Baaghi TV

Author: +9251

  • مظفرآباد:‏والنٹیئر پیس کانفرنس،صدرآزادکشمیرکی صدارت میں ،کشمیری رہنما شریک ہوں گے

    مظفرآباد:‏والنٹیئر پیس کانفرنس،صدرآزادکشمیرکی صدارت میں ،کشمیری رہنما شریک ہوں گے

    مظفرآباد:مظفرآباد:‏والنٹیئر پیس کانفرنس،صدرآزادکشمیرکی صدارت میں ،کشمیری رہنما شریک ہوں گے،اطلاعات کے مطابق 15 جنوری کو مظفرآباد میں ایک بین ملک گیر کشمیر کانفرنس ہورہی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق مظفرآباد:‏والنٹیئر پیس کانفرنس کی صدارت صدرآزادکشمیرسردار مسعود احمد خان کریں گے ،اس کے علاوہ اس کانفرنس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت کشمیر کی تمام سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس کانفرنس میں پاکستان بھر سے کشمیر سے محبت کرنے والی شخصیات بھی شرکت کررہی ہیں جن میں وزرا، پالیسی میکرز، نوجوان لیڈرز سمیت پورے ملک سے کثیر تعداد میں طلبا و طالبات بھی شرکت کریں گیں ،اطلاعات ہیں کہ پنجاب،سندھ،بلوچستان ، کے پی اور گلگت بلتستان سمیت تمام علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں افراد شرکت کریں گے

    مظفرآباد میں ہونے والی یہ کانفرنس کشمیریوتھ الائنس اور ‏والنٹیئر فورس پاکستان مشترکہ طورپرمنعقد کررہے ہیں ،دوسری طرف اس کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ اظہارہمدردی کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پاکستانی اس کانفرنس میں شرکت کریں

  • عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام پر پورے عزم سے عملدرآمد کیا جارہا ہے

    عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام پر پورے عزم سے عملدرآمد کیا جارہا ہے

    فیصل آباد (محمد اویس) وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام پر پورے عزم سے عملدرآمد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے سٹی میں دستیاب 12،ایکڑ اراضی پر اربن فاریسٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ اس ہائوسنگ کالونی میں مختص 69 پارکس کی جگہوں پر وسیع شجرکاری کے تحت پھلداراورپھولدار پودے لگائے جائیں گے۔
    یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے ایف ڈی اے سٹی کے اے سیون بلاک میں اربن فاریسٹ کے منصوبے کی پیشرفت اورپارکس کی جگہوں کا معائنہ کرتے ہوئے بتائی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈی اے سٹی سہیل مقصود پنوں،ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر چٹھہ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ایف ڈی اے سٹی کے منصوبے کی آبادکاری کے ساتھ ساتھ اسے سرسبز وشاداب بنانے کیلئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد پہلی پناہ گاہ کا باضابطہ افتتاح کر دیا

    وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد پہلی پناہ گاہ کا باضابطہ افتتاح کر دیا

    فیصل آباد (محمد اویس) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان فیصل آباد میں سی پیک کے پہلے صنعتی زون کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے پہنچے ،جہاں انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ پرمدینہ فاؤنڈیشن کی تعمیرکردہ پہلی پناہ گاہ کا باضابطہ افتتاح کیا۔
    اس موقع پر چیئر مین مدینہ فاؤنڈ یشن میاں محمد حنیف سمیت کئی اعلیٰ حکام وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ تھے،مذکورہ پناہ گاہ میں تین سو پچاس افراد کے ٹھہرنے کی گنجائش ہے۔

  • فیصل آباد پناہ گاہ کا کھانا وزیراعظم ہاؤس سے اچھا تھا، وزیراعظم عمران خان

    فیصل آباد پناہ گاہ کا کھانا وزیراعظم ہاؤس سے اچھا تھا، وزیراعظم عمران خان

    فیصل آباد (محمد اویس) وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
    وزیراعظم عمران  خان نے افتتاح کے موقع پر پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور دیگر لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔
    وفاقی وزیر اسد عمر نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان بھی جاری کیا ہے۔
    اسد عمر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‏فیصل آباد میں پناہ گاہ کے دورے پر کھانا کھانے کا موقع ملا، وزیراعظم اور مجھے دونوں کو آلو گوشت بہت پسند آیا۔
    وفاقی وزیر نے مزید لکھا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ کھانا وزیراعظم ہاؤس سے بھی بہتر پکا ہوا ہے۔

