Baaghi TV

Author: +9251

  • رحیم یارخان پریس کلب الیکشن جرنلسٹ پینل نے اپنے امیدواران کا اعلان کر دیا

    رحیم یارخان
    الیکشن ڈسٹرکٹ پریس کلب میں جرنلسٹ پینل کے امیدواران صدرجاویداقبال چوہدری روزنامہ اسرار، جنرل سیکرٹری حافظ فلک شیر سندھو روزنامہ جہان پاکستان، سینئرنائب صدر چوہدری منیردن ٹی وی، نائب صدر صدیق بلوچ روزنامہ جنگ، چوہدری عبد الغنی جوائنٹ سیکرٹری رونامہ اسیاف نیوز، فنانس سیکرٹری میاں شہبازشریف روزنامہ خبریں، انفارمیشن سیکرٹری سلیم چشتی روزنامہ 92 نیوز، ممبران مجلس عاملہ فیاض محمود روزنامہ جنگ، فاروق احمدسندھو روزنامہ ایکسپریس، رفعت شیخ روزنامہ ہمت مرداں، سردارپہوڑ روزنامہ اوصاف، انوارالحق رامے روزنامہ نیادور، خورشیداحمد روزنامہ اسلام، طارق گوندل ہفت روزہ حماس، ابراراحمدبھٹی عباس ٹائم صحافیوں کے حقوق کے حقیقی علمبردار، مثبت صحافت اور پریس کلب کی تعمیروترقی کے روشن ستارے، خوش اخلاق اوربردبار قیادت، انتقامی کارروائیوں اورپرتشدد زہنیت سے پاک دامن رکھتے ہیں ،

  • رحیمیارخان چک نمبر 107 پتن منارا روڈ حادثہ میں ایک شخص زخمی

    رحیمیارخان چک نمبر 107 پتن منارا روڈ حادثہ میں ایک شخص زخمی

    رحیم یارخان چک نمبر 107 پتن منارا روڈ حادثہ میں ایک شخص زخمی. ریسکیو اہلکار
    نقدی رقم چوبیس ہزار چار سو چالیس تین عدد ATM کارڈ ایک Huawei انڈرائڈ موبائل اور ضروری کاغذات لواحقین کے حوالے کرتے ہوئے.

  • فواد چوہدری کی بدمعاشی پرپاکستان برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد کا خوبصورت جواب

    فواد چوہدری کی بدمعاشی پرپاکستان برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد کا خوبصورت جواب

    لاہور:پاکستان برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد وفاقی وزیرفواد چوہدری کی گھٹیا اوربدتمیزانہ حرکت پرخاموش نہ رہ سکے ،جواد احمد کہتے ہیں کہ عمران خان نے توبدمعاش وزیرپال رکھے ہیں، ان کوتمیز نہیں وہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتےہیں اورپھروزارت کی آڑمیں بدمعاشیاں کرتے ہیں

     

    جواد احمد کہتے ہیں کہ بڑے دکھ کی بات ہےکہ فواد احمد چوہدری نے ایک معزز،مہذب اورسینئرصحافی مبشرلقمان کوتھپڑ نہیں مارا پوری قوم کے منہ پررسید کیا ہے، عمران خان نے ایسے وزیرپال رکھے ہیں ، جن کو کوئی شرم حیااورکسی کی عزت کا خیال نہیں

    جواد احمد کہتے ہیں کہ عمران خان نے فواد چوہدری جیسے بدتمیزشخص کووزیربنارکھا ہے،اس سے توپھریہی معلوم ہوتا ہےکہ عمران خان بھی اس سوچ اورفکر کےمالک ہیں ، جواد احمد نے مزید کہا کہ وہ اس قسم کے رویوں کی بھرپورمذمت کرتے ہیں جہاں انسانوں کی عزت وتکریم کی پرواہ نہ کی جاتی ہے

