Baaghi TV

Author: +9251

  • نوازشریف نےکوئی قرض نہیں لیا سب جھوٹ،پی ٹی آئی نے ملکی معیشت تباہ کردی،اسحاق ڈار

    نوازشریف نےکوئی قرض نہیں لیا سب جھوٹ،پی ٹی آئی نے ملکی معیشت تباہ کردی،اسحاق ڈار

    اسلام آباد:نوازشریف حکومت نے کوئی قرض نہیں لیا سب جھوٹ ہے،پی ٹی آئی نے ملکی معیشت تباہ کردی،سابق وزير خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہيں کہ ن ليگ اچھی بھلی معيشت چھوڑ کر گئی تھی، جسے تباہ کر ديا گيا، نت نئے تجربے نہ کئے جائيں،کرنسی روکنے کیلئے ہم نے ڈالر اوپن مارکیٹ میں نہیں بیچے،

    نواز شریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اسٹاک ایکسچینج کو اربوں کا نقصان پہنچایا، موجودہ حکومت اب تک 50 ارب کا نقصان پہنچا چکی ہے، ڈالر مہنگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، اچھی بھلی معیشت کو ان لوگوں نے آکر تباہ کردیا ہے، بین الاقوامی ادارے ملکی معیشت کی بہتری بتارہے تھے۔

    اسحٰق ڈار نے وزیراعظم عمران خان پرسخت تنقید کرتے ہوئے اپنے دور کی معاشی صورت حال کچھ اس طرح بیان کی کہ 2013 میں دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ، 2013 کا الیکشن جیت کر کٹھن سفر شروع کیا ، اسٹیٹ بینک کے ریزور پونے تین ارب ڈالرز کے قریب رہ گئے تھے ، ہم نے اسے سنبھالہ ، ستمبر 2016 آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا اور ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان جی 20 کا ممبر بن جائے گا ،

    اسحاق ڈار نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ پاکستان کا 40 سال کے نقصان کون لیگ نے کم کرکے معیشت کوسنبھالہ،اسحاق ڈار کہتے ہیںکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے 24 بلین ڈالرز تک پہنچ گئے ، ریونیو جوکہ پاکستان کا ریونیو کا ہدف بڑھ گیا تھا ،

    پاکستانی روپے کی قدر بہترہوگئی تھی ، جی ڈی پی گروتھ 5.8 پرچلی گئی تھی ، اور اس میں بہتری چاہتے تھے اوراسے اوپرلے کرجانا چاہتے تھے،اس دوران نوازشریف کو نااہل کردیا گیا ، کرنسی ڈیولیوایشن ایک نقصان دہ تجربہ ہوتا ہے، اسی وجہ سے ڈاکٹر مہاتیر محمد کوبھی گھر جانا پڑا تھا ، پاکستان تحریک انصاف نے اسٹاک مارکیٹ کا بیڑہ غرق کردیا ،

    جی ڈی پی کی قدر کم ہوگئی ، مہنگائی بڑھ گئی ، لوگوں کوایک کروڑ نوکریاں دینےکے بات کرنے والے اب پریشان ہیں ، اس موجودہ حکومت نے غربت ختم کرنے کی بجائے پھرغربت کی لکیر سے نیچے لے گئے ہیں ، دوائیوں کی قیمتیں دوگنی ہوگئی ہیں ، ملک کو بہتر کرنے کی بجائے نقصان پہچا دیا گیا ہے،پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا ہے ،

    سابق وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی اداروں سے کئے گئے وعدوں اورمعاہدوں سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی سے پیسے نہیں لیے، ہم نے کسی سے قرضہ نہیں مانگا، تحفے میں رقم ملی، حکومت کے موجودہ اقدامات غیرسنجیدہ ہیں، دنیا میں جاکر کرپشن کی بات کرو گے تو کون آکر سرمایہ کاری کرے گا، مقامی سرمایہ کار بھی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں۔

  • گجرات:پولیس نے ہارویسٹر مشین چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلئے

    گجرات:پولیس نے ہارویسٹر مشین چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلئے

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے مسمی قیصر محمود ولد محمد اقبال سکنہ بارو کی ہارویسٹر مشین مالیتی 16لاکھ روپے چوری میں ملوث تین کس ملزمان گرفتار کرلئے۔ ملزمان نے پانچ ماہ قبل مدعی کی ہارویسٹر مشین چوری کی تھی۔ جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 147/19مورخہ 01.08.19جرم 381 ت پ تھانہ کڑیانوالہ میں درج کیا گیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد سعید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ رائے فیاض احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت سے ملزمان منیر حسین ولد غلام محمد 2۔فیصل احمد 3۔منیب احمد پسران منیر حسین سکنائے مالیکی ڈسکہ ضلع گجرات کو گرفتار کرکے مال مسروقہ ہارویسٹر مشین مالیتی 16لاکھ روپے برآمد کرلی۔ ملزمان کی انٹیروگیشن جاری ہے۔

  • آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کے ہمراہ کھلی کچہری

    آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کے ہمراہ کھلی کچہری

    گجرات) چوہدری فیضان ارشاد سے)آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کے ہمراہ ڈی ایس پی دفتر کھاریاں میں شہریوں کی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل سنے گئےاور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کوموقع پر ہی احکامات جاری کئےگئے۔

  • کشمیریوں کوانٹرنیٹ سروس کی بحالی کی امید،خوشی کا اظہار

    کشمیریوں کوانٹرنیٹ سروس کی بحالی کی امید،خوشی کا اظہار

    جموں:اب آپ اردو میں لکھ سکتے ہیں،اطلاعات کےمطابق جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے جشن منایا اوربہت سے لوگوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سروسز جلد ہی دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔

    ایک کاروباری شخص اشتیاق احمد نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت خوش کن خبر ہے کیونکہ انٹرنیٹ کو معطل ہوئے اب پانچ ماہ سے زائد کاعرصہ ہو گیاہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوںنے کہاکہ ہر شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ یہ وادی میں کاروبار کے لئے بدترین مرحلہ رہا ہے۔

    انٹرنیٹ ایک ایسا بنیادی ذریعہ ہے جس پر ہر ایک ، خاص طور پر کاروبار سے وابستہ افراد ، انحصار کرتے ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وادی میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ ایک اور تاجر امید کر رہے ہیں کہ انٹرنیٹ پر منحصر کاروبار کو بھر پور فائدہ ملے گا۔

    شہر کے مضافات میں مقیم ایک طالبہ ، آفرین مشتاق نے کہا کہ طلبا برادری سب سے زیادہ متاثر ہوئی تھی اور عدالت عظمی کی جانب سے یہ فیصلہ اگرچہ دیر سے ہوا ہے لیکن یہ تازہ ہوا جھونکا ہے۔

  • انفلوئنزا یا وبائی زکام سنگین صورت اختیار کرگیا ، کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں.اہم خبر

    انفلوئنزا یا وبائی زکام سنگین صورت اختیار کرگیا ، کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں.اہم خبر

    انفلوئنزا یا وبائی زکام سنگین صورت اختیار کر گیا ، کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے عوام الناس کو باخبر کیا ہے کہ اس بار انفلوئنزا یا وبائی زکام سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے۔اس سے بچاؤ اور روک تھام کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے گلے کوتر اور نم رکھیں ، اپنے گلے کو خشک نہ ہونے دیں۔ اس طرح خود کو پیاس مت لگنے دو کیونکہ ایک بار جب آپ کے گلے میں جھلی سوکھ جاتی ہے تو ، وائرس آپ کے جسم میں 10 منٹ کے اندر اندر حملہ کردے گا۔ بڑی عمروالے 50-80 سی سی گرم پانی لیں ، 30-50 سی سی بچوں کو پلایا جائے۔ جب بھی آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا گلا خشک ہے ، انتظار نہ کریں ، پانی ہاتھ میں رکھیں۔ ایک وقت میں کافی مقدار میں نہ پیں کیونکہ اس سے مدد نہیں ملتی ہے ، بجائے گلے کو نم کرتے رہیں۔ مارچ کے آخر تک ، ہجوم والی جگہوں پر مت جائیں ، ماسک پہنیں خاص طور پر ٹرین یا عوامی آمدورفت میں۔ تلی ہوئی یا مسالہ دار کھانے سے پرہیز کریں اور وٹامن سی لیں
    علامات یہ ہیں . تیز بخار،بخار کے بعد طویل کھانسی. بچے شکار ہیں، بالغوں کو عام طور پر بےچینی ، سر درد اور بنیادی طور پر سانس سے متعلق مشکل محسوس ہوتی ہے.

