Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکی ائیربیس پرجنگ عظیم دوم کے راکٹوں سے حملے ، ہلاکتوں کا خدشہ،واشنگٹن لرزاٹھا،پینٹاگان جاگ اٹھا

    امریکی ائیربیس پرجنگ عظیم دوم کے راکٹوں سے حملے ، ہلاکتوں کا خدشہ،واشنگٹن لرزاٹھا،پینٹاگان جاگ اٹھا

    بغداد: اورپھر وہی کچھ ہوا جس کی امید کی جارہی تھی ،امریکی ائیربیس پر جنگ عظیم دوم کے راکٹوں سے حملے،ہلاکتوں کا خدشہ، واشنگٹن لرز اٹھا، پینٹاگان جاگ اٹھا، عراقی دارالحکومت کے شمال میں واقع فوجی اڈے پر راکٹ حملے ہوا جس کے بعد زور دار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔اطلاعات کےمطابق ان حملوں میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے،

     

    خبررساں ایجنسی کے مطابق بغداد سے 50 میل مسافت پر واقع بلد ایئربیس پر دو راکٹ فائر کے گئے جو ائیر بیس کے اندر گرے، ایئربیس پر امریکی فوجی تعینات ہیں، راکٹ فائر ہونے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے البتہ جانی نقصان کو ابھی تک چھپایا جارہا ہے ،

     

    https://www.youtube.com/watch?v=v71eF8HdZb8

    بغداد سے آمدہ رپورٹ کے مطابق فائر کیے گئے راکٹ کاٹیوشا تھے جو پہلی بار سوویت یونین نے بنائے اور انہیں جنگ عظیم دوئم میں پہلی بار بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔گرین زون میں فائر کیے گئے راکٹ کہاں سے آئے یا انہیں کہاں سے چلایا گیا اس حوالے سے مزید کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

    یاد رہے کہ امریکا نے ایک روز قبل بغداد ائیرپورٹ پر فضائی حملہ کر کے ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا، ایرانی حکومت نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

    قاسم سلیمانی کا نماز جنازہ ادا

  • یادگارشہدائے پی آئی سی:کب،کیسےاورکن کے ہاتھوں ہوئی شہادتیں،لاہورمیں تختی سجادی گئی،وکلا ناراض

    یادگارشہدائے پی آئی سی:کب،کیسےاورکن کے ہاتھوں ہوئی شہادتیں،لاہورمیں تختی سجادی گئی،وکلا ناراض

    لاہور:یادگارشہدائے پی آئی سی:کب، کیسے اورکن کے ہاتھوں ہوئی شہادت ،لاہورمیں تختی سجادی گئی،وکلا پھربگڑگئے،یادگارشہدا نامنظور،اطلاعات کےمطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی طرف سے ایک ایسی یادگارقائم کی گئی ہے جس پروکلاکی دہشت گردی سے شہید ہونے والے مریضوں کے نام لکھے گئے ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق ڈاکٹرزاورانتظامیہ کی طرف سے پنجاب کارڈیالوجی میں ایک چبوترہ قائم کیا گیا ہےپرایک یادگارقائم کی گئی ہے اسے یادگار شہدا پی آئی سی کا نام دیا گیا ہے،اس یادگارپرلگی ہوئی تختی پران بے بس مریضوں کی شہادت کس طرح ہوئی پوری تفیصل لکھی گئی ہے،

    ذرائع کےمطابق اس تختی پر لکھا گیا ہےکہ وکلا 11 دسمبر کو پی آئی سی کے ایمرجنسی بلاک میں‌داخل ہوئے اورڈاکٹرز اورنرسز کو مریضوں کے علاج سے زبردستی روک دیا گیا ،جس کے نتیجے میں تین دل کے مریض موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے

    دوسری طرف وکلا نے اس یادگارشہدا کے قائم کرنے پراپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسے فی الفور ہٹایا جائے اس سے وکلا کی بدنامی ہورہی ہے، یہ بھی کہا گیا ہےکہ یہ واقعہ دنوں فریقوں کے درمیان تنازعے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اکیلے وکلا ذمہ دارنہیں ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق وکلا نے پھر اپنے روایتی اندازبیان سے دھمکانہ شروع کردیاہے اور کہا ہےکہ اس یاد گارکو جلد ہٹایا جائے ورنہ اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ،اگریہ یادگارنہ ہٹائی گی تو اس سے معاملات پھر بگڑسکتے ہیں

  • قاسم سلیمانی پاکستان بھی آتے رہتےتھے، بلوچستان کے معاملے میں ملوث تھے ، جنرل غلام مصطفیٰ‌کا دعویٰ‌

    قاسم سلیمانی پاکستان بھی آتے رہتےتھے، بلوچستان کے معاملے میں ملوث تھے ، جنرل غلام مصطفیٰ‌کا دعویٰ‌

    لاہور جنرل قاسم سلیمانی پاکستان بھی آاتے رہتے تھے ، جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ‌کا دعویٰ‌،اطلاعات کےمطابق امریکہ کے ڈرون حملے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اہم خبریں منظرعام پرآنا شروع ہوگئی ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق ZN News کے رپورٹرظفرنقوی سے بات کرتے ہوئے ریٹائرڈ جنرل غلام مصطفیٰ‌ نے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہےکہ جنرل قاسم سلیمانی پاکستان آتے رہتے تھے جس کے ثبوت موجود ہیں

    جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفٰی نے مزید انکشاف کیا کہ جنرل قاسم سلیمانی پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں براہ راست مداخلت کررہےتھے اورپاکستان مخالف گروہوں کولیڈ بھی کررہے تھے اوران کی بھرپورمدد بھی کررہےتھے

  • شہید جنرل قاسم سلیمانی کوخراج عقیدت پیش کرنے اورامریکی دہشت گردی کی مذمت کے لیے شیڈول آگیا

    شہید جنرل قاسم سلیمانی کوخراج عقیدت پیش کرنے اورامریکی دہشت گردی کی مذمت کے لیے شیڈول آگیا

    لاہور:شہید جنرل قاسم سلیمانی کوخراج عقیدت پیش کرنے اورامریکی دہشت گردی کی مذمت کے لیے شیڈول آگیا،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان میں قائم ایرانی قونصل خانے کی طرف سے ڈرون حملے میں شہید ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کوخراج تحسین پیش کرنے اورامریکی دہشت گردی کی مذمت کرنےکےلیے ایک پروگرام تشکیل دیاہے

    file:///C:/Users/amin/Downloads/%D8%A8%DB%8C%D8%A7%D9%86%DB%8C%D9%87%20(2).pdf
    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق لاہور میں قائم ایرانی قونصل خانے کی طرف سے اعلان کیا گیا ہےکہ اس سلسلے میں اس واقعه میں شہید ھو نے والے شہدا بلخصوص شھید حاج قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور دھشتگردی کی مذمت کے پیش نظر کچھ پروگرام ترتیب دیئے گئے ھیں جن کی تفصیل درج ذیل ھے :

    1۔ مورخہ 6 اور7 جنوری بروز سوموار اور منگل کو صبح 9 بجے سے شام 5بجے تک تعزیتی پیغامات کی لئے A/55 شادمان 2 ،قونصلیٹ جنرل اسالمی جمہوریہ ایران۔ لاہور میں تعزیتی کتاب رکھی جاے گی ۔

    2۔عوامی محفل خراج عقیدت مورخہ 6جنوری بروز سوموار کو دوپہر 30:2 سےشام 4 بجے تک جیل روڈ پر واقع خانہ فرہنگ اسالمی جمہوریہ ایران۔لاہور میں منعقد کی جائے گی

  • آر ایس ایس نے گاندھی کا مجسمہ توڑکرالزام مسلمانوں پرلگا دیا ، بھارت میں مزید کشیدگی پھیل گئی

