Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت میں ہڑتالیں،مظاہرے،احتجاج کی زد میں ، اربوں ڈالرزکا معیشت کونقصان

    بھارت میں ہڑتالیں،مظاہرے،احتجاج کی زد میں ، اربوں ڈالرزکا معیشت کونقصان

    لکھنؤ:بھارت میں ہڑتالیں،مظاہرے،احتجاج کی زد میں ، اربوں ڈالرزکا معیشت کونقصان،اطلاعات کےمطابق مرکزی و ریاستی حکومتوں کے عوام مخالف و ملازم مخالف پالیسیوں کے خلاف و تمام سرکاری ملازمین کے لئے پرانی پنشن اسکیم کے نفاذ کے مطالبے کے ساتھ بدھ کو تقریبا 1.5 ملین محکمہ توانائی کے ملازمین اور انجینئروں نے ملک گیر پیمانے پر ہڑتال کرکے اپنی ناراضگی و مخالفت درج کرائی ملازمین نے متعدد مقامات پر احتجاجی میٹنگ کئے اور جلوس نکالے۔لکھنؤ میں شکتی بھون پر ملازمین اور انجینئروں نے احتجاجی میٹنگ کے بعد نعرے بازی کی۔

    ہڑتال کی کال نیشنل کو۔آرڈیشن کمیٹی آف الکٹریسٹی امپلائز اور انجینئر (این سی سی او ای ای ای) کی جانب سے دی گئی تھی۔ یہ ملک کے بجلی ملازمین و انجینئرز کی یونین اور فڈریشن کی ایک متحدہ پلیٹ فارم ہے۔محکمہ بجلی کے ملازمین مرکزی حکومت کے بجلی (ترمیمی) بل کی منظوری کے ساتھ ساتھ حکومت کی نجکاری پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔جو کہ مبینہ طور پر عام صارف اور ملازمین کے مفاد کے خلاف ہے۔

    آل انڈیا انجینئرز فیڈریشن کے چئیر مین شیلیندر دوبے نے میڈیا نمائندوں کو یہاں بتایا کہ بجلی محکمے کے ملازمین اور انجینئرز کی ہڑتال کو ملک گیر پیمانے پر ہر ریاست سے اچھا تعان ملا۔ اور ہڑتال کا ملا جلا اثر دکھائی دیا۔ہڑتال میں شریک ہونے والے زیادہ ملازمین و انجینئرز کی تعداد اترپردیش، کیرالہ، تلنگانہ اڈیشہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک، اتراکھنڈ، ہریانہ، پنجاب، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، گجرات، مہاراشٹرا، آسام، بہار، جھارکھنڈ اور تریپورہ ریاستوں سی تھی۔

    مسٹر دوبے کے مطابق الکٹری سیٹی ایکٹ 2003 میں مجوزہ ترمیم اور نیشنل ٹیرف پالیسی عام صارف کے مفاد کے خلاف ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجوزہ ترمیم عوام مخالف ہے اور اس سے صرف پرائیویٹ کمپنیوں کو فائدہ ہوگا اور وہ بڑے و نفع بخش صارفین کے مفاد کا ہی تحفظ ہوگاجبکہ چھوٹے اور غریب صارف اس میں پستے چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسمارٹ میٹر لگائے جانے کی تجویز ایک بڑے اسکیم کی مشق ہے۔ آج بھی متعدد ترقی یافتہ ممالک میں نارمل میٹر بغیر کسی دقت کے استعمال کئے جاتے ہیں۔

    مسٹر دوبے کے مطابق اس کے تحت ریاستی ریگولیٹر کمیشن کا کردار محدود ہوکر رہ جائے گا اور اسے نئے ترمیم کے تحت نیشنل ٹیرف پالیسی کے مطابق کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے پرائیویٹائزیشن کے لئے کوئی آرڈیننس لانے کی کوشش کی تو ملازمین بغیر کسی پیشگی نوٹس کے اپنے ہڑتال کو مزید تیز کرنے پر مجبور ہوں گے۔

