Baaghi TV

Author: +9251

  • سخت سردی،برف باری اور زلزلہ،پاک فوج کےجوان گلگت میں مصروف خدمت ہیں،ترجمان پاک فوج

    سخت سردی،برف باری اور زلزلہ،پاک فوج کےجوان گلگت میں مصروف خدمت ہیں،ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی :سخت سردی ، برف باری اور شدید زلزلہ ، پاک فوج کے جوان گلگت بلتستان میں مصروف خدمت ہیں، ترجمان پاک فوج نے شمالی علاقہ جات میں سخت سردی کی تاریک راتوں میں پاک فوج کی جان نثاری کی اطلاعات دے دیں

    باغی ٹی وی کےمطابق گلگت کے علاقہ آستور میں ابھی آنے والے شدید زلزلہ میں پریشان حال لوگوں کی مدد کے حوالے سے پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے ہم وطن پاکستانیوں کوتسلی دی ہے کہ پریشان نہ ہوں پاک فوج کے جوان اپنے بھائیوں کی مدد کررہے ہیں

    میجر جنرل آصف غفور نے بتایا ہےکہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر انجنیئرز،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کا عملہ رات کی ٹھنڈی اور تاریک راتوں میں پہاڑوں کی گہرائیوں میں اترکرپریشان حال لوگوں کی خدمت کررہے ہیں ،

    پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ ٹریفک میں حائل رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں اور اب ٹریفک رواں دواں ہے، یہ بھی بتایا گیا ہےکہ لوگوں کی طبی امداد جاری ہے اور لوگوں کو ان کے گھروں تک پہاڑوں کی چوٹیوں سے لیکرمیلوں نیچے گہرائیوں تک کھانا بھی پہنچایا جا رہا ہے

  • سرگودھا جھال چکیاں کے قریب موٹر ساٸیکل حادثہ

    سرگودھا جھال چکیاں کے قریب موٹر ساٸیکل حادثہ

    سرگودھا (ادریس نواز سے) جھال چکیاں کے قریب میاں بیوی دوپٹہ موٹرساٸیکل میں آنے سے گِر کر زخمی ہو گۓ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا موٹر ساٸیکل سوار میاں بیوی جو سرگودھا سے جھال چکیاں کی طرف جا رھے تھے۔ کہ اچانک دوپٹہ موٹر ساٸیکل میں آنے سے دونوں گِر کر زخمی ہو گۓ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبعی امداد دی۔ اور ریسکیو ذراٸع کا کہنا تھا کہ دونوں زخمیوں کو ہلکی چوٹیں آٸ ھیں۔ طبعی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔

  • رام مندر تعمیر کے لیے وزارت داخلہ میں ’ایودھیا ڈیسک‘  قائم کردیا

    رام مندر تعمیر کے لیے وزارت داخلہ میں ’ایودھیا ڈیسک‘ قائم کردیا

    نئی دہلی:رام مندر تعمیر کے لیے وزارت داخلہ میں ’ایودھیا ڈیسک‘ قائم کردیا ہے، اس کی ذمہ داری وزارت کے ایک ایڈیشنل سکریٹری کو دی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق ’ایودھیا ڈیسک‘ تین ارکان پر مشتمل ہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے تیاریاں زوروں پر ہیں اور اب تو اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ میں باضابطہ ایک ’ایودھیا ڈیسک‘ بھی بنا دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق یہ خصوصی ایودھیا ڈیسک ہی رام مندر تعمیر سے منسلک معاملوں کو دیکھے گا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق یہی ڈیسک سنی وقف بورڈ کو پانچ ایکڑ زمین دینے، مندر تعمیر کے لیے ٹرسٹ کی تشکیل اور اس کے بعد ٹرسٹ کو زمین کا مالکانہ حق منتقل کرنے جیسے امور کو بھی آخری شکل دے گا۔ یہاں قابل غور ہے کہ سپریم کورٹ نے تین مہینے میں ٹرسٹ تشکیل دینے کا حکم صادر کیا تھا اور اب دو مہینے ہونے والے ہیں۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ایودھیا ڈیسک بنائے جانے سے متعلق وزارت داخلہ نے گزشتہ 31 دسمبر کو ایک حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم کے مطابق ڈیسک کا کام دیکھنے کے لیے جموں و کشمیر اور لداخ محکمہ کے چیف ایڈیشنل سکریٹری کے علاوہ جموں و کشمیر اور لداخ محکمہ کے ہی ایڈیشنل سکریٹری اور قومی اتحاد محکمہ کے نائب سکریٹری کو مقرر کیا گیا ہے۔

    خاص بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر محکمہ کے سربراہ کی شکل میں گیانیش کمار نے 5 اگست کو ریاست کی تقسیم اور دفعہ 370 و 35-اے کو ہٹانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ بہر حال، وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری حکم نامہ میں واضح لفظوں میں کہا گیا ہے کہ ’ایودھیا ڈیسک‘ ایودھیا سے متعلق سبھی معاملے اور اس سے منسلک عدالتی احکامات کو بھی دیکھے گا۔

