Baaghi TV

Author: +9251

  • 83 ہزار 5 سو ڈالر میں مارخور کا شکار، مارخور ہی کا شکارکیوں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

    83 ہزار 5 سو ڈالر میں مارخور کا شکار، مارخور ہی کا شکارکیوں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

    استور:83 ہزار 5 سو ڈالر میں مارخور کا شکار، مارخور ہی کا شکارکیوں؟ اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کےمطابق گلگت بلتستان میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ ہوئی جس میں 83 ہزار 5 سو ڈالر میں مارخور کا شکار کیا گیا۔

    عوام اپنے واٹس ایپ گروپس کو پولیس سٹیشن میں رجسٹر کروائیں:کشمیر پولیس

    تفصیلات کے مطابق گلگت کے ضلع استور میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ منعقد کی گئی۔ اسپینش شکاری نے 83500 امریکی ڈالرز فیس دے کر شکار کیا۔محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ رواں موسم میں تیسرے استور مارخور کا شکار کیا گیا۔

    اصلی یا نقلی ، سام سنگ نےبولنے ،سننے اورسنانے والےانسان تیارکرنے شروع کردیئے

    اس سے قبل گزشتہ سال 12 دسمبر کو گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں اٹلی کے شہری نے سیزن کا پہلا مارخور شکار کیا گیا تھا۔ اٹلی کے شہری کارلوپاسکو نے 85 ہزار امریکی ڈالر فیس دے کر مارخور شکار کیا۔

    آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی شدت ، مسلمانوں کی نمازاستسقا اداکرنے سے کم ہوگئی

    محکمہ جنگلی حیات کا کہنا تھا کہ شکار فیس کی 80 فیصد رقم مقامی آبادی اور 20 فیصد رقم حکومت کو دی جائے گی۔سال 2019 مارچ میں بھی استور میں امریکی شہری نے 90 ہزار ڈالر فیس دے کر مارخور شکار کیا تھا۔

    سعودی عرب بدل رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ ریس کا انعقاد

    بعض ذرائع کے مطابق یورپین اورمغربی ممالک مارخور کا شکاراس لیئے کرتے ہیں کہ اس بات کا جائزہ لیں کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا یہ نشان ہے ، اسی وجہ سے غیرملکی شکارکرکے لے کرجاتے ہیں کہ وہ جائزہ لیں کہ آخر اس دنیا کی سب بڑی کامیاب خفیہ ایجنسی کی کامیابی کے ساتھ اس جانور کا کیا تعلق ہے ؟

  • عالمی حالات میں تغیروتبدل ، سونے اور خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

    عالمی حالات میں تغیروتبدل ، سونے اور خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

    نیویارک:عالمی حالات میں تغیروتبدل ، سونے اور خام تیل کی قیمتیں گر گئیں،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ کے خطاب کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے اور خام تیل کی قیمتیں کم ہونے لگیں۔اس کمی کے بعد عالمی بازار میں کروڈ آئل 2.42 ڈالر سستا ہوکر 60.28 ڈالر فی بیرل تک گر گیا۔

    سعودی عرب بدل رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ ریس کا انعقاد

    تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی قوم سے خطاب کے بعد سونے اور خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کمی سے 1560 ڈالر فی اونس کا ہو گیا جب کہ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت میں 3.86 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

    آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی شدت ، مسلمانوں کی نمازاستسقا اداکرنے سے کم ہوگئی

    ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے، ایس اینڈپی 500 انڈیکس 16.50پوائنٹس اضافے سے 3253 کی سطح پر جب کہ امریکی ڈاو جانز 30 انڈیکس 145 پوائنٹس اضافے سے 28726 پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ ایران امریکا کشیدگی کے باعث عالمی بلین مارکیٹ میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔

    پاسپورٹ کی دنیا،پاکستان کا بہتری کی طرف سفرجاری

  • ٹرین سے شیرخوار بچہ اغوا کرنے والے میاں بیوی کون نکلے ؟ اہم رپورٹ نے کھلبلی مچادی

    ٹرین سے شیرخوار بچہ اغوا کرنے والے میاں بیوی کون نکلے ؟ اہم رپورٹ نے کھلبلی مچادی

    ئی دہلی: ٹرین سے شیرخوار بچہ اغوا کرنے والے میاں بیوی کون نکلے ؟ اہم رپورٹ نے کھلبلی مچادی،اطلاعات کےمطابق بھارت میں گزشتہ ماہ اغوا کیا جانے والا شیر خوار بچہ پولیس نے بازیاب کرکے خاتون اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    پاسپورٹ کی دنیا،پاکستان کا بہتری کی طرف سفرجاری

