رحیمیارخان ( )خان پور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل رانا محمود علی کی زیر نگرانی بلدیہ کا عملا کی جانب سے مین ماڈل ٹاؤن روڈ پر تجاوزات کو اور ٹھوس فضلہ کو ہٹانے کا عمل جاری ہے,
Author: +9251
-

مودی حکومت کی من مانی، یورپی سفیروں نے دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کردی
لاہور: مودی حکومت کا منافقانہ رویہ پھر بےنقاب ہوگیا، اپنی مرضی کے مقامات پر جانے کی اجازت نہ ملنے پر یورپی سفیروں نے دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کردی۔
آسٹریلیا اور کئی خلیجی ممالک کے سفیروں نے بھی دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کی۔ یورپی سفیروں نے مقبوضہ کشمیر کے دورہ کے دوران مرضی کے لوگوں سے ملنے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کےمطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے واقعات پرپردہ ڈالنے کےلیے غیرملکی سفیروں کوبلاکران کوچند مخصوص مقامات پرٹھہراکرپھریہ تاثردینے کا منصوبہ بنایا تھا،
باغی ٹی وی کےمطابق بھارتی وزارت خارجہ نے آنے والے سفراء کے اخراجات کی بھی ذمہ داری اٹھانے کا ڈرامہ بھی رچایا تھا تاکہ کوئی نہ کوئی کسی بہانے بھارت آجائے
باغی ٹی وی کےمطابق اس سلسلے میں دنیا بھرمیں سے صرف 16 ممالک کے سفرانے مشروط حامی بھری تھی لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ بھارت ان سفیروں کومخصوص مقامات کے علاوہ دوسری جگہوں پرنہیں جانے دے گا اور نہ کشمیریوں سے بات چیت کرنے دے گا توپھر ان ممالک کےسفیروں نے بھارت آنے سے انکار کردیا
-

بنگلہ دیش پاکستان سے سیریز کھیلےگا یا نہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مزید وقت مانگ لیا
بنگلہ دیش پاکستان سے سیریز کھیلےگا یا نہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مزید وقت مانگ لیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان سے سیریز کھیلنے کے حوالے سے فیصلے کے لیے مزید چار روز کا وقت طلب کرلیا۔
اس سلسلے میں دونوں بورڈ کے حکام کے درمیان رابطہ ہوا۔ذرائع کے مطابق بی سی بی سیریز سے متعلق کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے بات کر رہا ہے جبکہ اس کے لیے حکومتی اجازت بھی درکار ہے. ذرائع نے مزید بتایا کہ سیریز کے حوالے سے بی سی بی اتوار یا پیر تک آگاہ کردے گا۔
اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ مرحلہ وار سیریز کھیلنے پر بضد ہے، جبکہ پی سی بی پہلے ٹی ٹوئنٹی اور بعد میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا خواہاں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل کر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا چاہتی ہے۔
-

سب سے پہلےدینی مدارس میں اعلیٰ معیارکے70 ٹیکنیکل سینٹرزقائم کیئےجائیں، وزیراعظم نےحکم دے دیا
اسلام آباد:سب سے پہلے دینی مدارس میں اعلیٰ معیارکے 70 ٹیکنیکل سینٹرزقائم کیئے جائیں،مجھے دینی مدارس اوران میںزیرتعلیم بچوں سے بڑی محبت ہے ،میں چاہتا ہوں کہ ان مدارس کے فارغ التحصیل طالبعلم لیڈربنیں ، دین کے ساتھ جب دنیا کی تعلیم سے بہرہ مند ہوں گے تو ان کے لیے دعوت دین اورآسان ہوجائے گی ، ان خیالات کا اظہاروزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا
وزیراعظم نے دینی مدارس میں اعلیٰ معیار کے ٹیکنیکل سینٹرزقائم کرنے کےحوالےسے حکم دیتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے دینی مدارس میں یہ سینٹرزقائم کیئے جائیں ،وزیراعظم نے مزید کہاکہ مجھے روزانہ کی بنیاد پردینی مدارس کے طلبا کےلیے کئے گئے اقدامات کےحوالے سے آگاہ کیا جائے ،
یاد رہےکہ چند دن قبل ایک اہم اجلاس میں اپنی دلی خواہش کا اظہارکرچکے ہیں کہ وہ دینی مدارس کے طلبا کو سی ایس پی آفیسرز، بیوروکریٹس،ججز،ڈاکٹرز اورانجنیئرزدیکھا چاہتے ہیں ، اس اجلاس میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کویہ حکم دیا کہ اس سلسلے میں جو بھی اقدامات کیے جانے مقصود ہوںاوراس ضمن میں جو کچھ بھی درکارہومجھے بتایا جائے میں ہر حال میں بہترانتظام کرکے دوں گا
-

