شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) لاہور روڈ پر ہاؤسنگ کالونی کے قریب ناکہ لگا کر کھڑے دو ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کر کے ایک پیپر مل کے مزدور عظیم احمد کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے راہگیروں نے مزدور کو سول ہسپتال پہنچا دیا ہے جو قصبہ فاروق آبااد کا رہائشی ہے بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھی بلال کے ساتھ پیپر مل سے ڈیوٹی ختم کر کے فاروق آباد جا رہا تھا جس کے راستے میں ناکہ لگا کر کھڑے ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے دریں اثناء تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ پنڈ مریدکے میں مقامی نوجوان زاہد لطیف کی موٹر سائیکل اس کے دوست کے گھر کے باہر سے چوری ہوگئی تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے علاقہ محلہ اسلام پورہ میں چوروں کا گروہ تاجر نصراللہ کی دوکان کے تالے توڑ کر وہاں سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان نکال کر لے گیا
Author: +9251
-

عوام کو معیاری اشیاءخورد و نوش و دیگر ضروریات زندگی کی مناسب و ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے
Dated:09-01-2020
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اشیاءخورد و نوش و دیگر ضروریات زندگی کی مناسب و ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالہ سکی کسی بھی قسم کا دباﺅ یا تاخیری حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریس تمام مارکیٹوں اور بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاءکے معیار اور نرخوں کو روزانہ کی بنیاد پرچیک کرر ہے ہیں، تاجر برادری مصنوعی مہنگائی، گراں فروشی، ناپ تول میں کمی اور غیر معیاری اشیاءکی فروخت جیسے عمل کے سدباب کے لئے حکومتی و انتظامی کوششوں کا ساتھ دیں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو حکومت اور تاجر برادری کے لئے بدنامی کا باعث ہے۔ان خیالات کا اظہار انہون نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، صدر انجمن کریانہ ایسوسی ایشن چوہدری فلک شیر سمیت دیگر متعلقہ اداروں اور کاروباری تنظیموں کے نمائندگان موجو دتھے جبکہ صارفین کی جانب سے خواجہ محمد ادریس اور شمیل مرزا نے نمائندگی کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیاءروز مرہ کی قیمتوں سے عوام کو آگاہ اور گراں فروشی کے خلاف حکومت پنجاب کی ”قیمت ایپ“ موثر کردار ادا کر رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، ریڑھیوں پراشیاءکی مقررہ کردہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں ہوں۔انہوں نے ممبران کمیٹی کی جانب سے منگل و بدھ چھوٹے بڑے گوشت کی مختلف میٹ شاپس پر فروخت کے عمل کو بھی فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منگل و بدھ کو چھوٹے و بڑے گوشت کی فروخت ہر سطح پر بندکی جائے۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ ، تاجر تنظیموں اور صارفین نمائندگان کی باہمی مشاورت سے اشیاءروز مرہ کی نئی قیمتوں کو تعین کیا گیا جس کے تحت آٹا20کلو گرام808روپے، کرنل چاول(پرانا)136روپے کلو، کرنل چاول (نیا)128روپے کلو، چاول ٹوٹا48روپے کلو، دال چنا (باریک)128روپے، دال چنا (موٹی)138روپے، دال چنا (سپریم)145روپے، دال مسور(باریک)146 روپے، دال مسور(موٹی)122روپے، دال ماش (ایس کیو)196روپے، دال ماش (خرمی)218روپے، دال مونگ (واش)208روپے، سفید چنا (موٹا9mm)114روپے، سفید چنا(باریک)95روپے، بیسن133روپے، چینی70روپے، دودھ80روپے ، مٹن700روپے، بیف 350روپے، روٹی(100گرام)6روپے، نان/خمیری روٹی8روپے، دہی90روپے، ڈبل روٹی(بڑی700گرام)55روپے، ڈبل روٹی(چھوٹی400گرام)40روپے مقرر کئے گئے۔ -

