Baaghi TV

Author: +9251

  • جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی ، عبداللہ گل

    جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی ، عبداللہ گل

    اسلام آباد:جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے خطےمیں کشیدگی بڑھے گی اور یہ خطہ عدم استحکام کا شکارہوسکتا ہے، یہ بھی ممکن ہےکہ خطے میں ایک خطرناک پراکسی جنگ شروع ہوجائے

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار تحریک نوجوانان پاکستان وکشمیر کے سربراہ اور سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے کا ہے ، عبداللہ گل نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ تمام فریقوں کے صبروتحمل سے کام لینا چاہیے اور اس خطے کو تباہی اور نقصان سے بچانا چاہیے

     

    https://twitter.com/mabdullahgul/status/1212998129685008384?s=12

    اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ دنیا جانتی ہے کہ ایرانی خفیہ ایجنسی پراکسی وار میں کس قدر متحرک ہے، انہوں‌نے کہا کہ اگر حالات پر صبروتحمل کا مظاہرہ نہ کیا گیا تویہ ایک جنگ کا پیش خیمہ ہوگی جس کا مطلب اس خطےکی تباہی کا مقدر ہوگا

  • ادلب میں پناہ گیزنوں کے نئے ریلے کی آمد  کا خدشہ،ترکی نے بھی کمر کس لی

    ادلب میں پناہ گیزنوں کے نئے ریلے کی آمد کا خدشہ،ترکی نے بھی کمر کس لی

    ادلب:ادلب میں پناہ گیزنوں کے نئے ریلے کی آمد کا خدشہ،ترکی نے بھی کمر کس لی ،اطلاعات کے مطابق روس میں شام کے ادلب شہر میں ، بشار الاسد انتظامیہ، ایران اور روس کے کی حمایت یافتہ گروپ کے حملوں کی وجہ سے، گزشتہ چار دنوں سے ترکی کے ساتھ ملنے والی سرحد پر جمع ہونے واے پناہ گزینوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

    اگر ان حملوں کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا تو خدشہ ہے کہ ادلب کے جنوب میں جبل الازویہ کے علاقے میں امیگریشن پھڑ سے شروع ہو جائے گی اور اور ڈھائی لاکھ سے زیادہ عام شہری بے گھر ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔

    ادلیب کے کیمپوں میں پناہ گزینوں کی بھر مار، نئے خیموں ، بنیادی ڈھانچے اور امداد کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہزاروں شہریوں کو پناہ تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔حملوں سے بچ کر بے گھر ہونے والے ہزاروں خاندان امداد کے منتظر ہیں۔

  • ترکی میدان اور میز پر اپنا سکہ جماتا رہے گا، ابراہیم قالن صدارتی ترجمان کا دوٹوک بیان

    ترکی میدان اور میز پر اپنا سکہ جماتا رہے گا، ابراہیم قالن صدارتی ترجمان کا دوٹوک بیان

    انقرہ :ترکی میدان اور میز پر اپنا سکہ جماتا رہے گا، ابراہیم قالن صدارتی ترجمان کا دوٹوک بیان ،اطلاعات کےمطابق صدارتی ترجمان ابراہیم نے ترک قومی اسمبلی میں قبول کردہ لیبیا کو فوجی روانہ کرنے پر مبنی اجازت نامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ”ترکی میدان اور مذاکرات کی میز پر طاقتور بننے کے عمل کو جاری رکھے گا۔ ”

    صدارتی ترجمان قالن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ” ترکی نے شمالی افریقہ اور بحیرہ روم میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں، ترکی ہر میدان میں طاقت پکڑنے کے عمل پیرا رہے گا۔ ”

    محکمہ اطلاعات کے مشیر فخرالدین آلتون نے بھی اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "ترکی ، لیبیا اور مشرقی بحیرہ روم میں سیکورٹی اور امن کے تحفظ کے لیے اپنی پوری طاقت کو بروئے کار لانے اور علاقے پر یکطرفہ طور پر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کرنے والی چالوں کو ناکام بناتا رہے گا۔”

  • مشرق وسطیٰ،قاسم سلیمانی کی ہلاکت،پاک بھارت کشیدگی،امریکہ اسرائیل کی سازش ہے: زیدحامد

    مشرق وسطیٰ،قاسم سلیمانی کی ہلاکت،پاک بھارت کشیدگی،امریکہ اسرائیل کی سازش ہے: زیدحامد

    دلاہور:مشرق وسطیٰ،قاسم سلیمانی کی ہلاکت ، بھارت کا پاکستان کے خلاف جنگی تیاریاں ،گریٹراسرائیل کی کارستانیاں ہیں ، زید حامد،صابرشاکر کا معروف اینکرمبشر لقمان کے ساتھ اظہارخیال، اطلاعات کے مطابق زید حامد کہتے ہیں کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے پیچھے اسرائیل ہے ،امریکہ کو اسرائیل مختلف ممالک کے خلاف استعمال کروا رہا ہے،سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ، مشرقٰ وسطیٰ کے حالات کے پیچھے بھی اسرائیل ہی ہے ،پاکستان اوربھارت کے درمیان جو حالات چل رہےہیں اس کے پیچھے بھی اسرائیل ہے ، اگر خدا نخواستہ ایران پر حملہ ہوا تو سنی العقیدہ مسلمان بھی امریکہ کے خلاف جنگ لڑیں گے ،

    زید حامد نے کہا کہ امریکہ کے خلاف پوری امت نفرت کرتی ہے،امریکہ اورایران کا تصادم ہوتا ہے تو پھر بھی مسلمانوں کا جھکاو ایران کی طرف ہوگا ، یہ بھی ممکن ہےکہ اگرایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہوتی ہے ،اس صورت حال میں بھی ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں ،زید حامد نے کہا کہ میں اس صورت میں پاکستان اوربھارت کے درمیان میں جنگ ہوسکتی ہے،

    مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے زید حامد نے کہا کہ پاکستان کی ہنگامی صورت حال پر سیکورٹی کے اداروں کو فی الفور مل بیٹھ کر کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا، اگر جنگ ہوتی ہے تو پاکستان کی فیول لائن بھی متاثر ہوسکتی ہے،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جنگ کی صورت حال میں پاکستان کو معاشی نقصان اور سلامتی کے مسائل سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے

    صابرشاکر نے کہا کہ اگر امت مسلمہ کا معاملہ دیکھا جائے تو پھر ایسی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ اگر دیکھا جائے تو یہ بات بھی سامنے آئی ہے ، پاکستان میں جتنے بھی دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں ان کے پیچھے ایران ہے ، کلبھوشن یادیو کا ایران سے پکڑا جانا ، چاہ بہار کے معاملے پر پاکستان کے خلاف ایران اور بھارت کا اتحاد ، بلوچستان میں ایران کی مداخلت اورپاکستان میں شعیہ سنی فسادات کے پیچھے بھی ایران ہی ہے تو پھر یہ کہنا کہ امت مسلمہ ایران کے ساتھ ہو گی میں اس پر اتفاق نہیں کرتا

    زید حامد نے مبشر لقمان سے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو پاکستان کو اپنی سیکورٹی ، فیول اور خوراک کا اتنا ذخیرہ ہی نہیں جو ہمیں کئی ہفتوں تک کام دےسکے

    زید حامد نے کہا کہ اگر پاکستان نے حالات کا تدارک نہ کیا تو نقصان ہوسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی جنرل کو مار کر اپنی جنگی حکمت عملی پر کام شروع کردیا ہے،

    صابر شاکر نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ بھارت کو ایران پرامریکی حملے کا نقصان ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ترکی اور پاکستان اس ہائی بریڈ جنگ سے بچے ہوئے ہیں

    زید حامد نے کہا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے حملے کو نظر اندار نہں کرنا چاہیے ، صابرشاکر نےکہاکہ میرے خیال میں فی الحال ایسا ممکن نہیں ہے کیوں کہ بھارت کو بھی اپنی مشکلات کا احساس ہے

  • مغربی بنگال میں مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ایک اورمسلمان کوپولیس نے شہید کردیا

    مغربی بنگال میں مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ایک اورمسلمان کوپولیس نے شہید کردیا

    کلکتہ :مغربی بنگال میں مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ایک اورمسلمان کوپولیس نے شہید کردیا،اطلاعات کےمطابق شمالی 24 پرگنہ دتتا پوکھر علاقے میں دودن قبل ہوئے ”دوفرقے کے درمیان تشدد “ کے بعد آج حالات کنٹرول میں ہیں تاہم ماحول کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔پولس کے مطابق صرف ایک دوکاندار کی موت ہوئی ہے جبکہ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بجرنگ دل کے کارکنان کے حملے میں مزیددو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ تاہم پولس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    پولس انتظامیہ نے کل بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”ایک دوکاندار کی غیر فطری موت“کے بعدماحول کشیدہ ہوگئے تھے مگر دتتا پوکھر پنچایت میں دفعہ144نافذ کردی گئی ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔انٹر نیٹ سروس آمڈانگہ اور دے کنگا کے علاقے میں بھی بند ہے۔ خیال رہے کہ ہاتھ کولا علاقے میں واقعے ایک کلب میں ایک مقامی دوکاندار کی لاش مشتبہ حالات میں برآمد ہونے کے بعد ماحول کشیدہ ہوگئے تھے۔ضلع ایس پی نے بتایا کہ اس معاملے میں 12افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔

    مقامی لوگوں نے بتایا کہ کلب انتظامیہ نے ایک میلے کا انعقاد کیا تھا جس میں قریب کی بستی قاسم پور کے رہنے والے نے دوکان لگائی تھی۔منگل کو دوکاندار اور خاتون خریدار کے درمیان تکرار کے بعد کلب کے ممبران نے دوکاندار کی جم کر پٹائی کی۔بعد میں کلب کے ہی ایک کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی دوکاندار کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

    پولس نے بتایا کہ لاش برآمد ہونے کے بعد دوکاندار کے قریبی لوگوں نے ہاتھ گولا علاقے میں توڑ پھوڑ اور کئی دوکانوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے بعد کلب کے ممبران کی گرفتاری کے مطالبے کو لے کر جیسر روڈ کا گھیراؤ بھی کیا ہے۔ ہاتھ کولا کے ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ بجرنگ دل کے لوگوں نے علاقے میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی ہے اور کئی گھروں میں آگ لگادی ہے۔

    ضلع پولس نے بتایا کہ اس پورے علاقے میں بڑی تعداد میں پولس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔دودن قبل پولس کو بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے لاٹھی چارج بھی کرنی پڑی تھی۔پولس انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ حالات اب کنٹرول میں ہیں۔انٹر نیٹ سروس کو ابھی بحال نہیں کیا گیا ہے۔دتتا پوکھر،آم ڈانگہ اور دے گنگا میں میں انٹر نیٹ سروس ابھی بند ہے اور پورے علاقے میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔

  • پنجاب وہ پہلا صوبہ ہے جس نے سی پیک کے تحت پہلا سپیشل اکنامک زون بنایا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

    پنجاب وہ پہلا صوبہ ہے جس نے سی پیک کے تحت پہلا سپیشل اکنامک زون بنایا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

    فیصل آباد ( محمد اویس) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب وہ پہلا صوبہ ہے جس نے سی پیک کے تحت پہلا سپیشل اکنامک زون بنایا ہے۔ مارچ میں قائد اعظم ایپرل پارک کا بھی افتتاح کر دیا جائے گا۔ صوبے میں 10 نئے اکنامک زون اور تین ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی۔ وہ فیڈمک کے زیر انتظام سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے پہلے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کے لئے پانچ ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں جس سے ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں اور انہیں بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ فیڈمک کے تحت قائم ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں ڈیڑھ ارب ڈالر جبکہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے سے ہنرمند نوجوان پروگرام شروع کیا ہے جس سے 10 لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنایا جائے گا اور انہیں اپنے کاروبار کے آغاز کے لئے قرضوں کی مد میں چھ ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاتےہوئے پنجاب انڈسٹریلائزیشن کےحوالے سے بھی ملک بھر میں لیڈ کرے گا۔

  • چورنالے چتر ! قاسم سلیمانی کی موت: ٹرمپ کی ایران کو پھر مذاکرات کی دعوت

    چورنالے چتر ! قاسم سلیمانی کی موت: ٹرمپ کی ایران کو پھر مذاکرات کی دعوت

    واشگنٹن: چورنالے چتر ! قاسم سلیمانی کی موت: ٹرمپ کی ایران کو پھر مذاکرات کی دعوت ج،اطلاعات کےمطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے جرنیل قاسم سلیمانی ہزاروں امریکی شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، تنازعات اور حالات کے باوجود ایران سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی جرنیل قاسم کی بغداد میں ہلاکت کے بعد ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکا کا جھنڈا ٹویٹ کیا، اب سے کچھ دیر قبل امریکی صدر نے کہا کہ ’ایران ہم سے جنگ کبھی نہیں جیت سکتا اور نہ ہی اُس کے لیے مذاکرات کے دروازے بند کیے‘۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’قاسم سلیمانی نے امریکی فوج کے ایکشن کے بعد ہمارے ہزاروں شہریوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور وہ مستقبل کے لیے پلاننگ بنا رہا تھا‘۔

