Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکہ ، ایران کشیدگی  عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کہاں تک اضافہ ہوگیا

    امریکہ ، ایران کشیدگی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کہاں تک اضافہ ہوگیا

    امریکہ ، ایران کشیدگی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کہاں تک اضافہ ہوگیا

    باغی ٹی وی :امریکہ اورایران کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1596.30 ڈالر ہے جبکہ خام تیل کی قیمت 64 سینٹ اضافے سے 63.34 ڈالر فی بیرل ہے۔

    یاد رہے گزشتہ دنوں بھی ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے ہوا تھا۔
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 4 سینٹس کے اضافے کے بعد قیمت 70 ڈالر 64 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔
    و اضح‌رہے کہ اس سے پہلے مشرق وسطی میں ایران اور امریکا کے درمیان جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ ’کریش‘ ہو گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 1027 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔ انویسٹرز کے 170 ارب روپے ڈوب گئے۔

  • سرگودھا : کوٹمومن میں محکمہ صحت کا صحت کے نام پر عوام سے گھناٶنا مذاق ۔

    سرگودھا : کوٹمومن میں محکمہ صحت کا صحت کے نام پر عوام سے گھناٶنا مذاق ۔

    سرگودھا (ادریس نواز سے) کوٹمومن میں محکمہ صحت کا صحت کے نام پر بھولی عوام سے گھناٶنا مذاق۔
    ہیلتھ میلہ ، موباٸل میلہ بن گیا
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیٸر شیخ کے حکم پر ضلع بھر میں ہیلتھ میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ھے۔ جس میں متعدد مہلک بیماریوں کی تشخیص اور علاج کیا جاٸے گا۔
    اس سلسلے میں اولڈ میونسپل کمیٹی حال کوٹمومن میں فری کیمپ لگایا گیا۔ جس میں ایڈز ، شوگر ، دمہ ، کالے اور پیلے یرکان ، ٹی بی کا معاٸنہ اور علاج کرنا مقصود تھا۔ لیکن ناقص پلاننگ ، محکمہ صحت کے ملازمین کی عدم دلچسپی اور تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے ہیلتھ میلہ موباٸل میلہ بن گیا۔ ملازمین سارا دن خوش گپّیوں اور سوشل میڈیا پر مصروفِ عمل رھے۔
    مریضوں کی تعداد زیرو ، جبکہ اعلیٰ حکام کو دکھانے کیلیٸے فوٹو سیشن ضرور کرواٸے گٸے۔ خالی کرسیاں محکمہ صحت کے ملازمین کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ھیں۔

