Baaghi TV

Author: +9251

  • PSL کی ٹکٹوں کی قیمت میں کمی ہوگی یا اضافہ ، اہم خبرآگئی

    PSL کی ٹکٹوں کی قیمت میں کمی ہوگی یا اضافہ ، اہم خبرآگئی

    لاہور:پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی قیمت میں کمی ہوگی یا اضافہ ، اہم خبرآگئی اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )فائیو کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی نئی قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے تجویز پیش کی گئی ہے۔

    کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے پہلی مرتبہ مکمل پی ایس ایل مکمل طور پاکستان میں ہونے کے سبب ٹکٹوں کی کمائی سے زیادہ اسٹیڈیمز بھرنے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔پی سی بی کے مجوزہ پلان کے مطابق ڈے میچز کے ٹکٹ کے نرخ کم رکھے جائیں گےتاہم نائٹ میچز کے لیے نرخوں میں دو سے تین سو روپے کا اضافہ ہوگا۔

    ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ اسی طرح میزبان شہر میں ہونے و الے اہم میچز کے ٹکٹ کی نرخوں میں بھی کچھ فرق تجویز کیا گیا ہے جبکہ جن میچز میں شائقین کی زیادہ دلچسپی نہیں ہوگی ان کے ٹکٹ سب سے کم ہوں گے۔ ٹکٹوں کے نرخوں کو چند روز میں فائنل کرکے پرنٹنگ کے لیے آرڈر دے دیاجائے گا۔ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز بیس جنوری سے ہوگا ۔

    ذرائع کےمطابق یہ بھی بتایا جا چکا ہےکہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بیس فروری کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی جبکہ فائنل بائیس مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا۔لیگ کے میچز چار مختلف شہروں لاہور،کراچی ،راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان سپر لیگ مکمل طور پاکستان میں کھیلی جائے گی۔اس سے قبل لیگ یا تو مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں ہوئی ہے یا پھر کچھ میچز ہی پاکستان میں کھیلے گئے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

    34 میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور ، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

  • الائیڈ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کو پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے 10لاکھ روپے مالیت کی طبی مشینری کی فراہمی

    الائیڈ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کو پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے 10لاکھ روپے مالیت کی طبی مشینری کی فراہمی

    فیصل آباد(محمد اویس) الائیڈ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کو پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے 10لاکھ روپے مالیت کی طبی مشینری فراہم کی گئی ہے جس میں کارڈیک مانیٹر،بے بی وارنر لیمپ اورپلس آگسی میٹرشامل ہیں۔یہ عطیہ صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم یوسف کے حوالے کیا۔پروفیسر ڈاکٹر حنا عائشہ اور دیگر ڈاکٹرزوسوسائٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے طبی مشینری کی فراہمی پر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے فلاحی اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ سوسائٹی نے ہمیشہ مریضوں کی فلاح وبہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الائیڈ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید ومعیاری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاہم اس سلسلے میں نیکی کے کاموں میں ہاتھ بٹانے والوں کا جذبہ لائق تحسین ہے۔صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے کہا کہ غریب ونادارمریضوں کی فلاح کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔اس موقع پر مریضوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

  • ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پر غیر منظور شدہ/غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپورآپریشن

    ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پر غیر منظور شدہ/غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپورآپریشن

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پر غیر منظور شدہ/غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپورآپریشن جاری ہے جس کے نتیجہ میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں غیر منظور شدہ چار ہاؤسنگ سکیموں کو سیل اور غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا جن میں رحمان گارڈن،مقبول ٹاؤن،جلال ٹاؤن اور بھولیوال ٹاؤن شامل ہیں جو چک نمبر100ج ب،چک نمبر61ج ب،چک نمبر217ج ب اور چک نمبر9ج ب کی اراضی پر تعمیر کی جارہی تھیں۔غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کی انتظامیہ سے کہاگیا ہے کہ وہ تمام تر قانونی اور محکمانہ تقاضے پورے کرکے ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری حاصل کریں بصورت دیگر وہ پلاٹس کی غیر قانونی فروخت نہیں کرسکیں گے۔خلاف ورزی کی ایسی صورت میں ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کے دھوکے یا جھانسے سے بچایا جاسکے۔

  • پنجاب پولیس زندہ باد،جاوید بدرولد بدردین کے نام کے دوبندے ایک کوضمانت تودوسرااشتہاری قرار