  • شاہین باغ میں خواتین کا احتجاج جاری ۔ پولس کالاٹھی چارج جاری

    شاہین باغ میں خواتین کا احتجاج جاری ۔ پولس کالاٹھی چارج جاری

    نئی دہلی: شاہین باغ میں خواتین کا احتجاج جاری ۔ پولس کالاٹھی چارج جاری اوکھلا کے شاہین باغ میں کالندی کنج روڈ پر آج بائیسویں دن بھی شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے خلاف خواتین کا احتجاج جاری ہے ۔ اس دوران آج شام چار بجے کے قریب پولس افسران وہاں پہنچنے کی کوشش کی اور مطالبہ کیا روڈ پر سے دھرناختم کیا جائے

    ذرائع کےمطابق مسلم خواتین نے بھارتی حکومت کے ہتھکنڈوں کومسترد کرتے ہوئےکہا ہےکہ نہ تودھرنا ختم ہوگا اورنہ ہی موقف سے پیچھے ہٹیں‌گے تاہم عوام کہاکہ جب تک حکومت کے افراد نہیں آئیں گے اور سی اے اے کو واپس نہیں لیاجائے گا ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ اس دوران کالندی کنج روڈ پر واقع ایک شورم کے مالک ناصر حسین نے بھی کچھ افراد کے ساتھ وہاں پہونچ کر ہنگامہ کیا اور کہاکہ یہ راستہ صاف کیا جائے ہمارا نقصان ہورہاہے لیکن لوگوں نے انہیں بھی وہاںسے جانے پر مجبور کردیا ۔

    ذرائع کےمطابق پولس اب اپنی جگہ لوٹ چکی ہے اور خواتین کا احتجاج جاری ہے ۔ اس بیچ آج شام میں وہاں سکھوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا پتلہ نذر آتش کیا جائے گا ۔ مظاہرین کا کہناہے کہ پاکستان میں ننکانہ صاحب پر حملہ شرمناک ہے اور اس موقع پر ہم اپنے سکھ بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔آج کے پروٹیسٹ میں سکھ برادری کے عوام بھی بڑی تعداد میں شریک ہورہے ہیں ۔

  • فواد چوہدری اپنی کرتوتوں پردوسروں کوتھپڑمارکرپردہ نہیں پاسکتے،فرح ہاشمی

    فواد چوہدری اپنی کرتوتوں پردوسروں کوتھپڑمارکرپردہ نہیں پاسکتے،فرح ہاشمی

    لاہور:فواد چوہدری اپنی کرتوتوں پردوسروں کوتھپڑمارکرپردہ نہیں پاسکتے،فواد چوہدری کا رویہ صاف بتا رہا ہے کہ دال کی پوری دیگ ہی کالی ہے اور ڈبو کے ہاتھ پاؤں بری طرح پھیل چکے ہیں، اطلاعات کےمطابق تجزیہ نگارفیشن ڈیزائنرفرح ہاشمی نے فواد چوہدری کے گھٹیا رویے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگرفواد چوہدری حریم شاہ کے حرم میں نہیں پہنچے توپھرانہیں تکلیف کس بات کی ہے

     

     

    https://twitter.com/FarahHashmiPAK/status/1213864329717714945?s=08

    باغی ٹی وی کےمطابق فرح ہاشمی نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کے بدتمیزانہ اندازمعاشرت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ بڑے افسوس کی بات ہےکہ ہمارے وفاقی وزیربھی حریم شاہ کے وفادارنکلے اس وفاداری کی ایک خاص ہی وجہ ہے اوروہ سب جانتے ہیں

    فرح ہاشمی کہتی ہیں کہ لگتا نہیں بلکہ یقین ہوگیا ہےکہ پوری کی پوری دیگ میں سب کچھ کالا ہے اورکالے کرداروالے اب کالی کرتوتیں کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا معاشرتی بائیکاٹ ہونا چاہیے تاکہ ایسے گندی ذہییت والے لوگ معاشروں کی تباہی کاسبب نہ بنیں

  • جالندھر میں مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکنے پر ماحول کشیدہ، دو گرفتار

    جالندھر میں مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکنے پر ماحول کشیدہ، دو گرفتار

