Baaghi TV

Author: +9251

  • آسٹریلوی جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے میں تعاون کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف نے آسٹریلیاکوپیشکش کردی

    آسٹریلوی جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے میں تعاون کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف نے آسٹریلیاکوپیشکش کردی

    راولپنڈی:آسٹریلوی جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے میں تعاون کیلئے تیار ہیں، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیاکوپیشکش کردی،اطلاعات کےمطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی ہوئی آگ بے قابوہوگئی ہے اورپاک فوج کے سربراہ نے اس حوالے سے پاک فوج کے دستے بھیجنے کی پیشکش کردی ہے

     

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آسٹریلیا کے وائس چیف آف ڈیفنس فورسز وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن نے پاک فوج کے سپہ سالار سے ملاقات کی، یہ ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ڈیوڈ جانسٹن کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائیسکیورٹی کےامور پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے دوران وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اور آسٹریلیا کے لیے نیک جذبات کے اظہار پر شکریہ اداکیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

    آسٹریلیا کے وائس چیف آف ڈیفنس فورسز وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن کا کہنا تھا کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے ہی جنگلات کی آگ بجھانے کے لیے تعاون کی پیشکش کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 32 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 50 کروڑ کے قریب جانور اور 30 لاکھ ہیکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

  • پیمرا میں جنسی ہراسگی  سے تنگ ، متاثرہ خاتون قانونی چارہ جوئی پر مجبور ہوگئی

    پیمرا میں جنسی ہراسگی سے تنگ ، متاثرہ خاتون قانونی چارہ جوئی پر مجبور ہوگئی

    پیمرا میں جنسی ہراسگی سے تنگ ، متاثرہ خاتون قانونی چارہ جوئی پر مجبور ہوگئی

    باغی ٹی وی :اسلام آباد.پمرا میں سرکاری ملازمت کے دوران ایک خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا – پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی میں کام کرنے والی سدرہ کریم اعوان نے ڈی جی ایڈمن حاجی آدم کے خلاف چیئرمین پیمرا کو درخواست دی ہے کہ ڈی جی ایڈمن حاجی آدم اسے جنسی طور پر حراسان کرتے ہوئے مری ساتھ جانے کا کہتا ہے – اس نے کہا کہ حاجی آدم اور اس کے دوست بھی اسے ایسی دعوتیں دیتے رہتے ہیں – سدرہ کریم ان 71 ڈیلی ویجز ملازمین میں سے ایک ہے جنہیں موجودہ چیئرمین پمرا نے میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بغیر اشتہار دیئے خلاف قانون بھرتی کر رکھا ہے – دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسے ملازمین کا پے پیکیج بھی ایک جیسا نہیں بلکہ ان کی “ خدمات “ کے حوالے سے ان کی تنخواہ طے کی جاتی ہے – سدرہ کریم اعوان نے چیئرمین پمرا کو درخواست دینے کے بعداپنی کمپلینٹ پی ایم پورٹل پہ بھی ڈال دی ہے –

  • شاہی قلعہ میں شادی کی اجازت،فورٹ انچارج بلال طاہرمعطل

    شاہی قلعہ میں شادی کی اجازت،فورٹ انچارج بلال طاہرمعطل

    لاہور:شاہی قلعہ میں شادی کی اجازت،فورٹ انچارج بلال طاہرمعطل،اطلاعات کے مطابق شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب کا معاملہ شدت اختیارکرگیا ہے،ادھراس واقعہ کا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہےاورمزید تحقیقات کا حکم دے دیا ہے –

    باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورشادی کی تقریب کے انعقاد کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس واقعہ پروزیراعلیٰ نے کہا ہےکہ شاہی قلعہ جیسی تاریخی عمارت میں شادی کی تقریب کا انعقاد سنگین غفلت اور کوتاہی ہے

    عثمان بزدارنے کہا ہےکہ شادی کاانعقاد کرنے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے-آئندہ ایسے واقعہ کی روک تھام سخت مانیٹرنگ کے ذریعے ہرصورت یقینی بنائی جائے-

    ادھر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ لاہور شاہی قلعہ میں پابندی کے باوجود بااثر شخصیت کے بیٹے کی مہندی کی تقریب کی گئی اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں ۔ دعوت ولیمہ بدھ کی رات شاہی باورچی خانے میں ہوئی ، دعوت ولیمہ میں تین سو افراد نے شرکت کی ،

