Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومتی ارکان کے ایم کیو ایم سے رابطے تیز ہو گئے

    حکومتی ارکان کے ایم کیو ایم سے رابطے تیز ہو گئے

    حکومتی ارکان کے ایم کیو ایم سے رابطے تیز ہو گئے.

    ایم کیو ایم کی جانب سے وزارت چھوڑنے پر حکومت نے ایم کیو ایم سے رابطے تیز کردیے . وزیر تعلیم شفقت محمود نے امید ظاہر کی کہ ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد کا حصہ رہے گی۔
    خالد مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے کے اعلان پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے رابطہ کر لیا، انہوں نے وفاق میں اتحادی جماعت سے شکوہ کیا کہ وزارت چھوڑنے کے اعلان سے پہلے حکومت سے رابطہ ہی کر لیتے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے تحفظات مل بیٹھ کر حل کر لیے جائیں گے، حکومت مضبوط ہے، مجھے یقین ہے ایم کیو ایم ہمارے اتحاد کا حصہ رہے گی۔ (ن) لیگ کوخواب آ رہا ہے کہ 2020 میں انتخابات ہوں گے۔مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے کے اعلان پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے کیے گئے رابطے میں شکوہ کیا کہ وزارت چھوڑنے کے اعلان سے پہلے حکومت سے رابطہ ہی کر لیتے۔

  • ایم کیو ایم کے تحفظات دور کریں گے، وزیر اعظم عمران خان

    ایم کیو ایم کے تحفظات دور کریں گے، وزیر اعظم عمران خان

    ایم کیو ایم کے تحفظات دور کریں گے، وزیر اعظم عمران خان

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد حکومت نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر کی سربراہی میں حکومتی وفد جلد ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بھی رابطہ کیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ سندھ کی مقامی قیادت بھی ایم کیوایم سے ملاقات کرے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے مطالبات جائز ہیں، کیے گئے تمام وعدے وفا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کا بہترین اور بااعتماد اتحادی ہے، کراچی ہمارا معاشی حب ہے، اس کو کسی صورت نظراندازنہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے، اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے
    دوسری جانب اس ضمن میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ وہ ہمارے اتحادی ہیں، کو شش کریں گے ان کے تحفظات دور کئے جائیں۔

    پی ٹی آئی حکومت کو لگا بڑا دھچکا

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے تھوڑی دیر پہلے پتہ ایم کیو ایم کے اعلان کا پتہ چلا ہے ، جب بھی اتحادی حکومت بنتی ہے، تو ہرجماعت کی اپنی اپنی سوچ ہوتی ہے، تحفظات بھی ہوتے ہیں تاہم انہیں دور کر لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت قائم اور مضبوط ہے ، رانا ثناللہ اپوزیشن میں ہے وہ تو حکومت جانے کی بات ہی کریں گے، حزب اختلاف کے خواب دیکھنے اور خواہشات پر پابندی نہیں
    واضح رہے کہ اس سے پہل خالد مقبول صدیقی نے اپنے قلمدان کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا..کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے 2 معاہدے ہوئے تھے، ایک معاہدہ بہادرآباد اور دوسرا بنی گالہ میں ہوا، ہر مشکل موقع پر حکومت کا ساتھ دیا لیکن سندھ کے شہری علاقوں سے ناانصافی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں کہیں اور سے بھی وزارتوں کی بات ہوئی تھی۔

  • ایم کیوایم کے مطالبات جائز، حکومت کیے گئے تمام  وعدے پورے کرے گی ، وزیراعظم

    ایم کیوایم کے مطالبات جائز، حکومت کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی ، وزیراعظم

    اسلام آباد: ایم کیوایم کے مطالبات جائز ہیں، حکومت کیے گئے تمام وعدے وفا کرے گی ، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کی شکوے درست قراردیئے ، ادھر اطلاعات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزارت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کو منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

    اسلام آباد اورکراچی سے ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزارت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد حکومت ایکشن میں آگئی ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے اہم رہنماؤں اسد عمر، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو ہدایات دی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر اسد عمر کی قیادت میں وفد ایم کیو ایم قیادت سے کل ملاقات کرے گا۔

    ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم کی طرف سے شکووں کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فون پر بات کی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ ایم کیوایم کے مطالبات جائز ہیں، حکومت کیے گئے تمام وعدے وفا کرے گی، سندھ کی مقامی قیادت ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کرے۔

    کراچی سے حکومتی ذرائع کےمطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں گلے شکوے دور کرنے کی یقین دہانی کرائی،

    گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے، ایم کیو ایم سے کئے گئے تحریری معاہدے پر مکمل عمل در آمد کیا جائے گا، بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے، جلد کراچی کو فنڈ جاری کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے پہلےرابطہ نہ کرنے کا گلہ کیا گیا۔

  • آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 نوجوان لڑکے اورلڑکیاں جھلس کر جاں بحق،پولیس نے واقعہ کومشکوک قراردیا

    آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 نوجوان لڑکے اورلڑکیاں جھلس کر جاں بحق،پولیس نے واقعہ کومشکوک قراردیا

    گجرات:آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق.اطلاعات کےمطابق نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    ترکی اور امریکہ میں شدید زلزلہ ، لوگ گھروں سے باہرکھلے میدانوں کیطرف بھاگنے لگے

    گجرات سے پولیس ذرائع کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں اتوار کی صبح ایک گھر سے نکلنے والے دھوئیں نے اہل علاقہ کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اہل علاقہ گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ آگ اس کمرے میں لگی ہے جہاں گھر کے 6 نوجوان لڑکے لڑکیاں سو رہے تھے۔

    سخت سردی میں طوفانی بارشیں : دبئی میں شدید بارش، ٹریفک نظام درہم برہم

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت امانت علی، کاشف، زوبیہ، مدیحہ، فیصل اور ظہیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تمام افراد کی موت کمرے میں اچانک آگ لگنے سے ہوئی۔

    بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے، ترجمان پاک فوج

    دوسری طرف پولیس کا کہنا ہےکہ وہ اس سارے معاملے کوگہری نظر سے دیکھ رہے ہیں ،اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ کہیں اس کے پیچھے کوئی سازش یا دشمنی تونہیں ، پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ بہت جلد وہ واقعہ کی تہہ تک پہنچ جائیں‌گے

  • کانسٹیبل نے ڈانٹنے پر ڈی آئی جی کو چھریاں مار کر زخمی کردیا، اعلیٰ حکام کانسٹیبل کے ردعمل پرحیران

    کانسٹیبل نے ڈانٹنے پر ڈی آئی جی کو چھریاں مار کر زخمی کردیا، اعلیٰ حکام کانسٹیبل کے ردعمل پرحیران

    لاہور:کانسٹیبل نے ڈانٹنے پر ڈی آئی جی کو چھریاں مار کر زخمی کردیا، اعلیٰ حکام کانسٹیبل کے ردعمل پرحیران اوروجہ تنازعہ کی وجوہات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیاہے، پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کانسٹیبل نے ڈانٹنے پر ڈی آئی جی کو چھریاں مار کر زخمی کر دیاتھا اوربعد ازاں ڈی آئی جی کو ہستپال پہنچادیا گیا

     

    یورپی یونین کا ایران پر فوری پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ

    لاہور پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کانسٹیبل نے ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر ڈی آئی جی شہزاد کمال صدیقی کو چھریاں مار کر زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد ڈی آئی جی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی ہسپتال پہنچ گئے۔

    ”شوہر نہاتا نہیں ہے“، بیوی نے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

    پولیس حکام نے ہستپال ذرائع کے حوالے سے کہا ہےکہ ڈی آئی جی کی حالت خطرے سے باہر ہے جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا، بعد ازاں بلڈپریشرکم ہونے پر دوبارہ داخل کرلیا گیا اور پھر طبیعت بہتر ہونے پر انہیں دوبارہ گھر منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ڈی آئی جی شہزاد کمال صدیقی پر حملہ کرنے والے کانسٹیبل رفیق کو قلعہ گجر سنگھ پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    ترکی اور امریکہ میں شدید زلزلہ ، لوگ گھروں سے باہرکھلے میدانوں کیطرف بھاگنے لگے