حکومت کے ٹھوس اقدامات سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ، ترجمان وزارت خزانہ کا دعویٰ
حکومت کے ٹھوس اقدامات سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ، ترجمان وزارت خزانہ کا دعویٰ
باغی ٹی وی : ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت کے ٹھوس اقدامات سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ معیشت 2020ء کے اختتام تک بحالی کی جانب بڑھے گی۔
ترجمان کے مطابق حکومت زراعت، صنعت اور سروسز سمیت رئیل سیکٹر کی نمو کیلئے کوشاں ہے۔ عالمی بنک نے بھی اپنی رپورٹ میں حکومتی اقدامات کو سراہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت افراط زر میں کمی، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور نمو میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔ عالمی بنک کے مطابق اس سال شرح نمو 2.4 فیصد، آئندہ سال 3 اور 2022ء تک 3.9 فیصد ہوجائے گا۔ترجمان کے مطابق زرعی شعبے کے استحکام کے لیے 287 ارب کے 13 میگا پراجیکٹس منظور کیے گئے ہیں۔ زراعت کے شعبے کے لیے کریڈٹ کا حجم نئے سال کیلئے 1,350 ارب روپے تک رکھا گیا ہے۔ زرعی قرضے اس سال 20 فیصد اضافے سے 482 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
جب کہ دوسر جانب قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں حکومت نے اعتراف کیا کہ جولائی تا دسمبر مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ سویا بین، خام تیل، دالوں اور پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی گیس کی قیمتوں میں ردوبدل، ڈیڑھ ارب کی تنوروں کو سبسڈی اور 226 ارب روپے کی بجلی کے لائف لائن صارفین کو سبسڈی مہنگائی کی وجہ بنی، 14.9 فیصد تک مہنگائی ریکارڈ کی گئی۔ -

