Baaghi TV

Author: +9251

  • ایران نے اپنی ملیشیاؤں کو حملوں سے کیو‌ں روک دیا ،  نیاانکشاف

    ایران نے اپنی ملیشیاؤں کو حملوں سے کیو‌ں روک دیا ، نیاانکشاف

    ایران نے اپنی ملیشیاؤں کو حملوں سے کیو‌ں روک دیا ، نیاانکشاف

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں موصول ہونے والی انٹیلی جنس معلومات کے مطابق ایرانی نظام نے مسلح ملیشیاؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی مفادات پر حملے نہ کریں۔ اس سلسلے میں ایرانی ملیشیاؤں کو عراقی حزب اللہ ملیشیا کے انجام سے خبردار کیا گیا ہے جس کے ٹھکانوں کو امریکی حملوں کا نشانہ بننا پڑا۔

    امریکی چینل CBS News سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پنس نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طاقت ور قیادت اور امریکی مسلح افواج کی بھرپور شجاعت کی بدولت امریکی عوام آج چین کی نیند سو سکتے ہیں۔

    امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ "بہترین تیاریوں اور مکمل طور پر مستعد رہنے کے سبب ایرانی میزائل حملوں میں کوئی امریکی یا عراقی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ جیسا کہ ہم نے بدھ کی صبح بتایا کہ اس حملے کے بعد ایران پیچھے ہٹ گیا ہے اور وہ جارحیت نہیں چاہتا”۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،اس کے جواب میں ایران نے امریکی ایئر بیس پر درجنون میزائل داغے ایرانی میڈیا نے امریکی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا جبکہ انٹرنیشنل اور آزاد میڈیا سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی.

  • پہلے بھی کہا تھا اب پھر کہہ رہا ہوں کہ شہباز شریف اب ہمارا ہوگیا ہے ،شیخ رشید نے دعویٰ کردیا

    پہلے بھی کہا تھا اب پھر کہہ رہا ہوں کہ شہباز شریف اب ہمارا ہوگیا ہے ،شیخ رشید نے دعویٰ کردیا

    لاہور : پہلے بھی کہا تھا اب پھر کہہ رہا ہوں کہ شہباز شریف اب ہمارا ہوگیا ہے ،شیخ رشید نے دعویٰ کردیا ،اطلاعات کےمطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ باربارکہہ رہاہوں شہبازشریف ہماری پارٹی کاآدمی ہے، اپوزیشن کا تعاون سوالاکھ تعویذ کا نتیجہ ہے، اب جہاں جہاں ضرورت ہوگی یہ تعویذکام آئے گا۔

    پریس کانفرنس کےدوران شیخ رشید نے پھرشہباز شریف کے بارے میں بڑادوستانہ انداز اختیارکرتےہوئےکہا کہ یہ تعویذوں کو مانتے ہیں اس لیے تعویذ کیے، باربارکہہ رہاہوں شہبازشریف ہماری پارٹی کاآدمی ہے، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہاہے، شہباز شریف میرا دوست ہے، اس کے بارے میں غلط بات نہیں کہنا چاپتا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اضاخیل میں کل وزیراعظم نئے ڈرائی پورٹ کا افتتاح کررہے ہیں ، ہم نے سوچا کہ عوام کوایک نئی ٹرین دیں، ضروری ہوا تو پشاور کے بجائے نئی ٹرین ہم مردان سےچلادیں گے، پختون بھائیوں کےلیے 65 سال تک آدھا کرایہ کردیا ہے جبکہ 75 سال کے بزرگوں کے لیے کرایہ فری کردیا ہے۔

    آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اچھی فضاہے کہ تمام اپوزیشن نےآرمی چیف کے3سال توسیع میں سپورٹ کیا، ایسےمیں آرمی چیف کو توسیع دینا بہت اچھی بات ہے، میں نے3سال پہلے ہی کہہ دیا تھا ن لیگ اورپیپلزپارٹی ووٹ دیں گے۔ احتساب ہرصورت ہوناہے،یہ عمران خان کاایجنڈاہے، یقین ہے، مارچ کے بعد احتساب اپنی اصل شکل میں آجائے گا، مارچ کےبعداحتساب میں جان آجائےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک نیا سیاسی عمل شروع ہونےجارہاہے، انشااللہ وزیراعظم عمران خان 5سال پورے کریں گے، گوادرکےبعدپشاورمستقبل کی ریلوےٹریک کا مرکزبننے جارہاہے، پوری دنیا کے مفاد میں ہےکہ جلال آباد کے راستے ہم تجارت شروع کریں۔ ایم ایل ون میں ایک لاکھ نوجوانوں کوروزگار ملےگا، ایم ایل ون،تھری ،فوراصل میں یہ سی پیک تھا، انشااللہ اس سال2020میں پشاور کو ایک نئی ٹرین دوں گا۔