  • طلبااوراساتذہ کومارنےکی ذمہ داری بھارتی انتہاپسندتنظیم نےقبول کرلی، مودی خاموش

    طلبااوراساتذہ کومارنےکی ذمہ داری بھارتی انتہاپسندتنظیم نےقبول کرلی، مودی خاموش

    نئی دہلی :طلبااوراساتذہ کومارنےکی ذمہ داری بھارتی انتہاپسندتنظیم نےقبول کرلی، مودی خاموش ،اطلاعات کےمطابق نئی دہلی کی معروف یونیورسٹی جے این یو کے طلبہ پر ہونے والے پرتشدد حملے کی ذمہ داری ایک سخت گیر ہندو تنظیم نے قبول کی ہے لیکن ابھی تک پولیس نے کسی کو گرفتار نہیں کیا۔

    اتوار کی شام درجنوں نقاب پوش حملہ آوروں نے یونیورسٹی کیمپس میں گھس کر طلبہ اور اساتذہ کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس میں طلبہ انجمن کی صدر آیشی گھوش کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں اور بعض پروفیسر بھی بری طرح سے زخمی ہوئے تھے۔ اس کا الزام حکمراں جماعت بی جے پی سے وابستہ سخت گیر طلبہ تنظیم اے بی وی پی پر عائد کیا گیا تھا۔ لیکن پولیس نے اس سلسلے میں جو کیس درج کیا ہے اس میں متاثرہ آیشی کا نام بھی سر فہرست ہے۔ پولیس کی اس کارروائی پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید نکتہ چینی ہو رہی ہے۔

    دہلی پولیس وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرتی ہے اور کانگریس پارٹی نے اس کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ تمام تر واضح ثبوت ہونے کے باوجود اس واقعے کے پچاس سے زیادہ گھنٹے بعد بھی ایک شخص کی گرفتاری نہیں ہوئی۔ جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’کیا امت شاہ کی قیادت میں پولس اتنی ناکارہ ہو گئی ہے۔ تعجب تو اس بات پر ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والی متاثرہ ایک لڑکی کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ یہ بڑی شرم کی بات ہے۔‘‘

    سیاسی رہنما اسد الدین اویسی نے بھی پولیس کی اس کارروائی کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ جس لڑکی کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس نے اسی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ انہوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ پہلے اس نے حملہ آوروں کو کیمپس میں آنے کی اجازت دی پھر انہیں نکلنے کا پورا موقع فراہم کیا گيا، اس کے لیے ذمہ دار کون لوگ ہیں؟ بہت سے دانشوروں اور سماجی کارکنان نے بھی پولیس کے اس رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس کے کردار پر نکتہ چینی ہو رہی ہے۔

    ادھر ایک سخت گیر ہندو تنظیم ’ہندو رکشا دل‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ جے این یو پر حملے کی وہ پوری ذمہ داری لیتے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ جے این یو ملک مخالف سرگرمیوں کا اڈہ ہے، اسے برداشت نہیں کیا جائےگا اور اس لیے ان کے کارکنان نے طلبہ کو نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کر رہی ہے کہ آخر تنظیم کےاس دعوے کی سچائی کیا ہے؟

    ادھر دہلی پولیس نے جواہر لال یونیورسٹی کے سابق سرکردہ طلبہ کے ایک مارچ کو روک دیا ہے، جو متاثرہ طلبہ کی حمایت میں نکالا گيا تھا۔ اس میں سیتا رام یچوری جیسے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کئی سرکردہ دانشور شامل تھے لیکن پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی۔

    جے این یو بھارت کی سب سے پروقار یونیورسٹیز میں سے ایک ہے، جہاں کے تعلیم یافتہ مختلف شعبے کے دانشور دنیا بھر میں معروف ہیں۔ گزشتہ برس اقتصادیات کے لیے نوبل انعام پانے والوں میں ابھیجیت بنرجی نے بھی جے این یو میں تعلیم حاصل کی تھی۔ موجودہ حکومت میں وزير خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر جیسے بہت سے دانشور اور سیاسی رہنما اسی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں۔ ان سب نے اس تشدد کی مذمت کی تھی۔

    اس دوران مرکزی حکومت کی ایک کمیٹی میں شامل یونیورسٹی کے پروفیسر سی پی چندر شیکھر نے تشدد اور کیمپس کے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے ک اعلان کیا ہے۔ مسٹر شیکھر شعبہ اقتصادیات کے سینیئر پروفیسر ہیں۔ انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ایک ایسے بیانیے کو پختہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس ادارے میں ملک مخالف عنصر کا ہونا سچ ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جس طرح کے حالات پیدا ہو گئے ہیں، ایسے میں ان کے لیے کام کرنا مشکل ہو گيا ہے۔