ہم سعودی عرب اور ایران کی دوستی کرائیںگے،وزیر اعظم
’ہنرمند پاکستان پروگرام‘ لوگوں کو نیچے سے اوپر لائے گا ،وزیر اعظم
باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے 30 ارب روپے کی لاگت سے ’ہنرمند پاکستان پروگرام‘ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے، انسان اور قوم کی زندگی میں ہمیشہ اچھا برا وقت آتا رہتا ہے تاہم صرف اچھا وقت کہانیوں میں ہی ہوتا ہے۔ہم سعودی عرب اور ایران کی دوستی کرائیںگے
انہوں نے کہا کہ حقیقی زندگی اونچ نیچ کا نام ہے تاہم برے وقت میں انسان کو اصلاح کرنی چاہیے اور کمزور طبقے کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ مدینہ کی ریاست کی وجہ سے 700 سال تک مسلمان کامیاب رہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے احساس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو نیچے سے اوپر لائیں، ہم نے گزشتہ سال سے پناہ گاہیں بنانا شروع کی تھیں اور آج پنجاب میں 170 پناہ گاہیں بن چکی ہیں۔ تاہم خسارے کے باعث لوگوں کو غربت کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ مہذب معاشروں میں سب کو یکساں مواقع ملتے ہیں۔ امریکا میں ہر شعبے میں پاکستانی آگے نکل گئے، اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ انہیں معاشرے نے موقع دیا۔پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے مثبت اقدامات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ غریب طبقے کو اوپر لانے کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 190 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ یوٹیلٹی سٹورز کو 7 ارب روپے کا پیکج دیا۔ نادار لوگوں کیلئے لنگر خانے کھولے اور سڑکوں پر سونے والوں کے لیے پناہ گاہیں بنائی گئیں۔ غریبوں کو علاج کی سہولیات دینے کیلئے ہیلتھ کارڈ بنائے گئے۔ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے7 لاکھ 20 ہزار سے کسی بھی ہسپتال سے علاج کروایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام سے بھی غریب طبقے کو فائدہ ہوگا۔ 2020ء میں ہم نے لوگوں کو روزگار دینا ہے جبکہ اگلے چار سالوں میں پچاس لاکھ گھر بنانے ہیں۔ تنخواہ دار طبقہ گھر نہیں بنا سکتا۔ پچاس لاکھ گھر بنانے سے چالیس انڈسٹریاں چل پڑیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا سب بڑا اثاثہ ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا میں سب سے بہتر تانبے اور سونے کے ذخائر ہمارے ملک میں موجود ہیں۔ ایگری کلچر، پانی کے نظام کو ٹھیک کر لیں تو پیداوار دگنی کر سکتے ہیں۔
ہنرمند پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہںا تھا کہ اس میں 30 ارب رکھے ہیں۔ پہلے فیز میں 10 ارب روپیہ استعمال ہوگا۔ پانچ لاکھ نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گے۔ جیسے جیسے پیسہ آئے گا تعلیم، صحت، ٹیکنکل ایجوکیشن پر لگائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اگر ہم نے نوجوانوں کو ہنرمند بنا دیا تو یہی پاکستان کو سپر پاور بنا سکتے ہیں۔ ماضی میں پاکستانی نوجوانوں کی تعلیم اور ہنر پر توجہ نہیں دی گئی۔ ہنرمند نوجوان پروگرام پر عثمان ڈار اور شفقت محمود کو مبارکباد دیتا ہوں۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ایران امریکا کے درمیان حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو واضح اور دوٹوک پیغام دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اب پاکستان کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا بلکہ امن والا ملک بنے گا۔ ماضی میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شرکت کر کے پاکستان نے بڑی قیمت ادا کی۔ ہماری سب سے بڑی کوشش ایران اور سعودی عرب میں دوستی کرانا ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہہ دیا ہے کہ ہم واشنگٹن اور تہران کو بھی قریب لانا چاہتے ہیں۔
-

سعودی عرب اورایران کی صلح چاہتے ہیں، پاکستان کےنوجوان ذمہ داریاں نبھانےکےلیےتیاررہیں،وزیراعظم
اسلام آباد: سعودی عرب اورایران کے درمیان اختلاف سے امت میں اختلافات،پاکستان کے نوجوان ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیاررہیں، سعودی عرب اورایران کے درمیان بھائی چارہ اوراخوت چاہتے ہیں اوراس کےلیے خلوص دل دے کوشاں ہیں، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ سعودی عرب اور ایران میں دوستی کرائیں۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہنر مند پاکستان منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کبھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا، جنگ کوئی نہیں جیتتا جوجیتتا ہے وہ بھی ہار جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم پہلے کسی اورکی جنگوں میں شرکت کرتے رہے ہیں، پاکستان وہ ملک بنے گا جو دوسروں کے درمیان امن پیدا کرے، ٹرمپ سے بھی کہا تھا امریکہ اور ایران میں دوستی کرانے کو تیار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2020 ملک کو اوپر لے جانے کا سال ہے، 2020 میں زیادہ تر پیسہ تعلیم اور ٹیکنیکل تعلیم پر خرچ کیا جائے گا، 30 ارب سے ہنر مند پاکستان پروگرام میں 5 لاکھ نوجوانوں کو ہنر سکھایا جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں پر خرچ کرکے ملک کو سپر پاور بناسکتے ہیں، نوجوانوں پر خرچ کرنے کے لیے ہنرمند پاکستان پروگرام پہلا قدم ہے، پہلے فیز میں ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ہنر سکھایا جائے گا، ہنر مند پاکستان پروگرام میں 500 ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کھولے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خوشی ہے پہلے فیز میں 70 ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر مدرسوں میں کھولے جائیں گے، سب سے پہلے مدرسوں کے بچوں کو مین اسٹریم میں لے کر آئیں گے، اسمارٹ ٹیکنیکل سینٹر کے ذریعے نوجوانوں کے ہنر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی نوجوانوں کی آبادی پاکستان میں ہے، حکومت ایسی فضا بناسکتی ہے جس میں نوجوانوں کو نوکریاں مل سکیں، پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں۔ قوموں کی زندگی میں برا وقت آتا ہے تاکہ اپنی اصلاح کی جائے، پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔
-

