سرگودھا ( ادریس نواز سے) چیف سیکٹری پنجاب میجر ریٹاٸرڈ اعظم سلیمان اور آٸی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کی سرگودھا آمد اور سرکٹ ھاٶس میں اجلاس۔ اجلاس میں ایڈیشنل ہوم سیکٹری مومن آغا ، سیکٹری پی اینڈ ڈی عمران کوثر کے علاوہ آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر ، کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود اور چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق :
چیف سیکٹری پنجاب میجر ریٹاٸرڈ اعظم سلیمان اور آٸی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کی سرگودھا آمد اور اجلاس۔
چیف سیکٹری پنجاب میجر ریٹاٸرڈ اعظم سلیمان نے سرکٹ ھاٶس میں ڈویژن بھر کے انتظامی افسران سے خطاب کرتے ھوٸے کہا۔ کہ
اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے افسر کیخلاف محاسبہ کیا جاٸیگا۔ حکومت کا کام ویژن دینا ھے اور عملی جامعہ پہنانا افسران کی ذمہ داری ہوتی ھے۔ موجودہ حکومت نے اپنا ویژن اور ترجیحات کا یقین کر دیا ھے۔ بیورو کریسی کو اب عوام کے تابع ہو کر کام کرنا ہوگا۔ تمام افسران کو ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا جو پورا ہو گیا ھے۔ اب ہوا کا رخ تبدیل ہوتا نظر آنا چاہیٸے۔ اور کہا کہ اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جاٸے۔ ڈویژن سطح پر ڈی سی اوز ، ڈی پی اوز، جبکہ تحصیل سطح پر ایس ڈی پی اوز ، اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مشترکہ کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت کی۔ پولیس اور انتظامی افسران کو ریلیف فراہم کرنے کیلیٸے سبزی و فروٹ منڈیوں ، تعلیمی اداروں ، ھسپتالوں اور جاری ترقیاتی کاموں کے مشترکہ دورے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اور کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹارلینس کی پالیسی پر سو فیصد عمل درآمد کروایا جا رھا ھے۔ ایماندار افسر کیساتھ ریاست کھڑی ھے ۔ انھوں نے قیمتوں کے استحکام کیلیٸے تمام وساٸل بروٸے کار لانے ہدایت کی۔ پراٸس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی مزید نکھارنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تعلیم صحت ترقیاتی کاموں کیلیٸے ٹھوس پالیسی اپناٸی گٸی ھے ۔ اسکے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلیٸے تمام افسران کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کو جاری رکھنے اور آپریشن کے دوران بڑے اور بااثر افراد پر پہلے ہاتھ ڈالنے کی ہدایت کی۔ ٹریفک کے مساٸل اور کلین اینڈ گرین مہم کے ہدف کو حاصل کرنے ، پارکنگ کا موثر نظام بنانے ، اور قبضہ مافیا کیخلاف ترجیحی بنیادوں پر کریک ڈاٶن کرنے کے احکامات بھی جاری کیٸے۔ اور ڈویژنل ضلعی افسران کو ہدایت دی کہ وہ ملاوٹ ، ذخیرہ اندوزوں ، کھادوں اور جعلی زرعی ادویات کے مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کیخلاف بھی سخت ایکشن لیں۔ اور کہا کہ ڈویژن سے تحصیل سطح کے تمام افسران کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ھے۔ افسران کو اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھنے ،شکایات سنٹر بنانے اور موصول شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ عوام نے جس تبدیلی کیلیٸے ووٹ دیا وہ حقیقی معنوں میں نظر آٸے۔
آٸی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ھوٸے کہا۔ کہ
