Baaghi TV

Author: +9251

  • جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق فیس بک نے تمام مواد ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

    جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق فیس بک نے تمام مواد ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

    واشنگٹن :جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق فیس بک نے تمام مواد ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ،اطلاعات کے مطابق فیس بک ، 267 ملین صارفین کے آن لائن ڈیٹا بیس بے نقاب ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئیں‌

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق مواد پرپابندی لگا دی گئی ہے اور اسے ہٹانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔غیرملک ایجنسی کےمطابق وہ تمام موادجو ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی حمایت کے لئے شائع ہوں گے انہیں فیس بک سے ختم کردیا جائے گا۔

    یہ فیصلہ امریکی پابندیوں کے پیش نظر لیا گیا ہے جو کہ ایران کے انقلاب گارڈز کور(آئی آر جی سی) پر عائد کی گئیں تھیں۔قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد پاکستان میں بھی تناؤ اور انتشار بڑھ گیا ہے اور لوگ امریکہ اور ایران تنازعہ کی حمایت اور اس کے خلاف دونوں طرح سے مواد شائع کررہے ہیں۔

    فیس بک کے ترجمان نےغیر ملکی خبرایجنسی کو بتایا کہ ہم امریکی پابندیوں کے قوانین کے تحت کام کرتے ہیں، اس کے مخالف نہیں جاسکتے۔یاد رہے کہ امریکہ نے گذشتہ سال اپریل میں (آئی آر جی سی) کودہشت گرد گروہ کہا تھا۔

    فیس بک نے متعدد ایرانی جرنیلوں کے اکاؤنٹس بلاک کردیئے تھے۔ فیس بک نے قاسم سلیمانی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا تھا۔خیال رہے کہ ایران میں انسٹاگرام کے علاوہ دیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال پر پابندی ہے۔ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے ذریعے لوگ ان سوشل میڈیا فورمز کا استعمال کرتے ہیں۔

  • آر ایس ایس نظریہ مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت کی بنیاد پر قائم ہے، وزیراعظم

    آر ایس ایس نظریہ مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت کی بنیاد پر قائم ہے، وزیراعظم

    نئی دہلی : آر ایس ایس نظریہ مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت کی بنیاد پر قائم ہے، اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس نظریہ نسلی برتری، مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت کی بنیاد پر قائم ہے۔

    ذرائع کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کے انتہاپسند نظریے نے جوہری ملک کے ایک ارب لوگوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی یہ جن بوتل سے باہر آئے گا تو اس سے بہت خون خرابہ ہوگا۔

     

    سخت گیر ہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نامی تنظیم ابتدا سے ہی ہندوتوا کی جانب مائل جماعتوں اور تنظیموں سے وابستہ رہی ہے۔ بی جے پی اس کی سیاسی شاخ ہے۔ بجرنگ دل، وشو ہندو پریشد، بن واسی کلیان سمیتی، اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد جیسی متعدد تنظیمیں اس کی محاذی شاخیں ہیں جو الک الگ علاقوں میں الگ الگ طریقے سے اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ ان سبھی تنظیموں کا نصب العین ہندوتوا کا فروغ ہے۔

    ان میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد جیسی تنظیمیں اب اپنے ارکان کو لڑائی اور مسلح ٹکراؤ کی تربیت بھی دیتی ہیں۔ بجرنگ دل جیسی تنظیموں کی نوعیت ملیشیا جیسی ہے جن کا کردار انتخابات میں سماجی ٹکراؤ اور سیاسی مفاد کے حصول کے لیے دنگے فساد میں اکثر نظر آتا ہے۔

    ان میں سے بعض تنظیموں نے اب خود کو سینا یعنی فوج کہنا شروع کر دیا ہے۔ ان تنظیموں کے حکمراں جماعت بی جے پی سے گہرے تعلقات ہیں۔ گائے کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ’گؤ رکشا‘ سمیتیوں اور ‘اینٹی رومیو’ سکواڈ جیسے پرتشدد گروپوں میں انھی ملیشیا کے نوجوان شامل ہوتے ہیں۔

    بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد آر ایس ایس کے ارکان کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ارکان کی تعداد اب لاکھوں میں ہے جو تنظیم کے سربراہ کی ایک آواز پر منظم طریقے سے فوجی ڈسپلن کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

     

     

     

    دوسری جانب وزیر اعظم نے عمان کے سلطان قابوس کے انتقال پر عمانی عوام سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔وزیر اعظم نے کہاسلطان قابوس ایک دانا شخصیت تھے جنہوں نے عمان کو ایک جدیدریاست کی صورت میں ڈھالا۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سلطابن قابوس کی رحلت سے جہاں عمان نے اپنا عزیز قائد کھویا ہے وہیں پاکستان بھی ایک با اعتماد قریبی دوست سے محروم ہوگیا ہے ۔اللہ کریم ان پر ابدی سکون نچھاور کریں۔

     

     

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز کوئٹہ میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکام کو بزدل دہشت گردوں کوجلد کیفر کردار تک پہنچا نے کا حکم دیاہے۔

    اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہناتھا کہ میں نے کوئٹہ کی مسجد میں بارگاہِ الہٰی میں سجدہ ریز نمازیوں پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

    انہوں نے واقعے میں شہید پولیس افسرکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی حاجی امان اللہ ایک جرات مند اور مثالی افسر تھے۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گذشتہ روز دھماکے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں اقدام قتل، دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کاکہناہے کہ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ایس ایچ او کی مدعیت میں سیٹلائٹ ٹاون تھانہ میں درج کیا گیا ہے۔

  • سرگودھا: پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

    سرگودھا: پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

    سرگودھا: پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ۔
    دس سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری سمیت پانچ ملزمان گرفتار – ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ۔گرفتارملزمان اقدام قتل، ڈکیتی ، چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے ۔
    پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر

  • بزدار حکومت عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے ثمرات عوام تک بلا تفریق پہنچانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، ملک عمر فاروق

    بزدار حکومت عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے ثمرات عوام تک بلا تفریق پہنچانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، ملک عمر فاروق

    فیصل آباد(محمد اویس)بزدار حکومت عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے ثمرات عوام تک بلا تفریق پہنچانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں ترقی کے ثمرات ہر گلی محلہ تک پہنچائے جارہے ہیں۔یہ بات معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے ڈی سی آفس میں حلقہ پی پی 106میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے دستیاب فنڈز اور ان پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید نے معاون خصوصی کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔مختلف محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔معاون خصوصی برائے سپورٹس نے حلقہ پی پی 106میں تعلیم وصحت،سپورٹس،ریسکیو1122،لوکل گورنمنٹ،ہائی ویز،فیسکو،سوئی گیس ودیگر شعبوں میں جاری 102سکیموں کی تعمیراتی پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تازہ ترین پراگریس کے بارے میں متعلقہ افسران سے تفصیلات دریافت کیں۔انہوں نے تعلیمی اداروں میں اضافی کلاسز رومزوسکولوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں سمیت دیگر سکیموں کو تیزرفتاری سے مکمل کرنے کی تاکید کی۔معاون خصوصی نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے بارے میں کارکردگی رپورٹ سے انہیں بھی باقاعدگی سے آگاہ رکھاجائے۔

  • ایف ڈی اے کی ذمہ داریوں کو پیری اربن پلان کی حدود تک وسعت دینے کے منصوبے پر غوروخوض کیا جارہا ہے۔ ڈی جی ایف ڈی اے سہیل خواجہ

    ایف ڈی اے کی ذمہ داریوں کو پیری اربن پلان کی حدود تک وسعت دینے کے منصوبے پر غوروخوض کیا جارہا ہے۔ ڈی جی ایف ڈی اے سہیل خواجہ

