Baaghi TV

Author: +9251

  • یورپی یونین کا ایران پر فوری پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ

    یورپی یونین کا ایران پر فوری پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ

    برسلز:یورپی یونین کا ایران پر فوری پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق جوہری معاہدے سے ایران کی دستبرداری اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر یورپی یونین وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ ایران پر فوری پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے وزیر برائے امور خارجہ جوزف بورل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران ایران پر پابندیاں لگانے پر غور نہیں کیا گیا، معاہدے کے یورپی فریقین ’’ ایٹمی معاہدے ‘‘ کو برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں، لیکن اس کیلئے ایران کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا ہو گی۔

    یورپی وزرائے خارجہ نے حالیہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے پربھی اتفاق کیا۔ اس سے قبل فرانس اور جرمنی نے جوہری معاہدے سے ایران کی دستبرداری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ ایران معاہدے کی مکمل پاسداری دوبارہ شروع کردے۔اجلاس میں 28 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بھی شرکت کی۔

  • ”شوہر نہاتا نہیں ہے“، بیوی نے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

    ”شوہر نہاتا نہیں ہے“، بیوی نے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

    بہار:پہلے پیارکی شادی اب معیارکی زندگی ،”شوہر نہاتا نہیں ہے“، بیوی نے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں ایک خاتون نے جسمانی صفائی نہ رکھنے والے شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    بھارت مکاری نہ کرے،متنازعہ قانون پر ملائیشین وزیراعظم نے کھری کھری سنادیں

    بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے خواتین کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کا شوہر 10، 10 دن تک نہاتا ہی نہیں ہے اور نہ دانتوں کی صفائی کرتا ہے جس کی وجہ سے اس کے منہ سے بدبو آتی ہے۔

    چینی بچے نےسب کو پریشان بھی کردیا حیران بھی کردیا

    بہارکی مقامی عدالت میں طلاق کے لیے رجوع کرنے والی سونی دیوی نامی خاتون کی 2017 میں منیش رام کے ساتھ ارینج میرج ہوئی تھی ۔ منیش رام کو ٹھیک سے بولنا بھی نہیں آتا جس کی وجہ سے سونی دیوی اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔

    ملٹری کیمپ پر حملہ ، 25 فوجی ہلاک ، درجنوں زخمی ، ریڈ الرٹ جاری

    بہار کے خواتین کمیشن نے میاں بیوی کو بلا کر انہیں سمجھایا ہے اور رشتہ نبھانے کے بارے میں مزید سوچ بچار کرنے کا حکم دیا ہے۔ کمیشن نے شوہر کو روزانہ نہانے کی تاکید کرتے ہوئے میاں بیوی کو دوبارہ 2 فروری کو طلب کیا ہے۔

  • سخت سردی میں طوفانی بارشیں : دبئی میں شدید بارش، ٹریفک نظام درہم برہم

    سخت سردی میں طوفانی بارشیں : دبئی میں شدید بارش، ٹریفک نظام درہم برہم

    دبئی :سخت سردی میں طوفانی بارشیں : دبئی میں شدید بارش، ٹریفک نظام درہم برہم،اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتے ہونے والی بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا ۔ موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں دشواری پیش آرہی ہے۔

     

    غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق محکمہ موسمیات نے آج اور کل بھی مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق خاص طور پر شمال ، مشرقی اور کچھ ساحلی اور اندرونی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔دبئی، ابو ظہبی کے مشرقی حصے ،شارجہ ، عجمان ، راس الخیمہ ، فجیرہ ، ام القوین اور ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

    بھارت مکاری نہ کرے،متنازعہ قانون پر ملائیشین وزیراعظم نے کھری کھری سنادیں

    دبئی میں ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، بارش 2.5 گھنٹے کے لئے 150 ملی میٹر / گھنٹہ تک پہنچ گئی۔ دبئی کی بڑی شاہراہوں پر غیر ضروری نکلنے سے عوام کو منع کیا گیا ہے۔دبئی اور شارجہ میں منگل اور بُدھ کی درمیانی رات بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے بُدھ اور جمعرات کو بھی جاری رہا۔تیز بارش سے دبئی کی متعدد شاہراوں کے زیر آب آجانے کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، ائیرپورٹ کے راستوں پر عوام کو پریشانی اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

