کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کا دورہ کیا۔ جیل آمد پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ملاقات شیڈ‘ سزائے موت‘ ہائی ریسک‘ نو عمر بچوں سمیت دیگر بیرکوں کاتفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے جیل ہسپتال اور لائبریری کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے اسیران سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کردہ سہولیات بارے استفسارکیا۔ انہوں نے قیدیوں کو فراہم کردہ کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات سرگودہا ریجن نوید رؤف‘ سپرنٹنڈنٹ جاوید افضل‘ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رانا محمدناصر اور ایس ایم او ڈاکٹر افتخار اعوان بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر نے جیل میں زیر تعمیر بیرکوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ نو عمر بچوںکی تعلیم وتربیت کا انتظام کیاجائے۔ انہوں نے اسیران کی اصلاح کے لئے تمام سرکاری اداروں کی خدمات کو حاصل کرنے‘ ٹیوٹا کے تعاون سے انہیں فنی تعلیم او رہنر سکھانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے قیدیوں کو مطالعہ کی طرف راغب کرنے‘ انہیں صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کے علاوہ جامعہ سرگودہا کے شعبہ سوشل ورک سمیت دیگر اداروں کے پروفیسر ز کو حیل کے دورے کر کے اسیران کی اصلاح کیلئے لیکچرکا انتظام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اسیران کی صحت کے لئے طبی کیمپ لگانے کے احکامات بھی جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سرگودہا ریجن نوید رؤف نے بتایاکہ سرگودہاجیل میں ایک ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں۔ قیدیوں کی اصلاح کیلئے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ پنجاب کی 12جیلوں میں قیدیوں کیلئے موبائل فون بوتھ بنا کر انہیں اہل خانہ سے فون پر گفتگو کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میانوالی جیل کو ہائی سیکورٹی جیل بنایاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسیران کو معیاری کھانے کیلئے جیل حکام خود اپنی سبزیاں کاشت کرتے ہیں او رباہر سے سبزی نہیں خریدنی پڑتی۔ حکومت کے مقرر کردہ شیڈول کے مطا بق انہیں کھانا فراہم کیاجاتا ہے۔ انہوں نے جیل میں ماہر نفسیات کی مستقبل تعیناتی اور زیر تعمیر بیرکوں کے فنڈز فراہم کرنے کی سفارش کی۔
Author: +9251
-

بھیرہ. موٹروے سروے ایریا بھیرہ ویگو ڈالا سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس اور افیون برآمد
اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی لائی جانے والی چرس اور افیون پولیس نے برآمد کر کے ویگو ڈالا کو قبضہ میں لے لیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اسلام آباد سے لاہور جانے والا ویگو ڈالا سی این 6313 موٹر وے سروس ایریا بھیرہ کی جانب مڑنے لگا تو پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر دے ماری جس سے ڈالا الٹ گیا اور میں سوار افراد فرار ہوگئے۔ دوران تلاشی ویگو ڈالا سے 116 کلو چرس 71 کلو افیون اور پسٹل 9 ایم ایم برآمد ہوا۔ڈی ایس پی شکیل جنجوعہ نے پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر منشیات اور ویگو ڈالا کو قبضہ میں لے کر تھانہ بھیرہ پہنچایا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
-

ٹرمپ نے فارسی میں ٹویٹ کرکے ایران کے خلاف ایرانی مظاہرین کی حمایت کردی
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے مظاہرین کے نام فارسی میں پیغام جاری کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ حمایت اس وقت جب برطانیہ کے سفیر نے بھی ان مظاہروں میں شرکت کی جس پرایرانی حکام نے انہیں گرفتاربھی کرلیا تھا
به مردم شجاع و رنج کشیده ایران: من از ابتدای دوره ریاست جمهوریم با شما ایستادهام و دولت من همچنان با شما خواهد ایستاد. ما اعتراضات شما را از نزدیک دنبال می کنیم. شجاعت شما الهام بخش است.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 11, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرمپ نے فارسی زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے ایرانی مظاہرین کی ہمت کو داد دی اور اُن کے عزم کو بھی سراہا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بہادر،طویل عرصےسےمصائب کا شکار ایرانی قوم کےنام میرا پیغام ہے کہ ہم ایران میں مظاہروں کی قریب سے پیروی کررہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ہم ایرانی مظاہرین کی ہمت سےمتاثر ہیں، میں اپنے عہد صدارت کی ابتدا سےہی ایرانی عوام کےساتھ ہوں، میری انتظامیہ ایرانی مظاہرین کےساتھ کھڑی رہےگی، ایران میں احتجاج کےدوران زمینی حقائق رپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔
دولت ایران باید به گروههای حقوق بشر اجازه بدهد حقیقت کنونی اعتراضات در جریان مردم ایران را نظارت کرده و گزارش بدهند. نباید شاهد کشتار دوباره ی معترضان مسالمت آمیز و یا قطع اینترنت باشیم. جهان نظاره گر این اتفاقات است.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 11, 2020
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران انسانی حقوق کے گروپس کو رپورٹنگ کی اجازت دے، مظاہرین کا پھر سے قتل عام یا انٹرنیٹ بندش قبول نہیں کیونکہ دنیا سب دیکھ رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایران میں گزشتہ روز سپریم کمانڈر کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ خامنہ ای اور حسن روحانی اپنے عہدوں سے فوری طور پر دستبردار ہوں، ایرانی حکام نے رات گئے برطانوی سفیر کو مظاہرے منعقد کروانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
-