    پنجاب پولیس زندہ باد،جاوید بدرولد بدردین کے نام کے دوبندے ایک کوضمانت تودوسرااشتہاری قرار

    لاہور: پنجاب پولیس زندہ باد،جاوید بدرولد بدردین کے نام کے دوبندے ایک کوضمانت تودوسرا اشتہاری قراردیا گیا ، اطلاعات کےمطابق عدالتی تاریخ کا انوکھا ضمانتی کیس پنجاب پولیس کی کارکردگی کا پول کُھل گیا،

    باغی ٹی وی کےمطابق پنجاب پولیس کی پھرتیوں کا اس وقت پتہ چلا جب سیشن کورٹ لاہور میں ایک ایف آئی آر میں دو ہم نام لوگوں نے ایک ہی عدالت سے عبوری ضمانت کروالی،ذرائع کےمطابق جب یہ معاملہ کھل کرسامنے آیا تو پتہ چلا کہ اس سارے واقعہ کا اصل کردار پنجاب پولیس ہے

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ہم نام ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے دوسری عبوری ضمانت کروائی ،اطلاعات کےمطابق ایف آئی آر کے اصل مُلزم کا نام بھی جاوید بدر ولد بدر دین تھی ،ایک ایف آئی آر تھانہ گُجر پورہ میں درج اور ضمانت سیشن جج منصور قریشی کی عدالت میں ہوئی

    باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے جب پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرکوعلم ہوا تو پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے اصل حقیقت سامنے آنے پر ضمانت واپس لے لی ، جاوید بدر نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ مُجھے پنجاب پولیس نے بولا کہ آپ چار سال پُرانے کیس میں اشتہاری ہیں

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے جب جب جاوید بدر سے پوچھا گیاکہ کیا پنجاب پولیس نے آپ سے کوئی زیادتی تونہیں کی ؟ تو جاوید بدر کا کہنا تھا کہ میں نے پنجاب پولیس کے شدید دباؤ میں آکر عبوری ضمانت کروائی ،انہوں نے مزید بتایا کہ میرے وکیل عدیل ہاشمی نے پنجاب پولیس کو ایکسپوز کیا

    پنجاب پولیس کی پھرتیوں پر اظہارخیال کرتے ہوئے جاوید بدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو پنجاب پولیس کے بارے تعریفی کلمات واپس لینے ہوں گے ،جاوید بدرکا کہ بھی کہنا تھا کہ بُذدار حکومت میں پولیس کی کارکردگی ن لیگ کے دور سے زیادہ خراب ہے

  • مارکیٹوں اوربازاروں میں آٹا،چینی،دالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی

    مارکیٹوں اوربازاروں میں آٹا،چینی،دالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ مارکیٹوں اوربازاروں میں آٹا،چینی،دالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔اس سلسلے میں تاجر حضرات تعاون جاری رکھیں۔عدم موجودگی یا اوورچارجنگ پر متعلقہ دکاندار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں آفتاب احمد،اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول،ڈی ایف سی علی عمران ودیگر بھی موجود تھے جبکہ صدر شوگر لنکرز ایسوسی ایشن اسلم بھلی،صدر کریانہ وجنرل سٹورراؤ ہاشم علی،جنرل سیکرٹری شیخ محمد مسعود،جنرل سیکرٹری چکی اونرایسوسی ایشن محمدارشد ودیگر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 20کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 808روپے مقرر ہے جس کی اوورچارجنگ نہیں ہونی چاہیے اور دکانوں پر صارفین کے لئے آٹا کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔اس سلسلے میں چیکنگ کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی شے کی بھی مصنوعی مہنگائی نہیں ہونی چاہیے اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایف سی سے کہا کہ فلورملز کی طرف سے گندم کی ترسیل کی مانیٹرنگ کی جائے اس سلسلے میں گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔اس موقع پرتاجروں نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • شعبہ زراعت توسیع کی سرگرمیوں کو جدید سائنسی اصولوں پر استوار کریں، ڈویژنل کمشنر عشرت علی

    شعبہ زراعت توسیع کی سرگرمیوں کو جدید سائنسی اصولوں پر استوار کریں، ڈویژنل کمشنر عشرت علی

