Baaghi TV

Author: +9251

  • بورے والا: آتش بازی کا سامان رکھنے پر مقدمہ درج

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ماچھیوال پٹرولنگ پولیس پکھی موڑ کی کاروائی آتش بازی کا سامان برآمد ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔
    تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ پکھی موڑ کے شفٹ انچارج غلام عباس جوئیہ اپنی ٹیم کے ہمراہ معمول کے مطابق گشت پر موجود تھے اڈا 37 پھاٹک کے قریب ایک موٹر سائیکل کو VRL 7537 مشکوک جان کر روکا
    جس پر سوار وحید رضا ولد غلام فرید سکنہ 537 ای بی سے آتش گیر مادہ 100عدد ہوائی بازی اور انار موٹر سائیکل پر رکھے تھیلے سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ ماچھیوال میں مقدمہ نمبر 1/2020 درج کروایا۔

  • بورے والا : ریسکیو ٹیم نے نیشنل ایمرجنسی رسپانس چیمپئن شپ جیت لی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر ریسکیو 1122 کے دفتر میں نیشنل ایمرجنسی رسپانس چیمپیئن شپ جیتنے والی ریسکیو والنٹیئرز ٹیم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارک باد دے رہے ہیں۔ریسکیو انچارج ظفر مہدی، (ن)لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر منظور برکت ماڑی والا۔سٹی صدر شاہد نواب خاں بھی اس موقع پر موجود ہیں

  • تحریک لبیک نے رکنیت سازی کے لیے کراچی بھرمیں کیمپ لگا دیئے

    تحریک لبیک نے رکنیت سازی کے لیے کراچی بھرمیں کیمپ لگا دیئے

    کراچی :امیر تحریک لبیک پاکستان کے امیر المجاہدین قائد ملت اسلامیہ علامہ خادم حسین رضوی کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح آج (ہفتہ) کراچی کے 6اضلاع میں 100سے زائد مقامات پر رکنیت سازی کیمپ لگائے جائیں گے ۔

    ذرائع کےمطابق اس ضمن میں تحریک لبیک پاکستان کراچی کےامیر علامہ رضی حسینی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں تحریک لبیک پاکستان کی رکنیت حاصل کریں تاکہ ملک سے فرسوہ سیاسی نظام کا خاتمہ ہوسکے ۔ گزشتہ عام انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ۔آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ہم اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو جاری رکھیں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں رکنیت سازی مہم جاری ہے ۔جماعت کے امیر علامہ خادم حسین رضوی کی ہدایت پر ہفتے کو کراچی کے 6اضلاع میں 100سے زائد مقامات پر رکنیت سازی کیمپ لگائے جائیں گے ،جہاں پر ٹی ایل پی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری ،یونس سومرو ،ثروت فاطمہ اور دیگر رہنما ؤں کی نگرانی میں رکنیت سازی کی جائے گی ۔

    رکنیت سازی مہم کے حوالے سے تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹی ایل پی نے گزشتہ انتخابات میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں ووٹ حاصل کرکے خود کو بڑی سیاسی قوت کے طور پر منوایا ہے ۔ان انتخابات نے ثابت کیا کہ تحریک لبیک پاکستان ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت ہے،

    انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کو اس کے مشن سے ہٹانے کے لیے بہت کوششیں کی گئیں لیکن مجاہد ملت علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں ہم نے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنایا ہے ۔انہوںنے کہا کہ 4جنوری کو ہم رکنیت سازی کے علاوہ شہید ناموس رسالت ۖ غازی ممتاز حسین قادری کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے ۔علامہ رضی حسینی نے کہا کہ کراچی تحریک لبیک پاکستان کا قلعہ ہے ۔

    عام انتخابات کی طرح آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی مفاد پرست جماعتوں کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئیںگے اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو شہر کی خدمت کے لیے نامز د کریںگے ۔اگر انتخابات شفاف ہوئے تو آئندہ میئر کراچی تحریک لبیک پاکستان سے ہوگا اور ہم شہر قائد کے عوام کو دکھائیںگے کہ خدمت کس طرح کی جاتی ہے ۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں تحریک لبیک پاکستان کی رکنیت حاصل کریں تاکہ ملک سے فرسوہ سیاسی نظام کا خاتمہ ہوسکے

  • وہاڑی : پولیس کا مدعی پر تشدد

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا میں قانون کے ساتھ مذاق چوری شدہ کار ڈھونڈنے کی بجائے مدعی مقدمہ پر تشدد ہاتھ ٹوٹ گیا.
    تھانہ میں بند ایک ہی وقوعہ کے دو مقدمات درج تفصیل کے مطابق ڈی بلاک کے رہائشی محمد انس نے رینٹ اے کار سے پانچ دن کے لیے ایک کار کرایہ پر حاصل کی جو دوسرے روز گھر کے باہر سے چوری ہو گئی.
    پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی تفتیشی مقدمہ اے ایس آئی عبدالقیوم کو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دی جس میں کار چور واضح نظر آرہے ہیں لیکن پولیس نے کار تلاش کرنے کی کوئی کاروائی نہ کی مدعی کے پولیس پر کار برآمد کرنے کے اصرار پر گزشتہ روز اے ایس پی بوریوالا نے تھانہ میں بلا کر مبینہ طور پر دوسری پارٹی سے سازباز ہو کر خود اے ایس پی اور تفتیشی اے ایس آئی نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کا ہاتھ بھی ٹوٹ گیا ہسپتال لے جانے کی بجائے حوالات میں بند کردیا پھر تھوڑی دیر بعد اسی کار کی چوری کا نیامقدمہ پہلے سے درج ایف آئی آر کے مدعی پر درج کرادیاگیا اس طرح قوانین کا کھلا مزاق اڑاتے ہوے ایک ہی وقوعہ کی الگ الگ ایف آئی آرز درج کر لی گئیں انجمن تاجران کے مقامی عہدیدار چودھری محمد نعیم نے احتجاج کرتے ہوے اے ایس پی بوریوالا محمد عزیر پر الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے پر جو ظلم کیا گیا ہے اس سے سکھا شاہی دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے وہ اس ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے تاجر برادری کو ساتھ ملا کر احتجاج کیا جائے گا شنوائی نہ ہوئی تو شٹر ڈاؤن کریں گے آر پی او اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے پولیس ترجمان محمد مبین نے موقف دریافت کرنے پر بتایا کہ میرٹ پر تحقیقات کرائی جائیں گی کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی

  • لودہراں : ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لئے اقدامات

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد احمد کی ہدایت پر کمیونٹی سیفٹی ونگ نے پھٹہ رکشہ کو ریفلیکٹر لگائے .اس مہم کا مقصد لنک روڈز/ اھم شاہراؤں پر شرح حادثات میں نمایاں کمی لانا ہے جو کہ پھٹہ رکشوں پر بیک لائٹس نہ ھونے کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں ریسکیو ٹیم اور ریسکیو والنٹیئر ز نے شہر کی شاہراؤں پھٹہ رکشہ اڈوں، اور دیگر مقامات پر رکشوں پر ریفلیکٹر لگاۓ.

  • دنیاپور : لاش برآمد تحقیقات جاری

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علاقے جلہ آرائیں تھانہ کی حدود میں چک نمبر 372 ڈبلیو بی میں 35سالہ شخص کی لاش برآمد۔

    پولیس ذرائع کے مطابق محمداقبال اعوان نامی شخص کی لاش چھت سے لگے پھندے میں جھول رہی تھی واقعہ خودکشی یاقتل کا ہے تفتیش کی جا رہی ہے ۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تحصیل ہسپتال ہیڈکوارٹر دنیاپور منتقل کر دی ہے

  • آگ لگنے سے تقریباً 48 کروڑ جانور ہلاک، 30 لاکھ ہیکڑ رقبہ جل کر راکھ،اربوں ڈالرزکانقصان

    آگ لگنے سے تقریباً 48 کروڑ جانور ہلاک، 30 لاکھ ہیکڑ رقبہ جل کر راکھ،اربوں ڈالرزکانقصان