    باغی ٹی وی کےمطابق شادی کی اس تقریب کے موقع پر شاہی باورچی خانے میں قناعتیں ، ساونڈ سسٹم اور دیواروں پر فانوس لٹکا کر پورا ماحول بنایا گیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہی قلعہ بین الاقوامی ورثہ کونسل میں شامل ہے اور بین الاقوامی ورثہ کونسل قوانین کے مطابق شاہی قلعے میں کوئی تقریب نہیں ہو سکتی ہے ، ورلڈ اولڈ سٹی اور شاہی قلعہ انتظامیہ نے سیاسی دباﺅ اور رشوت کے عوض اجازت دی ہے ۔

    دوسری جانب ڈی جی اولڈ سٹی کامران لاشاری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ شادی کی تقریب نہیں ہوئی بلکہ مہندی کا فنکشن ہواہے جس کے خلاف ایکشن لیا گیاہے ، سیکیورٹی ضبط اور متعلقہ افسر کو معطل کر دیا گیاہے ۔ا نہوں نے کہا کہ تقریب شیش محل میں نہیں بلکہ شاہی باورچی خانے میں ہوئی ہے ۔

  • آرمی چیف نے آسٹریلیا میں لگی آگ پر قابو پانے کی پیشکش کردی

    آرمی چیف نے آسٹریلیا میں لگی آگ پر قابو پانے کی پیشکش کردی

    آرمی چیف نے آسٹریلیا میں لگی آگ پر قابو پانے کی پیشکش کردی

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آسٹریلیا کے وائس چیف آف ڈیفنس فورسز وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن نے پاک فوج کے سپہ سالار سے ملاقات کی، یہ ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ڈیوڈ جانسٹن کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائیسکیورٹی کےامور پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے دوران وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اور آسٹریلیا کے لیے نیک جذبات کے اظہار پر شکریہ اداکیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔آسٹریلیا کے وائس چیف آف ڈیفنس فورسز وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن کا کہنا تھا کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے ہی جنگلات کی آگ بجھانے کے لیے تعاون کی پیشکش کر چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 32 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 50 کروڑ کے قریب جانور اور 30 لاکھ ہیکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

  • موم بتی مافیا،اغیارکی پیداوار،موم بتی کی طرح بہت جلد ختم ہوجائے گا،خلیل الرحمن قمر

    موم بتی مافیا،اغیارکی پیداوار،موم بتی کی طرح بہت جلد ختم ہوجائے گا،خلیل الرحمن قمر

    لاہور:موم بتی مافیا،اغیارکی پیداوار،موم بتی کی طرح بہت جلد ختم ہوجائے گا، خیالات کا اظہارمیرے پاس تم ہو کے مصنف خلیل الرحمن قمرنے ایک انٹریومیں کیا ہے، خلیل الرحمن قمر ایک ایسی شخصیت ہیں جن کو ایشیا کا ڈائیلاگ کنگ کہا جائے تو یہ کم نہ ہوگا۔

    موم بتی مافیا امن کی آشا کے نام پر موم بتیاں لے کر نکل آتے تھے، لیکن اب ان کی موم بتیاں بجھ گئی ہیں، یہ شرمندہ شرمندہ ہیں اور سامنے نہیں آرہے جب بھارت کشمیر پر قبضہ کرچکا اور بھارت میں سٹیزن بل کے نام پر ظلم ہورہا ہے، معروف رائٹر خلیل الرحمن قمر موم بتی مافیا کے خلاف کھل کر سامنے آگئے۔

    موم بتی مافیا امن کی آشا کے نام پر موم بتیاں لے کر نکل آتے تھے، لیکن اب ان کی موم بتیاں بجھ گئی ہیں، یہ شرمندہ شرمندہ ہیں اور سامنے نہیں آرہے جب بھارت کشمیر پر قبضہ کرچکا اور بھارت میں سٹیزن بل کے نام پر ظلم ہورہا ہے، معروف رائٹر خلیل الرحمن قمر موم بتی مافیا کے خلاف کھل کر سامنے آگئے۔

    باغی ٹی وی کےمطابق میرے پاس تم ہو کے مصنف خلیل الرحمن قمر نے اپنے اس انٹریومیں کہا ہےکہ میں اس مافیا نے ہماری قدروں کوپامال کیا ہے، انہوں‌نے کہا کہ حیرانگی ہوتی ہےکہ یہ مافیا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پرکیوں چپ ہوجاتا ہے، حالانکہ ان کوآواز بلند کرنی چاہیے

    خلیل الرحمن قمرنے مزید کہا کہ اس مافیا نے ہمارے ملک کے لیے مسائل ہی پیدا کئے ہیں‌،ذرائع کےمطابق اس انٹریومیں انہوں نےکہاکہ بہت جلد یہ موم بتی مافیا موم بتی کی طرح تھوڑے ہی وقت میں ختم ہوجائے گا.پریشانی کی ضرورت نہیں

  • راولپنڈی پولیس نے بچی کے گینگ ریپ میں ملوث ملزمان کے خلاف حاصل کی بڑی کامیابی

    راولپنڈی پولیس نے بچی کے گینگ ریپ میں ملوث ملزمان کے خلاف حاصل کی بڑی کامیابی

    راولپنڈی پولیس نے بچی کے گینگ ریپ میں ملوث ملزمان کے خلاف حاصل کی بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی روپورٹ کے مطابق راولپنڈی :واہ کینٹ پولیس نے گینگ ریپ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے 13 سالہ بچی کے ساتھ گینگ ریپ کیا،

    گینگ ریپ کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا. اس مقدمے کے بعد سی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل کو دیا تھا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے اپنی زیر نگرانی ایس پی پوٹھوہار و تفتشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا ہے،

    شناخت پریڈ کے بعد مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی، اس کامیابی پر سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی پوٹھوہار اور ٹیم کو شاباش دی اس کے علاوہ سی پی او کی جانب سے ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا گیا،

     

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل کا امریکا کے خلاف مظاہرہ

    ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل کا امریکا کے خلاف مظاہرہ

    ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل کا امریکا کے خلاف مظاہرہ

    ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹلی امام حسین سے ایک احتجاجی ریلی منعقد کی گئی گی ڈیرہ بنوں روڈ پر جلسے کی شکل اختیار کرنے والی ریلی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ایرانی جنرل کی امریکی حملے میں جاں بحق ہونے پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔ امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج کے جنرل پر امریکی جان لیوا حملہ کھلی دہشت گردی ہے ہے یہ امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم مظلوموں کے حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے اس پر موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

  • سعودی عرب دنیا میں سب سے بڑی امداد دینے والا ملک، کبھی مذہب،رنگ اورنسل کوبنیاد نہیں بنایا

    سعودی عرب دنیا میں سب سے بڑی امداد دینے والا ملک، کبھی مذہب،رنگ اورنسل کوبنیاد نہیں بنایا

    ریاض :سعودی عرب دنیا میں سب سے بڑی امداد دینے والا ملک ،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کےمطابق سعودی عرب انسانی ہمدردی کی بنیادپرامداد دینے والا عرب دنیاکاپہلا اورعالمی برادری کاپانچواں بڑاملک ہے۔

    دینا میں سب سے زیادہ امداد دینے کے حوالے سے اقوام متحدہ کےماتحت خصوصی ادارےنےاعلان کیاہےکہ سعودی عرب انسانی ہمدردی کی بنیادپرامداد دینےوالاعرب دنیاکاپہلا اورعالمی برادری کا پانچواں بڑاملک ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ماتحت مالیاتی سرگرمیوں کے نگراں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہاہےکہ سعودی عرب نے 2019ء کے دوران ایک ارب 281 ملین امریکی ڈالر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے طور پر پیش کیے۔2019 کےدوران یمن کو سب سے زیادہ امداد دینےوالاملک سعودی عرب ہےجس نے یمن کو ایک ارب 216 ملین ڈالرپیش کیے۔ یہ یمن کوپیش کی جانے والی کل مدد کا 31.3 فیصدہے۔

    شاہ سلمان مرکزبرائےانسانی امداد کےنگران اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نےشاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو الگ الگ تہنیتی پیغام ارسال کر کے بتایا کہ سعودی عرب پوری دنیا میں امداد دینے والا پانچواں بڑا ملک ہے اور عرب دنیا میں اس حوالے سے سعودی عرب کا نمبر پہلا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ماتحت مالیاتی سرگرمیوں کے نگراں ادارے نے مزید کہاکہ سعودی عرب نےیہ اعزازاپنی قیادت کی لامحدود مددکے نتیجے میں حاصل کیا ہے۔ سعودی عرب انسانی امداد کا مشن دین اسلام کے احکام پر عمل اورقومی اقدارسےمتاثرہوکرکررہا ہے۔

  • لاہور:میں پارکنگ والے من مانیاں کرنے لگے،عوام الناس سے مقررکئے گئے پیسوں سے زیادہ وصول کرنے لگے

    لاہور:میں پارکنگ والے من مانیاں کرنے لگے،عوام الناس سے مقررکئے گئے پیسوں سے زیادہ وصول کرنے لگے

