Baaghi TV

Author: +9251

  • 10سال میں شہبازشریف اوراہل خانہ کےاثاثوں میں900 فیصد تک اضافہ ، مگرپاکستانی غریب ہوتے گئے

    10سال میں شہبازشریف اوراہل خانہ کےاثاثوں میں900 فیصد تک اضافہ ، مگرپاکستانی غریب ہوتے گئے

    لاہور:10سال میں شہبازشریف اوراہل خانہ کےاثاثوں میں900 فیصد تک اضافہ ، مگرپاکستانی غریب ہوتے گئے،تفصیلات کےمطابق نیب کی دستاویزات میں 2008 سے 2018 کے دوران شہبازشریف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں میں 900 فیصد تک اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

    نیب نے تفتیش کے دوران شہباز شریف اور ان کی فیملی کی مالی حیثیت سے اعداد و شمار تیار کئے ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 2008 سے 2018 کے درمیان ملک دہشت گردی اور بجلی گیس کے سنگین ترین بحران کا شکار تھا لیکن اس کے باوجود سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، ان کے بیٹوں حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور اہلیہ کے اثاثوں کی مالیت 900 فیصد تک بڑھی۔

    ذرائع کےمطابق دستاویزات شہبازشریف فیملی کی جائیداد کچھ اسطرح بڑھی کہ 2008 سے 2018 کے دوران شہباز شریف فیملی کے مجموعی اثاثوں میں 450 فیصد اضافہ ہوا، 2008 میں شریف فیملی کے اثاثے 68 کروڑ 33 لاکھ 37 ہزار400 روپے تھے جو کہ 2018 میں بڑھ کر 3 ارب 68 کروڑ 15 ہزار 668 روپے ہوگئے۔

    دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے اثاثے 2008 میں 5 کروڑ 55 لاکھ 16 ہزار 692 روپے تھے جب کہ 2018 میں ان کی مالیت 66 کروڑ 64 لاکھ 80 ہزار 205 روپے تھے۔

    نیب دستاویزات کےمطابق 2008 میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے اثاثوں کی مالیت 13 کروڑ 41 لاکھ 37 ہزار 37 روپے تھے جب کہ 2018 میں ان کے اثاثوں کی مالیت بڑھ کر 23 کروڑ 47 لاکھ 3 ہزار تک پہنچ گئے۔

    سلمان شہباز کے اثاثوں میں 10 سال کے دوران 900 فیصد کا اضافہ ہوا، 2008 میں سلمان شہباز کے کل اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 24 لاکھ 13ہزار 686 روپے تھے،جوکہ 2018 میں بڑھ کر 2 ارب 34 کروڑ 96 لاکھ 95 ہزار462 روپے ہوگئے۔

    نیب دستاویزات کےمطابق میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے اثاثوں میں 10 سال کے دوران تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا، 2008 میں حمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت 21 کروڑ 12 لاکھ 69 ہزار 589 روپے تھی جب کہ 2018 میں ان کے اثاثوں کی مالیت 41 کروڑ 71 لاکھ 36 ہزار 359 روپے ہوگئی۔

  • کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا

    وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ایران سے بارش اور برفباری کا نیا سسٹم داخل ہوگیا آج سے پیر تک بارش اور برفباری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے بارش اور برفباری ہونے کے امکان کے باعث بلوچستان کے تمام اضلاع کے ضلعی ا ٓفیسران کو ہائی الرٹ کر دیا۔محکمہ موسمیات بلوچستان نے آج سے بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ قلات مستونگ سوراب قلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ زیارت خضدار، مکران ڈویژن اور دیگر علاقوں میں شدید بارش اور برف باری کی پیشنگوئی کی ہے۔