  • شیخوپورہ پولیس نے سالانہ کارکردگی کا لیا جائزہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ضلع ھذا کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز سے کرائم کے حوالے سے میٹنگ کی۔اور سال کے اختتام پر سالانہ کارگردگی کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ جس میں تما م سرکل افسران اور ایس ایچ او ز نے سالانہ کار گردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔شیخوپورہ پولیس نے سال 2019 میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 95 خطرناک ڈکیت گینگزکو گرفتار کیا۔ اور ان گینگز میں شامل 323ملزمان کو بھی گرفتارکیاگیا۔جن کے قبضہ سے کثیر تعداد میں مال مسروقہ، مال مویشی نقدی رقم،موبائل فون،زیورات جیولری۔ گاڑیاں،موٹرسائیکل،رکشہ گاڑیاں،،اور جدید نوعیت کا اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی قیادت میں شیخوپورہ پولیس نے سال 2019 میں بہترین کارگردگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے 95جرائم پیشہ گروہ کے323سے ذائد ملزمان گرفتار کرلیے۔اس کے علاوہ کثیر تعدادمیں چور،ڈکیٹ، راہزن وغیرہ بھی گرفتار کرلیے گئے۔ملزمان سے مجموعی طور پرتقریباًچھ کڑور روپے کامال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ڈی پی او شیخوپورغازی محمد صلاح الدین کے حکم پرمجرمان اشتہاریوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے نتیجہ میں ضلع پولیس نے اے کیٹگری کے711 اشتہاری مجرمان اور بی کیٹگری کے2106مجرمان اشتہار یوں کو گرفتار کرلیا۔اس کے علاوہ ہیڈ منی اور ٹاپ ٹین مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ 400عدالتی مفروران کی گرفتاری کو بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔ضلع بھرمیں ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈوان کیا گیا۔جسکے نتیجے میں کثیر تعداد میں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے219عد د کلاشنکوف 1182عد دپسٹل،30بور158,عدد رائفل 137,,ِؑعدد بندوق،25عد د کاربین، ریوالور12عدد ،10عدد خنجر اورسینکڑوں کی تعداد میں کار توس گولیاں برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کرلیے گئے۔ گزشتہ دنوں منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے سلسلہ میں اورنوجوان نسل میں موت بانٹنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈوان کیا گیا۔جس کے نتیجے میں منشیات فروشوں سے 426کلو چرس،42کلو ہیروین، 44کلو افیون، 13ہزار لیٹرشراب، اور10 چالوبھٹیاں شراب برآمد کرکے متعدد ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرکرلیے۔ڈی پی او شیخوپورہ نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو سال2019 میں جرائم پیشہ اافرا د کے خلاف بھرپورکاروائیاں کرنے اور بہترین کارگردگی دکھانے پر شاباش دی۔

  • مستقبل کی کوئی پرواہ نہیں معروف اداکارہ جواہرلال نہرویونیورسٹی کے مظلومین کی حمایت میں‌ آگئیں

    مستقبل کی کوئی پرواہ نہیں معروف اداکارہ جواہرلال نہرویونیورسٹی کے مظلومین کی حمایت میں‌ آگئیں

    نئی دہلی :مستقبل کی کوئی پرواہ نہیں معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی جواہرلال نہرویونیورسٹی کے مظلومین کی حمایت میں‌ آگئیں ، باغی ٹی وی کےمطابق بھاری پولیس اورخفیہ ایجنیسیوں کے اہلکاروں کی طرف سے چند دن قبل اساتذہ اورطلباپرجوتشدد کیا گیا اس نے نہ صرف علم کے پیاسوں کوجھنجھوڑ کررکھ دیا بلکہ اب تو بالی وڈ کی شخصیات بھی ان مظلومین سے اظہارمحبت اورمودی جی سے نفرت کا دم بھرتے ہوئے اپنے اپنے حلقہ احباب سے نکل کراحتجاجیوں کے ساتھ نکل پڑے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق بالی وڈ کی مشہورفلمی شخصیت دیپیکا پڈوکون نے چند دن بعد منظرعام پرآنے والی اپنی فلم کی پرواہ کئیے بغیرجواہرلال نہرویونیورسٹی کے مظلوم اساتذہ اورطلباء پرتشدد کے خلاف احتجاجی کاررواں میں شامل ہوگئی ہیں‌، اطلاعات کے مطابق وہ مشہورطالب علم رہنما کنیا کمارسے ملاقات کرنے بھی یونیورسٹی گئیں وہاں طالبہ رہنما انوراک کاشیاپ سے بھی ملیں اوران پرہونے والے تشدد کی مذمت کی

    باغی ٹی وی کے مطابق بالی وڈ کی اس فلمی شخصیت نے اپنی فلم کی پرواہ نہیں کی جوکہ چند دن بعد منظرعام پرآنے والی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہےکہ اسے معلوم ہے کہ اس کی فلم کو وہ لوگ بھی بہت زیادہ دیکھتے ہیں جنہوں نے جواہرلال نہرویونیورسٹی کے طلباواساتذہ پرظلم کیا ہے مگراسے اب اپنی فلم کی نہیں اپنی قوم کے طلباوطالبات کی فکر ہےجسے انتہاپسندوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے

  • خوشخبری : دن میں 6 گھنٹے اورہفتے میں چاردن کام ،وزیراعظم کی خواہش ، تجاویزطلب کرلیں

    خوشخبری : دن میں 6 گھنٹے اورہفتے میں چاردن کام ،وزیراعظم کی خواہش ، تجاویزطلب کرلیں

    فن لینڈ:مزدوروں ،ملازموں کے لیے خوشخبری ، تبدیلی آگئی ، دن میں 6 گھنٹے اورہفتے میں چاردن کام ،وزیراعظم کی خواہش ، تجاویزطلب کرلیں،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم نے کام کاج کرنے والے مزدوروں ،ملازموں اوردیگرافراد کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ان کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے وزیراعظم نے یہ منصوبہ تیارکیا ہےکہ ہرروز 6 گھنٹے کام اورہفتے میں 4 دن ڈیوٹی ہوا کرے گی ، اس حوالے سے فن لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی پارٹی کے پاس یہ تجاویز بھیج دی ہیں اور ان سے مزید آرا بھی طلب کی ہیں‌

    یا درہےکہ دن میں‌ 6 گھنٹے کام نہ صرف ایک تجویز ہے بلکہ کئی ممالک میں اس پرعمل بھی شروع ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیوں میں بڑی تیزی آئی ہے اورپیداوار میں بہت اضافہ بھی ہوا ہےجس کی وجہ سے کئی دوسرے ممالک بھی اس منصوبے کو اپنانے کے لیے کوشاں ہیں

  • ملک میں سب ٹھیک چل رہا ہے، یہ کہنا بند کیجیے: عالیہ بھٹ

    ملک میں سب ٹھیک چل رہا ہے، یہ کہنا بند کیجیے: عالیہ بھٹ

    نئی دہلی :ملک میں سب ٹھیک چل رہا ہے، یہ کہنا بند کیجیے،یہ الفاظ کسی عام ہندوستانی کےنہیں بلکہ بالی وڈ کی ایک معروف اداکارہ ہیں جسے دنیا جانتی ہے، جے این یو طلبا پر حملہ کے خلاف بالی ووڈ ہستیاں بھی خوب کھل کر اپنا رد عمل ظاہر کر رہے ہیں اور اس حملے کی سخت الفاظ میں تنقید بھی کر رہے ہیں۔

    ذرائع کےمطابق اس سلسلے میں فلم اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے۔ اس مین انھوں نے لکھا ہے کہ ”جب طالب علم، ٹیچرس اور پرامن رہنے والے شہریوں پر روزانہ جسمانی حملے ہونے لگے تو یہ دکھانے کی کوشش بند کر دینی چاہیے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ ہمیں سچائی سے آنکھیں ملانی چاہئیں۔“ عالیہ بھٹ نے ساتھ ہی جے این یو میں طلبا پر ہوئے حملہ کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آخر کیا چل رہا ہے، اس طرح کے واقعات ہر دن پریشان کرنے والے ہیں۔

    عالیہ بھٹ کے علاوہ کئی اوربالی وڈ کے اداکاربھی میدان میں نکل پڑے ہیں اورجواہرلال نہرویونیورسٹی کے طلبا اوراساتذہ پرتشدد کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں، ایسے ہی ڈپیکا پیڈیکون نے بھی زخمی طالب علموں سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے

  • فری کشمیرکا نعرہ کیوں ؟ دہلی پولیس نے طالبہ کے خلاف مقدمہ درج کردیا

    فری کشمیرکا نعرہ کیوں ؟ دہلی پولیس نے طالبہ کے خلاف مقدمہ درج کردیا

    نئی دہلی :فری کشمیرکا نعرہ کیوں؟دہلی پولیس نے احتجاج کرنےوالی ایک طالبہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کومجرم قراردینےکےلیے کوششیں شروع کردی ہیں، باغی ٹی وی کے مطابق دو دن قبل جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے اساتذہ اورطلباپربھارتی پولیس اورخفیہ اداروں کے نقاب پوش اہلکاروں کی طرف سے جوتشدد کیا گیا اس پراحتجاج کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس احتجاج میں ایک طالبہ بھی شامل تھی جس نے ایک پوسٹربھی اٹھارکھا تھا جس پر لکھا ہوا تھا فری کشمیر،باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق مہک نامی لڑکی کو”فری کشمیر”پوسٹرلہرانے پربغاوت کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے،