    فیصل آباد (محمد اویس) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ ایف ڈی اے کی ذمہ داریوں کو پیری اربن پلان کی حدود تک وسعت دینے کے منصوبے پر غوروخوض کیا جارہا ہے تاکہ شہری ترقی میں وسعت لا کر فیصل آباد کو شایان شان مقام دیا جاسکے۔انہوں نے اس امر کا انکشاف ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایف ڈٰ اے کے مختلف شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ فیصل آباد کی تعمیروترقی اور خوبصورتی کے منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کے علاوہ شہری سہولیات پیری اربن پلان کی حدود تک پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لئے موثر اور ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیکر سروسزکے معیار اورپھیلاؤ میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پل انڈر پاس سمیت تمام ترترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے علاوہ ایف ڈی اے کے زیراہتمام سوشل ایکشن پروگرام شروع کیا جائے گا جس کے تحت عوامی فلاح وبہبود اور انسانیت کی بھلائی کیلئے مختلف فلاحی منصوبے زیرغور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے سٹی کی تیزرفتارآبادی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کئے جارہے ہیں اس مقصد کے لئے بجلی،پینے کے صاف پانی،پارکس کی ڈویلپمنٹ،مساجد کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بتایا کہ واسا کی سروسز کو بھی مزید بہتر اور وسیع بنایا جارہا ہے اسی مقصد کے لئے واٹر سپلائی اور سیوریج لائنز کا نظام ان سہولتوں سے محروم دوردراز کی آبادیوں تک لے جائیں گے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ایف ڈٰ اے کی سروسز کے معیار میں مزید اضافہ کرکے عوامی اعتماد کو مضبوط بنائیں۔اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تعمیراتی پیشرفت اور ایف ڈی اے سٹی کے مسائل کا جائزہ لینے کے علاوہ شہری ترقی وخوبصورتی کے مجوزہ منصوبوں پر غور کیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ کی ہدایت پرڈی سی فیصل آباد نے کھلی کچہری لگا کرعوامی مسائل سنے ،عوام خوش اور مطمئن

    وزیراعلیٰ کی ہدایت پرڈی سی فیصل آباد نے کھلی کچہری لگا کرعوامی مسائل سنے ،عوام خوش اور مطمئن

    فیصل آباد:وزیراعلیٰ کی ہدایت پرڈی سی فیصل آباد نے کھلی کچہری لگا کرعوامی مسائل سنے ،عوام خوش اور مطمئن ،اطلاعات وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے سپورٹس جمنیزیم جڑانوالہ میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو داد رسی کی ہدایت جاری کی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل ربی چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ عمر درازگوندل،ایس پی طارق سکھیرااورتحصیل انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے شہریوں کے محکمہ مال،بعض علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال،صحت،سٹریٹ کرائمز اوردیگر نوعیت کے مسائل خندہ پیشانی سے سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

    ڈپٹی کمشنر محمد علی نے درخواست گزاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر میرٹ کے مطابق انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت مشن ہے جس پر بھر پور انداز میں عمل پیرا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ اپنے دفتر کے باہر بیٹھ کر عوام کے مسائل سنتے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ درخواستوں پرہونے والی پیشترفت کی بھی کڑی مانیٹرنگ جاری ہے علاوہ ازیں ہر جمعہ کو کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل حل کئے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں جا کر بھی باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں تاکہ عوامی مسائل ان کے گھروں کے نزدیک سن کر حل کئے جا سکیں اور انہیں دور دراز سفر نہ کرنا پڑے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے کہا کہ وہ شہریوں سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے جبکہ دیگر تحصیل افسران کو بھی اوپن ڈورپالیسی پر سختی سے عمل پیراہونے کا پابندبنایا جائے۔

    سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے کہا کہ امن و امان کا قیام ضلعی پولیس کی ترجیح ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کے بعض مسائل سنتے ہوئے موقع پر موجود پولیس افسران کو میرٹ کے مطابق نمٹانے کی تاکید کی۔انہوں نے سٹریٹ کرائمز کی شکایات پر پولیس کو گشت بڑھانے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا۔

    دریں اثناء ڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او کیپٹن (ر)سہیل چوہدری نے تحصیل جڑانوالہ کے نمبرداروں سے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ نمبرداراپنے علاقوں میں حکومتی پالیسیوں اورامن وامان کے قیام کے سلسلے میں حکومتی اقدامات میں ہاتھ بٹائیں۔انہوں نے کہا کہ نمبرداروں کو ان کا مقام دلانے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدام کررہی ہے لہذا وہ بھی آبیانہ کی ریکوری،تجاوزات کی نشاندہی اور جرائم پیشہ افراد کے بارے میں رپورٹ فراہم کریں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع وتحصیل انتظامیہ اور پولیس ان سے قریبی رابطہ استوار رکھے گی اورمیٹنگز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • فیصل آباد کو آن دیں گے اک شان دیں گے،ڈی جی ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ ایک عزم کے ساتھ کوشاں

    فیصل آباد کو آن دیں گے اک شان دیں گے،ڈی جی ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ ایک عزم کے ساتھ کوشاں

    فیصل آباد:فیصل آباد کو آن دیں گے اک شان دیں گے،ڈی جی ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ ایک عزم کے ساتھ کوشاں،اطلاعات کےمطابق ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ ایف ڈی اے کی ذمہ داریوں کو پیری اربن پلان کی حدود تک وسعت دینے کے منصوبے پر غوروخوض کیا جارہا ہے تاکہ شہری ترقی میں وسعت لا کر فیصل آباد کو شایان شان مقام دیا جاسکے۔

    ڈی جی ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے اس امر کا انکشاف ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایف ڈٰ اے کے مختلف شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ فیصل آباد کی تعمیروترقی اور خوبصورتی کے منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کے علاوہ شہری سہولیات پیری اربن پلان کی حدود تک پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لئے موثر اور ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیکر سروسزکے معیار اورپھیلاؤ میں اضافہ کریں گے۔

    ڈی جی ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا کہ کشمیر پل انڈر پاس سمیت تمام ترترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے علاوہ ایف ڈی اے کے زیراہتمام سوشل ایکشن پروگرام شروع کیا جائے گا جس کے تحت عوامی فلاح وبہبود اور انسانیت کی بھلائی کیلئے مختلف فلاحی منصوبے زیرغور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے سٹی کی تیزرفتارآبادی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کئے جارہے ہیں اس مقصد کے لئے بجلی،پینے کے صاف پانی،پارکس کی ڈویلپمنٹ،مساجد کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بتایا کہ واسا کی سروسز کو بھی مزید بہتر اور وسیع بنایا جارہا ہے اسی مقصد کے لئے واٹر سپلائی اور سیوریج لائنز کا نظام ان سہولتوں سے محروم دوردراز کی آبادیوں تک لے جائیں گے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ایف ڈٰ اے کی سروسز کے معیار میں مزید اضافہ کرکے عوامی اعتماد کو مضبوط بنائیں۔اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تعمیراتی پیشرفت اور ایف ڈی اے سٹی کے مسائل کا جائزہ لینے کے علاوہ شہری ترقی وخوبصورتی کے مجوزہ منصوبوں پر غور کیا گیا۔

  • وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر سپورٹس جمنیزیم جڑانوالہ میں کھلی کچہری

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر سپورٹس جمنیزیم جڑانوالہ میں کھلی کچہری

