Baaghi TV

Author: +9251

  • مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف طلباء کی بھوک ہڑتال جاری، بھارت پرمشکل وقت طاری

    مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف طلباء کی بھوک ہڑتال جاری، بھارت پرمشکل وقت طاری

    نئی دہلی :مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف طلباء کی بھوک ہڑتال جاری،اطلاعات کےمطابق شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے احتجاجی مظاہرہ کر رہے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے بدھ کو سلسلہ وار بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ طلبا نے حکومت کے سامنے 7 مطالبات رکھے ہیں۔

    بھارت سے آمدہ اطلاعات کےمطابق جامعہ کے طالبات نے بدھ کو سلسلہ وار بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ طلبا نے حکومت کے سامنے شہریت ترمیمی قانون واپس لینے سمیت سات مطالبات رکھے ہیں۔

    ادھریونیورسٹی احاطہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کے مقام پر موجود طلبا و طالبات کے مطابق وہ سلسلہ وار بھوک ہڑتال کر رہے ہیں تاکہ ان کی بات حکومت تک پہنچے۔ واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا کے احتجاجی مظاہرہ کا بدھ کو 20واں دن تھا۔

    جامعہ ملیہ یونیورسٹی طلبا تحریک کمیٹی سے جڑے آفتاب کے مطابق طلبا اب لگاتار سلسلہ وار بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے اور ہی بھوک ہڑتال مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گی۔ جامعہ طلبا کا سب سے پہل ااور بڑا مطالبہ شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کو واپس لینے کا ہے۔

    بھوک ہڑتال پر بیٹھے طالبات کی دیگر مطالبات میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران ہوئی اموات کی غیر جانبدارانہ جانچ کرانے، پولس حراست میں لیے گئے مظاہرین (جو تشدد میں شامل نہیں تھے) کو آزاد کرنے، پرامن مظاہروں میں شامل رہے لوگوں کے خلاف ہوئی ایف آئی آر واپس لینے، تشدد کے شکار مظاہرین کو معاوضہ دینے، انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے جیسے مطالبات شامل ہیں۔

    اس درمیان بدھ کو بہار کے سابق رکن پارلیمنٹ پپو یادو بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ پہنچے۔ انھوں نے کہا کہ وہ نئے سال کی مبارکباد نہیں دیں گے کیونکہ یہ انگریزی کا نیا سال انگریزوں کی علامت ہے۔

    انھوں نے مظاہرے کے مقام پر موجود خواتین اور جامعہ کی لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس تحریک میں خواتین کے کردار کو دیکھتے ہوئے یہ ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ ملک کو بیٹیوں کے ہاتھوں میں سونپ دینا چاہیے۔ ملک کی ثقافت، آئین، شناخت کی حفاظت کی ذمہ داری خواتین کامیابی کے ساتھ اٹھائیں گی۔

  • ٹرانسپورٹرزکامیاب ، جرمانوں میں اضافہ معطل توہڑتال بھی ختم،پھرہوگی ہڑتال ؟

    ٹرانسپورٹرزکامیاب ، جرمانوں میں اضافہ معطل توہڑتال بھی ختم،پھرہوگی ہڑتال ؟

    لاہور،اسلام آباد:ٹرانسپورٹرزکامیاب ، جرمانوں میں اضافہ معطل توہڑتال بھی ختم ، اطلاعات کےمطابق اس حوالے سے حکومت سے ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات کامیاب رہے ،

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانوں کے خلاف احتجاجاً ٹرانسپورٹرز نے مختلف شہروں میں گاڑیاں بند کردیں۔

    ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ نیشنل ہائی ویز پرپارکنگ فیس کا اجرا فوری بند اوراضافی ٹول پلازے ختم کیے جائیں۔

    پبلک ٹرانسپورٹرز نے موٹروے پر ٹول ٹیکس اور جرمانوں کی شرح میں اضافے کے خلاف پہیہ جام ہڑتا ل صبح ہی شروع کردی، دوسرے شہروں کو جانے والے مسافروں کو اڈوں پر پہنچ کر ہڑتال کا پتہ چلا تو وہ پریشان ہوگئے،

