Baaghi TV

Author: +9251

  • گلگت میں زلزلےکےآفٹر شاکس اوربرفباری،متاثرین شدید مشکلات کا شکار

    گلگت میں زلزلےکےآفٹر شاکس اوربرفباری،متاثرین شدید مشکلات کا شکار

    گلگت : گلگت اور بلتستان کے مختلف علاقوں میں تسلسل کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ زلزلے کے آفٹر شاکس کی وجہ سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔متاثرین کے مطابق زلزلےکےآفٹرشاکس اوربرفباری سےشدید مسائل پیدا ہوگئے، مکانات کی دیورایں منہدم ہونے کا خدشہ ہے لہذا حکومت جلد از جلد خیمے فراہم کرے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق گلگت کے علاقے جگلوٹ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والی برفباری کی وجہ سے متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ استور کے علاقے یونجی، ڈوئیاں و محلقہ علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تیس گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برف پڑنے کی وجہ سے تمام رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق لکپاس کےمقام پر واقع روڈکوجزوی طورپرٹریفک کے لیے بحال کردیاگیا جبکہ کوئٹہ تفتان اور سکھر شاہرہِ دشت متاثر ہے۔سڑکوں کی بحالی کے لیے ڈی سی مستونگ، پی ڈی ایم اے اور لیوز حکام ریسکیو کے کاموں کے مقامات پر موجود ہیں اور ہیوی مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

    ڈی سی مستونگ محبوب اچکزئی نے اپیل کی ہے کہ عوام قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں اور راستوں میں پھنسے مسافروں کو انسانی بنیادوں پر جگہ فراہم کریں۔یاد رہے کہ آج پاکستان کے دیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں

  • بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا

    بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا

    نئی دہلی:بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا،اطلاعات بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کا بھانڈا پھوٹ گیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں خود ریاستی دہشت گردی کا سرپرست نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی میں ناکامی پر پولیس افسر رویندر سنگھ کو گرفتار کرلیا، بھارتی پولیس افسر کو کلگام سے دہلی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رویندر سنگھ کو گزشتہ روز 2 مبینہ دہشت گردوں کے ساتھ پایا گیا، تفتیش کار پولیس افسر اور دہشت گرد کے ساتھ دہلی جانے پر حیران ہیں، ڈی ایس پی رویندر سنگھ سری نگر ایئرپورٹ پر تعینات تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رویندر سنگھ دہشت گردوں کو کمک فراہم کرتا ہوا رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا، بھارتی سرکار، دہشت گرد گٹھ جوڑ سامنے آنے پر مقبوضہ کشمیر میں چھاپے مارے گئے اور رویندر سنگھ کے گھر سے اے کے 47، 3 پستول برآمد کرلی گئی۔بھارتی پولیس رویندر سنگھ اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افضل گرو نے بھی 2013 میں خط میں رویندر سنگھ کا ذکر کیا تھا، افضل گروہ نے لکھا تھا رویندر سنگھ نے دہلی میں رہائش دی، مل کر پارلیمنٹ پر حملے کا کہا۔بھارت کی جانب سے رویندر سنگھ کو بہادری پر 15 اگست 2019 کو صدارتی طلائی تمغہ دیا گیا تھا۔

  • بھارت:فرقہ وارانہ جھڑپ، قبرستان میں لگائی آگ، کئی افراد زخمی، پولیس تعینات

    بھارت:فرقہ وارانہ جھڑپ، قبرستان میں لگائی آگ، کئی افراد زخمی، پولیس تعینات

    دربھنگہ:بھارت:فرقہ وارانہ جھڑپ، قبرستان میں لگائی آگ، کئی افراد زخمی، پولیس تعینات ،اطلاعات کےمطابق جالے تھانہ کے ریونڈھا گاؤں کے جھوٹکی فقیر تکیہ مسجد کے پاس نمازکےدوران مذہبی جلوس میں شامل باجے کی تیز ساونڈ پرایک خاص فرقہ کی جانب سے اعتراض کئے جانے پرشرپسندوں نے کڑا رخ اختیار کیا اور جئے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے ساونڈ کو جاری رکھنے پر آمادہ ہوگئے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں فرقوں کے لوگوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد بھیڑ نے حملہ شروع کردیا۔ تاہم دونوں جانب سے ہوئی سنگ باری کے بعد حالات بگر گئے لیکن انتظامی افسران نے بروقت کارروائی کر حالات کو پرامن بنایا۔ ٹاور چوک کے قریب ہوئی جھڑپ میں مقامی چوکیدار سمیت کئی افراد کے زخمی ہونے کی بات سامنے آئی ہے تاہم انتظامی افسران سے اس کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔

    فی الحال سیٹی ایس پی یوگیندر کمار ،صدر ایس ڈی او راکیش کمار گپتا ، صدر ایس ڈی پی او انوج کمار اور مقامی تھانہ انچارج دلیپ کمار پاٹھک کی قیادت میں رائیٹ کنٹرول وہیکل کے ساتھ مسلح فورس کی تعیناتی کے ساتھ کئی تھانوں کی پولیس موقع پر کیمپ کر رہی ہے۔ شرپسندوں کے ذریعہ قبرستان میں لگائی گئی آگ کو فائر بریگیڈ کی مدد سے بجھالیا گیا ہے۔ گاؤں میں حالات معمول پر ہیں اور پولیس کی نقل حرکت جاری ہے۔

    جیسے ہی سنگ باری کے بعد ریونڈھا میں ہم آہنگی بگڑنے کی خبر عام ہوئی حالات فرقہ وارانہ شکل لے لیا۔ تاہم جلوس میں شامل شرپسندوں نے فقیرتکیہ کی قبرستان میں آگ لگا دی اور پوپری سے لوٹ رہے 32 سالہ نوجوان کو گھیر کراس پردھاردار ہتھیارسے حملہ کر شدید طور پرزخمی کردیا۔ زخمی نوجوان کی شناخت ریونڈھا گاؤں کے محمد منصور عالم کے لڑکے محمد ارشاد کے طور پر ہوئی ہے جس کا علاج مقامی ریفرل اسپتال میں چل رہا ہے۔

    محمد ارشاد پوپری سے بائک سے کرانہ دکان کا سامان لیکر لوٹ رہا تھا تبھی پٹیل چوک کے پاس اس پر جان لیوا حملہ ہوا۔ حملے میں اس کے دائیں ہاتھ کی 3 انگولیاں کٹ گئی ہیں اور جسم پر گہرے چوٹ لگے ہیں۔

  • صدر سرکل پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ گرفتار کر لئے

    صدر سرکل پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ گرفتار کر لئے

    رحیم یارخان/ پولیس کارروائی,,,,,,,

    صدر سرکل پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ گرفتار کر لئے.
    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 21 عدد موٹرسائیکل 7 چوری شدہ جانور لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد کئے گئے.ڈی پی او منتظر مہدی
    جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو کلاشنکوف 8 پسٹل برآمد کئے گئے. ڈی پی او
    منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 6 ہزار گرام چرس اور 500 لیٹر شراب برآمد کی گئی.ڈی پی او
    پولیس نے قابل خان گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے 910000 روپے مالیتی کے مویشی برآمد کئے. ڈی پی او

  • جب تک مسلم مخالف شہریتی قانون واپس نہیں لیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا،خواتین ڈٹ گئیں

    جب تک مسلم مخالف شہریتی قانون واپس نہیں لیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا،خواتین ڈٹ گئیں

    نئی دہلی :جب تک مسلم مخالف شہریتی قانون واپس نہیں لیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا،خواتین ڈٹ گئیں،اطلاعات کےمطابق متنازع شہریت قانون اوراین آرسی کے خلاف ملک بھر میں پروٹیسٹ اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

    اس قانون کوپارلیمنٹ سے پاس ہوئے ایک ماہ کا وقت مکمل ہوچکاہے اور اس دوارن اس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ مسلسل بڑھتا جارہاہے ۔ ملک کے کچھ حصو میں روازنہ احتجاج ہورہاہے تو وہیں کچھ علاقوں میں پابندی کے ساتھ لگاتار احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ دہلی کے شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طر ح ذاکر نگر میں بھی خواتین روزانہ کینڈل مارچ نکالتی ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق 15دسمبر 2019 سے اوکھلا کے ذاکر نگر میں ڈھلان روڈ پر روزانہ رات کے 8 بجے سے رات کے 11 بجے تک خواتین کینڈل مارچ نکالتی ہیں ۔ اس مارچ میں مرد اور چھوٹے چھوٹے بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں ۔