پاکستان جنگ روکنے کی کوششیں توکرے گا مگرحصہ نہیںبنے گا، شاہ محمود قریشی کا ایرانی صدر کوبتادیا
تہران:پاکستان خطے میں جنگ کی صورت میں جنگ روکنے کی کوششیں توکرے گا مگرحصہ نہیںبنے گا،اطلاعات کےمطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جس میں ایران امریکا کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جس میں ایران امریکا کشیدگی، خطے میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاک ایران کثیر الجہت تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی، شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ایران میں گہرے مذہبی تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ملاقات میں ایران امریکا کشیدگی، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور پاک ایران کثیرالجہتی، تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین گہرے، تاریخی، مذہبی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ،ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ نے حالیہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف ایرانی صدر کے سامنے رکھتے ہوئے، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے معاملات کو سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستان کی طرف سے قیام امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کشیدگی میں اضافے کا متمنی نہیں۔
یاد رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ کے باہر امریکی حملے میں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اس حملے کے بعد ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل مارے تھے اور اِن حملوں میں 80 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا ۔
ا
-

جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا گیا ، یقین دہانی کے باوجود ایم کیوایم کا کراچی بحالی کمیٹی کےاجلاس میں شرکت سے انکار
کراچی:جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا گیا ، یقین دہانی کے باوجود ایم کیوایم کا کراچی بحالی کمیٹی کےاجلاس میں شرکت سے انکار،اطلاعات کےمطابق خالد مقبول صدیقی کی طرف سے وزارت سے مستعفی ہونےکے بعد وفاقی کابینہ کے بائیکاٹ کے بعد ایم کیوایم پاکستان نے کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کی بحالی و ترقی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔بحالی کراچی کمیٹی کا اجلاس پیر کی صبح 10 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کریں گے،ایم کیوایم پاکستان کے وسیم اختر(میئر کراچی)، فیصل سبزواری اور کنور نویدکراچی بحالی کمیٹی کے رکن ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے احتجاجاً وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے تاہم حکومت سے تعاون مسلسل جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان حکومت سے تعاون مسلسل جاری رکھے گی اور حکومت کا حصہ بھی ہوگی، اس کا کراچی کے شہریوں پر اچھا تاثر ہوگا۔
-

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیلئے اسرائیل نے امریکا کو خفیہ معلومات فراہم کیں،امریکہ نے تسلیم کرلیا
واشنگٹن :جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیلئے اسرائیل نے امریکا کو خفیہ معلومات فراہم کیں،اطلاعات کےمطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے لیے اسرائیلی انٹیلیجنس نے امریکا کو خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے لیے اسرائیلی انٹیلیجنس نے امریکاکی معاونت کی تھی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے ہی امریکاکو تصدیق ہوئی کہ سلیمانی دمشق سے بغداد کس طیارے میں آرہے ہیں۔
امریکا میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو ایک مخبر نے شام سے اطلاع دی تھی کہ قاسم سلیمانی کس طیارے میں سوار ہوں گے جس کے بعد اسرائیلی انٹیلیجنس نے مخبر کی اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے اس اطلاع کی توثیق کی تھی۔
نجی شامی ائیر لائن ’شام ونگز‘ کے ائیربس اے 320 کے بغداد ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد وہاں موجود امریکی جاسوسوں نے قاسم سلیمانی کی آمد کی اطلاع امریکی فوج کو دی جس کے بعد ہیلی فائر میزائلوں سے لیس 3 امریکی ڈرون ہدف کی جانب روانہ ہوئے اور باآسانی ہدف کو نشانہ بنایا۔اس دوران انہیں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیو نکہ عراق کی فضائی حدود مکمل طور پر امریکا کے زیراثر ہے۔
-

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، 3 کشمیری نوجوان شہید
سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن کا مسلسل 161 واں دن ہے، کرفیو کے باعث وادی میں سخت ترین سردی میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔
سری نگر سے ذرائع کےمطابق بھارتی فوج کی طرف سے سخت سردی میں جہاں بہت زیادہ مصائب اورمسائل پیدا کیئے جارہے ہیں وہیں دوسری جانب وادی میں غاصب بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لی۔
غاصب بھارتی فوج نے ترال کے علاقے گلشن پورہ میں مقابلے کی آڑ میں ظالمانہ کارروائی میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شہید نوجوانوں کی شناخت عمر فیاض لون، فیضان حامد اور عادل بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت 5 اگست 2019 کو صدارتی حکمنامے کے ذریعے ختم کردی تھی اور بعد میں یہ بلز راجیہ سبھا اور لوک سبھا سے بھارتی اکثریت کے ساتھ منظور کراکر قانون بنادیا تھا۔
-