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے ہدایت کی ہے کہ شعبہ زراعت توسیع کی سرگرمیوں کو جدید سائنسی اصولوں پر استوار کریں اور اس کے ثمرات عام کسان تک پہنچانے کے لئے جامع ومربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔انہوں نے یہ ہدایت ڈویژنل زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے کسانوں کی فلاح وبہبود اور زرعی ترقی کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرمحبوب احمد،ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت عبدالرحمن،ڈویژن بھر سے محکمہ زراعت کے افسران کے علاوہ کاشتکاروں کے نمائندں نے شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ کسانوں کو کم سے کم اخراجات میں فصلوں کی زیادہ پیداوار کے حصول کے سائنسی طریقوں سے آگاہ کرنے کے اقدامات میں وسعت لائی جائے اور ٹنل فارمنگ کے فروغ کے لئے محکمانہ رہنمائی میں کوئی کسر نہیں رہنی چاہیے تاکہ خصوصی طور پر سبزیوں کی بے موسمی پیداوار منافع بخش ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ مختلف فصلوں کے نمائشی پلاٹس قائم کرکے کاشتکاروں کو زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے تربیت دی جائے۔انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک کے نمائندے سے کہا کہ وہ کسانوں کو قرضوں کے چنگل میں پھنسا کر ظلم نہ کریں بلکہ ان کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔انہوں نے نہری پانی چوری کے واقعات کا مستقل بنیادوں پر سدباب کرنے،انسداد ملاوٹ مہم پر بھرپور عملدرآمد کویقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے قریبی رابطہ استوار رکھا جائے تاکہ وہ حکومتی اقدامات سے آگاہ رہیں۔اجلاس کے دوران کسانوں نے کھادوں کی قیمتوں کو قابومیں رکھنے،زرعی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے سمیت بعض دیگر مسائل کی نشاندہی کی۔

  • گوشواروں میں تضاد،بلاول بھٹوالیکشن کمیشن طلب، کہیں نااہل تو نہیں کردیا جائے گا،بحث شروع ہوگئی

    گوشواروں میں تضاد،بلاول بھٹوالیکشن کمیشن طلب، کہیں نااہل تو نہیں کردیا جائے گا،بحث شروع ہوگئی

    اسلام آباد:گوشواروں میں تضاد،بلاول بھٹوالیکشن کمیشن طلب،کہیں نااہل تو نہیں کردیا جائے گا،بحث شروع ہوگئی ،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔بلاول بھٹو کو 14 جنوری کو زاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کا حکمم دیا گیا ہے

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلاول بھٹو کے گوشواروں میں تضاد پر طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو متعدد مرتبہ گوشواروں میں تضاد دورکرنے کا موقعہ فراہم کیا گیا تھا جس پر بلاول بھٹو کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

    دوسری طرف ایک بحث چھڑگئی ہےکہ گوشواروں میں غلط بیانی کرنے پرکہیں بلاول بھٹوکونااہل ہی نہ کردیا جائے،یہ بھی یاد رہےکہ اس سے قبل نیب نے بدعنوانی کے ایک کیس میں بلاول بھٹو کوطلب کیا تھا جہاں بلاول نے خود پیش ہونے کی بجائے سنیئر وکیل فاروق ایچ نائیک کو بھیج دیاتھا تاہم وہ انکوائری ابھی باقی ہے

  • (رحیمیارخان) چھلاں والا پل کی کشادگی کا کام شروع

    (رحیمیارخان) چھلاں والا پل کی کشادگی کا کام شروع

    (رحیمیارخان) تفصیلات کے مطابق چھلاں والا پل پر آئے روز ٹریفک جام کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور گھنٹوں‌ٹریفک رکی رہتی ہے اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے پل کی کشادگی کا کام شروع کر دیا ہے،پل ون وے کے تحت،24,24فٹ کے دوپل بنائے جائیں گے،

  • جس کوپرائی عورتیں اچھی لگتی ہوں اسکےساتھ رہنےکا کیا فائدہ: 26سوروپے کےعوض بیوی نےشوہرکوبیچ دیا

    جس کوپرائی عورتیں اچھی لگتی ہوں اسکےساتھ رہنےکا کیا فائدہ: 26سوروپے کےعوض بیوی نےشوہرکوبیچ دیا

    نیروبی :جس کوپرائی عورتیں اچھی لگتی ہوں اسکےساتھ رہنےکا کیا فائدہ ؛چند روپوں کےعوض بیوی نےشوہرکوبیچ دیا،اطلاعات کےمطابق کینیا کے علاقے نیروبی کی ایک مقامی خاتون نے اپنے شوہر کو اس کی گرل فرینڈ کے ہاتھوں صرف 17 امریکی ڈالر جتنی معمولی رقم میں فروخت کردیا۔ جو پاکستانی روپوں میں صرف 2600 روپے بنتی ہے۔

