Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاڑی : پناہ گاہوں میں عوامی سہولیات کا جائزہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں پناہ گاہ کا وزٹ کیا اور پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے پناہ گاہ میں مزید بستر لگانے اور پناہ گاہ میں خواتین کیلئے الگ انتظام کرنے کی ہدایت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنا ہ گاہوںمیں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پناہ گا ہ میں مریضوں کے لواحقین کو بھی آرام کا موقع ملتا ہے پناہ گاہوں میں رہائش کیلئے آنے والوں کو کھانا بھی فراہم کیاجا رہا ہے۔

  • خالد مقبول صدیقی نےاستعفیٰ دیا،ایم کیو ایم حکومت کےساتھ ہے،اگلا وزیراعلیٰ اردوسپیکنگ ہوگا،مصطفیٰ کمال

    خالد مقبول صدیقی نےاستعفیٰ دیا،ایم کیو ایم حکومت کےساتھ ہے،اگلا وزیراعلیٰ اردوسپیکنگ ہوگا،مصطفیٰ کمال

    کراچی :ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ دیا ہے ، ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ ہے ، ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے ممتاز صحافی ، تجزیہ نگار مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کے استعفے کے بارے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہےکہ خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ دیا ہے ایم کیو ایم نے نہیں ، خالد مقبول صدیقی نے مراعات لینے کے لیے استعفیٰ دیا ہے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پارٹی کے اندر بھی گروپ بندی ہے اس وقت 4 کے لگ بھگ ایک ہی جماعت کے لیڈر ہیں ، ویسے بھی خالد مقبول صدیقی کو پارٹی کے اندر سے بھی مزاحمت کا سامنا ہے، پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے مبشرلقمان کوبتایا کہ اگرایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ ہونا چاہتی توفیصل سبزواری بھی استعفیٰ دے دیتے ، رہی بات فروغ نسیم کی تووہ پہلے ہی بتاچکے ہیں کہ وزارت قانون کا قلمدان ایم کیو ایم کے کوٹے سے نہیں بلکہ یہ ان کا ذاتی اعزاز ہے،

     

     

    کراچی کے حوالے سے جب معروف صحافی مبشرلقمان نے مصطفیٰ کمال سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کراچی کی تباہی کے سب ذمہ دار ہیں ؟تو اس کے جواب میں مصطفیٰ کمال نےجواب دیا کہ کراچی کی تباہی میں سب کا کردار ہے،مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انہوں نے تمام عہدے چھوڑکرکراچی کی ترقی کے لیے ایک مشن اختیار کیا ہے،حتیٰ کہ سینٹرشپ بھی چھوڑ دی ۔ہم نے کراچی کو وہ جلا بخشی جو آج تک کو ئی نہ کرسکا ۔ مصطفیٰ کمال نے مبشرلقمان کے سوال کے جواب میں کہا کہ سٹی کی حکومت تو ایم کیو ایم کے پاس ہے وہ ڈیلور نہیں کرسکے اب استعفوں کی سیاست رچا رہے ہیں ۔

    مصطفیٰ کمال نے مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کراچی میں امن وامان ہے جہاں لوگ روزکئی کئی جنازے اٹھاتے تھے،شہداقبرستان میں پرچموں میں لپیٹ کردفناتے تھے، اب وہاں امن و امان کی فضا قائم ہے،مصطفیٰ کمال نے بہت احسن جواب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات مزید بہتر ہوجائیں گے اورکراچی پھرسے دمکنے چمکنے لگے گا،انہوں نے کہا کہ جس دن کردار والے لوگ اقتدارمیں آجائیں گے اورخدمت کا جزبہ لیکرآئیں گے تو حالات بہترہوجائیں گے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لوگ بھی اس کے ذمہ دار ہیں ، اگروہ کردار والے لوگوں کوووٹ دیں گے تو پھر اس کا نتیجہ بھی بہتر ہوگا ،

    جب مبشرلقمان نے پاک سرزمین کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سے پوچھا کہ کیا یہ عجب بات نہیں کہ آج تک سندھ کی روایت نہیں بدلی ، سندھ میں سندھی نے سندھی کو،بلوچی نے بلوچی کو،پختون نے پختون کو اورمہاجر نے مہاجر کو ووٹ دینا ہے میرٹ پرکوئی بھی ووٹ نہیں دیتا،مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی اس روایت کو ختم کرکے رہے گی وہ بہت جلد لاڑکانہ میں ان طبقاتی تقسیموں کے بغیرجلسہ کرکے دکھائیں گے ،