سوتیلے بیٹوں نے بیوہ ماں کو گھر سے دھکے دیکر نکال دیا‘
رحیم یار خان (کرائم رپورٹر )سوتیلے بیٹوں نے بیوہ ماں کو گھر سے دھکے دیکر نکال دیا‘ لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد پر قبضہ‘ خاتون بے یار و مددگار‘ ٹھوکریں کھانے پر مجبور‘ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا‘ تفتیشی آفیسر لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے دباؤ ڈالتے ہوئے حراساں کرنا شروع کردیا۔ متاثرہ کااعلیٰ افسران سے انصاف کامطالبہ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی سی ڈویژن کی حدود رحمن کالونی کی رہائشی سلطانہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی شادی 2014ء میں غلام مصطفیٰ شاہ نامی شخص سے ہوئی تھی جس کے پہلی بیوی سے دو بیٹے حیات تھے‘ بیماری کے باعث اس کاشوہر غلام مصطفیٰ شاہ 2016ء میں وفات پاگیا‘ اور وہ اپنے گھر میں رہائش پذیر تھی‘ یکم دسمبر 2019ء کو وہ اپنے میکے ملنے گئی ہوئی تھی کہ اسی دوران اس کے دوسوتیلے بیٹوں عثمان شاہ اورمحمودشاہ نے گھر کے تالے توڑ کر اس کالاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چرالیا اور مکان پر قبضہ کرلیا اور اس کے واپس آنے پر دھکے دے کر گھر سے نکال دیا۔ متاثرہ سلطانہ بی بی نے تھانہ میں تحریری شکایت پیش کردی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا‘ اور تفتیشی آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمدارشد بلا ملزمان کو گرفتارکرنے کی بجائے لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے اسے صلح کے لئے دباؤ ڈالتے ہوئے مختلف طریقوں سے حراساں کرنا شروع کردیا۔ متاثرہ بیوہ سلطانہ بی بی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منتظر مہدی اور ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے انصاف مہیا کیا جائے۔
-

لاجواب سروس والی پی آئی اے کا ایک اور کمال؛ 80 مسافروں کا سامان جدہ میں چھوڑ آئی
کراچی: لاجواب سروس والی پی آئی اے کا ایک اور کمال؛ 80 مسافروں کا سامان جدہ میں چھوڑ آئی،اطلاعات کےمطابق پی آئی اے کی بین الاقوامی پرواز کا عملہ کراچی آنے والے 80 مسافروں کا سامان جدہ ائیرپورٹ پر چھوڑ آیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ’’باکمال لوگ لاجواب سروس‘‘ کے عملے نے ایک اور کمال دکھاتے ہوئے کراچی آنے والے 80 مسافروں کا سامان جدہ ہی میں چھوڑ دیا اور مسافروں کو کراچی لے آئے۔
جمعرات کو جدہ سے کراچی ایئرپورٹ پر اترنے والی پرواز پی کے 732 پر تقریباً 195 افراد سفر کررہے تھے تاہم ان میں سے 80 مسافروں کا سامان جدہ ائرپورٹ پر ہی رہ جانے کا انکشاف ہوا، سامان کی عدم دستیابی پر مسافروں نے جناح ٹرمینل کے لاؤنج میں قومی ایئرلائن انتظامیہ و عملے کی غفلت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق کچھ تکنیکی وجوہات اور جہاز میں کم گنجائش کے باعث مسافروں کا سامان جدہ میں رہ گیا جو جمعے کو جدہ سے کراچی آنے والی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچادیا جائے گا۔یاد رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس قسم کے واقعات پی آئی اے کی لاجواب سروس اکثر کرتی رہتی ہے
-

فوج کےخلاف نفرت کی انتہا،نیشنل پارٹی نےسینیٹراشوک کمارکوآرمی ایکٹ کی حمایت پرپارٹی سےنکال دیا
کوئٹہ :فوج کےخلاف نفرت کی انتہا ، نیشنل پارٹی نے سینیٹراشوک کمارکوآرمی ایکٹ کی حمایت پرپارٹی سے نکال دیا،اطلاعات کے مطابق آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت پر سینیٹر اشوک کمار کی رکنیت ختم،ترجمان نیشنل پارٹی کے مطابق ڈاکٹر اشوک کمار کی سینیٹ میں رکنیت کو ختم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس جلد بھیجا جائے گا۔
اشوک کمار نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، سینیٹ میں رکنیت کو ختم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس جلد بھیجا جائے گا، ترجمان نیشنل پارٹی— فوٹو: فائلآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے پیش کیے جانے والے بل سے متعلق پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر سینیٹر اشوک کمار کی رکنیت ختم کردی گئی۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔پارٹی کے رکن سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار نے پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
ترجمان نیشنل پارٹی کے مطابق نیشنل پارٹی نے سینیٹ و قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے آرمی سروسز ایکٹ ترمیمی بلز 2020 کی مخالفت میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پارٹی کے رکن سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار نے پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر پارٹی کی بنیادی سیاسی فکر و فلسفے کی نفی کردی۔
-

ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بنگلادیشی بورڈ نے حتمی فیصلے کیلئےاتوارتک مانگ لیا
لاہور:پاکستان آکرٹیسٹ میچ کھیلنےکےلیے بنگلادیش کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو امتحان میں ڈال دیا، اطلاعات کےمطابق ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بنگلادیشی بورڈ نے حتمی فیصلے کیلئے مزید وقت مانگ لیا
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی ٹال مٹول تاحال ختم نہ ہوسکی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرکے ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی جواب دینے کے لیے مزید ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا، تاخیر کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ پریشانی کا شکار ہوگیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو جمعرات کو اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے فیصلے سے آگاہ کرنا تھا لیکن سارا دن انتطار کے بعد خبر یہ آئی کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیریز کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اور مزید ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق سیریز کے حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان رابطہ ہوا ہے، بی سی بی نے بتایا کہ انہیں ابھی مزید ایک ہفتہ درکار ہے وہ اگلے ہفتے سیریز کے حوالے سے آگاہ کر دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی کسی پروپوزل پر بات نہیں ہوئی، نئی پیش رفت پر فی الوقت کوئی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بنگلادیشی بورڈ نے کہا تھا کہ وہ دورہ پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا ٹیسٹ میچز نہیں جس پر پاکستان نے کہا تھا کہ بنگلادیشی بورڈ پاکستان میں ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے کی وجہ بتائے۔
ادھر باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق دورہ پاکستان سے متعلق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ اسی حوالے سے ٹاپ لیول پر بات چیت کررہے ہیں ، یاد رہےکہ دورہ پاکستان کے دوران بنگلہ ديش کرکٹ ٹيم نے دو ٹيسٹ اور تين ٹي ٹوينٹي ميچيز کھيلنے ہيں۔
-

مسلم مخالف شہریتی قانون کے مشترکہ احتجاجی مظاہرے اب الگ الگ ہوں گے
نئی دہلی :مسلم مخالف شہریتی قانون کے مشترکہ احتجاجی مظاہرے اب الگ الگ ہوں گے ۔سونیا گاندھی کی قیادت میں 13 جنوری کو دہلی میں منعقد اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں ممتا بنرجی نے حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
حکومت نے سود اداکرنے کے لیے کتنے ارب روپے قرض لیا؟ رپورٹ جاری
ممتا بنرجی نے بنگال اسمبلی میں کہا کہ کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں نے بدھ کو بند کے دوران ریاست میں ہنگامہ کیا اس کی مخالفت میں ہم کانگریس کی طرف سے منعقد اجلاس میں حصہ نہیں لیں گے۔ساتھ ہی ممتا بنرجی نے کہا کہ سی اے اے ،اےن آرسی، این پی آر کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی لیکن بند اور پر تشدد مظاہروں کی ہم حمایت نہیں کریں گے۔
فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
غور طلب ہے کہ بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بدھ کو بھی ٹریڈ یونینوں کی 24 گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کے لئے کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں پر نشانہ لگایا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ جن کا سیاسی طور پر کوئی وجود نہیں ہے وہ لوگ ہڑتال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بند جیسی سیاست کرکے یہاں کی معیشت کو برباد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شاہ سلمان نے آسٹریلیامیں لگی آگ بجھانے کے لیے امداد کی پیش کش کردی
بنرجی نے کہا تھا کہ وہ بند کے مقصد کی حمایت کرتی ہیں، لیکن ان کی پارٹی اور حکومت کسی بھی طرح کے بند کی مخالفت میں ہیں۔ بتا دیں کہ مرکز کی اقتصادی پالیسیوں، نظر ثانی شہریت قانون اور مجوزہ ملک بھر این آر سی کی مخالفت میں کئی تنظیموں نے بدھ کو بھارت بند بلایا تھا۔بدھ کی صبح ہی کولکاتہ کے کچھ حصوں سے تشدد کی اطلاع ملی تھی۔
کہیں تجارت کی آڑمیں کچھ اورتونہیں ہورہا،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مکمل مانیٹرنگ
شمالی 24 پرگنہ ضلع میں بائیں حامیوں نے ٹریڈ یونینوں کی طرف سے ہڑتال کے اعلان کی حمایت کرنے کے لئے صبح ’ریل روکو‘مخالفت کا انعقاد کیا تھا۔ریلوے پولیس نے بتایا تھا کہ پٹریوں پر مقامی بم ملے ہیں۔
-

