Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹرمپ کوایران پرحملہ کرنے سے روکنے کے لیے امریکی کانگریس میدان میں آگئی ، رائے شماری کا فیصلہ

    ٹرمپ کوایران پرحملہ کرنے سے روکنے کے لیے امریکی کانگریس میدان میں آگئی ، رائے شماری کا فیصلہ

    واشنگٹن:ٹرمپ کوایران پرحملہ کرنے سے روکنے کے لیے امریکی کانگریس میدان میں آگئی ، رائے شماری کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ سے روکنے کے لیے آج ایوان نمایندگان میں رائے شماری ہوگی۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ایوان نمایندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکا کو ایران کے خلاف جنگ سے روکنے کے لیے رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیا تھا، نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کے علم میں لائے بغیر ایرانی جنرل پر حملہ کیا تھا، اس حملے کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ ہمارے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    گزشتہ روز نینسی پلوسی نے ٹرمپ کی جنگ پر مبنی پالیسی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی غیر ضروری اشتعال انگیزی کا خاتمہ یقینی بنانا ہوگا، ہمیں امریکی اہل کاروں کی حفاظت کرنی ہے، اسپیکر کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کو ہدف بنا کر بم باری کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، ایسے میں اپنے اہل کاروں کا تحفظ ضروری ہے۔

    امریکی ایوان نمایندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ٹرمپ انتظامیہ بے مقصد اشتعال انگیزی کر رہی ہے، جسے روکنا ضروری ہے۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کو جوہری منصوبے سے دست بردار ہونا پڑے گا، میں جب تک امریکا کا صدر ہوں ایران ایٹمی طاقت نہیں بن سکتا۔

  • جب تقدیرغالب آجائے: کھڑی کار کو بس کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    جب تقدیرغالب آجائے: کھڑی کار کو بس کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    نوشہروفیروز: جب تقدیرغالب آجائے: کھڑی کار کو بس کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی،اطلاعات کےمطابق کنڈیارو میں ٹول پلازہ پر کھڑی کار کو ایک بس نے ٹکر مار دی، جس سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔

    نوشہرہ فیروز سے آمدہ اطلاعات کےمطابق تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے شہر کنڈیارو میں ایک بس نے ٹول پلازہ پر کھڑی کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

    اس حادثے کے بارے میں نوشہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کنڈیارو کے اسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت کار اور بس سکھر جا رہے تھے، کار کے مسافر ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس دے رہے تھے، کہ پیچھے سے تیز رفتار بس اس پر چڑھ دوڑی۔

    ادھر ذرائع کےمطابق پنجاب کے شہر بہاولپور کے علاقے لال سوہانرا کے قریب بھی ایک حادثے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں، یہ حادثہ بس، ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا، ریسکیو کا کہنا ہے کہ ٹرک میں پھنسے ڈرائیور کو باڈی کاٹ کر نکالا جا رہا ہے۔

    ادھر لاہور کے علاقے پھول نگر بائی پاس کے قریب بھی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 30 سالہ مقدس کے نام سے ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب میں شاہراہوں پر دھند کے باعث حادثات معمول بن گئے ہیں، ٹریفک حکام کی جانب سے گاڑی مالکان اور ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نہایت احتیاط سے کام لیں، تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

  • برطانیہ کا شاہی خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن مارکل برطانیہ چھوڑ جائیں گے

    برطانیہ کا شاہی خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن مارکل برطانیہ چھوڑ جائیں گے

    لندن:برطانیہ کا شاہی خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن مارکل برطانیہ چھوڑ جائیں گے ،ذرائع کےمطابق برطانوی شہزادے ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے برطانیہ سے منتقلی کا فیصلہ کرلیا۔

    امریکا سے تعلق رکھنے والی شاہی خاندان کی بہو کا کہنا تھا کہ برطانیہ سے شمالی امریکا منتقل ہونے کے بعد معاشی طورپرخود مختار زندگی بسر کریں گے، کئی ماہ کی سوچ بچار اوربات چیت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