    جالندھر: جالندھر کے فتح پور گاؤں کے کچھ نوجوانوں کے ذریعہ مسلمانوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے روکنے پر گاؤں میں ماحول کشیدہ ہو گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق پاکستان میں واقع گرودوارہ ننکانہ صاحب پر پتھراؤ کی مخالفت میں کچھ سکھ نوجوانوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

    مسجد قباء کے امام مظہر عالم نے اتوار کو بتایا کہ فتح پور مسجد کے قاضی محمد قیصر کی غیر موجودگی میں گاؤں کے کچھ لڑکوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکا اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔انہوں بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس ڈپٹی کمشنر بلکار سنگھ نے دونوں فریقوں کو سمجھا کر معاملہ ٹھنڈا کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں گاؤں کے ہی دو لڑکوں کو حراست میں لیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کشیدگی کی وجہ سے ہفتہ کے روز مسلمان ظہر، عصر اور مغرب کی نماز ادا نہیں کر سکے۔ مسلم طبقہ میں اس واقعہ کو لے کر سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔دوسری طرف علاقے کے عمائدین نے اس معاملے کوحل کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں‌

  • بھارتی درندے مسلمان طالب علم  کی جان کے دشمن بن گئے ، مار مار لہولہان کردیا

    بھارتی درندے مسلمان طالب علم کی جان کے دشمن بن گئے ، مار مار لہولہان کردیا

    نئی دہلی :بھارتی درندے مسلمان طالب کی جان کے دشمن بن گئے ، مار مار لہولہان کردیا،اطلاعات کےمطابق بھارت میں مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاج بھی بھارتی پولیس ، فوج اورمودی کی حکومت کومنظورنہیں ، یہ تو سرکار کے رویے کی بات ہورہی ہے، بات تو اس سے آگے نکل چکی ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق پولیس اوردیگر سیکورٹی اداروں کےساتھ ساتھ ہندوانتہاپسندتنظیموں کےلوگ بھی مسلمانوں پرتشدد کرنے سے گھبراتے نہیں ، اطلاعات کےمطابق آج جواہرلال نہرو یونیورسٹی میں اساتذہ کی طرف سے ایک پروگرام کے دوران بھارتی پولیس نے ماسک پہن کی شناخت نہ ہونے کے ڈر سے اس پروگرام کے شرکا پرحملہ کردیا

     

    ذرائع کےمطابق پولیس نے ایک مسلمان طالب علم کو مارمارکرلہولہان کردیا ، مسلمان نوجوان کے سر میں بندوق کے بٹ مارے گئے جس سے اس کا سر پھٹ گیا اوربڑی تیزی سے خون بہنے لگا ، حیرانی اورپریشانی کی بات یہ ہےکہ پولیس نےنہ تو اس نوجوان کوطبی امداد دینےکےلیے خود کوشش کی اورنہ ہی کسی کواس زخمی نوجوان کوہسپتال لے کرجانے دیا

    ذرائع کےمطابق اس واقعہ کے بعد یونیورسٹی میں پھر سے ایک تصادم شروع ہوگیا ہے جس میں طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی اس بل کے خلاف تحریک کوآگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے

  • عمران خان کے تھپڑماروزیروں کی بدمعاشیاں ، لوگ عزت بچانےکےلیے شادیوں پرجانا چھوڑدیں گے ،عمرچیمہ

    عمران خان کے تھپڑماروزیروں کی بدمعاشیاں ، لوگ عزت بچانےکےلیے شادیوں پرجانا چھوڑدیں گے ،عمرچیمہ

    لاہور:عمران خان کے تھپڑماروزیر، لوگ عزت بچانےکےلیے شادیوں پرجانا چھوڑدیں گے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان کے مشہورصحافی عمر چیمہ نے مبشرلقمان سے فواد چوہدری کے بہیمانہ رویے کے خلاف اظہارہمدردی کرتے ہوئے کیا ہے

    عمر چیمہ کہتے ہیں کہ پہلے تو لوگ ٹی وی پروگراموں میں پوچھ کے آتے تھے اب شادی میں شرکت سے پہلے بھی چیک کریں گے کہیں ادھر تھپڑ مار وزیر تو نہیں آیا ہوا،عمر چیمہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے کیا اپنے وزراکولوگوں کومارنے کےلیے بھرتی کیا ہے

