Baaghi TV

Author: +9251

  • پی سی بی کا اعلان :سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی تیارہوجائیں، آئندہ ہفتےفٹنس ٹیسٹ ہوں گے

    پی سی بی کا اعلان :سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی تیارہوجائیں، آئندہ ہفتےفٹنس ٹیسٹ ہوں گے

    لاہور:پی سی بی کا اعلان :سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی تیارہوجائیں، آئندہ ہفتےفٹنس ٹیسٹ ہوں گے،پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ‏سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آئندہ ہفتے ہوں گے، ٹیسٹ کا چوتھا مرحلہ 6 اور 7 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوگا۔

    وزیراعظم نے پناہ گاہ کے پردیسیوں کےساتھ بیٹھ کرکھانا کھایا

    فٹنس ٹیسٹ قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں لہٰذا سنٹرل کنٹریکٹ کے حامل تمام دستیاب کھلاڑی دو روزہ فٹنس ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔

     

    ہوشیار ، خبردار ! پنجاب میں پرندوں میں خطرناک وائرس پھیل گیا

    اس دوران بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مصروف تین کرکٹرز محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان ابتدائی طور پر فٹنس ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے، جس کے باعث تینوں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 20 اور 21 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کیے جائیں گے۔

    کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک کریں گے۔ ہر کھلاڑی کا فٹنس ٹیسٹ پانچ حصوں پر مشتمل ہوگا جن میں فیٹ اینالسز، اسٹرینتھ، اینڈیورنس، اسپیڈ اینڈیورنس اور کراس فٹ شامل ہیں۔

    ‏اس دوران مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنے والے کھلاڑی پر ماہانہ ریٹینر شپ کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا جائے گا۔ یہ جرمانہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک وہ فٹنس کے طے کردہ کم سے کم معیار کو حاصل نہیں کر لیتا۔

    بی جے پی مسلم مخالف قانون واپس لینے کاتصوربھی نہیں کرسکتی،امیت شاہ ڈٹ گئے

    اسی طرح فٹنس ٹیسٹ میں مسلسل ناکامی کی صورت میں اس کرکٹر کا سنٹرل کنٹریکٹ برقرار رکھنا بھی خطرے میں پڑ جائے گا کیونکہ مقرر کردہ معیار حاصل کرنے میں مسلسل ناکامی پر مذکورہ کھلاڑی کو سنٹرل کنٹریکٹ کی کٹیگری میں تنزلی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔


    ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کھلاڑیوں کی فٹنس کا مسلسل جائزہ لینے پر ہمیشہ زور دیتا ہے لہٰذا پی سی بی نے اس مرتبہ فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد قومی کھلاڑیوں میں فٹنس کے بہترین معیار میں تسلسل برقرار رکھنا ہے۔

    ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو گزشتہ ماہ فٹنس کے مطلوبہ معیار کے بارے میں بتادیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کھلاڑیوں کو مطلوبہ معیار کے حصول میں ناکامی کی صورت میں جرمانوں کے بارے میں بھی آگاہ کرچکا ہے۔

    ‏ذاکر خان نے بتایا کہ یہ فٹنس ٹیسٹ صرف سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں شامل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی مستقل بنیادوں پر لیے جائیں گے تاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروف کھلاڑیوں کی فٹنس کا بھی مسلسل جائزہ لیا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ان کے کوچز اور ٹرینرز کی جانب سے ترتیب دئیے گئے شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے تاہم ٹیسٹ میں مذکورہ بالا ناکامی کی صورت میں کھلاڑی کو پاکستان کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت خطرے میں پڑجائے گی۔ ایونٹ 25 مارچ سے 19 اپریل تک جاری رہے گا۔

    کٹیگری اے: بابر اعظم (سنٹرل پنجاب)، سرفراز احمد (سندھ) اور یاسر شاہ (بلوچستان)۔

    کٹیگری بی: اسد شفیق (سندھ)، اظہر علی (سنٹرل پنجاب)، حارث سہیل (بلوچستان)، امام الحق (بلوچستان)، محمد عباس (سدرن پنجاب)، شاداب خان (ناردرن)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن) اور وہاب ریاض (سدرن پنجاب)

    کٹیگری سی: عابد علی (سندھ)، حسن علی (سنٹرل پنجاب)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، عماد وسیم (ناردرن)، محمد عامر (ناردرن)، محمد رضوان (خیبرپختونخوا)، شان مسعود (سدرن پنجاب) اور عثمان شنواری (خیبرپختونخوا)۔