ماضی میں افسران کو اسطرح آزادانہ موقع نہ مل سکا۔ لیکن اب انکے پاس وقت ھے کہ وہ ڈیلیور کر سکیں۔ اور کہا کہ افسران خود ٹھیک ہوں تو نیچے سارا عملہ خود بخود ٹھیک ہو جاٸیگا۔ اور کہا کہ تھانوں کی سطح پر لاٸی گٸی ریفارمز کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچاٸے جاٸیں۔ اور پولیس افسران سے کہا کہ جراٸم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارواٸی کی جاٸے۔ ضلعی سطح پر منشیات فروشوں ، رسّہ گیرں اور بدمعاشوں کی فہرستیں پولیس افسران کو فراہم کر دی ہیں۔ فوری کارواٸی عمل میں لاٸی جاٸے۔ اور کہا کہ تھانہ کی سطح پر خدمت سنٹر عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کر رہے ھیں۔ آٸی جی پنجاب نے بتایا کہ ایک سال کے دوران صوبہ بھر میں 35 لاکھ ساٸلین نے خدمت مرکز سے استفادہ لیا۔ جبکہ تھانوں میں سات لاکھ شکایات درج کرواٸی گٸیں۔ اور کہا کہ ہم ریاست کے ملازم ھیں عوام کو عزت دینی ھے اور ہمیں ایک لیڈر کے طور پر اپنا فرض پورا کرنا ہوگا ۔
آٸی جی پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ تفتیشی افسران کی کارکردگی پر خاص فوکس کیا گیا ھے۔ اور سستے انصاف کی فراہمی کیلیٸے تمام جدید ذراٸع کو بھی استعمال میں لایا جا رہا ھے۔ عوام اور پولیس کے مابین خلیج ختم کرنے کیلیٸے پولیس افسران کو خاص ہدایات اور گاٸیڈ لاٸن فراہم کر دی گٸی ھیں۔
ایڈیشنل سیکٹری ہوم مومن آغا نے اجلاس میں شریک افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بناٸیں ۔ عوامی بھلاٸی کے منصوبوں کو بلاتاخیر مکمل کروایا جاٸیگا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیٸے کوٸی کسر اٹھا نہ رکھی جاٸے۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں نمبرداروں کی فوج سے عوامی خدمت کے کام لینا ہونگے۔ توقعات پر پورا نہ اترنے والے نمبرداروں کی گرانٹ بند کر دی جاٸیں۔ اور نٸے نمبردار تعینات کیٸے جاٸیں۔
قبل ازیں چیف سیکٹری پنجاب میجر ریٹاٸرڈ اعظم سلیمان اور آٸی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے ڈویژن کے پارلیمنٹیرین سے سرکٹ ہاٶس میں ملاقات کی۔ وفد میں صوباٸی وزیر محنت و انفرادی قوت عنصر مجید نیازی ، سبطین خان ، ساجدہ آہیر ، غلام علی اصغر لاہڑی ، غلام رسول سنگھا ، زبیر نیازی ، غضنفر عباس چھینہ ، امیر محمد خان ، امین اللہ خان نیازی ، اور چوہدری فیصل فاروق چیمہ سمیت دیگر شامل تھے۔ منتخب عوامی نماٸندوں نے علاقاٸی مساٸل سے آگاہ کیا۔ عوام ، منتخب عوامی نماٸندوں اور افسران کے مابین بہترین تعلقات بارے اپنی تجاویز پیش کیں۔ پارلیمنٹیرین نے تعلیم ، صحت ، کھیلوں کے علاوہ میونسپل سروسز ، ترقیاتی منصوبوں ، افسران کی کھلی کچہریوں ، پینے کے صاف پانی ، سیوریج ، اور ٹریفک کے مساٸل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیف سیکٹری پنجاب اعظم سلیمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن نچلی سطح پر حقیقی تبدیلی کیلیٸے عملی اقدامات اٹھاٸے گٸے ھیں۔ آٸندہ کے سالانہ ترقیاتی فنڈز میں منصوبوں کیلیٸے 50 فیصد کے فنڈز مختص کرنیکی تجویز ھے۔ تاکہ کوٸی بھی تعمیراتی منصوبہ تین سال کے اندر ہر صورت مکمل ہو سکے۔ اور کہا کہ افسران کو ہدایت کی گٸی ھیں کہ وہ منتخب عوامی نماٸندوں سے ملکر عوامی شکایات کے ازالے کو یقینی بناٸیں۔ اور کہا کہ ڈویژن ہیڈ کوارٹر کو تمام وساٸل فراہم کیٸے جا رھے ھیں۔ چیف سیکٹری پنجاب نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر میں میونسپل سروسز کا پروگرام شروع کیا جا چکا ھے۔ شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کارواٸی کے احکامات بھی جاری کیٸے گٸے ھیں۔