    ٕمعروف تجزیہ نگارمبشرلقمان نے دریافت کیا کہ ایک وقت تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے بعد جے یو آئی ف کا ووٹ بیلنس تھا ۔ اب کدھر جائے گا، اس پرمصطفیٰ کمال نے جواب دیا کہ انہیں امید ہے کہ یہ مذہبی ووٹ ہمارے ہی حصے میں ؔآئے گا،کیونکہ پاک سرزمین پارٹی وہ واحد جماعت جو تمام مذہبی جماعتوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عزت بھی دیتی ہے اورمقام بھی دیتی ہے،ایک سوا ل کے جواب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی نہ کچھ کیا اورنہ وہ کچھ کرسکتی ہے ، اب شاید اگلی مرتبہ لوگ پیپلزپارٹی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے ،

    مبشرلقمان نے ایک سخت سوا ل پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سے پوچھا کہ آپ پرالزام ہےکہ آپ کی پارٹی میں وہی جرائم پیشہ افراد گھس آئے ہیں تو کیا یہ صیحح ہے ا س پرمصطفیٰ کمال نے جواب دیا کہ یہ الزام غلط ہےبلکہ سب سے زیادہ نقصان ہمارا ہوا ہے ، ہمارے کارکن مارے گئے ۔ کراچی اور ایک کیو ایم کی تازہ صورت حال پرمبشرلقمان نے پھر سوال دہرایا کہ کیا خالد مقبول صدیقی اپنا استعفیٰ واپس لے سکتے ہیں تومصطفیٰ کمال نے جواب دیا کہ 75 فیصد چانسز ہیں۔ مبشرلقمان نے کہا کہ کیا یہ ممکن ہےکہ سندھ میں اردو سپیکنگ وزیراعلیٰ بن جائے تو مصطفیٰ کمال نے جواب دیا جی ممکن ہے اور ہو سکتا ہےکہ اگلے الیکشن میں ہی اردو سپیکنگ وزریراعلیٰ آجائے

  • ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: عمیمہ سہیل کی نصف سنچری  نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو فتح دلادی

    ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: عمیمہ سہیل کی نصف سنچری نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو فتح دلادی

    کراچی:سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے پی سی بی بلاسٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آلراؤنڈر عمیمہ سہیل نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرکے پی سی بی ڈائنامائٹس کو ایونٹ میں پہلی کامیابی دلائی۔ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود پی سی بی بلاسٹرز کی یہ ایونٹ میں پہلی ناکامی ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ اوپنر جویریہ خان 39 گیندوں پر 43 رنز بناکر سب سے نمایاں بیٹر رہیں۔ انہوں نے دوسری وکٹ کے لیے جویریہ رؤف کے ہمراہ 92 رنز کی شراکت قائم کی۔ جویریہ رؤف 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے ثناء میر نے 2 جبکہ عمیمہ سہیل اور کائنات امتیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے مطلوبہ ہدف 2 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سب سے نمایاں بیٹر عمیمہ سہیل رہیں جنہوں نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔ وہ 44 گیندوں پر5 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

    مڈل آرڈر بیٹر کائنات حفیظ کی 28 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز نے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 57 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے عالیہ ریاض اور ماہم طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں ایک وکٹ اور ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کرنے پر عمیمہ سہیل کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    شیڈول:

    13 جنوری بروز پیر: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرز، بوقت دوپہر 12 بجے، میچ ریفری: علیم موسیٰ، آن فیلڈ امپائرز: طاہر رشید اور عزیزالرحمٰن

    14 جنوری بروز منگل: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنا مائٹس، بوقت دوپہر 12 بجے، میچ ریفری: محمد جاوید، آن فیلڈ امپائرز: عمران جاوید اور نزہت سلطانہ

    16 جنوری بروز جمعرات: فائنل، بوقت شام 7 بجے، میچ ریفری: افتخار احمد، آن فیلڈ امپائرز: خالد محمود سینئر اور امتیاز ا قبال

    اسکواڈز:
    پی سی بی بلاسٹرز:

    رامین شمیم (کپتان)،عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، حرینہ سجاد، جویریہ خان، جویریہ رؤف، ماہم طارق، نتالیہ پرویز، نیہاشرمین، نورین یعقوب، صدف شمس، سدرہ نواز اور طوبہٰ حسن۔

    ٹیم آفیشلز:

    وقار اورکزئی (کوچ)، شاکر قیوم(اسسٹنٹ کوچ)، ملائکہ منصور(منیجر) اور رفعت اصغر گل (فزیوتھراپسٹ)۔

    پی سی بی چیلنجرز:

    بسمہ معروف (کپتان)،ایمن انور، عروب شاہ، عائشہ ظفر، فاطمہ ثناء، حفصہ خالد، منیبہ علی، نجیہ علوی، ندا ڈار، صبا ء نذیر،سعدیہ اقبال، وحیدہ اختر، حفصہ امجد اور خدیجہ چشتی۔

    ٹیم آفیشلز:

    عامر اقبال(کوچ)، شاہد محمود(اسسٹنٹ کوچ)، عائشہ جلیل (منیجر) اور صائمہ ملک(فزیوتھراپسٹ)۔

    پی سی بی ڈائنامائٹس:

    ناہیدہ خان (کپتان)،ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، غلام فاطمہ، ارم جاوید، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، لبنا بہرام، معصومہ جعفری، نشرہ سندھو،عمیمہ سہیل، ثناء میر، سدرہ امین اور امِ ہانی۔

    ٹیم آفیشلز:

    کامران حسین(کوچ)، علی نیازی(اسسٹنٹ کوچ)، رابیل خالد(منیجر) اور ساجدہ فجر(فزیوتھراپسٹ)۔

  • ایرانی حکومت نے برطانوی سفیرکوگرفتارکرلیا

    ایرانی حکومت نے برطانوی سفیرکوگرفتارکرلیا

    تہران :ایرانی حکومت نے برطانوی سفیرکوگرفتارکرلیا،اطلاعات کےمطابق ایرانی دارالحکومت میں جمہوریت کے حق میں مظاہرے میں شرکت کرنے پر ایرانی پولیس نے برطانوی سفیر کو گرفتار کرلیا

    مغربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق تہران کی ایک نجی یونیورسٹی کے باہر کچھ افراد نے یوکرینی طیارے کی تباہی اور 176 افراد کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ تو اس میں شرپسند اور نظام مخالت لوگ بھی شامل ہوگئے، جس میں برطانوی سفیر نے بھی شرکت اور اسی پاداش میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

    ایرانی پولیس نے دارالحکومت تہران میں حکومت ،نظام کے خلاف اورجمہوریت کے حق میں نکالے گئے ایک جلوس میں شرکت کرنے پر برطانوی سفیر رابٹ مکائیر کو حراست میں لیکران سے حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت سے متعلق تفتیش کی گئی تاہم بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔

    برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے جاری بیان میں کہا کہ بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران میں برطانوی سفیر رابٹ مکائیر کو حراست میں لیا گیا، وہ ایک ایسی ریلی میں شریک تھے جس میں یوکرین طیارے میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا جارہا تھا،برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی ایسی پُر امن ریلی میں شرکت پر سفیر کو حراست میں لینا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اس وقت فیصلہ کن موڑ میں ہے، عالمی سطح پر ایران پر عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے تہران سیاسی، اقتصادی اور معاشی طور پر تقریباً اکیلا ہوگیا ہے، اسے مزید تنہائی کو بڑھانے یا عالمی سفارتی اصولوں کی پاسدارای کو یقینی بنانے میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرنا ہوگا۔

  • کینیڈین خاتون تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف مانگنے پاکستان پہنچ گئی

    کینیڈین خاتون تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف مانگنے پاکستان پہنچ گئی

    گوجرانوالہ:کینیڈین خاتون تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف مانگنے پاکستان پہنچ گئی ،اطلاعات کےمطابق پاکستانی نوجوان کینیڈین بیوی کے 33 ہزار ڈالر چوری کرکے غائب ہوگیا، کینیڈین خاتون شوہر کو سزا دلوانے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کینیڈین بیوی کے 33 ہزار ڈالر چوری کرکے غائب ہوگیا، خاتون شوہر کو سزا دلوانے اور رقم واپسی کے لیے کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئی۔خاتون کے حوالے سے بتایا جارہا ہےکہ کینیڈین خاتون اینی میری نے گوجرانوالہ سائبر کرائم سیل میں شوہر کے خلاف درخواست دائر کردی۔

    خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سیالکوٹ کے رہائشی فہد ابرار سے 2017 میں شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد میں نے اسلام قبول کیا، فہد نے دھوکے سے رقم اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان منتقل کی۔

