Baaghi TV

Author: +9251

  • مشرق وسطیٰ کشیدگی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا چار اہم ممالک کے دورے کا اعلان

    مشرق وسطیٰ کشیدگی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا چار اہم ممالک کے دورے کا اعلان

    اسلام آباد:مشرق وسطیٰ کشیدگی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا چار اہم ممالک کے دورے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کو کم یا ختم کرنے کے لیے جلد ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکا کے دورے کروں گا۔

    گوشواروں میں تضاد،بلاول بھٹوالیکشن کمیشن طلب، کہیں نااہل تو نہیں کردیا جائے گا،بحث…

    نجی ٹی وی کے پروگرام کے میزبان ارشد شریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرے، وزیراعظم نےخواہش کا اظہارکیا، اب کشیدگی کم کرنےکے لیے قدم اٹھاؤں گا اور مختلف ممالک کے دورے کروں گا۔

    فون کا غیرمناسب استعمال ،رشتہ دارہی جان کا دشمن بن گیا

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری مختلف ممالک کے حکام سے گفتگو ہوئی اور سب نے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا کیونکہ یہ خطہ مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکا کے دورے کروں گا۔

    بہت زیادہ خوبیوں کاحامل دنیا کا پہلا 5 جی پرسنل کمپیوٹر متعارف کرا دیاگیا،

    اُن کا کہنا تھا کہ امریکی صدرکے گزشتہ روز دیے جانے والے بیان سےمثبت اشارےملےہیں، ایران کی جانب سےبھی کشیدگی کم کرنےکےاشارےملےہیں، دونوں ممالک کے خراب تعلقات اور جنگی ماحول خطے سمیت پوری دنیا کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

  • سازش کے تحت کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، میئرکراچی وسیم اختربول اٹھے

    سازش کے تحت کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، میئرکراچی وسیم اختربول اٹھے

    کراچی: سازش کے تحت کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، میئرکراچی وسیم اختربول اٹھےتفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں ہمارے لوگ مشکل میں ہیں، سندھ حکومت نے بلدیاتی اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

    کراچی کے مسائل پربات کرتے ہوئے میئروسیم اختر نے کہا کہ مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، بلدیاتی اداروں کے پاس وسائل نہیں، کورنگی کے ایریا میں 2 کروڑ کی لاگت سے ڈیڑھ کلو میٹر سڑک کئی سال بعد تعمیر ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ چلیں یا نہیں، رابطہ کمیٹی کو عوام کے مفاد میں فیصلہ کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میئر کراچی کا کہنا تھا کہ سڑکوں کا حال برا ہے، سیوریج سسٹم تباہ ہوچکا ہے، ایسا لگتا ہے کہ بھکاری کی طرح کراچی کا شیئر مانگ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے پاس تجربہ ہے، سہولتیں نہیں ملیں ورنہ کام جانتے ہیں، سپریم کورٹ نے طاقت دی کہ تجاوزات ہٹائیں، ہم نے ہٹا کر دکھا دئیے۔

  • شمسی توانائی کے ذریعے 2023 تک 9.5 گیگا واٹ تک بجلی حا صل کی جائے گی

    شمسی توانائی کے ذریعے 2023 تک 9.5 گیگا واٹ تک بجلی حا صل کی جائے گی

    ریاض :شمسی توانائی کے ذریعے 2023 تک 9.5 گیگا واٹ تک بجلی حا صل کی جائے گی ،اطلاعات کےمطابق محکمہ شماریات کے مطابق 2019ء کے دوران سعودی عرب کے 1.6 فیصد گھر شمسی توانائی استعمال کرنے لگ گئے ہیں۔

    عالمی حالات میں تغیروتبدل ، سونے اور خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ شماریات نے تجدد پذیر توانائی کے استعمال سے متعلق اعدادوشمار جاری کرکے یہ بتایا ہے کہ سب سے زیادہ شمسی توانائی حائل میں استعمال ہورہی ہے۔ وہاں 2.3 فیصد گھرانے شمسی توانائی سے کام لے رہے ہیں۔

