Baaghi TV

Author: +9251

  • شاہدرہ میں کھمبے سے کرنٹ لگنے سے 2 بھینسیں ہلاک،لیسکوکی سستی نقصان کا سبب بن گئی

    شاہدرہ میں کھمبے سے کرنٹ لگنے سے 2 بھینسیں ہلاک،لیسکوکی سستی نقصان کا سبب بن گئی

    لاہور: شاہدرہ میں کھمبے سے کرنٹ لگنے سے 2 بھینسیں ہلاک،لیسکوکی سستی نقصان کا سبب بن گئی ،اطلاعات کےمطابق بیگم کوٹ بازار شاہدرہ میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے دو بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔

    وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کے لیے ایک اور اہم منصوبے کا اعلان کریں گے

    شاہدرہ سے ذرائع کےمطابق ہلاک ہونےوالی بھینسوں کے مالک ملک ریاض کے مطابق بیگم کوٹ بازارشاہدرہ میں واقع کھمبے میں کئی روزقبل لیسکو کو کرنٹ کی موجودگی کی اطلاع دی تھی، مگر لیسکو افسران و اہلکار کی جانب سے کھمبے کو چیک نہیں کیا گیا، ملک ریاض کے بقول آج صبح سات بجے اس کی بھینسیں باڑے سے نکلیں اور گزرتے ہوئے کھمبے سے چھو گئیں جس سے دونوں بھنیسیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

    مسجد اقصٰیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد

    ملک ریاض کے مطابق ہلاک ہونے والی بھینسوں کی مالیت ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ہے، لیسکو نے اگر بروقت کھمبے کو چیک نہ کیا تو کوئی بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔دوسری طرف مقامی شہریوں کا کہنا ہےکہ لیسکوحکام کو بار بار اس کھنبے کی درستگی کےلیے کہا گیا لیکن کسی اہلکاراس طرف توجہ دینا گوارہ نہیں کیا

    حکومت نے سود اداکرنے کے لیے کتنے ارب روپے قرض لیا؟ رپورٹ جاری

  • بھارتی پولیس مودی ازم کی محافظ،کٹھ پتلی اورظالم بن کررہ گئی ہے، سیتا رام یچوری

    بھارتی پولیس مودی ازم کی محافظ،کٹھ پتلی اورظالم بن کررہ گئی ہے، سیتا رام یچوری

    نئی دہلی:بھارتی پولیس مودی ازم کی محافظ،کٹھ پتلی اورظالم بن کررہ گئی ہے،اطلاعات کےمطابق سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے بدھ کو الزام لگایا کہ دہلی پولیس مودی حکومت کی’ کٹھ پتلی ‘ بن کر رہ گئی ہے۔

    "مشرق وسطی پرمنڈلاتے جنگ کے نئے بادل "ترک وزیر خارجہ آج عراق جائیں گے

    سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے پولیس کے کردار پر سوال کرتے ہوئے جے این یو تشدد معاملہ کی عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یچوری نے ٹوئٹ کیا کہ دہلی پولیس راست طور پر (مرکزی وزیر داخلہ) امت شاہ کی نگرانی میں آتی ہے، اس کا برتاو ، نقطہ نظر اور رویہ یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ یہ مودی حکومت کی ’کٹھ پتلی‘ ہے۔ تعصب میں مبتلا پولیس کے کردار کی تفتیش پر کوئی اعتماد نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

    فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

    عدالت کی نگرانی میں آزاد تحقیقات کئے جانے کی ضرورت ہے اور اس میں مرکزی حکومت کا طرز عمل بھی شامل ہو۔ خیال رہے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے کیمپس میں اتوار کی رات لاٹھیوں اور لوہے کی راڈوں سے لیس 50 سے زائد کی تعداد میں نقاب پوش غنڈوں نے طلبہ اور اساتذہ پرپر جان لیو حملہ کیا تھا اور احاطے میں املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔اس حملے میں جے این یو طلبا یونین کی صدر آئشی گھوش سمیت کم از کم 35 افراد زخمی ہو ئے تھے ۔

    وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کے لیے ایک اور اہم منصوبے کا اعلان کریں گے

  • ہندوستان کی جی ڈی پی شرح کم ہونے لگی ، بھارت کی معاشی صورت حال بگڑمزید بگڑجائے گی ، ورلڈ بینک

    ہندوستان کی جی ڈی پی شرح کم ہونے لگی ، بھارت کی معاشی صورت حال بگڑمزید بگڑجائے گی ، ورلڈ بینک

    نئی دہلی :ہندوستان کی جی ڈی پی شرح کم ہونے لگی ، بھارت کی معاشی صورت حال بگڑمزید بگڑجائے گی ، ورلڈ بینک ،اطلاعات کے مطابق عالمی بینک نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی معاشی شرح ترقی ہندوستان سے زیادہ تیز ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں اس مالی سال میں جی ڈی پی میں 7 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

    بڑی شان سے بڑی آن سے :پرتگال میں‌ پانچ سو سال بعد مسجد کی بنیاد رکھی گئی!