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ ماہ اغوا کیے جانے والے کمسن بچے کو بازیاب کرتے ہوئے اغوا کار میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔بھارتی پولیس نے بتایا کہ خاتون اور اس کے شوہر کو حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا، دونوں گوا جا رہے تھے۔

    سعودی عرب بدل رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ ریس کا انعقاد

    پولیس نے بتایا کہ راجکماری نامی خاتون نے 25 دسمبر کو حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے اپنی 4 سالہ بیٹی اور 2 ماہ کے بچے کے ہمراہ مہاکوشل ایکسپریس سے سفر کرنا تھا۔ راجکماری نے ٹرین میں سامان رکھنے کے لیے اپنے دو ماہ کے بچے کو کویتا نامی خاتون کو دیا اور جیسے ہی انہوں نے پیچھے دیکھا تو خاتون بچے کو لے کر غائب ہوگئی تھی۔

    اب کچرا بھی آئے گاکام ،بنائے گا دام ، نئی ٹیکنالوجی نے کمالیا نام

    بعدازاں ریلوے اسٹیشن پر خاتون کو تلاش کرنے میں ناکامی کے بعد راجکماری حضرت نظام الدین ریلوے پولیس اسٹیشن پہنچی اور بچے کو اغوا کرنے کی ایف آئی آر درج کی۔پولیس نے ریلوے اسٹیشن پر لگے کیمرے کی فوٹیج سے خاتون کا پتہ لگایا اور اسے شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔

  • گیس لیک ہونے سے میاں،بیوی اوربچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

    گیس لیک ہونے سے میاں،بیوی اوربچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

    کوئٹہ:گیس لیک ہونے سے میاں،بیوی اوربچوں سمیت 5 افراد جاں بحق،ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گھر میں گیس لیکیج سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اب کچرا بھی آئے گاکام ،بنائے گا دام ، نئی ٹیکنالوجی نے کمالیا نام

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر گھر میں گیس لیکیج حادثے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے، نوید احمد سبزل روڈ پر فلیٹ میں خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔

    پاسپورٹ کی دنیا،پاکستان کا بہتری کی طرف سفرجاری

    مقتول نوید کے بھائی کا کہنا ہے کہ رابطہ نہ ہونے پر بھائی کے گھر پہنچا تو پانچوں افراد مردہ پائے گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کی نعشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ زمان میں کمرے میں گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی شدت ، مسلمانوں کی نمازاستسقا اداکرنے سے کم ہوگئی

    یاد رہے کہ دسمبر 2019 میں اسلام آباد کی سپر مارکیٹ میں واقع ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج سے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ قریبی دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے، دھماکے میں جھلسنے والے تمام افراد کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

  • اگلے 24 گھنٹے کراچی والوں کے لیے بڑے اہم

    اگلے 24 گھنٹے کراچی والوں کے لیے بڑے اہم

    کراچی :اگلے24 گھنٹے کراچی والوں کے لیے بڑے اہم سوئی سدرن نے کئی ہفتوں کے بعد اگلے 24 گھنٹے کراچی والوں کے لیے بہت اہم قراردیئے ،ذرائع کے مطابق اس دوران سی این جی دستیاب ہوگی ۔ترجمان سوئی سدرن نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی جمعہ کی صبح 8 بجےبحال کردی جائے گی۔

    "مشرق وسطی پرمنڈلاتے جنگ کے نئے بادل "ترک وزیر خارجہ آج عراق جائیں گے

    ترجمان سوئی سدرن نے یہ بھی کہا کہ سی این جی کی آئندہ بحالی کا فیصلہ گیس دستیابی کی صورتحال دیکھ کر ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل دو روز پہلے کراچی میں گیس مسلسل 8 گھنٹوں کے لئے کھولی گئی تھی،کراچی کو گیس کی فراہمی کا فیصلہ ہفتے کو آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صوبائی کوآرڈی نیٹر سمیر نجمل اور ایس ایس جی سی حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

    اصلی یا نقلی ، سام سنگ نےبولنے ،سننے اورسنانے والےانسان تیارکرنے شروع کردیئے

    سمیر نجمل نے بتایا کہ ایس ایس جی سی حکام نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے گیس کا پریشر بہتر ہونے کی توقعات ہیں جس کی وجہ سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کی سپلائی معمول پر آنے کا قوی امکان ہے اور سی این جی سیکٹر کا بحران ختم ہوجائے گا جس کے بعد اس شعبے کے لیے ناغے کا سابقہ شیڈول بحال کردیا جائے گا۔