    شہزادہ ہیری اور میگھن کا کہنا تھا کہ رواں سال خود مختار زندگی گزارنےکے فیصلے پر عمل درآمدکریں گے،ہماری مکمل حمایت ملکہ برطانیہ اورتاج برطانیہ کےساتھ رہےگی اور اپنے بیٹے کی پرورش بھی شاہی روایات کےمطابق جاری رکھیں گے اور اپنے رفاعی منصوبے پر مکمل توجہ دیں گے۔

    شہزادہ ہیری اورمیگھن نے اپنےآفیشل انسٹاگرام پر علیحدہ علیحدہ ایک ہی بیان جاری کیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ سالانہ5ملین پاؤنڈز شہزادہ ہیری اور اُن کے بھائی شہزادہ ولیم کودیتی ہیں، شہزادہ چارلس بھی اپنے بیٹوں ہیری اور ولیم کو سالانہ لاکھوں پاؤنڈز ادا کرتے ہیں البتہ علیحدگی کے بعد پرنس ہیری کو اب یہ رقم یا دیگر سہولیات میسر نہیں ہوں گی۔

    یاد رہے کہ مئی 2018 میں برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کی شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔لیکن یہ بات بھی قابل ذکرہےکہ شاہی حرم میں‌ایک امریکی خاتون کے آنے سے برطانیہ کا شاہی خاندان اختلافات کا شکارہوگیا

  • مسجد اقصٰیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد

    مسجد اقصٰیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد

    عمان :مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطینی نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    اصلی یا نقلی ، سام سنگ نےبولنے ،سننے اورسنانے والےانسان تیارکرنے شروع کردیئے

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد اور نمازیوں کی گرفتاریاں ناقابل قبول اور مذہبی اشتعال انگیزی ہے۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    اصلی یا نقلی ، سام سنگ نےبولنے ،سننے اورسنانے والےانسان تیارکرنے شروع کردیئے

    اردنی حکومت کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک اسرائیلی ریاست بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور غاصبانہ نظریات پر چل رہی ہے۔مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد ناقابل قبول اور مجرمانہ مذہبی اشتعال انگیزی ہے۔

    گیس لیک ہونے سے میاں،بیوی اوربچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

    اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسجد اقصیٰ کے باہر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بھی شدید مذمت کی اور مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پرعاید کردہ پابندیاں ختم کرنے اور حراست میں لیے گئے تمام نمازیوں کو فورا رہا کرنے پر زور دیا۔

  • وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کے لیے ایک اور اہم منصوبے کا اعلان کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کے لیے ایک اور اہم منصوبے کا اعلان کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کے لیے ایک اور اہم منصوبہ سامنے آگیا۔ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام آج سے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ہنرمند پاکستان منصوبے کا آغاز کریں گے۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پروگرام لانچنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    اصلی یا نقلی ، سام سنگ نےبولنے ،سننے اورسنانے والےانسان تیارکرنے شروع کردیئے

    کنونشن سینٹر میں اسکرینز نصب کردیے گئے۔ نوجوانوں کا خصوصی ترانہ بھی ریلیز کر دیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کنونشن سینٹر کا دورہ کیا۔

    عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ہنرمند جوان پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی، 50 ہزار نوجوانوں کو جدید ترین صلاحیتیوں پر مبنی تربیت دی جائے گی۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، روبوٹکس اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے علوم شامل ہوں گے۔

    سعودی عرب بدل رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ ریس کا انعقاد

    70 مدارس میں بھی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا، دوست ممالک کے اشتراک سے سینٹرآف ایکسیلینس قائم کیے جائیں گے، ہنر یافتہ نوجوانوں کو عالمی اداروں کے خصوصی سرٹیفیکیٹس دیے جائیں گے۔

    آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی شدت ، مسلمانوں کی نمازاستسقا اداکرنے سے کم ہوگئی

    عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ہنر حاصل کرنے والے نوجوان قرض حاصل کرکے اپنا روزگار شروع کرسکیں گے، پروگرام کے تحت ملک میں نیشنل اکریڈیٹیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    عوام اپنے واٹس ایپ گروپس کو پولیس سٹیشن میں رجسٹر کروائیں:کشمیر پولیس

  • فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

    فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

    کابل: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں افغان فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