    ذرائع کےمطابق جواہرلال نہرویونیورسٹی میں اساتذہ اورطلبا پرتشدد کے بعد پورے بھارت میں‌ احتجاجی مظاہرے پھوٹ چکے ہیں اوراب ان احتجاجی مظاہروں میں نہ صرف طالب علم اوراستاد شامل ہیں بلکہ بالی وڈ کے فلمی ستارے بھی شامل ہوکرمودی کے خلاف بغاوت کررہےہیں‌

  • فواد چوہدری کی مبشرلقمان سے بیک ڈورصلح کی کوششیں اورمعافی کی درخواستیں‌

    فواد چوہدری کی مبشرلقمان سے بیک ڈورصلح کی کوششیں اورمعافی کی درخواستیں‌

    لاہور:فواد چوہدری کی مبشرلقمان سے بیک ڈورصلح کی کوششیں اورمعافی کی درخواستیں‌ ، باغی ٹی وی کےمطابق دو دن قبل سنیئرصحافی ، تجزیہ نگارمبشرلقمان سے بدتمیزی کرنے والے ،متنازعہ کردارکے حامل وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اپنی گھٹیا اورکمینی حرکتوں پرمبشرلقمان سے معافی مانگنے اورصلح کرنے کے لیے بیک ڈوررابطے شروع کردیئے ہیں،

    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کےمطابق اس حوالے سے فواد چوہدری ایک بہت بڑی اہم شخصیت کو استعمال کررہےہیں‌جوفواد چوہدری اورمبشرلقمان کے مشترکہ دوست بھی ہیں،باغی ٹی وی کو یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس اہم شخصیت نے مبشرلقمان سے فواد چوہدری کی طرف سے اپنی غلطی کی معافی کی درخواست بھی کی ہے،

    باغی ٹی وی ذرائع کو بعض معتبرذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ فواد چوہدری کی طرف سے پیغام لانے والی شخصیت کو مبشرلقمان نے معزرت کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اپنے دوست احباب کے مشورے کے بغیرکوئی قدم نہیں اٹھائیں گے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مشترکہ دوست پرمبشرلقمان نے یہ بھی واضح کردیا ہےکہ وہ اپنی صحافی برادری کواعتماد میں لئے بغیرکوئی فیصلہ نہیں کرسکتے

    ذرائع کےمطابق اس مشترکہ دوست کو یہ بھی بتادیا گیا ہےکہ وہ فواد چوہدری کے بدتمیزانہ رویے اورتشدد کے خلاف قانونی راستہ اختیارکریں گے جس کےلیے بہت جلد اہم فیصلے کیئے جائیں گے، جس کےلیے قانونی مشاورت جاری ہے

  • فواد چوہدری کا بدتمیزانہ رویہ اورمبشرلقمان کی مہذبانہ خاموشی،مگرکب تک؟حقائق بیان کریں‌گےآج رات مبشرلقمان

    فواد چوہدری کا بدتمیزانہ رویہ اورمبشرلقمان کی مہذبانہ خاموشی،مگرکب تک؟حقائق بیان کریں‌گےآج رات مبشرلقمان

