Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈاکٹروں اورمریضوں کےبعد اب صحافی وکلاگردی کا شکارہونےلگے،بارالیکشن میں وکلا نےباجماعت تشدد کیا

    ڈاکٹروں اورمریضوں کےبعد اب صحافی وکلاگردی کا شکارہونےلگے،بارالیکشن میں وکلا نےباجماعت تشدد کیا

    لاہور:ڈاکٹروں ،مریضوں کے بعد اب صحافی بھی وکلاگردی کا شکارہونے لگے،بارالیکشن میں وکلا نے باجماعت تشدد کیا ،باغی ٹی وی کے مطابق چند دن پہلے جس طرح ڈاکٹرزاورپھرمریض وکلا گردی کا شکارہوئے اوراس وکلا گردی میں درجن کے قریب مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ، اب وکلاگردی کا دائرہ تشدد وسیع سے وسیع ترہوتا جارہا ہے،

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہوربار کے الیکشن کی کوریج کے دوران پروفیشنل جرنلسٹ فوٹوگرافرعابد نواز پروکلا نے مل کرباجماعت جس طرح تشدد کیا اس پرنہ صرف اس معاشرے کے دیگرطبقات کی طرف سے مذمت کی جارہی ہے بلکہ میڈیا ہاوسزاورمیڈیا تنظیموں کیطرف سے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی جارہی ہے،

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدررائے حسنین طاہر، نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے سینئر ِفوٹوجرنلسٹ و کونسل ممبرعابدنواز پرلاہوربارمیں الیکشن کی کوریج کے دوران وکلاءکی جانب سے تشدد کرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔

    انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ وکلاءاور صحافیوں کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن چند شرپسند وکلاءکی جانب سے اس طرح کی گھناﺅنی حرکت معاشرے کے دوبڑے طبقات کے درمیان سوچی سمجھی سکیم کے تحت فساد پھیلانااور ان کے تعلقات کوسبوتاژ کرناہے۔

    انھوں نے لاہوربار، لاہور ہائیکورٹ وسپریم کورٹ بار اوردیگر وکلاءتنظیموں کے عہدیداران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس گھناﺅنی سازش میں ملوث وکلاءکو بے نقاب کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں تاکہ وکلاءاور صحافیوں کے تعلقات میں دراڑیں پیدانہ ہوں۔

  • حقوق کے تحفظ کا بھاشن اور اونٹوں کا قتل عام–تحریر:احمر مرتضیٰ

    حقوق کے تحفظ کا بھاشن اور اونٹوں کا قتل عام–تحریر:احمر مرتضیٰ

    جانوروں کے حقوق اور بلکہ حیوانات سے بھی محبت کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے اور ان کے تحفظ کی ڈھیروں “این جی اوز” رکھنے والے مغربی ممالک میں سے ایک آسٹریلیا (جسے حالیہ دنوں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جھلس جانے والے کروڑوں جانوروں پر ٹسوئے بہاتے دیکھا گیا تھا)کے جنوب کے علاقوں میں قحط سالی اور پانی کی کمی کے باعث ایک ملین یعنی دنیا کی سب سے بڑی تعداد میں آزادانہ گھومنے والے جنگلی اونٹوں میں سے دس ہزار اونٹوں کو مارنے کا پانچ روزہ پروگرام شروع کردیا گیا جس کے تحت پہلے ہی دن 1500اونٹوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی نشانچیوں نے ٹھکانے لگادیاہے،

    ملاحظہ کجئیے کہ ایک انسانی یا حیوانی جان کے ضیاع پر کلیجہ منہ کو آنے کی ایکٹنگ کرنے والے اور مختلف جانوروں کے تحفظ کے پروگرام دینے والے ان نام نہاد مسیحاوں نے فقط پانی کی سپلائی لائن کو بچانے کے لیے اتنی بڑی تعداد میں حلال اور معصوم جانوروں کو مارنے کے علاوہ کوئی اور پروگرام کیوں ترتیب نہیں دیا؟

    اور ان کو پانی پینے کی اتنی بڑی سزا دینے کی اجازت کون سا قانون دیتا ہے!