    یادرہےکہ پاکستان کے تمام صحافیوں اورصحافتی تنظیموں کی طرف سے فواد چوہدری کے سنیئر اینکرمبشرلقمان سے بدسلوکی کرنے اورتشدد کرنے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، عمرچیمہ نے بھی اسی سلسلے میں مبشر لقمان سے بدتمیزی کرنے پرفواد چوہدری کی بھرپورمذمت کی اورفواد چوہدری جیسے افراد کو معاشرے کےلیے ایک ناسور قرار دیا

  • تھپڑکا بدلہ تھپڑ،فوادچوہدری اپنا ماضی یاد کریں،انتظارکریں ، راواویس

    تھپڑکا بدلہ تھپڑ،فوادچوہدری اپنا ماضی یاد کریں،انتظارکریں ، راواویس

    لاہور:تھپڑکا بدلہ تھپڑ،فوادچوہدری اپنا ماضی یاد کریں،اورانتظارکریں ، ان خیالات کااظہارپروگرام کھراسچ کے پروڈیوسر راو اویس نے بداخلاق وفاقی وزیرفواد چوہدری کی بدمعاشیوں کانوٹس لیتے ہوئے کیا ، راواویس نے معروف صحافی ، سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان کےساتھ فواد چوہدری کی بدمعاشیوں پرگہرے دکھ درد کااظہارکرتے ہوئےکہاکہ حریم شاہ کے حرم میں پلنے والے فواد چوہدری تھپڑکاجواب تھپڑسے لینے کےلیے تیاررہیں

     

    باغی ٹی وی کےمطابق کھراسچ پروگرام کے روح رواں راو اویس نے فواد چوہدری کویہ بھی بتادیا کہ وہ اپنی اداوں پرخود ہی نظررکھیں ، انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اپنا ماضی تودیکھیں کہ اس سے پہلے بھی اپنی بے لگام زبان سے اس ملک کی معززترین شخصیات کے بارے میں زبان درازی کرچکے ہیں

    راو اویس کہتے ہیں کہ اس سے بڑھ کراس ملک ومعاشرے کی بدقسمتی اورکیا ہوسکتی ہےکہ فواد چوہدری جیسے بدمعاش لوگ اخلاقیات کی تمام حدیں پامال کرچکے ، انہوں نے بڑے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد کوفواد چوہدری نے داغدارکردیا،انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ فواد چوہدری کوتھپڑان کی حماقت اوربدمعاشیوں کی وجہ سے پڑیں گے اورپھرکوئی ان کو بچابھی نہیں سکے گا

  • مبشرلقمان پرتشدد اوربدتمیزی ، فواد چوہدری کے خلاف صحافیوں کا مذمتی ،احتجاجی مظاہرے کا اعلان

    مبشرلقمان پرتشدد اوربدتمیزی ، فواد چوہدری کے خلاف صحافیوں کا مذمتی ،احتجاجی مظاہرے کا اعلان

    لاہور:مبشرلقمان پرتشدد اوربدتمیزی ، فواد چوہدری کے خلاف صحافیوں کا مذمتی ،احتجاجی مظاہرے کا اعلان ،اطلاعات کےمطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار کی کال پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام 8 جنوری بروز بدھ سہ پہر ڈھائی بجے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر "صحافی بچائو تحریک "کے پہلے مرحلے یوم مطالبات کے تحت چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا۔تمام صحافی کیمونٹی کو اس احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔دوسری طرف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی طرف سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہےکہ وہ اس وقت تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بند نہیں کریں گے جب تک فواد چوہدری کی گھٹیاحرکتوں پران کا احتساب نہیں ہوتا

    ملک بھر کی نمائندہ صحافیوں کی تنظیم نے فواد چوہدری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہہ اس شخص کی وجہ سے معاشرے میں بے چینی ،افراتفری اور بے سکونی ہے اس شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے