Baaghi TV

Author: +9251

  • مبشرلقمان کےساتھ بدتمیزی اورتشدد پرفواد چوہدری کی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے،جماعت اسلامی

    مبشرلقمان کےساتھ بدتمیزی اورتشدد پرفواد چوہدری کی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے،جماعت اسلامی

    لاہور:سنیئرصحافی مبشرلقمان کے ساتھ بدتمیزی اورتشدد پرفواد چوہدری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،اطلاعات کے مطابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے ایک معروف اینکر کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دھونس اور سینہ زوری قرار دیاہے

    سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاہے کہ حکمرانوں میں تنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ۔ حکومت کو تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے مگر یہاں وزیر ہی آپے سے باہر ہو رہے ہیں۔ دریں اثنا سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے بھی ٹی وی اینکر کو تھپڑ مارنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    جماعت اسلامی کے قائدین نے فواد چوہدری کی بداخلاقی اوربدتمیزی کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس شخص نے معاشرے میں بدمعاشی اوربداخلاقی کوپروان چڑھایا،ایسے شخص کووزیرتودرکنارممبراسمبلی بھی نہیں ہونا چاہیے ،فواد چوہدری کے رویوں سے نئی نسل بھی شرمندہ ہے

  • تحریک انصاف کو بیگانوں نے نہیں فواد چوہدری جیسے بدکردارانسانوں نے نقصان پہنچایا،لاہورپریس کلب

    تحریک انصاف کو بیگانوں نے نہیں فواد چوہدری جیسے بدکردارانسانوں نے نقصان پہنچایا،لاہورپریس کلب

    لاہور:تحریک انصاف کو بیگانوں نے نہیں فواد چوہدری جیسے بدکردارانسانوں نے نقصان پہنچایا،لاہورپریس کلب کی طرف سے شدید مذمت،فواد چوہدری جیسے بداخلاق شخص کی وجہ معاشرے میں بگاڑپیدا ہوتا ہے، مبشرلقمان جیسے عظیم صحافی پرتشدد اوربدتمیزی سے پیش آنا ایسے لوگوں کی خاندانی صفت ہے ،

    اطلاعات کےمطابق پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدررائے حسنین طاہر، نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے محسن لغاری کے بیٹے کی شادی کے موقعہ پر فواد چوہدری اور ان کے گارڈز کی جانب سے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان پر تشدد کی بھرپور مذمت کی ہے

    ۔ پی ایف یو جے،پی یو جے ، ایمرا،اینکا ، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی، فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سمیت تمام صحافتی تنطیموں نے اس واقع کی شدید مذمت کی ہے ۔ عہدیداران کا کہناہے کہ فواد چوہدری فاشسٹ حکومت کا غنڈہ وزیر ہے اس قبل وہ سینئر صحافی سمیع ابراہیم پر بھی حملہ کر چکا ہے ۔ پاکستان بھر کے پر یس کلبوں نے فواہد چوہدری کے داخلے پر پہلے ہی پاپندی عائد کی ہوئی ہے ۔

    لاہو رپریس کلب ملک بھر کے تمام پر یس کلبوں اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اگر فواہد چوہدری نے24گھنٹے میں مبشر لقمان نے سے معافی نہ مانگی تو نیشنل اسمبلی ، سینٹ ، صوبائی اسمبلیوں کے اجلاسوں سمیت تما م حکومتی تقرییات کا مکمل بایئکا ٹ کیا جا ئے گا اور صحافتی ادارے مجبور ہو جائیں گے کہ وہ فواد چوہدری کو اسی کی زبان میں جواب دیں ۔ صدر ارشد انصاری نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ فواد چوہدری کی اس بدمعاشی کا فوری نوٹس لیں اگر وزیر اعظم نے نوٹس نہ لیا تو ان کی تقریبات کا بھی مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا ۔

  • فواد چوہدری کا مبشرلقمان پرتشدداوربدتمیزی برداشت نہیں ،فوادچوہدری کوبداخلاقی کا جواب ضروردیں گے، صحافی رہنما

    فواد چوہدری کا مبشرلقمان پرتشدداوربدتمیزی برداشت نہیں ،فوادچوہدری کوبداخلاقی کا جواب ضروردیں گے، صحافی رہنما

    الاہور:فواد چوہدری کا گھٹیا پن اوربداخلاقی پرصحافی بھی پھٹ پڑے، فواد چوہدری کی مبشرلقمان پرتشدداوربدتمیزی برداشت نہیں ،فواد چوہدری کوبداخلاقی کا جواب ضرور دیں گے ،ان خیالات کا اظہار صحافی رہنما
    مہر عبدالمتین مرکزی سیکرٹری جنرل نے فواد چوہدری کی بدمعاشی کی مذمت کرتے ہوئے کیا ،مہرعبدالمتین نے کہا کہ شادی کی تقریب میں فواد چودھری نے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان سے دستدرازی کی یہ گوارا نہیں ہے

    مہر عبدالمتین مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے فورم پر فواد چودھری کے مکمل بائیکاٹ کریں گے،انہوں نے مزید کہاکہ اب وقت ہے جاگنے کا ،جاگو صحافیو جاگوورنہ تھپڑ تمہارا نصیب بن جائیں گے

    انہوں نے کہا کہ افسوس ناک بات ہے کہ فواد چودھری نے پہلے سینئر اینکر پرسن سمیع ابرہیم اور سب مبشر لقمان سے دستدرازی کی گئی ،ایسے کردار تعلیم یافتہ افراد نہیں ادا کرتے۔جس معاشرے میں حکمران صحافیوں پر ہاتھ اٹھائیں وہ معاشرا و صحافی حکومت سے کیا امید رکھیں گے،انہوں نے کہا ہم پھر فواد چودھری کے اس گھٹیا کردار کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں
    مہر عبدالمتین مرکزی سیکرٹری جنرل

    دوسری طرف اسلام وعلیکم ! اینکر پرسن و سئنیر صحافی مبشر لقمان کے ساتھ وفاقی وزیر کی دست درازی کے سنگین معاملہ پر مرکزی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام مرکزی اراکین شریک ہو رہے ہیں۔ تمام صوبائی و ڈویژنل باڈیز مرکز کے احکامات کے مطابق ہنگامی اجلاس طلب کریں اور اس معاملہ پر مرکز کی ہدایات کے مطابق اپنا اپنا احتجاج ریکارڈ کروایں۔

  • صحافی الائنس پنجاب کےعہدیداران اورممبران کی طرف سے فواد چوہدری کی گھٹیا حرکت کی پرزورمذمت

    صحافی الائنس پنجاب کےعہدیداران اورممبران کی طرف سے فواد چوہدری کی گھٹیا حرکت کی پرزورمذمت

    لاہور:صحافی الائنس پنجاب کےعہدیداران اور ممبران کی طرف سے فواد چوہدری کی گھٹیا حرکت کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ فواد چوہدری کے صحافیوں کے خلاف آمرانہ سلوک پر سخت مزمت کرتے ہیں۔ سینئر اینکر مبشر لقمان پر تھپڑ رسید کرنے کے واقعہ کی بھرپور مزمت کرتی ہے۔

    وزیراعظم صاحب اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوۓ فواد چوہدری کو اسکی وزارت سے فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اس کی پی ٹی آئی رکنیت بھی کینسل کرے۔فواد چوہدری کی اس شرپسند حرکت نے سینئر صحافی مبشر لقمان پر نہیں بلکہ پورے پاکستان کی صحافت پر طمانچہ رسید کیا ہے ہے۔ ارباب اختیار فوری طور پر فواد چوہدری کے خلاف ایکشن لے۔

    صحافی الائنس پنجاب نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگرنوٹس نہ لیا گیا تو پھر*صحافی الائنس پنجاب * پورے پاکستان میں احتجاج کا حق رکھتی ہے۔ صحافی غیر جانبدار رہ کر اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریاں پوری کرتے ہیں آپ کی آواز آپ کے مسائل اور آپ کے جزبات کی ترجمانی دنیا بھر میں اجاگر کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

  • بداخلاق،بدکرداروزیرکی بدمعاشیاں،حریم شاہ کےحرم میں خرمستیوں کےرازکھلنے پرفوادچوہدری گھٹیاحرکتوں پراترآیا

    بداخلاق،بدکرداروزیرکی بدمعاشیاں،حریم شاہ کےحرم میں خرمستیوں کےرازکھلنے پرفوادچوہدری گھٹیاحرکتوں پراترآیا