    عوام اپنے واٹس ایپ گروپس کو پولیس سٹیشن میں رجسٹر کروائیں:کشمیر پولیس

  • ٹانگوں سے محروم شخص کی کامیاب اسکائی ڈائیونگ دیکھنے والے خوف زدہ بھی حیران بھی

    ٹانگوں سے محروم شخص کی کامیاب اسکائی ڈائیونگ دیکھنے والے خوف زدہ بھی حیران بھی

    نیویارک:ٹانگوں سے محروم شخص کی کامیاب اسکائی ڈائیونگ دیکھنے والے خوف زدہ بھی حیران بھی ،ٹانگوں سے محروم شخص نے اسکائی ڈائیونگ کاخواب پورا کر لیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں دونوں ٹانگوں سے محروم، 90 سالہ شخص نے اسکائی ڈائیونگ کاخواب پورا کر لیا۔

    ملک میں سب ٹھیک چل رہا ہے، یہ کہنا بند کیجیے: عالیہ بھٹ

    امریکی میڈیا کے مطابق اسٹین رورر اپنی عمر کے 90 سال پورے ہونے پر انہوں نے 13 ہزار فٹ کی بلندی سے جست بھری اور کامیابی سے زمین پر اترے۔امریکی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ اسٹین رورر ایک عرصے تک ریاضی اور طبعیات پڑھاتے رہے اور اب ریٹائرڈ زندگی گزار رہے ہیں۔

     

    دلچسپ بات یہ کہ اسٹین رورر کی صاحب زادی نے اپنے والد سے کہا کہ وہ بھی ہمت کریں اور ان کے ساتھ ہوائی جہاز سے اسکائی ڈائیونگ کریں۔بیٹی کی بات پر والد نے فوراً ہاں کہہ دیا، بیٹی نے بتایا کہ انہوں نے والد سے یہ سب مزاق میں کہا تھا لیکن ان کے والد نے اس بات کو پورا کردیکھایا۔اسٹین روررکے بارے میں بیٹی نے بتایا کہ ان کے والد ٹینس کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

    فری کشمیرکا نعرہ کیوں ؟ دہلی پولیس نے طالبہ کے خلاف مقدمہ درج کردیا

    اسٹین کی ٹنگوں کی محرومی کی وجہ بیٹی نے بتائی کے 80 کی دہائی میں خون کے لوتھڑوں کی وجہ سے دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئے تھے۔ان کی بیٹی کے مطابق اس عمر میں بھی ان کے والد کا حوصلہ بہت بلند ہے اور ان کا عزم کئی لوگوں کے لیے جذبہ ابھارنے کی اہم وجہ بھی ہے۔اس سے قبل وہ موٹرسائیکل کے بہترین ڈرائیور رہے ہیں۔اسٹین چھوٹی کشتی کے ذریعے کشتی رانی کے بھی ماہر ہیں۔

  • اصلی یا نقلی ، سام سنگ نےبولنے ،سننے اورسنانے والےانسان تیارکرنے شروع کردیئے

    اصلی یا نقلی ، سام سنگ نےبولنے ،سننے اورسنانے والےانسان تیارکرنے شروع کردیئے

    بیجنگ :مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ، یوٹیلٹی اسٹورز سے آغاز،وزیراعظم کی غریب تک ریلیف پہنچانے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق سام سنگ کی پراسرار کمپنی سام سنگ ٹیکنالوجی اینڈ ایڈوانسڈ ریسرچ لیبز نے لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پراس ٹیکنالوجی کو پیش کیا جسے نیون کا نام دیا گیا ہے۔

    مستقبل کی کوئی پرواہ نہیں معروف اداکارہ جواہرلال نہرویونیورسٹی کے مظلومین کی حمایت…

    ذرائع کے مطابق شو میں ہیش کیے جانے والے مصنوعی انسان ہوبہو حقیقی انسانوں کی طرح بات کرتے ہیں، تاثرات کا اظہار کرتے ہیں اور پوچھے گئے سوال کا سیکنڈوں میں جواب دیتے ہیں۔کمپنی کے مطابق نیون میں ایسے گرافک اواتار جو دیکھنے اور حرکت میں حقیقی انسانوں جیسے نظر آتے ہیں اور یہ اسمارٹ اسسٹنٹس، روبوٹس، سروگیتس یا انسانوں کی نقل نہیں، جو موسم کا حال نہیں بتاسکتے اور نہ یہ بتاسکتے ہیں کہ ابراہام لنکن کا انتقال کب ہوا۔

     

    ان ڈجیٹل کرداروں کو سام سنگ کی ذیلی کمپنی اسٹار لیب نے بنایا ہے جو بہت جلد چیٹ بوٹ اور ورچول اسسٹنٹ کی جگہ استعمال ہوسکیں گے تاہم اب بھی سام سنگ کا اصرار ہے کہ انہیں ’مصنوعی انسان‘ یا آرٹیفیشل ہیومن قرار دیا جائے۔اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں کہ ان کو ڈیپ فیکس یا حقیقی انسانوں کی شخصیت کو متاثر کرنے والی ویڈیوز کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    خوشخبری : دن میں 6 گھنٹے اورہفتے میں چاردن کام ،وزیراعظم کی خواہش ، تجاویزطلب…

    خیال رہے کہ نیون کردار خبریں پڑھ سکتے ہیں، آپ سے بات کرتے ہیں، ترجمان کا کردار ادا کرسکتے ہیں اور فلمی اداکاروں کی جگہ بھی لے سکتے ہیں،اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو انہیں اپنی تنہائی کا ساتھی اور دوست بھی بناسکتے ہیں۔

    ملک میں سب ٹھیک چل رہا ہے، یہ کہنا بند کیجیے: عالیہ بھٹ

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کے لیے حقیقی انسانوں کی عادات کو لیا گیا جبکہ دیکھنے اور سننے میں بھی انسانوں کی طرح ہیں مگر وہ اس وقت موجود انسانوں کی نقل نہیں بلکہ ہر نیون اپنی جگہ منفرد شخصیت کا حامل ہے۔واضح رہے کمپنی کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اواتار کسی حقیقی انسان جیسے ہیں مگر اس کے پیچھے موجود ٹیکنالوجی ڈیپ فیک یا چہرے سے مماثلت رکھنے والی تینیک سے مختلف ہے۔

  • مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ، یوٹیلٹی اسٹورز سے آغاز،وزیراعظم کی غریب تک ریلیف پہنچانے کی ہدایت

    مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ، یوٹیلٹی اسٹورز سے آغاز،وزیراعظم کی غریب تک ریلیف پہنچانے کی ہدایت

    اسلام آباد:مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ، یوٹیلٹی اسٹورز سے آغاز،وزیراعظم کی غریب تک ریلیف پہنچانے کی ہدایت، اطلاعات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کے زریعے عوام کو 7 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا آغاز ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ غریب افراد کو سب سڈی کا فائدہ ہر حال میں ملنا چاہیئے۔

    مستقبل کی کوئی پرواہ نہیں معروف اداکارہ جواہرلال نہرویونیورسٹی کے مظلومین کی حمایت…

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کیا اور اشیائے خوردو نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کاجائزہ لیا ۔وزیرا عظم کے جی نائن مرکز کے یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کے دوران مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور گورنر سندھ بھی موجود تھے۔

    خوشخبری : دن میں 6 گھنٹے اورہفتے میں چاردن کام ،وزیراعظم کی خواہش ، تجاویزطلب…

    اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اشیاء کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی ،عمران خان صارفین سے اشیاء کے بارے میں استفسار کرتے رہے۔وزیراعظم نے دوران گفتگو کہا کہ رعایتی نرخوں کا اطلا ق آج سے ہوچکا ہے، یوٹیلٹی اسٹور پر کمپیوٹرائزڈ نظام موجود ہے۔

    ملک میں سب ٹھیک چل رہا ہے، یہ کہنا بند کیجیے: عالیہ بھٹ

  • عوام اپنے واٹس ایپ گروپس کو پولیس سٹیشن میں رجسٹر کروائیں:کشمیر پولیس

    عوام اپنے واٹس ایپ گروپس کو پولیس سٹیشن میں رجسٹر کروائیں:کشمیر پولیس

    لداخ:مقبوضہ کشمیر کے کچھ حصوں میں مقامی پولیس حکام نے مبینہ طور پر ایک سرکلر جاری کیا ہے ، جس میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ گروپس کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کروائیں۔

    یہ حکم خطے میں پانچ ماہ سے انٹرنیٹ کی معطلی کے سامنے آیا ہے ۔القمرآن لائن کے مطابق کارگل پولیس کے ایک حکم کو ، ایک مقامی اخبار لداخ ٹائمز کے ذریعہ ٹویٹ کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ گروپس کے منتظمین کو اپنے گروپس کو قریب ترین پولیس اسٹیشن میں رجسٹرکرنا ہوگا۔ مزید یہ کہ ، گروپ میں موجود مواد کے لئے انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

    فی الحال ، کوئی ایسا ہندوستانی قانون موجود نہیں ہے جس کے تحت لوگوں کو آن لائن گروپس کو رجسٹر کرنے کی ضرورت ہو یا ان گروپ کے منتظمین مشترکہ مواد کے لئے ذمہ دار ہوں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ لوگوں کو حساس مواد شیئر کرنے سے باز رکھنے کے لئے یہ حکم جاری کیاگیا ہے۔

    اگرچہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنا چاہتی ہے ، لیکن یہ اقدام آزادی رائے پر پابندی کے مترادف ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ماضی میں ، ہندوستان میں متعدد افراد کو ‘قابل اعتراض’ پیغامات بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور وہ جیل بھی گئے ہیں۔

    کوئی بھی ہندوستانی پولیس یا ایجنسی جو یہ دعوی کرتی ہے کہ وہ واٹس ایپ گروپ کے منتظمین کو دوسروں کے پوسٹ کردہ پیغامات کے لئے قانونی طور پر ذمہ دار بنا سکتی ہے، وہ براہ راست ہندوستانی سپریم کورٹ کے فیصلے اور موجودہ ہندوستانی قانون کے خلاف ہے۔ اور کسی قانون میں واٹس ایپ گروپس کی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب کشمیر میں حکام نے منتظمین سے گروپوں کے بارے میں حکام کو مطلع کرنے کوکہاہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پچھلے سال ہی ، اگست میں انٹرنیٹ بند ہونے سے قبل ، مختلف اضلاع کی مقامی پولیس نے لوگوں سے کئی بار اپنے واٹس ایپ گروپس کو رجسٹر کروانے کے لئے زور دیا۔

    ڈاکٹروں اور اسپتالوں کے نیٹ ورک سمیت وادی میں بہت سارے لوگ واٹس ایپ کے ذریعے ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں۔ ان گروپوں کی رجسٹریشن اور نگرانی رازداری اور اظہار رائے کی آزادی کے لئے خطرات پیدا کریگی ۔ منتظمین کے لئے یہ بھی ناممکن ہے کہ وہ مستقل طور پرگروپس کی نگرانی کریں ۔

  • آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی شدت ، مسلمانوں کی نمازاستسقا اداکرنے سے کم ہوگئی

    آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی شدت ، مسلمانوں کی نمازاستسقا اداکرنے سے کم ہوگئی

    سڈنی :آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی شدت ، مسلمانوں کی نمازاستسقا اداکرنے سے کم ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق گزشتہ روز کچھ مسلمانوں نے نماز استسقاء ادا کی تھی جس کے بعد آج بارش ہوئی ہے اور آگ کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ اس بارش سے آگ کی شدت میں کمی ضرور آئی ہے لیکن ابھی اور بارش کی ضرورت ہے، دوسری طرف مسلمان آسٹریلوی باشندوں کے ساتھ مل کراس مشکل وقت میں تمام ترامورمیں تعاون کررہےہیں جس کی وجہ سے اس معاشرے میں مسلمانوں کے حوالے سے نرم گوشہ رکھا جاتا ہے

    ادھر آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا تھا کہ وہ جنگلانی آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن طریقہ اپنائیں گے۔ اس سے قبل ایڈیلیڈ کے بونیتھن پارک میں عیسائیوں اور مسلمانوں کی بڑی تعداد آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی شدت میں کمی کے لئے دعا کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔

    انہوں نے بحالی کے لیے پہلے سے مختص رقم میں اضافی تقریباً ڈیڑھ بلین امریکی ڈالر مختص کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مزید رقوم درکار ہوئیں تو وہ بھی فراہم کی جائیں گی۔

    آسٹریلوی جنگلاتی آگ سے اب تک دو درجن انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں جبکہ تقریباً 2 ہزار مکانات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔آج ہونے والی ہلکی بارش اور درجہ حرارت گرنے سے مختلف علاقوں میں آگ بجھانے والے فائر فائٹرز اور رضاکاروں کو راحت ملی ہے مگر کئی علاقوں میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی والی آگ بے قابو ہوگئی ہے اوراب تک اِن جنگلات میں رہنے والے کروڑوں جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔آسٹریلیا میں آگ اور دھوئیں کے باعث اب تک اموات کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ لاکھوں ایکڑ اراضی جل کر خاک ہوچکی ہے۔

    آسٹریلیا میں 500 سے زائد فائر فائٹرز مسلسل آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم گرم موسم کے باعث آگ مزید پھیلتی جارہی ہے جبکہ آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بھی 3 ہزار فوجیوں کو مدد کے لیے طلب کیا ہے۔