نہتے طلباپرپولیس کے حملوں کوجھڑپ کہنے والوانصاف سے کام لوورنہ پھرجھڑپیں ہی ہوں گی ، طلبا بپھرگئے
نئی دہلی:نہتے طلباپرپولیس کے حملوں کوجھڑپ کہنے والوانصاف سے کام لوورنہ پھرجھڑپیں ہی ہوں گی ، طلبا بپھرگئے ،اطلاعات کےمطابق راشٹرپتی بھون تک مارچ کو پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج سے ناکام بنا دینے کے بعد جے این یو طلباء یونین نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ ان پر پولیس کی بربریت کو جھڑپ نہ کہا جائے۔
جے این یو ایس یو نے ٹوئٹ میں کہا، ’’ہم شکر گزار ہیں کہ میڈیا نے ہماری خبر کو نشر کیا لیکن ہماری اپیل ہے کہ جب تک طلباء جواب میں پولیس پر لاٹھی نہ چلائیں برائے مہربانی نہتے طلباء پر مسلح ریاستی حملہ کو جھڑپ کا نام نہ دیں۔‘‘
واضح رہے کہ کئی میڈیا اداروں نے مارچ کے حوالہ سے خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس اور طلباء کے درمیان جھڑپ ہو گئی ہے۔جس پرطلبانے کہاہےکہ جھڑپ کہہ کرہمیں یہ کہا جارہا ہےکہ شاید ہم درانداز ہیں ہندوستانی نہیں ، اگرمودی باز نہ آئے توپھریاد رکھیں جھڑپیں ہی ہوں گی اورایک لمبی جنگ ہوگی اپنے حقوق کے حصول کےلیے،
-

بھارتی سپریم کورٹ نے مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف درخواستوں کی سماعت سے انکارکردیا
نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف درخواستوں کی سماعت سے انکارکردیا،اطلاعات کےمطابق سپریم کورٹ نے نظر ثانی شہریت قانون (سی اے اے ) کو آئینی قرار دینے اور تمام ریاستوں کو اس پر عمل کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست پرفوری طور پر سماعت کرنے سے جمعرات کو انکار کر دیا۔
نئی دہلی سے اطلاعات کےمطابق چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی بنچ نے درخواست پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کوئی کسی قانون کو آئینی قرار دینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔بنچ نے جسٹس بی آر گوی اور جسٹس سوری کانت بھی شامل ہیں۔بنچ نے کہاکہ عدالت کا کام یہ طے کرنا ہے کہ قانون درست ہے یا نہیں، اس کو آئینی قراردینا نہیں۔بنچ نے کہا کہ وہ سی اے اے کی قانونی حیثیت کو چیلنج دینے والی درخواستوں پر تشدد رکنے کے بعد غور کریں گے۔
ایڈووکیٹ ونت ڈھانگا نے نظر ثانی شہریت قانون (سی اے اے ) کو آئینی قرار دینے اور تمام ریاستوں کو اس پر عمل کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی تھی، اسی پر عدالت نے مذکورہ بات کہی۔عرضی میں افواہیں پھیلانے والے کارکنوں، طلباءاور میڈیا گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے اس تبصرہ کے بعد ٹوئٹر پر اس طرح کے جملے لکھے جارہے ہیں ۔ ڈاکٹر اب مریض سے کہے گا کہ خون رکنے کے بعد علاج شروع ہوگا ۔ پلمبر کہے گا پانی رکنے کے بعد وہ نل درست کرے گا ۔ پائلٹ کہے گا کہ پسنجروں کے اترنے کے بعد فلائٹ اڑائی جائے گی ۔ -

جواہرلال نہرویونیورسٹی کے طلباپرتشدد،طلبایونینز نے طویل احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی
نئی دہلی :جواہرلال نہرویونیورسٹی کے طلباپرتشدد،طلبایونینز نے طویل احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ،اطلاعات کےمطابق تشدد کے خلاف آج اسٹوڈینٹ یونین نے منڈی ہاﺅس سے راشٹرپتی بھون تک مارچ نکالا ۔ آج کے مارچ میں تقریبا ستر ہزار سے زیادہ لوگ شریک تھے
نئی دہلی حملہ کے خلاف دہلی میں راشٹرپتی کی طرف مارچ نکال رہے طلبائکو پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے طلباءپر لولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کیاگیا اور طلبہ کے ساتھ تشدد کیاگیا ۔اطلاعات کے مطابق جے این یو میں تشدد پر وی سی کی مجرمانہ خاموشی پر طلبا چراغ پا ہیں اور وہ ان کے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اسی معاملے کولیکر طلباءنے راشٹرپتی بھون کی طرف مارچ نکالنے کی کوشش کی تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا اور سینکڑوں طلباءکو حراست میں لے لیا۔
راشٹرپتی بھون تک مارچ کو پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج سے ناکام بنا دینے کے بعد جے این یو طلباء یونین نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ ان پر پولیس کی بربریت کو جھڑپ نہ کہا جائے۔جے این یو ایس یو نے ٹوئٹ میں کہا، ”ہم شکر گزار ہیں کہ میڈیا نے ہماری خبر کو نشر کیا لیکن ہماری اپیل ہے کہ جب تک طلباءجواب میں پولیس پر لاٹھی نہ چلائیں برائے مہربانی نہتے طلباءپر مسلح ریاستی حملہ کو جھڑپ کا نام نہ دیں