Baaghi TV

Author: +9251

  • فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں امیدوار کے حامیوں کی ہوائی فائرنگ

    فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں امیدوار کے حامیوں کی ہوائی فائرنگ

    فیصل آباد (محمد اویس) فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کے نتائج کے موقع پر امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کرنے والوں میں ایک خاتون وکیل بھی شامل تھی۔ ڈسٹرکٹ بار میں سالانہ انتخابات میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ابھی ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری تھا کہ امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے نعرے بازی اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے کارروائی کی تو ساتھی وکلاء پولیس سے مزاحمت کر کے اپنے ساتھی وکلاء کو چھڑا کر لے گئے۔
    دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • ڈی آئی جی  پر چاکو سے حملہ ، کون تھا حملہ آور جان کر ہو جائیں پریشان

    ڈی آئی جی پر چاکو سے حملہ ، کون تھا حملہ آور جان کر ہو جائیں پریشان

    ڈی آئی جی پر چاکو سے حملہ ، کون تھا حملہ آور جان کر ہو جائیں پریشان

    باغی ٹی وی. لاہور پولیس لائینز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پر کانسٹیبل نے چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق زخمی ڈی آئی جی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ زخمی ڈی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈٰی آئی جی شہزاد اسلم صدیقی پر واک کے دوران کانسٹیبل نے چاقو سے حملہ کیا ہے۔ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ کانسٹیبل نے چاقو سے حملہ کیا تومیں نے دفاع کرنے کے لیئے اسے روکتا رہا، جب میں کافی زخمی ہو گیا تو وہ اپنی جگہ پر رک گیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد میں کواٹر گارڈ کی جانب گیا جہاں سے ڈیوٹی ملازمان کو ساتھ لایا، جنہوں نے رفیق کو پکڑ کر کواٹر گارڈ میں بند کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل کے خلاف واقعہ کا مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔اس واقعہ کے بعد پورے ڈیپارٹمنٹ میں سراسیمگی کی لہر دوڑ گئی.

  • فیصل آباد کنٹینرز اور ٹرالر ایسوسی ایشن کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری

    فیصل آباد کنٹینرز اور ٹرالر ایسوسی ایشن کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری

    فیصل آباد (محمد اویس) فیصل آباد میں کنٹینرز اور ٹرالر ایسویسی ایشن کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ہے۔ درآمدی اور برآمدی مال کی ترسیل نہ ہونے سے صنعتکاروں کواربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ ڈرائیورز نے مطالبات پورے نہ ہونے پر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد کے صنعتکاروں کی مشکلات میں اضافہ، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری۔ ہڑتال کے باعث سینکڑوں صنعتکاروں کا اربوں روپے کا ایکسپورٹ کا مال روانہ نہ ہوسکا۔
    صنعتکاروں کا کہنا ہے حکومت اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہے جبکہ ایسٹر کا سیزن چل رہا ہے، سامان کی ترسیل نہ ہونے سے اربوں روپے ڈوب جائیں گے۔
    ڈرائی پورٹ پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینراور ٹرالر بند کھڑے ہیں، ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے ڈرائیوروں کے لائسنس کا معاملہ حل ہونے اور ایکسل لوڈ پالیسی پرعمل درآمد تک ہڑتال جاری رہے گی ۔

  • ایرانی عوام پاسداران انقلاف سے کتنا تنگ ہیں ، مائیک پومپیونے بڑی بات کہہ دی

    ایرانی عوام پاسداران انقلاف سے کتنا تنگ ہیں ، مائیک پومپیونے بڑی بات کہہ دی

    ایرانی عوام پاسداران انقلاف سے کتنا تنگ ہیں ، مائیک پومپیونے بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی :امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے کہا ہے کہ ایرانی عوام حکومت کے جھوٹ بولنے کی پالیسی اور پاسداران انقلاب کی مسلسل بربریت اور بدعنوانی سے تنگ آ چکے ہیں۔

    مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی مذہبی رجیم ایک طرف اور عوام دوسری طرف کھڑے ہیں۔ ایرانی حکومت نے عوام سے جینے کا حق سلب کررکھا ہے۔ ایسے میں ہم ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، جو بہتر مستقبل کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاسداران انقلاب نے گذشتہ روز اعتراف کیا ہےکہ حال ہی میں تہران میں انسانی غلطی سے ایک میزائل حملے میں یوکرین کا ایک مسافر جہاز گر کرتباہ ہوگیا تھا۔

    پاسداران انقلاب کے اس اعترافی بیان کےبعد عوام سڑکوں پرنکل آئے اور حکومت اور پاسداران انقلاب کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی کے باہر نکالے گئے ایک جلوس میں طلباء اور دیگر شہریوں سمیت ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے بھی حکومت، پاسداران انقلاب اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
    واضح رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران ریڈ کریسنٹ کے مطابق تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے لیے ٹیک آف کیا تھا، ریڈار ڈیٹا کے مطابق ٹیک آف کے صرف دو منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے میں 176 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے۔ ریڈ کریسنٹ کے مطابق حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا تھا۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    یرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملے کیے گئے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔

  • ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ ضمنی 2019 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،کامیابی کا تناسب 40.46 فیصد رہا

    ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ ضمنی 2019 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،کامیابی کا تناسب 40.46 فیصد رہا

    فیصل آباد (محمد اویس) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ ضمنی 2019ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی تقریب چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین کے دفتر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان ِخصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ایس آئی اینڈ اے جی ہائر ایجوکیشن طارق محمود بھٹی تھے ۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بج کر 0 1 منٹ پر مہمان خصوصی ‘ چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین‘ سیکرٹری بورڈ پروفیسر محمد افضل چوہدری اور کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی نے بٹن دبا کر رزلٹ کو آن لائن کر دیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اًپ لوڈ ہو گیا۔
    اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ ضمنی 2019 ء میں کل 18956 طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے 7669 پاس ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 40.46 فیصد رہا۔

    چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین نے بتایا کہ طلباء وطالبات کے وسیع تر مفاداور ان کے شاندار مستقبل کے پیش نظر نتائج انتہائی احتیاط کے بعد تیار کئے گئے ہیںجس میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے تاہم ایسے طلباء وطالات جو اپنے نتائج سے مطمئن نہ ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد سے 15 دن کے اندر ری چیکنگ کیلئے درخواست دے کر اپنا پیپر خود چیک کر کے تسلی کر سکتے ہیں ۔
    واضح رہے کہ قبل ازیں سیکرٹری تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر محمد افضل چوہدری امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2020 ء کے شیڈول کا اعلان کر چکے ہیں جس کے مطابق امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ‘ سیکنڈ‘ کمپوزٹ وعلوم السنہ شرقیہ کے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 6جنوری تا 30 جنوری‘ دوگنا فیس کے ساتھ 31 جنوری تا 10 فروری اور تین گنا فیس کے ساتھ 11 فروری تا 17 فروری 2020 ء تک بورڈ آفس میں جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ امتحانات کا آغاز 28 اپریل 2020ء سے ہو

  • کیسا رہے گا موسم کا حال

    کیسا رہے گا موسم کا حال

    کیسا رہے گا موسم کا حال

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ اسلام آباد سمیت پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    کشمیر ،بالائی خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے اضلاع میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے.اس دوران بلوچستان کے پہاڑی علاقوں ،بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیراور میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ ۔گذشتہ روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم شمال مغربی بلوچستان کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ جیکب آباد اوررحیم یار خان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

    اس طرح ملک کے اندر بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا . سب سے زیادہ بارش ( ملی میٹر): بلوچستان: نوکنڈی 17، دالبندین 06،قلات 05،کوئٹہ (سنمگلی،شہر) 02، ژوب 01 ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو ، استور منفی 13 ، گوپس 12 ، کالام منفی 11 ، بگروٹ منفی 09 ، پارا چنار منفی 08 ، ہنزہ منفی 06، گلگت، راولاکوٹ اور مالم جبہ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ایران نے  برطانوی  سفیر گرفتار کر لیا، صورت حال سنگین

    ایران نے برطانوی سفیر گرفتار کر لیا، صورت حال سنگین

    ایران نے برطانوی سفیر گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی : تہران: ایرانی حکام نے برطانوی سفیر راب ماکایئر کومشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کےمطابق ایرانی حکومت کی جانب سے یوکرائنی طیارے کو مار گرانے کا اعتراف کیے جانے کے بعد تہران کی امیر کبیر یورنیورسٹی کے طلبا کے احتجاج کے دوران برطانوی سفیر مبینہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث نظر آئے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز نے انہیں یونیورسٹی کے سامنے واقع دوکان سے گرفتار کیا ہے وہ طلبا رہنماؤں سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے تہران میں برطانوی سفیر راب ماکایئر کی گرفتاری

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    کی تصدیق کر دی ہے۔

    ادھر یورپی وزرائے خارجہ نے حالیہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے پربھی اتفاق کیا۔ اس سے قبل فرانس اور جرمنی نے جوہری معاہدے سے ایران کی دستبرداری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ ایران معاہدے کی مکمل پاسداری دوبارہ شروع کردے۔اجلاس میں 28 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بھی شرکت کی۔