    ادھر جے این یو میں طلبہ پر ہونے والے تشدد کے خلاف ملکی سطح پر اب بھی مظاہرے جاری ہیں۔ ملک کی زیادہ تر یونیورسٹیز اور اعلی تعلیمی اداروں میں طلبہ نے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ ممبئی میں لوگ گیٹ وے آف انڈيا پر گزشتہ روز سے دھرنے پر بیٹھے تھے جنہیں آج پولیس نے ایک کھلے میدان میں منتقل کر دیا ہے۔ اس مظاہرے میں انوراگ کشیپ اور ضویا اختر جیسے فلم سازوں نے بھی شرکت کی۔

  • امریکا اگر مزید حملے کرتا ہے تو ایران کیا کرے گا، ایرانی آرمی چیف نے بتایا

    امریکا اگر مزید حملے کرتا ہے تو ایران کیا کرے گا، ایرانی آرمی چیف نے بتایا

    امریکا اگر مزید حملے کرتا ہے تو ایران کیا کرے گا، ایرانی آرمی چیف نے بتایا

    باغی ٹی وی :ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا توجواب مزید سخت ہوگا۔

    عراق میں امریکی میزائل حملے میں جاں بحق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لینے کے بعد ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری کا تازہ بیان سامنے آیا ہے ۔

    واضح‌ رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملے کیے گئے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔

    پنٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا

    ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ متناسب جواب دے دیا، اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

  • سخت سردی میں عمرہ اورمکہ کے ہوٹل ، گرمیوں کامنظرپیش کرنے لگے

    سخت سردی میں عمرہ اورمکہ کے ہوٹل ، گرمیوں کامنظرپیش کرنے لگے

    مکہ مکرمہ : گرمیوں کیطرح اب سردیوں میں بھی عمرہ کرنے والوں کی تعداد میں بہت اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اطلاعات کےمطابق دنیا بھر سے عمرہ کرنے والوں کی وجہ سے مکہ تمام ہوٹل بک ہوچکے ہیں اوراب کافی رش دیکھنے کومل رہا ہے،

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سردی کی چھٹیوں کے دوران مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں 70 فیصد بکنگ مکمل ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، ریستوران اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں بھی کاروباری سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔سعودی عرب کے تمام علاقوں سے ان دنوں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے ہوئے ہیں۔ دنیا بھرسے بھی لاکھوں زائرین عمرے پر آئے ہوئےہیں۔

    عمرہ سیزن کے سعودی ماہرمعاشیات محمد سعد القرشی نے عرب ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے بتایا کہ سردی کی چھٹیوں سے ہمارے طلبہ وطالبات اور اساتذہ بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ ہزاروں مکہ مکرمہ کی روحانی فضاﺅں میں روز وشب بسرکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر سعودی عرب کے ان شہروں کے باشندے مکہ مکرمہ کثیر تعداد میں پہنچے ہوئے ہیں جہاں سردی کی شدید لہرآئی ہوئی ہے۔

  • بلوچستان اورسندھ کےغریب بیوروکریٹس ، جو بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام  سے مالی مدد لیتے رہے

    بلوچستان اورسندھ کےغریب بیوروکریٹس ، جو بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سے مالی مدد لیتے رہے

    اسلام آباد:بلوچستان اورسندھ کےغریب بیوروکریٹس ، جوبے نظیرانکم سپورٹ سے مالی مدد لیتے رہےسندھ اور بلوچستان کے 21 گریڈکےافسران بھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےمستحقین میں شامل ہونےکاانکشاف ہواہے ،تفصیلات کےمطابق پاکستان کی بیوروکریسی کےسندھ اور بلوچستان 17 سے 21 گریڈ تک کےافسران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےتحت وظیفہ حاصل کرتےہیں۔

    بینظیرانکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے سہ ماہی وظیفہ لینے والے غیر مستحق افراد میں گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، درجنوں نے اپنی بیگمات کے نام رجسٹرا کروا رکھے تھے۔مجموعی طور پر 2 ہزار 543 افسران کو بی آئی ایس پی کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس فہرست کےمطابق سب سےزیادہ بلوچستان اور سندھ کے افسران نے بی آئی ایس پی کے ذریعےرقوم وصول کیں، گریڈ 21 کے 3، گریڈ 20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے جبکہ گریڈ 19 کے 429 افسران بھی مستفید ہونے والوں میں شامل تھے۔

    سندھ کےگریڈ 18 کے 342 افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھایا، بی آئی ایس پی کے 6 افسران بھی سکیم سے مستفید ہوئے۔گریڈ 17 کے ایک ہزار 240 افسران نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ غیر مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا عمل جاری ہے۔

  • ایران میں طیارہ گرکر تباہ،کتنا ہوا جانی نقصان

    ایران میں طیارہ گرکر تباہ،کتنا ہوا جانی نقصان

    ایران میں طیارہ گرکر تباہ،کتنا ہوا جانی نقصان

    باغی ٹی وی ایران کے دارالحکومت تہران میں یوکرائن کا مسافر طیارہ بوئنگ737 گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں سوار 179 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

    مسافر طیارہ امام خمینی ائرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوا۔ ہلاک ہونے والے میں32 غیر ملکی اور 147 ایرانی مسافر سوار شامل ہیں۔حادثہ ایران کے مقامی وقت صبح 6:22 منٹ پر پیش آیا۔ چار ہیلی کاپٹر اور 22 ایمبولینسز امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بوئنگ737 ایران سے یوکرائن جا رہا تھا۔

    یوکرائن کے وزیرخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں یوکرائن کے سفارتخانے نے اپنے بیام میں بتایا کہ مسافر طیارہ انجن فی ل ہونے کے سبب حادثے کا شکار ہوا۔

    یوکرائن انٹرنیشنل ایئرلائن نے تہران جانے والی پروازیں غیر معینہ مدت کیلیےمعطل کردیں۔ یوکرائن سیکیورٹی کونسل کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں یوکرائن کے 11 شہری سوار تھے۔

    بین الاقومی خبر ایجنسی کے مطابق مسافر طیارے میں ایران، کینیڈا، سویڈن اور یوکرائن کے شہری سوار تھے

  • ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت

    ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت

    ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت

    باغی ٹی وی، ڈالرذخیرہ کرنے والے ہو جائیں ہشیار ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ڈالر خریدنے والوں کیلئے شکنجہ تیار کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سال 2018 ,2017 کے دوران لاکھوں روپے کے ڈالرز خریدنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے۔

    ایف بی آرذرائع کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں 24 ہزار افراد نےڈالرز کی بڑے پیمانے پر خریداری کی جن میں 9 ہزار880 کا تعلق لاہورسے ہے۔

    اطلاعات کے مطابق ایف بی آر نے کارروائی کیلئے لاہور کے ریجنل ٹیکس دفاتر کو ڈالرز خریدنے والوں کی فہرستیں بھجوا دی ہیں جن کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔
    واضح رہے کہ

  • مبشرلقمان نے حریم شاہ کے بھارتی ایجنسیوں سے تعلقات کے بارے میں اہم انکشافات کردیئے

    مبشرلقمان نے حریم شاہ کے بھارتی ایجنسیوں سے تعلقات کے بارے میں اہم انکشافات کردیئے

    لاہور:مبشرلقمان نے حریم شاہ کے بھارتی ایجنسیوں سے تعلقات کے بارے میں اہم انکشافات کردیئے حریم شاہ بھارتی ایجنسیوں کے پے رول پر،مبشرلقمان نے اہم حقائق پیش کردیئے ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے سنیئرصحافی اور معروف تجزیہ نگارمبشرلقمان نے چند روزقبل جوانکشاف کیا تھا کہ پاکستان کے سیاستدانوں اوردیگراہم شخصیات حریم شاہ کے حرم میں اپنی سب کچھ ننگا کربیٹھے ان کویہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ حریم شاہ بیگانوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے

     

     

     

     

    باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حریم شاہ دوبئی میں قائم انڈین خفیہ ایجنسیوں کے نیٹ ورک کے جال میں پھنس چکی ہیں اور ان بھارتی ایجنٹوں کےلیے پاکستان میں اپنے مقاصد کی تکمیل کےلیے یہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں ،فواد چوہدری کی بدتیمزی کے اسباب اورحریم شاہ کے غیر ملکی آلہ کاروں سے تعلقات کے اہم ثبوت دیتے ہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ حریم شاہ کے دوبئی کے بڑے بڑے مہنگے ہوٹلوں میں قیام کا خرجہ وہ قوتیں برداشت کررہی ہیں جو حریم شاہ سے کام لی رہی ہیں ،

     

     

     

    مبشرلقمان نے حریم شاہ کے دوبئی کی ایک اہم کاروباری شخصیت کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات اوراس کے محل میں آرام فرما حریم شاہ کی دوبئی کی اس مالدارکاروباردی شخصیت کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کردیں ،مبشرلقمان نے دوبئی کی اس شخصیت کے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں سے روابط کے ثبوت بھی دے دیئے ہیں ،فواد چوہدری کومخاطب کرتے ہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ میں نے حریم شاہ کے بین الاقوامی گروہوں سے تعلقات کا انکشاف کرکے ملکی سیکورٹی کو الرٹ کیا ہے

  • مبشرلقمان کے خلاف فواد چوہدری7 ماہ قبل ہی بدتیمزی کا سوچ چکے تھے،اہم انکشافات سامنے آگئے

    مبشرلقمان کے خلاف فواد چوہدری7 ماہ قبل ہی بدتیمزی کا سوچ چکے تھے،اہم انکشافات سامنے آگئے

    لاہور:مبشرلقمان کے خلاف سازش کے تانے بانے 6-7 مہینے پرانے،مسئلہ حریم شاہ سے متعلق ثاقب کھرل کے انٹریوکا نہیں بلکہ پی ٹی وی میں تعینات ایک اعلیٰ‌افسر کے تبادلے سے تعلق رکھتا ہے،فواد چوہدری کی طرف سے سنیئر صحافی مبشرلقمان سے بدتمیزی کے اسباب نکھرنکھرکرسامنے آنے لگے

    باغی ٹی وی کےمطابق بدتمیزوفاقی وزیرفواد چوہدری مبشرلقمان کے خلاف کچھ ماہ قبل ہی منصوبہ بنا چکے تھے ، اس حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے مبشرلقمان نے وہ حقائق عوام کےسامنے کھول کررکھ دیئے ہیں جن کی بنیاد پرفواد چوہدری کے بغض سے متعلق حقیقت پہلے ہی واضح ہوچکی تھی

    باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان نے بول ٹیلی ویژن کی پچھلے سال 15 جون کوہونے والی ٹرانسمیشن کا وہ حصہ بھی اپنے قارئین تک پہنچا دیا جس میں اسلام آباد کے ایک بہت بڑے رپورٹرجن کی ایوانوں اورسیاسی خاندانوں تک رسائی تک ہے نے مبشرلقمان کے ساتھ فواد چوہدری کے عناد کو قبل از وقت بیان کردیا تھا

    ذرائع کےمطابق بول ٹرانسمیشن میں جس میں بڑے بڑے صحافی تھے کو آن ائیربتایا کہ جب فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کے ساتھ بدتمیزی کی تھی اورتپھڑمارےتھے تو اسی وقت یہ بھی کہہ دیا تھا کہ وہ اب مبشرلقمان کوبھی تھپرماریں گے

    مبشرلقمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیز ثآبت کرتی ہے کہ فواد چوہدری حریم شاہ کیس کی آڑ میں اپنی پرانی دشمنی پال رہا تھا ،مبشرلقمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اصل میں فواد چوہدری عمران خان کے فیصلوں کوناپسند کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ،کیوں کہ فواد چوہدری کو یہ گلہ تھا کہ ان کی پسند اورمرضی کے افسرکوعمران خان نے مبشرلقمان کے کہنے پرٹرانسفرکردیا

  • ڈالرکی قیمت میں اضافہ

    ڈالرکی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 155 روپے سے بڑھ کر 155.13 روپے کا ہوگیا ہے۔

    خیال رہے گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوگیا تھا جس کے بعد ڈالر 154.95 سے بڑھ کر155.02 روپے میں فروخت ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔اب ایران امریکا کشیدگی کی وجہ سے ڈالر بھی چندپیسے اوپر جارہا ہے.