Baaghi TV

Author: +9251

  • بی جے پی مسلم مخالف قانون واپس لینے کاتصوربھی نہیں کرسکتی،امیت شاہ ڈٹ گئے

    بی جے پی مسلم مخالف قانون واپس لینے کاتصوربھی نہیں کرسکتی،امیت شاہ ڈٹ گئے

    جودھ پور:بی جے پی مسلم مخالف قانون واپس لینے کاتصوربھی نہیں کرسکتی ،امیت شاہ ڈٹ گئے،مسلمانوں کا ہندوستان میں کچھ بھی نہیں ہے ، ہندوستان صرف ہندووں کا ہے،مسلمان ہندوستان کوچھوڑ کرچلے جائیں

     

    https://www.facebook.com/brutindia/videos/580245736091976/?v=580245736091976

    باغی ٹی وی کےمطابق بی جے پی کے مرکزی رہنما امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس سمیت تمام جماعتیں جو کچھ مرضی کرلیں ، یہ قانون نافذ ہوچکا ہے، اور نافذ رہےگا

    ذرائع کےمطابق امیت شاہ نے پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگرپاکستان نے کشمیرمیں دراندازی کی توپھر بھارت سرکار پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کرے گا

  • گجرات میں بھی وزیراعظم عمران خان کی گرین بیلٹس مہم۔۔۔

    گجرات میں بھی وزیراعظم عمران خان کی گرین بیلٹس مہم۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر گرین پاکستان کے تحت میونسپل کارپورپشن گجرات کے سنٹیری ورکروں کا گروپ فوٹو.جیسا کہ وزیراعظم عمران خان کے وین کے مطابق پاکستان میں گرین بیلٹس کو زیادہ سے زیادہ لگانے کا کہا تھا۔ پاکستان بھر کی طرح گجرات میں میونسپل کارپوریشن کے ورکرز کی گرین بیلٹس مہم میں بھر چھڑ کر حصہ لیا۔۔۔

  • عراق کی اہم شخصیت مقتدی الصدر نے فضائی حملے کے بعد دبنگ اعلان کردیا

    عراق کی اہم شخصیت مقتدی الصدر نے فضائی حملے کے بعد دبنگ اعلان کردیا

    عراق کی اہم شخصیت مقتدی الصدر نے فضائی حملے کے بعد دبنگ اعلان کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :جنرل قاسلم سلیمانی کے نشانہ بننے کے بعد عرق کی اہم شخصیت عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے جمعے کے روز بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی اور عراقی گروپوں کے رہ نماؤں کی ہلاکت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اُن کے پیروکار عراق کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

    جمعے کے روز جاری بیان میں الصدر نے کہا کہ سلیمانی کو نشانہ بنانا درحقیقت جہاد، مزاحمت اور انقلاب کی روح کو نشانہ بنانا ہے۔ انہوں نے عراقی مزاحمت کاروں بالخصوص جیش مہدی اور الیوم الموعود بریگیڈز کو حکم دیا کہ وہ عراق کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار رہیں۔الصدر نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ دانش مندی کا مظاہرہ کریں تا کہ خطے کو خطرے سے دوچار ہونے سے بچایا جا سکے.


    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ 30 دسمبر کو بھی امریکی فوج نے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے کیے تھے، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے مطابق کتیب حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو سمیت 5 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے۔ ایران کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے مارک ایسپر نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید کارروائیوں کے لیے بھی تیار ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

  • جلد بازی اور منزل کا حصول ….از…ہمایوں شاہد

    جلد بازی اور منزل کا حصول ….از…ہمایوں شاہد

    لفظ جلدی جس کے لغت میں معنی ہیں کہ کام کو بغیر تاخیر  کے سر انجام دینا. آج ہم اس لفظ(جلدی) کا بغور جائزہ لیں گے وہ بھی بغیر تاخیر کے. ہم دیکھتے ہیں کے جو لوگ ناکام ہوتے ہیں ان کی ناکامی کا راز بھی یہی لفظ یعنی(جلدی) ہے. کیونکہ وہ جب کوئی کام شروع کرتے ہیں تو وہ یہ سوچ لیتے ہیں کے اب ان کا طوطی بولنے لگے گا اور شرق و غرب ان کے نام کے چرچے ہوں گے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے.

    انسان جب بھی کوئی کام یا کسی کام کا ارادہ کرتا ہے تو کامیابی میں منتقل ہونے کے راستے وہ خود اختیار کرتا ہے.اب یہ اس پر منحصر ہے اگر وہ طویل مدتی راستہ اختیار کرتا ہے جس میں سالوں کی محنت اور کوشش تو ہو تو مگر ہو جہد مسلسل۔۔۔۔۔تو عین ممکن ہے کہ واقعی اس کا طوطی بولنے لگے اور اگر وہ دوسرا راستہ اختیار کرتا ہے جس میں راتوں رات طوطی بولنے کی سکیم ہو اور وہ محنت کو قطع نظر کرکے غلط اور مختصر مدت کے راستے کو اختیار کرے گا تو عین ممکن ہے کہ منزل کے قریب اس کے قدم لڑکھڑا جائیں اور وہ منزل سے دور ہو جائے. اب ہم اسی بحث کو تھوڑا سیاسی نظر سے دیکھتے ہیں.

    ہم سب نے یہ دیکھا اور سنا ہو گا کہ یہی وہ لفظ (جلدی) ہے جس نے پاکستان کے دو ٹکڑے کروائے اور پاکستان کو بنگلا دیش کی صورت میں قربانی دینا پڑی. مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان دونوں کے سیاسی لیڈروں کو یہی جلدی تھی کہ فوراً سے پہلے ہی اقتدار ہماری مٹھی میں آجائے یہ سوچے بغیر کے مشرقی پاکستان کو واضح اکثریت حاصل تھی.

    اس لفظ کی اہمیت آپ کو اس بات سے معلوم ہوگی کے اکثر بھٹو یحییٰ خان سے کہتے رہتے تھے کہ جلدی سے اقتدار ہمارے حوالے کیا جائے اس کی دلیل بہت دلچسپ ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمارے خاندان کے لوگ کم عمر میں ہی فوت ہوجاتے ہیں . اس لیے ان کو اقتدار کی جلدی تھی.ویسے تو ہمیشہ آمریت جمہوریت پر غالب آتی رہی ہے ،

    حالیہ دنوں میں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ اب تو جمہوریت کے روح رواں دونوں جمہوری جماعتیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ایک تیسری قوت جو کے جمہوریت میں ایک نئی تاریخ رقم کرکے اقتدار میں آئی ہے اس کے پہ در پے ہےاور یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ پرانی جماعتیں تیسری قوت کی شراکت قبول نہیں کر رہیں اس وجہ سے دونوں ہی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں وہ بھی جلدی.

    اگر ہم حالیہ دنوں میں دیکھے تو تمام اپوزیشن حکومت کا تختہ الٹنے میں سرگرم عمل نظر آتی ہے. اسی کی ایک جھلک ہم نے مولانا کے دھرنے میں دیکھی. پر یہ کوشش یہاں ہی ختم نہیں ہوتی بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان سے تو اس کی جلدی نظر آئی کے اب تو بس اس حکومت کا خاتمہ ضروری ہے. موصوف کہتے ہیں کے متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت کے ساتھ اتحاد کر کے اس موجودہ وفاقی حکومت کا تختہ الٹ دے .

    یہاں یہ بات زیر غور ہے کہ یہ بات کہہ بھی تو کون رہا ہے( بھٹو کا نواسا) ، جنھیں ہمیشہ اقتدار کی جلدی ہوتی ہے. جبکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ موجودہ حکومت کو کچھ وقت دینا چاہیے کہ وہ اپنی کوشش کر دیکھیں اور ممکن ہے کہ پاکستان کی ترقی میں وہ بھی کچھ اچھا کردار ادا کر سکیں کیونکہ جب بھی بھی کسی کام کی جلدی کی جاتی ہے تو اکثر اوقات انسان کو ندامت کا سامنا ہی کرنا پڑتا ہے۔

    تو نتیجتاً لفظ جلدی کو اگر ہم محاورہ میں ڈھالیں تو وہ محاورہ ہو گا کہ "جلدی کا کام شیطان کا”. ہم دیکھتے ہیں کے واقعی لفظ جلدی شیطان کا راستہ ہے کیونکہ یہ بات حدیث میں بھی موجود ہے کہ "شیطان” انسان کو جلدی میں ڈال کر نقصان کرواتا ہے۔ لہذٰا ہمیں بحیثیت مسلم و قوم مجموعی طور پر اس قسم کے شارٹ کٹ راستے اور لفظ(جلدی) سے پرہیز کرنا چاہیے

    جلد بازی اور منزل کا حصول ….از…ہمایوں شاہد

  • مشرق وسطیٰ جنگ کے دھانے پر، اصل صورت حال بتا رہے مبشر لقمان، دیکھنا مت بھولیے

    مشرق وسطیٰ جنگ کے دھانے پر، اصل صورت حال بتا رہے مبشر لقمان، دیکھنا مت بھولیے

    مشرق وسطیٰ جنگ کے دھانے پر، اصل صورت حال بتا رہے مبشر لقمان، دیکھنا مت بھولیے
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی مبشر لقمان نے جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے اور ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس وقت صورت حال بہت نازک ہے . اس حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چھڑ سکتی ہے.ایران کا جواب امریکی تنصیباب کی شکل میں یا اسرائیل کو نشانہ بنانے کی صورت میں ہو سکتا ہے اگرایسا ہوتا ہے تو یہ عمل ان ممالک کے لیے مشکل کھڑی کر دے گا جو امریکہ کے ساتھ ہیں یا اس کے اتحادی ہیں..انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے . اب جب امریکی صدر ٹرمپ نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور اس کے جواب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے معاملات اور سنگین ہو رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بچے شام یوٹیوب اور فیس بک پر براہ راست ایران ، امریکا اور مشرق وسطیٰ اپ ڈیٹس دیں گے، ناظرین ان اشوز پر آگاہ رہنے کے لیے مبشر لقمان کا یو ٹیوب چینل خود بھی دیکھیں اور اپنے جاننے والوں کو بھی اس سے آگاہ کریں..

  • جنرل قاسم سلیلمانی کی موت کے اسباب ، ذمہ دار کون ؟–از.. ملک جہانگیر اقبال

    جنرل قاسم سلیلمانی کی موت کے اسباب ، ذمہ دار کون ؟–از.. ملک جہانگیر اقبال

    آج صبح اٹھتے ہی پہلی خبر ایرانی میجر جنرل سلیمان قاسمی کی عراق کے بغداد ایئرپورٹ میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی ملی ، واضح رہے کہ میجر جنرل سلیمان قاسمی پاسدارانِ انقلاب کے یونٹ قدس فورس کے کمانڈر تھے

    سلیمان قاسمی کی قابلیت اور ایران میں انکی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ مشرقِ وسطٰی میں جاری ایران پالیسی انکے دماغ کا شاخسانہ ہے اور کچھ حلقے انہیں ایرانی صدر سے زیادہ طاقتور مانتے ہیں کہ یہ ڈائریکٹ رپورٹ ایرانی سپریم لیڈر کو کرتے تھے ، ایرانی صدر نہ ہی انکی بنائی پالیسی بدل سکتا تھا اور نہ ہی ان کے کسی کام میں مداخلت کرسکتا تھا ۔ اسکے علاوہ بیرونِ ممالک ایران دشمنوں کا صفایا کرنا انکی اولین ترجیح رہی تھی ۔

    اگر سادہ مثالوں سے سمجھاؤں تو یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی ملک ہماری پاکستانی خُفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ کو ریاستی حملے میں قتل کردے اور باقاعدہ اُس ملک کا صدر فخر سے اس کا اعلان کرے ۔
    ایسے میں پاکستان کا کیا ردِعمل ہوگا ؟

    تو بس ٹھیک ایسا ہی ردِعمل اب ایران کا آنے والا ہے ، وہ تمام لوگ جو نئے سال کو امن کا گہوارہ بنانے کی دعائیں کر رہے تھے اُنہیں مطلع کرتا چلوں کہ سال کے آغاز کے تین دِن میں ہی اُنکی اربوں دعائیں لگ بھگ ریجیکٹ ہو چکی ہیں ، مشرقِ وسطیٰ میں آگ و خون کا بازار مزید گرم ہونے کا امکان ہے اور اسکی لپٹیں پاکستان سے سعودیہ عرب تک محسوس کیے جانے کے قوی امکانات ہیں .

    آج شام تک جنرل سلیمان قاسمی کی ہلاکت پہ ایرانی ، پاکستانی ، سعودی ، اسرائیلی و روسی ردِ عمل سامنے آجائے گا ۔ شنید ہے روس اپنی حمایت کا پلڑا ایرانی کھاتے میں ڈالے گا کہ شام میں روس اور جنرل قاسمی ایک دوسرے کا مضبوط دست و بازو بنے رہے ہیں ۔

    سعودیہ یقیناً اس پہ خوشی کا اظہار کرے گا اور کوشش کرے گا کہ پاکستان کو بھی "جانی سمائل” کا پیغام پہنچانے کا عندیہ دے جسے پاکستان ” سوری انکل آپکی آواز صاف نہیں آرہی ” کہہ کر نظر انداز کرے گا اور ایران کا نمبر بلاک لسٹ میں ڈال کر سوچے گا کہ کاش ہمارا اگر اگلا جنم ہوتا تو کوشش کروں گا کہ اس خطے سے بہتر ہے اگلی بار انٹارکٹیکا کے کسی برفیلی میدان میں پڑاؤ ڈالوں جہاں ہمسائے و برادر محض پینگوئن ہُوں نا کہہ کوئی "برادر” ممالک ۔

    اسرائیل یقیناً جنگِی پوزیشن میں آ چکا ہوگا ، یورپ اس وقت ڈونالڈ ٹرمپ کو گالیاں دیتا ہوا کچھ نہیں سوچ رہ ہوگا جبکہ امریکی ..

    خیر امریکی عوام نے ڈونالڈ ٹرمپ کو صدر چنا تھا لہذا ان سے کچھ سوچنے سمجھنے کی توقع کرنا بیکار ہے…
    بہرحال امریکہ و دنیا کو چلانے والی ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس نامی عالمی اسٹیبلیشمنٹ بہت خوش ہوگی کہ دنیا جنگ و جدل کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے جو جنگ عظیم سوئم میں بھی بدل سکتی ہے لہٰذا اسلحہ ہی اسلحہ بیچا خریدا جائے گا ، دودھ و روٹی کے پیسوں سے انسانوں کو مارنے والی گولیاں خریدی جائیں گی ، ہاتھ پیر کی انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں ہوگا وغیرہ وغیرہ وغیرہ ….

    جنرل قاسم سلیلمانی کی موت کے اسباب ، ذمہ دار کون

    تحریر:از —- ملک جہانگیر اقبال

  • ایرانی جنرل پر حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں پر پڑے برے اثرات، قیمتیں کہاں تک بڑھ گئیں

    ایرانی جنرل پر حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں پر پڑے برے اثرات، قیمتیں کہاں تک بڑھ گئیں

    ایرانی جنرل پر حملے کے بعد بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر پڑے برے اثرات، قیمتیں کہاں تک بڑھ گئیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے اعلان کے فوری بعد بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں براہ راست 4% کا اضافہ ہو گیا۔

    دہشت گردوں کی امریکی فہرست میں شامل سلیمانی جمعے کو علی الصبح بغداد ہوائی اڈے کے نزدیک میزائل حملے میں مارا گیا۔اس دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 68.25 ڈالر اور یو ایس کروڈ کی قیمت 62.93 ڈالر تک پہنچ گئی۔

    ایوانڈا برکرویج ہاؤس کے تجزیہ کار ایڈورڈ مویا کا کہنا ہے کہ "مشرق وسطی کی صورت حال خطرناک ہوتی جا رہی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکا اور عراق میں ایران نواز جماعتوں کے درمیان کشیدگی اور تناؤ میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے”۔آر بی سی مارکیٹس میں گلوبل کموڈیٹی اسٹریٹجی کی سربراہ حلیمہ کروفٹ کا کہنا ہے کہ "اس بات کا مستقل خطرہ ہے کہ عراق ،،، امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع کا اکھاڑہ بن جائے گا.

    مریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    واضح رہے کہ عراق تیل برآمد کرنے والی تنظیم اوپیک میں پیداوار کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے۔ وہ یومیہ تقریبا 34 لاکھ بیرل خام تیل برآمد کر رہا ہے۔ اس میں زیادہ تر جنوب میں بصرہ کی بندرگاہ سے ہوتا ہے۔
    خیال رہے کہ امریکہ نے ایک ڈرون حملے میں عراق کے اندر ایرانی جنرل اور دیگر ایرانی حمایت یافتہ افراد کو ہلاک کردیا ہے. جس کے بعد ایران نے اس کا بدلہ لینےکا عزم صمیم ظا ہر کیا ہے .