    سارا دن ہڑتال ختم ہونے کا انتظار کرتے رہے، شدید سردی میں خواتین اوربچے بھی ٹھٹھرتے رہے اور حکومت اور ٹرانسپورٹرز کو کوستے رہے۔

    ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز اور ورکرز سارا دن وقفے وقفے سے احتجاج کرتے رہے جبکہ ان کے نمائندے انتظامیہ سے مذاکرات میں بھی مصروف رہے۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات ہوں یا حکومت کی سخت پالیسیاں ،ملبہ مسافروں پر گرتا ہے، سارے دن کی خجل خواری اور منزل تک نہ پہنچنے کی کوفت کون دور کرے گا؟

    کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم، جرمانوں کی شرح میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل
    پبلک ٹرانسپورٹرز نے گورنر پنجاب سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا جبکہ جرمانوں کی شرح میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا ہے اور دیگر مطالبات پر غور کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

    لاہورمیں ٹرانسپورٹرز اینڈ گڈز ایسوسی ایشن کے گورنر پنجاب سے مذاکرات کامیاب رہے جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے صبح سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    گورنر پنجاب نے 31 جنوری تک ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی جس کے لیے حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں پر مبنی 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نےگرفتار ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو رہا کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    ٹرانسپورٹرز الائنس کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی کا کہناتھاکہ گورنر پنجاب کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کررہےہیں ، امید ہے وہ اپنا وعدہ پورہ کریں گے

    خیال رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قانون کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی شرح میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگیا ہے۔

  • معیشت بہترہونے لگی ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح بڑھ گئی ، ملکی حالات کے بھی بہترہونے کی امید

    معیشت بہترہونے لگی ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح بڑھ گئی ، ملکی حالات کے بھی بہترہونے کی امید

    اسلام آباد: معیشت بہترہونے لگی ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکی سطح بڑھ گئی،ملکی حالات کے بھی بہترہونے کی امید،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف سے دوسری قسط وصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب ڈالرز کی سطح سے بھی بڑھ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے یہ کہا گیا ہےکہ اگلے چند دنوں تک زرمبادلہ کے ذخائرمزید بڑھنے کی امید ہے

    گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 48کروڑ62لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسٹیٹ بینک نے 27دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب8کروڑ14لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے تھے۔

    اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر58کروڑ21لاکھ ڈالرز اضافے سے 11ارب48کروڑ94لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر9کروڑ59لاکھ ڈالرز کمی سے 6ارب59کروڑ20لاکھ ڈالرز رہے ،گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں58کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 58 کروڑ ڈالر اضافے سے11.48 ارب ڈالر جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ ڈالر کم ہوکر 6.59 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

  • ارکان اسمبلی اپنے اثاثے ظاہرکرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرنے لگے، 563 ارکان کی فہرست جاری

    ارکان اسمبلی اپنے اثاثے ظاہرکرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرنے لگے، 563 ارکان کی فہرست جاری

    اسلام آباد:ارکان اسمبلی اپنے اثاثےظاہرکرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرنے لگے،563 ارکان اسمبلی کی فہرست جاری، اطلاعات کےمطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 563 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور 32 سینیٹرز کی فہرست جاری کردی۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کےمطابق وزیر قانون فروغ نسیم، علی زیدی، فہمیدہ مرزا، خرم دستگیر، شیخ رشید، پرویز خٹک، شہریار آفریدی، بلاول بھٹو، آصف علی زرداری، رضا ربانی، حاصل بزنجو، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، شفقت محمود، فیصل واوڈا، خواجہ اظہار الحسن اور سعید غنی نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

    اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں سینیٹ کے 32، قومی اسمبلی کے 166، پنجاب اسمبلی کے 190، خیبر پختوانخوا اسمبلی کے 85، بلوچستان کے 40، سندھ کے 82 ارکان شامل ہیں۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، میاں رضا ربانی، سینیٹر حاصل بزنجو، سرفراز بگٹی، انوار الحق کاکڑ، سینیٹر مصدق ملک، کامران مائیکل بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں۔۔

    ادھرالیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے نام بھی ظاہر کردیئے ہیں‌جس کے مطابق رکن خیبر پختوانخوا اسمبلی شہرام خان، محمد عاطف، رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا خواجہ اظہار الحسن، سعید غنی، شرجیل میمن نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی چوہدری نثار علی خان، بلال فاروق تارڑ، حامد یار حراج، بلال یاسین نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔بلوچستان سے رکن اسمبلی سردار یار محمد رند، سردار ثناء اللہ زہری بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانےوالوں میں شامل ہیں۔

  • میں اپنا پیشہ نہیں چھوڑسکتا،فروغ نسیم نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    میں اپنا پیشہ نہیں چھوڑسکتا،فروغ نسیم نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    اسلام آباد:میں اپنا پیشہ نہیں چھوڑسکتا،فروغ نسیم نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے آرمی چیف مدت ملازمت توسیع نظرثانی کیس بطور وکیل لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بطور وکیل پیش ہونے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے آرمی چیف ایکسٹنشن نظر ثانی کیس بطور وکیل لڑنے کے ساتھ ساتھ دیگراہم کیسز میں بھی اپنے پیشے کوجاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،یہی وجہ ہےکہ انہوں نے وزیر رہتے ہوئے بطور وکیل پیش ہونے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع بھی کر لیا ہے

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ آرمی چیف ایکسٹنشن نظر ثانی کیس میں بھی وہ جنرل باجوہ کی وکالت کرینگے، مگر اس مرتبہ وزارت سے استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں،

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ وزیر رہتے ہوئے بطور وکیل پیش ہونے سے متعلق ایک عدالتی فیصلہ موجود ہے جو انہیں ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔لٰہذا وہ یہ چاہتے ہیں‌کہ وہ اس پیشے کے ذریعے اہم قومی معاملات پراپنا کردار جاری رکھیں‌

    اس سے پہلے فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت سے متعلق کیس کی پیروی کرنے کے لیے وہ پہلے ایک مرتبہ استعفیٰ دے چکے ہیں‌۔ مستعفی ہونے کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور مقدمے کی پیروی کی۔

  • سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پرتھانہ میانی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن۔ چار افراد کے قبضہ سے منشیات وناجائزاسلحہ برآمد

    سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پرتھانہ میانی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن۔ چار افراد کے قبضہ سے منشیات وناجائزاسلحہ برآمد

    سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پرتھانہ میانی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن۔ چار افراد کے قبضہ سے منشیات وناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور سماج دشمن عناصرکیخلاف انسدادی کاروائی کرنے کے لیے ایس ڈی پی اوبھلوال سرکل ڈی ایس پی شکیل احمدکھوکھر کی زیرنگرانی تھانہ میانی کے مختلف علاقوں بالا زیریں، مڈھ برہنہ وگردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ میانی سب انسپکٹر ارباب طفیل، لیڈیز فورس اورڈسٹرکٹ پولیس کے علاوہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، آئی بی، آئی ایس آئی،، ایلیٹ فورس، سیکورٹی برانچ، سول ڈیفنس اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔ دوران سرچ آپریشن 30 مکانات، دوکانات وغیرہ کی تلاشی لی گئی جبکہ 50 افراد کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیو میٹرک مشین کی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران چار اشخاص جاوید ولد عمر حیات سے چرس1100گرام، عمر حیات ولد رحمت سے رائفل444بور، توقیر ولد طارق سے بندوق12بور اور فاروق ولد اعجاز سے پسٹل9ایم ایم برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • نیند کی کمی یا زیادتی سےخطرناک بیماری لاحق ہوسکتی ہے، طبی ماہرین