    ذرائع کےمطابق خواتین نے بتایاکہ ہمار ا یہ پرامن احتجاج سی اے اے ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف ہے ۔ آئین کو بچانے اور دستور کی حفاظت کیلئے ہم احتجاج کررہے ہیں ۔ بھارت کی سب سے بڑی طاقت یہاں کا دستور ہے اور اب اس کو ختم کیا جارہاہے جسے بچانے کیلئے ہم سڑکوں پر نکلے ہیں ۔

  • مودی سرکارکی کشمیرپرحمایت کرنےکےعوض الزامات واپس لینےکی پیشکش مسترد کردی:ڈاکٹر ذاکر نائیک

    مودی سرکارکی کشمیرپرحمایت کرنےکےعوض الزامات واپس لینےکی پیشکش مسترد کردی:ڈاکٹر ذاکر نائیک

    کواللمپور:مودی سرکار نے کشمیر مسئلہ پر حمایت کرنے کے عوض تمام الزامات واپس لینے کی پیشکش کی تھی ۔میں نے مسترد کردیا ،اطلاعات کےمطابق ملائیشیا میں جلاوطن معروف بھارتی ریسرچ اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نےانتہا پسند مودی سرکار کی عیارانہ چالوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں یہ بھی کہا گیا کہ وہ بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بیانات نہ دیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انکشاف کیاہےکہ انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی جانب سے خفیہ پیش کش کی گئی کہ اگر وہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 ختم کرنے کی حمایت کریں تو بھارتی حکومت ان پر قائم مقدمات ختم کرکے انہیں بھارت واپس آنے کی اجازت دیدے گی۔ڈاکٹرذاکرنائیک کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی حکومت کی اس پیشکش کو قبول کرنے سے صاف انکار کیا۔

    معروف اسکالر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے جن مسلم رہنماؤں نے متنازعہ شہریت کے قانون کی حمایت کی ہے، انہیں یقین ہے کہ انہیں ایسا بیان دینے کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے بلیک میل یا مجبور کیا گیا۔

    خیال رہے کہ معروف اسلامی مبلغ ذاکر نائیک گذشتہ 3 سالوں سے زائد عرصے سے سعودی عرب اور پھر ملائیشیا میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں، ان پر مودی سرکار کی جانب سے منی لانڈرنگ اور نفرت انگیز تقاریر کے الزامات لگائے گئے ہیں جب کہ ان کا بھارتی پاسپورٹ بھی منسوخ کیا جاچکا ہے۔

    2016 میں بنگلا دیش میں ایک ریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث افراد نے گرفتاری کے بعد مبینہ طور پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریر سے متاثر ہونے کا بیان دیا تھا۔اس بیان کو جواز بنا کر بھارت کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) کو غیر قانونی قرار دیکر اس کے اثاثے منجمد کر دیے تھے۔

  • سرگودھا : دھریمہ کے قریب شادی کی تقریب میں جان لیوا تصادم ۔

    سرگودھا : دھریمہ کے قریب شادی کی تقریب میں جان لیوا تصادم ۔

    سرگودھا (ادریس نواز سے) دھریمہ کے قریب شادی کی تقریب میں فاٸرنگ ۔ دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ۔ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلیۓ ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا دھریمہ کے قریب مقامی ہوٹل میں شادی کی تقریب میں فاٸرنگ ۔ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا ۔ پولیس کے مطابق فخر ننگیانہ کی شادی میں ریٹاٸرڈ ایس پی اعجاز ننگیانہ کے بیٹے اویس ننگیانہ نے مخالفین پر فاٸرنگ کر دی ۔ جس کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گۓ ۔ جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے ملزم اویس کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیۓ چھاپے مارے جا رہے ھیں ۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے ہوا ۔

  • لاہور بارایسویسی ایشن کے نومتختب عہدیداروں کوبلاول بھٹوکی مبارکباد،ساتھ ایک خواہش کا اظہاربھی کردیا

    لاہور بارایسویسی ایشن کے نومتختب عہدیداروں کوبلاول بھٹوکی مبارکباد،ساتھ ایک خواہش کا اظہاربھی کردیا

    لاہور:لاہوربارایسوسی ایشن کے نومتختب عہدیداروں کوبلاول بھٹوکی طرف سے مبارکباد،اطلاعات کےمطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لاہور بار ایسوسئیشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددی گئی ہے اوران سے حکومت کے خلاف جدوجہد میں تعاون کی خواہش کا اظہاربھی کیاگیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے نومنتخب صدر جی اے طارق خان سمیت تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری ملک میں قانون و آئین کی بالادستی کے لیئے اٹھ کھڑی ہو

    بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور پارلیمانی نظامِ جمہوریت کے لیئے جدوجہد کی ہے،پیپلز پارٹی اور وکلاء برادری کا اتحاد ملک میں غیرقانونی و غیر آئینی اقدام کے خلاف آہنی دہوار بن کر کھڑا ہوگا

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے یقین ہے، ایشیا کی سب سے بڑی بار ایسوسئیشن ملک میں آئین پسندی اور جمہوریت کے لیئے اپنا کردار نبھائے گی

  • ارشد انصاری سے ہتک آمیزرویہ ناقابل برداشت عمل ھے۔پاکستان گروپ آف جرنلسٹس

    ارشد انصاری سے ہتک آمیزرویہ ناقابل برداشت عمل ھے۔پاکستان گروپ آف جرنلسٹس

    حافظ آباد۔ ٹریفک وارڈن کا سینئیر صحافی و صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے ہتک آمیزرویہ ناقابل برداشت عمل ھے۔صحافیوں کے ساتھ جو رویہ اختیارکیا جارہاہے وہ ملک و قوم کے لیے اچھا شگون نہیں ہے، ان خیالات کا اظہارسیدظہیر عباس شاہ ضلعی صدر پاکستان گروپ آف جرنلسٹس نے صدرپریس کلب لاہورارشد انصاری کے خلاف ٹریفک وارڈنز کی طرف سے بدتمیزی پرکیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق سید ظہر عباس شاہ نے ارشد انصاری کے ساتھ ٹریفک وارڈنزکیطرف سے غیرمناسب رویے پرکہاکہ ٹریفک وارڈن کے رویہ کی آل پاکستان گروپ آف جرنلسٹس بھرپورمذمت کرتی ہے۔سید ظہیرعباس شاہ نے کہاکہ اس سے پہلے پاکستان کے معروف صحافی سنیئراینکرمبشرلقمان کے ساتھ فواد چوہدری کی طرف سے جوبدتمیزی اوربدمعاشی کی گی ابھی اس کے زخم تازہ ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق ضعلی صدرپاکستان گروپ آف جرنلسٹس نے کہا کہ ہےکہ غنڈہ گردی اور معززشہریوں سے بدتمیزی کرنے والے ٹریفک وارڈن معاشرے کا ناسورہیں۔۔صدرلاہور پریس کلب کی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات ناقابل فراموش اور قابل تعریف ہیں،غنڈہ گردی کرنے والے وارڈنز کو سلاخوں کے پیچھے نہ دھکیللا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں.

  • بنگلا دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

    بنگلا دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

    ڈھاکہ :بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔اطلاعات کےمطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ میچزکھیلنے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ان حالات میں پاکستان نہیں آسکتے

    پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ بنگلا دیشی بورڈ نے اپنے اجلاس میں کیا۔ صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نظم الحسن نے اعلان کیا کہ حکومتی ایڈوائس کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹیز کھیل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان میں صرف مختصر قیام کرسکتی ہے۔

    صدر بنگلادیش بورڈ نظم الحسن کا کہنا تھا کہ بی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ آگاہ کرے گا۔یاد رہے کہ ‏بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق رواں ماہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن یہ دورہ اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔بنگلا دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکارکے متعلق خبروں کے حوالے سے کہا ہےکہ بنگلہ دیش کی جانب سےتاحال باضابطہ طورپرآگاہ نہیں کیاگیا ،میڈیارپورٹس ہیں کہ بی سی بی پاکستان میں صرف ٹی20کھیلناچاہتاہے