    سڈنی : آگ لگنے سے تقریباً 48 کروڑ جانور ہلاک، 30 لاکھ ہیکڑ رقبہ جل کر راکھ،اربوں ڈالرزکانقصان ہو گیا ہے،تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں گزشتہ چند ماہ سے خوفناک آگ لگی ہوئی ہے، اس آگ کی وجہ سے جہاں مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے تو اس کے اثرات ماحولیات پر بھی پڑ رہے ہیں تاہم ایک افسوسناک خبر نے سب کو چونکا دیا ہے کہ آسٹریلیا میں جنگلات پر آگ لگنے والی کے باعث جہاں درجہ حرارت بڑھا وہی پر 48 کروڑ جانور ہلاک ہو گئے ہیں۔

    آسٹریلیا سے آمدہ اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی صرف ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں چند ماہ کے دوران 30 لاکھ ہیکٹر کا رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔ نازک مزاج کوالا کی رہائش گاہیں شامل ہیں۔ بہت سے کوالا ہلاک ہو گئے ہیں اور جن کوالاز کو بچالیا گیا ہے، ان کی زندگی بھی پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ اس جانور کو قید رکھا جائے تو دیکھ بھال کے باوجود بیمار ہو جاتا ہے اور آزاد رہ کر صحت مند رہتا ہے۔

    ادھرعالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق سڈنی یونیورسٹی کے پروفیسر کرس ڈک مین کا کہنا تھا کہ کم از کم 48 کروڑ جانور، پرندے اور حشرات براہ راست آگ یا دھوئیں سے ہلاک ہوئے ہیں۔ شاید کچھ جانداروں کی نسل کو دوبارہ نہیں دیکھا جا سکے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا منفرد جانوروں کی سرزمین ہے اور وہاں کے متعدد جاندار دنیا کے دوسرے مقامات پر نہیں پائے جاتے۔

    آسٹریلوی حکام کےمطابق صرف پورٹ میک کوائر اور بریمر کے جنگلات میں دو ہزار سے زائد کوالا ہلاک ہوئے ہیں۔ پروفیسر ڈک مین کا کہنا تھا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ کچھ مقامات پر کوالا ناپید ہو گئے ہیں۔ صرف یہی جانور نہیں بلکہ کئی دوسرے جانور بھی ایسے ہی خطرے سے دوچار ہیں۔25 سال پہلے بھی جنگلوں میں ایسی ہی آگ لگی تھی جن سے کئی جاندار نایاب ہو گئے تھے۔ نیو ساؤتھ ویلز میں اب بھی 79 مقامات پر جنگلوں میں آگ لگی ہوئی ہے جن میں سے 40 قابو سے باہر ہیں۔

  • امریکہ بپھرگیا:بغداد، عراق میں ایک اور فضائی حملہ، ایران نوازحشد الشعبی کے 6 اہم جنگجو ہلاک

    امریکہ بپھرگیا:بغداد، عراق میں ایک اور فضائی حملہ، ایران نوازحشد الشعبی کے 6 اہم جنگجو ہلاک

    بغداد :امریکہ بپھرگیا:بغداد، عراق میں ایک اور فضائی حملہ، حشد الشعبی کے 6 اہم جنگجو ہلاک،اطلاعات کےمطابق بغداد میں امریکہ کے ایک اورفضائی حملے میں گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حمایت یافتہ حشد الشعبی کے 6 اہم جنگجو مارے گئے۔

    روسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ حملہ بغداد کے شمالی مضافاتی علاقے ال تاجی میں کیا گیا، گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی حمایت یافتہ حشد الشعبی کے 6 اہم جنگجو ہلاک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق نشانہ بننے والا گاڑیوں کا قافلہ طبی عملے کا تھا تاہم کوئی کمانڈر جاں بحق نہیں ہوا۔

    قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر امریکا میں صدر ٹرمپ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی سینیٹر برائن شیٹز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ انہوں نے ہر چیز پر جھوٹ بولا ہے۔ ان پر سخت ترین نگرانی ہونی چاہیے۔

    کانگریس کی خواتین ارکان الہان عمر اور رشیدہ طلیب کی جانب سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ الہان عمر کا کہنا ہے کہ کیا بدحواسی کی یہ حرکت مواخذےسےتوجہ ہٹانےکےلیےکی گئی؟ ان کا مزید کہنا تھا کانگریس کی اجازت لیےبغیرممکنہ طورپر ایک اور جنگ چھیڑدی گئی ہے۔