  • فیڈمک میں 400 ارب کی سرمایہ کاری سے 400 صنعتیں لگیں گی، کاشف اشفاق

    فیڈمک میں 400 ارب کی سرمایہ کاری سے 400 صنعتیں لگیں گی، کاشف اشفاق

    فیصل آباد (محمد اویس) چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت قائم ہونے والے پاکستان کے پہلے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے لئے 3317 ایکڑ زمین حاصل کر لی گئی ہے۔  اس میں سے 700 ایکڑ سے زائد زمین کی فروخت کے معاہدے ہو چکے ہیں اور بہت سے غیر ملکی و مقامی سرمایہ کار رابطے میں ہیں۔ یہاں زمین لینے والی 12 کمپنیوں کو رواں ماہ ہی ذمین کا قبضہ دیدیا جائے گا تاکہ وہ صنعتی یونٹس کی تعمیر شروع کر سکیں۔ اس پراجیکٹ میں 400 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے 400 صنعتیں لگیں گی اور تین لاکھ سے زائد لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی۔ وہ فیڈمک کے زیر انتظام سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے پہلے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ فیڈمک کے چیئرمین بنے تو سرمایہ کار رابطہ کرتے تھے تو انہیں فراہم کرنے کے لئے زمین ہی موجود نہیں تھی لیکن اب زمین موجود ہے، گیس اور انفراسٹراکچر سمیت دیگر درکار سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کو غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں میں جتنی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اس کی وجہ سے ان کا اندازہ ہے کہ آئندہ تین ماہ میں اس کی باقی زمین بھی فروخت ہو جائے گی اور پھر مزید اتنی ہی زمین مزید درکار ہو گی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے وفاقی حکومت کا تعاون مل جائے تو وہ اس پراجیکٹ کو ایسا ماڈل بنا دیں گے جس کو پاکستان میں کہیں بھی دہرایا جا سکتا ھے

  • علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سے پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ ملے گا۔صوبائی وزیر انڈسٹریز و سرمایہ کار میاں اسلم اقبال

    علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سے پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ ملے گا۔صوبائی وزیر انڈسٹریز و سرمایہ کار میاں اسلم اقبال

    فیصل آباد (محمد اویس) صوبائی وزیر انڈسٹریز و سرمایہ کار میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سے پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ ملے گا۔ چین اپنی انڈسٹری کی پاکستان میں "ری لوکیشن کے حوالے سے بہت تعاون کر رہا ہے۔ پنجاب انڈسٹریل پالیسی 2018 وزیر اعظم کے ویژن کی عکاس ہے جس سے صوبے میں سرمایہ کاری اور روزگار کی فراہمی میں اضافہ ہو گا۔ وہ فیڈمک کے زیر انتظام سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے پہلے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام عمران خان کو ایک مسیحا کی شکل میں دیکھ رہی ہے اور وہ ان کی ٹیم کے ممبر ہونے کی حیثیت سے ان کے ویژن کو عملی شکل میں لانے کے لئے اپنی وزارت میں 20،20 گھنٹے لگاتار کام کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے 5 اکنامک زون بنائے ہیں اور ان کے علاوہ دو اکنامک زون پرائیویٹ سیکٹر نے بنائے ہیں جبکہ دو نئے اکنامک زونز پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈمک کے پراجیکٹ کی کامیابی کا ثبوت یہ ہے کہ اس کے آغاز ہونے سے قبل ہی دو ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے، کاٹیج انڈسٹری کی بحالی کے لئے بھی قرضوں کی سکیم متعارف کروا دی گئی ہے جبکہ ٹیکنیکل ٹریننگ کے اداروں کو بھی ایک نظام کے تحت لانے کے لئے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اس بیانیے میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ کاروبار بند ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، نئی ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے وزیر اعظم کو اس لئے نااہل اور نالائق کہتے ہیں کہ انہیں کرپشن کرنی نہیں آتی، انہوں نے اپنے سمدھی کو وزیر خزانہ نہیں بنایا، انہوں نے اپنی بیٹی کو ایک ارب روپے کے فنڈ کی سربراہی نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب ایک گھر میں رہتے ہیں انہوں نے شہباز شریف کی طرح پانچ، چھ گھروں کو سرکاری رہائش گاہ قرار نہیں دیا ہوا ہے۔

  • بڑی زرخیز ہے میرے وطن کی مٹی : پاکستانی طلبہ نے جعلی ادویات پکڑنے والی ایپ تیار کرلی

    بڑی زرخیز ہے میرے وطن کی مٹی : پاکستانی طلبہ نے جعلی ادویات پکڑنے والی ایپ تیار کرلی

    کراچی: بڑی زرخیز ہے میرے وطن کی مٹی : پاکستانی طلبہ نے جعلی ادویات پکڑنے والی ایپ تیار کرلی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ہونہار طالب علموں نے جعلی یا زائد المعیاد ادویات کی شناخت کے لیے موبائل ایپ تیار کرلی۔

    اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور یہ بالکل اُسی طرح استعمال کی جاتی ہے جیسے موبائل کا کیمرہ ہوتا ہے۔ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اقصیٰ اختر نے بتایا کہ اُن کی ایپ ادویات کے ڈبوں پر بنے والے بار کوڈ کو اسکین کرنے کے بعد دوا کے جعلی ، اصلی یا زائد المعیاد ہونے کا بتاسکتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں دوا ساز کمپنیاں بار یا کیو آر کوڈ استعمال نہیں کرتیں، صرف 10 فیصد ادویات کے ڈبوں پر کیو آر کوڈ موجود ہیں جن کو اسکین کر کے شناخت ہوسکتی ہے۔ایپ میں کیو آر کوڈ اسکین کرنے کے بعد تین طرح کے پیغامات آئیں گے۔اگر دوا اصلی ہوگی تو ویری فائیڈ لکھا آئے گا۔ اسی طرح اگر دو ا جعلی ہوگی تو اس پر غیر مصدقہ لکھا آجائے گا۔اور تیسری صورت یہ ہے کہ دوا ویری فائیڈ مگر ایکسپائرڈ ہوگی تو اس کا بھی پیغام آجائے گا۔

    نوجوان طلبہ نے بتایا کہ وہ دوا ساز کمپنیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں گے جہاں تمام ادویات کا ڈیٹا موجود ہو اور پھر اسے ایپ سے جوڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے یہ ایپ ابھی آزمائشی طور پر متعارف کرائی مستقبل میں اس کام کو بڑھائیں گے تاکہ عوام کو جعلی ادویات سے بچا سکیں۔

  • مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے، وزیراعظم کا سخت ردعمل

    مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے، وزیراعظم کا سخت ردعمل

    اسلام آباد:مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے، وزیراعظم کا سخت ردعمل ،اطلاعات کےمطابق پاکستان وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کب تک انتہا پسند مودی کے فاشسٹ اقدامات پر خاموش رہے گی، مودی حکومت بھارت میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی اخبار کے آرٹیکل کا حوالہ بھی دیا۔

     

     

    انتہاء پسند سفاک مودی سرکار ریاستی دہشت گردی پر اتری ہوئی ہے اور دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ اقوام عالم آخر کب تک چپ سادھے مودی سرکار کی بربریت کا نظارہ کرتی رہیں گی؟واضح رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے اب تک پولیس سے جھڑپوں میں 33 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز نئی دہلی میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گر گیا لیکن شاہین باغ کی ہزاروں خواتین مسلسل 17ویں رات متنازع شہریت قانون کے خلاف چھوٹے بچوں کو لے کر باہر نکلیں اور دھرنا جاری رکھا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی ضلع بجنور کے علاقے نہٹور میں مودی سرکار کے شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران گولیاں لگنے سے 2 مسلم نوجوان محمد سلیمان اور محمد انس جاں بحق ہوگئے تھے۔مقتول سلیمان کے والد زاہد کا کہنا تھا کہ جب ہم اس مٹی میں پیدا ہوئے اور اسی مٹی میں دفن نہیں ہوں گے تو کہاں جائیں گے۔

  • نیب کا جعلی ڈائریکٹر جنرل گرفتار ، جعلی ڈائریکٹر نے لوٹ مچا رکھی تھی

    نیب کا جعلی ڈائریکٹر جنرل گرفتار ، جعلی ڈائریکٹر نے لوٹ مچا رکھی تھی

    اسلام آباد: نیب کا جعلی ڈائریکٹر جنرل گرفتار ، جعلی ڈائریکٹر نے لوٹ مچا رکھی تھی قومی احتساب بیورو (نیب) کے انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کر کے جعلی ڈائریکٹر جنرل کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    ترجمان نیب کے مطابق حراست میں لیے جانے والے شخص کی شناخت محمد ندیم کے نام سے ہوئی جو پنجاب کے ضلع بہاولپور کا رہائشی اور خود کو قومی احتساب بیورو کا ڈائریکٹر جنرل ظاہر کرکے شہریوں سے رقم بٹورتا تھا۔ نیب کے انٹیلی جنس ونگ نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیب کا اینٹی کرپشن یونٹ حکمت عملی پر سختی سے عمل پیرا ہے، 27ماہ کے دوران عوام کو لوٹنے والے 9 ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا جو خود کو نیب کا افسر ظاہر کرتے تھے۔

  • موبائل فون لانے والوں کے لیے خوش خبری، آرڈیننس جاری کردیا گیا

    موبائل فون لانے والوں کے لیے خوش خبری، آرڈیننس جاری کردیا گیا

    اسلام آباد:صدارتی آرڈیننس جاری کر کے درآمد ہونے والے موبائل فونز کا ٹیکس کم کردیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری انکم ٹیکس آرڈیننس کی خصوصیات کے حوالے سے فہرست جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس قوانین 2001 کے تحت انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ٹیکس قوانین کی (دوسری شق ) میں تبدیلی کے آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیرون ملک سے امپورٹ کیے جانے والے مخصوص یعنی کم قیمت موبائل فونز پر عائد ہونے والے ٹیکسز پر چھوٹ دے دی۔

    ایف بی آر کے مطابق آرڈیننس جاری ہونے کے بعد اب 30 ڈالر سے 100 ڈالر تک کی مالیت کے موبائلز پر 730 روپے کی جگہ 100 روپے ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ ہوگا۔اسی طرح تیس ڈالر تک کی مالیت کے اسمارٹ فون پر 100 جبکہ 100 ڈالر کی قیمت والے موبائل فون پر 200 روپے ٹیکس کم وصول کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے عام آدمی کو بیرونِ ملک سے لانے والے موبائل پر 50 فیصد خصوصی رعایت دی تھی۔