Baaghi TV

Author: +9251

  • 8-جنوری یوم مطالبات،صحافی بچاو تحریک،ملک بھرمیں پرامن مظاہرے ہوں گے

    8-جنوری یوم مطالبات،صحافی بچاو تحریک،ملک بھرمیں پرامن مظاہرے ہوں گے

    لاہور:8-جنوری یوم مطالبات،صحافی بچاو تحریک،ملک بھرمیں پرامن مظاہرے ہوں گے ،باغی ٹی وی کےمطابق ملک بھر میں صحافیوں کی معاشی بدحالی کے خلاف ملک بھر کے صحافیوں نے بالآخراپنی بے بسی اور پریشانی کوعوام اورحکمرانوں کے گوش گزارکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں 8 جنوری کو ملک بھرمیں صحافی بچاوتحریک کا آغاز ہورہا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ملک بھر کے صحافیوں نے میڈیا مالکان کی طرف سے جبری برطرفیوں اورباقی بچ جانے والوں کو جس طرح رسواکرکے ان کی ماہانہ محنت مزدوری وقت پرنہ دینے کے خلاف اب فیصلہ کرلیا ہےکہ وہ بتائیں گے کہ یہ میڈیا مالکان کس طرح کرتے ہیں‌رسوا چھوٹے ورکروں کو اور کس طرح یہ حق روکتے ہیں حق داروں کا

    باغی ٹی وی کےمطابق اس سلسلے میں ملک بھر کی تمام صحافتی تنطیموں نے فیصلہ کیا ہےیہ وہ مورخہ 8 جنوری بروز بدھ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کریں گے اوراس سلسلے میں پرامن ریلیاں بھی نکالی جائیں گی

    ذرائع کےمطابق صحافیوں نے یہ فیصلہ مجبوری میں کیا ہے کیوں کہ میڈیا مالکان نے اکثرکوتو جبری برطرف کردیا ہے ،باقی بچ جانے والوں کو 8-8 ماہ تک تنخواہ نہیں ملتی ،گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں، اورفیسیں ادانہ کرسکنے کی وجہ سے بچوں کو سکولوں سے نکال دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق 8-30 جنوری تک گلگت ،بلتستان سمیت ملک کے چاروں صوبوں اوروفاقی دارالحکومت سمیت تمام جگہوں پراسمبلی اجلاسوں کے دوران احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ

  • شدید بارش،برفباری،بلوچستان کےشمالی اضلاع شدید متاثر، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈنگ کا خدشہ

    شدید بارش،برفباری،بلوچستان کےشمالی اضلاع شدید متاثر، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈنگ کا خدشہ

    کوئٹہ:شدید بارش اور برفباری کے باعث اتوار اور پیر کے دوران بلوچستان کے شمالی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی اور ملک کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سردی اوربرفباری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے، لوگ گھروں میں محصورہوگئے ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان ،زیریں خیبر پختونخوا ، جنوبی/وسطی پنجاب میں اکثرمقامات پر، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر جبکہ بالائی پنجاب ، بالائی سندھ میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    اس دوران شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔پیر کے روز بلو چستان، خیبر پختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔ اس دوران شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر دھند چھائی رہی ۔ پٹن، بالاکوٹ ،مالم جبہ ، کوئٹہ ، مسلم باغ، قلات، پشین،چمن، مستونگ، بارکھان، ژوب، لورلائی، زیارت،سیالکوٹ،ڈی جی خان، کوٹ ادو اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

    سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخواہ: مالم جبہ 09، پٹن 03 ، بالاکوٹ 01،بلوچستان: کوئٹہ (شہر 06، سمنگلی05) ، قلات06،کشمیر: راولاکوٹ ،کوٹلی 01 ۔ریکارڈ کیا گیا ہے،آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام منفی 15، اسکردو منفی 13، استور منفی 09، بگروٹ ،گوپس منفی 08، مالم جبہ منفی07، پاراچنار منفی 06اورراولاکوٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • 14 کلو چرس پکڑی گئی ، خواتین نے اس سلسلے میں کیا کردار ادا کیا ، دلچسپ خبرآگئی

    14 کلو چرس پکڑی گئی ، خواتین نے اس سلسلے میں کیا کردار ادا کیا ، دلچسپ خبرآگئی

    بنوں:14 کلو چرس پکڑی گئی ، خواتین نے اس سلسلے میں کیا کردار ادا کیا ، دلچسپ خبرآگئی،اطلاعات کےمطابق بنوں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایکے ایسے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے جوخواتین کی آڑمیں‌منشیات کا بڑے پیمانے پرکاروبارکرتا تھا ،