اورنج ٹرین کا کتنا ہو گا کرایہ، تجاویز ارسال
اورنج ٹرین کا کتنا ہو گا کرایہ، تجاویز ارسال
باغی ٹی وی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج ٹرین کے کرایوں کا پلان تیار کرلیا اور کرایوں کے تعین کیلیے تجاویز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ارسال کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس میں کرایوں کے تعین اور ٹرین چلانے کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج ٹرین کا کرایہ 30 روپے سے لیکر 50 روپے کے درمیان رکھنے کی تجویز دی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں کا تعین حکومتی سبسڈی سے مشروط ہوگا۔ اورنج ٹرین کے فلائیٹ فئیر یا سٹریٹ فئیر کا فیصلہ کیبنٹ کریگی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی تجاویز کے مطابق اورنج لائن کیلئے کرائے کے تناسب سے 12 سے 16 ارب روپے سالانہ سبسڈی درکار ہوگی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد رحمان گیلانی کے مطابق اورنج ٹرین کے کرائے کے تعین کےلئےمختلف تجاویز زیرغورہیں
اس سے قبل وزیراعلیٰ نے منصوبے کو عوام کیلئے جلد سے جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھای کہ ٹرین کے روٹ کے نیچے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے اور روٹ کے نیچے سڑکوں پرٹریفک کے مسائل کو بھی فی الفور حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔وزیراعلی کو بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ 27.1کلومیٹر طویل روٹ پر 26سٹیشن بنائے گئے ہیں – ٹرین کے 27سیٹ پر تقریباً 2لاکھ 45ہزار مسافر روزانہ سفر کریں گے اورڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک کا سفر 45منٹ میں طے ہوگا-بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹرین کے سیفٹی ٹیسٹ کامیابی سے ہو رہے ہیں –
-

مبشرلقمان کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل فواد چوہدری کےغضب کاشکار،چیئرمین کا احسن جواب
اسلام آباد:مبشرلقمان کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل فواد چوہدری کےغضب کاشکار،چیئرمین کا احسن جواب،اطلاعات کےمطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کا ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے، وفاقی وزیر شرعی دلیل دیں تو ہم غور کے لیے تیار ہیں۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ ان کا یہ اندازمداخلت اچھا شگون نہیں ہے
ذرائع کےمطابق فواد چوہدری کی طرف سے پاکستان کے ایک بہت بڑے ادارے کے بارے میں ٹویٹ پراسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ 20 ممبران پر مشتمل اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے،وفاقی وزیر کا ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے، فواد چوہدری شرعی دلیل دیں تو ہم غور کے لیے تیار ہیں۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بتایا کہ فواد چوہدری سے بہت اچھے مراسم ہیں، معلوم نہیں فواد چوہدری کے ذہن میں کیوں تکدر ہوا اور انہوں نے اس قدر سخت ٹویٹ کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد چوہدری خواہ مخواہ اداروں میں چپقلش کا سبب بن رہے ہیں
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی اسلامی نظریانی کونسل جیسے بڑے ادارے کے بارے میں غیر مناسب گفتگو پرمحتاط ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قمری کیلنڈر سے متعلق قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کے اس اقدام کو ہم نے بہت سراہا تھا، کابینہ نے فیصلہ کیا قمری کیلنڈر کا معاملہ وزارت مذہبی امور دیکھے، ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم وزارت مذہبی امور کو اپنی تجاویز دیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیں ملی، ایسے ادارے پر کروڑوں روپے خرچ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