    فیصل آباد (محمد اویس) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے سپورٹس جمنیزیم جڑانوالہ میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو داد رسی کی ہدایت جاری کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل ربی چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ عمر درازگوندل،ایس پی طارق سکھیرااورتحصیل انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے شہریوں کے محکمہ مال،بعض علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال،صحت،سٹریٹ کرائمز اوردیگر نوعیت کے مسائل خندہ پیشانی سے سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے درخواست گزاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر میرٹ کے مطابق انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت مشن ہے جس پر بھر پور انداز میں عمل پیرا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ اپنے دفتر کے باہر بیٹھ کر عوام کے مسائل سنتے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ درخواستوں پرہونے والی پیشترفت کی بھی کڑی مانیٹرنگ جاری ہے علاوہ ازیں ہر جمعہ کو کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل حل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں جا کر بھی باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں تاکہ عوامی مسائل ان کے گھروں کے نزدیک سن کر حل کئے جا سکیں اور انہیں دور دراز سفر نہ کرنا پڑے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے کہا کہ وہ شہریوں سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے جبکہ دیگر تحصیل افسران کو بھی اوپن ڈورپالیسی پر سختی سے عمل پیراہونے کا پابندبنایا جائے۔سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے کہا کہ امن و امان کا قیام ضلعی پولیس کی ترجیح ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کے بعض مسائل سنتے ہوئے موقع پر موجود پولیس افسران کو میرٹ کے مطابق نمٹانے کی تاکید کی۔انہوں نے سٹریٹ کرائمز کی شکایات پر پولیس کو گشت بڑھانے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او کیپٹن (ر)سہیل چوہدری نے تحصیل جڑانوالہ کے نمبرداروں سے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ نمبرداراپنے علاقوں میں حکومتی پالیسیوں اورامن وامان کے قیام کے سلسلے میں حکومتی اقدامات میں ہاتھ بٹائیں۔انہوں نے کہا کہ نمبرداروں کو ان کا مقام دلانے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدام کررہی ہے لہذا وہ بھی آبیانہ کی ریکوری،تجاوزات کی نشاندہی اور جرائم پیشہ افراد کے بارے میں رپورٹ فراہم کریں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع وتحصیل انتظامیہ اور پولیس ان سے قریبی رابطہ استوار رکھے گی اورمیٹنگز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا۔

  • ویمنزٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ:منیبہ علی کی شاندارسنچری، PCBچیلنجرزکوپہلی کامیابی،اگلاشیڈول بھی جاری

    ویمنزٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ:منیبہ علی کی شاندارسنچری، PCBچیلنجرزکوپہلی کامیابی،اگلاشیڈول بھی جاری

    کراچی:ویمنزٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: منیبہ علی کی شاندارسنچری،پی سی بی چیلنجرز کو پہلی کامیابی،اگلاشیڈول بھی جاری کردیاگیا ،اطلاعات کےمطابق سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو 42 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ میچ میں 108 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے پر پی سی بی چیلنجرز کی اوپنر منیبہ علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پی سی بی چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بائیں ہاتھ کی اوپنر منیبہ علی نے 69 گیندوں پر 17 چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل دھواں دھار اننگز کھیلی۔ وہ 108 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں۔ پی سی بی چیلنجرز نے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ کپتان بسمہ معروف 32 رنز بناکر دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے ثناء میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی ٹیم مطلوبہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر140 رنز ہی بناسکی۔ مڈ ل آرڈر بیٹر ارم جاوید 38 اور اوپنر ناہیدہ خان 36 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    شیڈول:

    12 جنوری بروزاتوار: پی سی بی ڈائنا مائٹس بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرز، بوقت دوپہر 12 بجے، میچ ریفری: امیر الدین انصاری، آن فیلڈ امپائرز: شمیم انصاری اور شکیل احمد

    13 جنوری بروزپیر: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرز، بوقت دوپہر 12 بجے،میچ ریفری: علیم موسیٰ، آن فیلڈ امپائرز: طاہر رشید اور عزیزالرحمٰن

    14 جنوری بروزمنگل: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنا مائٹس، بوقت دوپہر 12 بجے،میچ ریفری: محمد جاوید، آن فیلڈ امپائرز: عمران جاوید اور نزہت سلطانہ

    16 جنوری بروز جمعرات: فائنل، بوقت شام 7 بجے، میچ ریفری: افتخار احمد، آن فیلڈ امپائرز: خالد محمود سینئر اور امتیاز ا قبال

    اسکواڈز:

    پی سی بی بلاسٹرز:

    رامین شمیم (کپتان)،عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، حرینہ سجاد، جویریہ خان، جویریہ رؤف، ماہم طارق، نتالیہ پرویز، نیہاشرمین، نورین یعقوب، صدف شمس، سدرہ نواز اور طوبہٰ حسن۔

    ٹیم آفیشلز:

    وقار اورکزئی (کوچ)، شاکر قیوم(اسسٹنٹ کوچ)، ملائکہ منصور(منیجر) اور رفعت اصغر گل (فزیوتھراپسٹ)۔

    پی سی بی چیلنجرز:

    بسمہ معروف (کپتان)،ایمن انور، عروب شاہ، عائشہ ظفر، فاطمہ ثناء، حفصہ خالد، منیبہ علی، نجیہ علوی، ندا ڈار، صبا ء نذیر،سعدیہ اقبال، وحیدہ اختر، حفصہ امجد اور خدیجہ چشتی۔

    ٹیم آفیشلز:

    عامر اقبال(کوچ)، شاہد محمود(اسسٹنٹ کوچ)، عائشہ جلیل (منیجر) اور صائمہ ملک(فزیوتھراپسٹ)۔

    پی سی بی ڈائنامائٹس:

    ناہیدہ خان (کپتان)،ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، غلام فاطمہ، ارم جاوید، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، لبنا بہرام، معصومہ جعفری، نشرہ سندھو،عمیمہ سہیل، ثناء میر، سدرہ امین اور امِ ہانی۔

    ٹیم آفیشلز:

    کامران حسین(کوچ)، علی نیازی(اسسٹنٹ کوچ)، رابیل خالد(منیجر) اور ساجدہ فجر(فزیوتھراپسٹ)۔

  • نارتھ کراچی ٹریفک حادثہ حکومت سندھ کی نااہلی کانتیجہ ہے ،ثروت فاطمہ

    نارتھ کراچی ٹریفک حادثہ حکومت سندھ کی نااہلی کانتیجہ ہے ،ثروت فاطمہ

    کراچی:تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان (ٹی ایل پی) کی خاتون رکن سندھ اسمبلی ثروت فاطمہ نے کراچی میں ہائی روف اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگنے سے معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی نااہلی نے کراچی کے شہریوں کی زندگی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے ۔غیر معیاری سی این جی اور ایل پی جی سلینڈرز اور گاڑیوں میں دوران سفر پیٹرول رکھنے کی اجازت دینے سے شہر میں اس طرح کے مزید واقعات رونما ہوسکتے ہیں ۔

    مراد علی شاہ حکومت فوری طور پر اس مسئلے پر توجہ دیتے ہوئے قوانین کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے ۔ ہفتہ کو جاری بیان میں ثروت فاطمہ نے کہا کہ نارتھ کراچی کے علاقے میں ہائی روف وین اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9افراد کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ۔تحریک لبیک پاکستان لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ جاں بحق افراد کے درجات بلند کرے ۔

    انہوں نے کہاکہ کراچی میں اس طرح کا واقعہ کوئی پہلی مرتبہ رونما نہیں ہوا ہے ۔ماضی میں بھی اس طرح کی غفلت کی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا رہا ہے لیکن دس سال سے صوبے میں برسراقتدار پیپلزپارٹی کی حکومت نے اس مسئلے کے تدارک کے لیے آج تک کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا ہے ۔سی این جی اور ایل پی جی سلینڈرز کے حوالے سے قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔

    پبلک ٹرانسپورٹ میں ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں میں 6,6 سلینڈرز لگارکھے ہیں جبکہ رکشہ ڈرائیورز بوتل میں پیٹرول رکھ کر گاڑیاں چلارہے ہیں جن سے حادثات کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں ۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ اور ٹریفک پولیس نے ان ڈرائیورز کو عوام کی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔

    ثروت فاطمہ نے کہا کہ حکومت سندھ فوری طور پر عوام کے جانوں کے تحفظ کے لیے قوانین پر عملدرآمد کرائے ۔تحریک لبیک پاکستان کی پہلی ترجیح عوام کی زندگی کا تحفظ ہے ۔

    اس سلسلے میں ٹی ایل پی کی جانب سے جلد سندھ اسمبلی میں ایک قرارداد بھی پیش کی جائے گی ۔علاوہ ازیں ثروت فاطمہ نے کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد اور ڈی ایس پی سمیت 15افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گرد ایک مرتبہ پھر سراٹھارہے ہیں ۔

    مسجد میں بم دھماکے کرنے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں ۔سکیورٹی اداروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک میں امن کا قیام یقینی بنایا ہے ۔عوام اور سکیورٹی ادارے امن دشمنوں کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں گے