     

    ماہرین موسمیات نے موجودہ موسم کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹھنڈی ہوا ئیں مغربی خطے اور بحر احمر سے متحدہ عرب امارات کی طرف آ رہی ہیں۔ جب سرد ہوا کا حجم متحدہ عرب امارات میں پہنچتا ہے اور کم دباو ہوتا ہے تو بادل ابھرتے ہیں۔ یہ صورتحال دن بھر رہنے کا امکان ہے تاہم اتوار کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    مسلسل بارش کے باعث فجیرہ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ،انڈر پاس زیر آب آ گئے، ور یہ انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے کہ تیز ہواوں اور ابر آلود موسم سے دھول اور ریت اڑانے کی توقع ہے جس کے نتیجے میں حد نگاہ کم ہونے کا امکان ہے۔

    موسم بدل رہےہیں :سعودی عرب میں برفباری، ویڈیو وائرل ،خود عرب کے لوگ بھی حیران

    ہوا کی رفتار جو 35 تا 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے اس میں55 تا 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک اضافہ ہو سکتا ہے ، عوام کو گھروں سے نکلنے سے قبل ایسی صورتحال کا سامنا کرنے کی تیاری کا مشورہ دیا گیا ہے۔مسلسل بارش کے بعد متحدہ عرب امارات کے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے23 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں نقطہ انجماد 19 تا22 ہے۔

    پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت مزید کم ہو کر15سے 11تک آگیا ہے۔ ساحلی علاقوں میں نمی کا تناسب 85 فیصد اوراندرونی علاقوں میں 45 تا 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

     

     

    بحیرہ عرب میں سمندری لہروں میں اضافہ کے باعث عوام کو ساحل سمندر سے دوررہنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔دبئی ائیرپورٹ پر جہازوں کی پارکنگ کی جگہ ختم، ایندھن بھرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ دبئی میں شدید خراب موسم کے سبب پاکستان ائیر ٹریفک کنٹرول نے تمام پروازیں روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ پی اے سی حکام نے مزید کہا کہ جب تک دبئی میں موسم اور ائیرپورٹ کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی پروازیں نہیں بھیجی جائیں گی۔

  • پیپلز پارٹی ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھی،نواز شریف نے پھرتی دکھائی“نوازشریف قابل اعتبارشخص نہیں ، اعتزازاحسن

    پیپلز پارٹی ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھی،نواز شریف نے پھرتی دکھائی“نوازشریف قابل اعتبارشخص نہیں ، اعتزازاحسن

    لاہور:”آرمی ایکٹ کی منظوری سے دکھ ہوا، پیپلز پارٹی ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھی،نواز شریف نے پھرتی دکھائی“اطلاعات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے (ن) لیگی ارکان کے ووٹ دے کر این آر او کیا۔

    بلاول بھٹوپرعتماد کا اظہارکرتے ہوئےاعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی الگ سیاست کررہے ہیں، وہ ایک نوجوان سے قد آور سیاستدان کی جانب بڑھے ہیں اور ملک کے دیگر تمام سیاستدانوں پر سبقت لے گئے ہیں، سانحہ کارساز کے بعد میں نے کہا تھا کہ بلاول کو پارٹی سنبھال لینی چاہیے، کئی پارٹی رہنما چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالیں۔

    عتزاز احسن نے کہا کہ میں 1985 سے نواز شریف پر اعتبار نہیں کرتا، انہوں نے ایک لمبا خط خواجہ آصف کو بھیجا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کس بات کے تحت ملک سے باہر گئے؟، عمران خان این آر او نہ ہونے کی بات کرتے ہیں مگر این آر او تو ہوگیا، نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) اور ایم این ایز کے ووٹ بیچ دئیے، انہوں نے پیسے نہیں دئیے بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دے کر این آر او کیا۔

  • سرگودھا ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں فاٸرنگ کا واقعہ ۔ ڈی پی او سرگودھا کا نوٹس

    سرگودھا ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں فاٸرنگ کا واقعہ ۔ ڈی پی او سرگودھا کا نوٹس