طیارہ حادثہ، شوہرکی منتیں کرتی رہی، اس جہازمیں سوارنہ ہوں‘ یوکرائنی جہازکےجاں بحق پائلٹ کی بیوی کی یادیں
کیف: طیارہ حادثہ، شوہر کی منتیں کرتی رہی، اس جہازمیں سوار نہ ہوں‘یوکرائنی جہازکے جاں بحق پائلٹ کی بیوی کی یادیں،اطلاعات کےمطابق یوکرین طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میں شوہر کی منتیں کرتی رہی کہ اس جہاز میں سوار نہ ہوں اور اسے نہ اڑائیں۔
ذرائع کے مطابق یوکرینی طیارہ اڑانے والے پائلٹ کی اہلیہ کترینا گیپونینکو نے انکشاف کیا ہے کہ روانگی سے قبل اپنے شوہر کی منتیں کرتی رہی تھی کہ وہ جہاز میں سوار نہ ہوں اور اسے نہ اڑائیں لیکن وہ میری باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے چلے گئے۔
یوکرینی طیارہ اڑانے والے پائلٹ کی اہلیہ کترینا گیپونینکو نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی کے باعث شدید خطرہ محسوس ہورہا تھا، میں نہیں چاہتی تھی کہ شوہر جہاز لے کر ایران کی فضائی حدود میں جائیں۔
یوکرینی طیارہ اڑانے والے پائلٹ کی اہلیہ کترینا گیپونینکو کا کہنا تھا کہ اس روز میرے شوہر ولودمیر نے مجھے کہا کہ ایران اور امریکا کی کشیدگی کے باعث ہوسکتا ہے کہ پرواز منسوخ ہوجائے لیکن جب پرواز منسوخ نہیں کی گئی تو مجھے شدید پریشانی لاحق ہوگئی۔
یوکرائنی پائلٹ کی بیوی کا کہنا ہے کہ آخری وقت تک انہیں جہاز اڑانے سے روکتی رہی لیکن انہوں نے مجھے جواب دیا کہ ہمیں مشکل صورت حال میں پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے، اگر میں نہیں جاؤں گا تو کوئی اور جائے گا، میں پھر بھی ولودمیر کو روکتی رہی لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی اور چلے گئے۔
ولودمیر پرواز کے تین پائلٹوں میں تجربہ کار تھے، یوکراینی انٹرنیشنل ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ولود میر کو 12000 گھنٹے تک 737 طیارہ اڑانے کا تجربہ تھا۔واضح رہے کہ ایران نے غلطی سے یوکرینی طیارے کو مار گرایا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور عملے سمیت 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
-

عراق:امریکی فوجی اڈے پرچارمیزائل فائر،عراقی فوجی زخمی
بغداد:امریکی فوجی اڈے پرچارمیزائل فائر،عراقی فوجی زخمی،اطلاعات کے مطابق عراقی دارالحکومت میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ایک بار پھر راکٹ سے حملہ ہوا جس کے نتیجے میں چار عراقی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق بغداد کے گرین زون میں قائم امریکی سفارت خانے کے قریب زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد پولیس نے تعین کیا تو معلوم ہوا کہ امریکی بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عراق میں قائم امریکی فوجی اڈے پر 4 راکٹ داغےگئے،جس کے نتیجے میں اب تک چارعراقی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوجی بیس پرمارٹر گولوں اورراکٹ سے حملہ کیا گیا، جس میں امریکی فوجیوں کے رہائشی علاقےکوبھی نشانہ بنایا گیا، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیںکی۔
-

بریکنگ نیوز: بیرسٹر فروغ نسیم کو گورنر سندھ بناۓ جانے کا امکان!
اسلام آباد:بریکنگ نیوز: بیرسٹر فروغ نسیم کو گورنر سندھ بناۓ جانے کا امکان! باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی تعنیاتی سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد، طاقت کے مرکزی حلقوں نے بیرسٹر فروغ نسیم کو، عمران اسمعیل کی جگہ، گورنر سندھ مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے!
باغی ٹی وی کےمطابق فروغ نسیم کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا جارہا ہے کہ جو کردارعشرت العباد نے مشرف اور اسکے بعد پی.پی اورنواز شریف کے ادوارمیں بطور گورنرادا کیا تھا، اب وہی کردار فروغ نسیم کو ایک لمبےعرصے کے لیے دیا جائیگا!
خیال کیا جا رہا ہے کہ فروغ نسیم کو قانونی امور پرگرفت حاصل ہے، لہذا وہ مرکزی حکومت کی اتحادی جماعتوں اوراپوزیشن کے درمیان پُل کا کردار ادا کریں گے! اسطرح، پی.ٹی.آئ کی سندھ میں بڑی اتحادی, متحدہ قومی موومنٹ کی شکایات کا بھی ازالہ ہوسکے گا. اور مزید یہ کہ فروغ نسیم، سابق صدر، پرویزمشرف کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں اورمعاملات کو بھی بہتر انداز سے نبٹا سکتے ہیں
