Baaghi TV

Author: +9251

  • ملٹری کیمپ پر حملہ ، 25 فوجی ہلاک ، درجنوں زخمی ، ریڈ الرٹ جاری

    ملٹری کیمپ پر حملہ ، 25 فوجی ہلاک ، درجنوں زخمی ، ریڈ الرٹ جاری

    پیرس : ملٹری کیمپ پر حملہ ، 25 فوجی ہلاک ، درجنوں زخمی ، ریڈ الرٹ جاری ،اطلاعات کےمطابق نائجریا فوج کے مطابق شدت پسندوں ایک اور بڑے حملے میں سے یہ ایک تھا جس میں 25 کے قریب فوجی ہلاک ہوگئے۔ ابھی تک یہ کسی بھی گروہ نے اس حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

    واضح رہے اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں نائیجرمیں ہی دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے فوجی اڈے پرحملوں کےنتیجےمیں 78 اہلکارہلاک ہو گئےتھے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کےافریقی ملک نائجیرمیں دہشتگردوں کی جانب سےفوجی اڈے میں حملے کئےگئےہیں جس کےنتیجےمیں 78 اہلکارہلاک ہوگئے تھے ۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سےمغربی حصے میں مالی کی سرحد کے قریب واقعے فوج اڈے کونشانہ بنایا تھا۔دوسری طرف نائجر کی وزارت دفاع نے جمعرات کے آخر میں کہا تھا کہ مالی سے متصل سرحد سے 11 کلومیٹر (7 میل) دور حملے میں 25 فوجیوں کے ہمراہ 63 جہادی ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہےکہ یہ حملہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی نائجیریا کے صدر اور سہیل خطے کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ فرانس میں ملاقات کرنے سے چند روز قبل ہوا ہے۔یہ اجلاس پہلے بھی نائجر کی مسلح افواج پر غیرمعمولی حملے کے بعد ایک ماہ قبل پیچھے منتقل کردیا گیا تھا۔اجلاس میں برکینا فاسو ، چاڈ ، مالی ، موریطانیہ اور فرانس کے رہنما بڑھتے ہوئے انتہا پسند حملوں کے مقابلہ میں فرانسیسی فوج کے مستقبل کے کردار پر تبادلہ خیال کرنے والے ہیں۔

  • حکومت کی طرف سے قرآن مجید کی حفاظت کے لیے اقدامات،شہید اوراق کی حفاظت کے لئے کمیٹیاں تشکیل

    حکومت کی طرف سے قرآن مجید کی حفاظت کے لیے اقدامات،شہید اوراق کی حفاظت کے لئے کمیٹیاں تشکیل

    لاہور:حکومت کی طرف سے قرآن مجید کی حفاظت کے لیے اقدامات،شہید اوراق کی حفاظت کے لئے کمیٹیاں تشکیل ،اطلاعات کےمطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر قرآن پاک کے شہید اوراق کی حفاظت کے لئے وفاق اور صوبوں کی نمائندہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کے کمیٹی روم میں قرآن پاک کے شہید اوراق کو اکھٹا کرنے اور حفاظت سے متعلق بین الصوبائی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارتِ مذہبی امور کے ڈی جی سید مشاہد حسین خالد، پنجاب کے صوبائی سیکریٹری قرآن بورڈ فرید احمد، اسپیشل سیکریٹری سندھ الطاف احمد بجرانی، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ایڈیشنل سیکریٹریز، اسلامی نظریاتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر اکرام الحق اور قرآن کمیٹی اسلام آباد کے اراکین نے شرکت کی۔

    اجلاس میں طے پایا کہ شہید قرآنی اوراق اور مقدس صفحات کی مناسب شرعی طریقہ سے حفاظت کے انتظامات کرنا نہایت اہم ہے، شہید قرآنی اوراق کے لئے ری سائیکلنگ کے لئے جدید دور سے ہم آہنگ ری سائیکلنگ پلانٹس وفاقی اور صوبائی سطح پر قائم کیے جائیں گے، ضلعی حکومتوں کے ڈی سیز اور ڈی سی اوز کے ذریعے مقدس اوراق جمع کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔

    اجلاس میں یہ بھی طے پایا مقدس اوراق اور شہید قرآن پاک کی ری سائیکلنگ کے دوران کیمیکل کے استعمال کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لی جائے گی، ضلعی سطح پر شہید اوراق کی مناسب حفاظت کے لئے صوبوں اور وفاق کے تعاون سے کمیٹی بنائی جائے گی اور اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی سطح پر تیار کردہ قوانین میں تبدیلی جائے گی، نیز نجی سطح پر مقدس اوراق کے تحفظ کے رضاکاروں کے ساتھ وزارتِ مذہبی امور ایک الگ اجلاس منعقد کرے گی۔

  • 11 سالہ بچے نے سکول میں داخل ہوکراستاد اورساتھی کوگولی مارکرہلاک کردیا

    11 سالہ بچے نے سکول میں داخل ہوکراستاد اورساتھی کوگولی مارکرہلاک کردیا

    ٹوریون :11 سالہ بچے نے سکول میں داخل ہوکراستاد اورساتھی کوگولی مارکرہلاک کردیا، اطلاعات کےمطابق جمعہ کے روز شمالی میکسیکن شہر ٹوریون میں اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 11 سالہ ایک بچہ 2 بندوقوں کے ساتھ نجی اسکول میں داخل ہوا اور اس نے اپنے اساتذہ اور ہم جماعتوں پر فائرنگ کردی۔ بعد ازاں خود کو بھی گولی ماردی۔

    استاد موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، اور دیگر طالب علم زخمی ہو گئے جن کی تعداد 4 کے قریب ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے اسکول کو گھیرے میں لے لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 2 سے زیادہ ہے ، تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران میکسیکو میں قتل عام ریکارڈ کی سطح پر پہنچ گیا ہے، اس طرح کی اسکولوں میں فائرنگ غیر معمولی ہے۔واضح رہے کہ 2017 میں شمالی میکسیکو ہی کے ایک نجی اسکول میں ایک طالب علم نے 4 افراد اور خود کو ہلاک کیا تھا۔

  • دنیا والو ! پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے:کرس گیل

    دنیا والو ! پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے:کرس گیل

    ڈھاکہ :دنیا والو ! پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے،ذرائع کےمطابق ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے پاکستان کو کرکٹ کھیلنے کے اعتبار سے ’محفوظ ترین ممالک میں سے ایک‘ قرار دے دیا ہے۔کرس گیل پاکستان سپر لیگ میں بھی شرکت کر چکے ہیں

    پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے کرس گیل کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرنے میں تاخیر کا شکار ہے۔کرس گیل ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ چیلنجرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

     

    ذرائع کےمطابق پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے ڈھاکہ میں جب ان سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے محفوظ ملک ہے تو کرس گیل نے جواب دیا کہ ‘ اس وقت پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔’

    دنیا کے سٹاربیٹس مین کرس گیل کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کہتا ہے کہ آپ کو وہی سکیورٹی فراہم کی جائے گی جو سربراہان مملکت کو فراہم کی جاتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اچھے ہاتھوں میں ہیں جیسا کہ اسوقت ہم بنگلہ دیش میں بھی محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے بارے میں حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کرے گا۔

  • پریس کلب یوکے کی طرف سے سنیئرصحافی مبشرلقمان پرتشدد کرنے پرفواد چوہدری کی شدید مذمت

    پریس کلب یوکے کی طرف سے سنیئرصحافی مبشرلقمان پرتشدد کرنے پرفواد چوہدری کی شدید مذمت

    لاہور:پریس کلب یوکے کی طرف سے سنیئرصحافی مبشرلقمان پرتشدد کرنے پرفواد چوہدری کی شدید مذمت،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پریس کلب یوکے اوراس سے وابستہ دیگرپریس کلبز کی طرف سے وفاقی وزیرفواد چوہدری کی طرف سے سنیئرصحافی ، معروف تجزیہ نگارمبشرلقمان پرتشدد اوربدتمیزی کے ساتھ پیش آنے کی شدید مذمت کی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پریس کلب یوکے کے صدرمبین چوہدری نے فواد چوہدری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہےکہ فواد چوہدری نے کسی صحافی کے ساتھ بدتمیزی اورمتشدد رویہ نہیں اپنایا بلکہ اس سے پہلے اسی فواد چوہدری نے چند ماہ قبل فیصل آباد میں ایک تقریب میں پاکستان کے ایک مایہ ناز صحافی ، تجزیہ نگارسمیع ابراہیم کو بھی تھپڑمارااوراس کے ساتھ بدتمیزی کی