    سرگودھا (ادریس نواز سے) ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں فاٸرنگ کا واقعہ ۔ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کا نوٹس
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈسٹرکٹ بار سرگودھا الیکشن میں فاٸرنگ کا واقعہ ۔ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے فوری نوٹس لے لیا ۔ فاٸرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گۓ ۔ سرگودھا پولیس نے فوری کارواٸ کرتے ہوۓ 6 وکلا ٕ کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار وکلا ٕ سے اسلحہ برآمد ۔ دیگر وکلا ٕ کی گرفتاری کےلیۓ ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رھے ھیں ۔ اے ایس پی احمد شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ فاٸرنگ کرنے والوں میں وکیل جنید اور سلمان باجوہ شامل ھیں۔ جن کی نشاندہی ہو چکی ھے اور انکی براہراست سرپرستی واصف بھٹی کر رہا ھے ۔ ڈی پی او عمارہ اطہر نے کہا کہ قانون سے کوٸ بالاتر نہیں ۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاٸیگی ۔ اور مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارواٸ عمل میں لاٸ جاۓ گی ۔

  • لودہراں : پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) لودھراں میں پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی تنظیم کا اعلان کردیا گیا

    تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی رضا دریشک نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ملک آصف اعوان تحریک انصاف لودھراں کے ضلعی صدر نامزد – رانا ارسلان خان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد

    طاہر امیر غوری سینئر ضلعی نائب صدر نامزد ،خورشید احمد اور فارق احمد ضلعی نائب صدور نامزد

    طاہر حسین خان ملیزئی ایڈیشنل ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد ،چوہدری تنویر آرائیں ضلعی سیکرٹری فنانس مقرر سید باغ علی نقوی ضلعی سیکرٹری انفارمیشن مقرر ملک عبدالمجید ارائیں اور میاں الیاس ارائیں ڈپٹی ضلعی جنرل سیکرٹریز نامزد کر دیئے گئے ہیں

  • وہاڑی : سرکاری ملازمین کو بہبود و فلاح فنڈ جاری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں مختلف محکموں کے107ملازمین کو بہبود فنڈز سے میر ج گرانٹ کے 19 لاکھ 90 ہزار کے چیکس جاری کئے گئے ہیں تاکہ ملازمین اپنی بیٹیوں کی شادیوں پر آنے والی اخراجات کو پورا کر سکیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار میرج گرانٹ کے چیکس تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ریونیومحمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی جنرل خالد محمود، اے ڈی سی فنانس عبد الطیف ، سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ بہبود فنڈز کا مقصد ہی سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کرنا ہے تاکہ انکی بچیوں کی شادی ، بچوں کی تعلیم وغیرہ کیلئے ان کی امداد کی جا سکے۔

  • پاک چین بارڈر،پھرسے تجارتی سرگرمیاں شروع : خنجراب پاس یکم اپریل کو دوبارہ کھولا جائے گا

    پاک چین بارڈر،پھرسے تجارتی سرگرمیاں شروع : خنجراب پاس یکم اپریل کو دوبارہ کھولا جائے گا

    اسلام آباد :پاک چین بارڈر،پھرسے تجارتی سرگرمیاں شروع : خنجراب پاس یکم اپریل کو دوبارہ کھولا جائے گا،اطلاعات کےمطابق پاکستان اور چین نے مل کرفیصلہ کیاہےکہ پاک چین بارڈر خنجراب پاس پیر سے جمعہ تک پانچ دن کے لئے دوبارہ کھول دی جائے گی۔

    ملٹری کیمپ پر حملہ ، 25 فوجی ہلاک ، درجنوں زخمی ، ریڈ الرٹ جاری

    تفصیلات کے مطابق یکم اپریل 2020 کو بارڈر کو تجارتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ اس دوران ، دونوں ممالک کے درمیان ڈاک کی ترسیل جاری رہے گی۔حکام کے مطابق خنجراب پاس کوبند کرنے کی وجہ سخت سردی اوربرف باری تھی ،ویسے بھی سردیوں میں موسم کی شدید صورتحال کے سبب خنجراب کے 16،000 فٹ پر تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

