Baaghi TV

Author: +9251

  • شیعہ علما کونسل نے ایران امریکا کشیدگی  پر بڑا مطالبہ  مطالبہ کردیا

    شیعہ علما کونسل نے ایران امریکا کشیدگی پر بڑا مطالبہ مطالبہ کردیا

    شیعہ علما کونسل نے ایران امریکا کشیدگی پر بڑا مطالبہ مطالبہ کردیا

    باغی ٹی وی : شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی مسلمانوں کا ہیرو ہے اسلامی ملک ایران نے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے، لہذا تمام حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستانی حکومت کو ایران امریکہ تنازعہ پر محتاط پالیسی اختیار کرنی ہو گی

    شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بغداد میں امریکہ کی طرف سے معروف مسلمان کمانڈر پر حملہ کھلی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے قاسم سلیمانی مسلمانوں کا ہیرو ہے پاکستان کی سرزمین ایران کے خلاف کسی صورت استعمال نہیں ہونی چاہئے، کارکنان و ایران سے محبت رکھنے والے پاکستانی اداروں کا احترام برقرار رکھتے ہوئے پاکستان میں تفرقہ پھیلانے والی تنقید سے گریز کرتے ہوئے عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل اور ان کے حواریوں کے خلاف بھرپور آواز میں کلمہ حق بلند کریں، علامہ رمضان توقیر کامزید کہنا تھا کہ شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ و قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر پورے پاکستان میں جمعہ دس جنوری کو یوم احتجاج منایا جائے گا، ڈیرہ اسماعیل خان میں بعد از نماز جمعہ کوٹلی امام حسین سے احتجاجی جلوس بنوں روڈ تک نکالا جائے گا ہم ہر مظلوم کے ساتھی و حمایتی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں، جنرل قاسم سلیمانی اور مہدی منہدس شہید عام شخصیات نہیں تھے۔۔۔

  • بورے والا : انتظامیہ کی سستی کی وجہ سے شہری پریشان

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) لکڑ منڈی بورےوالا گارا منڈی بن گئی
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز پہلے ہونے والی بارش کے بعد لکڑ منڈی کے دوکاندار حضرات اور اہل علاقہ شدید اذیت میں مبتلا ہیں دوکانداروں کا کہنا ہے کہ شدید کیچڑ اور گندے پانی کی وجہ سے انکا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے اور یہاں سے گزرنے والے عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں اہل علاقہ نے کلین اینڈ گرین بورےوالا مہم کے تحت جلد از جلد سنگین مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا ہے

  • 10 ہزاراونٹوں کومارنےکافیصلہ، کس ملک نے اورکیوں کیا ؟ خبرنے ہلچل مچا دی

    10 ہزاراونٹوں کومارنےکافیصلہ، کس ملک نے اورکیوں کیا ؟ خبرنے ہلچل مچا دی

    سڈنی:10 ہزاراونٹوں کومارنےکافیصلہ، کس ملک نے اورکیوں کیا ؟ خبرنے ہلچل مچا دی ،اطلاعات کے مطابق حکام نےبہت زیادہ پانی پینےکی وجہ سے 10 ہزاراونٹوں کوقتل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکام اونٹوں کو قتل کرنے کی 5 روزہ مہم کا آغاز9 جنوری سےکریں گےجس کی وجہ ان کابہت زیادہ پانی پینا بتائی گئی ہے۔

    میڈیارپورٹس میں بتایاگیاہےکہ آسٹریلوی حکام اس منصوبے پرعملدرآمد کےلیے ہیلی کاپٹر استعمال کریں گے۔ پیشہ ورشوٹرزہیلی کاپٹرکےزریعے 5 دنوں میں فضائی آپریشن کےدوران10 ہزاراونٹوں کوماریں گے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق اونٹوں کی قتل کرنےکی ایک وجہ خشک سالی بھی ہے۔ اونٹوں کےخلاف آپریشن 9 جنوری سےشروع کیاجائےگا ۔

    جنوبی آسٹریلیاکےمحکمہ جنگلات کا کہناہےکہ اے پی وائی لینڈ میں اونٹوں کےچرنے کی وجہ سےنتیجےمیں بنیادی نظام کو نقصان پہنچ رہا ہے، خاندان اور برادریوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اوراونٹوں کی بڑے پیمانے پر موجودگی دیگرجانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے خطرہ ہے ۔ایک اندازےکےمطابق آسٹریلیامیں 12 لاکھ سےزائدجنگلی اونٹ موجودہیں۔واضح رہےکہ آسٹریلیا کے جنگلات میں نومبر سے لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے جس میں اب تک 480 ملین جانوروں سمیت 20 سے زائد افراد بھی ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں

  • ڈالر کی قیمت میں اور کتنا ہوا اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اور کتنا ہوا اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اور کتنا ہوا اضافہ

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت 155.80 روپے رہی جو کہ گزشتہ روز 155.30 روپے تھی۔

    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.10 میں فروخت ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔اب ایران امریکا کشیدگی کی وجہ سے ڈالر بھی چندپیسے اوپر جارہا ہے.