  • جنوبی وزیر ستان، چھ افراد کی ہلاکت پر شدید احتجاج، مظاہرین نے اہم مطالبہ کر دیا

    جنوبی وزیر ستان، چھ افراد کی ہلاکت پر شدید احتجاج، مظاہرین نے اہم مطالبہ کر دیا

    جنوبی وزیر ستان، چھ افراد کی ہلاکت پر شدید احتجاج، مظاہرین نے اہم مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل اعظم ورسک میں چھ افراد کے ہلاک ہوگئے جس پر عوام نے شدید احتجاج کیا

    تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان زمینی تنازع پر دو ذیلی شاخ کرے خیل اور سلور خیل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد ھلاک دو افراد زخمی ہو گئے ، ان ہلاکتوں پر مقامی لوگوں نے احتجاج کیا اور لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا .جنوبی وزیرستان میں مظاہرین نے الزام لگایا کہ واقع کے زمہ دار ڈی پی او اور ریجنل پولیس افسر ہیں.جن کی سستی سے یہ المناک واقعہ پیش آیا.

    ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں کھلے عام اسلحہ کی خریدو فروخت جاری ہیں کالے شیشے کی گاڑیاں اور نشہ آور اشیاء کی سپلائی ھو رہی ہے
    علاقے میں چیک پوسٹس اور پولیس فورس بڑھائی جائے زخمیوں کو شولام ماڈل ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقع کے بعد سکیورٹی نے علاقے کو گہرے میں لے لیا

  • جنرل سلیمانی کو نشانہ بنانے کی منظوری کس اعلیٰ ترین امریکی شخصیت نے دی ، پینٹاگان نے بتا دیا

    جنرل سلیمانی کو نشانہ بنانے کی منظوری کس اعلیٰ ترین امریکی شخصیت نے دی ، پینٹاگان نے بتا دیا

    جنرل سلیمانی کو نشانہ بنانے کی منظوری کس اعلیٰ ترین امریکی شخصیت نے دی ، پینٹاگان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے جمعے کو علی الصبح اُس آپریشن کی تصدیق کر دی ہے جس میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے نتیجے میں جاں‌بحق ہونے والوں میں القدس فورس کا سربراہ قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی ملیشیا کا نائب سربراہ ابو مہدی المہندس شامل ہے۔

    پینٹاگان کے مطابق امریکا کی جانب سے اس کاری ضرب کا مقصد مستقبل میں امریکا کے خلاف حملوں کے لیے کسی بھی ایرانی منصوبہ بندی پر روک لگانا ہے۔امریکی وزارت نے مزید بتایا کہ القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کے احکامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیے۔ یہ فیصلہ اس بات کی تصدیق کے بعد کیا گیا کہ سلیمانی نے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملے کی منظوری دی تھی۔واضح رہے کہ امریکی ڈرون حملے میں ایرنی اعلیٰ ترین جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی اس حملے میں مارے گئے ہیں امریکی راکٹ حملوں میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، تین گاڑیوں کو آگ لگ گئی حملہ گاڑیوں پر کیا گیا،

  • ایرانی سپریم لیڈر رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل سلیمانی کے "تباہ کن انتقام” کا اعلان کردیا

    ایرانی سپریم لیڈر رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل سلیمانی کے "تباہ کن انتقام” کا اعلان کردیا

    ایرانی سپریم لیڈر رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل سلیمانی کے "تباہ کن انتقام” کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی :ایران نے اپنی سپریم فوجی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے بدلے کا پختہ ارادہ ظاہر کردیا.ایران نے اپنے اعلی ترین درجہ کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا امریکہ سے ‘تباہ کن انتقام’ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے . اور عراقی وزیر اعظم نے پیش گوئی کی ہے کہ ‘تباہ کن جنگ’ اس کے ملک کو تباہ کر دے گی۔

    ایران کے اعلی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا کہ ان مجرموں کے لئے ‘سخت انتقام’ لیں گے جنہوں نے قاسم سلیمانی کے خون سے اپنے مذموم ہاتھوں کو لہو لہان کیا۔ ان کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا کہ انتقام ‘کرشنگ’ ہوگا۔
    خبر ایجنسی کے مطابق حملہ امریکی زیر قیادت اتحادی افواج کے اڈے کے قریب ہوا، راکٹوں نے ہائی پروفائل مہمانوں کو لے جانے والی دو گاڑیاں تباہ کر دی ہیں جو ہوائی اڈے پر پہنچ گئیں تھیں اور انہیں پی ایم ایف کے ایک اہلکار کے ذریعہ لے جایا گیا تھا۔بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فضائی حملے کے بعد ایران کے ایلیٹ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے 6 افراد کے ساتھ ہی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ عراقی عہدیداروں اور سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ سلیمانی کے علاوہ عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی اس حملے میں مارے گئے ہیںامریکی راکٹ حملوں میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، تین گاڑیوں کو آگ لگ گئی حملہ گاڑیوں پر کیا گیا،