بعد ازاں چیف سیکٹری پنجاب میجر ریٹاٸرڈ اعظم سلیمان نے کمشنر سرگودھا دفتر کے کانفرنس ھال میں ڈویژن بھر میں ترقیاتی کاموں ، امنِ عامہ کی صورتحال ، کلین اینڈ گرین مہم ، تجاوزات کیخلاف آپریشن اور میونسپل سروسز بارے بریفنگ لی۔ بریفنگ اجلاس میں کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود ، چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، اور تمام سرکاری محکموں کے ڈویژنل افسران بھی موجود تھے۔
Author: +9251
-

سرگودھا : چیف سیکٹری پنجاب اور آٸی جی پنجاب پولیس کی سرگودھا آمد ۔
-

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے چوتھے اجلاس کی صدارت
فیصل آباد ( محمد اویس) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے چوتھے اجلاس کی صدارت کی جس میں وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری،میڈیکل سپرنٹنڈنٹس الائیڈوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈاکٹر خرم الطاف،ڈاکٹر حبیب بٹر کے علاوہ محکمہ فنانس،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نمائندے اور مخیر حضرات بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے مختلف مالی،طبی وانتظامی امور کی منظوری دی گئی جس کے تحت میڈیکل مشینری کی خریداری،آپریشن تھیٹرز کی اپ گریڈیشن ودیگر منصوبے شامل ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے سینڈیکیٹ کے ارکان سے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے زیراہتمام ہسپتالوں کا مختلف اوقات میں ماہانہ وزٹ کرکے انتظامی کمزوریوں کی نشاندہی کریں اور علاج معالجہ کی سہولتوں کی بھی مکمل مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ وٹس ایپ گروپ کے ذریعے سنڈیکیٹ کے ارکان کو متعلقہ سرگرمیوں سے آگاہ رکھا جائے۔صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شعبہ صحت کی ترقی واستحکام کے لئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں جس کے تحت نئے ہسپتالوں کے قیام کے علاوہ موجودہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الائیڈ وڈی ایچ کیو ہسپتال کو 27وینٹی لیٹرز فراہم کردئیے گئے ہیں جو فوری فنکشنل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کو ادویات کی بلاتعطل فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ودیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا عمل بھی جاری ہے اورموجودہ حکومت نے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا ہے۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران بعض امور بھی زیر بحث آئے۔
-

قاسم سلیمانی فلسطینی مزاحمت کے قائد اور عوام کے ہیرو ، تحریر: صابر ابو مریم
قاسم سلیمانی فلسطینی مزاحمت کے قائد اور عوام کے ہیرو
تحریر: صابر ابو مریم
سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستانپی ایچ ڈءریسرچ اسکالر، شعبہ سیاسیات جامعہ کراچیعراق کے دارلحکومت بغداد میں مورخہ تین جنوری کو امریکی افواج کی ایک دہشت گردانہ کاروائی میں شہادت پر فائز ہونے والے مجاہدین اسلام قاسم سلیمانی او ر ابو مہدی مہندس سمیت آٹھ افراد شامل تھے۔ بغداد میں امریکہ کی یہ غیر قانونی اور جارحانہ کاروائی پوری دنیا کے لئے توجہ کا مرکز اس لئے بھی بنی کہ اس حادثہ میں شہید ہونے والے مجاہد اسلام قاسم سلیمانی ایک ایسی غیر معمولی شخصیت ہیں کہ جن کے بارے میں دنیا بھر اور پاکستان کے تجزیہ نگاروں نے بھی رائے دیتے ہوئے یہی کہاہے کہ قاسم سلیمانی کی شخصیت ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بعد دوسرے بڑی قدرت رکھنے والی شخصیت ہیں۔اس طرح کے متعدد تجزیات ذرائع ابلاغ پر جاری ہیں جبکہ کالم نویسوں نے بھی اپنے قلم کی مدد سے امریکی دہشت گردانہ کاروائی میں شہید ہونے والے قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی شہادت کے حوالے سے مختلف سیاسی اور عسکری پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔
گذشتہ تین چار روز سے دنیا بھرک ے ذرائع ابلاغ بالخصوص مغربی دنیا اور عرب دنیا سمیت ایشیائی ممالک کے ذرائع ابلاغ بغداد میں امریکی دہشت گرادنہ کاروائی کے نتیجہ میں شہید ہونیو الے ان رہنماؤں کے بارے میں مسلسل خبریں اور تجزیات پیش کر رہے ہیں کہ جس کے بعد ان شہداء کی زندگانی کے بارے میں مختلف پہلو سامنے آنا شروع ہوئے ہیں۔ہم ا س مقالہ میں کوشش کریں گے کہ شہید قاسم سلیمانی کے حوالے سے سامنے آنے والے چند ایک پہلوؤں پر روشنی ڈالیں۔
اس سے پہلے کہ ہم شہید قاسم سلیمانی سے متعلق بیان کردہ دیگر پہلوؤں کی طرف بات کریں، ایک منفرد اور بنیادی پہلو جو ابھی تک نہ تو مغری ذرائع ابلاغ نے پیش کیا ہے اور نہ ہی عرب دنیا سمیت ایشیائی ممالک کے کسی ذرائع نے بیان کیا ہے۔لیکن یہ پہلو دنیا کے سامنے اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب عالم اسلام کے اس عظیم ہیرو شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس سمیت دیگر شہداء کے جنازے بغداد سے کاظمین، کربلا، نجف، اہواز، مشھدسے ہوتا ہوا تہران پہنچا ہے جہاں فلسطینی تحریک مزاحمت کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے خصوصی طور پر اس نماز جنازہ میں شرکت کی اور نماز جنازہ کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نہ صرف ایرانی قوم کے ہیرو ہیں بلکہ قاسم سلیمانی فلسطینی مظلوم ملت کے عظیم ہیروہیں اور چونکہ قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ ہیں لہذا ہم فلسطینی عوام اور فلسطینی کی مزاحمت کی تحریکیں قاسم سلیمانی کو شہید القدس سمجھتے ہیں اور یقینا شہید قاسم سلیمانی شہید القدس ہیں۔فلسطین کی اسلامی مزاحمت کی تحریک حماس کے سربراہ نے کہا کہ قاسم سلیمانی کو فلسطین سمیت عالم اسلام میں ہمیشہ مزاحمت اسلامی کا ہیرو ہی سمجھا جائے گا۔حماس کے سربراہ نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی پوری زندگی فلسطینیوں کے دفاع اور فلسطین کی غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے شکنجہ سے آزادی کے لئے صرف ہوئی ہے۔لہذا فلسطین کی آزادی کی یہ جد وجہد قاسم سلیمانی کے قائم کردہ مزاحمت کے اصولوں کی روشنی میں جاری رہے گی۔
شہید قاسم سلیمانی کی جد وجہد کو سمجھنے کے لئے ایک نقطہ یا پہلو جو اہم ہے وہ یہ بھی ہے سنہ2011ء میں جب امریکہ کی جانب سے شام میں داعش جیسی سفاک اور دہشت گرد تنظیم کی بنیاد رکھی گئی تو قاسم سلیمانی نے شام حکومت کی درخواست پر داعش سے نمٹنے کی حکمت عملی بنائی اور بنفس نفیس داعش کے خاتمہ کے لئے محاذ جنگ پر موجود رہے۔اسی طرح جب امریکہ اور اسرائیل سمیت ان کے عرب حواریوں نے سنہ2014ء میں داعش کو عرا ق پر مسلط کرنے اور عراق پر قابض ہونے کے لئے خون ریزی شروع کی تو یہی قاسم سلیمانی ہی تھے جو سب سے پہلے عراق کے دفاع کے لئے عراقی حکومت کی درخواست پر عراق پہنچے اور یہاں بھی داعش کے خاتمہ کے لئے اور عرا ق کے مقدس مقامات کے تحفظ سمیت عرا ق کو داعش کے چنگل سے نجات دلوانے کے لئے سرگرم ہوئے۔ نتیجہ میں شام اور عراق دونوں مقامات پر ہی داعش کو شکست ہوئی اور اس جنگ کا فاتح اگر کوئی تھا تو وہ یہی عالم اسلام اور شعائراللہ کا دفاع کرنے والا مجاہد قاسم سلیمانی تھا۔