    لاہور:لاہور:میں پارکنگ والے من مانیاں کرنے لگے،عوام الناس سے مقررکئے گئے پیسوں سے زیادہ وصول کرنے لگے،اطلاعات کےمطابق لاہورمیں پارکنگ کے نام پرقائم سرکاری اداروں میں‌ پارکنگ اسٹینڈ ضلعی حکومت کی طرف سے مقرر کئے گئے نرخوں سے زیادہ وصول کرکے حکومتی رٹ کوپامال کررہے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری پارکنگ اسٹینڈز پرپرچی کے ذریعے پارکنگ فیس وصول کرنے والا مافیا لوگوں سے زبردستی مقرر کی گئی حد سے زیادہ نہ صرف پیسے وصول کرتے ہیں بلکہ دھمکیاں بھی دیتے ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق ویسے توتمام پارکنگ اسٹینڈزکی صورت حال ایک جیسی ہے ، فی الحال جو تازہ واقعہ سامنے آیا ہے وہ لاہورجنرل ہسپتال کے پارکنگ اسٹینڈ کا ہے جہاں پارکنگ مافیا لوگوں سے مقررکی گئی رقم سے زیادہ پیسے وصول کررہے ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق تازہ واقعہ میں‌ ایک مریض جب ہسپتال پہنچا تو اس نے موٹرسائیکل وہاں کھڑی کی تو اس وقت جو اسے پرچی دی گئی اس پردس روپے درج تھے جسے پارکنگ اسٹینڈ والوں نے سیاہ مارکرسے مٹاکر20 روپے ظاہرکرکے تھما دی ،جبکہ پرچی پرواضح 10 روپے لکھے ہوئے تھے

    ذرائع کےمطابق جب مریض نے پارکنگ اسٹینڈ والے سے کہا کہ بھائی اس پرتو10 روپے لکھے ہیں اورآپ 20 روپے وصول کررہےہیں ، اس پراسٹینڈوالے آدمی نے نہ صرف اصرار کیا بلکہ 10 روپے لینے سے انکارکردیا ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ مافیا دھمکیاں بھی دے رہا تھا اور چیلنج کررہا تھا کہ جاو کہہ دو جس سے کہنا ہم 20 ہی لیں گے

    ادھر باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق یہ صرف ایک مریض کے ساتھ واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ ہرکسی کے ساتھ یہ رویہ اپنایا جارہا ہے، لوگ بھی یہ کہتے سنےگئے ہیں کہ کیا یہ تبدیلی ہےکہ یہ مافیا مقرر کردہ رقم کوتبدیل کرکے منہ مانگی رقم وصول کرے

  • ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کے لئے معیاری سبزیوں وپھلوں کی سرکاری نرخوں پرآن لائن ہوم ڈلیوری سروس شروع

    ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کے لئے معیاری سبزیوں وپھلوں کی سرکاری نرخوں پرآن لائن ہوم ڈلیوری سروس شروع

    فیصل آباد (محمد اویس) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کے لئے معیاری سبزیوں وپھلوں کی سرکاری نرخوں پرآن لائن ہوم ڈلیوری سروس شروع ہوگئی ہے اس سلسلے میں درست دام ایپ لانچ اور فون نمبرز فراہم کئے گئے ہیں اور ابتدائی طور پر شہر کے پانچ مقامات سے بائیک رائیڈرز شہریوں کی کال پر سروس فراہم کریں گے۔ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے جنرل بس سٹینڈ میں قائم کئے گئے مین آفس سے ہوم ڈلیوری سروس کا افتتاح کیا جس میں مقامی صنعتی گروپ نے معاونت کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدرعمر مقبول،ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا ودیگر بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے شہریوں کو پھلوں وسبزیوں کی گھروں تک آن لائن سروس کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کی بدولت عوام کو ایک کلک پر گھر بیٹھے معیاری اشیاء میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر انداز میں عملدرآمد کرانے کے سلسلے میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کررہی ہے اور بازاروں ومارکیٹوں میں قیمتوں کی چیکنگ کا عمل تسلسل سے جاری ہے جبکہ قیمت پنجاب ایپ پرموصولہ عوامی شکایات کا بھی تیز رفتاری سے ازالہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ درست دام ایپ سے رابطہ کرنے والوں کو معیاری سروس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے آن لائن سروس میں بھرپور معاونت پر صنعتی گروپ کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہری درست دام ایپ پرروزانہ کی بنیاد پر پھلوں سبزیوں سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کے سرکاری نرخ چیک کرکے کم ازکم 500 روپے تک کی اشیاء کا آرڈر بک کراسکیں گے جو انہیں ایک گھنٹہ سے کم وقت میں ان کی دہلیز پر پہنچیں گی جبکہ فون نمبرز کے ذریعے بھی بکنگ کرائی جاسکے گی۔انہوں نے بتایا کہ سبزی ایپ ہوم بھی بنائی جارہی ہے جو عنقریب فنکشنل ہوجائے گی۔انہوں نے تعاون پر صنعتی گروپ کا شکریہ ادا کیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے بتایا کہ شہری درست دام ایپ کے علاوہ موبائل نمبرز 03091678879، 03476111868، 03137268419 پر پھلوں وسبزیوں کی ہوم ڈلیوری کے لئے کال کرسکتے ہیں۔