    مرکز کی مودی حکومت کو معاشی محاذ پر ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ اب عالمی بینک نے ہندوستان کی جی ڈی پی شرح کے اندازے کو گھٹا دیا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق مالی سال 20-2019 میں ہندوستانی جی ڈی پی میں شرح ترقی صرف 5 فیصد تک رہ سکتی ہے۔ اس کے بعد اگلے مالی سال میں بھی ہندوستان کی جی ڈی پی میں صرف 5.8 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ عالمی بینک کے گلوبل اکونومک پروسپیکٹس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں غیر بینکنگ مالی کمپنیوں کی قرض تقسیم کمزور بنی ہوئی ہے۔

    83 ہزار 5 سو ڈالر میں مارخور کا شکار، مارخور ہی کا شکارکیوں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

    عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے تیز معاشی شرح ترقی بنگلہ دیش کی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں اس مالی سال میں جی ڈی پی میں 7 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کی جی ڈی پی میں اس مالی سال میں صرف 3 فیصد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

    "مشرق وسطی پرمنڈلاتے جنگ کے نئے بادل "ترک وزیر خارجہ آج عراق جائیں گے

    واضح رہے کہ عالمی بینک سے قبل مرکز کی مودی حکومت نے بھی کچھ اسی طرح کا اندازہ ظاہر کیا تھا۔ منگل کو مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے جی ڈی پی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی اعداد وشمار پیش کیے گئے تھے۔ اس کے مطابق مالی سال 20-2019 میں جی ڈی پی شرح ترقی صرف 5 فیصد رہ سکتی ہے۔ اس سے پہلے 19-2018 میں حقیقی شرح 6.8 فیصد رہی تھی۔ مالی سال 18-2017 میں جی ڈی پی شرح ترقی 7.2 فیصد تھی۔

  • نےبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں کے پیسے ہڑپ کرنےوالےآفیسرزکیخلاف کارروائی کے احکامات جاری

    کوئٹہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے غیر مستحق افراد میں گریڈ 17 سے لیکر گریڈ 21 تک کے سرکاری افسران بھی شامل رہے۔چند روز قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ 20 ہزار غیر مستحق افراد کو نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی سے نکالے گئے افراد 2011 سے مستحق افراد کا حق کھا رہے تھے، نالے گئے افراد کی جگہ نئے لوگوں کو شامل کیا جائے گا اور ہر سال فہرست کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔حکومت کے اس فیصلے کو پیپلز پارٹی کی قیادت نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ تو غریبوں سے ان کا حق بھی چھین رہے ہیں۔اب بی آئی ایس پی سے نکالے گئے افراد کی فہرست کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ نکالے جانے والوں میں اعلیٰ سرکاری افسران بھی شامل تھے۔
    دستاویزات کے مطابق چاروں صوبوں اور وفاق سے اعلیٰ سرکاری افسران بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھاتے رہے۔حاصل دستاویزات کے مطابق گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے 2 ہزار 543 افسران کو لسٹ سے نکالا گیا جب کہ گریڈ 17 کے ایک ہزار 240 افسران نے بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔
    اعلیٰ سرکاری افسران اپنی بیویوں کے نام پر بی آئی ایس پی سے پیسے وصول کرتے رہے، بلوچستان میں سب سے زیادہ سرکاری افسران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہوتے رہے اور 741 سرکاری افسران نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔دستاویزات کے مطابق سندھ میں گریڈ 18 کے 342 افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔
    ملک بھر سے گریڈ 20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے جب کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں گریڈ 21 کے 3 افسران بھی شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق لسٹ سے نکالے گئے گریڈ 19 کے افسران کی تعداد 429 ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 6 افسران نے بھی اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔
    سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ دوسری جانب حکومت نے غریب بن کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی نے چیف سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، ‏گریڈ 17 سے 21 کے اعلی سرکاری افسران فہرست میں شامل ہیں۔

  • افغانستان : ڈرون حملے میں غیر ملکی  فورسز نے کتنے بچوں اور عورتوں سمیت  عام شہریوں کی زندگی چھین لی

    افغانستان : ڈرون حملے میں غیر ملکی فورسز نے کتنے بچوں اور عورتوں سمیت عام شہریوں کی زندگی چھین لی

    افغانستان میں غیر ملکی فورسز نے کتنے بچوں اور عورتوں سمیت عام شہریوں کی زندگی چھین لی

    باغی ٹی وی :افغان صوبے ہرات میں غیرملکی فورسز کے ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان کمانڈر ملا رسول اپنے 30 سے زائد ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بدھ کی شام چار بجے غیر ملکی فورسز کے چار ڈرون طیاروں نے مختلف گھروں کو نشانہ بنایا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

    دوسری جانب مقامی حکومتی حکام کی جانب سے اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔مقامی اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دس افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دے دی گئی ہے۔

    یاد رہے ماضی میں افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی جانب سے ڈرون حملوں میں کئی عام شہری جان بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔یا در رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب امریکی اور ناٹو فورسز نے عام شہریوں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں ان کو جاں بحق کیا ہو.، بلکہ ایسے واقعات بیسیوں دفعہ رو نما ہوئے ہیں.

  • ایرانی راکٹوں نے  ہدف کو پایا یا نشانہ خطا گیا ؟

    ایرانی راکٹوں نے ہدف کو پایا یا نشانہ خطا گیا ؟

    ایرانی راکٹوں نے ہدف کو پایا یا نشانہ خطا گیا ؟

    باغی ٹی وی : دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کو راکٹوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ راکٹوں کا نشانہ خطا ہو گیا اور یہ سفارت خانے کے بجائے عراقی کابینہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی تعمیرات پر گرے۔

    بعد ازاں عراقی فوج نے اعلان کیا کہ دو کیٹوشیا راکٹس بغداد میں گرین زون میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ الحدث اور العربیہ نیوز چینلوں کے مطابق عراقی دارالحکومت کی فضاؤں میں امریکی طیاروں کی پراوزوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اس نے عراق کے صوبے انبار اور اربیل میں دو فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے۔ ان دونوں اڈوں پر امریکی فوجی موجود ہوتے ہیں۔

    ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ عراق میں دو فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد ایران اپنے موقف کی شدت میں کمی لا رہا ہے۔ دونوں حملوں میں مذکورہ اڈوں پر موجود امریکی یا عراقی فوجیوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔
    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،
    وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے تمام فوجی خیریت سے ہیں اور ہمارے فوجی اڈوں کو معمولی نقصان پہنچا۔

  • خونی پل پر ایک اور کار ایکسیڈنٹ ایک خاتون اور دو مرد شدید زخمی

    خونی پل پر ایک اور کار ایکسیڈنٹ ایک خاتون اور دو مرد شدید زخمی

    تھانہ پھلروان کے نواحی گاؤں چکیاں پھلروان گجرات روڈ پر واقعہ خونی پل پہ حسب معمول ایک اور کار ایکسیڈنٹ ایک خاتون اور دو مرد شدید زخمی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سرگودھا سول اسپتال منتقل کردیا ۔تیزرفتارکار خطرناک موڑ پر الٹ کر نالے میں گر گئی کار مکمل طور پر تباہ اس سے پہلے 28دسمبر اور 2 جنوری کو ہونے والی اکسیڈنٹ پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہائی وے ڈپارٹمنٹ کا اربوں روپے لگا کر بننے والا یہ خونی پل آئے روز کسی نہ کسی کا جانی اور مالی نقصان کر رہا ہے انجینئر کی لاپرواہی اور محکمہ کی بے حسی ایک سوالیہ نشان ہے ہے آج تک ہونے والے بے شمار حادثات کسی نے کوئی نوٹس نہیں لے عوام کا شدید احتجاج اور سپیڈ بریکر لگانے کی اپیل تاکہ آئے روز ہونے والے حادثات میں کمی ہے عوام کا وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کمشنر سرگودھا محکمہ ہائی وے سے نوٹس لینے کی اپیل

  • سعودی وزیر خارجہ کی "جی 20 ممالک”  کے سفیروں سے ملاقات

    سعودی وزیر خارجہ کی "جی 20 ممالک” کے سفیروں سے ملاقات

    سعودی وزیر خارجہ کی "جی 20 ممالک” کے سفیروں سے ملاقات

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ نے بدھ کے روز دارالحکومت الریاض میں پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ برائے سفارتی مطالعات کے صدر دفاتر میں ‘جی 20’ ممالک کے سعودی عرب میں تعینات سفیروں اور ان ممالک کے وفود سے ملاقات کی۔

    یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سعودی عرب ‘جی 20’ کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کی تیاری کررہا ہے۔ ملاقات میں ‘جی 20 سمٹ’ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر’گروپ 20′ کے 2020ء کے اجلاس کی میزبان کمیٹی کے سربراہ فہد المبارک،شاہی دیوان کے مشیر فہد التونسی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے جی 20 ممالک کے سفیروں سے خطاب میں گروپ آٹھ کے وفود کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ سعودی عرب میں جی ایٹ ممالک کے سربراہ اجلاس کے انعقاد سے مملکت اور عالمی برادری کے درمیان تعاون اور تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

  • سینیٹرسراج الحق کی کوئٹہ آمد

    کوئٹہ:- جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹرسراج الحق تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ، وہ آج جے آئی یوتھ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کریں گے بعد ازاں وہ صوبائی ذمہ داران کے ہمراہ پنجپائی جائیں گے جہاں کھیلوں کے مقابلے میں شرکت ، قبائلی جرگہ سے خطاب اور وفود سے ملاقاتیں کریں گے ، دریں اثناسنیٹرسراج الحق جمعہ 10جنوری کو شام 5بجے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر الگیلانی روڈپر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

  • بلوچستان میں موسم سرد

    کوئٹہ اور شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرد رہامحکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی2،بارکھان3،دالبندین منفی1، گوادر14، قلات منفی4، خضدار4، لسبیلہ9، نوکنڈی4، سبی6، تربت6،ژوب منفی1اور زیارت میں منفی5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج جمعرات کوکوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