Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر اعظم  سے عمان کے وزیر برائے اوقاف اور مذہبی امور کی ملاقات

    وزیر اعظم سے عمان کے وزیر برائے اوقاف اور مذہبی امور کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے عمان کے وزیر برائے اوقاف اور مذہبی امور کی ملاقات

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان سے عمان کے وزیر برائے اوقاف اور مذہبی امور ، شیخ عبد اللہ بن محمد بن عبد اللہ اسالمی کی اسلام آباد میں ملاقات۔
    وزیر اعظم نے سلطان قابوس بن سید السید کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان اور عمان کے مابین روایتی طور پر قریبی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
    وزیر اعظم نے پانچ ماہ سے زیادہ عرصہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں غیر انسانی لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی انسانی حقوق اور انسانیت سوز صورتحال پر روشنی ڈالی اور اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے خلاف بی جے پی حکومت کی امتیازی پالیسیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی برادری کو اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
    مشرق وسطی اور خلیجی خطے میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے ۔ ماضی میں علاقائی تنازعات کی وجہ سے پاکستان کو ہونے والے نقصانات کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کسی تنازعہ کا حصہ نہیں بنے گا۔ وزیر اعظم نے اختلافات اور تنازعات کے پرامن حل کے لئے امریکہ اور ایران کے ساتھ ساتھ ایران اور سعودی عرب کے مابین رابطوں کی سہولت کے لئے اپنی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا شراکت دار ہوگا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تناؤ کو ختم کرنے ، تنازعات کو روکنے اور امن کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • واپڈا اپنے واجبات کی ادائیگی کے لیے کتنا قرضہ لینے جارہا ، منظوری مل گئی

    واپڈا اپنے واجبات کی ادائیگی کے لیے کتنا قرضہ لینے جارہا ، منظوری مل گئی

    واپڈا اپنے واجبات کی ادائیگی کے لیے کتنا قرضہ لینے جارہا ، منظوری مل گئی.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے واپڈا کو 17 ارب 50 کروڑ روپے کا قرضہ حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ واپڈا اپنے واجبات کی ادائیگی کے لیے یہ قرضہ حاصل کرے گا۔

    مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ٹورزم ڈویلپمننٹ اینڈومینٹ فنڈ کے لیے ایک ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کردی گئی۔

    اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 5 ارب روپے قرضے کی حکومتی ضمانت میں توسیع کی سمری منظور منظور کرلی۔اجلاس میں سوئی سدرن کو گیس بلوں کی ادائیگی کیلئے تین ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رزک گیس فیلڈ سے سوئی سدرن کو 16 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ رزک گیس فیلڈ 3 سے 9 سے 10 ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کا امکان ہے۔ای سی سی اعلامیہ کے مطابق ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پرائس مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی۔ای سی سی نے وزارت خزانہ کو پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی مالی حالت ٹھیک کرنے کی ہدایت کردی

  • چئیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق فیصل آباد فاونڈری اینڈ انجیرنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اشفاق اشرف اور ثناءاللہ سے ملاقات کرتے ہوئے

    چئیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق فیصل آباد فاونڈری اینڈ انجیرنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اشفاق اشرف اور ثناءاللہ سے ملاقات کرتے ہوئے

    فیصل آباد(محمد اویس) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی (فیڈمک) کے تحت بننے والے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں فونڈری اینڈ انجینئرنگ انڈسٹری کے لئے الگ زون بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں فاؤنڈر ی اینڈ انجینئرنگ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کی طرف سے فیڈمک کو ابتدائی طور پر 400ایکڑ اراضی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر رہائشی آبادیوں میں موجود صنعتی یونٹس کی علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی منتقلی سے جہاں ماحولیاتی آلودگی و دیگر مسائل میں کمی آئے گی وہیں انڈسٹری کو فیڈمک کے اکنامک زونز میں سٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کے سبب اپنی پیداوار کو بڑھانے اور معیار کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ فونڈری اینڈ انجینئرنگ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کی طرف سے فیڈمک کا آگا ہ کیا گیا ہے کہ ان کے اراکین کو اپنے پروڈکشن یونٹس شہر کے مختلف مقامات سے فیڈمک کے سپیشل اکنامک زون میں منتقل کرنے کے لئے پانچ ایکڑ کا ایک، چار ایکڑ کے 46، تین ایکڑ کے 15، دوایکڑ کے 45، ایک ایکڑ کے 58 اور آدھے ایکڑ کے 12پلاٹ درکار ہیں۔