  • حزب اختلاف نے  ایرانی سپریم لیڈر  سے بڑا مطالبہ کردیا

    حزب اختلاف نے ایرانی سپریم لیڈر سے بڑا مطالبہ کردیا

    حزب اختلاف نے ایرانی سپریم لیڈر سے بڑا مطالبہ کردیا

    باغی ٹی وی ایران میں پاسداران انقلاب کی طرف سے یوکرین کا مسافر ہوائی جہاز مار گرائے جانے کے بعد نہ صرف پوری دنیا بلکہ ایرانی عوام اور سیاسی حلقوں میں بھی حکومت کے خلاف سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایران کی اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حکومت کو یوکرین کا طیارہ مار گرانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایران کی ‘گرین موومنٹ’ کے رہ نما مہدی کروبی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر ملک کی قیادت کے اہل نہیں رہے ہیں۔ انہیں فورا اقتدار چھوڑ دینا چاہیے۔

    مہدی کروبی جو کئی سال سے گھر نظربند ہیں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم لیڈر ملک کی قیادت سنھبالنے کے اہل نہیں رہے ہیں۔ اس لیے انہیں عہدے سے سبکدوش ہونا پڑے گا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آپ کیسے کمانڈر انچیف ہیں کہ آپ کو یہ معلوم نہیں کہ آپ کی ماتحت فوج نے ایک مسافر جہاز کو میزائل مار کر اسے مارگرایا؟۔ آپ اس وقت کہاں تھے؟ جنہوں نے کہ جرم کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی اور مسلسل تین دن تک دنیا کے سامنے جھوٹ کیوں بولا گیا۔

    مہدی کروبی کا مزید کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ پہلا واقعہ نہیں جس کی ذمہ داری سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے کندھوں پر عاید ہوتی ہے۔اس طرح کے کئی دوسرے واقعات ریکارڈ پر موجود ہیں۔ نوے کی دھائی میں سیریل کلنگ کے واقعات کی آج تک تحقیقات نہیں کی گئیں۔ سنہ 2018ء اور 2019ء میں پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکڑوں لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا مگر اس قتل عام کے ذمہ داروں کو بھی کچھ نہیں کہا گیا۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    واضح رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران ریڈ کریسنٹ کے مطابق تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے لیے ٹیک آف کیا تھا، ریڈار ڈیٹا کے مطابق ٹیک آف کے صرف دو منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

  • بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈرامیت شاہ بن کولوگوں کودھمکانے اورلوٹنے کے جرم میں‌ گرفتار

    بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈرامیت شاہ بن کولوگوں کودھمکانے اورلوٹنے کے جرم میں‌ گرفتار

    بھوپال:بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈرامیت شاہ بن کرلوگوں کودھمکانے اورلوٹنے کے جرم میں‌ گرفتار،اطلاعات کےمطابق اپنے دوست کو میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنانے کے لیے وزیر داخلہ امیت شاہ بن کر حکام کو فون کرنے کے الزام میں بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

     

    سخت سردی میں طوفانی بارشیں : دبئی میں شدید بارش، ٹریفک نظام درہم برہم

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں اسپیشل ٹاسک فورس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران انڈین ایئر فورس کے ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا کو گرفتار کر لیا ہے، انڈین ایئر فورس کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ونگ کمانڈر نے وزیر داخلہ امیت شاہ بن کر گورنر مدھیا پردیش کو فون کیا اور اپنے ایک دوست کو میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کروانے کی سفارش کی تھی۔

    کراچی میں ایک بھی برنس سینٹر نہیں ، قیمتی جانیں ضائع ہونے لگیں

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شوکلا نے امیت شاہ کا پرسنل اسسٹنٹ بن کر گورنر کو فون کیا اور وزیر داخلہ امیت شاہ ظاہر کرکے ونگ کمانڈر کلدیپ سے بات کروائی تھی۔ اسپیشل فورس نے فون نمبرز کے ذریعے دونوں کو گرفتار کیا تو انکشاف ہوا کہ زیر حراست ملزم کوئی اور نہیں انڈین ایئر فورس کا ونگ کمانڈر ہے۔

    ہندوستان یاریپستان:ایک اور6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی

    ونگ کمانڈر کے وزیرداخلہ بن کرجعل سازی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ڈی جی اسپیشل ٹاسک فورس نے میڈیا کو مزید بتایا کہ ونگ کمانڈر کلدیپ باگھیلا انڈین ایئرفورس کے ہیڈکوارٹر میں تعیناتی سے قبل ریاست مدھیا پردیش کے سابق گورنر رمنا ریش کے اے ڈی سی رہ چکے ہیں

    یورپی یونین کا ایران پر فوری پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ

    ڈی جی اسپیشل ٹاسک فورس کا کہنا ہےکہ اس دوران حاصل ہونے والی معلومات کو بنیاد بناکر اپنا کام نکلوانے کے لیے امیت شاہ بننے کا ڈرامہ کیا تاہم جلد ہی اس ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا اور ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

  • آسٹریلوی ماہرین طب نےانڈے کی زردی سےسستی اورمؤثرانسولین تیارکرلی،شوگرکےمریضوں کے لیے تحفہ

    آسٹریلوی ماہرین طب نےانڈے کی زردی سےسستی اورمؤثرانسولین تیارکرلی،شوگرکےمریضوں کے لیے تحفہ

    میلبرن:آسٹریلوی ماہرین طب نے انڈے کی زردی سے بنی سستی اور مؤثر انسولین تیارکرلی ، شوگرکے مریضوں کے لیے تحفہ کرلیا ، تفصیلات کےمطابق انسولین وہ ہارمون ہے جو خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھتا ہے،

    مکار،دہشتگرد مودی کو کلکتہ کا دورہ مہنگا پڑ گیا

    ذیابیطس کے مریضوں میں خاطر خواہ ہارمون نہیں بنتا جس کے لیے انسولین کے ٹیکے لگانے پڑتے ہیں لیکن اب اچھی خبر یہ ہے کہ ماہرین نے بہت کم خرچ اور مؤثر طریقے سے انسولین تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جس کا اہم جزو انڈے کی زردی ہے۔

    ہندوستان یاریپستان:ایک اور6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی

    لیکن موجودہ انسولین کی ایک خرابی یہ ہے کہ اگر اسے خاص ماحول میں نہ رکھا جائے تو اس کے اندر شامل اجزا ریشے دار شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ انسولین کا مرکب ایک یا دو دن میں باریک لوتھڑوں کی شکل اختیار کرلیتا ہے جسے ’’فائبرلس‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ عمل مریضوں کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتا ہے، بالخصوص ایسے مریضوں کے لیے جو کسی پمپ کے ذریعے انسولین بدن میں داخل کرتے ہیں۔

    کراچی میں ایک بھی برنس سینٹر نہیں ، قیمتی جانیں ضائع ہونے لگیں

    میلبرن میں واقع فلورے انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز اینڈ مینٹل ہیلتھ کے ڈاکٹر اختر حسین اور ان کے ساتھیوں نے انڈے کی زردی کے بعض اجزا کو اس طرح بدلا ہے کہ اس سے انسولین کے ریشے بننے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اس طریقے کو ماہرین نے مصنوعی طریقے سے انسولین کی تیاری کا نام دیا ہے۔

    یورپی یونین کا ایران پر فوری پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ

    انسولین پمپ میں فائبرلس کا مسئلہ زیادہ پیش آتا ہے اور اس کے لوتھڑے مریض کے بدن میں جاکر بہت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ اسی وجہ سے مریضوں کو ہر 24 سے 72 گھنٹے کے لیے انسولین پمپ بدلنا یا اسے صاف کرنا پڑتا ہے لیکن نئی انسولین سے اس کی ضرورت بھی ختم ہوجائے گی اور دوا ضائع ہونے سے بھی بچ جائے گی۔

    سخت سردی میں طوفانی بارشیں : دبئی میں شدید بارش، ٹریفک نظام درہم برہم

    انڈے کی زردی میں شکریات پائی جاتی ہیں جس کی بدولت اس کے سالمات کو انسولین کے مالیکیول میں رکھا گیا ہے۔ اس سے جو شے وجود میں آئی ہے اسے ’گلائکو انسولین‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    توقع ہے کہ اس طریقے سے بننے والی ویکسین دو سے چھ روز تک مؤثر رہے گی اور سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی کیونکہ صرف امریکا میں ہی تین لاکھ سے زائد افراد انسولین پمپ استعمال کرتے ہیں۔