    بھارت مکاری نہ کرے،متنازعہ قانون پر ملائیشین وزیراعظم نے کھری کھری سنادیں

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ سخت سردی اوربرفباری کی وجہ سے اس عرصے کے دوران تاشقرگان میں پھنسے ہوئے چینی سامان سے لدے 186 سے زیادہ کنٹینرز کو سوسٹ ہنزہ منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاک چین سرحد چار ماہ سے بند تھی اور پاک چین سرحد پر تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں یکم دسمبر سے 31 مارچ تک معطل رہیں۔دونوں ممالک کے مابین بارڈر پروٹوکول معاہدے کے تحت ہر سال چار ماہ کے لئے بند رہتی ہے۔

    موسم بدل رہےہیں :سعودی عرب میں برفباری، ویڈیو وائرل ،خود عرب کے لوگ بھی حیران

  • ترکی اور امریکہ میں شدید زلزلہ ، لوگ گھروں سے باہرکھلے میدانوں کیطرف بھاگنے لگے

    ترکی اور امریکہ میں شدید زلزلہ ، لوگ گھروں سے باہرکھلے میدانوں کیطرف بھاگنے لگے

    استنبول / واشنگٹن :ترکی اور امریکہ میں شدید زلزلہ ، لوگ گھروں سے باہرکھلے میدانوں کیطرف بھاگنے لگے ،اطلاعات کےمطابق امریکہ میں واقع جزیرے میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ ترکی میں بھی زمین لرزنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق امریکا میں واقع جزیرے پورٹو ریکو میں ہفتے کی صبح 6.0 شدید کا زلزلہ آیا جس کی وجہ سے بلند عمارتیں اور شاہراؤں پر دراڑیں پڑ گئیں۔اسی طرح ترکی کے شہر استنبول میں بھی 4.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز 63 کلومیٹر دور مغربی علاقہ تھا۔ یورپین مرکز کے مطابق ترکی میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 38 منٹ پر آیا۔

    ترکی اورامریکہ میں زلزلےکےجھٹکے محسوس ہونے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اوروہ اپنے گھروں سے باہر کھلے میدانوں کی طرف نکل گئے اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پورٹو ریکو میں آفٹر شاکس آئے جس کا مرکز 12 کلومیٹر دور کیریبین سمندر تھا۔

    رپورٹ کے مطابق جزیرے پر گزشتہ روز بھی 5.2 شدت زلزلے کے جٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے بعد مقامی حکومتوں نے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی تھیں۔یہ بات قابل غور ہےکہ دنیا میں مجموعی طورپرزلزلے آنےکی شرح میں اضافہ ہورہاہے

  • بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے، ترجمان پاک فوج

    بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے، ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی :بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے،اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

    آر ایس ایس نظریہ مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت کی بنیاد پر قائم ہے، وزیراعظم

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے بھارتی آرمی چیف کے آزاد کشمیر کے حوالے سے بیان پر بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے اور وہ اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے ایسے بیان دے رہے ہیں۔

     

     

    ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ پاک فوج، بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نراوانے نےکشمیر کے حوالے سے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارلیمنٹ چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے۔

    پاکستانی کشمیر کو حصہ بنانے کا حکم ملا تو عمل کریں گے: بھارتی آرمی چیف

    نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نراوانے کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور اس حوالے سے پارلیمنٹ میں پہلے سے قرارداد موجود ہے ۔

    فیصل آباد کو آن دیں گے اک شان دیں گے،ڈی جی ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ اس حوالے سے کئی سالوں سے پارلیمانی قرارداد موجود ہے کہ پورا جموں اور کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔جنرل منوج مکنڈ نے کہا تھا کہ اگر پارلیمنٹ چاہے اور ہمیں اس قسم کا کوئی حکم ملے تو بھارتی فوج پاکستان کے کشمیر کے حصول کے لیے کارروائی کرے گی۔

    اپنے ہی ایک دوسرے کی جان کےدشمن ہوگئے،چچا کوقتل کرنے والے کے بیوی بچے ماردیئے گئے

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے سابق آرمی جنرل جنرل بپن راوت اس طرح کی گیدڑ بھپکیاں دیتے رہے ہیں ۔گذشتہ برس اکتوبر میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت اپنی اگلی جنگ مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں سے نہ صرف لڑے گا بلکہ اس جنگ میں اپنے دشمنوں کو شکست دے کر اپنی عسکری برتری ثابت بھی کردے گا۔