     

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی پر ڈرون حملے کی اجازت دی جس کے بعد ان کی گاڑی کو عراق کے دارالحکومت بغداد ائیرپورٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’قاسم بلواسطہ یا بلاواسطہ ہزاروں افراد کے قتل میں ملوث ہیں، ایرانی عراق میں ہونے والے مظاہروں نے ایران اور اُس کے نظریے کو مسترد کردیا‘۔

    قبل ازیں ایرانی صدر اور سپریم کمانڈر حسن روحانی نے امریکا کو واضح کیا کہ ایران اور خطے کے آزادی پسند ممالک سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے، اُن کی شہادت نے ایرانی عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

  • سی پیک کے تحت بننے والے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے آغاز سے صنعتی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے نئے دور کا آغاز ہو گا. وزیر اعظم عمران خان

    سی پیک کے تحت بننے والے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے آغاز سے صنعتی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے نئے دور کا آغاز ہو گا. وزیر اعظم عمران خان

    فیصل آباد (محمد اویس) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت بننے والے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے آغاز سے صنعتی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ نیب آرڈینس لا کر بیوروکریسی کے سر پر لٹکی تلوار ہٹا دی ہے اب ان کے پاس کام نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیئے۔ آئی جی پنجاب دو سے تین ماہ کے اندر رسہ گیروں، ڈاکووں اور غنڈہ عناصر کا خاتمہ کریں۔ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے گورننس کا نظام بہتر بنانا ہے۔ وہ فیڈمک کے زیر انتظام سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے پہلے سپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی بہت سی انڈسٹری "ری لوکیٹ” ہو کر پاکستان آنا چاہتی ہے اس لئے ہمیں انفراسٹرکچر بہتر بنانی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چینی صدر نے خود انہیں یقینی دہانی کروائی ہے کہ اگر پاکستان سرمایہ کاری کے لئے بہتر ماحول فراہم کرے تو وہ خود چینی صنعتکاروں کو اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کی ہدایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے صرف انڈسٹری نہیں آئے گی بلکہ ٹیکنالوجی ٹرانسفر بھی ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ چین نے بھی اس ماڈل کے تحت پہلے ایکسپورٹ زون بنا کر اپنی ایکسپورٹس کو بڑھایا اور گزشتہ 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال کر ہمیں راستہ دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1960 کے عشرے میں پاکستان میں بھی انڈسٹری لگ رہی تھی لیکن 1970 کے عشرے میں یہ پالیسی تبدیل کر کے سرمایہ کار کو برا بنا کر پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی کرنی ہے تو انڈسٹری لگانی ہے، ایکسپورٹ بڑھانی ہے اور زراعت کے شعبے میں پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے ذریعے بھی پاکستان بہت پیسہ کما سکتا ہے اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے انڈسٹریلائزیشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو فروغ دینے اور فنی تعلیمی اداروں میں اضافہ کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آپ سے پورا تعاون کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب حالات مشکل ہوتے ہیں تو بچت ضروری ہو جاتی ہے تاکہ عوام کا پیسہ ضائع نہ ہو۔

  • خطے کی اچانک بگڑتی ہوئی صورت حال،سینیٹ اورقومی اسمبلی کے کل کےاجلاس ملتوی اب سوموار کو ہوں گے

    خطے کی اچانک بگڑتی ہوئی صورت حال،سینیٹ اورقومی اسمبلی کے کل کےاجلاس ملتوی اب سوموار کو ہوں گے

    اسلام آباد:خطے کی اچانک بگڑتی ہوئی صورت حال ، سینیٹ اورقومی اسمبلی کے کل کےاجلاس ملتوی اب سوموار کو ہوں گے ، اطلاعات کے مطابق خطے کی بدلتی ہوئی تیزی سے صورت حال کی وجہ سے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایک دن کےلیے ملتوی کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق ان اجلاسوں کے ملتوی کرنے کی وجہ کل کے دن پاکستان کی اہم شخصیات کا بہت زیادہ مصروف ہونا ہے اورایران اور امریکہ کے درمیان معاملات کو معمول پرلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق نئے اعلامیے کے مطابق اب اس شیڈول کے مطابق سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس سوموار کو منعقد ہوں گے، پریس ریلیزکے مطابق
    سینٹ کا اجلاس جو آج 3 جنوری کو ہفتہ 4 جنوری سہ پہر 3 بجے تک کے لئے ملتوی کیا گیا تھا اب ہفتے کی بجائے بروز سوموار 6 جنوری سہ پہر 3 بجے ہوگا