  • فلسطینی تنظیم "حماس”‌نے جنرل سلیمانی کو شہید قرار دے دیا

    فلسطینی تنظیم "حماس”‌نے جنرل سلیمانی کو شہید قرار دے دیا

    فلسطینی تنظیم "حماس”‌نے جنرل سلیمانی کو شہید قرار دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایران کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی عراق میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سلیمانی کو’شہید’ قرار دیا ہے۔ حماس نے جنرل سلیمانی کو ہلاک کرنے پر امریکا پر بھی کڑی تنقید کی ہے۔

    خیال رہے کہ کمانڈر قاسم سلیمانی کو جمعہ کو علی الصباح امریکی فوج نے ایک فضائی آپریشن میں کئی دوسرے عراقی جنگجوئوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

    حماس نے واقعے کو امریکا کی ‘وحشیانہ خونی’ کارروائی سے تعبیر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا کے جارحانہ اقدامات سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ کمانڈر سلیمانی کا قتل غیر معمولی واقعہ ہے جو جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔

    غداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    واضح رہے کہ 30 دسمبر کو بھی امریکی فوج نے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے کیے تھے، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے مطابق کتیب حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو سمیت 5 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے۔ ایران کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے مارک ایسپر نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید کارروائیوں کے لیے بھی تیار ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے

  • سٹاک مارکیٹ مندی کے رجحان پر بند ہوئی

    سٹاک مارکیٹ مندی کے رجحان پر بند ہوئی

    سٹاک مارکیٹ مندی کے رجحان پر بند ہوئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 157 پوائنٹس کی کمی سے 42,323.30 پر رہا۔

    جمعے کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 480 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوان 100 انڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔نماز جمعہ کے وقفے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور کاروباری حضرات کافی محتاط دکھائی دیے۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان مارکیٹ میں مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • وزیراعظم نے پناہ گاہ کے پردیسیوں کےساتھ بیٹھ کرکھانا کھایا،تاریخی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

    وزیراعظم نے پناہ گاہ کے پردیسیوں کےساتھ بیٹھ کرکھانا کھایا،تاریخی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

    فیصل آباد:وزیراعظم نے فیصل آباد میں تاریخی منصوبوب کاسنگ بنیاد رکھ دیا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان فیصل آبا د پہنچ گئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداربھی اس مو قع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔

    باغی ٹی وی کے مطابقا فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریبوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں ،وزیراعظم عمران خان کی پاکستان کے غریب اور بے گھر افراد کیلئےکاوشیں جاری ہیں،وزیراعظم نے افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے ساتھ پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود افراد کیساتھ کھانا بھی تناول فرمایا۔

    علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتاہوں پاکستان وہ ریاست بنے جس کی ترجیح کمزور طبقے کو اوپرلانا ہے، پاکستان کی ترقی صنعتی ترقی سے مشروط ہے، چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں بہت زیادہ دلچسپی لےرہا ہے

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیراعظم عمران خان نےانڈسٹریل سٹی میں پودا بھی لگایا، سی پیک کےتحت پہلے انڈسٹریل سٹی میں ملکی وغیرملکی کمپنیاں400 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گی، جس سے تین لاکھ افرادکوروزگارملےگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ غربت ختم کرنے کیلئے پاکستان کو انڈسٹریلائزڈ بنانا ہوگا ، انڈسٹریلائزیشن نوجوانوں اور مستقبل کیلئے لازمی ہو چکی ہے ، 60کی دہائی میں پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن ہورہی تھی اور 70کی دہائی میں جو پالیسیاں آئیں اس نے پاکستان کو غلط راستے پر لگادیا۔

    حکام نے وزیراعظم کو پناہ گاہ میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں پر بریف کیا جبکہ پناہ گاہ سے متعلق یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل بھی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر بے سہارا ،غریب اور بے گھرافراد کے لیے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب کے 36 اضلاع میں 92 عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئیں تھیں۔

  • قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایرانی سپریم لیڈر  کا پیغام

    قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایرانی سپریم لیڈر کا پیغام

    قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایرانی سپریم لیڈر کا پیغام

    باغی ٹی وی : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    ملت عزیز ایران

