Baaghi TV

Author: +9251

  • لودہراں : ڈسٹرکٹ بار لودہراں الیکشن پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن، پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لودھراں ڈی پی او ملک جمیل ظفر کا ڈسٹرکٹ بار کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ بار انتخابات کو پرامن رکھنے کیلئے پولیس کے 6 سب انسپکٹر، 6 اے ایس آئیز اور 60 کانسٹیبلز تعینات ہیں، ایلیٹ فورس کی تین گاڑیاں بھی بار انتخابات کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

  • بورے والا : پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ

    بوریوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)ساہوکا کے علاقہ موضع رحیم شاہ میں پولیس مقابلہ

    تفصیلات کے مطابق کراس فائرنگ کے دوران 3ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی, 1فرار چاروں ڈاکوؤں نے چند گھنٹے قبل لڈن کے علاقہ میں واردات کے دوران کار پر فائرنگ کی جبکہ دوسری واردات میں ساہوکا میں موٹر سائیکل سوار سے 50ہزار چھینے.

    وقوعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور کالر کے ہمراہ پولیس کے تعاقب اور سرچ آپریشن کے دوران ملزمان سے رحیم شاہ میں ٹاکرا ہوگیا. فرار کی کوشش کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جبکہ کراس فائرنگ میں 3ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جبکہ 1فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.

    زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے. ملزمان کے قبضہ سے 1موٹر سائیکل, 3پسٹل اور متعدد گولیاں قبضہ میں لے لی گئی ہیں. پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے. فرار ملزم کو ٹریس کرنے کے لئے ناکہ بندی کروا دی گئی ہے جبکہ خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں.اختر فاروق ڈی پی او

  • وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں اختلافات، تلخ جملوں کا تبادلہ، شبر زیدی رخصت پر چلے گئے

    وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں اختلافات، تلخ جملوں کا تبادلہ، شبر زیدی رخصت پر چلے گئے

    اسلام آباد:وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں اختلافات، تلخ جملوں کا تبادلہ، شبر زیدی رخصت پر چلے گئے،اطلاعات کے مطابق اقتصادی ٹیم کے اعلیٰ پالیسی سازوں میں کچھ پالیسی سطح پر اختلافات ابھر کر سامنے آئے ہیں جس پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے 6 تا 19 جنوری 15 روز کے لئے رخصت لے لی۔

    بعض ذرائع کا تو یہ کہنا ہےکہ وزیراعظم نے جب تمام ممبران سے ان کی کارکردگی کی رپورٹ مانگی ،اطلاعات کے مطابق اس دوران معاشی ٹیم کے ممبران بعض امورپردوسروں پراپنی غلطیوں کا بوجھ ڈالتے رہے ، جس پرشبرزیدی سخت ناراض ہوگئے ،تاہم اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے بظاہر اپنی صحت اور ذاتی مصروفیات کی وجہ سے رخصت لی ہے لیکن اندرونی ذرائع نے کہا کہ رواں سال کی شروعات ہی سے اختلافات سامنے آنا شروع ہوگئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق یہ بھی کہا جارہا ہےکہ ٹیکسٹائل سے متعلق ایک اجلاس میں بتایا جاتا ہے کہ تلخ و تند جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کر کے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) سافٹ ویئر کی تنصیب میں سست روی پر ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔

    تند و تیز جملوں کے تبادلے کے بعد چیئرمین ایف بی آر نے رخصت پر جانے کو ترجیح دی۔ تبصرے کے لئے ان کی رائے جاننے کے لئے رابطے کی کوششوں پر ان کا سیل موبائل فون اور سماجی رابطے کے ذرائع بند ملے۔تاہم رابطہ کرنے پر ایف بی آر کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی طبیعت ناساز ہے اور انہوں نے اس کا ذکر اپنے ساتھیوں سے بھی کیا۔

    شبر زیدی کو گزشتہ بجٹ میں 5.5 ٹریلین روپے وصولیوں کا ہدف پورا نہ کرنے پر بھی شدید دباؤ کا سامنا رہا۔ جبکہ سابق چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان اور رکن ڈاکٹر اقبال آئی ایم ایف کو باور کرانے میں لگے رہے کہ 4.6 ٹریلین روپے وصولیوں کا ہدف تو حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن 5 ٹریلین روپے سے اوٹر وصولیاں ممکن نہیں ہے۔ لیکن شبر زیدی نے 5.5ٹریلین روپے وصولیوں کا ہدف قبول کر لیا۔

    اب یہ ہدف گھٹا کر 5.238 ٹریلین روپے کر دیا گیا۔ اب تک رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ایف بی آر نے 2083 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جبکہ دوسری ششماہی میں اسے 3155 ٹریلین کی وصولیاں کرنی ہوں گی تاکہ 30 جون 2020 تک 5238 ارب روپے وصولیوں کے ہدف کو پورا کیا جا سکے۔

  • بورے والا : پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ فتح شاہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا 1520 گرام چرس بر آمد