    اور کیا اگر یہی خطرہ ان کے قومی جانور “کینگرو”یا ان کے مقدس جانور “ثور” سے ہوتا تو کیا تب بھی یہی فیصلہ کیا جاتا؟

    کیا قریبی ممالک یا اسلامی ممالک سے بات کرکے کوئی مثبت حل نہیں نکالا جاسکتا تھا،کیونکہ آج کی جدید دنیا میں بقول انہی کے کہ ہر مسئلے کا حل یا متبادل پروگرام دستیاب ہے!

    کیا اگر ثور یا دیگر جانوروں کی فارمنگ اور فارم موجود ہے تو کیا یہ جانور کسی فارم یا محفوظ زون میں نہیں سماسکتے ؟

    الغرض ہزاروں متبادل پروگرامات کی دستیابی کے باوجود قتل عام کی یہ واردات عجلت میں کیا گیا فیصلہ ہرگز قرار نہیں دیا جاسکتا ، بلکہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حقوق انسانیت کے نام نہاد ادارے یا ان گنت لاتعداد این جی اوز ابھی تک کے تجربات کے مطابق فقط مغربی ممالک اور ان کے باشندوں کے تحفظ کی ضمانت کےلیے بنائے گئے ہیں۔

    ایسے ہی حلال جانوروں کی بھی ان درندہ صفت تہذیب کے حامل ممالک کے ہاں کوئی اہمیت نہیں ہے، اگر ایسا کچھ نہیں تو ضروری ہے کہ اس مہم کو روک کر کوئی متبادل حل پیش کیا جائے یا پھر جانوروں کے حقوق کے ادارے اس پر سخت نوٹس لیں یا کم از کم اسلامی ممالک کو اس مسئلے پر حکومت آسٹریلیا سے بات کرنی چاہیے،اور تمام سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بھی اپنی سائٹ پر اس موضوع کو زیر بحث بنائے تاکہ مغربی درندوں کے ہاتھوں اس معصوم جانور کی قتل عام کی واردات کو روکا جاسکے۔

    حقوق کے تحفظ کا بھاشن اور اونٹوں کا قتل عام
    تحریر:احمر مرتضیٰ

  • Untitled post 142088

    رحیم یارخان ( )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات سال 2020وکلاء اتحاد وگرینڈ الائنس کے امیدواروں نے میدان مار لیا،رائے مظہر حسین کھرل صدر،غلام غوث خان کورائی جنرل سیکرٹری منتخب جبکہ نائب صدر اورجوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں پر وکلاء اتحاد کے امیدوار کامیاب قرار پائے،جیت کی خوشی میں وکلاء کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے،مٹھائی تقسیم کی جیتنے والے امیدواروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی،مسلسل کئی سالوں کی شکست کے بعد وکلاء اتحاد گروپ نے جیت حاصل کی،پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہا سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات سال 2020کے لئے پولنگ منعقد ہوئی پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شروع ہو کر شام 5بجے تک جاری رہا غیر حتمی نتائج کے مطابق وکلاء اتحاد وگرینڈ الائنس کے امیدوار برائے صدر رائے مظہر حسین کھرل 398ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جن کے مد مقابل فرینڈ زگروپ کے امیدواربرائے صدرچوہدری عمران مقصود368ووٹ حاصل کر سکے اسی طرح جنرل سیکرٹری کے لئے وکلاء اتحاد گرینڈ الائنس کے غلام غوث خان کورائی نے اپنے مدمقابل فرینڈ زگروپ کے امیدواررئیس نیاز احمد چاچڑ کو 5ووٹوں سے شکست دی اسی طرح وکلاء اتحاد گرینڈ الائنس کے نائب صدر رئیس خالق داد چاچڑ نے بھی کامیابی حاصل کی اسی طرح وکلاء اتحاد گرینڈ الائنس کی امیدواربرائے جوائنٹ سیکرٹری محترمہ بیلا اختر بلا مقابلہ منتخب قرار پائی تھی۔