    ٹرین سے شیرخوار بچہ اغوا کرنے والے میاں بیوی کون نکلے ؟ اہم رپورٹ نے کھلبلی مچادی

    سعودی عرب میں مشرقی ریجن شمسی توانائی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ وہاں اس کے استعمال کی شرح 2.1 فیصد ہے۔ باحہ کے گھروں میں شمسی توانائی کا استعمال سب سے کم ہے۔ وہاں اعشاریہ79 فیصد ہے۔

    83 ہزار 5 سو ڈالر میں مارخور کا شکار، مارخور ہی کا شکارکیوں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

    واضح رہے کہ مملکت میں تجدد پذیر توانائی کا قومی پروگرام اپنے اہداف متعین کئے ہوئے ہے۔ پروگرام یہ ہے کہ 2020ء تک مملکت میں شمسی توانائی کا استعمال 3.45 گیگا واٹ تک پہنچ جائے گا یا یہ مملکت میں توانائی کی کل پیداوار کا 4 فیصد ہوجائے گا۔

    بڑی شان سے بڑی آن سے :پرتگال میں‌ پانچ سو سال بعد مسجد کی بنیاد رکھی گئی!

    2023ءمیں 9.5 گیگا واٹ یعنی کل پیداوار کا 10فیصد ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ توقع یہ ہے کہ شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا حجم 59 ملین ریال تک پہنچ جائے گا۔اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ سعودی عرب کے 52فیصد سے زیادہ خاندان گھروں میں شمسی توانائی استعمال کرنے کے خواہشمند ہیں۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق ، سمندر میں ہوا سے چلنے والے فارموں سے ہی دنیا کی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا ہوسکتی ہے۔

    "مشرق وسطی پرمنڈلاتے جنگ کے نئے بادل "ترک وزیر خارجہ آج عراق جائیں گے

    2018 میں دنیا نے ایک ریکارڈ شامل کیا لیکن اس کے باوجود کم تعداد میں 108 گیگا واٹ شمسی توانائی ، اور 50 جی ڈبلیو ہوا سے چلنے والی – ایک چھوٹی لیکن اہم شروعات ہے۔2018 میں صرف 12.9 عالمی بجلی ہوا یا شمسی ٹیکنالوجی کے ذریعہ تیار کی گئی تھی اور ، یو این ای پی کا کہنا ہے کہ ، “قابل تجدید ذرائع کو چھ گنا تیزی سے بڑھنے کی ضرورت ہے۔”

    فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

    مشرق وسطی کے مقابلے میں کہیں زیادہ حقیقت پسندانہ نہیں ، جہاں ہوا اور سورج کی روشنی کی کافی سپلائی کے باوجود ، 2018 میں صرف 0.3 فیصد توانائی قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہوئی ، جبکہ ایشیاء پیسیفک کے خطے میں 40.2 فیصد ، یوروپ میں 30.7 فیصد اور شمالی امریکہ میں 21.2 فیصد۔خیال رہے کہ 2018 میں سعودی عرب نے ونڈ پاور سے بالکل ٹھیک بجلی پیدا نہیں کی اور صرف شمسی توانائی سے صرف 0.2TWh بجلی کی پیداوار حاصل کی۔

    حکومت نے سود اداکرنے کے لیے کتنے ارب روپے قرض لیا؟ رپورٹ جاری

    2016 میں سعودی عرب کے وژن 2030 میں ترقی کا خاکہ تسلیم کیا گیا تھا کہ “شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے لئے مملکت کی متاثر کن قدرتی صلاحیت بڑی حد تک لاپرواہی نہیں ہے” اور اس نے 2030 تک 9.5GW قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

