Baaghi TV

Author: +9251

  • سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر جانے والے دو بچے ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیئے۔

    سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر جانے والے دو بچے ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیئے۔

    سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر جانے والے دو بچے ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیئے۔
    سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے گھر سے ناراض ہوکر جانے والے بچوں علی حسن بعمر11سال اور ابرار حسین بعمر13سال کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منظور حیات کالونی بھلوال کے رہائشی احمد خان اور اظہر علی نے تھانہ بھلوال سٹی میں درخواست گزاری کہ ان کے بیٹے گھر سے غائب ہیں جنکی کافی تلاش کی گئی ہے جو کہ دستیاب نہ ہوسکے ہیں۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی عارف حسین نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بچوں کی تلاش شروع کردی تھوڑی ہی دیر میں بچوں کا سراغ مل گیا جو گھر والوں سے ناراض ہوکر اپنی خالہ کے پاس ضلع جہلم پہنچ گئے تھے جن کو تھانہ لاکر بعداز قانونی کاروائی ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • ڈاکارریلی 2020 میں خوفناک حادثہ، دونوں ڈرائیورزمعجزانہ طورپربچ گئے

    ڈاکارریلی 2020 میں خوفناک حادثہ، دونوں ڈرائیورزمعجزانہ طورپربچ گئے

    جدہ :ڈاکارریلی 2020 میں خوفناک حادثہ،دونوں ڈرائیورزمعجزانہ طورپربچ گئے،تفصیلات کےمطابق ڈاکارریلی 2020 کے پہلے مرحلے میں جدہ اور الوجہ کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیاجب بےقابوہونےوالی گاڑی میں اچانک شعلے بھڑک اٹھے۔

     

    ذرائع کےمطابق ڈاکار ریلی میں‌ گاڑی میں موجود معروف فرانسیسی ڈرائیور رومن ڈومس اور کو ڈرائیورالیگزنڈر گاڑی کے بے قابو ہونے کے بعد چھلانگ لگا کر باہرنکلےاورصرف چندسیکنڈزکےوقفےسےگاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔دونوں ڈرائیورز حادثے سے بال بال بچے اور اپنی گاڑی کوشعلوں کی نذرہوتادیکھتےرہے۔

    جواہرلال نہرویونیورسٹی تشدد:معاملے کودبانےکے لیے فورینسک ٹیم کویونیورسٹی بھیج دیا…

     

    یہ فرانسیسی ڈرائیوررومن ڈومس کی چوتھی ڈاکار ریلی ہے، وہ اس سے قبل کئی کار ریسنگز اپنے نام کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا کی سب سےزیادہ دیکھی جانے والی ڈاکار ریلی 2020 پہلی بار سعودی عرب میں منعقد ہورہی ہے۔جس میں سعودی صحرا کا 7 ہزار 500 کلو میٹر فاصلہ طے کیا جائے گا۔اتوار سے شروع ہونے والی ڈاکار 2020، 13 روز تک جاری رہنے کے بعد 17 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔

  • سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی،جواء کھیلتے اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں سمیت آٹھ ملزمان گرفتار،

    سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی،جواء کھیلتے اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں سمیت آٹھ ملزمان گرفتار،

    سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی،جواء کھیلتے اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں سمیت آٹھ ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم وناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر فواد حسین شیرازی نے سب انسپکٹر آصف سلطان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر حق نواز پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ بھیرہ کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان محمد صفدر ولد اکبر سکنہ چک مبارک سے رائفل444بور، عمردراز ولد محمد ریاض سکنہ چک مبارک سے رائفل7ایم ایم، اسد محمود ولد محمد افضل سکنہ واپڈا کالونی سے پسٹل30بور برآمد کرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ ریلوے اسٹیشن بھیرہ کے عقب میں ریڈ کرکے ملزمان ارشاد ولد فخر دین، ذیشان علی ولد محمد اشرف، رضوان ولد رمضان، عبدالجبار ولد گلزار اور محسن ولد عبدالغفار کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے داؤ پر لگی ہزاروں روپے وٹک رقم بھی برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ بھیرہ میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا ہے۔)

  • بورے والا : گھریلو جھگڑے پر تین بچوں کی ماں کی خودکشی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) گھریلو نا چاقی سے دلبرداشتہ ہو کر تین بچوں کی ماں نے خود کشی کر لی تفصیل کے مطابق گگو منڈی اڈہ کوارٹر کے قریب چک نمبر 235 ای بی میں گھریلو جھگڑے پر ایک خاتون نے خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون رضیہ بی بی زوجہ محمد یاسین نے گھر کے قریب درخت سے پھندا لگا کر خود کشی کی۔ خاتون تین بچوں کی ماں تھی۔ خود کشی کی وجہ گھریلو تنازع بتایا جا رہا ہے تھانہ گگو منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے

  • وہاڑی : جرائم پیشہ گینگ کی گرفتاری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن 3 گینگ ہائے کے 8ممبران گرفتار 30 لاکھ مالیتی مال مسروقہ اور بھاری اسلحہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وی اختر فاروق کی ہدایات پرڈی ایس پی صدر خالد جاوید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دانیوال مرزا رحمت علی اور اے ایس آئی رائے ساجد نے ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3خطرناک گینگ ہائے کے 8 ممبران کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 30 لاکھ سے زائد مالیتی مال مسروقہ برآمد کر کے مدعیان کے حوالے کر دیا. پولیس تھانہ دانیوال کی ٹیموں نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے عرفان سہو گینگ کے 4ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7عدد موٹر, سائیکلز, طلائی زیورات اور نقدی مالیتی 10لاکھ, 1کلاشنکوف,1بندوق اور 2پسٹل برآمد کیِے, دوسری کاروائی میں بشیر عرف گوڈو گینگ کے 3ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے قیمتی موبائل ومال مسروقہ مالیتی 2لاکھ اور 1پسٹل برآمد کیا جبکہ غلام رسول گینگ کے 1ممبر کو گرفتار کر کے ہنڈا سوک کار مالیتی 18لاکھ اور 1پسٹل برآمد کیا. ڈی ایس پی صدر خالد جاوید نے پریس کانفرنس کے دودان میڈیا کو بتلایا کہ مجرمان انتہائی خطرناک اور ضلع وہاڑی سمیت مختلف اضلاع وارداتوں میں ملوث تھے جن کو تھانہ دانیوال کی ٹیم نے شب و روز کی محنت کے بعد گرفتار کیا.

  • وہاڑی : جرمنی کی لڑکی نے پاکستان میں آ کر شادی کر لی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) مجاہد کالونی بورےوالا کے نوجوان کی محبت میں جرمنی کی ایک لڑکی پاکستان پہنچ گئی۔ جرمن لڑکی تانیہ ہیلر نے اسلام قبول کر لیا اور اس کا اسلامی نام تانیہ جاوید رکھا گیا ہے ۔تانیہ نے بتایا کہ بوریوالہ کے رہائشی جاویداقبال کے ساتھ ٹیوٹر پر دوسال قبل رابطہ ہوا جو ابتدائی توپر بات چیت تک محدود رہی بعد میں آہستہ آہستہ محبت پروان چڑھتی گئی اورمیں نے اسلام قبول کرکے جاوید اقبال کے ساتھ شادی کافیصلہ کر لیا اس کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات اورجاوید اقبال کے اخلاق سے متاثر ہو اسلام قبول کرنے کافیصلہ کیا۔تانیہ جاوید نے بتایا کہ وہ جرمنی کے شہر ہینوور میں پرنٹنگ کے شعبہ میں ٹیکنیکل انجیئنر ہے جاوید اقبال نے بتایا کہ وہ لاہور میں پلمبر ہے تانیہ جاوید چندروز قبل جرمنی سے پاکستان پہنچی اور بورےوالا میں نکاح کرلیا۔

  • کوئٹہ:باچا خان چوک میں ہسپتال کےقریب دھماکہ، جانی نقصان کا اندیشہ

    کوئٹہ:باچا خان چوک میں ہسپتال کےقریب دھماکہ، جانی نقصان کا اندیشہ

    کوئٹہ :کوئٹہ :باچا خان چوک میں ہسپتال کے قریب دھماکہ،بڑے پیمانے پرجانی نقصان کا اندیشہ،اطلاعات کےمطابق کوئٹہ میں باچا خان چوک پر ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔دھماکہ میکانگی روڈ پر لیاقت بازار کے کنارے پر ہوا۔

     

    مسلم مخالف شہریتی قانون ، بالی وڈ کے فلمی ستارے بھی مودی ڈاکٹرائن پربرس پڑے

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔دھماکے میں بھاری مالی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    ہم عراق سے نکل رہے ہیں اورنہ ہی ہمیں‌کوئی مجبورکرسکتا ہے ، امریکہ میدان میں‌آگیا

    دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔سیکیورٹی فورسز بھی دھماکے کی جگہ پر روانہ ہو گئی ہیں۔

    جواہرلال نہرویونیورسٹی تشدد:معاملے کودبانےکے لیے فورینسک ٹیم کویونیورسٹی بھیج دیا…

    یاد رہےکہ سیکورٹی فورسز کوپہلے ہی ایسی اطلاعات مل چکی تھیں کہ ان حالات میں بھارت کی طرف سے پاکستان میں شرارت کی جاسکتی ہے، کل پشاورمیں سکھ نوجوان کی ہلاکت کے پیچھے بھارت کا ہاتھ بتایا جارہا ہے،