شہید قاسم سلیمانی لبنان میں اسرائیل کے حملوں کی ناکامی اور اسرائیلی منصوبوں کی ناکامی کا ایک اہم ستون سمجھے جاتے ہیں۔ جب سنہ2006ء میں اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو قاسم سلیمانی لبنان میں حزب اللہ اور لبنانی فوج کے ساتھ مل کر اسرائیل کے حملہ کو پسپا کرنے کے لئے دن رات سرگرم عمل رہے اور اس طرح یہ جنگ بھی 33روز بعد اسرائیل کے شکست پر اختتام پذیر ہوئی۔عالمی ذرائع ابلاغ نے کئی سال بعد اسرائیل کی اس شکست کا ذمہ دار اسی مجاہد اسلام قاسم سلیمانی کو قرار دیا۔
اگر بوسنیا کے ان مسلمانوں کی بات کی جائے جن پر ظلم و ستم روا رکھا گیا تھا تو تاریخ یہ بتاتی ہے کہ یہی شہید قاسم سلیمانی مسلمانوں کے دفاع کے لئے اور ان کی عزت وناموس کی رکھوالی کی خاطر سب سے پہلے بوسنیا میں پہنچے اور دشمن قوتوں کے مقابلہ میں مسلمان ملتوں کا دفاع کیا۔
شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں ایک اہم پہلو یہ بھی سامنے آیا ہے کہ قاسم سلیمانی کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی مزاحمت کے حامی رہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں کئی ایک مقامات پر ان کی تصاویر اٹھا کر عوام نے مظاہرے کئے ہیں۔
امریکہ جو کہ اپنی دہشت گردانہ عزائم کی ایک سوسالہ تاریخ سے طویل تاریخ رکھتا ہے ہمیشہ مظلوموں کو دہشت گرد قرار دینا ہی امریکہ کا شیوا رہا ہے۔امریکہ یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ دنیا میں امریکی منصوبوں کی ناکامی کے پیچھے اگر کسی کا ہاتھ تھا تو وہ یہی مجاہد اسلام قاسم سلیمانی تھے۔آ ج پوری دنیا میں شہید قاسم سلیمانی کے لئے عوام مظاہرے کر رہے ہیں حتیٰ امریکہ میں سیاسی حلقے بھی امریکی صدر کے اس اقدام کو امریکہ کے لئے شدید خطرہ کی گھنٹی قرار دے رہے ہیں۔
خلاصہ یہ ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کو اسماعیل ہانیہ نے فلسطینی قوم اور ملت مظلوم کا ہیرو قرار دیا ہے اور اسلامی مزاحمت کی تحریکوں کا قائد قرار دیتے ہوئے شہید قدس قرار دے کر دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ان کی شخصیت ہمارے درمیان سے چلی گئی ہے لیکن قاسم سلیمانی کی فکر اور سوچ امریکہ اور اسرائیل جیسی شیطانی طاقتیں ختم نہیں کر سکتی ہیں۔اسلامی مزاحمت کی تحریکوں نے شہید قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے اور تجزیہ نگاروں کی رائے کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ جیسا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ انتقام سخت ہو گا تو اس حوالے سے القدس کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کے امکانات مزید قوی تر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔خدا وند کریم کا وعدہ ہے کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوتے ہیں وہ شہید ہیں اور زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کے ہاں سے رزق پاتے ہیں۔ -

پروفیسر ساجد میر نے فواد چوہدری کے متعلق کیا بات کہہ دی
پروفیسر ساجد میر نے فواد چوہدری کے متعلق کیا بات کہہ دی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مرکزی جمیعت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کافی عرصے سے وفاقی وزیر توبنا ہوا ہے مگر اس کو عام شہری کی عزت اور احترام کا پتا نہیں ہے .پارلیمنٹ کے سابقہ اجلاس میں اس نے بڑی عجیب تقریر کی ہے .ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمیعت اہلحدیث اوکاڑہ کے تعزیتی اجلاس میں کیا .انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ایرانی جنرل کو قتل کر کے جنگ کا ایک شعلہ بڑھکایا ہے جو بہت سی چیزوں کو خاکستر کردے گا.ڈرون حملے سے کسی دوسرے ملک میں کسی کو مارنا انتہائی غلط کام ہے . واضح رہے کہ فواد چوہدری پر پاکستان کا ہر شہری ، رہنما اور عالم دین اور معزز شخص تنقید کر رہا ہے .
صحافیوں کے احتجاج میں ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا
تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات
فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی
سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت
سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ
مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر
خیال رہے کہہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے ساتھ فواد چوھدری کی ویڈیو آنے کے ممکنہ انکشاف کے بعد فواد چوھدری نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان پر ایک نجی تقریب میں اپنے غنڈوں کے ساتھ تشدد کیا جس پر مقامی تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے تا ہم فواد چودھری اس دوران جھوٹ بولتے نظر آئے.
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فواد چودھری کو وزارت سے ہٹایا جائے، صحافتی تنظیموں نے بھی اس واقعہ پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور فواد چوھدری کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے،
ایک صارف نے لکھا کہ مبشر لقمان نے ایٹ لیسٹ یہ سچ قوم کے سامنے لاکر بہت بڑا جھاد کیا ھے اسپر پوری قوم کو مبشر کا شکرگزار بھی ھونا چاھئیے اور فواد چودھری کی غنڈہ گردی کے خلاف اوز بھی اٹھانی چاہئیے
-

کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم کا مبشر لقمان کے ساتھ اظہار یکجہتی، فواد چوہدری کے خلاف بڑی بات کہہ دی
کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم کا مبشر لقمان کے ساتھ اظہار یکجہتی، فواد چوہدری کے خلاف بڑی بات کہہ دی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم نے مبشر لقمان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری وزارت کا اہل نہیں ہے اسے فوری طور پر منصب سے ہٹایا جائے ، مولانا محمد عاصم مخدوم کا مزید کہنا ہے کہ جس ملک کے وزرا غنڈوں کا کردار ادا کریں وہ ریاست مدینہ نہیں ہوسکتی ۔فواد چوہدری حکومت پر ایک دھبہ ہے ۔۔
انہوں نے کہا کہ وزراء تحمل مزاج اور برد بار ہوتے ہیں ۔بداخلاق۔بد زبان شخص حکومتی عہدے کا اہل نہیں ہوسکتا ۔بداخلاقی اور فحاشی میں ملوث تمام وزراء کو نااہل قرار دیا جائے ۔
صحافیوں کے احتجاج میں ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا
تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات
فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی
سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت
سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ
مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر
واضحرہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے ساتھ فواد چوھدری کی ویڈیو آنے کے ممکنہ انکشاف کے بعد فواد چوھدری نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان پر ایک نجی تقریب میں اپنے غنڈوں کے ساتھ تشدد کیا جس پر مقامی تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے تا ہم فواد چودھری اس دوران جھوٹ بولتے نظر آئے.