  • حارث رؤف نے بگ بیش میں جھنڈے گاڑ دیے ، باؤلنگ میں کارنامہ انجام دے دیا

    حارث رؤف نے بگ بیش میں جھنڈے گاڑ دیے ، باؤلنگ میں کارنامہ انجام دے دیا

    حارث رؤف نے آسٹریلیا میں جھنڈے گاڑ دیے ، باؤلنگ میں کارنامہ انجام دے دیا

    سڈنی: اسپیڈ اسٹارحارث رؤف نے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاندار ہیٹ ٹرک حاصل کی ہے۔

    میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے حارث کا پہلا نشانہ گلیکس بنے جو کیچ آؤٹ ہوئے ، اگلی ہی گیند پر انہوں نے فرگوسن کو کلین بولڈ کر دیا گیا جبکہ ان کا تیسرا نشانہ سیمز بنے جو کے ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

    26 سالہ باؤلر نے اب تک 4 میچوں میں 7 کی اوسط اور اسٹرائک ریٹ سے 13 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے جب کہ ان کے رنز دینے کی اوسط 5.87 رہی ہے۔واضح‌رہے کہ حارث رؤف آسٹریلیا میں پہلے بھی شاندار پرفارمنس دکھا رہے ہیں.

  • امریکہ نے کویت سے فوجیں نکالنے کا اعلان کرکے بڑی جنگ کی بنیاد رکھ دی

    امریکہ نے کویت سے فوجیں نکالنے کا اعلان کرکے بڑی جنگ کی بنیاد رکھ دی

    کویت : امریکہ نے کویت سے فوجیں نکالنے کا اعلان کرکے بڑی جنگ کی بنیاد رکھ دی، اطلاعات کےمطابق ایران کے جوابی وار کے بعد امریکا نے کویت سے فوجیوں کے انخلا کا اعلان کردیا، امریکا تین روز میں کویت سے اپنی فوج نکال لے گا۔انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ امریکہ نے بڑی جنگ کے تناظرمیں‌کی ہےتاکہ امریکہ فورسز جنگ کی صورت میں ایرانی میزائلوں کی زد سے محفوظ رہیں ،

    تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے کویت سے فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ کرلیا، فوج کے انخلا سے متعلق امریکی کمانڈر کا خط کویتی وزیر دفاع کو موصول ہوا، کویتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا تین روز میں کویت سے اپنی فوج نکال لے گا ،یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ امریکہ نے یہ فوجی واپس امریکہ نہیں بلکہ کسی دوسرے ملک میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ،کہاں بھیجے جارہےہیں یہ فی الحال سامنے نہیں آیا

    ذرائع کے مطابق کیمپ عارف جان میں امریکی میرین کوسٹ گارڈ ،بحریہ ،فضائیہ کے اہلکار تعینات ہیں۔دوسری جانب اسپین نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں اپنے کچھ فوجیوں کو کویت منتقل کرے گا جبکہ فرانس کا کہنا ہے کہ عراق میں موجود اپنےفوجیوں کو واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

    یاد رہے امریکا اور ایران کشیدگی کے باعث نیٹو اور رکن ممالک کینیڈا، جرمنی‘ہنگری اور رومانیہ سمیت کئی ممالک نے اپنے فوجیوں کو عراق سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا، فوجیوں کو ایرانی حملوں کے فوری بعد اردن اور کویت میں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے سے کس ملک کو فائدہ ہو رہا

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے سے کس ملک کو فائدہ ہو رہا

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے سے کس ملک کو فائدہ ہو رہا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایران کے تیل کے وزیر بیژن زنگنہ کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ ایران کے مفاد میں ہے۔

    عراق میں امریکی اور اتحادی افواج کے زیر استعمال دو فضائی اڈوں پر ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے حملوں کے فوری بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4.5 % سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب تک تیل کی پیداواری تنصیبات حملوں سے متاثر نہیں ہوتیں اس وقت تک منڈی میں تناؤ ایک جانب رہ سکتا ہے۔ ایسا نظر آ رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی وزیر خارجہ کی ٹویٹس فی الوقت کچھ عرصے کے سکون کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

    ادھر عراق میں امریکی افواج پر ایرانی میزائل حملے کے بعد بدھ کے روز سرمایہ کاروں نے یورپی اسٹاک مارکیٹ میں اُن کمپنیوں کے حصص کو فروخت کرنا شروع کر دیا جو مشرق وسطی میں عسکری جارحیت کی روشنی میں خطرات کا سامنا کر سکتی ہیں۔
    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    واضح‌رہے کہ بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

  • وزیراعظم دینی مدارس کےطلبا کو بیورو کریٹس ، ڈاکٹرز، انجینئرزاورجج دیکھنا چاہتے ہیں،عثمان ڈار

    وزیراعظم دینی مدارس کےطلبا کو بیورو کریٹس ، ڈاکٹرز، انجینئرزاورجج دیکھنا چاہتے ہیں،عثمان ڈار