    لاہور:فواد چوہدری کا بدتمیزانہ رویہ اورمبشرلقمان کی مہذبانہ خاموشی،اصل حقائق بتائیں گے،عظیم صحافی ، سنیئرتجزیہ نگار، کھراسچ پروگرام کے میزبان مبشرلقمان، باغی ٹی وی کےمطابق دو دن قبل بدتمیز،متنازعہ اورحریم شاہ کے حرم میں غوطے لگانے والے وفاقی وزیرفواد چوہدری کی طرف سے ایک شادی کے پروگرام میں سینئرصحافی ،تجزیہ نگارمبشرلقمان کے ساتھ جوبدتمیزی اورتشدد کیا گیا ، اس پرسے خاموشی توڑتے ہوئے آج مبشرلقمان نے اپنے قارئین اورناظرین تک اصل حقائق پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ آج رات کسی بھی وقت اہم انکشافات کریں گے

    باغی ٹی وی کے مطابق مبشر لقمان نے دودن جو خاموشی اپنے اوپرلازم کی تھی وہ بھی ایک خاص مصلحت کے تحت کی گئی تھی ، تاہم اب مبشرلقمان پرسخت دباو ہے کہ وہ اس بگڑے ہوئے وفاقی وزیرکی بگڑی ہوئی عادتوں کوتھوڑا سا عوام کےسامنے لائیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مبشرلقمان جو آج رات حقائق بیان کرنے جارہےہیں‌ وہ ان پرپردہ ہی ڈالنا چاہتے تھے ، تاہم فواد چوہدری کی اخلاقی گراوٹ اوربے شرمی کی انتہا کی وجہ سے مبشرلقمان نے اب عوام کو اصل حقائق بتانے کا فیصلہ کرلیا ہے

    معتبر ذرائع کےمطابق مبشرلقمان آج بتائیں گے کہ فواد چوہدری ہے کیا اوراس بدتمیز شخص نے اپنی کرتوتوں پرپردہ ڈالنے کےلیے یہ دھندہ کیوں اختیارکیا ، یہ بھی بتائیں گے کہ جب مبشرلقمان کو ایک دن قبل ایک سنیئر صحافی نے حریم شاہ اورفواد چوہدری کے درمیان چلنے والے سکینڈلز کے بارے میں آگاہ کیا تو اس دوران فواد چوہدری نے گھٹیا حرکت کرنے کےلیے کیا کیا منصوبہ بندی کی ان سب کے بارے میں آج مبشرلقمان بہت کچھ بتانے جارہے ہیں ،

  • 2020 کا پہلا چاند گرہن کب ہوگا، محکمہ موسمیات نے پشین گوئی کرکے سب کوپریشان کردیا

    2020 کا پہلا چاند گرہن کب ہوگا، محکمہ موسمیات نے پشین گوئی کرکے سب کوپریشان کردیا

    محکمہ موسمیات نے سال 2020 کے چاند گرہن کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا رواں سال کا پہلا چاند گرہن دس اور گیارہ جنوری کی درمیانی شب کو ہوگا، جو تقریبا چار گھنٹے تک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب کو ہوگا، اس قدرتی منظر کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن 10بجکر 08 منٹ پر شروع ہوگا ، مکمل گرہن 12 بجکر 10 منٹ پر لگے گا جبکہ رات 2 بج کر 12 منٹ پر گرہن ختم ہوگا جبکہ دس اور گیارہ کی شب کو مطلع ابر الود رہنے کا امکان ہے، اس قدرتی مناظر کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2020 کا پہلا چاند گرہن 10 اور 11 جنوری جبکہ دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون 2020 کی درمیانی شب میں ہوگا،21 جون کو پاکستان میں پہلا سورج گرہن ہوگا۔

    خیال رہے سال 2020 میں 2چاند اور 2سورج گرہن ہوں گے، پہلا چاند گرہن 10اور 11جنوری کی درمیا نی شب اور دوسرا چاند گرہن 5اور 6جون کی درمیانی شب کو ہوگا جبکہ پہلا سورج گرہن 21جون کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔

    یاد رہے گزشتہ سال دو چاند گرہن ہوئے تھے، جس میں 21 جنوری کا چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا، ماہرین فلکیات نے اسے سپر بلڈ وولف مون کا نام دیا تھا جبکہ دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہوا ،جس کا نظارہ پاکستان میں بھی دیکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرۂ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