  • لاہورمیں امن وامان اورسیکورٹی کی مخدوش صورتحال، تھانیداروں کی تھانے بدریاں

    لاہورمیں امن وامان اورسیکورٹی کی مخدوش صورتحال، تھانیداروں کی تھانے بدریاں

    لاہور:لاہورمیں امن وامان اورسیکورٹی کی مخدوش صورتحال،تھانیداروں کی تھانے بدریاں ،اطلاعات کےمطابق ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے شہر کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کردئیے

    باغی ٹی وی کےمطابق پولیس لائنز سے وقاص بخاری کو ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ تعینات کردیا گیا،صفدر سجاد کو پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سندر تعینات کردیا گیا،عاطف ملک ایس ایچ او تھانہ ٹبی سٹی،ندیم خالد ایس ایچ او تھانہ گڑھی شاہو تعینات کردیا گیا ہے،

    پنجاب پولیس ذرائع کےمطابق اختر علی ایس ایچ او تھانہ مصری شاہ،محمد سہیل ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی تعینات،جبکہ احمد عدنان سلطان ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ ،ریحان انور ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ تعینات کردیا گیا ہے ،باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی رپورٹ کےمطابق ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ سہیل اختر،ایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ آفتاب کو پولیس لائنز بھجوا دیا گیا

    باغی ٹی وی کےمطابق ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ رضا عباس،ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن فہیم امداد کو پولیس لائنز بھجوا دیا گیاجبکہ امین بٹ ایس ایچ او تھانہ نیوانارکلی،دیس محمدایس ایچ او تھانہ مزنگ تعینات،حافظ طارق ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ،محمد عمران ایس ایچ او تھانہ مصفطی آباد تعینات کردیا گیا ہے

    پنجاب پولیس کیطرف باغی ٹی وی کو حاصل ہونےوالی رپورٹ کےمطابق ثقلین شاہ ایس ایچ او تھانہ رائے ونڈ سٹی،عاصم حمید ایس ایچ او تھانہ شالیمار تعینات جبکہ عمران محبوب خان ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے،سہیل کاظمی ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی ،سعید انور ایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ،زاہد محمود ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن ،جاوید اقبال چیمہ کو ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی تعینات کردیا گیاجبکہ ایس ایچ او تھانہ سندر محمد عرفان،ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی مقصود خان کو پولیس لائنز بھجوا دیا گیا

  • ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی  چیلنجرز کو شکست دے دی

    ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی چیلنجرز کو شکست دے دی

    ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی چیلنجرز کو شکست دے دی،اطلاعات کےمطابق سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی چیلنجرز کو 12 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر جویریہ رؤف اور انعم امین کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بیٹر جویریہ رؤف نے 40 گیندوں پر 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

    انہوں نے عائشہ نسیم اور عالیہ ریاض کے ہمراہ بلترتیب 62 اور 52 رنز کی شراکت قائم کی۔ پی سی بی چیلنجز کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 2 جبکہ ایمن انور، صباء نذیر اور سیدہ عروب شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز ہی بناسکی۔

    اوپنر منیبہ علی کی نصف سنچری بھی پی سی بی چیلنجرز کو میچ میں شکست سے نہ بچا سکی۔ وہ 36 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے انعم امین نے 3 جبکہ رامین شمیم اور طوبہٰ حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کی

  • بھارتی جنسی خواہشات کے کس طرح کے  دلدادہ ہیں ،بھارتیوں کی زبانی تہلکہ خیزرپورٹ

    بھارتی جنسی خواہشات کے کس طرح کے دلدادہ ہیں ،بھارتیوں کی زبانی تہلکہ خیزرپورٹ

    دہلی :بھارت میں جنسی خواہشات کا ایک عکس جسے خود بھارتی بیان کرتے ہیں،تفصیلات کےمطابق تبدیلی کے اس دور میں رشتے ، ان کے معنی اور تعلقات کے حوالے لوگوں کی سوچ کافی بدل گئی ہے ۔ لوگ اب جنسی تعلقات ، اپنی خواہشات اور اپنے تصورات کے حوالے سے کافی تبدیل ہو گئے ہیں ۔ یاد رہےکہ چند ہفتے قبل بھی ایک مقامی تنظیم نے اس قسم کا سروے کیا تھا مگراس میں حققائق کو کچھ توڑمروڑ کرپیش کیا گیا

    رپورٹ کےمطابق چھوٹے شہروں اور قصبوں کے لوگ بھی پہلے جو باتیں پردے کے پیچھے بھی کرنے سے پرہیز کرتے تھے ، آج وہ ان معاملات پر کھل کر سامنے آرہے ہیں ۔ایک بھارتی میڈیا گروپ کے سیکس سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے

    سروے میں شامل اندور کے 85 فیصد شرکا نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ جنسی تعلقات کے معاملے میں اپنے ساتھی کو دھوکہ دیں جبکہ جے پور کے 87 فیصد شرکا نے بتایا کہ شہوت انگیزی کیلئے انہوں نے یا ان کے ساتھی نے ویاگرا یا اس جیسی دیگر دواں کا استعمال کیا ۔ لکھنو کے 48 فیصد شرکا ، گروگرام سے 43.7 فیصد شرکا اور چنئی کے 42 فیصد شرکا نے جنسی تعلقات کے حوالے اپنی فینٹیسی کا کھل کر اعتراف کیا ۔

