Baaghi TV

Author: +9251

  • آسٹریلیاکے جنگلات میں آگ سے زخمی فائرفائٹرزکی مدد کےلیےاسلامی مرکزکی خواتین پہنچ گئیں

    آسٹریلیاکے جنگلات میں آگ سے زخمی فائرفائٹرزکی مدد کےلیےاسلامی مرکزکی خواتین پہنچ گئیں

    سڈنی : آسٹریلیاکے جنگلات میں آگ سے زخمی فائرفائٹرزکی مدد کےلیےاسلامی مرکزکی خواتین پہنچ گئیںتفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے متاثرہونے والے فائر فائٹرز کی مدد کے لیے آسٹریلین اسلامی مرکزکی خواتین چار گھنٹوں کا سفر طے کر کے آسٹریلیا پہنچ گئیں۔

    آسٹریلین اسلامک سنٹر کے رشید الہولی نے بتایا کہ آسٹریلین اسلامی مرکز کی خواتین متاثرین اور فائر فائٹرز کو سامان تقسیم کرنے میں دیگر رضاکاروں کے ساتھ ، چار گھنٹوں سے زیادہ کا سفر طے کیا۔آسٹریلین اسلامی مرکز کی خواتین فائر فائٹرز اور دیگر متاثرین کے لئے کھانا پکانے کے لئے 5 ٹرکوں کے سامان کے ساتھ آسٹریلیا پہنچی ہیں۔

    فائر فائٹرز کو کھانا پیش کرنے کے بعد ، رضاکاروں کو میلبورن فائر بریگیڈ کے ذریعہ مختلف علاقوں میں بھیج دیا گیا۔ رشید الہولی نےبتایا کہ صرف 48 گھنٹوں میں 1،500 ڈالر عطیہ کے جمع ہوگئے۔

  • سعودی عرب بدل رہا ہے،  تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ ریس کا انعقاد

    سعودی عرب بدل رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ ریس کا انعقاد

    ریاض:سعودی عرب بدل رہا ہے ، پاکستان میں تبدیلی آئے یا ناں آئے سعودی عرب میں آگئی ہے،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب میں پہلی بار مختلف شہروں میں خواتین سائیکلنگ ریس سیریز کا انعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی اسپورٹ فیڈریشن(ایس ایف اے) کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ ریس سیریز کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریس کی سیریز سعودی شہر جدہ، ریاض اور الخوبر میں منعقد کی گئی جس میں 1 ہزار خواتین سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کے تعاون سے ایس ایف اے نے یہ ریس منعقد کی جس کا مقصد مملکت میں سائیکلنگ کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔ سائیکلنگ ریس 3 مرحلے پر مشتمل تھی جس کی فاتح نادیہ شوکدی قرار پائیں۔

    کھیل کے پہلے مرحلے میں بھی نادیہ شوکدی نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور پہلے نمبر پر رہیں، جبکہ فلوریا مارٹیا دوسری اور الہم زید نے تیسرے پوزیشن حاصل کی۔ ریس کے دوسرے مرحلے کا کھیل بھی عمدہ رہا، فلوریا مارٹیا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عردہ الامودی اور سمر دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

  • پاسپورٹ کی دنیا،پاکستان کا بہتری کی طرف سفرجاری

    پاسپورٹ کی دنیا،پاکستان کا بہتری کی طرف سفرجاری

    ٹوکیو:پاسپورٹ کی دنیا،پاکستان کا بہتری کی طرف سفرجاریعالمی ادارے ہینلے کی جانب سے دنیا کے 107 ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کردی گئی جس کے مطابق جاپان پہلے نمبر پر رہا جبکہ سنگاپور تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلا گیا۔

    دنیا بھر کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ہینلے نے سال 2020 کے پاسپورٹس کے حوالے سے نئی رینکنگ جاری کردی۔ ہینلے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہری 191 جبکہ سنگاپور کے شہری 190 ممالک اور شہروں کا سفربنا کسی روک ٹوک سفر کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق جرمنی اور جنوبی کوریا تیسرے، فن لینڈ اور اٹلی چوتھے نمبر پر رہے،جن کے حامل شہری بالترتیب 189 اور 188 ممالک کا بغیر کسی پابندی کے سفر کرسکتے ہیں۔ ڈنمارک ، اٹلی اور لیوگژیم بورگ اور اسپین پانچویں، فرانس اور سوئیڈن چھٹی پوزیشن حاصل کرسکے، اسی طرح آسٹریا ، آئرلینڈ، نیدرلینڈ، پرتگال، سوئٹزر لینڈساتویں، بیلجیئم، یونان، ناروے، برطانیہ اور امریکا آٹھویں نمبر پر رہے۔

     

    HENLEY PASSPORT INDEX 2020 Q1 INFOGRAPHIC GLOBAL RANKING_191219

    دوسری ، تیسری، چوتھی، پانچویں ، چھٹی، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آنے والے پاسپورٹ کے حامل افراد بالترتیب 187، 186،185،184 ممالک کا سفر بنا کسی اجازت کرسکتے یا پھر وہاں پر ہی ویزہ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

    ہینلے انڈیکس کے مطابق آسٹریلیا، کینیڈا، مالٹا، نیوزی لینڈ کے پاسپورٹ نویں جبکہ ہنگری، لتھونیا، سلواکیا کے پاسپورٹ دسویں طاقت ورترین پاسپورٹ رہے، جن کے حامل شہری بالترتیب 183 اور 181 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔

    انڈیکس میں سب سے آخری 107ویں نمبر پر افغانستان کا پاسپورٹ رہا، اسی طرح عراق 106، شام 105ویں نمبر پر رہا۔ پاکستانی پاسپورٹ دو درجے ترقی کے بعد 104 ویں پوزیشن پر پہنچ گیا جس کے حامل افراد 32 ممالک کا ویزہ فری سفر کرسکتے ہیں۔

    ہینلے کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ طاقتور ترین پاسپورٹ کی درجہ بندیملک میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ نئی ریکنگ میں آنے والے ممالک کے پاسپورٹ حامل افراد پالیسی کے تحت بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں۔

  • اب کچرا بھی آئے گاکام ،بنائے گا دام ، نئی ٹیکنالوجی نے کمالیا نام

    اب کچرا بھی آئے گاکام ،بنائے گا دام ، نئی ٹیکنالوجی نے کمالیا نام

    دبئی :اب کچرا بھی آئے گاکام ،بنائے گا دام ، نئی ٹیکنالوجی نے کمالیا نام،اطلاعات کےمطابق دبئی ایکسپو میں 147 ٹن کچرے کی ری سائیکلنگ کر کے نئی اشیا تیار کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق 2020 میں ہونے والے دبئی ایکسپو میں کچھ نئے ریکارڈ قائم کرنے جا رہا ہےجس میں مپنی ’ڈلسکو‘ بھی شرکت کر رہی ہے۔

    دبئی سے ذرائع کےمطابق مشہورکمپنی ’ڈلسکو‘ نے بتایا کہ 2020 میں ہونے والے دبئی ایکسپو میں چھ ماہ کے دوران 147 ٹن کچرے کی ری سائیکلنگ کر کے نئی اشیا تیار کی جائیں گی۔ یہ ایکسپو دبئی کے دوران جمع ہونے والے یومیہ کچرے کا 85 فیصد حصہ ہو گا۔ایکسپو 2020 کا آغاز اکتوبر سے شروع ہوں گا۔ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ الامارات الیوم کے مطابق کچرے کی ری سائیکلنگ کر کے اشیا بنانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

    ڈلسکو کمپنی کے چیئرمین نے کہا کہ ایکسپو 2020 اہم ترین نمائش ہے جس کو انٹرنیشنل ایکسپو کی تاریخ میں بے نظیر بنا دیا جائے گا۔کچرے کی ری سائیکلنگ کر کے قیمتی اشیا بنائی جائیں گی جس کے لیے عصری ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔چیئرمین کا کہنا ہے کہ ایکسپو 2020 کے دوران روزانہ 173 ٹن کچرا جمع ہو گا اور39فیصد کی ری سائیکلنگ ہو گی۔

    واضح رہے کہ پلاسٹک کے فضلے کو ملبوسات اور تھیلوں میں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ گلاس کے کچرے کو پلیٹوں اور بوتلوں میں تبدیل کرنے کا پروگرام ہے، علاوہ ازیں کچرے کے ڈھیر سے مختلف قسم کی کھاد تیار کی جائے گی۔اس سے قبل پاکستان میں متحدہ عرب امارات نے کہا تھا کہ دبئی ایکسپو 2020 دنیا کی بڑی تقریبات میں سے ایک ہو گی جس میں پاکستان پویلین پاکستانیوں کی دلچسپی کا مرکز رہے گا۔

    تقریب سے خطاب میں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں موجود لاکھوں پاکستانیوں کو دنیا کے بڑے ایونٹ کا شدت سے انتظار ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین قائم کیا جاے گا جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔

  • پاکستان خطے میں جنگ ٹال سکتا ہے، حسب روایت اپنا کرداراداکرے،امریکی سیکرٹری دفاع کاآرمی چیف کوفون

    پاکستان خطے میں جنگ ٹال سکتا ہے، حسب روایت اپنا کرداراداکرے،امریکی سیکرٹری دفاع کاآرمی چیف کوفون

    راولپنڈی:پاکستان خطے میں جنگ ٹال سکتا ہے، حسب روایت اپنا کرداراداکرے،امریکی سیکرٹری دفاع کاآرمی چیف کوفون،باغی ٹی وی کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے امریکی سیکریٹری دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ڈی جی ‌آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ امریکی سیکرٹری دفاع سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں، خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔

     

    آرمی چیف نے کہا کہ ہم ہہ چاہتے ہیں کہ فریقین بیان بازی سے گریز کریں، نئی محاذ آرائی کی طرف بڑھنے کے بجائے خطے میں کشیدگی کا خاتمہ کیا جائے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کرکے خطے میں امن کے لیے اقدامات کیے، پاکستان افغان امن عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا جنگ نہیں چاہتا لیکن ضرورت پڑی تو جارحیت کا جواب دیں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا، جس میں علاقائی صورت حال بالخصوص مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر بات چیت کی گئی تھی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر ممکن طور پر تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے، خطے میں امن و استحکام کے لیے سب تعمیری کردار ادا کریں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں صورت حال کو کشیدہ کررہا ہے، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں، امریکی مفادات، اہلکاروں، تنصیبات اور شراکت داروں کا تحفظ کریں گے۔

  • آرمی چیف سے چین اور ایران کے سفیر کی ملاقات،جنگ روکنے لیے پاکستان کوکرداراداکرنے کی درخواست

    آرمی چیف سے چین اور ایران کے سفیر کی ملاقات،جنگ روکنے لیے پاکستان کوکرداراداکرنے کی درخواست

    راولپنڈی:آرمی چیف سے چین اور ایران کے سفیر کی ملاقات،جنگ روکنے لیے پاکستان کوکرداراداکرنے کی درخواستآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین اور ایران کے سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور امریکا ایران کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے سفیر یاؤ جنگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی اہم ملاقات کی، جس میں امریکا، ایران سمیت مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں، خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے چاہتے ہیں کہ فریقین بیان بازی سے گریز کریں، نئی محاذ آرائی کی طرف بڑھنے کے بجائے خطے میں کشیدگی کا خاتمہ کیا جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا جنگ نہیں چاہتا لیکن ضرورت پڑی تو جارحیت کا جواب دیں گے۔

  • خطے میں جنگ کے امکانات بڑھ گئے،وزیراعظم،آرمی چیف اوروزیرخارجہ جنگ روکنے کے لیے متحرک ہوگئے

    خطے میں جنگ کے امکانات بڑھ گئے،وزیراعظم،آرمی چیف اوروزیرخارجہ جنگ روکنے کے لیے متحرک ہوگئے

    خطے میں جنگ کوروکنے کے لیے عمران خان متحرک ، وزیرخارجہ کو اہم ذمہ داریاں دے کرروانہ ہونے کا حکم دے دیا ہے،اطلاعات کے مطابق خطے میں منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل گہرے ہوتے جارہےہیں تودوسری طرف پاکستان نے خطے کوجنگ سے بچانے کےلیے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے قوم کوحکومت کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ انہوں نے شاہ محمود قریشی کوسعودی عرب ، ایران اورامریکہ کے دورے پربھیج رہا ہوں‌

     

    وزیراعظم نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو سنبھالنے کی کوششوں کے سلسلے میں‌پاکستان کے کردار کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی صورت خطے میں جنگ کوبھڑکنے نہیں دےگا، ، وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل باجوہ کوبھی کہا ہےکہ وہ ان ممالک کے فوجی سربراہان سے ر ابطہ کریں اورجنگ کوروکنے کی بھرپورکوششیں کریں‌

    ذرائع کےمطابق عمران خان خود بھی عالمی رہنماوں سے رابطے میں ہیں اوران کوخطے میں جنگ روکنے کے حوالے سے اپنے ذرائع استعمال کرنے کی درخواست کی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم، آرمی چیف اوروزیرخارجہ اس وقت عالمی رہنماوں سے رابطے میں ہیں اور ان کو صبروتحمل سے کام لینے کی درخواست بھی کررہےہیں اور باہمی چپکلش سے بھی روک رہےہیں‌

  • قانون سے بالا تر کوئی نہیں، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر

    قانون سے بالا تر کوئی نہیں، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر

    سرگودھا(عمیر ضیاء)قانون کی بالا دستی قائم رکھنا اولین ذمہ داری ہے کوئی شخص بھی قانون سے بالا تر نہیں، قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے خصوصی تحرک کریں ان کی جائیداد کی قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ ورانٹ حاصل کیے جائیں اور ہیڈ منی کے کیسز بروقت بھجوائے جائیں۔قتل، ڈکیتی، راہزنی کے مقدمات میں نامعلوم ملزمان گرفتارہونے کی صورت میں شناخت پریڈ کروائیں۔ سرچ آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کئے جائیں مدرسوں میں سرچ آپریشن پر خصوصی توجہ دیں تاکہ بامقصد رزلٹ ملیں۔بغیر اندراج کرایہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ سنگین وقوعہ ہونے کی صورت میں ایس ایچ ا واور ایس ڈی پی اوخود موقع پر جائیں نقب زنی کی واردات کے انسداد کے لیے ریکارڈر اشخاص کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔ گذشتہ سال کے متعدد مقدمات زیر تفتیش ہیں ان کو یکسو کر کے داخل عدالت کروائیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظراپنی اور تھانوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او خود گشت پر آؤٹ ہوں اور اپنے ماتحات افسران کی گشت کو مانیٹر کریں۔ڈی پی اوسرگودھا عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز تھانوں کا وزٹ کریں، تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقہ میں موجود بینکوں، پیٹرول پمپ، جیولری شاپ ودیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ڈی پی او سرگودہا نے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

  • سینیٹ سے سروسز ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری، کسی کو ملی کامیابی

    سینیٹ سے سروسز ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری، کسی کو ملی کامیابی

    سینیٹ سے سروسز ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کس کو ملی اہم کامیابی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چند جماعتوں کے علاوہ سب نے قانون منظور کیا، اسے بل ڈوز کرنےکا تاثر درست نہیں،شبلی فراز
    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے سینیٹ سے ارمی سروسز ایکٹ ترمیمی بل 2020 کی منظوری کو حکومت کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی سروسز ایکٹ ترمیمی بل 2020 منظور کر لیا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس ایکٹ میں ترامیم سے متعلق سروسز ایکٹ بل 2020 الگ الگ منظوری کے لیے پیش کیے جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

    آرمی، فضائیہ اور بحریہ ایکٹس ترمیمی بلز قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور
    ’پارلیمنٹ آئين میں ترمیم کرسکتی ہے، اسے کوئی چیلنج نہیں کرسکتا‘
    گزشتہ روز قومی اسمبلی سے آرمی ترمیمی ایکٹ بلز کثرت رائے سے منظور کیا گیا جس کے بعد یہ بلز آج سینیٹ میں پیش کیے گئے تھے۔

    سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مشکلات کا حل پارلیمنٹ میں ہے، آرمی ایکٹ میں قانو نی سقم پارلیمنٹ نے دور کردیا ہے۔

    شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ چند جماعتوں کے علاوہ سب نے قانون منظور کیا ہے، اسے بِلڈوز کرنےکا تاثر درست نہیں ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جب ملکی سلامتی کی بات ہوتو تمام جماعتیں سیاسی مفادات چھوڑ کرملک کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں، آج تمام سیاسی جماعتوں بالخصوص پیپلزپارٹی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

    ‘ سروسز ایکٹ میں ترمیم کسی ایک شخصیت یا ایک ادارے کیلیےنہیں’

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سینیٹ نے قومی آہنگی پر مہر لگادی ہے، سروسز ایکٹ میں ترمیم کسی ایک شخصیت یا ایک ادارے کےلیے نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سروسز ایکٹ پر سیاسی قوتوں کا اتحاد،مثبت کرداراور اعلیٰ پارلیمانی جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے اور سیاسی ہم آہنگی، قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ پاکستان دشمن قوتوں کے لیے واضح پیغام ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سینیٹ سے کثرت رائے سے سروسز ترمیمی ایکٹ پاس ہونا اصل کامیابی ہے، امید ہے اپوزیشن آگے بھی تعمیری اپوزیشن کرتی رہے گی۔

  • صدر لاہور بار مبشر لقمان اور فواد چودھری کے ذاتی مسئلے پر پارٹی بن گئے، وزیر کی چاپلوسی جاری

    صدر لاہور بار مبشر لقمان اور فواد چودھری کے ذاتی مسئلے پر پارٹی بن گئے، وزیر کی چاپلوسی جاری

    صدر لاہور بار، مبشر لقمان اور فواد چودھری کے ذاتی مسئلے پر پارٹی بن گئے، وزیر کی چاپلوسی جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مبشر لقمان اور فواد چودھری کے ذاتی مسئلے پر صدر لاہور بار کی ایسی پریس ریلیز کیا ثابت کرتی ہے؟ جبکہ اس کی کوئی وقعت بھی نہیں بس ٹویٹر پر ٹویٹ کرنے کے کام ہی آیا یہ کاغذ۔ لاہور بار کو کسی کی ذاتی لڑائی میں پارٹی بننے کی کیا ضرورت ہے؟ ابھی کچھ دن پہلے وکلا نے سرکار کے ظلم سہے ۔۔۔ مگر یہ نام نہاد لیڈران اپنے ذاتی مفاد کیلئے حکومتی چاپلوسی میں یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ ان کی حرکتوں کی قیمت ہم سب کو اتارنی پڑتی ہے۔۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    معزز صدر لاہور بار صاحب 2 دن رہ گئے ہیں آپ کے عہدے کو آپ اس کے بعد آپ کو کسی نے پوچھنا نہیں ہم کسے کسے جواب دیں گے؟ کہ یہ کون لوگ ہیں جو انسان کو ، ملک کے شہری کو انصاف کے دروازے تک پہنچنے پر پابندی لگا دیتے ہیں۔
    ابھی ڈاکٹرز سے لڑائی آپ کروا کے ہٹے ہی ہیں اب صحافیوں سے لڑوانا چاہتے ہیں؟ ۔۔ جسٹس سسٹم کس طرف جا رہا ہے۔اپنے مفادات کیلئے پورا معاشرتی سسٹم تباہ نہ کریں۔۔ اگر فواد صاحب سے آپ کا تعلق ہے تو وکالت کریں ان کی طرف سے مگر ایسے کسی اور کی لڑائی کا مہرہ بن کر محض اپنے کسی مفاد کی خاطر اس مقدس پیشے کا تقدس پامال نہ کریں۔۔۔
    اور یاد رہے ہم ایسی کسی پریس ریلیز کو نہیں مانتے۔۔۔۔ اور ساتھ ایک سوال جو لاہور بار کے ممبر وفاقی وزیر نہیں ہیں ان کے مسائل کو آپ ذاتی مسائل کب سمجھیں گے؟

    چاکراعظم خان۔۔