    باغی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی طرح قومی اسمبلی کے کل مورخہ 4 جنوری کو دن 11 بجے ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے ۔اب قومی اسمبلی کا کل دن 11 بجے ہونے والا اجلاس اب پیر کی شام 4 بجے ہو گا،اسپیکر نے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی قومی اسمبلی کے طریق کار کے قاعدہ 49 کے سب رول 2 کے تحت تفویض اختیارات کے تحت کیا۔

  • ایران بدلہ لے کررہےگا،ایرانی قونصلیٹ محمد رضا ناظری نےمبشرلقمان کےساتھ گفتگو میں بتادیا

    ایران بدلہ لے کررہےگا،ایرانی قونصلیٹ محمد رضا ناظری نےمبشرلقمان کےساتھ گفتگو میں بتادیا

    لاہور:ایران اپنے جنرل کا بدلہ لے کررہے گا،ایرانی قونصلیٹ محمد رضا ناظری نے مبشرلقمان کے ساتھ گفتگو میں بتادیا ،باغی ٹی وی کےمطابق امریکہ کی طرف سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار مبشرلقمان خطے کی ہر لمحے بدلتی ہوئی صورت حال پر گہری نظررکھے ہوئے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں ایرانی قونصلیٹ جنرل محمد رضاناظری نے آج اپنی خصوصی گفتگو میں مبشرلقمان سے کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرکے جنگ کو دعوت دی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو یہ جان لینا چاہیے کہ امریکہ کو اس بزدلانہ حملے کا جواب دینا پڑے گا

    محمد رضا ناظری نے مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کو شاید یہ نہیں پتہ کہ اس خطے میں امریکی مفادات کو بہت زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت لبنان ، عراق،شام فلسطین ، یمن اور کئی اور ملکوں میں لاکھوں کی تعداد میں ایران کے ہم نوا موجود ہیں جو امریکی مفادات کو بہت زیادہ نقصان دے سکتے ہیں

    محمد رضا ناظری سے جب مبشر لقمان نے پوچھا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ ایران امریکہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے، حالانکہ امریکہ تو بہت دور ہے ، اس پر محمد رضا ناظری نے انکشاف کیا کہ یہ وہ دور جب ملکوں کے پاس ایسی ٹیکنالوجی موجود ہےکہ وہ دور سے اپنے دشمن کو نقصان پہنچادے

    پینل گفتگومیں جب مبشر لقمان نے امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم رہنما شاہد احمد خان سے سوال کیا کہ کیا اس ساری صورت حال کا ذمہ دارا مریکہ نہیں ہے تو جواب میں انہوں نے کہا کہ جی واقعی امریکہ ذمہ دار ہے اور وہ یہ محسوس کررہے ہیں کہ کل کواگر خطے میں جنگ چھڑتی ہے تو اس کا ذمہ دار بھی امریکہ ہی ہوگا

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق میزبان مبشرلقمان نےباتوں ہی باتوں میں ایسے رازوں سے پردہ اٹھا دیا جو کہ اس سے پہلے شاید جن پر ایک پردہ ہی تھا ،مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ امریکہ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ پورے مشرق وسطیٰ میں جنرل قاسم سلیمانی کے تربیت یافتہ لاکھوں کی تعداد میں رضاکار موجود ہیں‌جو جنگ کی صورت میں خطے میں موجود امریکی فوجیوں پربجلی بن کرگرسکتے ہیں

    مبشرلقمان نے مزید بتایا کہ خطے میں جنرل قاسم کے بنائے ہوئے گروپس ، لبنان ،شام، ایران ،عراق یمن اوردیگر علاقوں میں ابھی بھی موجود ہیں ، عراق میں ایک لاکھ 40 ہزار فدائین بھی اس جنگ میں ایران کا ساتھ دیں گی، روس کا جدید اسلحہ استعمال کریں گے ، حزب اللہ اور حوثی بھی ایران کا ساتھ دیں ،فلسطینی گروہ بھی اس صورت میں ایران کا ساتھ دیں گے اوراگرایسا ہوگیا تو پھر تیسری عالمی جنگ کے برپا ہونے میں کوئی شک نہیں ہوگا