    آر ایس ایس نے گاندھی کا مجسمہ توڑکرالزام مسلمانوں پرلگا دیا ، بھارت میں مزید کشیدگی پھیل گئی

    نئی دہلی : بھارت ٹوٹ رہا ہے،اگرگاندھی کا مجسمہ نہ بچ سکتا توپھر یقین کرلیجئے ،اطلاعات کےمطابق گجرات میں بھارت کے رہنما مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑدیا گیا ہے، اورہرطرف بغاوت کی کیفیت برپا ہے، کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق گجرات کے علاقہ ہری کرشنا میں ایک جھیل کے کنارے نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے کوبری طرح چوٹیں لگا کرکسی باغی ہندو نے توڑ دیا ہے ،باغی ٹی وی کے مطابق گجرات سے آمدہ اطلاعات کے مطابق یہ فرقہ وارانہ کارروائی نہیں بلکہ یہ ایک سازش کے تحت کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق آر ایس ایس کے غنڈوں نے گاندھی کے مجسمے کوتوڑکراس کا الزام مسلمانوں پرلگا دیا ہے اورساتھ ہی اپنے پہلے منصبوبے کو تقویت دینے کے لیے یہ کہنا شروع کردیا ہےکہ یہ کام مسلمانوں کا ہے لٰہذاان کو پاکستان میں دھکیل دو،دوسری طرف پولیس اس سارے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے

  • خواجہ سرا کی جلی ہوئی نعش برآمد،لوگ خوفزدہ

    خواجہ سرا کی جلی ہوئی نعش برآمد،لوگ خوفزدہ

    ساہیوال :خواجہ سرا کی جلی ہوئی نعش برآمد،لوگ خوفزدہ ، اطلاعات کےمطابق چیچہ وطنی تھانہ سٹی کی۔حدود بلاک نمبر 7 گلی نمبر 2 سےخواجہ سراء کی گھر سےجلی ہوئی نعش برآمد ہوئی ہے اورپولیس نے نعش قبضے میں لیکرتحقیقات شروع کردی ہیں‌

    چیچہ وطنی سے ذرائع کےمطابق ابتدائی رپورٹ اہل محلہ کے مطابق موت کی وجہ گیس چولہے سے آگ بتائی جاتی ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہےکہ خواجہ سرا حنیف عرف حنیفہ عرصہ کئی سال سے یہاں پر کرایہ پر رہائش پذیر تھا۔

    چیچہ وطنی سے پولیس حکام کا کہنا ہےکہ یہ نعش تین سے چار دن پرانی لگتی ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈی شاہین پولیس کی نفری سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے

  • حریم شاہ کےحرم میں‌حاضری دینے والے وزرا، افسران کی فہرست بڑی لمبی ہے،مبشرلقمان کے اہم انکشافات

    حریم شاہ کےحرم میں‌حاضری دینے والے وزرا، افسران کی فہرست بڑی لمبی ہے،مبشرلقمان کے اہم انکشافات

    لاہور:حریم شاہ کے حرم میں اورکن وزراء‌ اوراہم شخصیات کی ہوئی حاضری؟بہت جلد اہم انکشافات ہوں گے،اس حوالے سے پاکستان کے معروف صحافی رائے ثاقب کھرل نے مبشرلقمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ اورصندل خٹک کی خفیہ اور ناقابل اعتراض سرگرمیوں پر سے پردہ اٹھایا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے رائے ثاقب کھرل نے انکشاف کیا کہ آنے والے وقتوں میں پاکستان کے بہت بڑے وزراکی حریم شاہ کے حرم میں حاضری اورملنساری کی حرکتوں اورگفتگوپرمشتمل ویڈیوز سامنے آنے والی ہیں ، رائے ثاقب کھرل نے مبشرلقمان کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ حریم کی بہتی ہوئی گنگا میں فواد حسین چوہدری ، اورموسم کو خوشگواردیکھنے کی امید رکھنے والی وفاقی خاتون وزیرکی بھی کچھ ویڈیوز حریم شاہ کے ہاتھ لگ چکی ہیں