    وادی کوئٹہ سمیت قلات،زیارت اور کان مہترزئی میں بدستور سردی کی شدت برقرار ہے جس کی وجہ سے زیارت میں منفی 9،قلات منفی 8اور کان مہترزئی منفی 7سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی سسٹم کے تحت بلوچستان کے بیشترعلاقوں قلات،سوراب، مستونگ، زیارت،کان مہترزئی میں ہفتے سے پیر تک برفباری جبکہ گوادر،آواران،کیچ،پنجگور، واشک،خاران، پشین، ہرنائی میں موسلادھاربارش متوقع ہے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان نے آج سے بلوچستان بھر میں تیز بارش جبکہ زیارت،کان مہترزئی،توبہ اچکزئی،توبہ کاکڑی،خانوزئی سمیت دیگر علاقوں میں شدیدبرفباری کے پیش نظرتمام سرکاری عملے کو الرٹ کرنے اور کسی بھی جانی ومالی نقصانات سے بچنے کیلئے فوری ا مدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی تاکید کی ہے۔

    ادھر ضلع قلات کے ڈپٹی کمشنر شہیک بلوچ نے ضلع قلات کے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو کس بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اورتمام آفیسران کی چھٹیاں منسوخ کیا ہے انہوں نے کہا ہیکہ بارش اور بارف باری کے دوران ضلعی آفیسران اور اہلکار ہیڈکوارٹر میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

  • معاوضوں میں معمولی اضافہ بھی خودکشی میں کمی لاسکتا ہے، تحقیق نے امریکیوں کاپول کھول دیا

    معاوضوں میں معمولی اضافہ بھی خودکشی میں کمی لاسکتا ہے، تحقیق نے امریکیوں کاپول کھول دیا

    اٹلانٹا:معاوضوں میں معمولی اضافہ بھی خودکشی میں کمی لاسکتا ہے،امریکہ میں تحقیق نے امریکیوں کاپول کھول دیا، تفصیلات کےمطابق دنیا میں خودکشیوں کے اسباب کے حوالے سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے، اس سلسلے میں امریکہ میں کی گئی ایک سماجی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر محنت کشوں کی تنخواہوں یا معاوضوں میں صرف ایک ڈالر کا اضافہ بھی کردیا جائے تو اس سے خودکشی کی شرح میں 6 فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ مطالعہ امریکیوں پر کیا گیا ہے اور اس میں امریکی معاشرے ہی کو مدنظر رکھا گیا ہے لیکن وسیع تر تناظر میں، ضروری ترامیم کے ساتھ، اسے دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کی معاشی و معاشرتی صورتِ حال کےلیے آزمایا جاسکتا ہے۔

    یہ سروے بی ایم جے جرنل آف ایپی ڈیمیولوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوا ہے جس کےمطابق اٹلانٹا، جیورجیا کی ایموری یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق میں 1990 سے لے کر 2015 تک، امریکا کی 50 ریاستوں میں بے روزگاری، کم سے کم تنخواہوں/ معاوضوں اور اس بارے میں حکومت کے پالیسی فیصلوں میں ردّ و بدل کے ساتھ ساتھ کم آمدنی والے طبقے میں خودکشی کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔

    کم آمدنی والے ان لوگوں کی عمریں 18 سے 64 سال کے درمیان تھیں، جبکہ کم تعلیم یافتہ بھی تھے۔ مطالعے سے معلوم ہوا کہ اگر امریکی حکومت 2009 سے 2015 کے معاشی بحران میں کم سے کم تنخواہوں/ معاوضوں میں صرف 1 ڈالر کا اضافہ کردیتی تو اس سے 13,800 افراد کو خودکشی کرنے سے باز رکھا جاسکتا تھا؛ اور اگر یہ اضافہ صرف 2 ڈالر ہوجاتا تو اس کی بدولت 25,900 افراد خودکشی کرنے کے بجائے زندہ رہنے کو ترجیح دیتے۔

    بی ایم جے جرنل آف ایپی ڈیمیولوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ‘‘ کے تازہ شمارے میں کہا گیاہےکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مذکورہ مطالعے کو صرف جغرافیائی یا سیاسی بنیادوں پر ردّ نہ کیا جائے بلکہ مقامی تناظر میں اس سے فائدہ اٹھانے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ہر ایک لاکھ (100,000) پاکستانیوں میں سے 2.9 افراد سالانہ خودکشی کرتے ہیں۔ آبادی کو مدنظر رکھا جائے تو پاکستان میں خودکشی کرنے والوں کی ثابت شدہ سالانہ تعداد 6380 بنتی ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ شرح 7.5 فی ایک لاکھ سالانہ رہی ہے، یعنی پاکستان میں ہر سال 16500 لوگ خودکشی کرلیتے ہیں۔