  • سمندرپارپاکستانیوں نے 6 ماہ میں 11ارب 39 کروڑ ڈالروطن بھجوائے

    سمندرپارپاکستانیوں نے 6 ماہ میں 11ارب 39 کروڑ ڈالروطن بھجوائے

    اسلام آباد :سمندرپارپاکستانیوں نے 6 ماہ میں 11ارب 39 کروڑ ڈالروطن بھجوائے،اطلاعات کےمطابق اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سےبھیجی گئی ترسیلات زرمیں 3.3فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے دسمبر تک ترسیلات زرکا حجم 11 ارب39 کروڑ ڈالر رہا۔سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب کی جانب سےبھیجی گئیں، دوسرے نمبر یواے ای، تیسرے نمبر پر امریکہ اور چوتھے نمبر پر برطانیہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چھ ماہ میں ترسیلات زرمیں تین اعشاریہ تین فیصدکااضافہ ہوا،بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 20ء کی پہلی ششماہی کے دوران 11394.91 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 11030.01 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔

    سٹیٹ بینک ذرائع کےمطابق دسمبر 2019ء کے دوران پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی مالیت 2097.23 ملین ڈالر رہی، جونومبر 2019ء کے مقابلے میں 15.25فیصد زیادہ جبکہ دسمبر 2018ء کے مقابلے میں20 فیصد زیادہ ہے۔

    دسمبر 2019ء کی بلحاظ ملک تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 472.94 ملین ڈالر،427.56 ملین ڈالر،357.45 ملین ڈالر، 324.57 ملین ڈالر،205.73 ملین ڈالر، اور56.42 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

    دسمبر 2018ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 414.59 ملین ڈالر،351.19 ملین ڈالر،276.29 ملین ڈالر،267.79 ملین ڈالر، 174.42ملین ڈالر اور 47.48 ملین ڈالر تھیں۔دسمبر 2019ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 252.56ملین ڈالر رہیں جبکہ دسمبر 2018ء میں ان ملکوں سے216.35ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

  • چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ،مصباح الحق نے مجوزہ نئے طریقہ کارکی مخالفت کردی

    چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ،مصباح الحق نے مجوزہ نئے طریقہ کارکی مخالفت کردی

    لاہور: چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ سے کرکٹ کا حسن بھی ختم ہوجائے گا،مصباح الحق نے مجوزہ نئے طریقہ کارکی مخالفت کردی،اطلاعات کےمطابق قومی ٹیم کے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کو 4 روزہ کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے خدشات کا اظہار کردیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ 4 روزہ کرنے سے ٹیموں میں منفی سوچ آئے گی اور وہ زیادہ تر میچ ڈرا کرنے کو ترجیح دیں گی، ایک دن کی کمی سے ٹیسٹ میچ کے نتائچ پر بھی اثر ہوگا جب کہ سب سے زیادہ متاثر فاسٹ بولرز ہوں گے۔

    مصباح الحق کہتے ہیں‌ کہ پاکستان میں زیادہ تر کرکٹ موسم سرما میں ہوتی ہے،اس موسم میں سورج جلد غروب ہوجاتا ہے اور مقررہ اوورز کی کمی کو آخری دن میں پورا کیا جاتا ہے، اگر چار روزہ کرکٹ ہوئی تو اوورز کی کٹوتی میں اضافہ ہوگا اور میچ بے نتیجہ ہوسکتا ہے۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر فاسٹ بولر ایک دن میں 15 سے 20 اوورز کراتا ہے تاہم 4 روزہ کرکٹ میں یومیہ اوورز کا کوٹہ بڑھنے سے بولرز کو مزید اوورز کروانا ہوں گے جس سے وہ انجری کا شکار ہو سکتے ہیں۔شائقین فاسٹ بولرز کی تیز رفتار بولنگ کو پسند کرتے ہیں لیکن زیادہ اوورز کی تھکن سے ان کی رفتار کم ہو جائے گی اور پیس کم ہونے سے شائقین کو بھی مایوسی ہوگی۔