    ذرائع کےمطابق بنوں پولیس کی کاروائی تھانہ صدر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر LRW 1064 سے 14 کلو گرام چرس برآمد کی ،پولیس کےمطابق مبینہ منشیات سمگلر کیساتھ موٹر کار میں دو خواتین بھی سوار تھیں
    تھانہ بکاخیل پولیس نے کاروائی کے دوران تین اشتہاری ملزمان گرفتار کر کے ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا،

    ذرائع کےمطابق پولیس کا کہنا ہےکہ وہ اس سارے معاملے کی تحقیقات کررہےہیں اوراس گروہ میں شامل تمام کرداروں کوسامنے لاکررہیں‌گے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس گروہ سے مزید منشیا ت بھی برامد ہوئی ہے

  • جنوبی وزیرستان میں شدید برف باری ، نظام زندگی مفلوج

    جنوبی وزیرستان میں شدید برف باری ، نظام زندگی مفلوج

    جنوبی وزیرستان :ملک کے دیگر بالائی علاقوں کی طرح ضلع جنوبی وزیرستان میں بھی موسم سرما کی برفباری شروع ہے۔ لوگوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ برف باری کی وجہ سے خوردونوش کی چیزوں کا حصول بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق تحصیل شکئی،برمل، خمرنگ ،نازی نارائی،اعظم ورسک،مکین،لدھا اور پریغال پر کے پہاڑوں نے برف کے سفید چادر اڑلی ہیں اور میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں انتہائی اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل برمل کے علاقہ خمرانگ،نازی نارائی اور تحصیل سراروغہ اور لدھا کے بعض مقامات پر برفباری کی وجہ راستے بند ہوگئیں ہیں جس سے عوامی حلقوں نے مذکورہ علاقوں میں اشیائے خوردنوش کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔

    جنوبی وزیرستان۔۔شمالی و جنوبی وزیرستان کے بدر شکئی شوال پر اب تک ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے،جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ کے مختلف مضافات میں بارش شروع جنوبی۔وزیرستان۔وانا کے مضافاتی علاقوں اعظم ورسک،شاہ عالم ، رغزئی،اورپاک افغان بارڈر انگوراڈہ میں برف باری شروع گئی ہے اوربرفباری سے امدورفت کے راستے مسدود ھو گئے ھیں۔

  • پبلک نیوز کے رپورٹر ہرمیت سنگھ کے بھائی پشاور میں قتل کردیئے گئے

    پبلک نیوز کے رپورٹر ہرمیت سنگھ کے بھائی پشاور میں قتل کردیئے گئے

    پشاور: پبلک نیوز کے رپورٹر ہرمیت سنگھ کے بھائی پشاور میں قتل کردیا گیا ، پشاورپولیس کے مطابق 25 سالہ رویندرسنگھ کی چند روز بعد شادی تھی

    پشاورپولیس کےمطابق مقتول رویندرسنگھ اپنی شادی کی شاپنگ کے لئے شانگلہ سے پشاور آئے تھے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ رویندرسنگھ کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اوریہ ایک غیر ملکی سازش کا شکارلگتے ہیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ رویندر سنگھ کی گولیوں سے چھلنی لاش تھانہ چمکنی کی حدود سے برآمد ہوئی،پولیس کےمطابق رویندر سنگھ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا رات گئے نامعلوم افراد نے مقتول کے موبائل سے ہرمیت سنگھ کو کال کر کے بتایا کہ آپ کے بھائی کو قتل کردیا ،پشاور پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بجھوا دی

  • آج رات منڈی بہاوالدین سرگودھا روڑ پر گنے کی ٹرالی سے ٹکرانے کی وجہ سے

    آج رات منڈی بہاوالدین سرگودھا روڑ پر گنے کی ٹرالی سے ٹکرانے کی وجہ سے

    آج رات منڈی بہاوالدین سرگودھا روڑ پر گنے کی ٹرالی سے ٹکرانے کی وجہ سے نوجوان ڈاکٹر میاں بیوی فوت ھوگئے۔
    انکی ابھی تین دن پہلے شادی ہوئی تھی۔۔جبکہ چار مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں

  • ٹرمپ کی اسلام ، مسلمان اور قرآن  بارے کیاسوچ ؟

    ٹرمپ کی اسلام ، مسلمان اور قرآن بارے کیاسوچ ؟

    ٹرمپ کی اسلام ، مسلمان اور قرآن بارے کیا …..سوچ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام ، مسلمان اور قرآن بارے انٹرویوز اور تقاریر پر مبنی ویڈیو اس وقت بہت وائرل ہے جس میں وہ واشگاف الفاظ میں کہتا ہے کہ میں اسلام سے نفرت کرتا ہوں.دنیا میں مسلمان پریشانی کا باعث ہیں.امریکی صدر مزید کہتا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اسلام ہم سے نفرت کرتا ہے .جب ٹرمپ سے پوچھا گیا ہے 1.6بلین مسلمان آپ سے نفرت کرتے ہیں تو اس کے جواب میں اس کا کہنا تھا کہ ان کی اکثریت ایسی ہی ہے، ٹرمپ نے مزید کہا کہ قرآن میں کیا تعلیم ہے ، اس کی زیادہ تر تعلیم ہمارے مخالف ہے ، یہ ہماری عزت نہیں کرتا،مسلمانوں کا زیادہ تر گروہ ہمارے خلاف ہے ،اس طرح مسلمانوں کے بارے اپنے جزبات کو بیان کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ریڈیکل مسلمانوں کے نشانے پرہیں اور اپنی کمیونٹی کواس سے پچانا چاہتے ہیں.
    واضح رہے کہ اس وقت امریکا ایران کی کشیدگی عروج پر ہے ، امریکا نے ایرانی کے ٹاپ جنرل کو ایک ڈرون حملے میں قتل کر دیا ہے جس کا بدلہ لینے کا ایرن کی طرف سے پختہ اظہار بھی کیا گیا ہے .

  • جنرل قاسم سلیمانی کی میت ایران پہنچا دی گئی

    جنرل قاسم سلیمانی کی میت ایران پہنچا دی گئی

    جنرل قاسم سلیمانی کی میت ایران پہنچا دی گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل سلیمانی کی میت کو مغربی ایران کے شہر احواز پہنچایا گیا ہے، ان کی اور ان کے ساتھیوں کے جنازوں کا استقبال کرنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں سوگواروں اور اعلی سول و فوجی عہدیدار شریک ہیں۔

    ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اہواز میں شہدا کی نماز جنازہ ہوگی،ظہر کے بعد مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں جنرل سلیمانی کی نماز جنازہ ہوگی۔بعد ازاں دارالحکومت تہران، قم المقدس اور کرمان میں بھی جنرل قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہدا کی نماز جنازہ پڑھائی جائے گی۔

    اس سے قبل گذشتہ روز جنرل سلیمانی اور دیگر شہدا کے جنازوں کی کاظمین اور بغداد کے بعد کربلائے معلی میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی.

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے.،

  • گجرات : ون سٹاپ سپر سٹور پر باسی اور محضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت عروج

    گجرات : ون سٹاپ سپر سٹور پر باسی اور محضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت عروج

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات : ون سٹاپ سپر سٹور پر باسی اور محضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت عروج پر فوڈ اتھارٹی اور دوسرے متعلقہ محکموں نے چپ سادھ لی.. شہریوں کا ڈپٹی کمشنر گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ..ان باسی کھانوں کی وجہ سے بہت سے شہریوں کی جان کو خطرہ ہے۔اعلی احکام سے فوری کارروائی کرنے کی اپیل۔۔

  • نیویارک: اقوام متحدہ کے سامنے پاکستانیوں ، کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کا مشترکہ مظاہرہ،کیا مطالبہ کردیا

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سامنے پاکستانیوں ، کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کا مشترکہ مظاہرہ،کیا مطالبہ کردیا

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سامنے پاکستانیوں ، کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کا مشترکہ مظاہرہ، کیا مطالبہ کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ: نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے پاکستانی اور کشمیریوں کا احتجاج کیا جس میں مظاہرے میں بھارتی مسلمانوں نے بھی شرکت کی.اس موقع پر کشمیری اور پاک بھارت سے مسلم کمیونٹی کی بھاری تعداد نے احتجاج ریکارڑ کرایا . مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم کیا جائے.کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلایا جائے .

    کشمیر کے اندر بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے ، بھارت پر زور دے کہ وہ اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر سے نکالے .اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اور ہولڈنگ بورڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے . اس کے علاوہ بھارتی مسلمانوں نے بھارت کےاندر اپنے اوپر ہونے والے مظالم اور استحصال کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا .