Baaghi TV

یوکرینی طیارہ گرانے والے افراد کے ساتھ ایران نے کیا سلوک کیا

یوکرینی طیارہ گرانے والے افراد کے ساتھ ایران نے کیا سلوک کیا

باغی ٹی وی ایرانی حکام نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین طیارے حادثے میں ملوث چند افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ یوکرین طیارہ حادثہ ناقابل معافی جرم ہے۔
یوکرین کا مسافر بردار طیارہ 8 جنوری کو ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب ایرانی میزائل گرنے سے تباہ ہو گیا تھا، اس سے کچھ دیر قبل اپنے اہم جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے ایران نے امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔ ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ یوکرینی طیارہ تکنیکی غلطی کے سبب امریکی کروز میزائل سمجھا گیا جس پر اسے گرا دیا گیا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے یوکرینی طیارے کی تباہی پر ملوث افراد کے خلاف کاررائی کی یقین دہانی کروائی تھی اور متاثرین کومعاوضہ ادا کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔
یوکرائنی مسافر طیارہ غلطی سے نہیں بلکہ کیوں گرایا گیا؟ ایرانی فوج کا بیان سامنے آ گیا
واضح رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران ریڈ کریسنٹ کے مطابق تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے لیے ٹیک آف کیا تھا، ریڈار ڈیٹا کے مطابق ٹیک آف کے صرف دو منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔جسے بعد میں ایران نے تسلیم کیا کہ ہماری غلطی سے یہ طیارہ گرا ہے .

More posts