    اسلام کے عظیم، باعث فخر اور مایۂ ناز کمانڈر عالم ملکوت کی جانب پرواز کر گئے۔گزشتہ شب شہدا کی پاکیزہ ارواح نے قاسم سلیمانی کی پاکیزہ روح کو اپنی آغوش میں لیا۔دنیا کے شیطانوں اور شرپسندوں کے مقابلے میں برسوں کی مخلصانہ اور شجاعانہ جد و جہد اور راہ خدا میں شہید ہونے کی انکی آرزو رنگ لائی اور سلیمانی کو اس بلند و بالا مقام سے ہمکنار کیا اور ان کا خون بشریت کے شقی ترین افراد کے ہاتھوں زمین پر بہا دیا گیا۔

    میں اس عظیم شہادت پر حضرت امام زمانہ ارواحنا فداہ اور خود شہید کی روح کی خدمت میں مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

    وہ مکتب اسلام اور مکتب خمینی کے ہاتھوں پروان چڑھنے والوں میں ایک نمایاں چہرہ تھے جنہوں نے اپنی تمام تر عمر راہ خدا میں جہاد کرتے ہوئے گزاری۔

    برسوں پر مشتمل انکی انتھک جدو جہد کا پھل انہیں شہادت کی شکل میں ملا اور ان کے چلے جانے سے بلطف و اذن خدا ان کا مشن رکنے اور تعطل کا شکار ہونے والا نہیں ہے۔مگر سخت انتقام ان مجرموں کے انتظار میں ہے جنہوں نے اپنے ناپاک ہاتھوں کو انکے اور گزشتہ شب شہید ہونے والوں کے خون سے رنگا ہے۔

    شہید سلیمانی مزاحمتی و استقامتی محاذ کا ایک بین الاقوامی چہرہ ہیں اور اس محاذ سے وابستہ تمام افراد انکی خونخواہی اور انتقام کے طالب ہیں۔

    سبھی دوست اور سبھی دشمن یہ سمجھ لیں کہ مزاحمت و استقامت کی راہ مزید مستحکم عزم و حوصلے کے ساتھ جاری و ساری رہے گی اور یقینی طور پر کامیابی اس مبارک راہ میں گامزن رہنے والوں کے قدم چومے گی۔

    ہمارے عزیز اور جانثار کی شہادت ہمارے لئے تلخ ضرور ہے مگر آخری کامیابی کے حصول تک اپنی جد و جہد قاتلوں اور مجرموں کے لئے اِس سے کہیں زیادہ تلخ ثابت ہوگا۔

    ایرانی عوام شہید والا مقام میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں بالخصوص عظیم مجاہدِ اسلام جناب ابو مہدی المہندس کی قدرداں رہیں گے۔

    میں ملک میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان کرتا ہوں اور ان کی اہلیہ، ان کے بچوں اور دیگر اعزا و اقارب کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔

    سید علی خامنہ ای
    ۱۳ دی ۱۳۹۸ مطابق ۳ جنوری ۲۰۲۰

  • ہوشیار ، خبردار !  پنجاب میں پرندوں میں خطرناک وائرس پھیل گیا

    ہوشیار ، خبردار ! پنجاب میں پرندوں میں خطرناک وائرس پھیل گیا

    لاہور:ہوشیار ، خبردار ! پنجاب میں پرندوں میں خطرناک وائرس پھیل گیا ہے ، اطلاعات کےمطابق پنجاب میں پرندوں پررانی کھیت اورانفلوئنزا وائرس کے خطرناک حملے میں ہزاروں پرندے جان سے چلےگئے۔

    تفصیلات کے مطابق رانی کھیت اورانفلوئنزا کے خطرناک حملے میں روزانہ لاکھوں مرغیاں مر رہی ہیں، پرندوں کی دوائیں اور جان لیوا وائرس سے بچاو کے ویکسین بھی بےاثرہوگئے۔ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ،جان لیواوائرس کے حملےکےپیش نظرپولٹری فارم مالکان نےبیرون ملک فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کرلیا۔

    ویٹرینری ڈاکٹرعمر شمشادکا کہناہےکہ مرغیوں میں انفلوئنزا کا حملہ ہرسال ہوتا ہے جس سے 9 لاکھ مرغیاں مرجاتی ہیں، سائبریا سےپرندے بلوچستان، میانوالی، کراچی اور ساحلی علاقوں میں آتے ہیں، جن سے مقامی علاقوں میں مختلف بیماریاں پھیلتی ہیں۔