  • اچھائی کا بدلہ اچھائی میں ، فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کوخوشخبری سنادی

    اچھائی کا بدلہ اچھائی میں ، فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کوخوشخبری سنادی

    اسلام آباد:اچھائی کا بدلہ اچھائی میں ، فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کوخوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی پالیسیاں بہتر ہوئیں توحکومت بھی ویلکم کرے گی، پرامید ہیں اپوزیشن ملک کے مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے اہم قومی معاملے پر یکجہتی کا اظہار کیا، سیاسی جماعتوں نے پختگی کا مظاہرہ کر کے قانون سازی کی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمعاون خصوصی نے کہا کہ ملکی سلامتی، دفاع کو یقینی بنانا وزیراعظم کی ذمہ داری ہوتی ہے، آج وزیراعظم نے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت،جمہوری سوچ رکھنے والی جماعتوں نے پاکستان کو تقویت دی، پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے مثبت قدم اٹھایا گیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پرامید ہیں اپوزیشن ملک کے مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگی،

    معاون خصوصی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی ایسی بات نہیں آئی کہ نوٹی فکیشن غلط تھا، ہمیں مثبت سوچ کو آگے لے کر چلنا ہے، سپریم کورٹ کی گائیڈلائن کو ہی ہم نے عملی جامعہ پہنایا ہے۔سینیٹر شبلی فرار نے کہا کہ قانون سازی کا مرحلہ آج مکمل ہوا ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، موجودہ صورت حال کے پیش نظر یہ ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ تب ہی مضبوط ہوتی ہے جب عوامی مسائل حل ہوں۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ قومی مفاد کی قانون سازی ہے، ان بلز کا کثرت رائے سے منظور ہونا بڑی کامیابی ہے، آگے بھی جو بلز ایوان میں آئیں تو ان میں بھی سنجیدگی ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2020 کا بہت اچھا آغازہوا ہے، ہم اب تیزی سے قانون سازی لائیں گے جن کا براہ راست فائدہ عوام کو ہوگا۔

  • "ٹرکش اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن” کی افتتاحی تقریب پر پہنچے روسی صدر

    "ٹرکش اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن” کی افتتاحی تقریب پر پہنچے روسی صدر

    ٹرکش اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن کی افتتاحی تقریب پر پہنچے روسی صدر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترکی اور یورپ کے درمیان گیس پائپ لائن کا افتتاح ہوگیا ترک صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولا دیمر پوتن کے درمیان افتتاحی تقریب سے قبل ون ٹو ون ملاقات ہوئی .

    ترک صدر ایردوان نے ترکی تک اور براستہ ترکی یورپ تک ترسیل کا موقع فراہم کرنےو الی ٹرکش اسٹریم قدرتی گیس پائپ لائن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی غرض سے استنبول تشریف لانے والے پوتن کا کانگریس سنٹر میں خیر مقدم کیا ۔
    اس موقع پر دونوں سربراہان کی بات چیت پونے دو گھنٹے تک جاری رہی۔
    https://web.facebook.com/trtworld/videos/2641201156113096/
    اس بات کا تخمینہ لگایا گیا ہے کہ ایردوان اور مہمان لیڈر نے بڑھنے والی ایران۔ امریکہ کشیدگی سمیت شام اور لیبیا کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ یاد رہے کہ روسی صدر کل ترکی کے اہم شہر استنبول آئے تھے.
    روس 2000 کے وسط سے یوکرین کے راستے گیس کی ترسیل کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، اور 7.8 بلین ڈالر کا ترک اسٹریم پائپ لائن منصوبہ اس اسٹریٹجک مقصد کا ایک بڑا حصہ ہے۔

    پائپ لائن ، جو بحیرہ اسود سے ہوتی ہوئی آگے جائے گی. استنبول سے باہر کی سطحوں کو مکمل ہونے میں پانچ سال کا عرصہ درکار ہے اور قدرتی گیس کے دو بڑے راستوں میں سے ایک ہے جو روس کو اس سال گیس پائپ لائن سے مستفید ہونے کی توقع ہے۔اس پائپ لائن میں ہر سال 31.5 بلین مکعب میٹر (بی سی ایم) روسی قدرتی گیس ترکی کے مغربی صوبے میں لے جا.ئےگی ، جس کا نصف حصہ مزید بلغاریہ ، سربیا اور ہنگری سمیت بلقان اور وسطی یورپ کو برآمد کیا جائے گا

  • پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، عالمی حالات پرنظرہے، وزیراعظم

    پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، عالمی حالات پرنظرہے، وزیراعظم

    اسلام آباد :پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، عالمی حالات پرنظرہے،وزیراعظم عمران خان نے عمانی وزیر مذہبی امور سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ، پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے عمانی وزیر مذہبی امور سلطان قبوس بن سید کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، وزیراعظم نے سلطان قبوس بن سید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان اورعمان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھاسکتےہیں۔

    وزیراعظم نے مسلمانوں سمیت اقلیتوں سےامتیازی سلوک کی بی جےپی پالیسیوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا عالمی برادری کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرمیں بدترین انسانی صورتحال سےعمانی وزیرکوآگاہ کیا اور کہا مقبوضہ کشمیر میں5 ماہ سے بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی اور وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں، خطے میں تنازع سےپاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے، پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

    عمانی وزیر سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران امریکاکشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، ایران اورسعودی عرب تنازعات ختم کرنےکیلئےبھی کوششیں کی، پاکستان ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا اورامن کےفروغ،تنازعات کے خاتمے کیلئےکردار ادا کرے گا۔

  • وہاڑی : انتظامیہ کی ملی بھگت سے قیمتی درخت کی چوری عروج پر

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کی گئی گرین اینڈ کلین مہم محکمہ جنگلات افسران اور ٹمبر مافیا کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے بری طرح ناکام پاکپتن کینال سے بلاک آفیسر صفدر اور سیکورٹی گارڈ نے لاکھوں روپے کے درخت چوری کروا ڈالے۔
    اہل علاقہ کی جانب سے متعدد بار انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا مگر انتظامیہ گہری نیند سے بیدار نہ ہوئی تفصیلات کے مطابق چوبیس ڈبلیو بی کے رہائشی کامران ندیم افضل نصیر تنویر شرافت ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ چوبیس ڈبلیو بی نہر سے 22 ڈبلیو بی والے پل پر لگے لاکھوں روپے مالیت کے درخت بلاک آفیسر اور سیکیورٹی گارڈ کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے چوری ہو چکے ہیں اور درخت چوری کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے متعدد بار محکمہ جنگلات کے افسران کو آگاہ کیا مگر افسران خاموش تماشائی بنے ہوۓ ہیں علاقہ مکینوں نے مزید کہا کے اک طرف حکومت وقت پنجاب کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے اور دوسری جانب درختوں کی نگرانی کرنے والے ہی چوروں کی پشت پناہی کر رہے ہیں اگر فوری طور پر درخت چوری کرنے کے خلاف نوٹس نہ لیا گیا تو کچھ ہی عرصہ میں پاکپتن کینال سے درختوں کا صفایا ہو جاۓ گا شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر ملتان اور ڈی سی وہاڑی سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

  • میلسی : انتظامیہ کی نااہلی سے پارک اجڑنے لگا

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسی۔
    سائیفن پارک میں تعینات عملہ ہٹا لیا اور پارک میں بجلی کا کنکشن بھی نہ لگوایا جس سے پارک میں گندگی اور بدبو پھیل گئی اور پانی نہ ملنے سے گھاس ، پھول ،پودے اور درخت اجڑنے لگے ہیں بار بار نشاندہی کے باوجود انتظامیہ کےافسران ٹس سےمس نہ ھوۓ گزشتہ روز خبریں نے اپنی مدد آپ کے تحت دس مزدور لگوا کر پارک کی صفائی کروائی۔

  • وہاڑی : سیشن جج کا پولیس اسٹیشن کا دورہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان کا پولیس اسٹیشن دانیوال کا وزٹ..ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے سپیشل انیشیئٹو پولیس سٹیشن کے بارے میں بریف کیا

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی تھانہ کلچر میں جدید اصلاحات اور سپیشل انیشئٹو پولیس سٹیشن کا قیام قابل ستائش ہے جس کے ذریعے بہترین سروس ڈیلیوری شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے حاصل ہوں گی اور عوام میں پولیس کا اعتماد بحال ہوگا۔ امید ہے پورے پنجاب کے تمام تھانہ جات کو بھی اسی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ دانیوال میں وزٹ کے دوران کیا.

  • وہاڑی : کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)
    موڑرب راکھانزد اڈا ٹھینگی، درخت کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
    جس کا نام پروین بی بی زوجہ محمد خلیل عمر تقریباً 35 سال چک 155 ڈبلیو بی کی رہائشی ہے ۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے نعش کو اٹھا کر گھر منتقل کیا