    ملک میں بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے انھوں نے کہا مہنگائی توخان صاحب نےکہااس سال ختم ہوجائےگی، میں کہتا ہوں کہ مہنگائی3سال میں ختم ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمگلنگ ختم کرنےکاایک ہی طریقہ ہےکہ کنٹینراضاخیل لائیں، اس میں ہمیں عالمی طورامدادملنے کی بھی امیدہے، ہم نےتمام ٹرینوں میں ٹریکرسسٹم لگادیےہیں۔

  • نوجوانوں کےلیے 24 جنوری آخری تاریخ ، عثمان ڈار نے اہم اعلان کردیا

    نوجوانوں کےلیے 24 جنوری آخری تاریخ ، عثمان ڈار نے اہم اعلان کردیا

    اسلام آباد :نوجوانوں کےلیے 24 جنوری آخری تاریخ ، عثمان ڈار نے اہم اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزعثمان ڈار کا کہنا ہے کہ 24 جنوری تک پہلے کامیاب جوان پروگرام میں رجسٹرڈ ہونا ہوگا، وزیراعظم کا ہر پروگرام پاکستانی عوام کو طاقت دینے کیلئے ہے۔

    ہنرمند پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا 24 جنوری تک پہلے کامیاب جوان پروگرام میں رجسٹرڈ ہونا ہوگا، کامیاب جوان پروگرام کے تحت کامیابی نوجوانوں کے قدم چومے گی۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جرمنی اور جاپان کی حکومتوں نے اپنے لوگوں پر پیسہ لگایا ، عمران خان بھی پاکستانیوں پر سرمایہ کاری کررہےہیں، وزیراعظم کا ہر پروگرام پاکستانی عوام کو طاقت دینے کیلئے ہے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرامز میں صرف سیاست کی گئی ، وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ پروگرام 21ویں چیلنجز کے پیش نظر ہونا چاہیے۔

    یاد رہے وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزعثمان ڈار کا کنونشن سینٹرکے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ ہنرمند جوان پروگرام کےتحت لاکھوں نوجوانوں کوفنی تربیت دی جائے گی، 50 ہزار نوجوانوں کوجدید ترین صلاحیتیوں پر مبنی تربیت دی جائے گی۔

    عثمان ڈار نے کہا تھا آرٹیفیشل انٹیلی جنس،روبوٹکس،کلاؤڈ کمپیوٹنگ کےعلوم شامل ہوں گے، 70 مدارس میں بھی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا اور دوست ممالک کےاشتراک سے سینٹرآف ایکسیلینس قائم کیے جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا ہنر یافتہ نوجوانوں کو عالمی اداروں کےخصوصی سرٹیفیکیٹس دیےجائیں گے، ہنر حاصل کرنیوالےنوجوان قرض حاصل کرکے اپنا روزگارشروع کر سکیں گے، پروگرام کے تحت ملک میں نیشنل اکریڈیٹیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

  • ایرانی حملوں کا امریکا کو پہلے علم تھا یا نہیں ، خبر آگئی.

    ایرانی حملوں کا امریکا کو پہلے علم تھا یا نہیں ، خبر آگئی.

    ایرانی حملوں کا امریکا کو پہلے علم تھا یا نہیں ، خبر آگئی.
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے بارے میں وائٹ ہاؤس اور وزارت دفاع کے حکام پہلے ہی اطلاع دی گئی تھی۔

    امریکی اخبار وشنگٹن پوسٹ نے وائٹ ہاؤس اور وزرات دفاع کے حکام کے حوالے سے ایک خبر میں کہا ہے کہ اینٹیلیجنس ذرائع نے متعلقہ حکام کو ایرانی میزائل حملوں کے بارے میں پیشگی اطلاع دی تھی۔

    وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر افسر نے واشنگٹن پوسٹ کو نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ عراقی اینٹیلیجنس حکام نے امریکہ کو ایرانی حملوں کے بارے میں کئی گھنٹے قبل اطلاع دی تھی کہ ایران فوجی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔وزارت دفاع کے ایک افسر نے امریکی موقر اخبار کو بتایا کہ عراقی اینٹیلیجنس حکام نے حملے سے کچھ گھنٹے قبل ایرانی حملوں کے بارے میں خبردار کیا تھا۔اخباری رپورٹ کے مطابق اینٹیلیجنس اطلاعات کے بعد امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی اور دیگر سینئر عہدہ داروں کے ساتھ ایک میٹنگ طے کی تھی۔ تاہم اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی ایرانی حملوں کے بارے میں اطلاع دی گئی اور میٹینگ ملتوی کردی گئی۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پیشگی اینٹیلیجنس انتباہ نےعراق میں موجود امریکی فوجیوں کو بنکرز میں چھپنے اور حفاظتی پوشاک پہننے کے لیے وقت فراہم کیا۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،اس کے جواب میں ایران نے امریکی ایئر بیس پر درجنون میزائل داغے ایرانی میڈیا نے امریکی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا جبکہ انٹرنیشنل اور آزاد میڈیا سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی.

  • بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کوپاک فوج کےبعد دوسری بڑی آرگنائزیشن بنائیں گے،گورنرپنجاب

    بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کوپاک فوج کےبعد دوسری بڑی آرگنائزیشن بنائیں گے،گورنرپنجاب

    لاہور:بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کوپاک فوج کےبعد دوسری بڑی آرگنائزیشن بنائیں گے،گورنرپنجاب ،اطلاعات کےمطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کو پاک فوج کے بعد دوسری بڑی ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن کے طور پر فعال کرنے کا اعلان کر دیا، کہتےہیں ایران امریکہ جنگ نہیں ہونی چاہیئے۔

    ذرائع کےمطابق آج گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے مختلف اضلاع کے 36 صدور نےملاقات کی، ملاقات کےبعد گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہےکہ وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے بعد بوائز سکائوٹس کو ریسکیو و ریلیف آپریشن کے لئے دوسری بڑی تنظیم بنائیں گے، انہوں نے عہد کیاکہ اس تنظیم کو فعال بنایا جائےگا، آرمی ایکٹ میں ترمیم قومی مفاد کا معاملہ تھا تمام سیاسی جماعتوں نے سمجھداری کا ثبوت دیا۔

    ذرائع کےمطابق ملک میں‌ حریم شاہ کی حرامزدگیوں پرایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ دن میں دو سو سے تین سو لوگ ان کیساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنواتے ہیں، میرے ساتھ حریم شاہ کی تصویر گورنر ہاؤس کی نہیں باہر کسی فنکشن کی ہے۔گورنر کا کہنا تھاکہ کشمیر کا مسئلہ اہم ہے، جب تک یہ حل نہیں ہوتا ہم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

  • سخت بدلہ لیں گے ، ایران کا پھر اعلان

    سخت بدلہ لیں گے ، ایران کا پھر اعلان

    سخت بدلہ لیں گے ، ایران کا پھر اعلان

    باغی ٹی وی : پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر عبدللہ ارگئی کا کہنا ہے کہ امریکی اہداف پر ایرانی میزائل حملے ایران کی فوجی طاقت کا مظاہرہ تھے جبکہ امریکی فورسز ایسی طاقت کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر عبدللہ ارگئی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ سے جلد سخت انتقام لے گا۔

    عبدللہ ارگئی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فورسز ان میزائلوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی میزائل حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔گزشتہ روز عراقی ملیشیا نے بھی امریکہ سے جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

  • لاہور: میاں منظور حسین وٹو کی ایرانی قونصلیٹ میں محمد رضا ناظری سے ملاقات

    لاہور: میاں منظور حسین وٹو کی ایرانی قونصلیٹ میں محمد رضا ناظری سے ملاقات

    لاہور: میاں منظور حسین وٹو کی ایرانی قونصلیٹ میں محمد رضا ناظری سے ملاقات

    باغی ٹی وی :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، سابق سپیکرپنجاب اسمبلی اور انجمن تعلقات پاکستان ایران کے چئیرمین میاں منظور حسین وٹو نے وفد کے ھمراہ ایرانی قونصلیٹ لاھور میں قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری سے ملاقات کی اور جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دو ھمسایہ اوربرادر ممالک ہیں ۔ ایران نے ھمیشہ پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا ھے۔ خصوصا” کشمیر کے معاملے پر صرف ایران نے دو ٹوک موقف پیش کیا ۔ اور ھمیشہ عالم اسلام کی خدمت کی ھے۔ جنرل قاسم سلیمانی ایک عظیم جنرل تھے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ھم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ان شااللہ انجمن تعلقات پاکستان ایران دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید اضافے کے لئے کوششیں کرے گی۔


    ملاقات میں ایران کے بزنس اٹیچی علی اصغر یکدلہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انجمن تعلقات پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری نے انجمن کی جانب سے تعذیتی لیٹر بھی پیش کیا۔ میاں منظور احمد وٹو کے ساتھ تحریک انصاف کے رہنما میاں اعظم وٹو، پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئیر نائب صدر محمد اشرف بھٹی اور انجمن تعلقات پاکستان ایران کے صدر شبیر احمد شگری بھی شامل تھے۔

  • سگریٹ نوشی کےخاتمےکیلئےٹوبیکو کنٹرول ٹاسک فورس،کن کےخلاف ہوگی کارروائی یہ بھی بتادیا گیا

    سگریٹ نوشی کےخاتمےکیلئےٹوبیکو کنٹرول ٹاسک فورس،کن کےخلاف ہوگی کارروائی یہ بھی بتادیا گیا

    لاہور:سگریٹ نوشی کے خاتمے کیلئے ٹوبیکو کنٹرول ٹاسک فورس بن گئی ، کن کے خلاف ہوگی کارروائی یہ بھی بتادیا گیا،اطلاعات کےمطابق ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال نے انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمل درآمد کے لئے ضلعی سطح پر ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

     

    وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کے لیے ایک اور اہم منصوبے کا اعلان کریں گے

    ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس کے لیے 6 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمل درآمد کے لئے ضلعی سطح پر ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے

    مسجد اقصٰیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے سٹی پولیس آفس لاہور،سٹی ٹریفک پولیس آفس، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی ، لاہور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری، پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور، ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نار کوٹیکس کنٹرول لاہور، پاکستان ریلوے عمل درآمد کروانے میں اپنا کردار کریں گے۔

    فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

    سگریٹ نوشی پرقابوپانے کےلیے تشکیل دی جانےوالی ٹاسک فورس انسداد تمباکو نوشی قانون پر عملدرآمد کو تیز کرنے اورلاہور کوتمباکو سے پاک شہر بنانے کے لیے ضلع بھر میں کارروا ئی کرے گی

    حکومت نے سود اداکرنے کے لیے کتنے ارب روپے قرض لیا؟ رپورٹ جاری

    ڈی سی لاہور کیطرف سے جاری احکامات کےمطابق یہ فورس عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروا ئی کرے گی جبکہ 18 سال سے کم عمر والے افراد کو سگریٹ فروخت کرنے، تعلیمی اداروں سے 50 میٹر تک کے فاصلے پر سگریٹ فروخت کرنے والوں، امپورٹڈ اور کھلے سگریٹ فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔

  • اب کرکے دکھاو شادی ، حکومت نے پابندی لگادی

    اب کرکے دکھاو شادی ، حکومت نے پابندی لگادی

    لاہور:اب کرکے دکھاو شادی ، حکومت نے پابندی لگادی ،یہ بھی بتادیا گیا کہ کن لڑکے، لڑکیوں کی شادی نہیں ہوسکے گی،پنجاب میں 18 سال سے کم عمر لڑکا اور لڑکی بچے تصور کیے جائیں گے، محکمہ قانون پنجاب نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929ء میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

    حکومت نے سود اداکرنے کے لیے کتنے ارب روپے قرض لیا؟ رپورٹ جاری

    ذرائع کےمطابق کم عمرمیں شادی پرقابوپانے کےلیےوفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کو کم عمر بچوں کی شادیوں کے حوالے سے قانون سازی کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر پنجاب حکومت نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔

    مسجد اقصٰیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد

    نئی قانون سازی کی مطابق ترمیم کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کی شادی نہیں ہوسکے گی، 18 سال سے کم عمر شادی کرنے کو زبردستی تصور کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، حتمی منظوری کے لئے سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی.

    وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کے لیے ایک اور اہم منصوبے کا اعلان کریں گے

  • یتیم،بےسہارا اورغریب بچوں کا کھانا کھاجانےوالے چائلڈپروٹیکشن بیورکےافسران کی شرمناک کہانی

    یتیم،بےسہارا اورغریب بچوں کا کھانا کھاجانےوالے چائلڈپروٹیکشن بیورکےافسران کی شرمناک کہانی

    لاہور:یتیم،بےسہارا اورغریب بچوں کا کھانا کھا جانےوالےچائلڈپروٹیکشن بیورکےافسران کی شرمناک کہانی،اطلاعات کےمطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بدعنوانی کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا، بیورو کے افسر بچوں کے کھانے پینے میں بھی کرپشن کرنے پر باز نہ آئے۔

    ذرائع کےمطابق چائلڈ پروٹیکشن کے افسران بیورویتیم ، بے سہارا اورغریب بچوں کا حق کھانے والے افسر انکوائری میں مورد الزام اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن عمر دراز بھٹی کو ٹھہرایا گیا، جنہوں نے اس وقت بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ ہونے کی حیثیت سے کوالٹی اینڈ کوانٹیٹی کمیٹی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

    انکوائری رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹر آدھا سال غیر معیاری، غیر مقررہ شدہ اور کم قیمت والا دودھ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سٹوریج میں سپلائی کرتا رہا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر دراز بھٹی نے کمیٹی ارکان کو زبردستی دودھ کی سپلائی رکوانے پر رضا مند کیا۔

    سٹور افسروں نے رجسٹر میں غیر معیاری اور کم قیمت دودھ کا اندراج بطور معیاری اور مقرر کردہ دودھ کے طور پر کیا، انکوائری میں بے ضابطگی ثابت ہونے کے باوجود عمر دراز بھٹی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ سے ہٹا کر خلاف ضابطہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن بنا دیا گیا۔