Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان لازما  بنےگا، سراج الحق کا دبنگ بیان

    کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان لازما بنےگا، سراج الحق کا دبنگ بیان

    کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان بنے گا، سراج الحق کا دبنگ بیان

    لاہور: باغی ٹی وی .مقبوضہ کشمیر میں 161 دنوں سے جاری محاصرے اور لاک ڈاؤن پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر بھارتی فوج کے لئے قبرستان ضرور بنے گا۔

    منصورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب اس ملک کو منظم جدوجہد و انقلاب کی ضرورت ہے، ہمیں دشمن سے کشمیر کو آزاد کرانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ سکون قبر میں ملے گا میں لیکن میں کہتا ہوں سکون دنیا میں بھی حاصل ہو سکتا ہے۔

    سراج الحق نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قوم کو مایوس کررہی ہے، یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کبھی بھی پاکستان پرسکون نہیں بنے گا لیکن میں انہیں بتا دوں کہ ہم خوشحال پاکستان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں بھارتی آرمی چیف کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آج بھی سومنات کو پاش پاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نے مجبوریوں کا ساتھ دیا، ہر روز ایک این آر او اسلام آباد میں نظر آتا ہے، نیب قوانین تبدیلی کے بل میں بھی این آر او موجود ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے 161 روز ہوگئے، ایک ہفتے کے دوران 36 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، سری نگر میں حریت کانفرنس کے زیر اہتمام طلبا نے بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
    مقبوضہ وادی کے باسیوں کو مسلسل قید میں رہتے ہوئے 161 روز ہو گئے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ ناہونے کے برابر ہے، سری نگر میں حریت کانفرنس کے زیر اہتمام طلبا نے مظاہرہ کیا۔ آزادی کے متوالوں نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش پر بھارت کی مذمت کی۔
    مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے 161 روز بیت گئے، مزید کتنے کشمیری گرفتار کرلیے،اہم رپورٹ

  • شارٹ سرکٹ نے کیسے پورا گھرانہ ہی راکھ کا ڈھیر بتا دیا

    شارٹ سرکٹ نے کیسے پورا گھرانہ ہی راکھ کا ڈھیر بتا دیا

    شارٹ سرکٹ نے کیسے پورا گھرانہ ہی راکھ بتا دیا

    باغی ٹی وی .شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہنستا بستا گھرانہ خاکستر ہوگیا.گجرات کے نواحی گاؤں گوچھ میں واقع گھر میں آگ لگنے سے ماں 5 بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق ہو گئی، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
    بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ گھر میں موجود ماں نسیم بی بی. 2 بیٹے 25 سالہ فیصل اور 30 سالہ کاشف، بیٹیاں طیبہ، زوبیہ، اور مدیحہ شامل ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔

    مقامی لوگوں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، واقعہ گجرات سے 35 کلومیٹر دور نواحی گاؤں گوچھ میں پیش آیا۔البتہ واقعے کی تحقیقات کے بعد ہی حتمی وجہ بتائی جا سکتی ہے .

  • سعودی قیات نے کیا اہم سلسے میں یوکرینی  صدر سے رابطہ

    سعودی قیات نے کیا اہم سلسے میں یوکرینی صدر سے رابطہ

    سعودی قیات نے کیا اہم سلسے میں یوکرینی قیادت سے رابطہ
    باغی ٹی وی :ایران میں غلطی سے ایک میزائل لگنے سے یوکرین کا مسافر ہوائی جہاز کریش ہونے کے واقعے پرسعودی عرب کی قیادت نے یوکرینی صدر اور قوم سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کو طیارہ حادثے پر تعزیتی برقی پیغامات ارسال کیے گئےہیں۔

    سعودی پریس ایجنسی’ایس پی اے’ کے مطابق سعودی قیادت کی طرف سے طیارہ حادثے پر یوکرینی صدر سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یوکرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران ریڈ کریسنٹ کے مطابق تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے لیے ٹیک آف کیا تھا، ریڈار ڈیٹا کے مطابق ٹیک آف کے صرف دو منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔جسے بعد میں ایران نے تسلیم کیا کہ ہماری غلطی سے یہ طیارہ گرا ہے .
    یوکرائنی مسافر طیارہ غلطی سے نہیں بلکہ کیوں گرایا گیا؟ ایرانی فوج کا بیان سامنے آ گیا