    لاہور:بداخلاق،بدکرداروزیرکی بدمعاشیاں،حریم شاہ کےحرم میں خرمستیوں کےرازکھلنے پرفوادچوہدری گھٹیاحرکتوں پراترآیا ہے،فواد چوہدری کی اس گھٹیا حرکت پرصدر ایمرامحمد آصف بٹ اور سیکرٹری ایمراسلیم شیخ و ایمرا باڈی کی جانب سے وفاقی وزیر فواد چودھری کا سینئر اینکرپرسن مبشرلقمان کو تھپڑ مارنے کے اقدام کی شدید اور پرزور الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔

    ذرائع کےمطابق صدرایمراآصف بٹ نے کہا ہےکہ مقامی ہوٹل میں محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر وفاقی وزیر نے سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارنےکا جواقدام کیا ہے وہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے تقریب میں جہانگیر ترین ، اسحاق خاکوانی سمیت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی موجودگی میں ایسی حرکت کرکے اپنے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی قیادت کے منہ پر بھی کالک ملی ہے۔

    صدرایمرا محمد اصف بٹ نے کہا ہےکہ ٹی وی اینکر مبشر لقمان نے حقائق کوعوام کے سامنے لانے کے لئے ہمیشہ مثبت اور پیشہ ورانہ کام کیا۔ ہمیشہ ملک وقوم کی عزت کی خاطرصحافت کی ، انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی وزیر کا عہدہ اس طرح کی اخلاقیات سے گری حرکات سے گریز کرنے کا تقاضہ کرتا ہے۔

    دوسری طرف ایمراباڈی کی طرف سے اس وفاقی وزیرکے گھٹیا پن سے متعلق کہا گیاہےکہ وفاقی وزیر فواد چودھری اس سے قبل بھی فیصل آباد میں ایک سینئراینکرپرسن کو تھپڑ مارچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی وزیر فواد چودھری اپنی اس حرکت پر سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان سمیت میڈیا سے معافی نہ مانگی تو ان کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

    پاکستان کی صحافتی تنظیموں نے کہا ہےکہ وفاقی وزیر فواد چودھری کی اخلاقیات سے گری حرکات سے پاکستان تحریک انصاف کاعوامی امیج متاثر ہو رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان اپنے وفاقی وزیر فواد چودھری کی ایسی حرکات پر نوٹس لیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے پروفاقی وزیرفواد چودھری کو ایسی حرکات پر برطرف نہ کیاتو تو میڈیا تحریک انصاف کا مکمل بائیکاٹ کرے گا۔

  • مبشرلقمان پرتشدد،کرتےہیں‌ فوادچوہدری کی مذمت ،وزیراعظم نےنوٹس نہ لیا توجوتوں سےکریں گےمرمت، صحافی تنظیموں کا شدید ردعمل

    مبشرلقمان پرتشدد،کرتےہیں‌ فوادچوہدری کی مذمت ،وزیراعظم نےنوٹس نہ لیا توجوتوں سےکریں گےمرمت، صحافی تنظیموں کا شدید ردعمل

    لاہور:مبشرلقمان پرتشدد اوربدتمیزی، فواد چوہدری کی مذمت کرتے ہیں اگروزیراعظم نے نوٹس نہ لیا تو جوتوں سے مرمت کریں گے ،صحافی تنظیموں کا شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے فواد چوہدری کی بد اخلاقی کی شدید مذمت کی ہے ، ادھر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی، سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ، جنرل سیکرٹری اشرف مجید نے محسن لغاری کے بیٹے کی شادی کے موقع پر فواد چوہدری اور ان کے گارڈز کی جانب سے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان پر تشدد کی بھرپور مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

    ذرائع کےمطابق پاکستان کے سنیئرصحافیوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ پی ایف یو جے پی یو جے نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ فواد چوہدری کی اس بدمعاشی کا فوری نوٹس لیں اگر وزیر اعظم نے نوٹس نہ لیا تو ان کی تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا

    انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی اس بد معاشی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور اب فواد چوہدری کو اسی کے انداز میں جواب دیا جائے گا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب ہر صحافی ہر کارکن مبشر لقمان ہے اور فواد چوہدری کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا اگر فواد چوہدری اگر اس کھلی بدمعاشی سے باز نہ آیا تو اس کا استقبال ہر ایونٹ پر جوتوں سے کیا جائے گا. پی ایف یو جے، پی یو جے ہر سطح پر فواد چوہدری کے خلاف احتجاج کرے گی

  • سرگودھا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرگودھا آمد ۔

    سرگودھا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرگودھا آمد ۔

    سرگودھا (ادریس نواز سے) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرگودھا سرکٹ ھاٶس آمد ۔ ساتھ رکن قومی اسمبلی و چیٸرمین قاٸمہ کمیٹی براۓ دفاع امجد علی خان، ارکان اسمبلی حاجی امین اللہ خان، ملک احمد خان بھچر بھی ہمراہ تھے۔ صوباٸ وزیر براۓ لیبر عنصر مجید خان نیازی و دیگر نے انہیں سرگودھا آمد پر ویلکم کہا۔
    تفصیلات کے مطابق :
    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرکٹ ھاٶس سرگودھا آمد اور اجلاس ۔ اجلاس میں سرگودھا کے مساٸل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور سردار عثمان بزدار کو سرگودھا دورے کی باضابطہ دعوت دی گٸی۔ اجلاس میں صوباٸ وزیر براۓ لیبر عنصر مجید خان نیازی، ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیٸر شیخ ، عنصر اقبال ہرل ، ایم این اے عامر سلطان چیمہ ، ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ ، پارلیمانی سیکٹری دفاع امجد خان نیازی ، ایم پی اے افتخار حسین گوندل ، ڈویژنل چیٸرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل سرگودھا انعام پراچہ ، پی ٹی آٸی ٹکٹ ہولڈر این اے 90 ڈاکٹر نادیہ عزیز ، فتح خالق بندیال ، اقبال ، عمار بلوچ ، اور ذیشان حسین حیدری موجود تھے۔

  • وہاڑی : عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی وقاص رشید نے کہاکہ ہے کہ اُن کے دفتر میں روزانہ کی بُنیاد پر کھلی کچہری منعقدکی جاتی ہے جِس کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے مابین روابط کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔
    دفتر میں کثیر تعداد میں سائلین نے شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کئے جن کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر نے سرکاری محکموں کے افسران کواحکامات صادر کئے اور ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو تیز رفتاری سے ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے تعمیلی رپورٹ پیش کی جائے.
    انہوں نے کہاکہ انکے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر موصولہ عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں ٹریکنگ سسٹم بھی قائم کیا گیا ہے اور افسران کو طلب کرکے عوام کو فراہم کردہ ریلیف کا جائزہ لیاجاتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے تمام افسران کو واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر اور تساہل کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ انکی طرف سے پیش کردہ مسائل کو کم ازکم وقت میں حل کیا جائے گا ۔اس موقع پر سائلین نے ڈپٹی کمشنر کےاقدام کو سراہا اور کہاکہ اس اقدام سے انکی حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ انکومشکلات سے بھی نجات ملے گی –
    عوامی مسائل سے چشم پوشی برتنے والے سرکاری افسران کو اپنے ضلع میں قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام محکموں کے سربراہان احکامات پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنائیں حکومت پنجاب کے وژن کےمطابق افسران عوامی مسائل کو حل کرنے کے پابند ہیں اختیارات سے تجاوز،کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف مقدمات درج کئے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)وقاص رشید (تمغہ بسالت)نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ open door policy کا بنیادی مقصد عوام تک رسائی ہے۔قانون کے دائرے اختیار میں رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق چل رہے ہیں تمام افسران کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہا ہوں۔ضلع وہاڑی کے لوگوں کی شکایات کو دور کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کررکھی ہیں۔

  • بورے والا : گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کئی افراد زخمی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ساہوکا کے موضع ماجھی جملیرا میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کے واقعہ میں وکیل اور اسکے دو بھائیوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وکیل سعید جملیرا کی بھانجی کے اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑے کے باعث پیش ایا تشدد کی وجہ پوچھنے پر بھانجی کے خاوند رمضان اور دیگر افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ میں زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ ساہوکا پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے دوسری جانب ڈی پی او اختر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے

  • لودہراں : کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر ریلی

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) مقبوضہ کشہیر سے اظہار یکجہتی اور انڈیا مظالم بے نقاب کرنے کیلے ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی کی زیر قیادت کشمیریوں کا ساتھ دینے کیلے ریلی نکالی گی جس میں سوسائٹی کے اراکین ، سرکاری محکمہ جات کے افسران و ملازمین اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کر کہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا

    شرکاء ریلی نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو کشمیر میں فوری کرفیو ختم کر کے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے آزادی کا مطالبہ کیا