  • امریکی وزیرخارجہ کا آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سےرابطہ،تعاون کی درخواست کردی

    امریکی وزیرخارجہ کا آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سےرابطہ،تعاون کی درخواست کردی

    اسلام آباد:امریکی وزیرخارجہ کا آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سےرابطہ،آپ کے تعاون کے خواہشمند ہیں‌،اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے رابطہ کرلیا، دفترخارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کی اپیل کی گئی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے گفتگو میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر گفتگو کی گئی۔اس دوران مائیک پومپیپو نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال میں کردار اداکرنے کی درخواست کی ہے

     

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیپو نے آرمی چیف سے دوران گفتگو کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا تھا۔ امریکی مفادات اہلکاروں تنصیبات اور شراکت داروں کا تحفظ کریں گے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیرخارجہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام فریقوں سے صبروتحمل سے کام لینے کا مشورہ دیتا ہے تاکہ حالات کنٹرول میں رہیں

  • خلیج میں ممکنہ محاذ آرائی، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑےگا،فصیح الرحمن

    خلیج میں ممکنہ محاذ آرائی، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑےگا،فصیح الرحمن

    لاہور:جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ، ممکنہ محاذ آرائی ، پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،معروف تجزیہ نگار فصیح الرحمن نے بہت پریشان کن اور حقیقت پر مبنی بات بتادی

    باغی ٹی وی کے مطابق فصیح الرحمن نے معروف اینکرمبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے اس بات کے خدشے کا اظہار کیا ہےکہ ایرانی جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد خطے میں بے روزگاری اور عدم استحام بڑھے گا،

    باغی ٹی وی کےمطابق جس طرح سنا جارہا ہےکہ یمنی باغیوں کی طرف سے کہا جارہا ہےکہ وہ ایران مخالف ممالک یعنی عرب امارات ، سعودی عرب کی اہم عمارتوں کوٹارگٹ کرتے ہیں تو بلاشبہ حالات خراب ہوں گے ، بے روزگاری بڑھے گی ، اس میں سب سے زیادہ پاکستانی متاثر ہوں ، پاکستان کے حالات تو ویسے ہی پہلے سے خراب ہیں لہٰذا پاکستان کو قبل از وقت منصوبہ بندی کرنی چاہیئے

  • جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت،خطے میں جنگ چھڑ سکتی ہے،پاکستان حالات پرنظررکھے،مرتضیٰ‌علی شاہ

    جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت،خطے میں جنگ چھڑ سکتی ہے،پاکستان حالات پرنظررکھے،مرتضیٰ‌علی شاہ

    لاہور: جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ،خطے میں جنگ چھڑسکتی ہے،پاکستان حالات پرنظررکھے،ان خیالات کا اظہارمعروف صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے ممتاز صحافی اینکر اور تجزیہ نگار مبشرلقمان کے ساتھ خطے کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،

    مرتضیٰ علی شاہ کہہ رہے ہیں کہ خطے میں صورت حال ایک خطرناک جنگ کی طرف جارہی ہے،خطے میں تمام گروپس نے ایرانی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، مبشر لقمان سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ علی شاہ کہتے ہیں کہ قاسم سیلمانی کی ہلاکت کےبعد اب ایران کی حکومت مخالف گروہوں نےبھی اس معاملے پرایران کی حکومت کا ساتھ دینےکا اعلان کیا ہے

    مرتضی علی شاہ کہتے ہیں اگر ایران اور ایران نواز گروہوں کی طرف سے ٹکراو ہوتا ہے تو اس صورت حال میں امریکی اتحادی امریکہ کوجنگ میں نہ کودنے کا مشورہ دے گا ،یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ اس موقع پر امریکہ اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہوسکتا ہے کہ استعمال کرلے ۔اس صورت حال میں حالات مزید بگڑ سکتے ہیں

  • یورپی یونین کے صدر نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے  خبردار کیا

    یورپی یونین کے صدر نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے خبردار کیا

    یورپی یونین کے صدر نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے خبردار کیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یورپی کونسل کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ امریکی حملے میں اعلیٰ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عراق کے اندر صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔ یورپی کونسل کے صدر برسلز میں یورپی یونین کے رہنماؤں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    بیلجیئم کے سابق وزیر اعظم چارلز مائیکل کا کہنا تھا کہ ’’عراق میں جاری تشدد، اشتعال انگیزیوں اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے۔‘‘سمندر پار ایرانی سبوتاژ کارروائیوں کی ذمہ داری القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بغداد میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے فوری بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر مائیکل نے یہ بات زور دے کر کہی کہ کشیدگی میں مزید اضافے کو ہر قیمت پر روکنا جانا چاہیے۔چارلز مائیکل نے براہ راست امریکی حملے کے ذکر سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے اندر بد امنی میں قاسم سلیمانی کی زیر کمان القدس فورس کی حمایت یافتہ متعدد عراقی ملیشیاؤں کا ہاتھ ہے۔
    واضح رہے کہ 30 دسمبر کو بھی امریکی فوج نے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے کیے تھے، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے مطابق کتیب حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو سمیت 5 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے۔ ایران کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے مارک ایسپر نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید کارروائیوں کے لیے بھی تیار ہے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے

  • نواز شریف کو اب پھر ہسپتال کس لیے داخل کرایا جائےگا، بتایا ڈاکٹر عدنان نے

    نواز شریف کو اب پھر ہسپتال کس لیے داخل کرایا جائےگا، بتایا ڈاکٹر عدنان نے

    نواز شریف کو اب پھر ہسپتال کس لیے داخل کرایا جائے گا، بتایا ڈاکٹر عدنان نے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو دل کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا جائے گا جہاں ایک ہفتہ میں طے ہو گا کہ ان کا بائی پاس کیا جائے یا اسٹنٹ ڈالا جائے۔

    نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اپنے ایک ٹویٹ میں صرف یہی لکھا کہ میاں صاحب کو علاج کے لیے اسپتال داخل کیا جائے گا۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کے پلیٹ لیٹس ابھی تک غیرمتوازن ہیں۔

    یاد رہے کہ کارڈیک پی ای ٹی اسکین کی رپورٹ میں نوازشریف کو دل کے دورے کے خطرے کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے نواز شریف کی صحت کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی .ذرائع کےمطابق میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے، ان کے پلیٹ لیٹس کو مستحکم کرنے کے لیے علاج جاری ہے۔ نواز شریف کے محفوظ علاج کے لیے 50 ہزار سےڈیڑھ لاکھ تک پلیٹ لیٹس ہونے چاہیں۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو دل میں خون کی شریانوں کا بھی مسئلہ ہے۔ بائی پاس آپریشن کے بعد ان کی طبیعت کچھ بہتر ہے، مگر خون کی شریانوں میں مسائل ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے دل کی ایم آر آئی بھی ہو رہی ہے۔ انھیں دن میں دو مرتبہ واک بھی کرنی چاہیے۔ ان کے مرض کی مکمل تشخیص کا عمل بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے وکیل کی جانب سے ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی تازہ ترین رپورٹ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے

  • امریکی صدر ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کے متعلق بڑا انکشاف کر دیا

    امریکی صدر ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کے متعلق بڑا انکشاف کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں امریکیوں کو مارنے اور شدید زخمی کرنے کا زمہ دار تھا، اور مستقبل میں بھی یہی کرنے جا رہا تھا، لیکن پکڑا گیا، وہ بالواسطہ یا بلا واسطہ لاکھوں لوگوں کو مارنے کا زمہ دار تھا جن میں بڑی تعداد حالیہ ایرانی مظاہرین کی ہے لیکن ایران کبھی یہ تسلیم نہیں کرے گا۔ایران کے لوگ بھی اس سے نفر ت کرتے تھے اور خوف بھی کھاتے تھے، جنرل قاسمی کو بہت پہلے ہی مار دینا چاہئے تھا۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    واضح رہے کہ 30 دسمبر کو بھی امریکی فوج نے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے کیے تھے، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے مطابق کتیب حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو سمیت 5 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے۔ ایران کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے مارک ایسپر نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید کارروائیوں کے لیے بھی تیار ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے

  • جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں انسانوں کا قاتل، مشرق وسطیٰ میں بدامنی کا ذمہ دارکردارتھا،ٹرمپ

    جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں انسانوں کا قاتل، مشرق وسطیٰ میں بدامنی کا ذمہ دارکردارتھا،ٹرمپ

    واشنگٹن :جنرل قاسم سلیمانی نے ہزاروں انسانوں کا بےدردی سےقتل کیا،مشرق وسطیٰ میں بدامنی کا ذمہ دارکردارتھا،امریکی صدر ڈونلنڈ ٹرمپ نے جنرل قاسم کومارنے کی وجوہات بیان کردیں

    باغی ٹی وی کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ کیا دنیا نہیں جانتی ؟ کہ جنرل قاسم سلیمانی نے ہزاروں انسانوں کوجس بے دردی سے قتل کیا اس کی مثال پہلے نہیں ملتی ، امریکی صدر نے مزید کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں امریکیوں کو مارنے اور شدید زخمی کرنے کا زمہ دار تھا،

     

    امریکی صدر نے جنرل قاسم کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا کہ وہ اب مزید امریکیوں کو قتل کرنے کے منصوبے بنا رہا تھا،لیکن پکڑا گیا، وہ بلواسطہ یا بلا واسطہ لاکھوں لوگوں کو مارنے کا زمہ دار تھا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایران میں بے گناہ مارے جانے والے مظاہرین کے قتل کا بھی یہی شخص ذمہ دار تھا لیکن ایران کبھی یہ تسلیم نہیں کرے گا۔ایران کے لوگ بھی اس سے نفر ت کرتے تھے اور خوف بھی کھاتے تھے، جنرل قاسمی کو بہت پہلے ہی مار دینا چاہئے تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان