Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت پاکستانی سرحد کے ساتھ اسٹراٹیجک لوکیشنز پر نیا کھیل کھیلنے جارہا، سنسنی خیز خبر

    بھارت پاکستانی سرحد کے ساتھ اسٹراٹیجک لوکیشنز پر نیا کھیل کھیلنے جارہا، سنسنی خیز خبر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستانی سرحد کے ساتھ اسٹراٹیجک اہمیت کی حامل لوکیشنز پر88 نئے ٹرانس میٹرز لگانے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دبانے کے لئے آل انڈیا ریڈیو کے انفراسٹراکچر کو تیزی سے بڑھاتا اور ترقی دیتا جارہا ہے۔ جس کا اندازہ ان اعدادوشمار سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ 2017-18 میں آل انڈیا ریڈیو نے ملک میں 52 نئے ٹرانس میٹرز لگائے۔ 2016-17 کے دوران 49 نئے اسٹیشنز قائم کئے۔2018-19میں مزید 11سٹیشنز کا اضافہ ہوا۔ جبکہ وہ پاکستان کی سرحد کے ساتھ نئے اور جدید طاقتور ٹرانس میٹرز کی تنصیب بھی کر رہا ہے۔
    27 مارچ 2012 کوڈھاکہ کے بنگا بندھو انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں دنیا بھر سے ان شخصیات، ممالک اور اداروں کے نمائندوں کو اکٹھا کیا گیاتھا۔ جنہوں نے پاکستان کو دولخت کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس تقریب میں آل انڈیا ریڈیو کو پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوششوں کے شراکت دار ہونے کے اعتراف میں بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے سرکاری ایوارڈ دیا گیا۔
    اس وقت پاکستان سے ملحقہ بھارت کی تین ریاستوں پنجاب، راجستھان، گجرات اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں آل انڈیا ریڈیو کے 83 اسٹیشنز اور 105 ٹرانس میٹرز کام کر رہے ہیں۔یہ تعداد آل انڈیا ریڈیو کے تمام اسٹیشنز کا 17.3 اور تمام ٹرانس میٹرز کا 15.4 فیصد ہے۔ سب سے توجہ طلب پہلو یہ ہے بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دبانے ، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر پاکستانی علاقوں میں اپنا پروپیگنڈہ کرنے کے لئے مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنے سرکاری ریڈیو کے نیٹ ورک میں اضافہ اور اسے مضبوط کرنے میں مصروف ہے۔
    اس وقت مقبوضہ علاقے میں آل انڈیا ریڈیو کے 27 اسٹیشنز اور 57 ٹرانس میٹرز کام کر رہے ہیں۔ بھارت نے آل انڈیا ریڈیو کے لئے مقبوضہ جموں میں جدید DRM ٹیکنالوجی کا حامل 300 کلوواٹ کا میڈیم ویو ٹرانس میٹرنصب کیا ہے جبکہ سری نگر میں بھی 300 کلوواٹ کا میڈیم ویو کاٹرانس میٹرموجود ہے ۔ اسی طرح کارگل میں 200 کلوواٹ پاور کا میڈیم ویو ٹرانس میٹرکام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ 10 کلو واٹ کے6 ٹرانس میٹرز بھی سرگرم عمل ہیں۔جبکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں مختلف مقامات پر نئے ایف ایم ٹرانس میٹرز کی تنصیب کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔ پتنی ٹاپ کے مقام پر 10 کلوواٹ کا ایف ایم ٹرانس میٹرنصب کیا گیا۔ اسکے علاوہ نوشہرہ کے مقام پر 10 کلوواٹ کے نئے ایف ایم ٹرانس میٹرکی بھی تنصیب کی گئی ۔ اودھم پورکے مقام پر بھی 10 کلوواٹ کا نیاایف ایم ٹرانس میٹرلگایا گیا ہے جو 21جنوری سے کام کررہا ہے۔ اس وقت بھارتی پنجاب میں آل انڈیا ریڈیو کے 18 اسٹیشنز اور11 ٹرانسمیٹرزموجود ہیں۔ جن میں میڈیم ویو کے 2 اورایف ایم کے9 ٹرانس میٹرز ہیں۔ پنجاب میںمیڈیم ویوز کے سب سے طاقت ور ٹرانس میٹرز جالندھر میں نصب ہیں۔ جہاں جدید DRM ٹیکنالوجی کا حامل 300 کلوواٹ کا اور میڈیم ویو 200 کلوواٹ کا ٹرانسمیٹرلگایا گیا ہے۔ راجھستان میں 25 اسٹیشنز اور میڈیم ویو ز کے 8 ،شارٹ ویو کا ایک اور ایف ایم کے 23 ٹرانس میٹرز یعنی مجموعی طور پر 32 ٹرانس میٹرز ہیں۔
    اجمیر میں 200 کلوواٹ کا DRM ٹیکنالوجی کا حامل میڈیم ویو ٹرانس میٹراور سورت گڑھ میں بھی اس ٹیکنالوجی کا حامل 300 کلوواٹ کا ٹرانس میٹرنصب گیاہے۔ جبکہ جودھ پور میں 300 کلوواٹ کا میڈیم ویو ٹرانس میٹرکا م کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست گجرات میں سرکاری ریڈیو کے 16 اسٹیشنز اور 21 ٹرانس میٹرز کام کر رہے ہیں جن میں 6 میڈیم ویوز اور 15 ایف ایم کے ٹرانس میٹرز ہیں۔گجرات میں راج کوٹ کے مقام پر انڈیا نے سب سے طاقتور1000 کلوواٹ کا DRM ٹیکنالوجی کا حامل میڈیم ویو ٹرانس میٹرکے ساتھ ساتھ اسی ٹیکنالوجی کا حامل 300 کلوواٹ کا ایک اور ٹرانس میٹر بھی نصب کر رکھا ہے۔ یوںان انڈین ریڈیو اسٹیشنز کی ایک نمایاں تعداد کو پاکستانی علاقوں میں واضح طورپر سنا جاسکتاہے۔بھارتی پنجاب میں پاکستانی بارڈر کے ساتھ بھی آل انڈیا ریڈیو کے نئے ٹرانس میٹرز لگانے کا کام جاری ہے۔
    اس تناظرمیں امرتسر میں گرنڈہ کے مقام پر 20 کلوواٹ کا نیاایف ایم ٹرانس میٹر ایک ہزار فٹ کی بلندی کے حامل انٹینا کے ساتھ نصب کیا ہے۔جو پاکستان کے علاقوں سیالکوٹ، گجرانوالہ اور لاہور میں سنا جا سکتا ہے۔ اس ٹرانس میٹرنے 24ستمبر 2018سے کام شروع کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان بارڈر پر فزلکاکے مقام پر 20 کلو واٹ کا ایف ایم ٹرانسمیٹربھی نصب کیا گیاہے۔جو پاکستان کے علاقوں پاکپتن، حویلی لکھا، بصیر پور، دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم، کنگن پور، منچن آباد، اللہ آباد، پیال کلاں، چونیاں، پتوکی ، رینالہ خورد اور اوکاڑہ تک پہنچ رکھتا ہے۔ اسی طرح بھارت نے راجھستان میں چوتن ہل کے مقام پر بھی 20 کلو واٹ کا ایف ایم ٹرانس میٹرلگایا ۔آزاد کشمیر میں پاکستان کے4 ٹرانسمیٹرز کے مقابلے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 83ریڈیو اسٹیشن اور105 ٹرانسمیٹر کام کر رہے ہیں۔
    بھارت سرحد کے قریب کے علاقوں میں پاکستانی ایف ایم کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اس کا زیادہ ہدف نوجوان پاکستانی ہیں کیونکہ ان کے پاس موبائل سیٹ ہیں اور وہ آ سانی سے پروپیگنڈہ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

  • سال نو کے آغاز پر کتنے بچے پیدا ہوئے اور کون سا ملک سب سے آگے رہا ، اہم رپورٹ

    سال نو کے آغاز پر کتنے بچے پیدا ہوئے اور کون سا ملک سب سے آگے رہا ، اہم رپورٹ

    سال نو کے آغاز پر کتنے بچے پیدا ہوئے اور کون سا ملک سب سے آگے رہا ، اہم رپورٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف نے نئی دہائی اور نئے سال کے آغاز پر دنیا بھر میں بچوں کی پیدائش سے متعلق چند خوش آئند اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔ یونیسیف کے مطابق یکم جنوری 2020 کو دنیا بھر میں تین لاکھ 92 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئي ہے۔ ساوتھ ایشین وائرکے مطابق اس ادارے کے مطابق عالمی سطح پر نومولود بچوں کے بارے میں یہ بات افسوس ناک ہے کہ ان میں سے بہت سے کم عمری میں ہی انتقال کر جائیں گے۔

    مگر تصویر کا دوسرا اور کافی حد تک خوش کن پہلو یہ ہے کہ نومولود بچوں کے زندہ رہنے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر آج کی صورت حال تین عشرے پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر ہو چکی ہے۔ ان 30 برسوں میں ان نومولود بچوں کی تعداد میں نصف سے زائد کی کمی ہو چکی ہے، جو پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کر جاتے تھے۔ تاہم اس مثبت پیش رفت کے باوجود یہ بات بھی درست ہے کہ انہی تین دہائیوں میں نومولود بچوں کی بہبود اور ان کی بقا کے حوالے سے جو بہتری دیکھنے میں آئی ہے، وہ قدرے سست رفتار رہی ہے۔
    2018 اپنی زندگی کے پہلے ہی مہینے میں انتقال کر جانے والے نوزائیدہ بچوں کی تعداد 25 لاکھ رہی تھی۔ ان میں سے بھی ایک تہائی بچے تو اپنی زندگی کے پہلے ہی دن موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔ المیہ یہ ہے کہ ایسی لاکھوں میں سے زیادہ تر اموات کی وجوہات ایسی تھیں کہ ان بچوں کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں مگر ایسا ہو نہ سکا۔

    یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں پیدائش کے بعد پہلے ہی مہینے میں انتقال کر جانے والے بچوں کی شرح پانچ سال سے کم عمر کی بچوں کی مجموعی اموات کے 47 فیصد سے بھی زیادہ رہی تھی جبکہ یہی شرح 1990 میں 40 فیصد تھی۔
    جنوری 2020 کے دن اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے نے ماں اور نومولود بچوں کے لیے حفظان صحت اور طبی دیکھ بھال کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا ہے۔ یونیسیف کے مطابق نو مولود بچوں کی زیادہ تر اموات کی وجہ ضروری طبی آلات سے لیس تربیت یافتہ نرسوں اور مڈوائیوز کی کمی بنتی ہے۔ بھارت میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ
    دنیا بھر میں جنوری 2020 کو جتنے بچوں کی پیدائش ہوئي ہے، ان میں سے کسی ایک ملک کے طور پر سب سے زیادہ تعداد بھارت میں جنم لینے والے بچوں کی ہے ۔ بھارت اپنی آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ عالمی آبادی میں بھارتی شہریوں کا موجودہ تناسب 17.7 فیصد بنتا ہے۔

    یونیسیف کی نئے سال اور نئے عشرے کے پہلے دن دنیا بھر میں بچوں کی مجموعی پیدائش کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری کو تقریبا ساڑھے 67 ہزار بچوں کی پیدائش کے ساتھ بھارت سب سے آگے ہے، جس کے بعد 46 ہزار 300 نومولود بچوں کے ساتھ چین دوسرے اور 26 ہزار بچوں کی متوقع پیدائش کے ساتھ افریقی ملک نائجیریا تیسرے نمبر پر ہے ۔ ان تین ممالک کے بعد پاکستان اس فہرست میں تقریبا 16 ہزار 800 بچوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان کے بعد انڈونیشیا پانچویں نمبر پر ہے، جہاں آج مجموعی طور پر 13 ہزار سے زائد بچے جنم لیں گے۔ ان ممالک کے علاوہ آج یکم جنوری ہی کے دن امریکا میں تقریبا ساڑھے 10 ہزار، کانگو میں سوا 10 ہزار اور ایتھوپیا میں تقریبا ساڑھے آٹھ ہزار بچوں کی پیدائش ہوئي جبکہ امریکہ میں پیدائش کی شرح ایک صدی میں سب سے کم رہی جس کا تناسب 0.5% سے بھی کم رہا جس کی اہم وجوہات میں پیدائش کی شرح میں کمي ، شرح اموات میں اضافہ اور بین الاقوامی سطح پر ہجرت کا سلسلہ کم ہونے کو قرار دیا جارہا ہے ۔

  • تائیوان کے چیف آف جنرل اسٹاف کے  کاپٹر کو حادثہ، کئی ہلاکتیں

    تائیوان کے چیف آف جنرل اسٹاف کے کاپٹر کو حادثہ، کئی ہلاکتیں

    تائیوان کے چیف آف جنرل اسٹاف کے کاپٹر کو حادثہ، کئی ہلاکتیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کے سبب ہنگامی لینڈگ کی جس میں 13 افراد سوار تھے۔

    ہیلی کاپٹر کا رابطہ مقامی وقت 8 بج کر 22 منٹ پر ریڈار سے منقطع ہوا۔ فنی خرابی کے باعث دارالحکومت تائی پے میں ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا۔

    ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گرا جس کے چند گھنٹوں بعد تک چیف آف جنرل اسٹاف کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔فضائیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار پانچ افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • نیتن یاہو نے  پارلیمنٹ سے تحفظ کیوں طلب کیا

    نیتن یاہو نے پارلیمنٹ سے تحفظ کیوں طلب کیا

    نیتن یاہو نے پارلیمنٹ سے تحفظ طلب کر لیا
    باغی ٹی وی :اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کے بعد پارلیمنٹ سے تحفظ طلب کر لیا ہے۔اگر پارلیمنٹ اسرائیلی وزیرِ اعظم کو تحفظ دے دیتی ہے تو کرپشن کے الزامات میں ان پر مقدمات کئی ماہ تاخیر کا شکار ہو جائیں گے۔

    اسرائیلی پارلیمان نے نیتن یاہو کو تحفظ فراہم کر دیا تو ان کا کرپشن کا مقدمہ مارچ میں ہونے والے نئے انتخابات تک تاخیر کا شکار ہو جائے گا۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو امید ہے کہ وہ مارچ کے انتخابات میں اکثریت حاصل کر کے پارلیمنٹ سے خود کو مکمل تحفظ دلوا سکیں گے۔ یوں اسرائیل کے اگلے عام انتخابات نیتن یاہو پر مقدمہ چلانے یا نہ چلانے کے حق میں ریفرنڈم کی صورت اختیار کر لیں گے۔

  • پاکستان چین کو اشیائے خورو نوش  کس ذریعےسے برآمد کرے گا

    پاکستان چین کو اشیائے خورو نوش کس ذریعےسے برآمد کرے گا

    پاکستان چین کو اشیائے خورو نوش کس ذریعےسے برآمد کرے گا
    باغی ٹی وی: مشیر تجارت نے کہا ہے کہ پاکستان سے چین کیلئے اشیائے خوردونوش کی برآمدبذریعہ جہازکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے . سردی کے باعث زمینی راستے سے برآمدات ممکن نہیں ہورہی تھیں،چین ہر ہفتے پاکستان سے 60 ہزارٹن سی فوڈکی درآمدات کرےگا.، مغربی چین کو خوراک کی درآمد کیلئے چین ہر ہفتے 2پروازیں چلائے گا،

  • امریکہ نے اپنے شہریوں کو عراق سفر سے کیوں روک دیا

    امریکہ نے اپنے شہریوں کو عراق سفر سے کیوں روک دیا

    امریکہ نے اپنے شہریوں کو عراق سفر سے کیوں روک دیا

    باغی ٹی وی :امریکی اپنے شہریوں کو باور کرایا ہے کہ وہ عراق کا سفر نہ کریں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی وجہ کا تعلق دہشت گردی، اغوا کی کارروائیوں اور مسلح تنازع سے ہے اور یہ کہ عراق میں امریکیوں کو تشدد کے بڑے خطرے کا سامنا ہے۔ اس کا سبب وہاں سرگرم شدت پسند اور باغی جماعتوں کی متعدد سرگرمیاں ہیں۔

    احتیاطی طور پر بتایا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو شام میں مسلح لڑائی میں شریک ہونے کی غرض سے عراق کے راستے شام کے سفر سے گریز کی ضرورت ہے۔ اس لیے کہ وہاں انہیں اغوا کی کارروائیوں اور جان کے خطرے کے علاوہ گرفتاری، جرمانوں اور بے دخل کیے جانے کے خظرات کا بھی سامنا ہو گا۔

    اس سے قبل بدھ کی شام بغداد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں اعلان کیا گیا تھا کہ "امریکی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ پر حملے کے سبب جنرل قونصل خانے کی تمام کارروائیاں تا حکم ثانی معطل کر دی گئی ہیں.
    واضح رہے کہ بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف جاری رہا جس میں احتجاج میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،اطلاعات کے مطابق عراق میں 2 ماہ سے جاری پرتشدد احتجاج میں 400 سے زائد ہلاکتوں کے بعد بالآخر عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کو استعفیٰ دینا پڑا.لیکن اب رپورٹ یہ ہے کہ یہ ہلاکتیں اس سے بھی زیادہ ہے.

  • شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، پی ایس ایل کی کمنٹری اب ریڈیو پاکستان پر بھی ہوگی میسر

    شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، پی ایس ایل کی کمنٹری اب ریڈیو پاکستان پر بھی ہوگی میسر

    شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، پی ایس ایل کی کمنٹری اب ریڈیو پاکستان پر بھی ہوگی میسر

    باغی ٹی وی :کرکٹ اور ریڈیو کا پرانا تعلق پھر بحال ہونے جا رہا، شائقین کرکٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچز کی کمنٹری ریڈیو پاکستان پر براہ راست سن سکیں گے۔

    سپر کرکٹ میلے کے سنسنی خیز لمحات سے شائقین کو با خبر رکھنے کے لیے ریڈیو پاکستان، ایف ایم ون او ون اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان تمام میچز کی براہ راست کمنٹری کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط پر ہو گئے۔
    ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) ریڈیو پاکستان ثمینہ وقار نے اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ کرکٹ اور ریڈیو کا ساتھ پرانا ہے، کرکٹ کی واپسی ریڈیو کمنٹری کی واپسی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بار پارٹنر شپ اسلام آباد یونائیٹد سے ہوئی ہے، اگلی دفعہ کسی اور ٹیم کے ساتھ ہو گی، ہم پاکستان کے میچز کی کمنٹری کریں گے۔سابق اسپنر سعید اجمل نے پی ایس ایل میچز کی تقسیم کو ایشو نہ بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میچز کسی بھی شہر میں ہوں وہ ہے تو پاکستان۔

    انہوں نے کہا کہ میچز کہیں بھی ہوں اس پر مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ لوگ کراچی اور لاہور کی بحث سے نکلیں، سارے شہر ہی اپنے ہیں۔
    سعید اجمل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسپنرز کی کمی ہے، ٹیم میں دو سے تین نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، جنہیں گروم کرنے میں کوشاں ہوں

  • قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث بھائی کو سعودیہ نے حوالے کر دیا

    قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث بھائی کو سعودیہ نے حوالے کر دیا

    سعودی عرب نے قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث بھائی کو پاکستان کے حوالے کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ کے کیس میں‌اہم پیش رفت ، چند برس قبل اندوہ ناک طریقے سے قتل کی جانے والی پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے بھائی کو سعودی انٹرپول نے بدھ کے روز گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مظفر اقبال کو جو اپنی فیشن ماڈل بہن کے قتل میں ملوث ہونے کے سبب پاکستانی انٹرپول کو مطلوب تھا پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    پاکستانی میڈیا کے مطابق مظفر نے اپنے ایک بھائی محمد وسیم کو اکسایا تھا کہ وہ قندیل بلوچ کو قتل کر دے۔

    یاد رہے کہ جولائی 2016 میں 26 سالہ قندیل بلوچ کے بھائی محمد وسیم نے اپنی بہن کا گلا گھونٹ کر اسے موت کی نیند سلا دیا تھا۔گذشتہ برس ستمبر میں پاکستانی عدالت نے قندیل بلوچ کا قتل ثابت ہونے پر محمد وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

    مجرم نے گرفتاری کے چند روز بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ اپنے کیے پر ہر گز نادم نہیں۔ قندیل بلوچ کے قتل کی وجہ بیان کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا اسے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کی قابل اعتراض تصاویر اور وڈیوز کسی طور قابل قبول نہ تھیں لہذا اس نے تنگ آ کر قندیل کی جان لے لی۔
    قتولہ قندیل بلوچ کے دونوں بھائی عارف اور مظفر مقدمے میں نامزد تھے جو فرار ہو کر سعودی عرب چلے گئے تھے۔

    گزشتہ برس اکتوبر میں ملزم عارف کو انٹرپول کی مدد سعودی عرب سے گرفتار کر کے ملتان منتقل کیا گیا تھا اور اب دوسرے بھائی ملزم مظفراقبال کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہ

  • افغانستان میں بدترین فضائی آلودگی نے تباہی مچا دی

    افغانستان میں بدترین فضائی آلودگی نے تباہی مچا دی

    افغانستان میں بدترین فضائی آلودگی نے تباہی مچا دی

    باغی ٹی وی: افغانستان میں بدترین فضائی آلودگی کے باعث کم ازکم 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔وزارت صحت کے ایک عہدیدار فدا محمد پیکان نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان بدترین فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث ایک ہفتے میں کم ازکم 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ان کاکہنا تھاکہ فضائی آلودگی سے متاثر 8 ہزار سے زائد مریضوں میں سے اکثریت کو سانس لینے میں دشواری کاسامنا ہے ۔افغانستان کے دارالحکومت کابل کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے جو کئی دہائیوں سے خانہ جنگی کا بھی شکار ہے اور شہری سیکیورٹی کے حوالے سے خطرات میں گھرے رہتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے نیشنل انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے کابل کی میونسپل انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے تعاون سے انسداد آلودگی کی مہم شروع کردی ہے اور شہریوں کو خبردار کیا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے کاروبار کو بند کردیں۔

  • حارث رؤف آسٹریلیا میں اپنا لوہا منوا رہا

    حارث رؤف آسٹریلیا میں اپنا لوہا منوا رہا

    حارث رؤف آسٹریلیا میں اپنا لوہا منوا رہا

    باغی ٹی وی : قومی سکواڈکا حصہ نہ بننے والے حارث رؤف کی جانب سے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

    راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان تیز گیند باز نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی تھنڈرز کے خلاف تین وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح وہ اب تک ٹورنامنٹ میں 10 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔

    کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے قومی ٹیم کے کوچ و چیف سیلکٹر مصباح الحق کو مخاطب کرتے ہوئے حارث کی جانب توجہ دلائی ہے۔آسٹریلیا میں ان کی بہترین کارکردگی پر ان ایک فالوور نے خوب تبصرہ کیا