    ذرائع کے مطابق مبین چوہدری نے فواد چوہدری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی فواد چوہدری ہے جس نے میڈیا کا گلا گھونٹا ہے ، میڈیا ہاوسزپرپابندیاں لگاکرہزاروں ورکروں کوبے روزگار کردیا ، انہوں نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے کہ اس شخص کی وجہ سے سیکنڑوں خاندان پریشان ہیں تو بے جا نہیں ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اس کی انہیں حرکتوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں پریس سے وابستہ اداروں نے داخلے پرپابندی لگا دی تھی

    باغی ٹی وی کے مطابق پریس کلب یوکے کے ممبران کی طرف سے کہاگیا ہےکہ اسی فواد چوہدری نے غلط بیانی کورواج دیااورآج اس کی وجہ سے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اس شخص نے ایک ناپسندیدہ کلچردیا ہے جوکہ میڈیا کےلیے بدنامی کا باعث ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق پریس کلب یوکے نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اس بدتمیزوفاقی وزیرکی ان گھٹیا حرکتوں کا نوٹس لیں اوراس سے جان چھڑائیں‌ ، پریس کلبز کی طرف سے وزیراعظم کو یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ اس شخص کے خلاف کارروائی کرکے صحافیوں کا اعتماد بحال کریں‌

  • امریکہ ، ایران کشیدگی ، متحدہ وحدت مسلمین نے کل مظاہرے کا اعلان کردیا

    امریکہ ، ایران کشیدگی ، متحدہ وحدت مسلمین نے کل مظاہرے کا اعلان کردیا

    لاہور:امریکہ ، ایران کشیدگی ، متحدہ وحدت مسلمین نے کل مظاہرے کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق امریکہ وایران میں جاری کشیدگی پر متحدہ وحدت مسلمین سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے امریکن سنٹربلمقابل لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرے کی کال دے دی ،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کےمطابق کل کے مظاہرے کے باعث پولیس و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاہور پریس کلب کو آنے والے تمام راستے بشمول ڈیوس روڈ ، ایجرٹن روڈ، ایمپریس روڈ، ایبٹ روڈ ودیگرروڈز اور علاقہ کو کنٹینرزکے ذریعے ہفتہ کی رات 12.00بجے مکمل طور پر بلاک کردیاجائے گا

    ضلعی حکومت کے مطابق اتوارکی رات 12:00 بجے تک رہے گی ۔ اس دوران لاہورپریس کلب کے اردگرد کا تمام علاقہ سیل ہونے کے باعث کلب میں بھی آمدورفت ناممکن ہوگی لہذا لاہور پریس کلب اتوار کے رو ز مکمل طور پر بند رہے گا۔

  • قاسم سلیمانی کی بیٹی اسلحہ حمائل کیے کہاں پہنچ گئی

    قاسم سلیمانی کی بیٹی اسلحہ حمائل کیے کہاں پہنچ گئی

    قاسم سلیمانی کی بیٹی اسلحہ حمائل کیے کہاں پہنچ گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ :عراق کے دارالحکومت بغداد میں تین جنوری کو امریکی فوج کے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی پاسداران انقلاب کی ایلیٹ القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی جمعہ کے روز مسلح حالت میں نماز جمعہ پڑھنے مسجد جا پہنچی۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق زینب سلیمانی نے آبائی شہر کرمان کی اس مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جہاں دو روز قبل قاسم سلیمانی کی میت لائی گئی اور بھگدڑ مچنے سے وہاں 50 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

    زینب نے موقعے پر جمع ہونے والے لوگوں سے بندوق لہرا کر خطاب کیا۔ اس نے اپنے والد کے قتل کے واقعے کو امریکا ‘ریاستی دہشت گردی’ قرار دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ہمارے والد کے قتل ‘تاریخ کا سیاہ ترین’ دن ہے

    یال رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی اور عراق کی الحشد ملیشیا نائب سربراہ ابو مہدی المہندس سمیت کئی جنگجوئوں کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔ زینب سلیمانی اپنے والد کے قتل سے قبل گم نامی کی زندگی میں تھی مگر اس کے والد کے قتل نے اسے اس وقت شہرت دی جب اس نے سلیمانی کے قتل کے خلاف مجمع عام میں آ کر امریکا اور اسرائیل کو للکارا۔

     

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    ایرانی حملوں کا امریکا کو پہلے علم تھا یا نہیں ، خبر آگئی.

    قاسم سلیمانی کے جنازے میں شرکت کرنے والوں میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ، حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ، اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ، شامی صدر بشارالاسد، عراق کی بدر تنظیم کا سربراہ ھادی العامری، یمن کے حوثی گروپ کا لیڈر عبدالملک الحوثی اور دیگر ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر زینب سلیمانی نے عراقی وفاداروں سے اپیل کی کہ وہ اس کے والد کے قتل کا بدلہ لیں۔

  • سونے کی قیمت میں مزید کمی

    سونے کی قیمت میں مزید کمی

    باغی ٹی وی کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1250 روپے کی کمی ہوگئی۔ مطابق 1250 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 89150 روپے کا ہوگیا ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1171 روپے کی کمی کے بعد سونا 76431 روپے ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا 03.50 ڈالر اضافہ کے بعد 1551.50 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

  • پاکستان مخالف قوتیں پھرسرگرم:کوئٹہ مسجد میں دھماکہ، ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 14 افراد شہید

    پاکستان مخالف قوتیں پھرسرگرم:کوئٹہ مسجد میں دھماکہ، ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 14 افراد شہید

    کوئٹہ: پاکستان مخالف قوتیں پھرسرگرم ،سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں دھماکا، ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 14 افراد شہید،اطلاعات کےمطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے زودار دھماکے میں‌ ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 14 افراد شہید جبکہ متعدد ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں.


    دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ امدادی ٹیموں اور ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔وزیر داخلہ بلوچستان نے سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کو فکسنگ سے پاک پی ایس ایل کیلیے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی،…

    دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاج کیلئے لائے گئے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا سیٹیلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہوا جہاں نماز مغرب کے وقت بہت سے نمازی موجود تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اورٖ غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ شہر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    نورا کشتی یا حقیقت:امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کے ساتھ جنگ روکنے کی قرارداد…

    ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی ایس پی امان اللہ سمیت دیگر افراد کی شہاد ت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔سردار عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کے ہر طبقے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔ قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔

    ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بنگلادیشی بورڈ نے حتمی فیصلے کیلئےاتوارتک مانگ لیا

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر بھی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول موٹر سائیکل بم دھماکا ہوا تھا جس میں دو شہری جاں بحق جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کی اہم تجارتی شاہراہ میکانگی روڈ پر امن دشمنوں نے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل کو اس وقت ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا جب فورسز کی گاڑی وہاں آ کر رکی۔دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے فورسز کی گاڑی، متعدد موٹر سائیکلوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    مسلم مخالف شہریتی قانون کے مشترکہ احتجاجی مظاہرے اب الگ الگ ہوں گے

    پولیس کے مطابق دہشتگردی میں 7 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا۔ سی ٹی ڈی کے عملے نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے موقع پہنچیں اور علاقے کو تمام قسم کی آمدورفت کیلئے سیل کردیا۔ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • ڈاکٹر عطاءالرحمٰن کو دیا چین نے اعلٰی ترین ایوارڈ

    ڈاکٹر عطاءالرحمٰن کو دیا چین نے اعلٰی ترین ایوارڈ

    ڈاکٹر عطاءالرحمٰن کو دیا چین نے اعلٰی ترین ایوارڈ

    باغی ٹی وی کیمسٹری کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں چین نے معروف پاکستانی سائنسدان اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عطا الرحمان کو اعلیٰ ترین سائنٹفک ایوارڈ سے نوازا۔

    چین کے داروالحکومت بیجنگ میں منعقد ہ تقریب میں چینی صدر نے ڈاکٹر عطاالرحمان کو چائینہ انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایوارڈ سے نوازا۔اس سے قبل یہ بین الاقوامی ایوارڈ دنیا کے متعدد سرکردہ سائنسدانوں کو دیا جا چکا ہے جن می ڈاکٹر کارلو روبیا اور ڈاکٹر زورس الفاروف بھی شامل ہیں۔ڈاکٹر عطاء الرحمن پاکستان میں 4 سول ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن وزیراعظم ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چئیرمین کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    ڈاکٹر عطاء الرحمن وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ایچ ای سی کے بانی چیئرمین بھی رہ چکے ہیں