  • ٹڈی دل کو سپرے کرتا جہاز گرگیا، کتنا ہوا جانی نقصان

    ٹڈی دل کو سپرے کرتا جہاز گرگیا، کتنا ہوا جانی نقصان

    ٹڈی دل کو سپرے کرتا جہاز گرگیا، کتنا ہوا جانی نقصان
    باغی ٹی وی صادق آباد کے قریب فصلوں‌ پر سپرے کے دوران چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہو گیا، حادثہ فنی خرابی کے سبب پیش آیا جس میں‌ طیارے کے دونوں پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔
    صادق آباد کے نواح میں افسوسناک حادثہ، ٹڈی دل کی انسدادی سرگرمیوں میں شریک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ فیڈرل ڈیپارٹمنٹ پلانٹ پروٹیکشن کا طیارہ معمول کے مطابق ٹلو بنگلہ کے چولستانی علاقے باندھی میں فضائی سپرے کر رہا تھا کہ فنی خرابی کے سبب اچانک زمین پر آ گرا، طیارے میں سوار پائلٹ شعیب ملک اور انجنیئر فواد بٹ دونوں جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو تباہ شدہ جہاز سے نکالا جبکہ پولیس نے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے۔

  • مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے 161 روز بیت گئے، مزید کتنے کشمیری گرفتار کرلیے،اہم رپورٹ

    مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے 161 روز بیت گئے، مزید کتنے کشمیری گرفتار کرلیے،اہم رپورٹ

    مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے 161 روز بیت گئے، مزید کتنے کشمیری گرفتار کرلیے، اہم رپورٹ

    باغی ٹی وی مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے 161 روز ہوگئے، ایک ہفتے کے دوران 36 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، سری نگر میں حریت کانفرنس کے زیر اہتمام طلبا نے بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
    مقبوضہ وادی کے باسیوں کو مسلسل قید میں رہتے ہوئے 161 روز ہو گئے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ ناہونے کے برابر ہے، سری نگر میں حریت کانفرنس کے زیر اہتمام طلبا نے مظاہرہ کیا۔ آزادی کے متوالوں نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش پر بھارت کی مذمت کی۔

    بھارتی فورسز نے سرینگر، کلگام، بڈگام اور بارہمولا سمیت مختلف اضلاع سے متعدد نوجوانوں کو گھرگھرتلاشی کے دوران گرفتارکیا گیا، شہریوں کا کہنا ہےکہ قابض فوجی بغیرکسی وجہ کے گھروں میں گھس کرحراساں کرتے ہیں۔

    امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کی حراست اور انٹرنیٹ پر پابندی پر بھی تشویش ہے، امریکی سفیر کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔
    اس سے قبل بھارتی وزارت خارجہ نے آنے والے سفراء کے اخراجات کی بھی ذمہ داری اٹھانے کا ڈرامہ بھی رچایا تھا تاکہ کوئی نہ کوئی کسی بہانے بھارت آجائے

    باغی ٹی وی کےمطابق اس سلسلے میں دنیا بھرمیں سے صرف 16 ممالک کے سفرانے مشروط حامی بھری تھی لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ بھارت ان سفیروں کومخصوص مقامات کے علاوہ دوسری جگہوں پرنہیں جانے دے گا اور نہ کشمیریوں سے بات چیت کرنے دے گا توپھر ان ممالک کےسفیروں نے بھارت آنے سے انکار کردیا

  • رحیم یار خان ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے سپرے کرتا جہاز کریش جانئے کیا نقصان ہوا

    رحیم یار خان ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے سپرے کرتا جہاز کریش جانئے کیا نقصان ہوا