    ۔

  • تم اسلام اسلام کرتے ہو: بھارتی وزیرنے مسلم طالب علم کوملک بدرکرکے پاکستان بھیجنے کی دھمکی دے دی

    تم اسلام اسلام کرتے ہو: بھارتی وزیرنے مسلم طالب علم کوملک بدرکرکے پاکستان بھیجنے کی دھمکی دے دی

    نئی دہلی :تم اسلام اسلام کرتے ہو: بھارتی وزیرنے مسلم طالب علم کوملک بدرکرکے پاکستان بھیجنے کی دھمکی دے دی ،اطلاعات کےمابق مسلم طالب علم کے ایک سوال پر مرکزی وزیر بابل سپریو اتنا مشتعل ہو گئے کہ اخلاقیات کی سبھی حدیں پار کر گئے۔ انھوں نے دھمکی آمیز لہجہ میں کہا کہ ’’بوریا بستر سمیٹ کر تمھارے ملک پاکستان واپس بھیج دوں گا

    ذرائع کےمطابق مرکزی وزیربابل سپریو سوال سے اس قدر ناراض ہوئے کہ دھمکی آمیز لہجہ اختیار کر لیا۔ انھوں نے طالب علم سے کہا کہ ’’بوریا بستر سمیٹ کر واپس بھیج دوں گا تمھارے ملک۔‘‘ دراصل سوشل میڈیا پر وزیر محترم کی ایک مسلم طالب علم سے بحث ہو گئی۔ طالب علم اور مرکزی وزیر کے درمیان بحث بازی کا یہ دور اس وقت شروع ہوا جب مرکزی وزیر نے 26 دسمبر کو جادھو پور کی طالبہ کے ذریعہ شہریت قانون کی کاپی پھاڑنے کی تنقید کرتے ہوئے اپنا ایک پوسٹ فیس بک پر شیئر کیا تھا۔

    مودی کابینہ میں شامل بابل سپریو کے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک طالب علم مستفیض الرحمن نے ان سے اور مغربی بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش کا ایجوکیشنل سرٹیفکیٹ مانگ لیا۔ طالب علم کے اس قدم پر مرکزی وزیر بری طرح ناراض ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ ’’مستفیض الرحمن پہلے مجھے تمھارا بوریا بستر سمیٹ کر تمھارے ملک بھیجنے دو اس کے بعد پوسٹ کارڈ کے ذریعہ تمھیں ریپلائی کروں گا۔‘‘

    واضح رہے کہ مستفیض الرحمن ویربھوم ضلع واقع علامہ بازار کے ایک کالج میں سائنس کا طالب علم ہے۔ مستفیض کا کہنا ہے کہ ’’میرے پاس اس بات کے کافی ثبوت ہیں کہ میں ہندوستانی ہوں۔ لیکن آپ نہیں جانتے ہیں کہ بنگالیوں کی عزت کیسے کی جاتی ہے اور آپ ابھی بھی ریاست کے رکن پارلیمنٹ ہیں… کیا آپ روزانہ گائے کا پیشاب پی رہے ہیں؟‘

  • فوجی طیارہ گر کر تباہ،3جسٹس اور 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

    فوجی طیارہ گر کر تباہ،3جسٹس اور 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

    خرطوم: فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔فوجی ترجمان کے مطابق طیارے نے دارالحکومت الجینیا میں امداد فراہم کرنے کے بعد اڑان بھری تھی اور ٹیک آف کے 5 منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق سوڈان کے مغربی صوبے دارفور میں فوجی طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ترجمان عامر محمد الحسن کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے 7 ارکان، 3 جج اور 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوڈان کے بیشتر فوجی اور سویلین بیڑے پرانے سوویت ساختہ طیاروں پر مشتمل ہیں اور حالیہ برسوں میں ملک کو کئی حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ فوج اکثر تکنیکی پریشانیوں اور خراب موسم کو قرار دیتی ہے۔

    سوڈان کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے نے مغربی دارفور میں امداد فراہم کی تھی جو اس ہفتے کے شروع میں قبائلی جھڑپوں سے لرز اٹھا تھا، ان جھڑپوں میں 48 افراد ہلاک اور 241 زخمی ہوگئے تھے۔عامر محمد الحسن کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