     

    ذرائع کےمطابق رائے ثاقب کھرل نےمبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حریم شاہ کے حرم میں بڑے بڑے بیوروکریسی افسران کا بھی آنا جانا رہا ، انہوں نے خطرہ ظاہر کرتےہوئے کہا کہ ان حالات میں جب عمران خان ایک اچھے پاکستان کی لیے بڑی جدوجہد کررہےہیں اخلاق سے گری حرکتیں کرنے والے وزرانے اس کے مشن کو بہت نقصان پہنچایا ہے

    رائے ثآقب کھرل نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ اس سارے کھیل کا مرکزی کردار فیاض الحسن چوہان ہے جس نے سب سے پہلے اس رومانوی جوڑے سے تعلقات قائم کیے اورپھر کن کن لوگوں کے کردار کو داغ لگانا ہے اس کی بھی فہرست فیاض الحسن چوہان نے حریم شاہ کو دی

    مبشر لقمان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ رومانوی جوڑا تو بڑوں بڑوں کی عزت رسوا کرسکتا ہے اس پررائے ثاقب کھرل نےجواب دیا کہ جی !، لیکن حریم اورصندل بڑی تجربہ کار ہیں اپنے فیلڈ میں وہ اپنے شکار کو اپنی مرضی اورمناسب موقع سے استعمال کریں گی

    رائے ثاقب کھرل نے مزید انکشاف کیا کہ یہ رومانوی جوڑا پاکستان سے بھاگ گیا ہے اور اس وقت دوبئی میں بڑے بڑے فلیٹس میں راتیں گزاررہا ہے، جس پرمبشر لقمان نے پوچھا کہ پھر ان کے اخراجات کون برداشت کرے گا تو اس پر رائے ثآقب کھرل نے جواب دیا وہی خرچہ برداشت کررہے ہیں جن کے راز،ویڈیوز اوربہت کچھ اس جوڑے کے پاس ہے،.وہ اپنی عزت بچانے کےلیےاخراجات برداشت کررہےہیں

     

  • DPO گجرات سید توصیف حیدر کی زیر صدارت شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی اور حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا،

    DPO گجرات سید توصیف حیدر کی زیر صدارت شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی اور حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا،

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی زیر صدارت شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی اور حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں پولیس افسران،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ریسکیو 1122، پراونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور تحصیل سطح پر میونسپل کارپوریشنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹریفک رولز اینڈریگولیشنز کے متعلق عوامی آگاہی مہم،روڈ انجینئرنگ مینجمنٹ،اوورچارجنگ کے متعلق شہریوں کی شکایات اور ٹریفک کے متعلقہ دیگراہم مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹیاں تشکیل دیں جو ہفتہ میں ایک بار مشترکہ کارروائی کریں گے۔روڈ حادثات کی شرح میں کمی لانے کے لئے عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے گی اور سیمینار بھی منعقد کئے جائیں گے۔۔!!!

  • شہید سراج رئیسانی کا بیٹا باپ کے نقش قدم پر،لوگوں کے مسائل سے کس طرح واقف رہتا ہے، خود ہی بتادیا

    شہید سراج رئیسانی کا بیٹا باپ کے نقش قدم پر،لوگوں کے مسائل سے کس طرح واقف رہتا ہے، خود ہی بتادیا

    کوئٹہ :شہید سراج رئیسانی کا بیٹا باپ کے نقش قدم پر،لوگوں کے مسائل سے کس طرح واقف رہتا ہے، خود ہی بتادیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کی محبت میں قربانی دینے والے فرزند پاکستان نوابزادہ شہید سراج رئیسانی کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے اپنے عوامی خدمت کے سلسلے میں اپنے دن رات کے عوامل بیان کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا،

     

     

    ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں نوابزادہ جمال خان نے کہا ہےکہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بلوچستان کے مسائل پر نظررکھ اُن کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں‌، ان کا کہنا ہےکہ اکثر لوگ مجھے میسجز کے زریعے اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہیں جن کو حل کرنا میں اپنے لیے سعادت سمجھتا ہوں اور اپنے لوگوں سے رابطہ رکھنا میرے شہید والد شہید سراج رئیسانی کی میرے لیے وصیت تھی

    یاد رہےکہ نواب سراج رئیسانی 13جولائی 2018 کو مستونگ میں ایک خود کش حملے میں شہید ہوگئے تھے ، ان کے ساتھ دیگر 128 افراد بھی شہید ہوگئے تھے ، شہید سراج رئیسانی کو فرزند پاکستان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے،انہوں نے ہمیشہ پاکستان کا پرچم بلند رکھا

  • تحریک لبیک پاکستان کی رکنیت سازی مہم، ہزاروں افراد نے ٹی ایل پی کی رکنیت حاصل کرلی۔

    تحریک لبیک پاکستان کی رکنیت سازی مہم، ہزاروں افراد نے ٹی ایل پی کی رکنیت حاصل کرلی۔

    کراچی: امیر تحریک لبیک پاکستان امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کی ہدایت پر ہفتے کو کراچی کے 6 اضلاع میں 100 سے زائد رکنیت سازی کیمپ لگائے گئے ،جہاں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے ٹی ایل پی کی رکنیت حاصل کی ۔

    تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے کامیاب رکنیت سازی مہم پر شہریوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے تحریک لبیک پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کردیا ہے ۔ملک بھر کی طرح شہر قائد کے عوام بھی علامہ خادم حسین رضوی سے بے لوث محبت کرتے ہیں ۔آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ٹی ایل پی شہر کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی ۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک بھر کی طرح رکنیت سازی کی مہم کے سلسلے میں کراچی کے 6 اضلاع میں 100سے زائد رکنیت سازی کیمپ لگائے گئے ۔ تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی ،سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری ،یونس سومرو ،ثروت فاطمہ اور ٹی ایل پی کے دیگر رہنماؤں نے کیمپوں کا دورہ کیا اور رکنیت سازی مہم کا جائزہ لیا ۔رکنیت سازی مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے تحریک لبیک پاکستان کی رکنیت حاصل کی ۔

    اس دوران کیمپوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور شہر کی فضاء لبیک یارسول اللہ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کے شہریوں نے آج اپنا فیصلہ سنادیا ہے ۔عوام نے شہر کو مسائل کی آماج گاہ بنانے والی جماعتوں کو مسترد کردیا ہے اور تحریک لبیک پاکستان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان ملک سے فرسودہ سیاسی نظام کا خاتمہ کرکے نظام مصطفی کے قیام کے لیے عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ہماری قیادت کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ وہ امتحان کی ہر گھڑی میں پہلی صفوں میں کھڑی نظر آتی ہے ۔امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی نے نوجوانوں میں نئی روح پھونک دی ہے اور وہ عقیدہ ختم نبوتۖ اور تحفظ ناموس رسالتۖ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

    علامہ رضی حسینی نے کہا کہ رکنیت سازی مہم نے تحریک لبیک پاکستان کو ایک نئی قوت دی ہے اور ملک بھر میں لاکھوں لوگوں نے ٹی ایل پی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔آج عوام کا جوش و جذبہ بتارہا ہے کہ مستقبل تحریک لبیک پاکستان کا ہے ۔انہوں نے کہا شہید ممتاز حسین قادری شہید ناموس رسالت ۖ ہیں ۔انہوں نے آقائے دوجہاں ۖ کی ناموس کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ مسلمان اپنی جان تو دے سکتا ہے کہ لیکن اپنے محبوب ۖ کی ناموس پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گا ۔تحریک لبیک پاکستان شہید ممتاز حسین قادری کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے مشن پر تاقیامت قائم رہے گی ۔