    سب سے پہلےدینی مدارس میں اعلیٰ معیارکے70 ٹیکنیکل سینٹرزقائم کیئےجائیں، وزیراعظم…

    بے وفا شوہرکی فروخت کے حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیروبی کی رہائشی خاتون ایڈنا مکوانا کو اپنے شوہر پر شک تھا کہ اس کی کوئی گرل فرینڈ ہے۔ وہ مسلسل اپنے شوہر کی تاک میں رہنے لگی اور ایک روز اس نے اپنے شوہر کو اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

    مودی حکومت کی من مانی، یورپی سفیروں نے دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کردی

    پہلے تو اس نے اپنے شوہر کو مار پیٹ کر گھر سے نکال باہر کیا اور کہا کہ وہ ایک ہفتے تک اسے اپنی شکل نہ دکھائے۔پھروہ اپنے شوہر کی گرل فرینڈ کی طرف متوجہ ہوئی اور اس سے کہا کہ وہ 2000 کینیئن شلنگ (20 امریکی ڈالر، یا 3100 پاکستانی روپے) دے کر اپنا بوائے فرینڈ ہمیشہ کےلیے خرید سکتی ہے۔

    مبشرلقمان کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل فواد چوہدری کےغضب کاشکار

    حیرت انگیز طور پر، گرل فرینڈ نے بھاؤ تاؤ شروع کردیا اور بالآخر یہ سودا 1700 کینیون شلنگ (17 امریکی ڈالر، یعنی 2600 پاکستانی روپے) میں طے پاگیا۔اس رقم سے ایڈنا مکوانا نے اپنے بچوں کےلیے نئے سال پر نئے کپڑے خرید لیے اور اب وہ اپنے شوہر کے بغیر ایک مطمئن زندگی گزار رہی ہے۔

    سعودی عرب اورایران کی صلح چاہتے ہیں‌، پاکستان کےنوجوان ذمہ داریاں…

    جب سوشل میڈیا پر (فرانسیسی زبان میں) اس کا قصہ شائع ہوا تو ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا وہ اپنے شوہر کو دوبارہ خریدنا چاہیں گی؟ تو جواب میں ایڈنا نے کہا: ’’مجھے اپنا نیا سال برباد کرنے کا کوئی شوق نہیں!‘‘

    نوجوانوں کےلیے 24 جنوری آخری تاریخ ، عثمان ڈار نے اہم اعلان کردیا

    خیال رہے اس سے قبل بھارتی شہر کرناٹک ، ہندوستان میں ایک خاتون نے بظاہر ایک عجیب و غریب واقعے میں اپنے شوہر کو اپنے شوہر کو “فروخت” کردیا۔

    پہلے بھی کہا تھا اب پھر کہہ رہا ہوں کہ شہباز شریف اب ہمارا ہوگیا ہے ،شیخ رشید

    واقعہ اس وقت شروع ہوا جب عورت کے شوہر نے کام کے بعد اس کے پاس واپس آنے کے بجائے اپنی محبوبہ کے گھر میں قیام شروع کیا۔رمیا نامی خاتون نے اس معاملے پر اپنے شوہر سے جھگڑا کیا۔خاتون نے اپنے شوہر کی محبوبہ کو اس کے شوہر کو خریدنے کا کہا، اس نے ابتدائی طور پر 1.7 ملین روپےکا مطالبہ کیا لیکن 500،000 روپے میں اپنے شوہر کو بیچ دیا تھا۔

  • فون کا غیرمناسب استعمال ،رشتہ دارہی جان کا دشمن بن گیا

    فون کا غیرمناسب استعمال ،رشتہ دارہی جان کا دشمن بن گیا

    سکھر:فون کا غیرمناسب استعمال ،رشتہ دارہی جان کا دشمن بن گیا ،اطلاعات کےمطابق شادی شدہ خاتون کا فون پر بات کرنا جرم بن گیا، شکی القلب رشتہ دار نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    سکھر سے پولیس کی طرف سے جاری کردی تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سکھر میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں شکی القلب رشتہ دار نے اپنے خاندان کی لڑکی کو ابدی نیند سلا دیا۔ جرم صرف اتنا تھا کہ وہ فون پر کسی سے بات کررہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر کے علاقے نیوگوٹھ میں قتل ہونے والی خاتون کی شناخت قمرالنسا کے نام سے ہوئی۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم فرار ہوگیا۔ البتہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔ انتظامیہ نے جلد گرفتاری کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