹے کی ڈیمانڈ و سپلائی اورقیمتوں کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری بہاولپور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر فوڈ، سیکرٹری اطلاعات نے اجلاس میں شرکت کی۔                   

  • بورے والا : بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) بجلی چوروں کے خلاف ٹاسک فورس کی کاروائی.
    اسسٹنٹ کمشنر اور ایکسئین میپکو کی قیادت میں چھاپے ریموٹ ڈیوائس کے ذریعے میٹروں سے بجلی چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیاایک بجلی چور گرفتار، دو فرار ہوگئے.
    تینوں کے خلاف مقدمات درج.
    ڈیوائس تیار کرنے والے گروہ کا تعلق خیر پور ٹامیوالی سے ہے۔ایس ای میپکو جلد ہی پورا گروہ پکڑ لیں گے۔
    ایس ای میپکو بجلی چوروں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ایس ای میپکو

  • کوئٹہ کی تاریخ

    ابتدائی تاریخ ترميم
    کوئٹہ شال کوٹ ایک پرانا شہر ہے جس کے نام کا لغوی معنیٰ ‘قلعہ’ کے ہیں۔ خیال ہے کہ یہ نام کسی قلعہ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس وجہ سے پڑا کہ کوئٹہ چاروں طرف سے پہاڑوں سے گھرا ہوا شہر ہے جس سے وہ ایک قدرتی قلعہ ہے۔ اس کے اطراف میں جو پہاڑ ہیں ان کے نام چلتن، زرغون اور مہردار ہیں۔ سب پہاڑ بنیادی طور پر خشک ہیں۔ کوئٹہ قدیم شہر ہے جس کے وجود کا ثبوت چھٹی صدی عیسوی سے ملتا ہے۔ اس وقت یہ ایران کی ساسانی سلطنت کا حصہ تھا۔ ساتویں صدی عیسوی میں جب مسلمانوں نے ایران فتح کیا تو یہ اسلامی سلطنت کا حصہ بن گیا۔ گیارہویں صدی عیسوی میں محمود غزنوی کی فتوحات میں کوئٹہ کا ذکر ملتا ہے۔ اس کے بعد ایک خیال کے مطابق کانسی قبیلہ کے افراد نے تخت سلیمان سے آکر کوئٹی میں بڑی تعداد میں سکونت اختیار کی۔ 1543ء میں مغل شہنشاہ ہمایوں جب شیر شاہ سوری سے شکست کھا کر ایران کی طرف فرار ہو رہا تھا تو یہاں کچھ عرصہ قیام کیا تھا اور جاتے ہوئے اپنے بیٹے اکبر کو یہیں چھوڑ گیا جو دو سال تک یہیں رہا۔ 1556ء تک کوئٹہ مغل سلطنت کا حصہ رہا جس کے بعد ایرانی سلطنت کا حصہ بنا۔ 1595ء میں دوبارہ شہنشاہ اکبر نے کوئٹہ کا اپنی سلطنت کا حصہ بنا لیا۔ 1730ء کے بعد یہ ریاست قلات میں شامل رہا۔ 1828ء میں ایک یورپی مسافر کے مطابق کوئٹہ کے اردگرد مٹی کی ایک بڑی دیوار تھی جس نے اسے ایک قلعہ کی شکل دے دی تھی اور اس میں تقریباً تین سو گھر آباد تھے۔ 1828ء اور اس کے بعد کوئٹہ کا جائزہ لینے کے لیے کئی انگریز مسافر کوئٹہ آئے جن کا مقصد انگریزوں کو معلومات مہیا کرنا تھا۔ 1839ء کی پہلی برطانوی و افغان جنگ کے دوران انگریزوں نے کوئٹہ پر قبضہ کر لیا۔ 1876ء میں اسے باقاعدہ برطانوی سلطنت میں شامل کر لیا گیا اور رابرٹ گروو سنڈیمن کو یہاں کا نمائندۂ سیاسی (پولیٹیکل ایجنٹ) مقرر کیا گیا۔ اس دوران بلوچ قبائل کے افراد بڑی تعداد میں کوئٹہ میں آباد ہوئے۔ انگریزوں نے کوئٹہ کو ایک فوجی اڈا میں تبدیل کر دیا چنانچہ اس دور میں کوئٹہ کی آبادی میں کافی اضافہ ہوا جو 1935ء کے مشہور زلزلہ تک جاری رہا۔

    بیسویں صدی اور کوئٹہ کا زلزلہ ترميم

    جناح روڈ (پرانا نام بروس سٹریٹ) زلزلہ کے بعد
    31 مئی 1935ء کو کوئٹہ میں ایک بڑا زلزلہ آیا جس نے پورے شہر کو آناً فاناً مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا اور ایک اندازہ کے مطابق 40،000 افراد چند دقیقوں میں ہلاک ہو گئے۔ اس قیامت خیز زلزلہ نے کوئٹہ کو بالکل تباہ کر دیا اور شہر میں کوئی عمارت نہ چھوڑی۔ یہ زلزلہ رچرڈ کے معیار کے مطابق 7.1 کی شدت کا تھا۔ اس کا شمار جنوبی ایشیا کی تاریخ کے چار بڑے ترین زلزلوں میں کیا جاتا ہے جس کے بغیر کوئٹہ کی تاریخ نامکمل ہے۔ اس زلزلہ کے بعد کوئٹہ کی تعمیرِ نو ہوئی مگر تمام عمارات یک منزلہ تھیں۔ اس کے علاوہ برطانوی لوگوں نے چونکہ اپنے فوجی اڈے افغانستان کی سرحد کے ساتھ بنا لیے تھے اس لیے انہوں نے کوئٹہ کی تعمیرِ نو میں کوئی دلچسپی نہ لی۔ لیکن کوئٹہ چونکہ افغانستان اور ایران کے تجارتی راستے پر تھا اس لیے آہستہ آہستہ اس نے اپنی حیثیت دوبارہ مستحکم کر لی۔ اس کی تجارت افغانستان کے ساتھ چمن کے راستے اور ایران کے ساتھ نوشکی، دالبندین اور تفتان کے راستے دوبارہ شروع ہو گئی۔

  • انڈر 13 کوچنگ پروگرام پیر سے ملتان میں شروع ہوگا

    انڈر 13 کوچنگ پروگرام پیر سے ملتان میں شروع ہوگا

    لاہور:انڈر 13 کوچنگ پروگرام پیر سے ملتان میں شروع ہوگا،اطلاعات کےمطابق چھبیس انڈر 13 کرکٹرز پر مشتمل تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے کے آغاز سے انضمام الحق ہائی پرفارمنس کرکٹ سنٹر ملتان میں شروع ہوگا۔ پیر سے شروع ہونے والا کیمپ 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سلیم جعفر کی سربراہی میں کام کرنے والی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے قومی انڈر 13 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا ہے۔کیمپ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ سمیت فزیکل فٹنس سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

    طلب کردہ کرکٹرز:

    عادل ولید (خیبرپختونخوا)، احمد حسین (خیبرپختونخوا)، علی اشفاق (ناردرن)، علی حسنین بادشاہ (سدرن پنجاب)، علی حسن بلوچ (سنٹرل پنجاب)، آذان کبیر (ناردرن)، فہد کاشف (سدرن پنجاب)، حمزہ ظہور (سنٹرل پنجاب)، حسن اعجاز (ناردرن)، حضرت علی (خیبرپختونخوا)، حذیفہ احسن (سندھ)، محمد شہریار (سدرن پنجاب)، محمد علی عبداللہ (سدرن پنجاب)، محمد رمیز (سندھ)، محمد علی (بلوچستان)، نویدالحسن (خیبرپختونخوا)، نور حبیب (سندھ)، سعد ندیم (سنٹرل پنجاب)، صفی اللہ (خیبرپختونخوا)، سمیر احمد (سدرن پنجاب)، طیب حسین (سنٹرل پنجاب)، عثمان غنی (بلوچستان)، عثمان خان (خیبرپختونخوا)، ولید زاہد (سنٹرل پنجاب)، یحییٰ شاہ (سندھ) اور ذیشان فرید (ناردرن