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان دینی مدارس کے طلباکوبیوروکریٹس،ڈاکٹرز،انجینئرزاورجج دیکھنا چاہتے ہی،عثمان ڈار نے کی دلی خواہش بیان کردی،عثمان ڈار نے کہا ہےکہ اسی سلسلے میں بہت جلد دینی مدارس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کا بندوبست کیا جارہا ہے، عثمان ڈار نے خوشخبری سنادی ،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے امور نوجوان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ فنی تعلیم سے متعلق ملک بھر میں 75 اسمارٹ کلاس رومز قائم کیے جائیں گے، 70 مدارس میں بھی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا۔

    عثمان ڈار نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا، پہلے سے ہنر مند نوجوانوں کو جانچ کے بعد سرٹیفیکیٹ دیے جائیں گے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ملک میں نیشنل ایکریڈیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا، ٹیوٹا کے 2 ہزار اداروں کی ایکریڈیشن کی جائے گی۔ پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے معیار مقرر کیے جائیں گے۔

    عثمان ڈارنے کہا ہےکہ وزیراعظم اپنے دینی مدارس کے طلباکومقابلے کے امتحانات میں لانا چاہتے ہیں جہاں سے وہ اس ملک کے بڑے بڑے افسران،بیورکریٹس،ڈاکٹرز،انجینئرزاورجج بن کرملک وقوم کی خدمت کریں ، عثمان ڈارنے انکشاف کیا کہ وزیراعظم ہروقت دینی مدارس کے طلباء کے مستقبل کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں اورہدایات دیتے رہتے ہیں‌کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے دینی مدارس کے طلباء کواس قابل بنایا جایا کہ وہ دین کے علوم وفنون کےساتھ دنیاوی علوم پردسترس حاصل کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں‌

    وزیر اعظم کے مشیر برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا کہ 75 اسمارٹ کلاس رومز قائم کیے جائیں گے، 70 مدارس میں بھی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا۔ دوست ملکوں کے اشتراک سے 5 سینٹر آف ایکسی لنس قائم کیے جائیں گے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا انسٹی ٹیوٹس کو عالمی اداروں سے منسلک کیا جائے گا، شفقت محمود سمیت دیگر افراد نے بہت زبردست کام کیا۔ ایسا پروگرام تاریخ میں پہلے شروع نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں وزیر اعظم نے ہنر مند پاکستان منصوبے کی منظوری دے دی تھی۔منصوبے کے لیے 30 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کل ہنرمند پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا اصل اثاثہ ہیں، بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے نوجوانوں کو نظر انداز کیا۔ نوجوانوں کو تعلیم کے باوجود نوکری کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پروگرام کے تحت ٹیچر ٹریننگ، اسمارٹ لیب اور بزنس انکیوبیشن سینٹر قائم ہوں گے۔ تربیت پانے پر نوجوانوں کو بین الاقوامی اجازت نامے ملیں گے، ہنر کی تربیت دینے والے اداروں کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

  • اب عراق بھی امریکا کو جواب دینے جارہا، مگر کیسے

    اب عراق بھی امریکا کو جواب دینے جارہا، مگر کیسے

    اب عراق بھی امریکا کو جواب دینے جارہا
    باغی ٹی وی : ایران کے بعد عراقی ملیشیا نے بھی امریکہ سے جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

    سربراہ عراقی ملیشیا کا کہنا ہے کہ امریکہ سے اپنے شہدا کا بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں، امریکا سے عراق کا انتقام ایران سے کم نہیں ہو گا۔
    انہوں نے کہا ایران نے اپنا ردعمل دے دیا، اب عراق کی طرف سے جواب دینے کا وقت ہے۔
    بدھ کی صبح ایران نے عراق میں موجود امریکہ کے دو فوجی اڈوں پر حملے کیے۔ امریکہ کے محکمہ دفاع کے مطابق ایران سے 12 بلیسٹک میزائل داغے گئے جن سے الانبار اور اربیل میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    پینٹاگان کی طرف سے جاری ابتدائی بیان کے مطابق ایران نے امریکی اور اتحادی افواج کو نشانہ بنایا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق فی الحال نہیں کی گئی۔
    دوسری جانب ایران کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حملے میں 80 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

  • فرانس اپنی فوجیں عراق سے کہاں لے جارہا ، خبر آگئی

    فرانس اپنی فوجیں عراق سے کہاں لے جارہا ، خبر آگئی

    فرانس اپنی فوجیں عراق سے کہاں لے جارہا ، خبر آگئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکا کے زیر قیادت افواج پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد فرانس نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ عراق سے اپنے فوجیوں کے انخلا کا ارادہ نہیں رکھتا۔ دوسری جانب اسپین کا کہنا ہے کہ وہ عراق میں اپنے فوجیوں کا کچھ حصہ کویت منتقل کرے گا۔

    اسپین کے نائب وزیراعظم نے تصدیق کی ہے کہ اُن کا ملک عراق میں موجود اپنی فورسز کے کچھ حصے کو کویت میں از سر نو تعینات کرے گا۔ادھر فرانس کے ایک حکومتی ذریعے نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ان کا ملک عراق میں موجود اپنے 160 فوجیوں کو واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔اس سے قبل فرانس کے عسکری ترجمان نے بتایا تھا کہ عراق میں ایرانی میزائل حملے میں فرانس کا کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،