    افغان فوج کے ترجمان روح اللہ احمد زئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایم آئی 35 چوپر صبح 11 بجے ضلع پرچمن میں حادثے کا شکار ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر صوبائی دارالحکومت سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی جانب گامزن تھا کہ گر کر تباہ ہوگیا۔

    اصلی یا نقلی ، سام سنگ نےبولنے ،سننے اورسنانے والےانسان تیارکرنے شروع کردیئے

    فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔گزشتہ سال نومبر میں افغان صوبے لوگر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

    عوام اپنے واٹس ایپ گروپس کو پولیس سٹیشن میں رجسٹر کروائیں:کشمیر پولیس

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں افغان فوجی ہیلی کاپٹر فراہ میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں مسافروں اور عملے سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    سعودی عرب بدل رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ ریس کا انعقاد

    ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم حکومت نے ہیلی کاپٹر حادثے کا سبب خراب موسم قرار دیا تھا، ہیلی کاپٹر حادثے میں صوبائی کونسل کے متعدد ارکان اور ایک فوجی کمانڈر ہلاک ہوگئے تھے۔

  • حکومت نے سود اداکرنے کے لیے کتنے ارب روپے قرض لیا؟ رپورٹ جاری

    حکومت نے سود اداکرنے کے لیے کتنے ارب روپے قرض لیا؟ رپورٹ جاری

    اسلام آباد: حکومت نے سود اداکرنے کے لیے کتنے ارب روپے قرض لیا؟ رپورٹ جاری،اطلاعات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے گزشتہ ایک سال میں لیے گئے بیرونی قرضوں پر وضاحت جاری کردی۔

    اب کچرا بھی آئے گاکام ،بنائے گا دام ، نئی ٹیکنالوجی نے کمالیا نام

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو آتے ہی سب سے پہلے پچھلی حکومتوں کی طرف سے لیےگئے قرضے کے اوپرسود کی ادائیگی کرنے کے لیے آتے ہی قرضہ لینا پڑگیا،وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کی جانے والی وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے نومبر 2018 سے نومبر 2019 تک 3674 ارب روپے قرضہ حاصل کیا۔

    پاسپورٹ کی دنیا،پاکستان کا بہتری کی طرف سفرجاری

    اعلامیے کے مطابق قرضہ مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے لیا گیا، نومبر2018 میں مرکزی حکومت کا قرضہ26,453ارب روپےتھا جبکہ یہ یہ نومبر 2019 میں بڑھ کر 32،131 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

    آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی شدت ، مسلمانوں کی نمازاستسقا اداکرنے سے کم ہوگئی

  • جنرل قاسم سلیمانی کوبہت پہلے ماردینا چاہیے تھا ، ایران کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ٹرمپ

    جنرل قاسم سلیمانی کوبہت پہلے ماردینا چاہیے تھا ، ایران کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ٹرمپ

    واشنگٹن :جنرل قاسم سلیمانی کوبہت پہلے ماردینا چاہیے تھا ، ایران کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ایران کے ساتھ بڑھنے والی کشیدگی کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے ایرانی حملے کے حوالے سے گفتگوکی،انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو کہیں پہلے مار ڈالنا چاہیے تھا، اس کاروائی کے ذریعے ہم نے ایران کو ایک قطعی پیغام دیا ہے۔

    ایران کے یورپی یونین سے طے کردہ جوہری معاہدے کے بعد سے” توازن بگڑنے ” کا دعوی کرنے والے ٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران کو اب جوہری ہتھیاروں کے ہدف کو ماضی میں چھوڑ دینا چاہیے اور جرمنی، فرانس اور چین کی طرح کے ممالک کو تہران انتظامیہ سے تعاون کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

    امریکی رہنما نے نیٹو سے بھی اپیل کرتے ہوئے اب کے بعد یہ مشرق وسطی میں مزید اپنا کردار ادا کرے۔ان کا کہنا ہے کہ قبل از وقت الرٹ سسٹم کی بدولت ایران کے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں کوئی بھی امریکی اور عراقی شہری ہلاک نہیں ہوا اور مالی نقصان بھی کچھ زیادہ نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی آپریشن میں قتل کے بعد ایران نے عراق میں الا اسد اور عربیل میں امریکی فوجی اڈوں پر بالسٹک میزائلوں سے حملے کیے تھے اور ایرانی ٹی وی نے اس دوران 80 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔

  • "مشرق وسطی پرمنڈلاتے جنگ کے نئے بادل "ترک وزیر خارجہ آج عراق جائیں گے

    "مشرق وسطی پرمنڈلاتے جنگ کے نئے بادل "ترک وزیر خارجہ آج عراق جائیں گے

    انقرہ :”مشرق وسطی پرمنڈلاتے جنگ کے نئے بادل "ترک وزیر خارجہ آج عراق جائیں گے،ادھرپاکستان نے بھی سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں‌،ذرائع کےمطابق ترک صدر طیب اردوان کی ہدایت پرترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولوامریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کروانےکی دائرہ کار میں آج عراق روانہ ہونگے ۔

    ترک دفتر خارجہ کے مطابق ، خطےکی حالیہ صورتحال کے نتیجے میں بڑھنے والی کشیدگی کم کروانے کے تحت سفارتی کوششوں میں اضافے کےلیے وزیر خارجہ 9 جنوری 2020 کو عراق کا یک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ علاقائی صورت حال سمیت دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کریں گے۔

    دوسری طرف خطے میں جنگ کے ممکنات کے پیش نظرامریکی سیکرٹری دفاع نے بھی آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کوٹیلی فون کیا ہے اوران سے درخواست کی ہےکہ وہ براہ مہربانی جنگ کوروکنے کےلیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں‌

  • بڑی شان سے بڑی آن سے :پرتگال میں‌ پانچ سو سال بعد مسجد کی بنیاد رکھی گئی!

    بڑی شان سے بڑی آن سے :پرتگال میں‌ پانچ سو سال بعد مسجد کی بنیاد رکھی گئی!

    نیپال :بڑی شان سے بڑی آن سے :پرتگال میں‌ پانچ سو سال بعد مسجد کی بنیاد رکھی گئی!ذرائع کے مطابق نیپال میں صدیوں بعد ایک تاریخی مسجد کی بنیاد رکھ دی گئی ہےگئی ہے، تاریخ بتاتی ہے کہ پرتگال کا علاقہ مسلم اسپین کا حصہ تھا جسے فتح کرنے کا سہرا موسٰی بن نصیر کے سَر ہے۔

    "مشرق وسطی پرمنڈلاتے جنگ کے نئے بادل "ترک وزیر خارجہ آج عراق جائیں گے

    مورخین کے مطابق مسلمانوں نے بڑی شان و شوکت سے اس خطے پر حکم رانی کی، لیکن بعد میں یہ علاقہ عیسائیوں کے قبضے میں چلا گیا اور بڑا ظلم ڈھایا گیا۔ مسلمانوں کو قتل کیا گیا اور مساجد کو کلیسا میں تبدیل کر دیا گیا۔آج پرتگال میں مسلمان اقلیت میں‌ ہیں۔ یہ 1968 کی بات ہے جب وہاں ایک قانون سازی کے بعد مسلمانوں نے خود کو مستحکم کرنے اور اپنا وجود منوانے کی کوششیں شروع کیں۔

    اصلی یا نقلی ، سام سنگ نےبولنے ،سننے اورسنانے والےانسان تیارکرنے شروع کردیئے

    مورخین کے مطابق اس زمانے میں 17 مسلمانوں نے مل کر وہاں ایک تنظیم کی بنیاد رکھی۔ بعد میں اسی تنظیم کے تحت مسلمانوں کی مدد کرنے اور ان کے لیے فلاحی و تعلیمی مراکز کھولنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ وہاں آباد مسلمانوں نے قرآن مجید کا مقامی زبان میں ترجمہ کروایا اور اس کی اشاعت ممکن بنائی۔

    عوام اپنے واٹس ایپ گروپس کو پولیس سٹیشن میں رجسٹر کروائیں:کشمیر پولیس

    ذرائع کےمطابق 29 مارچ 1985 کی ایک صبح، جمعے کے مبارک دن پرتگال میں ایک بڑی تقریب کے دوران مسجد کی بنیاد رکھی گئی جو پرتگال کی سرزمین پر پانچ صدی بعد مسلمانوں کی پہلی عبادت گاہ تھی۔