  • ہندوستان یاریپستان:ایک اور6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی

    ہندوستان یاریپستان:ایک اور6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی

    لکھنؤ:ہندوستان یاریپستان: ایک اور6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں دو سفاک نوجوانوں نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا، مقتولہ کا تعلق ہندو کی نچلی ذات دلت سے تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 18 اور 19 سال کے سفاک نوجوانوں نے 6 سالہ دلت لڑکی کو جمعرات کے روز پریاگرج کے علاقے سے اغوا کیا اور اُسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق بچی کو اسکول کے باہر سے دوپہر دو بجے اُس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنی دوست کے ساتھ واپس گھر آرہی تھی۔ایس ایس پی ستھیارتھ انیریدھا پنکج کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بچی کو قتل کر کے اُس کی لاش جنگل میں پھینک دی تھی جو جمعے کے روز برآمد ہوئی۔

    پولیس نے والد کی شکایت پر دو ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے دورانِ تفتیش اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کیا۔ایس ایس پی کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا البتہ ابھی اُس میں زیادتی کی دفعات شامل نہیں کی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمے میں دفعات شامل کی جائیں گی البتہ ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے دو افراد میں سے ایک ذہنی معذور (پاگل) ہے، البتہ ابھی مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں اور اگر ڈی این اے میچ کرگیا تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔پولیس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی دوست نے بتایا کہ ملزمان نے اسکول کے باہر آکر اپنی موٹر سائیکل روکی تو اُس کی دوست جاکر بیٹھ گئی اور پھر وہ اُسے اپنے ساتھ درمیان میں بیٹھا کر لے گئے۔

  • آسٹریلوی جنگلات میں لگی آگ پھیلنے پر عوام کی ریلیاں،وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    آسٹریلوی جنگلات میں لگی آگ پھیلنے پر عوام کی ریلیاں،وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    کینبرا: آسٹریلوی حکومت جنگلات کی آگ بجھانے میں ناکام ہو گئی ، ہزاروں افراد نے ریلیاں نکالی اور وزیراعظم سے مستعفی ہونے کامطالبہ کر دیا ۔ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں ناکامی پر عوام کا صبر جواب دے گیا اور وہ حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔

    خبر ایجنسی کے مطابق متعدد شہروں میں مختلف گروپوں کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، سڈنی اور ملیبرن میں نکالی جانے والی ریلیوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور حکومت کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ناکافی انتظامات پر سخت احتجاج کیا ۔

    شہریوں نے وزیر اعظم سکاٹ موریسن سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔اکتوبر سےآسٹریلیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آتشزدگی کے باعث اب تک 27 افراد ہلاک اور ایک ارب کے قریب جانور ہلاک ہوچکے ہیں ۔آگ کے باعث ڈھائی کروڑ سے زائد ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوچکا ہے ۔

    یادرہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آسٹریلیا کوپیشکش کی تھی کہ پاک فوج اس آگ کوبجھانے میں مدد دینے کے لیے تیارہے، سعودی عرب کے شاہ سلمان نے بھی ایسی ہی پیشکش کی تھی

  • کراچی میں ایک بھی برنس سینٹر نہیں ، قیمتی جانیں ضائع ہونے لگیں

    کراچی میں ایک بھی برنس سینٹر نہیں ، قیمتی جانیں ضائع ہونے لگیں

    کراچی:کراچی میں ایک بھی برنس سینٹر نہیں ، قیمتی جانیں ضائع ہونے لگیں،اطلاعات کےمطابق کراچی میں آئے روز آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن ایک بھی سرکاری برنس سینٹر موجودنہیں ، جس کے باعث آتشزدگی کے واقعات میں زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ ابھی کل ہی نیوکراچی میں رکشہ اور ہائی روف میں تصادم سے9 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں ، حادثہ کے بعد جھلسنے والے مرد،خواتین اور بچوں کو عباسی شہید اسپتال ،این آئی سی ایچ اسپتال اور پھر برنس سینٹر سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن حکومت کو ایک بھی سرکاری برنس سینٹر موجودنہیں جہاں پر ان کو طبی امداد دی جاسکے۔
    ۔

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھرمیں 2009میں سندھ بھرمیں 5برنس سینٹر بنانے کا اعلان کیا تھا جو کراچی،لاڑکانہ،سکھر،میرپورخاص اور جامشورومیں بننے تھے لیکن افسوس کہ تاحال نہ بن سکے نہ فعال ہوسکے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والے برنس سینٹر کے انچارج ڈاکٹر احمر العبران کا کہناتھاکہ جمعہ کی رات ہونے والے حادثہ میں دوزخمی بھائیوں کاعلاج جاری ہے