  • شاہ سلمان نے آسٹریلیامیں لگی آگ بجھانے کے لیے امداد کی پیش کش کردی

    شاہ سلمان نے آسٹریلیامیں لگی آگ بجھانے کے لیے امداد کی پیش کش کردی

    ریاض: شاہ سلمان نے آسٹریلیامیں لگی آگ بجھانے کے لیے امداد کی پیش کش کردی ،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آسٹریلیا کے وزیراعظم کو جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے تعاون کی پیش کش کردی۔

    گیس لیک ہونے سے میاں،بیوی اوربچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

    سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین شریقین شاہ سلمان نے جمعرات کے روز آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جنگلات میں لگی آگ پر افسوس کا اظہار کیا۔شاہ سلمان نے واضح کیا کہ ’جنگلات کی آگ سے نمٹنے کی آزمائش، اموات اور جانی نقصانات جیسی آزمائش کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اور عوام آسٹریلیا کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

    اگلے 24 گھنٹے کراچی والوں کے لیے بڑے اہم

    شاہ سلمان نے کہا کہ ’سعودی عرب لمناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے آسٹریلیا کی ہر ممکن مدد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔‘سعودی فرمانروا نے جنگلات میں لگنے ولای آگ کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی اور دلی دکھ کا اظہار بھی کیا۔آسٹریلوی وزیراعظم نے سعودی فرمانروا کے رابطے اور پیش کش پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    عالمی حالات میں تغیروتبدل ، سونے اور خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

  • کمشنر سرگودہاکا چاروں اضلاع میں گداگروں‘ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    کمشنر سرگودہاکا چاروں اضلاع میں گداگروں‘ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    کمشنر سرگودہاکا چاروں اضلاع میں گداگروں‘ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
    گداگری لعنت ہے مستحق افراد کی پناہ گاہوں میں کفالت کی جائے۔ ڈاکٹر فرح مسعود
    شہر میں برساتی پانی‘کوڑاکرکٹ دیکھ کر سخت اظہار برہمی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کو فوری اقدامات کی ہدایت

    کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو پولیس کے تعاون سے ڈویژن بھر میں گداگری کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے او رمستحق بے گھر افراد کو پناہ گاہوں اور سوشل ویلفیئر کے اداروں میں منتقل کرنے او ران کی کفالت وتربیت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر فرح مسعود ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی کے ہمراہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈائریکٹوریٹ آفس نیو سٹیلائٹ ٹاؤن میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا۔کمشنر نے نلکہ چوک کے قریب بھیک مانگنے کیلئے بیٹھے ایک معذور بزرگ کو فوری طو رپر پناہ گاہ میں منتقل کرنے کی ہدایت کی جس پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حسین احمد گوندل نے معذور بزرگ کو پناہ گاہ میں پہنچا دیا۔ کمشنر نے کہاکہ گداگری ایک لعنت ہے اس کے قلع قمع کیلئے کردار ادا کریں۔عادی بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کی جائے او رمستحق افراد کو محکمہ زکواة‘ بیت المال‘ سوشل ویلفیئر اور فلاحی تنظیموں ومخیر حضرات کے تعاون کے ذریعے ان کی بحالی اور کفالت کی جائے۔قبل ازیں انہوں نے صنعت زار میں مختلف شعبے دیکھے او رسپرنٹنڈنٹ صنعت زار کو خواتین او رمستحق بچیوں کو زیادہ سے زیادہ ہنر اور تربیت فراہم کرنے کی ہدا یت کی۔ انہوں نے دورہ کے دوران مختلف شاہراہوں پر کھڑے برساتی پانی او رکوڑا کرکٹ کو اٹھانے کیلئے تحصیل انتظامیہ کو فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا اور اس صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں غیر متحرک اور شہر کی آلودہ صورتحال پر سخت کارروائی کی جائیگی۔

  • گورنمنٹ ڈگری کالج بھیرہ میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا

    گورنمنٹ ڈگری کالج بھیرہ میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا

    عوام کو بہتر طبی سہولیات اور امراض کی تشخیص کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج بھیرہ میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔ چیئرمین ہیلتھ کونسل تحصیل بھیرہ، اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل نے بتایا کہ مریضوں کی سکریننگ کے دوران علی پور سیداں بھیرہ کے الیاس کو کالا یرقان ہونے کے باعث اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال ریفر کر دیا گیا ہے کیونکہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں ہیپا ٹائٹس کلینک نہ ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسماعیل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محبوب احمد گوندل کی زیر نگرانی لگائے گئے اس کیمپ میں طبی عملہ نے مریضوں کے بلڈ پریشر، شوگر،دمہ،ٹی بی اور ہیپا ٹائٹس بی۔سی کے مفت سکریننگ ٹیسٹ کیے۔

  • کہیں تجارت کی آڑمیں کچھ اورتونہیں ہورہا،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مکمل مانیٹرنگ کا اعلان

    کہیں تجارت کی آڑمیں کچھ اورتونہیں ہورہا،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مکمل مانیٹرنگ کا اعلان

    کراچی:کہیں تجارت کی آڑمیں کچھ اورتونہیں ہورہا،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مکمل مانیٹرنگ کا اعلان ،اطلاعات کےمطابق یکم فروری سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مکمل مانیٹرنگ کا اعلان کردیا گیا، افغانستان براستہ پاکستان برآمدات پورٹ، واہگہ بارڈر سے ہوتی ہیں۔

    ذرائع کےمطابق ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سرفراز احمد نے کہا کہ افغانستان کا پاکستان کے راستے جانے والا برآمدی مال بندرگاہ اور واہگہ بارڈر کے ذریعے جاتا ہے، افغانستان سے پاکستان کے ذریعے فریش فروٹ اور سبزی بنا کنٹینرز کے جانے کی اجازت ہے۔

    ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نے کہا کہ افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت آٹو پارٹس اور سگریٹ کی تجارت کی اجازت نہیں ہے، یکم فروری سے افغانستان سے اب بنا کنٹینرز ترسیل نہیں ہوسکے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ذریعے افغانستان کی 30 فیصد ٹرانزٹ ہوتی ہے، افغانستان کے چالیس فیصد مال کی ایران کے راستے ترسیل ہوتی ہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ ایران کی موجودہ صورت حال پر پاکستان سے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان کے راستے افغانستان نے 2018 میں 2.3 ارب ڈالر کی تجارت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے راستے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ سے سالانہ ایک لاکھ 20 ہزار سے ایک لاکھ 40 ہزار کنٹینرز کی ترسیلات ہوتی ہے۔

    ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سرفراز احمد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پیاز بھارت بھیجنے کا معاملہ بھی اٹھا، پیاز کے معاملے پر جانچ کی تو چھ ماہ میں افغانستان سے بھارت پیاز کی بڑی مقدار برآمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ میں بھارت اپنی اشیا برآمد کرسکتا ہے، گزشتہ سال افغانستان نے بھارت کو 38 ارب روپے کا برآمدی کارگو بھیجا۔

  • حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کی سردار عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب سے اُن کے طیارہ میں ون ٹو ون ملاقات

    حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کی سردار عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب سے اُن کے طیارہ میں ون ٹو ون ملاقات

    حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کی سردار عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب سے اُن کے طیارہ میں ون ٹو ون ملاقات۔
    حلقہ کی عوام کے دیرانہ مطالبات اور مختلف محکموں کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔
    الحمد اللہ حسن انعام پراچہ کی درخواست پر فوری طور پر بھیرہ شہر کو تاریخی ورثہ قرار دینے کا مطالبہ منظور۔
    بھیرہ ریسکیو 1122 کو فوری طور پر فعال کرنے کی منظوری۔
    بھیرہ بھلوال روڈ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات۔
    بھیرہ ملک وال روڈ کی تعمیر کا تخمینہ لگانے کے احکامات ۔