  • میاں نوازشریف کا حافظ سلمان بٹ کے لیے پھولوں کاگلدستہ ، جلد صحت یابی کی دعا

    میاں نوازشریف کا حافظ سلمان بٹ کے لیے پھولوں کاگلدستہ ، جلد صحت یابی کی دعا

    لاہور:میاں نوازشریف کا حافظ سلمان بٹ کے لیے پھولوں کاگلدستہ ، جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ،اطلاعات کےمطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے سابق ایم این اے حافظ سلمان بٹ کو پھولوں کا گلدستہ اور نیک خواہشات کا پیغام بھیجا گیا،

    باغی ٹی وی کےمطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے حافظ سلمان بٹ کی صحت یابی کےلیےدعاکرتے ہوئےکہاکہ اللہ تعالی آپکو جلد صیحتیابی عطا کرے آپ نےملک و قوم کی خدمت کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے میں آپکی جلد صیحتیابی کیلئے دعا ء گو ہوں

    یاد رہےکہ جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بیمارہیں اورپنجاب کارڈیالوجی میں زیرعلاج ہیں ، دوسری طرف جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت پارٹی کےدیگر رہنماؤں نے حافظ سلمان بٹ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

  • مسلم مخالف قانون ، بھارتی پولیس،فوج ،خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے مظالم کی انتہا کردی

    مسلم مخالف قانون ، بھارتی پولیس،فوج ،خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے مظالم کی انتہا کردی

    نئی دہلی: اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاٹھیوں، ڈنڈوں اور راڈز سے لیس درجنوں نقاب پوش نوجوان یونیورسٹی کے کیمپس میں داخل ہوئے اور انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کو بری طری سے مارا پیٹا۔ اس تشدد میں طلبہ یونین کی صدر اویشی گھوش سمیت کم از کم 34 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کا دلی کے کئي ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق نفاب پوش افراد ’بھارت ماتا کی جے، وندے ماترم اور گولی مارو جے این یو کے غداروں کو’ کے نعرے لگا رہے تھے۔

     

    حملہ آوروں نے لڑکیوں کے ہوسٹل میں داخل ہو کر کئی طالبات کو بھی زدوکوب بھی کیا ہے۔ یونین کی صدر آئشی گھوش کو سر پر دو جگہ لوہے کی راڈ لگنے سے زخم آئے ہیں۔رات بارہ بجے تک کم از کم 22 طالبات کو طبی امداد کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بہت سے طلبا کو شدید زخم آئے ہیں جبکہ یونیورسٹی کے کئی پروفیسرز کو بھی مارا پیٹا گیا ہے۔

     

    نفاب پوش حملہ آور کیمپس کے اندر کئی گھنٹے تک طلبہ اور پروفیسروں کو زدوکوب کرتے رہے تاہم انھوں دعوی کیا کہ پولیس کیمپس کے گیٹ پر موجود رہی لیکن وہ طلبا کو بچانے کے لیے آگے نہیں آئی۔ ان حملوں کی کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ان ویڈیوز میں طلبا نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ نقاب پوش حملہ آور آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے کارکن تھے جنھیں کمیپس میں موجود آر ایس ایس کی طلبا تنظیم اے بی وی پی کے کارکنوں کی مدد حاصل تھی۔ نے بلا رکھا تھا۔ دوسری جانب اے بی وی پی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بائیں بازو کے طلبا نے ان کے حامیوں پر کیا ہے۔

    جے این یو کی سابق طالبعلم اور موجودہ حکومت کی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں جے این یو کیمپس میں طلبا پر تشدد کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’جے این یو میں بحث مباحثے کی روایت رہی ہے۔ وہاں کبھی تشدد نہیں ہوا۔ یونورسٹی میں سبھی طلبا محفوظ ہونے چاہییں۔‘

    جے این یو ہی کے سابق طالبعلم اور موجودہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’جے این یو میں تشدد قابل مذمت ہے۔ جے این یو میں تشدد کی نہیں بحث کی روایت ہے۔‘اتوار کو رات گئے اپوزیشن کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی زخمی طالب علموں سے ملنے کے لیے ہسپتال گئیں۔ بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی نے جے این یو پر نقاب پوش حملہ آوروں کے حملے کی مذمت کی ہے اور طلبا کے ساتھ اتحاد کے اظہار کے لیے ایک وفد دلی بھیجا ہے۔