    دنیا کے کسی بھی معاشرے کا جائزہ لے لیجیے، وہاں معاشی بدحالی ہی خودکشی کی سب سے بڑی وجہ قرار پاتی ہے۔ آسان الفاظ میں اس تحقیق کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے معاشرے میں لوگ خودکشی سے باز رہیں اور زندہ رہنے کو ترجیح دیں، تو پھر آپ کو نہ صرف بے روزگاری میں کمی کرنا ہوگی بلکہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ بھی اتنی کرنا ہوگی کہ وہ اپنے گھر کے بنیادی اخراجات پورے کرسکے۔

    اس تحقیق کی تفصیلات اور اس سے حاصل شدہ نتائج کی مکمل تفصیلات ’’بی ایم جے جرنل آف ایپی ڈیمیولوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں اور استفادہ عام کےلیے مفت میں دستیاب بھی ہیں۔

  • سرگودھا : تھانہ بھلوال سٹی کی بڑی کارواٸ ۔ اشتہاری سمیت 13 ملزمان گرفتار ۔

    سرگودھا : تھانہ بھلوال سٹی کی بڑی کارواٸ ۔ اشتہاری سمیت 13 ملزمان گرفتار ۔

    سرگودھا (ادریس نواز سے) تھانہ بھلوال سٹی نے بروقت کارواٸ کرتے ھوۓ اھل علاقہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ اور اشتہاری سمیت 13 ملزمان گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ڈی ایس پی شکیل احمد کھوکھر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی عارف حسین نے اپنی ٹیم، سب انسپکٹر فخر عباس ، اے ایس آٸ عبدالمعبود ، عمر حیات ، کانسٹیبل مبشر حسین و دیگر کیساتھ ملکر کارواٸ کرتے ھوۓ ملزمان محمد ممتاز عرف فوجی ولد محمد یار قوم بھلوانہ سکنہ داخلی پرانہ بھلوال ، شعیب ولد عطا محمد قوم موچی سکنہ چک 15 شمالی ، محمد ثاقب ولد محمد یوسف قوم ترکھان سکنہ مسلم ٹاٶن بھلوال ، احسان شبیر ولد غلام شبیر قوم سمور سکنہ گلی نمبر 3 منظور حیات کالونی ، عدنان عرف دانو ولد اعجاز حسین قوم سید سکنہ نبی شاہ کو کامیاب ریڈ کر کے گرفتار کر لیا۔ اور ملزمان سے 2 ہینڈ گرنیڈ ، کلاشنکوف ، راٸفل 444 بور ، بندوق 12 بور رپیٹر ، 2 پسٹل 9 ایم ایم ، اور پسٹل 30 بور معہ سیکڑوں گولیاں برآمد ہوٸیں۔ گرفتار ملزمان احسان اور عدنان ڈکیتی چوری اور اقدام قتل کے دس سے زاٸد مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان کیخلاف دہشتگردی اور ناجاٸز اسلحہ رکھنے کی دفعات پر مقدمہ درج کر لیا گیا ھے۔ علاوہ ازیں دیگر کارواٸ میں ملزمان کاشف سے چرس 2200 گرام ، محمد ارشد سے چرس 1375 گرام ،احسان شبیر سے پسٹل 30 بور ، علی حمزہ سے پسٹل 30 بور ، نوشیرواں سے پسٹل 30 بور ، ایوب سے پسٹل 30 بور ، ساجد پسٹل 30 بور ، اور حسنین سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے منشیات فروشی و ناجاٸز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیۓ گۓ ھیں۔ اس سلسلہ میں تھانہ بھلوال سٹی میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس ڈی پی او بھلوال سٹی شکیل احمد کھوکھر نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ کہا کہ آٸ جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کے احکامات اور ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاٶن جاری ھے۔ عادی جراٸم پیشہ اور اور منشیات فروشوں کیساتھ کوٸ رعایت نہ برتی جاۓ گی۔ اور کہا کہ عوام کو چاہیۓ کہ معاشرے کو جراٸم سے پاک کرنے میں پولیس کا ساتھ دیں ۔

  • رکشا اور ہائی روف میں تصادم؛ 6 افراد جاں بحق

    رکشا اور ہائی روف میں تصادم؛ 6 افراد جاں بحق

    کراچی: رکشا اور ہائی روف میں تصادم؛ 6 افراد جاں بحق،اطلاعات کےمطابق شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں رکشا اور ہائی روف کے تصام میں 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔خوفناک تصادم کے باعث رکشا میں آگ لگ گئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 3 بچوں کی عمریں 12 سال سے کم ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد بھی شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثے ایک ہی خاندان کو پیش آیا اور یہ گھرانہ کسی تقریب میں شرکت کے لیے ضیا کالونی رواں دواں تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت بھی بہت زیادہ خراب ہے تاہم ڈاکٹرزان زخمیوں کے علاج معالجے پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں

  • ارادے جن کے پختہ ہوں ، نظرجن کی خداپرہو،17 سالہ طالب علم نے تین نئے سیارے دریافت کرلیے

    ارادے جن کے پختہ ہوں ، نظرجن کی خداپرہو،17 سالہ طالب علم نے تین نئے سیارے دریافت کرلیے

    نیویارک:ارادے جن کے پختہ ہوں ، نظرجن کی خداپرہو،17 سالہ طالب علم نے تین نئے سیارے دریافت کرلیے،تفصیلات کےمطابق خلائی ایجنسی ناسا کی سیٹلائٹ کی مدد سے اسکول کے طالب علم نے تین نئے سیارے دریافت کر کے خلا بازوں کو حیران کردیا۔

     

    ناسا کی رپورٹ کے مطابق 17 سالہ ’کوکیر‘ ہائی اسکول کا طالب علم ہے جس نے بطور انٹرنی ناسا میں شمولیت اختیار کی اور سیٹلائٹ سے خلاء کا جائزہ لے کر تین نئے سیاروں کی نشاندہی کی۔خلائی ایجنسی کے خلا بازوں نے طالب علم کے دریافت ہونے والے سیاروں کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے انہیں TOI 1338 کا نام دیا۔

     

    شمسی توانائی کے ذریعے 2023 تک 9.5 گیگا واٹ تک بجلی حا صل کی جائے گی

    نئے دریافت ہونے والے سیارے زمین سے 1300 میل کی مسافت پر ہیں اور یہ 6.9 گناہ بڑے ہیں، یہ ہر 95 روز بعد دیگر ستاروں کے گرد چکر لگاتے ہیں۔

     

    بھارت مکاری نہ کرے،متنازعہ قانون پر ملائیشین وزیراعظم نے کھری کھری سنادیں

    سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ طالب علم نے ان سیاروں کی تلاش’اسٹار وارز‘ فلم کو دیکھ کر شروع کی اور وہ کامیاب بھی ہوگیا۔ دیارفت ہونے والا ایک سیارہ سورج سے دس گنا بڑا ہے اور سورج کی روشنی اس کے ایک تہائی حصے تک ہی پہنچ پاتی ہے۔ناسا کے مطابق طالب علم نے اپنی انٹرن شپ کا آغاز گزشتہ برس ہونے والی موسم سرما کی تعطیلات کے دوران کیا۔

    چینی بچے نےسب کو پریشان بھی کردیا حیران بھی کردیا

    ناسا کے انٹرنی طالب علم کوکیر کا کہنا تھا کہ ’میں سورج اور چاند گرہن کے عمل کو بغور دیکھتا تھا، ہر بار مجھے مخصوص دائرے کے گرد دو سیارے نظر آتے تھے مگر میں حیران تھا کہ ان کے بارے میں ناسا یا کوئی خلا باز ابھی تک کچھ نہیں بتا سکا‘۔