  • جاری ترقیاتی منصبوبےجلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، سندھ حکومت کی مدد کرنےکےلیےتیار ہیں،اسدعمر

    جاری ترقیاتی منصبوبےجلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، سندھ حکومت کی مدد کرنےکےلیےتیار ہیں،اسدعمر

    اسلام آباد:کراچی میں جاری ترقیاتی منصبوبے جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، سندھ حکومت کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں،اسدعمر،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کراچی ترقیاتی منصوبوں کے لیے اپنےحصے کے فنڈز فراہم کررہی ہے۔

    عراق:امریکی سفارتخانے پرراکٹ حملے ، سفارتخانہ اورعملہ محفوظ رہے

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر سے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریل سے متعلق تصفیہ طلب امور حل کیے جائیں گے، ناردرن بائی پاس اور ریلوے فریٹ کاریڈور منصوبے بھی ترجیح ہیں۔

    جب تقدیرغالب آجائے: کھڑی کار کو بس کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کے مطابق وزیراعظم پانی کی فراہمی کے لیے کے4 منصوبوں کی تکمیل کے خواہاں ہیں، کے فور منصوبے کی پراگریس سے متعلق سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں۔وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

    ٹرمپ کوایران پرحملہ کرنے سے روکنے کے لیے امریکی کانگریس میدان میں آگئی ،

  • حکومت صوبہ بھر میں 10 اسپیشل اکنامک زونز قائم کر رہی ہے،معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق

    فیصل آباد(محمد اویس) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبہ بھر میں 10 اسپیشل اکنامک زونز قائم کر رہی ہے جس میں پاکستان کا سب سے بڑے اکنامک زون فیصل آباد انڈسٹریل سٹی پر کام تیزی سے جاری ہے۔اس منصوبے کے قیام سے تقریبا 10 لاکھ افراد کو بالواسطہ یا بلاواسطہ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد سے آئے ہوئے صنعتکاروں کے ایک 15رکنی وفد سے ظہرانے کے دوران کیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عمر فاروق نے کہا کہ فیصل آباد ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور معاشی ترقی و خوشحالی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے فیصل آباد کو کسی طور پر بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں صنعتی بہتری اورخوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے عملی طور اپنی پوری توجہ مرکوز کر دی ہے جس کے شاندار نتائج بہت جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ ملک عمر فاروق نے بتایا کہ فیصل آباد انڈسٹریل سٹی سی پیک کا حصہ ہے جس میں ابتدائی طور پر چینی اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو صنعتیں لگانے کے لیے 700 ایکڑ اراضی فراہم جارہی ہے۔ 3217 ایکڑ پر قائم ہونے والیاس پروجیکٹ کے لیے تقریبا ایک ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ آ چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروجیکٹ کا پہلا فیز انشاء اللہ جون2021 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں ایئرپورٹ، ہسپتال، لیبر کالونی، پبلک پارکس، سپورٹس گراؤنڈز، ایکسپو سینٹر، فور سٹار ہوٹل سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ملک عمر فاروق نے بتایا کہ اکنامک زون میں ٹیکسٹائل، فوڈ پروسیسنگ، تعمیراتی مٹیریل، آٹو موبائل، فارما سیوٹیکل، اسٹیل، کیمیکلز اور لائٹ انجینئرنگ کی صنعتیں لگانے کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی 22 کلومیٹر طویل بانڈری وال، مین بلیوارڈ، مین گیٹ اور ساڑھے چھ کلومیٹر رابطہ سڑک پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ وفد کے ارکان نے ملک عمر فاروق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فیصل آباد کی آواز نہایت دبنگ انداز میں حکام بالا تک پہنچائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ موجودہ حکومت نے انتہائی سمجھداری اور بروقت اقدامات سے ملک کو معاشی ابتری سے نکال کر درست راستے پر گامزن کر دیا ہے جس سے نہ صرف صنعتی ترقی کا پہیہ تیزی سے چلے گا بلکہ بہت جلد ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی۔