    کینیڈین خاتون اینی میری کا کہنا تھا کہ رقم فہد کے چچا اور والدہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، رقم واپسی اور شوہر کو جیل بھجوانے پاکستان آئی ہوں، امید ہے پاکستان میں مجھے انصاف ملے گا۔

  • صدرپریس کلب ارشد انصاری کےساتھ ٹریفک وارڈنزکی بدتمیزی، صحافیوں اورصحافتی تنظیموں کی طرف سے مذمت

    صدرپریس کلب ارشد انصاری کےساتھ ٹریفک وارڈنزکی بدتمیزی، صحافیوں اورصحافتی تنظیموں کی طرف سے مذمت

    لاہور:صدرپریس کلب لاہورارشد انصاری کےساتھ ٹریفک وارڈنزکی بدتمیزی،موبائل بھی چھین لیا، صحافیوں اورصحافتی تنظیموں کی طرف سے مذمت،اطلاعات کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ افتخار نامی ٹریفک وارڈن اور ساتھی وارڈنز کی جانب سے بدتمیزی کرنےاورموبائل فون چھیننے کی شدید اور پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ افتخار نامی ٹریفک وارڈن اور ساتھی وارڈنز کی جانب سے بدتمیزی کرنے اور موبائل فون چھیننے کی شدید اور پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) کے صدر محمد آصف بٹ، سینئر نائب صدر جوادملک، نائب صدر عرفان ملک، سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ، فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیراسے صحافت اورصحافیوں کی توہین قرار دیا ہے اورکہا ہےکہ پہلے وفاقی وزیرکی طرف سے یہ انداز اختیار کیا گیا ہے اورٹریفک وارڈنز کے ذریعے بدمعاشی کی تاریخ دہرائی جارہی ہے،

    ٹریفک وارڈنز کی طرف سے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر ایمرا کے جوائنٹ سیکرٹری قادر خواجہ،سیکرٹری انفارمیشن شفیق شریف، آفس سیکرٹری افضل سیال، ممبران گورننگ باڈی روباعروج، آصف خاور، ثاقب سلیم بٹ،منصوربٹ،ذمل خان اسرارخان نوین علی ، حامدخان،شاکراعوان،صادق بلوچ،احمرکھوکھر، محمدعبداللہ،برہان الدین، یار محمد، رانا وحید حسین،عباس حیدر، عرفان ڈوگر، سید عمران شمسی، ابوبکربلال،علی وقار، شکیل ملک اور محمد وقاص نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ افتخار نامی ٹریفک وارڈن اور ساتھی وارڈنز کی جانب سے بدتمیزی کرنے اور موبائل فون چھیننے کی شدید اور پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق ایمرا صدر محمد آصف بٹ نے آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی جانب صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا رویہ اختیار کرنے والے ٹریفک وارڈنز کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    آئی جی پنجاب پولیس بے لگام ٹریفک وارڈن افتخارسمیت اس کے ساتھیوں کو لگام ڈالیں۔ کیونکہ موجودہ سی ٹی او لاہور جب سے تعینات ہوئے ہیں تب سے صحافتی برادری کو ٹریفک وارڈنز کی جانب سے آئے روز بدتمیزی اور نازیبا رویہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس اس پر فوری طور پر نوٹس لیں اور ذمہ دار وارڈنز کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں۔

    لاہور پریس کلب سے تعلق رکھنے والی تمام صحافتی تنظیموں اورشخصیات نے کہا ہے کہ ہم آئی جی پنجاب پولیس سمیت تمام ذمہ داران کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا رویہ اختیار کرنےوالے وارڈنز کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو ایمرا ، لاہور پریس کلب، پی یو جے اور پی ایف یو جے سمیت تمام صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر آئی جی پنجاب پولیس سمیت تمام ذمہ داران کے دفاتر کا گھیراوکرے گی اور گھیراوتب تک جاری رہے گا جب تک ذمہ دار وارڈنز کے خلاف کاروائی عمل میں لانے سمیت آئندہ اس طرح کےواقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں ۔