    ٓرحیم یارخان( )ٹڈی دل کے تدارک کے لیے چولستانی علاقہ باندھی میں سپرے کے دوران فوکرطیارہ فنی خرابی کے باعث گرکرتباہ ہوگیا‘ پائلٹ شعیب ملک اورانجنیئرفوادبٹ شہید‘ ریسکیو1122‘ ضلعی انتظامیہ اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے بروقت آپریشن کرکے دونوں شہداء کی میتیں شیخ زیدہسپتال منتقل کردیں‘ شہیدہونے والے شعیب ملک کاتعلق کراچی جبکہ فوادبٹ لاہوررہتے تھے۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان ضلع میں ٹڈی دل کے تدارک کے لیے فیڈرل ڈیپارٹمنٹ پلانٹ پروٹیکشن نے فوکرطیارہ فراہم کررکھاتھاجس میں کراچی کے رہائشی پائلٹ شعیب ملک اورلاہورکے انجنیئرفوادبٹ انسدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے طیارے کے زریعے سپرے کررہے تھے‘ گذشتہ روزمعمول کے مطابق چولستانی علاقہ باندھی میں پائلٹ شعیب ملک اورانجنیئرفوادبٹ سپرے کررہے تھے کہ اسی دوران فنی خرابی کے باعث طیارہ گرکرتباہ ہوگیا حادثے میں پائلٹ اورانجنیئرموقع پرشہیدہوگئے اطلاع ملتے ہی قریبی آبادی جمع ہوگئی جبکہ ریسیکو1122‘ ضلعی انتظامیہ اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کوحصارمیں لے کردونوں میتیں شیخ زیدہسپتال منتقل کرنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اس سلسلہ میں وزیراعظم پاکستان اوروزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرعلی شہزادسے رپورٹ طلب کرلی ہے اورواقعہ کی انکوائری بارے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

  • وزیر خارجہ ایران کے دورے پر روانہ ، کیا ہوگا اہم مشن

    وزیر خارجہ ایران کے دورے پر روانہ ، کیا ہوگا اہم مشن

    وزیر خارجہ ایران کے دورے پر روانہ ، کیا ہوگا اہم مشن

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایران، امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور ان سے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہء خیال کریں گے۔بعد ازاں وزیر خارجہ 13جنوری کو تہران سے ریاض جائیں گے جہاں وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن آل سعود سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ ایران امریکہ کشیدگی سمیت علاقائی امن و استحکام کے موضوعات پر تبادلہ ء خیال کریں گے۔
    اس ضمن میں جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ حالیہ پیش آنے والے واقعاتِ کے تناظر میں، خطے کے امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے ، کشیدگی میں کمی لانے اور مسائل کے پرامن حل کے لیے فوری اور اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔
    واضح‌رہے کہ ایران امریکہ کشیدگی عروج پر ہے ، پاکستان اس بیچ صلح صٍفائی کرانے کے اور آپس میں امن سے رہنے کی تلقین کر رہا ہے ، اسی سلسلے کے لیے وزیر خارجہ ایران کے دورے پر گئے ہیں.اس سے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ نے ایران کے میزائل حملے میں یوکرائنی طیارہ تباہ ہونے کے ایران کے اعتراف کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں ایران میں طیارہ حادثے پر بہت افسوس ہے،بہت سے معصوم لوگ حادثے کا شکار بنے.

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں ایران کے موَقف کو سمجھنے کی کوشش کی جائے گی،

  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزے کے جھٹکے

    ملک کے مختلف علاقوں میں زلزے کے جھٹکے

    ملک کے مختلف علاقوں میں زلزے کے جھٹکے

    باغی ٹی وی ملک کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے جنہیں پشاور، کشمیر، استور، چلاس اور اسکردو سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیا گیا۔

    رپو رٹس کے مطابق آج صبح کشمیر اور خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے,زلزلےکی گہرائی 15 کلومیٹر ہے جبکہ اس کا مرکزچلاس سے58 کلومیٹرجنوب مشرقی علاقہ تھا۔ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

