Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان اللہ کی نعمت اور تحفہ ،خوبصورت مناظر کا مرکز ومحور

    پاکستان اللہ کی نعمت اور تحفہ ،خوبصورت مناظر کا مرکز ومحور

    پاکستان اللہ کی نعمت اور تحفہ ،خوبصورت مناظر کا مرکز ومحور، کہیں پہاڑ تو کہیں میدان، ہرطرف خوبصورت مناظر نے نہ صرف پاکستانیوں کوہمیشہ خوش و خرم رکھا بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی پاکستان ہی ہے

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق اسی حوالے سے دانیا ل گیلانی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گلگت سے آگے کے ٹو کے مقام پربرف جس طرح سیاح لطف اندوز ہورہے ہیں ،دانیال گیلانی کہتے ہیں کہ اللہ کا پاکستان پر احسان ہے کہ ان مناظر کو دیکھ کر اللہ کے جمال کی عکاسی ہوتی ہے

    دانیال گیلانی کہتے ہیں کہ کے ٹو بیس کیمپ پرکچھ سیاح اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں ، یاد رہےکہ برطانیہ کے ایک ادارے نے بھی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دنیا کے حسین ترین مناظر ہیں اوردنیا کو یہ مناظردیکھنے چاہیں

  • صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے زیر تعمیرایجوکیشن کمپلیکس کا دورہ کیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود کا شیخوپورہ میں نئے بننے والے ایجوکیشن کمپلیکس کا اچانک دورہ جہاں انہوں نے بلڈنگ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا کام اور سامان کے معیار کا بغور معائنہ کیا اور احکامات جاری کیے کہ معیار میں کسی قسم کی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
    ایجوکیشن کمپلکس بہترین اور عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا جائے
    یاد رہے کہ یہ کمپلیکس صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی خصوصی کاوش پر پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے 20 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے جو کہ چار فلور پر مشتمل ہوگا جس میں ایجوکیشن سے متعلقہ تمام ڈیپارٹمنٹ فعال کیے جائیں گے اس موقع پرصوبائی وزیر میاں خالد محمود ڈپٹی, کمشنر سدرا یونس, سٹی صدر تحریک انصاف میاں تیمور خالد ,اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ, جاوید چوہان ,رانا شکیل اسلم ,سید اعظم شاہ, جہانزیب حبیب منج, عید محمد خان, میاں عبدالخالق جبکہ صحافی برادری میں الحاج ملک محمد بوٹا سینئر وائس چیئرمین پریس کلب, چوہدری محمد الیاس گجر سابق صدر پریس کلب , ڈاکٹرخالدمحمود شیخ سابق نائب صدر پریس کلب, اسلام غازی سابق جنرل سیکٹری ,مصطفی خان, طارق ملک, ڈاکٹر یاسر ندیم میڈیا کوآرڈینیٹر صوبائی وزیر , شاہد خان ,شیخ عظیم علی, بلال شیخ ,ریاض اکود بھی ہمراہ تھے

  • بے قابو رکشہ الٹنے سے 4 افراد زخمی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) غازی مینارہ بائی پاس نذد PSO پٹرول پمپ تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا- حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے

    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا-زخمیوں میں سرفراز ولد محمد یعقوب 20 سال، عمر دعاز ولد نزیر احمد 40 سال، محمد ارشد ولد نور محمد 42 سال، محمد سلیم ولد عبدالرحمن 39 سال شامل ہیں-

  • خونیں سرگودہا روڈ پر ایک مزید حادثہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) جھامکے سٹاپ سرگودھا روڑ پر تیز رفتار کار نے 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی-حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے-

    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا-

    زخمیوں میں صغراں بی بی زوجہ مشتاق 42 سال، سدرہ دختر مشتاق 22 سال، مشتاق ولد اللہ دتہ 50 سال، مظہر حسین ولد وریام 26 سال، محمد علی ولد محمد اشرف 22 سال شامل ہیں

    اطلاع کے مطابق تیز رفتار کار نے 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکلوں پر سوار مسافر زخمی ہو گئے- جبکہ کار موقع سے فرار ہو گئی.