    اندور کے 91.5 فیصد شرکا نے کہا کہ ان کیلئے پیار کرنا کافی اہمیت کا حامل ہے اور وہ صرف 30 منٹ ہی فور پلے اور جنسی تعلقات کو دے پاتے ہیں ۔جے پور کے 67.5 فیصد ، احمد آباد کے 63 فیصد ، چنڈی گڑھ کے 53.7 فیصد شرکا کا بھی ایسا ہی خیال ہے ۔ چنڈی گڑھ کے 44.9 فیصد شرکا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے ساتھی کو دھوکہ دیا ۔

    ہندوستانیوں کے جنسی رویوں کے بارے میں کافی حد تک تبدیلیاں آئی ہیں۔ جس میں ایک بڑی تبدیلی وہ عمر ہے جس میں ہندوستانی اپنا پہلا جنسی تجربہ کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر 2003 میں 32 فیصد افرادنے بتایا کہ یہ لمحہ 18 اور 26 سال کی عمر کے درمیان آیا ہے ۔

    2013 کے اعدادوشمار زیادہ مختلف تھے۔ 76 فیصد نے جواب دیا کہ ان کا پہلا جنسی تجربہ 18 اور 26 سال کی عمر کے درمیان تھا ، جس میں 13 فیصد کاتجربہ18 سال کی عمر اور 11 فیصد کا27 سال کی عمر کے بعدہوا۔ 2019 کے اعدادوشمار نے رجحان میں ایک اور نمایاں تبدیلی ظاہر کی ہے۔ 33 فیصد ہندوستانیوں نے 18 سال کی عمر سے پہلے اپنا پہلا جنسی تجربہ کیا تھا ، جس میں بالترتیب 52 فیصد اور 14 فیصد نے بالترتیب 18-26 اور 27-40 کے درمیان یہ تجربہ کیا

  • مقبوضہ کشمیر : کشمیریوں نے سپریم کورٹ  کےکس  فیصلے پر منایا جشن

    مقبوضہ کشمیر : کشمیریوں نے سپریم کورٹ کےکس فیصلے پر منایا جشن

    مقبوضہ کشمیر : کشمیریوں نے سپریم کورٹ کےکس فیصلے پر منایا جشن

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے جشن منایا اوربہت سے لوگوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سروسز جلد ہی دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔
    ایک کاروباری شخص اشتیاق احمد نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت خوش کن خبر ہے کیونکہ انٹرنیٹ کو معطل ہوئے اب پانچ ماہ سے زائد کاعرصہ ہو گیاہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوںنے کہاکہ ہر شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ یہ وادی میں کاروبار کے لئے بدترین مرحلہ رہا ہے۔ انٹرنیٹ ایک ایسا بنیادی ذریعہ ہے جس پر ہر ایک ، خاص طور پر کاروبار سے وابستہ افراد ، انحصار کرتے ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وادی میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ ایک اور تاجر امید کر رہے ہیں کہ انٹرنیٹ پر منحصر کاروبار کو بھر پور فائدہ ملے گا۔
    شہر کے مضافات میں مقیم ایک طالبہ ، آفرین مشتاق نے کہا کہ طلبا برادری سب سے زیادہ متاثر ہوئی تھی اور عدالت عظمی کی جانب سے یہ فیصلہ اگرچہ دیر سے ہوا ہے لیکن یہ تازہ ہوا جھونکا ہے۔

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح انداز میں کہا کہ انٹرنیٹ پر پابندی لگانا مناسب نہیں ہے۔ یہ جمہوری ملک ہے، یہاں ہم کسی کو اس طرح نہیں رکھ سکتے۔ انٹرنیٹ پر پابندی اظہار رائے پر پابندی لگانے کے مترادف ہے۔ لوگوں کے حقوق نہیں چھینے جانے چاہیے۔ سات دنوں کے اندر دفعہ 144 پر جائزہ لیا جانا چاہیے۔ حکومتی دلائل کو سپریم کورٹ نے رد کر دیا۔ کہیں بھی دفعہ144 لگائی جائے تو اسے غیرمعینہ نہیں کیا جاسکتا۔ غیر معمولی حالات میں ہی اس کا نفاذ کیا جاسکتا ہے۔اس دفعہ کا استعمال بار بار نہیں کیا جانا چاہیے۔ حکومت کو اس پر واضح موقف پیش کرنا چاہیے۔

  • کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی پاس دھماکہ۔

    کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکا سنا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور پولیس کے مطابق دھماکا سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے غوث آباد میں ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کے پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو رش والے علاقے میں نشانہ بنایا گیا اور دھماکے کی جگہ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