  • سرگودھا سیکٹری لیبر ویلفیٸر پنجاب کی ہدایت پر کم از کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد

    سرگودھا سیکٹری لیبر ویلفیٸر پنجاب کی ہدایت پر کم از کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد

    سرگودھا (ادریس نواز سے ) سیکٹری لیبر ویلفیٸر پنجاب کی ہدایت پر کم از کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد ۔ ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر سرگودھا چوہدری فضل کا ایکشن ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    سیکٹری لیبر ویلفیٸر پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کم از کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد کیلیۓ خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ھے۔ اس سلسلہ میں ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر سرگودھا چوہدری فضل نے ہر ضلع کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ھیں ۔ اس مہم میں آج سرگودھا ڈویژن میں 199 تجارتی ادارہ جات چیک کیۓ گۓ۔ اور کم از کم اجرت پر عمل درآمد نہ کرنیوالے ادارہ جات کے 221 چالان مرتب کر کے عدالت میں بھیج دیۓ گۓ۔

  • امریکی سینیٹروں نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پرٹرمپ کے بیانات کو مشکوک قرار دیا

    امریکی سینیٹروں نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پرٹرمپ کے بیانات کو مشکوک قرار دیا

    واشنگٹن : امریکی سینیٹروں نے جنرل قاسم سلیمانی کا قتل پرٹرمپ کے بیانات کو مشکوک قرار دیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی سینٹرکرس مرفی نے صدرٹرمپ کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل سے متعلق بیان پرشکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹلیجنس حکام کانگریس کو اس بات پرقائل کرنے میں ناکام رہے کہ سلیمانی کیخلاف کارروائی خطرہ ختم کرنے کے لئے ضروری تھی۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینیٹرکرس مرفی نے بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنرل سلیمانی کو قتل کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا اس کا تعلق امریکا کودی گئی دھمکیوں سے نہیں تھا۔ٹرمپ انتظامیہ سلیمانی کے قتل کا جوازدینے کی کوشش کررہی ہے۔

    امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ انٹلیجنس حکام کانگریس کواس بات پرقائل کرنے میں ناکام رہے کہ سلیمانی کیخلاف کارروائی خطرہ ختم کرنے کے لئے ضروری تھی، جنرل سلیمانی کے قتل نے خطے میں امریکا کوکمزورکیا ہے۔سینیٹرکرس کے علاوہ بھی چند سینیٹرز نے اسی قسم کا خدشہ ظاہر کیا ہے

    یاد رہے امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ سلیمانی ایران ہمارے چار سفارتخانوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا اور اس نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنایا۔امریکی سینیٹرنے ٹرمپ کودھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت کچھ چھپی چیزوں کا انکشاف کرنے والے ہیں‌

  • یہ تو ماننا پڑے گا:وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی بڑی کامیابی ، 91 فیصد سے زائد شکایات کا ازالہ

    یہ تو ماننا پڑے گا:وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی بڑی کامیابی ، 91 فیصد سے زائد شکایات کا ازالہ

    اسلام آباد:یہ تو ماننا پڑے گا:وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی بڑی کامیابی ، 91 فیصد سے زائد شکایات کا ازالہ،ا طلاعات کے مطابق وزیراعظم سٹیزن پورٹل نے کامیابی کی مثال قائم کردی ، پورٹل پر91 فیصد سے زائد شکایات کا ازالہ کردیا گیا ، 13 لاکھ 97 ہزار 537 لوگ پورٹل پررجسٹر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل ملک میں شکایات کے ازالے کا سب سے مؤثر نظام بن گیا، وزیراعظم آفس نے بتایا سٹیزن پورٹل پر91 فیصد سےزائد شکایات کا ازالہ کردیا گیا، زندگی کےہرشعبے سے تعلق رکھنے والے 13 لاکھ 97 ہزار 537 لوگ پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔

    رجسٹرڈ لوگوں میں 48 ہزار 349 طلباء، 34 ہزار 995 کاروباری افراد،33 ہزار277 انجینئر، 20 ہزار25 سرکاری ملازم ،14 ہزار 437 اساتذہ ، کارپوریٹ سیکٹر سے 14ہزار 579 اور 9 ہزار542 مسلح افواج میں سے شامل ہیں۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق 8 ہزار 816 ڈاکٹرز،6 ہزار 841 سماجی کارکن، 46 ہزار 16 وکلا ، 29 ہزار 90 سینئر سٹیزن ،26 ہزار 15 سیاسی کارکن،2 ہزار 309 صحافی اور ایک ہزار 695 این جی اوز میں کام کرنے والے بھی رجسٹر ہیں۔

    وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ پورٹل پر16 لاکھ 53 ہزار 45 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 15 لاکھ 52 ہزار 529 شکایات اندرون ملک ، 94 ہزار 880 شکایات بیرون ملک سے اور 5 ہزار 636 شکایات غیرملکیوں نے رجسٹرکرائیں۔2019 میں پاکستان سٹیزن پورٹل کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو زبردست کامیابی ملی، اس سلسلے 6767

  • فلسطینی بزرگ رسول اکرم ﷺ کا ذکر کرتے ہوئے وفات پاگئے، ایمان افروز ویڈیو ضرور دیکھیئے

    فلسطینی بزرگ رسول اکرم ﷺ کا ذکر کرتے ہوئے وفات پاگئے، ایمان افروز ویڈیو ضرور دیکھیئے

    کویت :فلسطینی بزرگ محمود عبداللطیف ابوخطاب رسول اکرم ﷺ کا ذکر کرتے ہوئے وفات پاگئے ، ایمان افروز ویڈیو ضرور دیکھیئے ،اطلاعات کےمطابق فلسطینی بزرگ محمود عبداللطیف ابوخطاب کی رسول اکرم ﷺ کا ذکر کرتے ہوئے پا گئے، انھوں نے آخری بات کلمۂ طیبہ لا إلہ إلا اللہ کہی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں مقیم ایک فلسطینی بزرگ محمود عبداللطیف ابوخطاب نے منگنی کی ایک تقریب میں شرکت کی ، تقریب میں رسول اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ بیان کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے ، ان کی زبان پر آخری بات کلمۂ طیبہ لا إلہ إلا اللہ تھی۔

    فلسطینی بزرگ محمود عبداللطیف ابوخطاب کے اللہ کا ذکر کرتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے وفات پاگئے ہیں ، ویڈیوضرور ملاحظہ کریں

    یاد سال 2017 میں انڈونیشیا کے معروف قاری الشیخ جعفر عبدالرحمان تقریب میں قرآن کریم کی سورہ ملک کی تلاوت کرتے ہوئے وفات گئے تھے۔

    الشیخ جعفر نے سورہ ملک کی تلاوت شروع کی اور جب آیت نمبر 2 پر پہنچے ، جس میں اللہ تعالی کا فرمان ہے’’جس نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا تاکہ تم لوگوں کو آزماکر دیکھے تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے‘‘ تو انہیں دل کا دورہ پڑا اور اگلی آیت مکمل کرنے سے پہلے گرپڑے۔

  • چمن میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق،لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کونکالا

    چمن میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق،لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کونکالا

    چمن :چمن میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق،لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کونکالا،اطلاعات کےمطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چمن میں کلی لقمان میں چھت بارش کے باعث گری اور گھر میں موجود تمام افراد ملبے کی نیچے دب گئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین سمیت 6 افراد شامل ہیں۔

    کوہاٹ کے علاقے گھمکول میں 4 روز قبل مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ مذکورہ کچے مکان کی چھت کمزور ہونے کے باعث گری تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