  • پنجاب میں نمبر داری نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ

    پنجاب میں نمبر داری نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ

    پنجاب میں نمبر داری نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی پنجاب میں نمبرداری نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعلیٰ نے نمبرداری نظام کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کی منظوری دے دی۔ پینتالیس ہزار کے قریب نمبر داروں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔
    بزدار سرکار پنجاب میں تبدیلی کے خواہاں، صوبے میں نمبرداری نظام فعال بنانے کا فیصلہ، وزیراعلی عثمان بزدار نے اقدامات کی منظوری دے دی۔ نظام متحرک کر کے نمبردار کو اہم حکومتی اقدامات میں پارٹنر بنایا جائے گا۔ 14کے قریب اہم ذمہ داریاں نمبرداری نظام کے تحت سرانجام دی جائیں گی۔ 45 ہزار کے قریب نمبرداروں کو اہم ذمہ داریاں ملیں گی۔نمبرداری نظام کو فعال بنا کر سرکاری واجبات کی وصولی کوتیز کیا جائے گا۔ ناجائز تجاوزات، سرکاری عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ بھی نمبرداری نظام کے ذمے ہو گی۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    فصلوں کی گرداوری اور ضلع کے کلکٹر کے احکامات کی تعمیل نمبرداروں پر لازم ہو گی۔ حکام کی جانب سے جاری سمنوں میں نمبردار سرکاری حکام کی معاونت کریں گے۔ کسانوں کو جدید کاشتکاری اوران کے بچوں کوسکولز کی جانب راغب کرنا بھی نمبرداری نظام کا حصہ ہو گا، سرکاری کھالے یا نہر میں شگاف یا چوری کی صورت میں اطلاع کرنا بھی نمبردار کے فرائض میں شامل ہو گا۔

  • امریکی فوجی ایرانی حملوں سے معجزاتی طور پر کیوں محفوظ رہے

    امریکی فوجی ایرانی حملوں سے معجزاتی طور پر کیوں محفوظ رہے

    امریکی فوجی ایرانی حملوں سے معجزاتی طور پر کیوں محفوظ رہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عراق میں فوجی اڈے پر ایرانی حملے کے دوران امریکی تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان پہنچا۔

    امریکی ٹی وی چینل سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ الاسد فوجی اڈے میں موجود امریکی فوجیوں کو ایرانی حملے کا تقریباً ڈھائی گھنٹے قبل علم تھا جس سے بچنے کے لیے انہوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حملے کی معلومات ملنے کے کچھ دیر بعد ہی زیادہ تر فوجی یا تو فوجی اڈے سے روانہ ہوگئے یا پھر وہیں موجود بنکرز میں چلے گئے۔ایرانی حملہ تقریباً دو گھنٹوں تک جاری رہا اور اس میں فوجی اڈے میں موجود صرف امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    امریکا کے ایرانی ج

    فوجی اڈے میں موجود فوجی حکام نے حملے میں کسی جانی نقصان نہ ہونے کو ’معجزہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میزائل بنکرز سے محض چند میٹر فاصلے پر گر رہے تھے۔امریکی حکام کے ہمیں علم تھا کہ ایرانی حملہ کرنے والے ہیں تاہم اس کی کیا نوعیت ہوگی یہ ہمیں پتہ نہیں تھا۔

  • غریب کی بھی کوئی زندگی ہے ؟ ایک اورگھریلو ملازمہ پر تشدد، ملازمہ جاں بحق

    غریب کی بھی کوئی زندگی ہے ؟ ایک اورگھریلو ملازمہ پر تشدد، ملازمہ جاں بحق

    فیصل آباد: غریب کی بھی کوئی زندگی ہے ؟ گھریلو ملازمہ پر تشدد، ملازمہ جاں بحق ،اطلاعات کےمطابق نواحی علاقے شمیر والا میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے نتیجے میں 23 سالہ مسرت جاں بحق ہوگئی۔

     

    ایم کیوایم کے مطالبات جائز ہیں، حکومت کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی ، وزیراعظم

    پولیس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے شمیر والا میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی ہیں، 23 سالہ مسرت بی بی پر بیہمانہ تشدد کے نتیجے میں ان کے پورے جسم پر نیل پڑے ہیں۔

    آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 نوجوان لڑکے اورلڑکیاں جھلس کر جاں بحق

    پولیس کا کہنا ہے کہ مسرت بی بی شمیر والا میں عظمیٰ بی بی کے گھر میں ملازمہ تھی اور کام کاج پر تکرار ہوئی تو عظمیٰ نے ڈنڈوں کے وار کر کے ملازمہ کو قتل کر دیا، مسرت بی بی کے بھائی کی درخواست پر تاندلیانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

    کانسٹیبل نے ڈانٹنے پر ڈی آئی جی کو چھریاں مار کر زخمی کردیا

    پاکستان میں کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے‘ بعض اوقات گھر کے مالکان کے تشدد سے چھوٹے بچے بچیاں جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں‘ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز پنجاب کے صنعتی و کاروباری شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا‘ جہاں ایک کمسن گھریلو ملازمہ گھر کے مالک کے تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے گزر گئی۔