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فواد چودھری کو وزارت سے ہٹایا جائے، صحافتی تنظیموں نے بھی اس واقعہ پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور فواد چوھدری کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے،
ایک صارف نے لکھا کہ مبشر لقمان نے ایٹ لیسٹ یہ سچ قوم کے سامنے لاکر بہت بڑا جھاد کیا ھے اسپر پوری قوم کو مبشر کا شکرگزار بھی ھونا چاھئیے اور فواد چودھری کی غنڈہ گردی کے خلاف اوز بھی اٹھانی چاہئیے
-
زخم اور چوٹ بھی جب ان کو احتجاج سے نہ روک سکے،مودی کو للکارتی خواتین
زخم اور چوٹ بھی جب ان کو احتجاج سے نہ روک سکے، مودی کو للکارتی خواتین
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مودی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا عزم بہت بلند ہے اب خواتین ، طلبا اور ٹیچرز ماریں کھاکر اور گہری چوٹیں کھا کر بھی احتجاج کےلیے تیا رہیں اسی طرح ایک احتجاج کرنے والی خاتون نے اپنے اس عزم کا اظہار ایسے کیا ، اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مار کر ، زخمیوں کو پیٹ کراور ڈرا دھمکا کر ہمارے احتجاج کو روک رہے ہیں تو ، یہ غلطی پر ہیں۔ ہم سب صحت یاب ہوتے ہی سیدھے احتجاج کے لئے واپس جارہے ہیں۔ "میری بہادر کزن JNU# پروفیسر سوچاریتا سین مجھ سے کہتی ہے ، جب کہ وہ سر کے گہرے زخم پر بستر پر پڑی ہے اور پر عزم ہے کہ وہ پھر سے احتجاج میںحصلہ لے گی ۔
“If they think they’re going stop us protesting by beating, hurting hitting us, they’re wrong. We’re going straight back to protest as soon as we all recover.” My brave cousin #JNU prof Sucharita Sen tells me, as she lies in bed with a deep head wound. #JNUattack pic.twitter.com/tcs0FnZooz
— Sagarika Ghose (@sagarikaghose) January 6, 2020
مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج
بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان
متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم
واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
-

مکافات عمل ، آج بھارت کو وہی نعرے سننا پڑ رہے ، جو "را” نے پاکستان میں لگوائے
مکافات عمل ، آج بھارت کو وہی نعرے سننا پڑ رہے ، جو "را” نے پاکستان میں لگوائے.
با غی ٹی وی :بھارت اس وقت مکافات عمل کا شکار ہے ، آج اس کو اپنا بویا ہوا کاٹنا پڑ رہا ہے . بھارت میں مسلم مخالف شہریت بل کے خلاف مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں شدید احتجاج کرر ہی ہیں.اس احتجاج نے اب وہ رخ اختیار کر لیا ہے کہ وہ نعرے جوبھارت نے پاکستان میں بعض لوگوں سے لگوائے ، وہی آج انہیں خود سننا پڑ رہے ہیں.مظاہرین نے بھارتی فوج کے سامنے. نعرہ بلند کرنا شروع کر دیا.” یہ جو دہشت گردی ہے ، اس کے پیچھے وردی ہے” بھارتی فوجیو شرم کرو شرم کرو، مودی شرم کرو شرم کرو.
جونعرہ "را" اور بھارت نے پاکستان میں لگوایاتھا
آج وہ آواز بھارت کے اپنے ہی گلے میں پڑگئی#YeJoDehshatGardiHa#IskePeecheWardiHa pic.twitter.com/g5WkLino6V
— Makhdoom Shahab-ud-Din (@ShahabSpeaks) January 6, 2020
احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام
متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج
متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج
متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..
مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج
بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان
متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم
واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
-

عبداللہ گل نے جنرل (ر) حمیدگل سے منسوب بیان کی سختی سے تردید کردی
عبداللہ گل نے جنرل (ر) حمیدگل سے منسوب بیان کی سختی سے تردید کردی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جنرل ریٹائرڈ حمید گل رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے عبداللہ گل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد اسلام جنرل حمید گل رح سے منسوب سوشل میڈیا پر یہ من گھڑت اور جھوٹ بات چل رہی ہے کہ “اگر امریکہ ایران پر حملہ کر دے تو میری قبر پر آکر ۔۔۔کر دینا”
اس بات کا نہ ہی کوئی مستند حوالہ ہے اور نہ ہی جنرل صاحب ایسی غیر معیاری زبان استعمال کرتے تھے۔
سوشل میڈیا پر جس نے بھی یہ بات کی ہے میں سختی سے مذمت کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ ایرن امریکا حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ایسی بحث تسلسل کے ساتھ چل رہی ہے اور فریقین مختلف قسم کے بیانات دے رہے ہیں.
واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟
ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟
ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا
تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا
بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،
-

ایف ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس میں مساجد کی تعمیر کے لئے اقدامات میں پیشرفت کی جار
فیصل آباد (محمد اویس) ایف ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس میں مساجد کی تعمیر کے لئے اقدامات میں پیشرفت کی جارہی ہے تاکہ دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ عبادت گاہوں کے قیام کے منصوبوں کو بھی پائیہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے مختلف بلاکس میں مساجد کے لئے مختص جگہوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران شفیق میاں داد،شہزاد اسلم،شیخ عرفان،اسلم ڈیڈی بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈی اے سٹی سہیل مقصود پنوں،ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر چٹھہ ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے ایف ون بلاک میں مختص ڈیڑھ کینال جگہ پر مسجد کی تعمیر کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے گھر کی تعمیر بہت بڑی سعادت اور قرب الہی کا ذریعہ ہے جس میں اللہ کی خوشنودی اور رضا کے لئے حصہ لینے والے افراد بہت بڑااجر وثواب کما رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مساجد کے لئے فراہم کی جانے والی جگہ کی مینجمنٹ اورمانیٹرنگ ایف ڈی اے کے پاس رہے گی جبکہ اسکی دیکھ بھال کی ذمہ داری مسجدکی انتظامیہ ہوگی۔ایف ون بلاک میں مسجد کے پلاٹ کی نشاندہی اورمسجد کی تعمیر کے ارادہ اور اسکی تکمیل میں کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران سے ملاقات کی اور مسجد کی تعمیر سمیت ان کے تعاون سے ایف ڈی اے سٹی میں ہسپتال کے قیام کے منصوبے کی تجویز بھی زیر بحث آئی۔
-

ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش نے پاکستان کو کیا جواب دیا
ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش نے پاکستان کو کیا جواب دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : بنگلہ دیش ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو جواب دینے سے قاصر ہے ،پاک بنگلادیش ہوم سیریز میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، مہمان ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکتے۔ترجمان بنگلادیش بورڈ کے مطابق وہ صرف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے پاکستان آ سکتے ہیں لیکن ٹیسٹ سیریز کے لیے آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ گیند پاکستان کرکٹ بورڈ کے کورٹ میں ہے، اسے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کرنا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی بھی اپنے موقف پر قائم ہے، اس کا مطالبہ ہے کہ بنگلادیش بورڈ ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں نہ کھیلنے کی وجوہات بتائے۔اس سے قبل بنگلہ دیش کے ایک خبر رساں ادارے نے بتایا تھا کہ بی سی بی کے صدر ناظم الدین نے واضح کر دیا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں طویل عرصے تک کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا۔ان کا کہنا تھا کہ کوچنگ اسٹاف پاکستان میں لمبا عرصہ رہنا نہیں چاہتا۔
اس سے پہلے خیال رہے کہ پی سی بی نے بنگلا دیش کو دو بار خط لکھ کر اس کی وجہ پوچھی ہے جس میں انہیں صدارتی لیول کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کے ساتھ کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد بنگلا دیش کے پاس انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز جب کہ بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کا کہا ہے تاہم پی سی بی نیو ٹرل وینیو پر سیریز نہ کھیلنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