    یاد رہےکہ اس ساری تحقیق کا سہرا مسلمان ماہرطب ڈاکٹراخترحسین کے سر ہے جن کی شبانہ روز محنت،تحقیق اورلگن کے نتیجے میں شوگرکے مریضوں کے لیے انسلولین تیارکرکے آسانی پیدا کردی ہے

  • مکار،دہشتگرد مودی کو کلکتہ کا دورہ مہنگا پڑ گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھاگنے پر مجبور

    مکار،دہشتگرد مودی کو کلکتہ کا دورہ مہنگا پڑ گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھاگنے پر مجبور

    کلکتہ:مکار،دہشتگرد مودی کو کلکتہ کا دورہ مہنگا پڑ گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھاگنے پر مجبور ،اطلاعات کےمطابق بھارت کے شہر کلکتہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور متعصب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر وزیراعظم کو ایئرپورٹ سے گاڑی کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعلیٰ ممتا بنر جی کے گھر پہنچنا پڑا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متنازع شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور ایسا ہی ریاست مغربی بنگال کے دورے پر بھی ہوا۔ ایئرپورٹ پر ہی 30 ہزار سے زائد مشتعل مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی، ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور متنازع شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    ایئرپورٹ سے نکلنے والی ہر شاہراہ پر مظاہرین کے جمع ہونے پر وزیراعظم نریندر مودی مجبوراً ملٹری ہیلی کاپٹر میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور متنازع شہریت قانون کی سخت ناقد ممتا بنرجی کے گھر پہنچے جہاں مظاہرین کی بھی بڑی تعداد پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تاہم پولیس نے مظاہرین کو وزیراعلیٰ کے گھر جانے سے روک دیا۔

    مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی نے ملاقات کے دوران دوٹوک موقف اپناتے ہوئے وزیراعظم مودی سے شہریت ترمیمی قانون کو منسوخ کرنے کی تجویز دی تاہم وزیراعظم مودی نے مصروفیت کا بہانہ بناتے ہوئے متنازع قانون پر تبادلہ خیال کو اگلی میٹنگ تک موخر کردیا جس کے بعد وزیراعلیٰ بنرجی مظاہرین کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو بھارتی پارلیمنٹ سے شہریت ترمیمی بل منظور ہوا تھا جس کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت آنے والے ہندوؤں، سکھوں، بدھ متوں، جین، پارسیوں اور عیسائیوں کو بھارتی شہریت دی جائےگی تاہم مسلمانوں کو محروم رکھا جائے گا جس پر بھارت بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

  • پی ٹی آئی حکومت کو  لگا بڑا دھچکا

    پی ٹی آئی حکومت کو لگا بڑا دھچکا

    پی ٹی آئی حکومت کو لگا بڑا دھچکا
    باغی ٹی وی پی ٹی آئی حکومت کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب اس کے اہم اتحادی نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا یوں ساتھی رستے میں ہی چھوڑنے لگے..وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔
    خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کا وفاقی حکومت بنانے میں ساتھ دیا تھا، حکومت کے اتحادی ہیں اور اس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے تاہم حکومت میں بیٹھنا اور ڈیڑھ سال تک انتظار کرنا بہت سارے خدشات پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری وزارت سے فائدہ ہی نہ ہو رہا ہو تو کابینہ میں بیٹھنا بےسود ہے۔

    کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے 2 معاہدے ہوئے تھے، ایک معاہدہ بہادرآباد اور دوسرا بنی گالہ میں ہوا، ہر مشکل موقع پر حکومت کا ساتھ دیا لیکن سندھ کے شہری علاقوں سے ناانصافی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں کہیں اور سے بھی وزارتوں کی بات ہوئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف سے 2 وزارتیں مانگی تھیں جن میں سے ایک وزارت آج بھی طلب کرتے رہے۔ حکومت کو موقع دے رہے ہیں کہ آپ کراچی اور سندھ کے لوگوں کو ثابت کریں کہ آپ یہاں کے بھی وزیراعظم اور صدر ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بلاول حکومت سے الگ ہونے پر ایم کیو ایم کو صوبائی حکومت میں وزارتیں دینے کی آفر دے چکے ہیں.اختلافات کی باتین کافی دیر سے زیر گردش رہی ہیں.