Baaghi TV

Author: +9251

  • بورے والا : منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار۔

    ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی ہدایت پر اے ایس پی ایس ڈی پی او عزیر احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گگو انسپکٹر ریاض احمد سیال اور ان کی ٹیم محمد عارف سب انسپکٹر ، راشد حسین سیکورٹی کنسٹیبل نے کاروائی کرتے ہوئے مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید عرف جیدی مسیح کو گرفتار کر لیا

    جس کے قبضہ سے 1700 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

  • شاہ محمود قریشی کا روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے رابطہ،خطے کوجنگ سے بچانے کے لیے کوششیں

    شاہ محمود قریشی کا روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے رابطہ،خطے کوجنگ سے بچانے کے لیے کوششیں

    اسلام آباد:مشرق وسطیٰ میں ممکنہ ہونے والی جنگ سے ملکوں کوبچانےاورجنگ کوروکنےکے لیے پاکستان نے اپنی کوششیں تیز کردیں ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران مشرقی وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خطے میں قیام امن کے لیے وزرائے خارجہ نے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

    مودی حکومت کی من مانی، یورپی سفیروں نے دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کردی

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان ہونے والے رابطے میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور خطے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔شاہ محمود کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں اضافہ خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرے بن سکتا ہے، وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کسی نئے تنازعہ میں فریق نہیں بنے گا، پاکستان کی سرزمین کسی علاقائی وہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

    نشے میں دھت سابق بھارتی آرمی چیف نئےعہدے کی خوشی میں پی کرڈانس کرتے ہوئے

    قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احسان اللہ ٹوانہ کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی نے خصوصی شرکت کی۔ وزیرخارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے متعلق خصوصی بریفنگ دی۔وزیرخارجہ نے قائمہ کمیٹی کوبتایا کہ پاکستان کی حالات پرگہری نظر ہے

    سب سے پہلےدینی مدارس میں اعلیٰ معیارکے70 ٹیکنیکل سینٹرزقائم کیئےجائیں، وزیراعظم…

  • بورے والا : دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل حل کریں گے

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی زیر صدارت بوریوالا میں کرائم میٹنگ کا انعقاد. شہریوں کے مسائل بھی سنے

    تفصیلات کے مطابق بوریوالا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی زیر صدارت بوریوالا میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔ میٹنگ میں اے ایس پی بوریوالا عزیر احمد سمیت بوریوالا سرکل کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ دوران میٹنگ ہر تھانہ کے کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کارکردگی چیک کی گئی. میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنایا جائے۔ لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اس لیے آپ سب خدمت سے سرشار ہو کر قانون کے برابر نفاذ کو یقینی بنائیں۔ لوگوں کیساتھ مہذب اور شائستہ رویہ اپناتے ہوئے ان کے مسائل غور سے سنیں اور ان کے حل کو یقینی بنایا جائے۔امن و امان قائم رکھنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے اور بہتر حکمت عملی سے گشت کے نظام کو مزید موئثر بنایا جائے۔ اس دوران ڈی پی او وہاڑی نے ایس ڈی پی او آفس بوریوالا میں موجود شہریوں کے مسائل بھی سنے

  • بورے والا : تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا کی سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)
    تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران احمد بھٹی نے سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ اس سال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں مزید اصافہ ہوا۔
    سال 2019 میں آوٹ ڈور کے 340374 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور شعبہ حادثات میں 227776 مریضوں کا معانئہ کیا گیا جبکہ 20094 مریض محتلف بیماریوں کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل رہے جنکو علاج کی بہترین سہولیات اور ادویات مہیا کی گئیں۔ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں میں سب سے زیادہ مریض میڈیسن کے شعبہ میں زیر علاج رہے۔
    شعبہ امراض قلب میں اس سال 15523 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں جس میں ای ٹی ٹی ، ایکو کارڈیو گرافی اور ایس کے انجیکشن جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔ سال 2019 میں ہیپا ٹائٹس کے 40195 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں سے 15200مریضوں کو ہیپا ٹائٹس بی کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے جبکہ ہیپا ٹائٹس بی کے 98 اور ہیپا ٹائٹس سی کے 3778 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
    اسکے علاوہ اکتوبر 2019 میں ہیپا ٹائٹس کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہماری کارکردگی بہترین رہی کیمپ میں 2689 مریضوں کی سکرینگ کی گئی جس میں سے 2140 مریضوں کو ہیپا ٹائٹس بی کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے اور 1702 مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے۔ اس سال میں مختلف شعبہ جات کے 10319 مریضوں کی مختلف نوعیت کی سرجری کی گئیں جن میں گائنی ، جنرل سرجری ، آرتھو پیڈک ، ای این ٹی اور آئی کے شعبہ جات نمایاں ہیں۔ جبکہ اس برس ہسپتال میں 1247 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 588 سی سیکشن سے پیدا ہوئے۔
    اس سال کے دوران مختلف منسٹرز صاحبان ، سیکرٹریز صاحبان اور کمشنر صاحبان نے ہسپتال کا دورہ کیا اور کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور ہسپتال کی صفائی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تمام سٹاف کو مریضوں کے علاج کے لیے پورے جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم سال 2020 میں مزید محنت اور نظم و ضبط کی پابندی کرتے ہوئے سال 2019 سے بھی اچھے نتائج دیں گے۔
    ڈاکٹر عمران احمد بھٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا

  • بہت زیادہ خوبیوں کاحامل دنیا کا پہلا 5 جی پرسنل کمپیوٹر متعارف کرا دیاگیا،

    بہت زیادہ خوبیوں کاحامل دنیا کا پہلا 5 جی پرسنل کمپیوٹر متعارف کرا دیاگیا،

    بیجنگ :5 جی اورپرسنل کمپیوٹرکی نئی شکل نے تہلکہ مچادیا ،چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ’لینو وو‘نے لاس ویگاس کنزیومر الیکٹرانکس شو میں دنیا کا پہلا 5 جی ٹیکنالوجی کا حامل پرسنل کمپیوٹر’ یوگا فائیو جی‘متعارف کرادیا۔یوگا فائیو جی رواں سال موسم بہار میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ فائیو جی ٹیکنالوجی فور جی سے 100 گنا زیادہ رفتار کی حامل ہے جس کی مدد سے گھنٹوں پر محیط موویز سیکنڈز میں ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

    فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

    تفصیلات کے مطابق لینو وو فائیوجی کمپیوٹر امریکی شہر لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرانکس شو 2020 میں متعارف کرایاگیا۔یوگا فائیوجی انتہائی آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکنے والا ٹو ان ون لیپ ٹاپ ہے جو تیز رفتار فائیوجی نیٹ ورک فراہم کرتا ہے اور یہ فور جی کے مقابلے میں 10 گنا تیز رفتاری سے کام کرتا ہے۔

    نشے میں دھت سابق بھارتی آرمی چیف نئےعہدے کی خوشی میں پی کرڈانس کرتے ہوئے

    اس کمپیوٹر کی دوسری بڑی خوبی آواز کا تعامل ہے،اس کے وائس اسسٹنٹس کے ساتھ چالیس سے زیادہ ماڈل متعارف کرائے گئے ہیں۔کمپنی کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ اس نے اسمارٹ فون ٹیکنالوجی سے ہٹ کر 5 جی پرسنل کمپیوٹر متعارف کرایا ہے۔کمپنی نے اس جاری شو میں اپنی دیگر فائیو جی مصنوعات بھی متعارف کرائی ہیں جن میں دنیا کا پہلا فولڈ ایبل پرسنل کمپیوٹر، تھنک پیڈ ایس ون فولڈ اور اسمارٹ فون ریزر شامل ہے۔

    مودی حکومت کی من مانی، یورپی سفیروں نے دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کردی

  • نشے میں دھت سابق بھارتی آرمی چیف نئےعہدے کی خوشی میں پی کرڈانس کرتے ہوئے

    نشے میں دھت سابق بھارتی آرمی چیف نئےعہدے کی خوشی میں پی کرڈانس کرتے ہوئے

    نئی دہلی:نشے میں دھت سابق بھارتی آرمی چیف نئےعہدے کی خوشی میں پی کرڈانس کرتے ہوئے ، اطلاعات کے مطابق کشمیرمیں خون کی ہولی کھیلنےوالےسابق بھارتی آرمی چیف بپن روت کی ڈانس میں مشغول ویڈیولیک ہوگئی ۔

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1214986110415364103

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیاپروائرل ہونےوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہےکہ سابق بھارتی آرمی چیف اورموجودہ چیف آف اسٹاف نےوردی کا پاس بھی نہ رکھا اور یونیفارم پہن کرمدہوش ہوکر ناچنےلگے ۔

    سابق آرمی چیف کی یونیفارم پہن کرناچنےپر ڈی جی آئی ایس پی آرآصف غفورنےٹوئٹ کرتےہوئےکہاکہ بھارتی چیف ریٹائرمنٹ کےبعدکے لئے اچھی تفریح ڈھونڈ لی ہے۔ دسمبرکوختم ہوچکی ہے۔ جبکہ ان کی مدت ملازمت ختم ہونےسےپہلے ہی بھارت صدر نریندرمودی نے بپن راوت کوچیف آف اسٹاف کا عہدہ سونپ دیا ہے ۔

  • سونا فی تولہ کتنا سستا ہوگیا ؟

    سونا فی تولہ کتنا سستا ہوگیا ؟

    سونا فی تولہ کتنا سستا ہوگیا ؟

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اب 90 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی, 1165 پوائنٹس کا اضافہ
    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے کمی کے بعد 77503 روپے ہوگئی۔دوسری جانب گزشتہ روز 50 پیسے اضافہ کے بعد آج ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی۔اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 155.70 روپے میں فروخت ہوا جو کہ کل 155.80 روپے میں دستیاب تھا۔

  • القدس فورس کے نئے کمانڈر نے امریکا کو کون سی بڑی دھمکی لگادی

    القدس فورس کے نئے کمانڈر نے امریکا کو کون سی بڑی دھمکی لگادی

    القدس فورس کے نئے کمانڈر نے امریکا کو کون سی بڑی دھمکی لگادی

    باغی ٹی وی :ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے تحت القدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی اہداف پر میزائل حملوں سے بالآخر امریکا خطے سے نکل جانے پر مجبور ہوجائے گا۔

    ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی ویب گاہ کے مطابق کمانڈر قاآنی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ’’القدس فورس ان کے پیش رو میجر جنرل قاسم سلیمانی کے نقش قدم پر چلتی رہے گی۔‘‘

    انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ’’ ہم اس روشن راہ پر پوری قوت کے ساتھ چلتے رہیں گے۔‘‘

    القدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی گذشتہ جمعہ تین جنوری کو علی الصباح عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکا کے ایک ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ان کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے سپاہ پاسداران انقلاب نے بدھ کو علی الصباح عراق میں امریکی فوج کے زیر استعمال دو فوجی اڈوں پر میزائل داغے تھے۔
    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

  • رحیمیارخان ( )جنرنلسٹ پینل ڈسٹرکٹ پریس کلب کی میٹنگ

    رحیمیارخان ( )جنرنلسٹ پینل ڈسٹرکٹ پریس کلب کی میٹنگ

    مخدوم غلام عباس چیئرمین جبکہ قیصرغفورچوہدری اورجی ایم حیدر سرپرست منتخب، ممبران پریس کلب رحیم یارخان کی اکثریت رائے کامتفقہ فیصلہ، پریس کلب کی تعمیروترقی اورممبران کی فلاح وبہبود اور صحافیوں کے حقوق اورعزت نفس کاتحفظ ہرصورت یقینی بنانے کاعزم، آخرمیں ممبران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کااہتمام بھی کیاگیا*

  • دو روسی سیاح پیسے ختم ہونے پر تھانہ اے ڈویژن پہنچ گئے ایس ایچ او کے جانب سے مثالی مہمان نوازی کا مظاہرہ

    دو روسی سیاح پیسے ختم ہونے پر تھانہ اے ڈویژن پہنچ گئے ایس ایچ او کے جانب سے مثالی مہمان نوازی کا مظاہرہ

    یہ ہے ہمارا پاکستان۔اور ایسے ہم کرتے ہیں مہمان کی عزت
    رحیم یار خان میں دو روسی سیاح پیسے ختم ہونے پر تھانہ اے ڈویژن پہنچ گئے اور اپنی پرابلم ایس ایچ او اسد اللّه خان مستوئی کو بتائی جس پر ایس ایچ او اسد اللّه خان مستوئی نے اپنی طرف سے ان کی رہائش گاہ اور کھانے کا انتظام کیا۔
    اس موقع پر روسی جوڑے نے ایس ایچ او اسد اللہ خان اور پنجاب پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
    This is our Pakistan
    & That’s how we respect our guests.
    Two Russian tourists In Rahim yar khan city,went into local Police station & told them that they finished their money.
    Then officer arranged for them a house & food for free till they stay .