    ڈاکٹر عمر شمشاد نے بتایا کہ اس سال راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں بیماری کا حملہ زیادہ ہوا اوردرجہ حرارت کم ہونےکی وجہ سے بیماری کاحملہ زیادہ نقصان دہ ہے۔اس وقت پولٹری کی مجموعی پیداوار کا 10 فی صد نقصان ہوچکاہے، روزانہ کی بنیادوں پر 13 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

    ڈاکٹرعمر شمشادکے مطابق پنجاب میں مرغی کی پیداوار تقریبا 90 لاکھ روزانہ ہے،ہرسال مجموعی پیدااوار کا 30 فی صد نقصان ہو جاتا ہے، جس سے پولٹری فارمرز شدید دبائو میں آجاتے ہیں۔نیو کیسل ڈیزیز کی وجہ سے پوری دنیا میں 5 فی صدپرندے مر جاتے ہیں۔

  • ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے جنرل سلیمانی کو کن الفاظ سے خراج تحسین پیش کیا

    ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے جنرل سلیمانی کو کن الفاظ سے خراج تحسین پیش کیا

    ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے جنرل سلیمانی کو کن الفاظ سے خراج تحسین پیش کیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بیان کا اقتباس جو سردار قاسم سلیمانی کی شہادت سے چند لمحوں بعد جاری ہوا۔

    بسم الله الرحمن الرحیم
    ⁦▪⁩اسلام کے عظیم اور پر افتخار سردار آسمان کی جانب چل بسے۔ کل رات شہداء کی پاک ارواح نے قاسم سلیمانی کی مطہر روح کو اپنی آغوش میں لے لیا۔
    ⁦▪⁩اس عظیم شخص کی شہادت پر بقیہ اللہ ارواحنا فداہ کی خدمت میں ہدیہ تبریک اور ملت ایران کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔
    ⁦▪⁩سخت رد عمل ان جنایتکاروں کا منتظر ہے۔
    ⁦▪⁩کامیابی راہ مقاومت پر چلنے والوں کا مقدر ہے۔
    ⁦▪⁩آپ سب جان لیں کہ مقاومت کی راہ پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔
    ⁦▪⁩ملت ایران شہید قاسم سلیمانی اور انکے ساتھیوں بالخصوص مجاہد اسلام ابو المہدی المہندس کی یاد کو زندہ رکھے گی۔
    ⁦▪⁩میں ایران میں 3 دن عمومی سوگ کا اعلان کرتا ہوں۔
    ⁦▪⁩شہید کے گھر والوں کو تبریک و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ اطلاعات کے مطابق،بغداد کا کنٹرول امریکہ نے سنبھال لیا ہے
    امریکی حملے کے بعد کی باقیات جس میں جنرل سلیمانی کی ذاتی اشیاء ابھی ہیں.

  • بیوروکریسی کے پاس اب کام نہ کرنے کا بہانہ نہیں رہا ، وزیرا عظم

    بیوروکریسی کے پاس اب کام نہ کرنے کا بہانہ نہیں رہا ، وزیرا عظم

    بیوروکریسی کے پاس اب کام نہ کرنے کا بہانہ نہیں رہا ، وزیرا عظم

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کار برا ہوسکتا ہے لیکن سرمایہ کاری نہیں۔ 70کی دہائی میں ایسی پالیسیاں آئیں جس سے ملک کو نقصان ہوا اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کو برا سمجھا جانے لگا۔

    علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زون ترقی کی جانب پہلا قدم ہے، سرمایہ کاری کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ہمیں انڈسٹریلائز ہونا ہے اوربرآمدات پرزور دینا ہے،ہم نے ملک میں زراعت اور پیداوار بڑھانی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صنعتیں لگائے بغیر ہم نوجوانوں کو روزگار نہیں دے سکتے۔ ہم پنجاب میں ایسا گورننس سسٹم چاہتے ہیں جو سرمایا کاری لائے۔ گورننس سسٹم اچھا ہو تو سرمایا کاری آتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس بھی اس لیے لایا گیا کہ سرمایا کاروں کو تحفظ دیا جائے۔ وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی تین ماہ کے اندر پنجاب سے سارے ڈاکو ختم کریں تاکہ امن کی صورتحال بہتر ہو۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب بیوروکریسی کے پاس کام نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہوگا کیوں کہ نیب آرڈیننس لایا ہی اس مقصد کیلئے گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کیلئے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی ہے اور اب بیوروکریسی کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہے۔ امید ہے بیوروکریسی اچھا کام کرے گی۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انڈسٹریلائزہونا ہے اوربرآمدات پرزور دینا ہے، ہم نے ملک میں زراعت اور پیداوار بڑھانی ہے، پاکستان میں سیاحت اورتعلیم کو فروغ دینا ہے۔
    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریٹ،کاروباری طبقےکونیب سےمتعلق تحفظات تھے، کاروباری طبقے کے تحفظات سےملکی ترقی رک گئی تھی،ملکی مفادمیں نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 لانا پڑا، حکومتی کمیٹی نیب آرڈیننس پراپوزیشن سے مشاورت کررہی ہے،

  • جمہوریت کا حسن :آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے پیدا کردہ بحران پارلیمنٹ نے حل کردکھایا

    جمہوریت کا حسن :آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے پیدا کردہ بحران پارلیمنٹ نے حل کردکھایا

    اسلام آباد:جمہوریت کا حسن:آرمی چیف کی مدت ملازمت کےحوالے سے پیدا کردہ بحران کو پارلیمنٹ نےحل کر دکھایا،باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق آج پارلیمنٹ نے یہ ثابت کردکھایا ہے کہ واقعی جمہوریت میں حسن ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق چند دن قبل جب آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے آئینی بحران پیدا کردیا گیا تھا ،اورجس آئین کے تحت سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کوتوسیع دی گئی تھی اس کو متنازعہ بنادیا گیا

    ذرائع کےمطابق اس آئینی بحران کی وجہ سے ملکی معیشت اوراداروں کوناقابل تلافی نقصان پہنچا تھا ، اس بحران کو جس طرح آج پارلیمنٹ نے حل کردکھایا اس پروہ قوتیں بھی آج خوش ہیں جوجمہوریت کے حوالےسے کوئی زیادہ مطمئن نہیں تھے

    باغی ٹی وی کےمطابق قائمہ کمیٹی برائے دفاع نےتینوں سروسز ایکٹ بل کی منظوری دی ہے۔اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہوا جس کے 13 نکاتی ایجنڈا سامنے لایا گیا جس میں آرمی ترمیمی ایکٹ شامل نہیں تھا تاہم آرمی ایکٹ کو سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پر پیش کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیرمملکت علی محمد خان کی وقفہ سوالات معطل کرنےکے لئے رولزمعطلی کی تحریک منظورکی گئی جس کے بعدوزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے آرمی ترمیمی ایکٹ 2020 اجلاس میں پیش کیا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان ائیر فورس ترمیمی ایکٹ 2020 اورپاکستان بحریہ ترمیمی ایکٹ 2020 بھی وزیر دفاع نے پیش کیا تھا جس کے بعد تینوں بلوں کو قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھیج دیا گیا تھا اور اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیاتھا۔

    بعد ازاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس آج ہی طلب کرنے پر اتفاق ہوا اور ان بلوں کو آج ہی کمیٹی سے منظور کروانے پر اتفاق رائے قائم ہوا۔

    باغی ٹی وی کےمطابق آج پارلیمنٹ نے اپنی بالادستی ثابت کردی ہے ،جسے چند دن پامال کیا گیا تھا ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بعض حلقے اس آئین سازی کوپھرسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی سازش تیارکرنے کا سوچ رہے ہیں
    لیکن امید یہی کی جارہی ہےکہ اس سازش کوناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گی

  • لبنانی ملیشیا "حزب اللہ "نے جنرل قاسم کا انتقام لینے کے لیے اپنے  پیروکاروں لیے کیا بڑا حکم جاری کردیا

    لبنانی ملیشیا "حزب اللہ "نے جنرل قاسم کا انتقام لینے کے لیے اپنے پیروکاروں لیے کیا بڑا حکم جاری کردیا

    لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے جنرل قاسم کا انتقام لینے کے لیے اپنے پیروکاروں لیے کیا بڑا حکم جاری کردیا

    باغی ٹی وی روپورٹ کے مطابق لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو سزا دینا ہر جنگجو کی ذمہ داری ہے۔

    حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی راہ پر چل کر ان کے مقاصد کو حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے جرم کے بعد امریکہ اپنے کسی عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔
    واضح رہے کہ واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ 30 دسمبر کو بھی امریکی فوج نے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے کیے تھے، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے مطابق کتیب حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو سمیت 5 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے۔ ایران کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے مارک ایسپر نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید کارروائیوں کے لیے بھی تیار ہے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