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وھاڑی کی ہدایات پر انسپکٹر چوہدری ناصر محمود نے اپنی ٹیم کے ھمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش افتخار عرف کھاری سکنہ 323 ای بی کو گرفتار کرکے 1520 گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ھے

  • بورے والا : بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ صدر بوریوالا کی کاروائی

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او طفیل گجر نے اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوے بدنام زمانہ منشیات فروش مشتاق عرف مصطفیٰ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1640 گرام چرس برآمد کر لی اور منشیات ایکٹ کے تحت زیر دفعہ 9 سی لگا کر پرچہ درج کر لیا گیا ہے

  • وہاڑی : عوامی مسائل حل کیلئے کھلی کچہری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنروہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ڈی سی کمپلیکس وہاڑی کے سبزہ زار میں کھلی کچہری لگائی ۔
    کھلی کچہری میں انہوںنے براہ راست عوام کے مسائل سنے۔ ڈپٹی کمشنروہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کے انعقاد کے کا سلسلہ جار ی ہے
    کھلی کچہری کامقصد عوام کے مسائل کا حل جلد از جلد ممکن بنانا ہے کھلی کچہری میں شکایات کا ازلہ کرکے عوام کی مشکلات کم کی جارہی ہیںکھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں کا ریکار ڈ رکھا جاتا ہے اور ان کا ٹریکنگ نمبر جاری کیاجاتا ہے کھلی کچہری میں آنے والی درخواستوں پر7دن کے اندر عمل درآمد کر کے سائل کو اطلاع دی جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی اپنائی جارہی ہے تاکہ عوام کے مسائل حل کر کے انہیں ریلیف دیا جائے تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور محنت سے ادا کریں سائلین کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے کھلی کچہری میں تمام صوبائی اور وفاقی محکموں کے افسران نے شر کت کی کھلی کچہری میںمیونسپل سروسز،محکمہ صحت، میپکو، محکمہ انہار، ریونیوکے حوالے سے مسائل پیش کئے گئے ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر موجود افسران کو احکامات جاری کئے –

  • پاکستانی کشمیر کو حصہ بنانے کا حکم ملا تو عمل کریں گے: بھارتی آرمی چیف

    پاکستانی کشمیر کو حصہ بنانے کا حکم ملا تو عمل کریں گے: بھارتی آرمی چیف

    نئی دہلی :پاکستانی کشمیر کو حصہ بنانے کا حکم ملا تو عمل کریں گے،نئے بھارتی آرمی چیف نے آتے ہی بہت بڑی دھمکی دے دی. بس ہم حکم کے منتظرہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارت کے نئے آرمی چیف نے آتے ہی پاکستان کودھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگربھارتی حکومت ہمیں‌ پاکستان کے زیرانتظام کشمیرپرقبضے کا حکم دیتی ہے توہم دیر نہیں کریں‌گے ،

     

    بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل منوج مکندنروانے نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے پاکستان کوواضح دھمکی دی ہے ، بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکندنروانے سخت لہجے میں‌کہا ہےکہ یہ پورے کا پورا جموں کمشیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے

    بھارتی آرمی چیف نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ اگرہماری حکومت کہتی ہےکہ پاکستانی کشمیرکوبھی اپنا بنانا ہے تووہ توتیارہیں بس فوج کوحکومت کی طرف سے سنگنل ملنا چاہئے پھردیکھیئے کیسے پاکستانی کشمیرکوبھارت کا حصہ بناتے ہیں

    یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے نے پاکستان کو سخت لہجے میں خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سرحد پار دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے پیشگی سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے

  • اخوت اس کوکہتے ہیں!ایمرا نےبےروزگار صحافیوں کےایک ایک بچےکی سکول فیس اپنے ذمہ لے لی

    اخوت اس کوکہتے ہیں!ایمرا نےبےروزگار صحافیوں کےایک ایک بچےکی سکول فیس اپنے ذمہ لے لی

    لاہور:اخوت اس کو کہتے ہیں ! ایمرا نے بے روزگارہونے والے صحافیوں کے ایک ایک بچے کی سکول فیس اپنے ذمہ لے لی ،ایمرا کے اس اقدام کی بہت زیادہ تعریف کی جارہی ہے اورایمراباڈی کا شکریہ بھی ادا کیا جارہا ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا نے اپنی سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بے روز گار ہونے والے ایمرا ممبران اور لاہور پریس کلب کے ممبران کی فیملی کے ایک ایک بچے کی سکول کی فیس اپنے ذمہ لینے کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق جن بے روز گار صحافیوں کے بچوں کو سکول بیگ اور کتابیں درکار ہیں وہ بھی ہم سے رابط کرسکتے ہیں یاد رہے ایمرا باڈی اس سے قبل بھی ایمرا ممبران اور لاہور پریس کلب کے ممبران کے بے روز گار صحافیوں کے ایک ایک بچے کی سکول کی فیس ادا کررہی ہے

    ایمرا کی طرف سے وضاحت کی گئی ہےکہ چونکہ اب کیونکہ ایمرا باڈی کے ایمرا ویلفیئر فنڈز میں اضافہ ہوا ہے اس لئے بے روز گار صحافیوں کے مزید بچوں کی سکول کی فیس کی ذمہ داری لینے کا فیصلہ کیا ہے بے روز گار صحافی دوستوں کے نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

  • اپنے ہی ایک دوسرے کی جان کےدشمن ہوگئے،چچا کوقتل کرنے والے کے بیوی بچے ماردیئے گئے

    اپنے ہی ایک دوسرے کی جان کےدشمن ہوگئے،چچا کوقتل کرنے والے کے بیوی بچے ماردیئے گئے

    کراچی: اپنے ہی ایک دوسرے کی جان کےدشمن ہوگئے،چچا کوقتل کرنے والے کی بیوی اوربچے ماردیئے گئے،اطلاعات کےمطابق انڈہ پراٹھے کا ناشتا کر کے گھر والوں ہی پر فائرنگ کرنے والے بد بخت ملزمان کی گولیوں کا نشانہ بننے والا چار سالہ یاسین بھی دم توڑ گیا۔عباسی شہید اسپتال میں خاتون اور اس کے بیٹے کو طبی امداد دی جا رہی ہے

    موم بتی مافیا،اغیارکی پیداوار،موم بتی کی طرح بہت جلد ختم ہوجائے گا،خلیل الرحمن قمر

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں جمالی گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا 4 سالہ یاسین بھی دم توڑ گیا، واقعے کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ بچوں کے دادا آچر خان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

    سعودی عرب دنیا میں سب سے بڑی امداد دینے والا ملک

    گزشتہ روز ملزمان کی فائرنگ سے 5 سالہ ماجد، 4 سالہ یاسین اور 25 سالہ شازیہ زخمی ہوئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی ماجد اور یاسین نے دوران علاج دم توڑا، ماجد گزشتہ روز جب کہ یاسین رات گئے جاں بحق ہوا۔ سفاک ملزمان نواب اور دلدار نے بچوں کے سر اور منہ پر گولیاں ماریں، جب کہ بھابھی شازیہ کے پیٹ اور ٹانگوں پر گولیاں ماری گئیں۔

    اکستان کرکٹ بورڈ کو فکسنگ سے پاک پی ایس ایل کیلیے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی،

    معلوم ہوا کہ غریب آباد گوٹھ میں فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی بچوں کے دادا آچر نے بتایا میرے بیٹے تاج محمد نے چند ماہ قبل اپنے چچا کو قتل کیا تھا، میری 2 بیٹیاں اپنے چچا کے گھر شادی ہو کر گئی ہیں۔ اپنے باپ کا بدلہ لینے کے لیے میرے بڑے بھائی کے بیٹوں نے آ کر فائرنگ کی جس سے میرے پوتے جاں بحق ہوئے، جب کہ میرا ایک بیٹا اور بچوں کی ماں شدید زخمی ہوئی۔

    لاجواب سروس والی پی آئی اے کا ایک اور کمال؛ 80 مسافروں کا سامان جدہ میں چھوڑ آئی

    دادا آچر نے مزید بتایا کہ ان کا بیٹا تاج محمد اپنے چچا کو قتل کرنے کے بعد 10 ماہ سے گھر سے غائب ہے، لیکن اس کے بدلے معصوم بچوں نے کسی کا کیا بگاڑا تھا۔واقعے کے بعد آئی جی سندھ کلیم امام نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے پیش رفت پر مشتمل تفصیلات طلب کر لی تھیں۔

  • سندھ کے سکولوں کی حالت زار:تھرپارکر میں اسکول کی خستہ دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    سندھ کے سکولوں کی حالت زار:تھرپارکر میں اسکول کی خستہ دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    مٹھی:سندھ کے سکولوں کی حالت زارنے پھرہستے بستے گھروں کے چراغوں کی روشنی کوچھین لیا ہے،اطلاعات کےمطابق تھرپارکر میں اسکول کی خستہ دیوار گرنے سے 3بچے جاں بحق ہو گئے۔

    ذرائع کےمطابق بھٹو کی نگری میں تھرپارکر کی تحصیل ننگرپار کر کے گاؤں بھورو ساند میں اسکول کی خستہ دیوار گرنے سے 3بچے جاں بحق ہو گئے جن میں 6سالہ امبرین، 6 سالہ مکیمہ اور اس کا بھائی 4سالہ علی رضا شامل ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جس بچے قرآن پاک پڑھ کر واپس آرہے تھے۔

    سندھ حکومت کی علم دوستی کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے ورثا کا کہنا ہے کہ کئی بار محکمہ تعلیم کے افسران کو بتایا کہ دیوار خستہ ہے مگر انھوں نے کوئی توجہ نہ دی،ان کی غفلت سے ہمارے بچوں کی زندگیاں چلی گئیں، اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