  • نمائندہ اساتذہ تنظیموں کے عہدیداران کی نئے سی ای او ایجوکیشن سے ملاقات

    آج ضلع شیخوپورہ کی اساتذہ تنظیموں کے قائدین نے چودھری محمد اسلم گجر صدر سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ضلع شیخوپورہ کی قیادت میں نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ضلع شیخوپورہ میاں شفقت حبیب صاحب سے ملاقات کی اور انہیں یہ ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔
    اس موقع پر CEO صاحب نے اساتذہ کی پروموشن، ریگولرائزیشن ، موواور، PEFاساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ سمیت تمام مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کروائی۔
    اس وفد میں قاری محمد عابد جنرل سیکرٹری گورنمنٹ ھائی سکولز ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع شیخوپورہ،محمد اسلم ڈوگر صدر SESضلع ضلع شیخوپورہ، محمد یونس تھابل صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع شیخوپورہ، محمد ناظم بٹ صدر پروفیشنل اینڈ انجینئرز ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع شیخوپورہ اور اصغرعلی صدر تنظیم اساتذہ ضلع شیخوپورہ سمیت ان تمام تنظیموں کے عہدیدارن شامل تھے۔

  • شیخوپورہ میں ڈاکو راج

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فیروزوالہ تھانہ فیکٹری ایریا ایس ایچ او افضل ڈوگر وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام

    تھانہ فیکٹری ایریا قلعہ ستار شاہ صدیق سی این جی پمپ کے قریب دوران ڈکیتی فائر لگنے سے سونیا بی بی جانبحق ہوگئی

    تین کس نا معلوم ڈاکو ہنڈا 125 پر آئے اور لوٹ مار کر رہے تھے کہ مزاحمت پر سونیا بی بی کو گولی مار کر جاں بحق کر دیا

  • صوبائی وزیر کا صدر پریس کلب سے اظہار تعزیت

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمنیجمنٹ میاں خالد محمود
    نے آج شیخوپورہ میں مصروف دن گزارا انہوں نے مختلف علاقوں میں فوت شدگان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور دعائے خیرکی
    صوبائی وزیر میاں خالد محمودنے گزشتہ روز سابق صدرپریس کلب شہباز احمد خان کے عزیز اجمل خان کی وفات پر ان سے اور ان کے اہل خانہ سے بھی اظہارے افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ عظمت علی بھٹی، حاجی شیخ اقبال و دیگر موجود تھے

  • مقامی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہری اذیت کا شکار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) محلہ رحمانپورہ گلی نمبر20 المعروف قبرستان والی گلی ایک عرصہ سے زبوں حالی کا شکار ھے ابلتے گٹر,کھلے مین ھول گلی میں کھڑا گندہ پانی مکینوں کیلٸے وبال جان بن گیا,اور اس دنیا فانی سے رخصت ھونے والوں کو جنازہ گاہ اور قبرستان لے جانے میں سخت مشکلات کا باعث بن چکا ھے,
    یاد رھے اس قبرستان اور جنازگاہ میں سلطان پورہ, رحمانپورہ ,جمیل ٹاون ,محمدیہ کالونی اور دیگر محلوں سے لوگ جنازے ادھر ھی لےکر آتے ھیں اور اس سے ملحقہ قبرستان میں دفن کرتے ہیں ,عوام الناس کا ضلعی انتظامہ,ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ ھے کہ اسے ہنگامی طور پر ابلتے گٹر اور گٹروں کے ڈھکن اور صفاٸی کو یقینی بنایا جاٸے تاکہ لوگوں کی پریشانی کا ازالہ ھو سکے

  • موجودہ حکومت کی شاندار معاشی پالیسیوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق

    موجودہ حکومت کی شاندار معاشی پالیسیوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق

    فیصل آباد (محمد اویس) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی شاندار معاشی پالیسیوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ عام آدمی کی مشکلات بہت جلد دور ہو جائیں گی۔ جمعہ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے ایک 20 رکنی وفد سے بات چیت کے دوران کیا جس نے روزی خان کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔
    وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عمر فاروق نے کہا کہ نوجوان پی ٹی آئی کا ہراول دستہ ہیں اور نئے پاکستان کی تعمیر و تشکیل میں نوجوانوں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب پاکستان کا نوجوان ایمانداری اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا تو دنیا کی کوئی طاقت نئے پاکستان کو بننے سے نہیں روک سکتی۔

  • فیصل آبا د اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ریجن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی گریڈ 18 میں ترقی

    فیصل آبا د اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ریجن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی گریڈ 18 میں ترقی

    زاہد مسعود نظامی اور محمد اسلم کو گریڈ 18میں ترقی دے دی گئی ہے اس سلسلے میں فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سرکلر کے مطابق ایک سکیل پردس سالہ تسلی بخش سروس مکمل ہونے پر ٹائم سکیل پروموشن کے تحت انہیں گریڈ 17 سی 18میں ترقی دے دی ہے۔ٹائم سکیل پروموشن کے تحت اگلے سکیل پرترقی پانے والے دیگرافسران میں ایڈمن آفیسر اینٹی کرپشن ملتان غضنفر علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان عبدالحکیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) ہیڈکواٹرز ریاض احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) ہیڈکواٹرز محمد اسلم بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر/پی ایس او ٹو ڈی جی پنجاب شکیل احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکواٹرز علی مسعود شامل ہیں