Baaghi TV

Author: +9251

  • فاٹا انضمام کے ثمرات کا ریورس گیئر یا کچھ اور …نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

    فاٹا انضمام کے ثمرات کا ریورس گیئر یا کچھ اور …نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

    فاٹا انضمام کے ثمرات کا ریورس گیئر یا کچھ اور …نوٹیفکیشن جاری

    باغی ٹی وی فاٹا انضمام کے ثمرات کا ریورس گیئر اس طرح سامنے آنے لگا کہ جرگہ سسٹم بحال کر دیا گیا، جرگہ سسٹم جسے عدالتوں کا نعم البدل سمجھا جاتا تھا اور لوگوں کے معاملات اور تنازعات ان جرگہ سسٹم میں حل ہوتے تھے انضمام کےبعد عدالتوں کا قیام کیا گیا لیکن اب پھر اختیارات سول ججز سے واپس لے کر اے سی کو منتقل کردیا گیا. اس اختیار کو واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے . فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کا مقصد یہ تھا کہ فاٹامیں دیگر پاکستانی علاقوں کی طرح قانون اور لا کی عمل داری ہو. لوگوں کو ان بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے کا حق حاصل ہو.لیکن اس قدم کے بعد انضمام کے ثمرات کا ریورس گیئر سمجھا جارہا ہے .

    واضح‌رہے کہ اس سے قبل فاٹا میں حکومت کے محکموں / اداروں کے مختلف منصوبوں کے 5074 ملازمین کو باقاعدہ مستقل بنایا گیا ہے جبکہ احتساب کمیشن کے خاتمے کے بعد سرپلس 105 ملازمین کو مختلف محکموں میں ایڈجسٹ کیا گیا فاٹا سیکرٹریٹ کے 117 ملازمین کو پالیسی کے مطابق مختلف محکموں میں ایڈجسٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران خدمات کے معاملات سے متعلق کل 63مقدمات کا فیصلوں میں 48 مقدمات(76%) فیصلے حکومت کے حق میں ہوئے۔

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

  • چئیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق سپیشل اکنامک زون میٹنگ کی سربراہی کرتے ہوئے

    چئیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق سپیشل اکنامک زون میٹنگ کی سربراہی کرتے ہوئے

    فیصل آباد (محمد اویس) فیڈمک نے چھ کمپنیوں کو سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری پر ڈیوٹی فری مشینری کی امپورٹ اور دس سال تک انکم ٹیکس سے استثنی کی منظوری دیدی ہے۔  یہ کمپنیاں مجموعی طور پر 31 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے  72 ایکڑ پر سرامکس، ڈیری فوڈ پرڈکٹس، ھوم ٹیکسٹائل، بچوں کے ڈائیپرز اور پرنٹنگ پریس میں استعمال ہونے والی مختلف اقسام کی سیاہی تیار کرنے کے یونٹس لگائیں گی۔ اس سلسلے میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس چئیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر فیڈمک میاں عامر سلیمی، ڈائریکٹر اسپیشل اکنامک زون عبدلاسمیع، ڈاکٹر سہیل سلیم سپیشل اکنامک زون پنجاب بورڈ آف ریونیو، آڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفیفہ شاجیہ اور فیڈمک کے کمپنی سیکرٹری فیصل قاسمی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر چیئرمین فیڈمک نے کہا کہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری کرنے والی مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اسپیشل اکنامک زون کا اسٹیٹس حاصل کرنے کی درخواست دی تھی جو منظور کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں کے پروڈکشن یونٹ مکمل ہونے کے بعد پاکستانی امپورٹ میں کمی اور ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا۔

  • امریکا کیسے ایران پر ڈالروں کی بارش کرتا رہا،  مائیک پنس کا تہلکہ خیز انکشاف

    امریکا کیسے ایران پر ڈالروں کی بارش کرتا رہا، مائیک پنس کا تہلکہ خیز انکشاف

    امریکا کیسے ایران پر ڈالروں کی بارش کرتا رہا، امریکی نائب صدر کا تہلکہ خیز انکشاف

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے سابق صدر بارک اوباما کی انتظامیہ پر ایران کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پرکڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے ایرانی دہشت گردانہ پالیسی کو نظرانداز کیا اور ایران کی جھولی میں اربوں ڈالر کی رقم ڈالی گئی۔

    امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے ایران کے ساتھ نام نہاد جوہری معاہدہ کیا اور اس معاہدے سے ایران نے خوب فائدہ اٹھایا۔ایران کو اس کے بیرون ملک منجمد اربوں ڈالر مل گئے۔

    ٹویٹرپر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے ساتھ طے پایا جوہری سمجھوتا ختم اور پاسداران انقلاب کی ‘قدس’ فورس کے سربراہ کمانڈر قاسم سلیمانی کو قتل کرکے بہت اچھا کیا۔ سابق صدر کی پالیسی ایران نوازی پرمبنی تھی۔ انہوں نے ایرانی دہشت گردوں کو اربوں ڈالر کی رقم سے نوازا۔
    واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل تھا.اس وجہ سے خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی.

  • امریکہ ایران کشیدگی کیا تیسری عالمی جنگ ہو سکتی ہے ؟ جانیے باغی  قارئین کی رائے

    امریکہ ایران کشیدگی کیا تیسری عالمی جنگ ہو سکتی ہے ؟ جانیے باغی قارئین کی رائے

    امریکہ ایران کشیدگی کیا تیسری عالمی جنگ ہو سکتی ہے ؟باغی کے قارئین کیا کہتے ہیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ: باغی پول میں قارئین نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے پوچھے گئے سوال میں اپنی اپنی آپشن کا انتخاب کیا ہے . باغی قارئین کی 38.6 فیصد نے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی میں عالمی جنگ ہو سکتی ہے جبکہ 54.4 فیصد نے کہا کہ نہیں ہوگی.. 7 فیصد نے کہا کہ ہمیں علم نہیں ہے . واضح رہے کہ پول میں سوال یہ تھا”.امریکہ ایران کشیدگی کیا تیسری عالمی جنگ ہو سکتی ہے ؟”

    واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل تھا.اس وجہ سے خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی.

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کو فکسنگ سے پاک پی ایس ایل کیلیے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی، جاوید میانداد

    پاکستان کرکٹ بورڈ کو فکسنگ سے پاک پی ایس ایل کیلیے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی، جاوید میانداد

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کو فکسنگ سے پاک پی ایس ایل کیلیے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستانی کرکٹ حکام کومشورہ دیا ہےکہ وہ اگریہ چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل فکسنگ سے پاک ہوتو یہ ضروری ہےکہ تمام میچزاورتمام سرگرمیوں پرمکمل نظررکھی جائے

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پوری پی ایس ایل کو پاکستان میں کرانے پر پی سی بی مبارکباد کا مستحق ہے،البتہ اسے فکسنگ سے پاک رکھنے کیلیے بھی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔

    سابق کپتان نے کہا کہ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز کا ملک میں انعقاد بہت خوش آئند ہے، عوام کا دیرینہ خواب پورا ہونے جارہا ہے، نوجوان کرکٹرز کو ملکی شائقین کے سامنے ایکشن میں آنے کا موقع ملے گا، انٹرنیشنل اسٹارز کیساتھ کھیلتے ہوئے ان کی صلاحیتوں میں بھی نکھار آئے گا۔

  • نورا کشتی یا حقیقت:امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کے ساتھ جنگ روکنے کی قرارداد منظور

    نورا کشتی یا حقیقت:امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کے ساتھ جنگ روکنے کی قرارداد منظور

    واشنگٹن:نورا کشتی یا حقیقت:امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کے ساتھ جنگ روکنے کی قرارداد منظور،اطلاعات کےمطابق امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جنگ کے اختیار کو محدود کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس قرارداد کے حق میں 224 جب کہ مخالفت میں 194 ووٹ پڑے۔ ری پبلکن پارٹی کے 3 ارکان نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ ڈیموکریٹس کے 8 ارکان نے پارٹی کے برعکس قرارداد کی مخالفت کی۔ امریکی نمائندگان کی قرا داد اب سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔

    قرارداد میں 1973 کےجنگی اختیارات کے قانون کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں کانگریس کو امریکی صدر کی جنگ کے اختیارات کے استعمال کے متعلق جانچ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔اسپیکرایوان نمائندگان نینسی پلوسی نے کہا کہ امریکی حکومت کومزید تشدد روکنا چاہیئے جب کہ ٹرمپ کے فوجی اقدامات محدود کرنے سے امریکی جانوں اوراقدارکا تحفظ ہوگا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق اگرایوان کی جانب سے پیش کردہ یہ قرارداد کانگریس سے منظورہوجاتی ہے تواسے ٹرمپ کے ممکنہ ویٹو کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس قرارداد کو یک وقتی قرارداد کے طورپرپیش کیا گیا ہے جس کی منظوری کے لیے صدارتی دستخط کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی

    باغی ٹی وی روپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔جمعے کی صبح جب اسٹاک ایکسچینج کھلی تو 100 انڈیکس 42,523 پر اور پہلے ہی گھنٹے میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 381.17 پوائنٹس کے اضافے سے42,904.24 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • ٹک ٹاک گرلز کے گرد گھیرا تنگ ہونے جارہا

    ٹک ٹاک گرلز کے گرد گھیرا تنگ ہونے جارہا

    ٹک ٹاک سٹار کے گرد گھیرا تنگ ہونے جارہا

    باغی ٹی وی : دوسروں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والی TIK TOK گرلز اب خود مشکل میں آنے لگی ہیں.۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت پہلے دبئی جیل میں قید رہی ہیں .پھر انہیں پاکستان جلاوطن کردیا گیا تھا. اگرچہ اس بات کی تصدیق جاری ہے کہ آیا فراہم کردہ دستاویزات اور بورڈنگ کارڈز درست ہیں یا فوٹو شاپ ہیں۔ تاہم یہ خبر ابھی تک متعلقہ آفیشلز سے تصدیق شدہ نہیں اور کنفرم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ TIK TOK گرلزصدل خٹک اور حریم شاہ بظاہر مشکلات کا شکار نظر آ رہی ہیں.ہیں. کیونکہ غیر مصدقہ خبر کے مطابق دبئی کے حکام نے انہیں واپس ملتان بھیج دیا ہے

  • سلیمانی پر حملے  بارے مزید انکشافات سامنے آگئے

    سلیمانی پر حملے بارے مزید انکشافات سامنے آگئے

    سلیمانی پر حملے بارے مزید انکشافات سامنے آگئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایران کی کمر توڑ دینے والے حملے کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔ گذشتہ جمعے کو بغداد میں امریکی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو ہلاک ہلاک کر دیا گیا۔ ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کے بعد ملک کے دوسرے طاقت ور ترین شخص کی موت کا معمہ ابھی تک ایسے سوالات کے ساتھ متعلق ہے جن کے جوابات باقی ہیں۔اس سلسلے میں عراقی اور شامی ذرائع کی جانب سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

    جمعے کے روز رائٹرز ایجنسی کی جانب سے جاری نئی تفصیلات کے مطابق قاسم سلیمانی گہرے رنگ کے شیشوں والی ایک گاڑی میں دمشق کے ہوائی اڈے پہنچا۔ گاڑی میں سلیمانی کے ہمراہ ایرانی پاسداران انقلاب کے چار فوجی اہل کار بھی تھے۔ یہ گاڑی ہوائی اڈے کے رن وے پر ایک ایئربس 320 طیارے کے نزدیک جا کر رکی۔ شامی فضائی کمپنی (اجنحۃ الشام) کی یہ پرواز بغداد روانہ ہونی تھی۔ فضائی کمپنی کے ایک ملازم کے مطابق سلیمانی اور اس کے ہمراہ موجود سپاہیوں کے نام طیارے کے مسافروں کی فہرست میں شامل نہیں تھے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    ایرانی حملوں کا امریکا کو پہلے علم تھا یا نہیں ، خبر آگئی.

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،اس کے جواب میں ایران نے امریکی ایئر بیس پر درجنون میزائل داغے ایرانی میڈیا نے امریکی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا جبکہ انٹرنیشنل اور آزاد میڈیا سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی.

  • ڈالرکے مقابلے روپیہ مزید ہوا تکڑا

    ڈالرکے مقابلے روپیہ مزید ہوا تکڑا

    ڈالر کی قیمت میں کمی
    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کی واضح کمی ہوگئی۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155.30 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.70 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.90 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔اب ایران امریکا کشیدگی کی وجہ سے ڈالر بھی چندپیسے اوپر جارہا ہے.