    نیند کی کمی یا زیادتی سےخطرناک بیماری لاحق ہوسکتی ہے، طبی ماہرین

    لندن: نیند کی کمی یا زیادتی سےمتعلق ڈاکٹروں نےخبردارکردیا،خطرناک بیماری لاحق ہوسکتی ہے، طبی ماہرین نے خطرے سے آگاہ کردیا ، ماہرین کا کہنا ہےکہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی یا زیادتی سے پھیپھڑوں کی بیماری کا خظرہ بڑھ جاتا ہے۔

     

    پاکستان کھیل کےمیدان میں بھی ترقی کرنےلگا،کرکٹ کےبعداب ہاکی کا سپرلیگ ٹورنا منٹ…

     

    رپورٹ کے مطابق پی این اے ایس جنرل میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص 11 گھنٹوں تک کی ضرورت زیادہ نیند لے یا پھر صرف 4 گھنٹوں کی کم نیند لے تو اس میں پھیپھڑوں کی لاعلاج بیماری کا خظرہ 2 سے 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔

     

    بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کواغواکرکے شہید کرنے لگی، سخت سردی میں بھیانک مظالم

     

    مانچسٹر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کا اندرونی نظام جسم کے تقریباً ہر خلیے کو ریگولیٹ کرتا ہے، جسم کا اندرونی نظام 24 گھنٹے تک ایک طریقہ کار کے تحت کام کرتا ہے جس میں سونا، ہارمونز کا اخراج اور میٹابولزم کا کام کرنا وغیرہ شامل ہے

     

    کشمیری آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم ہیں،حق دلاکررہیں گے،شاہ محمود…

    طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ سونا، ہارمونز کا اخراج اور میٹابولزم کا کام کرنا جیسے تمام کاموں کے لیے سانس لینا سب سے اہم ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کم یا زیادہ سونے کی وجہ سے ہونے والے پلمونری فائبروسز (پھیپھڑوں) ایک بہت ہی دردناک حالت ہے جو اس وقت لاعلاج بیماری ہے۔

     

    جونئیرايشياء کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ليئے55کھلاڑیوں کا اعلان کرديا گيا۔

    محققین کا کہنا ہےکہ اس حالت سے بچنے کے لیے صرف احتیاط ہی ضروری ہے، اوسط نیند سے زائد سونے یعنی 11 گھنٹے تک کی نیند لینے یا پھر ضرورت سے بہت کم نیند لینے کی وجہ سے یہ مسائل سامنے آتے ہیں۔تحقیق کے مطابق پورے دن میں جسم کو مناسب آرام دینے سے پھیپھڑوں کے سیل میں خرابی میں کمی ہونے لگتی ہے۔

    بھٹوکی نگری میں‌ کتےکےکاٹنےسےنئےسال میں جان چلی گئی

     

    تحقیق کے مطابق پھیپھڑوں کی بیماری اس وقت ہوتی ہے جب پھیپھڑوں کے ٹشوز ضائع ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ سے اس عضو کے کام کرنے میں مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔

  • اپوزیشن نے بھی آرمی ایکٹ میں تبدیلی پررضامندی ظاہرکردی ، فروغ نسیم

    اپوزیشن نے بھی آرمی ایکٹ میں تبدیلی پررضامندی ظاہرکردی ، فروغ نسیم

    اسلام آباد:اپوزیشن نے بھی آرمی ایکٹ میں تبدیلی پررضامندی ظاہرکردی ،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کی ہر طرح سےتسلی ہو گئی ہے۔

    کشمیری آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم ہیں،حق دلاکررہیں گے،شاہ محمود…

    تفصیلات کےمطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل پرپارلیمانی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر فروغ نسیم نے شرکاء کو بریف کیا۔فروغ نسیم نے بتایا کہ آرمی ایکٹ پر تمام سیاسی جماعتوں کوبریفنگ دی ہے،

     

    بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کواغواکرکے شہید کرنے لگی، سخت سردی میں بھیانک مظالم

    وزیرقانون فروغ نسیم نے بتایا کہ ہمارےحساب سے اپوزیشن کی ہر طرح سے تسلی ہوئی تاہم کل صبح ساڑھے 10 بجے دوبارہ پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ہوگا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف نے صحافیوں کو بتایا کہ چاروں سروسزچیفس سےمتعلق ترمیم پیش ہوگی جب کہ حکومت مطمئن نہ کرسکی ایسی کوئی بات نہیں۔

     

    پاکستان کھیل کےمیدان میں بھی ترقی کرنےلگا،کرکٹ کےبعداب ہاکی کا سپرلیگ ٹورنا منٹ…

  • کشمیری آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم ہیں،حق دلاکررہیں گے،شاہ محمود قریشی

    کشمیری آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم ہیں،حق دلاکررہیں گے،شاہ محمود قریشی

    ملتان:کشمیری مذہبی آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے یکسرمحروم ہیں،حق دلاکررہیں گے، اطلاعات کےمطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گزشتہ5 ماہ سے کشمیری عوام محاصرے میں ہیں، کشمیری مذہبی آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قاسم باغ اسٹیڈیم میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت مختلف اطراف سے اسلام کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ منظم منصوبے کے تحت دہشت گردی کو مسلمانوں کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، اسلام کا مثبت تشخص اجاگر کرنا دور حاضر کا بنیادی تقاضا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں متنازع قانون مسلمانوں کے خلاف تعصب کی بدترین مثال ہے، قانون کو بھارت کی 11 ریاستوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، ہندوستان کےعوام متنازع قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ملتان میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے مظلوموں کے حقوق دلانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے

  • بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کواغواکرکے شہید کرنے لگی، سخت سردی میں بھیانک مظالم کی اطلاعات

    بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کواغواکرکے شہید کرنے لگی، سخت سردی میں بھیانک مظالم کی اطلاعات

    سری نگر:بھارتی فوج کی طرف سےکشمیری نوجوانوں کوشہید کرنے کا دعویٰ، سخت سردی میں بھیانک مظالم کی خبروں‌ نے عمران خان کوغمگین کردیا،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر کے راجوڑی ضلع میں قابض بھارتی فورسز نے 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    سری نگرسے آمدہ اطلاعات کےمطابق راجوڑی کے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن منگل کے روز شروع کیا گیا تھا جو آخری اطلاعات آنے تک جاری رہا۔ادھرمنگل کی شب اسی علاقے میں ہونے والے ایک حملے میں نائیک ساونت سندیپ رگھو ناتھ اوررائفل مین ارجن مگر نامی دو بھارتی فوجی ہلاک جبکہ درجن سے زائد زخمی بھی ہوگئے تھے

    مقبوضہ وادی میں کرفیو کے نفاذ اور لاک ڈاؤن کو 151 روز گزر گئے ہیں جس کے باعث جموں کشمیر اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں صورتحال اب بھی سنگین ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے نفاذ کے بعد سے مقبوضہ وادی میں تاحال کرفیو نافذ ہے جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہیں۔

    اسٹوڈنٹ اینڈ یوتھ فورم کے چیئرمین منظور احمد بٹ نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی محاصرے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ادھرچین نے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورت حال پرتشویش کا اظہارکردیا ہے

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف واضح ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن طور پر حل ہونا چاہئے۔

    ترجمان جينگ شوانگ نے کہا تھا کہ بھارت نے يکطرفہ طور پر انتظامی ڈويژن ميں تبديلياں کرکے چين کی خود مختاری کو چیلنج کيا ہے۔ غیر آئینی اقدامات سے چین کے علاقائی نقشے کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا تھا کہ چین بھارت کے اس اقدام کی شدید مذمت اور سخت مخالفت کرتا ہے کیونکہ مجوزہ علاقوں میں چین کا بھی کچھ حصہ شامل ہے۔