    آسٹریلوی ماہرین طب نےانڈے کی زردی سےسستی اورمؤثرانسولین تیارکرلی،

    غریب گھروں کے کمسن بچیاں اور بچے مجبوری کے عالم میں امیر گھروں میں کام کرتے ہیں جنھیں عمومی طور پر بدسلوکی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کئی جگہوں پر غیرانسانی تشدد کا شکار کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں کمسن بچے جان سے گزر جاتے ہیں اور یہ موت ان گھر والوں کے لیے انتہائی دکھ اور صدمے کا باعث ہوتی ہے۔ یہ معصوم بچے اپنے غریب والدین کا بوجھ بٹانے کی کوشش میں بعض اوقات اپنی جان کی قربانی تک دے دیتے ہیں۔

    ہندوستان یاریپستان:ایک اور6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی

    حکومت کو چاہیے کہ اس قسم کے گھریلو المیے کو روکنے کیلیے مناسب قانون سازی کرے اور ننھے بچوں کو ظالموں کے چنگل سے بچانے کا اہتمام کرے اور تشدد کے مجرموں کو اتنی سخت سزا دی جائے کہ دوسرے عبرت پکڑیں۔

    یورپی یونین کا ایران پر فوری پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ

    کمسن گھریلو ملازم بچوں پر بڑھتا ہوا تشدد ہمارے معاشرے کے متمول طبقے کے غیر انسانی رویے کی نشاندہی کرتا ہے‘ امیر طبقے میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور بدعنوانی کے رجحان نے ان میں بے رحمی‘ عیاری اور دغا بازی جیسے رویے پیدا کر دیتے ہیں‘ ان رویوں کے خاتمے کیلیے ضروری ہو گیا ہے کہ گھریلو ملازمین کے تحفظ کے لیے سخت نوعیت کے قوانین متعارف کرائے جائیں۔

  • ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستوربابر اعظم کے سر پر موجود، ٹیم بھی نمبر ون،کھلاڑی بھی نمبرون

    ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستوربابر اعظم کے سر پر موجود، ٹیم بھی نمبر ون،کھلاڑی بھی نمبرون

    دبئی: دنیا کے ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستور بابر اعظم کے سر پر موجود ہےجب کہ پاکستان ٹیم کی پہلی پوزیشن کو بھی فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

    یورپی یونین کا ایران پر فوری پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ

    ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستور بابر اعظم کے سر پر موجود ہے، بولرز میں عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر برقرارہیں، پاکستان ٹیم کی پہلی پوزیشن کو بھی فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

     

    سخت سردی میں طوفانی بارشیں : دبئی میں شدید بارش، ٹریفک نظام درہم برہم

    ئی درجہ بندی کےمطابق 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں بھارت نے سری لنکا کو2-0 سے ہرایا،اس کے بعد اپ ڈیٹ ہونے والی رینکنگ میں پاکستانی ٹاپ رینکڈ پلیئرز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

     

    بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے، ترجمان پاک فوج

    بابر اعظم بیٹنگ میں بدستور سرفہرست اور فخر زمان 17 ویں پوزیشن پرہیں، اسی طرح بولرز میں عماد وسیم کا چوتھا اور شاداب خان کا آٹھواں نمبر بھی برقرار ہے، فہیم اشرف ایک درجہ بہتری سے 25 ویں درجے پر پہنچ گئے،ٹاپ بولر کا اعزاز افغانی راشد خان کے پاس ہے۔

    حقوق کے تحفظ کا بھاشن اور اونٹوں کا قتل عام–تحریر:احمر مرتضیٰ

    بھارتی ٹیم کو سری لنکا پر کامیابی کی بدولت 2 پوائنٹس ملے تاہم وہ بدستور پانچویں نمبر پر ہی موجود ہے۔ پاکستان کی ٹاپ پوزیشن کوفوری طورپر کوئی خطرہ دکھائی نہیں دیتا۔

    چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ،مصباح الحق نے مجوزہ نئے طریقہ کارکی مخالفت کردی

    دوسری طرف کرکٹ کے عالمی ماہرین بھی بابراعظم کی کارکردگی سے متاثرہیں ، ان کا کہنا ہےکہ اگربابراعظم کی کامیابیوں کا سفراسی طرح جاری رہا تو بہت جلد عالمی کھلاڑی بن جائیں گے