    بنگال کی جادھوپور یونیورسٹی میں رات دیر گئے طلبا نے مشعل بردار جلوس نکالا ہے جبکہ ممبئی میں سیکڑوں شہری جے این یو کے طلبا کے ساتھ اتحاد کے اظہار کے لیے گیٹ وے آف انڈیا پر جمع ہوئے۔بہت سے طلبا تشدد سے بچنے کے لیے ہاسٹل کے کمروں میں بند ہو گئے اور انھوں نے کمروں کو اندر سے بند کر لیا۔ دہلی پولیس کی طرف سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ شہریت کے متنازع قانون کی منظوری کے بعد سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ جمعہ کو انڈیا کی ریاست حیدرآباد میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے مارچ کی اور اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔اس سے قبل، ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے مظاہروں میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں مبینہ طور پر کئی افراد پولیس کی گولیوں کا نشانہ بنے۔

     

     

    جے این یو کی طلبہ یونین کے صدرعائشی گھوش کو ان کے ہاتھ اور سر پر چوٹ لگی تھی ، جس کی وجہ سے وہ لہولہان ہو گئی تھی۔ حملے میں زخمی ہونے والے تمام طلبہ اور اساتذہ کو ایمس لے جایا گیا ،جبکہ ابھی تک درجنوں کی تعداد میں طالب علم ہستپالوں میں زیرعلاج ہیں‌

    جے این یو کی طلبہ یونین کے صدرعائشی گھوش نےگفتگو میں کہا کہ اتوار کے روز کیمپس میں بیرونی افراد کے ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی اور ہم نے پولیس کو بھی اس بارے میں شکایت کی ہے پھر بھی کوئی ایکشن نہیں ہوا ان کی طرف سے آگے گھوش نے بتایا کہ ‘دوپہر سے ہی یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بیرونی لوگ کیمپس میں داخل ہوگئے ہیں۔

    جس کے بعد ہم نے پولیس کو دوپہر ڈھائی بجے شکایت کی۔ ہم نے پولیس کو بتایا کہ ہم خود کو محفوظ محسوس نہیں کررہے ہیں۔ یہ لوگ باہر سے کیسے آئے؟ یہ سب وی سی ایم جگدیش کمار کی وجہ سے ہوا ہے۔ اسے استعفی دینا چاہئ

     

     

    یہ بات بھی قابل غور ہےکہ چند دنوں سے شروع ہونے والے احتجاج میں بھارتی پولیس نے درجنوںمسلمانوں کوشہید کردیا ہے، اس کے علاوہ ہزاروںکی تعداد میں گرفتارکرلیا ہے

     

    ایک سینیئر پولیس افسر نے کہا کہ ریاست میں مرنے والے 16 افراد میں سے 14 لوگوں کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ باقی دو افراد میں ایک کی موت فیروزآباد میں سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی اور وارانسی میں پولیس کے ایکشن کے نتیجے میں ہونے والی بھگدڑ کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچے محمد صغیر کی موت واقع ہوئی ہے۔

    گولی لگنے سے ہلاک ہونے والوں میں لکھنؤ سے محمد وکیل (32 سال)، کانپور سے آفتاب عالم (22) اور محمد سیف (25)، بجنور سے انس (21) اور سلیمان (35)، سنبھل سے بلال (24) اور محمد شہروز (23)، میرٹھ سے ظہیر (33)، آصف (20) اور عارف (20)، فیروز آباد سے نبی جہاں (24) اور رام پور سے 24 سالہ فیض خان شامل ہیں۔

     

  • اب بھارت چھوڑجانے کودل کررہا ہے، ہندوپروفیسرز بھی مودی حکومت سے تنگ آگئے

    اب بھارت چھوڑجانے کودل کررہا ہے، ہندوپروفیسرز بھی مودی حکومت سے تنگ آگئے

    نئی دہلی :جے این یو حملہ سے ناراض پروفیسر سی پی چندرشیکھر نے مودی حکومت کی اسٹیٹسٹک کمیٹی سے دیا استعفیٰ ہے، باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق جے این یو میں اتوار کو طلبا پر ہوئے حملے کے بعد یونیورسٹی کے پروفیسر سی پی چندر شیکھر نے خود کو مودی حکومت کی ایک کمیٹی سے علیحدہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق ہندوستان کے معاشی ڈاٹا سے متعلق بنی ایک کمیٹی کی اآج پہلی جائزہ میٹنگ ہونے والی تھی لیکن اس سے پہلے ہی پروفیسر سی پی چندرشیکھر نے اس سے استعفیٰ دے دیا۔ گزشتہ مہینے ہی مودی حکومت نے اکونومکس اسٹیٹسٹکس پر اسٹینڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ چندرشیکھر نے موجودہ حالات پر فکر کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ دیا اور کہا کہ مودی حکومت کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے کیونکہ اس سے بھروسہ اٹھ چکا ہو۔

    پروفیسر سی پی چندرشیکھر نےکہا ہےکہ اب وہ بھارت نہیں رہنا چاہتے،کیوںکہ یہاں نہ تواستاد کی عزت ہے اورنہ انسان کا احترام ، انہوں نےمزید کہاکہ اگرمودی نظریہ غالب رہا توبہت جلد بھارت ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گا