  • ٹرمپ  نے فارسی زبان میں ٹویٹ کرکے ایرانی عوام کو کس بات پر اکسایا

    ٹرمپ نے فارسی زبان میں ٹویٹ کرکے ایرانی عوام کو کس بات پر اکسایا

    ٹرمپ نے فارسی زبان میں ٹویٹ کرکے ایرانی عوام کو کس بات پر اکسایا
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارسی زبان میں ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں ایرانی رجیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ایرانی عوام اور حکومت مخالف مظاہروں می حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا کی نظریں اس وقت ایران پرلگی ہوئی ہیں۔ ہم ایران کو مزید قتل عام کی اجازت نہیں دیں گے۔

    امریکی صدر کی طرف سے ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پرمبنی بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کل ہفتے کے روز ایرانی شہروں میں اس وقت لوگ سڑکوں پرنکل آگئے جب ایرانی پاسداران انقلاب نے اعتراف کیا کہ 8 جنوری کو تہران میں یوکرین کا ایک مسافر جہاز غلطی سے داغےجانے والے میزائل کے نتیجے میں تباہ ہوگیا تھا۔

    صدر ٹرمپ نے کہاکہ "ہم ایران میں مظاہروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پوری دنیا انہیں دیکھ رہی ہے۔ ایران کو پرامن مظاہرین کے خلاف ایک اور قتل عام کی اجازت نہیں دی جائے گی”۔ انہوں نے ایرانی عوام سے حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے پر زور دیا۔امریکی صدر نے ایرانی عوام کومخاطب کرکے لکھا کہ "بہادر ایرانی عوام! میں اور میری انتظامیہ اپنے دور صدارت کے آغاز سے ہی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں.
    خیال رہے کہ کل ہفتے کے روز ایران کے مختلف شہروں میں حکومت اور پاسداران انقلاب کے خلاف وسیع پیمانے پراس وقت مظاہرے شروع ہوگئے تھے جب پاسداران انقلاب نے یوکرین کا ایک مسافر جہاز مار گرانے کا اعتراف کیا تھا۔

    واضح رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران ریڈ کریسنٹ کے مطابق تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے لیے ٹیک آف کیا تھا، ریڈار ڈیٹا کے مطابق ٹیک آف کے صرف دو منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے میں 176 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے۔ ریڈ کریسنٹ کے مطابق حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