  • موسم بدل رہےہیں :سعودی عرب میں برفباری، ویڈیو وائرل ،خود عرب کے لوگ بھی حیران

    موسم بدل رہےہیں :سعودی عرب میں برفباری، ویڈیو وائرل ،خود عرب کے لوگ بھی حیران

    ریاض:موسم بدل رہےہیں :سعودی عرب میں برفباری، ویڈیو وائرل ،خود عرب کے لوگ بھی حیران ،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کے شہر تبوک میں برفباری کا آغاز ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک کے شمالی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہوگیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراس برف باری کے حوالے سے اپنے اپنے تاثرات شیئرکئیے ہیں اورسعودی عرب میں ہونے والی برف باری کو ایک بہت بڑی تبدیلی سے تعبیر کررہے ہیں،

    اطلاعات کےمطابق ایک صارف شاہر بن عطیہ نے برفباری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ تصور کرسکتے ہیں؟ یہ روس، اٹلی یا ناروے نہیں ہے۔‘

     

    https://twitter.com/alemranishaher/status/1215532037542686720?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1215532037542686720&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fsaudis-tweet-videos-of-snowfall-in-tabuk%2F

    سعودی عرب میں برف باری پر خوبصورت تحریر اوراپنے خیالات کو ایک صارف عبدالماجد الشریف نے لکھا کہ ’خدا کے فضل و کرم سے تبوک میں برفباری ہورہی ہے۔‘

     

     

    https://twitter.com/AlshariF_344/status/1215520751933165569?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1215520751933165569&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fsaudis-tweet-videos-of-snowfall-in-tabuk%2F

    ایک اور صارف الشریف زیاد نے برفباری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سفید رنگ کتنا خوبصورت ہے۔وہ کہتے ہیں کہ

     

     

    https://twitter.com/Ziyad___sh/status/1215516711681773568?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1215516711681773568&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fsaudis-tweet-videos-of-snowfall-in-tabuk%2F

    ‘محکمہ شہری دفاع کی جانب سے شاہراہوں اور نشیبی مقامات پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔محکمہ شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ برفباری کے دوران محتاط ڈرائیونگ کی جائے، شاہراہوں پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانا خظرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

  • بھارت مکاری نہ کرے،متنازعہ قانون پر ملائیشین وزیراعظم نے کھری کھری سنادیں

    بھارت مکاری نہ کرے،متنازعہ قانون پر ملائیشین وزیراعظم نے کھری کھری سنادیں

    کواللمپور:بھارت مکاری نہ کرے،متنازعہ قانون پر ملائیشین وزیراعظم نے کھری کھری سنادیں،اطلاعات کےمطابق بھارت کے متنازعہ قانون پر ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد کا بیان سامنے آگیا انہوں نے کہا کہ بھارت سیکولر ریاست کا دعوی کرنے کےباوجود مسلمانوں کو شہریت سےمحروم کرنے کےاقدامات کر رہا ہے۔

     

    تفصیلات کے مطابق مہاتیر محمد کا بھارت کہ منہ پر تماچہ مارتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں ملائشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد کا کہنا ہےکہ ہم نے اپنےملک میں شرائط پر پورا نہ اترنے کےباوجود بھارتیوں کو شہریت دی، وہ اب حکومت میں بھی شامل ہیں۔ بھارت سیکولر ریاست کا دعوی کرنے کےباوجود مسلمانوں کو شہریت سےمحروم کرنے کےاقدامات کر رہا ہے۔ اگر ایسا ہم ملائیشیا میں کریں تو پھر کیا ہو گا؟

     

    نہتے طلباپرپولیس کے حملوں کوجھڑپ کہنے والوانصاف سے کام لوورنہ پھرجھڑپیں ہی ہوں گی…

     

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مہاتیرمحمد کی بھارت میں مظاہرین پرتشدد کی شدید مذمت سامنے آئی تھی, انکا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیا جارہا ہے، سترسال سے بھارتی ساتھ رہ رہے تھے، ترمیم کی کیا ضرورت تھی؟

     

    مشرق وسطیٰ کشیدگی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا چار اہم ممالک کے دورے کا اعلان

     

    تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ افسوس ہوتا ہے کہ وہ بھارت جو جمہوریت کا سب سے بڑا دعویدار ہے، اس میں مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیا جا رہا ہے۔سترسال سے بھارتی ساتھ رہ رہے تھے، ترمیم کی کیا ضرورت تھی؟، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔

     

    شمسی توانائی کے ذریعے 2023 تک 9.5 گیگا واٹ تک بجلی حا صل کی جائے گی

    واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ایک بل پیش کیا گیا تھا ،، قانون کے تحت مسلمانوں کے سوا 6 مذاہب کے غیر قانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی، بل کی منظوری کے بعد آسام میں کئی دہائیوں سے رہایش پذیر لاکھوں بنگالی مسلمان سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

  • چینی بچے نےسب کو پریشان بھی کردیا حیران بھی کردیا

    چینی بچے نےسب کو پریشان بھی کردیا حیران بھی کردیا

    بیجنگ:چینی بچے نےسب کو پریشان بھی کردیا حیران بھی کردیا ،اطلاعات کےمطابق چین کے بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ایسی پریشانی کہ فائرفائٹرز کو بلانا پڑا

     

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہرچانگشا میں ایک بچے نے کھیل ہی کھیل میں چائے کی کیتلی اپنے سر میں پھنسالی جس کی وجہ سے والدین ہو گئے پریشان۔والدین کو شدید پریشانی ہوئی آخر کار والدین کو فائر فائٹرز کو طلب کرنا پڑگیا۔خیال رہے کہ بچے نے دھات سے بنی ہوئی کیتلی اپنے سرمیں پھنسائی جو لینے کے دینے پڑگئی۔

    نہتے طلباپرپولیس کے حملوں کوجھڑپ کہنے والوانصاف سے کام لوورنہ پھرجھڑپیں ہی ہوں گی…

    والدین نے فوری طور پر ہیلپ لائن میں کال کرکے مدد طلب کی بعد ازاں فائر فائٹرز کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور طویل کاوشوں کے بعد یہ معاملہ کامیابی سے حل ہوا۔واضح رہے کہ فائر فائٹرز کے آدھے گھنٹے کی محنت کے بعد بچے کا سر باحفاظت کیتلی سے نکالا البتہ گلے میں ہلکی خراشیں آئیں۔

  • حالات بگڑنے لگے:اسرائیلی طیارے کی شام میں ایران اور عراقی تنصیبات پر بمباری، 12 ہلاکتیں

    حالات بگڑنے لگے:اسرائیلی طیارے کی شام میں ایران اور عراقی تنصیبات پر بمباری، 12 ہلاکتیں

    دمشق: مشرق وسطیٰ کے پھرحالات بگڑنے لگے،اسرائیلی طیارے کی شام میں ایران اور عراقی تنصیبات پر بمباری، 12 ہلاکتیں ، اطلاعات کےمطابق شام میں مبینہ طور پر اسرائیلی طیارے کی ایران اور عراق کی فوجی تنصیبات پر بمباری کے نتیجے میں 8 اہلکار، 4 شہری اور 2 عراقی حکام ہلاک ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں عراقی سرحد کے نزدیک ایک طیارے نے بمباری کی، بمباری میں عراق اور ایران کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا جو عراق اور ایران کے حمایت یافتہ جنگجو گروپس کے زیر استعمال تھا۔

    بمباری میں 8 فوجی اہلکار، شام میں کام کرنے والے 4 سماجی کارکنان اور 2 عراقی حکام کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ 3 فوجی اہلکار شدید زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اسلحہ ڈپو مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

    شام میں ایرانی حمایت یافتہ فورس پر حملے کے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ شام میں انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کی تنصیبات پر کیا گیا ہے جب کہ جنگ زدہ شام میں صورت حال پر نظر رکھنے والے ایک برطانوی ادارے کے مطابق بمباری اسلحہ ڈپوز پر کی گئی۔

    دوسری جانب عراقی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر اسرائیلی طیارے نے اسلحے اور میزائل سے لدے دو ٹرکوں کو نشانہ بنایا ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے تردید یا تائید نہیں کی گئی ہے۔ اسرائیل اس سے قبل بھی ایسے کئی حملے کرچ