  • یہ میری قوم کے نوجواں بھی سنیں،             تحریر: انشال راؤ

    یہ میری قوم کے نوجواں بھی سنیں، تحریر: انشال راؤ

    آرزوئے سحر

    یہ میری قوم کے نوجواں بھی سنیں، تحریر: انشال راؤ

    یہ میری قوم کے نوجواں بھی سنیں
    یہ میری قوم کے رہنما بھی سنیں
    یہ میری قوم کے اینکرز بھی سنیں
    جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کے بعد ایران میں صف ماتم بچھ گئی، ہر آنکھ اشکبار، پوری قوم رنج و الم میں ڈوب گئی، حملے کے وقت جنرل سلیمانی ایک مسلح دہشتگرد تنظیم کے رہنما کے ساتھ تھے، ایران سمیت پوری دنیا اس بات سے واقف ہے کہ جنرل سلیمانی مسلح تنظیمیں بناتے رہے اور مسلح گروہوں کی سرپرستی کرتے رہے، پوری دنیا کا میڈیا جنرل سلیمانی کو دہشتگرد کہتا رہا، دہشتگردی کی معاونت ثابت کرتا رہا لیکن ایران میں کہیں سے یہ نعرہ بلند نہیں ہوا کہ "یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے” میڈیا پرسنز ایران میں بھی موجود ہیں، سیاستدان و لبرل بھی ہیں تو حکومت و اپوزیشن بھی ہے لیکن کسی نے فوج کے کردار پر انگلی نہ اٹھائی، ایرانی فوج کی پالیسیوں کی بنا پر حالات اس نہج تک آ پہنچے کہ دنیا کی سپر پاور سے جنگ سر پر کھڑی ہے اور عین ممکن ہے کہ جنگ کے شعلے ایران کو ملیا میٹ کردیں کیونکہ بظاہر حربی طاقت کے حساب سے امریکہ ایران کا تقابل نہیں بنتا لیکن اس کے باوجود اہل ایران کو اپنی سپاہ اس قدر عزیز ہے کہ وہ دیوانہ وار سروں پہ کفن باندھ کر باہر نکل آئے، کسی میر صاحب جیسے منہ پھٹ صحافی نے یہ نہیں کہا کہ فوج نے ہمیں مروادیا، کسی زبردستی کے لبرل یا گروہ نے نہیں کہا کہ "یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے” اور ایک ہم ہیں جو اپنی ہی افواج کے خلاف زہرافشانی کرتے پھرتے ہیں، یہ جانتے ہوے بھی کہ ہمارے فوجی جوانوں نے اپنے سینے چھلنی کرواکر، گردنیں کٹواکر، بےدریغ قربانیاں دیکر ہمیں محفوظ کیا، فوج کی بےشمار قربانیوں و کامیابیوں کے باوجود ایک گروہ مسلسل شکست خوردہ زہنیت کے پرچار میں مصروف ہے اور معاشرے میں رائج برائیوں کو فوج کے اوپر تھوپ کر کسی ایجنڈے کے تحت بگاڑ پیدا کرنے والوں کو برحق قرار دینے کا طرز عمل اختیار کیے ہوے ہیں، زرا سوچئے ہمارے میڈیا پر چند مخصوص افراد بھارت سے شایع رپورٹ کو آج کئی دہائیوں بعد بھی متواتر ڈسکس کرتے آرہے ہیں اور ایک ایسی رپورٹ جو شایع ہی بھارت نے کی اس کی بنیاد پہ فوج پر کبھی رمز و ایماء، اشارہ کنایہ میں تو کبھی براہ راست تنقید و تنقیص کرتے آرہے ہیں اور تعجب اس بات کا ہے کہ مشہور زمانہ امریکی اسٹیٹس مین ہینری کسنجر کے اس انٹرویو کو کبھی ڈسکس نہیں کیا گیا جس میں ہینری کسنجر نے نہ صرف مڈل ایسٹ بلکہ پوری امت مسلمہ کی تباہی کا زکر کیا اور تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ امریکہ و اسرائیل نے مسلم ممالک میں بہت سے افراد کو خرید رکھا ہے جو ان کی توقعات سے زیادہ اچھا کام کررہے ہیں کوئی تفرقہ ڈالنے میں تو کوئی نسلی و لسانی تعصب ابھارنے میں تو کوئی سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بنانے میں پیش پیش ہے، پاکستان بھی اس فہرست میں شامل ہے جس کی تباہی کا فیصلہ کیا جاچکا تھا لیکن سلام ہے پاک فوج کے جوانوں کو، فخر ہے ISI کے گمنام مشاہیروں پہ اور فخر ہے باجوہ ڈاکٹرائن پہ کہ جس کے تحت اندرونی و بیرونی خطرات و خدشات سے نمٹا گیا اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا لیکن تف ہے ان زہنوں پر جو دشمن کے ایجنڈے کو کامیاب بنانے کے لیے افواج پاکستان پر الزام در الزام، تنقید برائے تنقید، جھوٹ در جھوٹ کے تحت حوصلہ شکنی اور عوام سے دور کرنے کی کوشش کرتے رہے تف ہے ہزارہا تف ہے ایسی زہنیت پر، زرا سوچئے! کہ وہ امریکی فوج جو سر تا پیر انسانی خون میں دھنسی پڑی ہے لیکن اس کے باوجود کبھی کسی امریکی نے "قاتل فوج” نہیں کہا، ٹرمپ و مخالفین کے اختلاف کا اندازہ کرو کہ مواخزے تک بات آپہنچی ہے لیکن اس کے باوجود کسی بھی ڈیموکریٹ نے یہ نہیں کہا کہ "یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے” کسی نے فوج کو اشاروں کنایوں میں بھی ہدف تنقید نہیں بنایا، ایران امریکہ ممکنہ جنگ کو لیکر ٹرمپ کو ضرور نشانہ تنقید پہ رکھا لیکن فوج کی حوصلہ شکنی کا سوچا تک نہیں، امریکیوں کے منہ سے صرف یہی الفاظ سنائی دیتے ہیں Our Courageous Army, Our Brave Military, Our Army Protect us & Our interests” وغیرہ وغیرہ۔ زمانہ قدیم سے لیکر جدید دور تک کسی بھی قوم میں بہادری کی علامت اور تحفظ و دفاع کی ضامن فوج ہوتی ہے لیکن ہمارے کچھ زبردستی کے دانشور و سیاہ سی ایکٹرز زمانے کو الٹے بہاو پہ پھیرنے کے لیے مصنوعی تاویلات اور جھوٹ و پروپیگنڈوں کا سہارا لیکر افواج پاکستان کے خلاف زہرافشانی کرتے رہتے ہیں، زرا سوچئے! بھارت میں BJP و RSS اور کانگریس و دیگر لبرل سیکیولر طبقوں کے مابین اختلافات و رسہ کشی کس نہج پر ہے کہ مودی سرکار و ہندوتوا دہشتگرد مخالفین کو دبانے کے لیے طاقت کا غلط استعمال تک کررہے ہیں ایسے میں بھارتی آرمی چیف بپن روات نے BJP کے بیانئے کو جائز قرار دیا اور دیگر جگہوں پر بھی فوج BJP کے ایجنڈے پہ عمل پیرا دکھائی دی لیکن اس کے باوجود کسی بھارتی نے فوج مخالف مہم چلائی نہ فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی کوشش کی جبکہ ایک ہم ہیں کہ بات بے بات پر اپنے کالے کرتوت چھپانے اور دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے لیے افواج پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کرتے کوئی شرم محسوس نہیں کرتے، زرا سوچئے! ایک قاسم سلیمانی کے لیے پورا ایران امریکہ سے جنگ کے لیے اٹھ کھڑا ہو، متحد ہوجائے، صرف چند امریکی فوجیوں کے لیے امریکہ قاسم سلیمانی کو نشانہ بناکر عالمی جنگ کا خطرہ مول لینے کے لیے آمادہ ہوگیا اور ایک انجینئرڈ پلوامہ حملے میں کچھ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پورا بھارت یک زبان ہوجائے لیکن ایک ہم ہیں جو خود ہی اپنی افواج کا مورال ڈاون کرتے پھریں، تف ہے ہمارے زہنوں پر، تف ہے ہماری زبان پر جو اپنی ہی فوج پر بھونکے، اس فوج پر جس نے ہمیں تحفظ دیا کہ جن کی بدولت ہمارا دفاع مضبوط ہے اور دشمن میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا، قربانیاں دیکر دہشتگردوں کا صفایا کیا، اگر فوج کی قدر و قیمت دیکھنی ہے تو دیکھیں شام، عراق، یمن، لیبیا کے حالات جہاں ہنستی بستی دنیا اجڑ گئی، کروڑوں لوگ در در خاک چاٹنے پہ مجبور ہوے، شہر کے شہر اجڑ گئے کیونکہ ان کی فوج مضبوط نہیں تھی اور دشمن کی سازش کام کرگئی، کوشش پاکستان میں بھی برابر کی گئی بلوچستان، کراچی اور فاٹا میں دہشتگردی کا بازار گرم ہوا جسے ہمارے جوانوں نے اپنے سینے پہ جھیل کر ناکام بنادیا اور جلد ہی دشمن کی سازش کو ناکام بنادیا تو ایسے میں دشمن و دشمن کے آلہ کاروں کا بس تو نہیں چل پارہا بس اب وہ افواج پاکستان کے پیچھے پڑے ہیں کیونکہ وہ جان گئے ہیں جب تک پاک فوج ہے تب تک پاکستان حلوے کی پلیٹ نہیں بن سکتا، مضبوط فوج مضبوط دفاع اللہ کی عظیم نعمت ہے اور نعمت پر شکر ادا کرنا ہر شریف اور سلیم الفطرت انسان کا فرض ہے جبکہ میروں (میر جعفر و میر صادق) کے لیے یہ عذاب الیم ہے۔