Baaghi TV

Author: +9251

  • صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے ، بہت جلد حالات بدلنے والے ہیں جام کمال

    صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے ، بہت جلد حالات بدلنے والے ہیں جام کمال

    کوئٹہ :صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے ، بہت جلد حالات بدلنے والے ہیں،اطلاعات کےمطابق وزیراعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے جبکہ حکومت کوشش کررہی ہیں روایتی انداز سے ہٹ کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوں ۔

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ورکنگ وویمن کے ہاسٹل کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کوبہتر انداز میں استعمال کرکے ترقی کی منازل طے کرنی ہے۔

    اپنے بیان میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ایسی ترقی چاہتے ہیں جو لوگوں کے فائدے میں ہو اس لئے تمام محکموں کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے اداروں میں بے شمار کمزوریاں ہیں جن پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال کا کہنا تھا کہ شہروں میں صحت مند ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سترفیصد ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔حکومت اچھی حمکت عملی کو لیکر آگے بڑھ رہی ہےجبکہ خواتین کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کررہے ہیں اور صوبے کے تمام ڈویژن میں خواتین کے ہاسٹلز بنائے جائیں گے۔

    واضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے سابق صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عامر ریاض کی ملاقات ہوئی تھی۔جام کمال خان نے کہا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے میکنزم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور صوبائی حکومت اس جانب بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

    وزیراعلی بلوچستان نے یہ بھی کہا تھا کہ صوبے کے لوگوں نے بہت مشکل دور گزارا ہے جبکہ ہمارے پاس انسانی وسائل کی بھی کمی رہی ہے لیکن ہمارے پاس وسائل کی اتنی کمی بھی نہیں جتنی کہ ہمیں وسائل کے استعمال کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

  • طالبعلم سے بدفعلی اور بلیک میلنگ کے 2 مجرموں کو 24،24سال قیدکی سزا

    طالبعلم سے بدفعلی اور بلیک میلنگ کے 2 مجرموں کو 24،24سال قیدکی سزا

    پشاور:طالبعلم سے بدفعلی اور بلیک میلنگ کے 2 مجرموں کو 24،24سال قیدکی سزا،اطلاعات کےمطابق بٹگرام کی مقامی عدالت نے طالب علم سے جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کا الزام ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو 24،24سال قید کی سزا سنادی، بدنامی کے خوف سے طالب علم نے خودکشی کرلی تھی۔

    بٹگرام کےایڈیشنل سیشن جج نے نو عمر یتیم لڑکے سے زیادتی اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو 24،24 سال کی قید کی سزاسنائی۔فیصلے میں ملزمان پر 14،14 لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ ورثاء کو دیت کی رقم دینے کا بھی حکم سنایا ہے۔

    واضح رہے کہ بٹگرام کے علاقے شانگلی بالا میں ملزمان عامر اور انس نے اسکول کے طالب علم محمد عدنان کو گذشتہ سال مارچ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تصاویر اور ویڈیو بھی بنائی تھی۔

    ملزمان یتیم طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے بلک میل بھی کررہے تھے جس پر بدنامی کے خوف سے عدنان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی تھی۔پولیس نے واقعے کے چند روز بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔

  • قومی اسمبلی کا اجلاس’جان اللہ کو دینی ہے‘ شہریارآفریدی پراپوزیشن کا طنز،شکوہ اورجواب شکوہ

    قومی اسمبلی کا اجلاس’جان اللہ کو دینی ہے‘ شہریارآفریدی پراپوزیشن کا طنز،شکوہ اورجواب شکوہ

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس’جان اللہ کو دینی ہے‘:شہریارآفریدی پراپوزیشن کا طنز،شکوہ اورجواب شکوہ،اطلاعات کےمطابق وزیرِ مملکت برائے انسداد منشیات شہر یار آفریدی کا کہنا ہے کہ انھیں وقت دیں وہ ثابت کریں گے کہ جھوٹ کس نے بولا ، جھوٹے پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے۔

    ہیروئن کیس میں رانا ثناءاللہ کی ضمانت کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کا پہلا دن وزیر مملکت شہر یار آفریدی کے لیے بہت بھاری رہا، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیر مملکت انسداد منشیات شہر یار آفریدی کو اپوزیشن کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    اپوزیشن کے اراکین نے اجلاس کے دوران بارہا اللہ کو جان دینی ہے کے حوالے سے ان کے بیان پر فقرے کسے اور انہیں جھوٹا ہونے کے طعنے دیے۔ فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے عبد الشکور نے تنقید کی جس پر شہر یار آفریدی جواب دینے اٹھے تاہم اپوزیشن نے جان اللہ کو دینی ہے اور جھوٹا جھوٹا کے فقرے کسنے شروع کر دیے۔

    پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ر ہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ شہر یار آفریدی ان کے دوست ہیں لیکن انہوں نے جان اللہ کو دینی ہے۔

    وزیر مملکت شہر یار آفریدی اپوزیشن کی تنقید پر سیخ پا ہوگئے اور کہا کہ کچھ لوگوں نے امام حسیؓن کی طرح اللہ کو جان دینا ہوتی ہے جب کہ کچھ لوگوں نے شمر اور فرعون کی طرح جان دینا ہوتی ہے،کچھ لوگوں نے اپنے بت بنائے ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے وقت دیا جائے تو اللہ کی لعنت کس پر ہوگی ثابت کروں گا اورقانون سے سب کی زبان بند کروں گا۔قومی اسمبلی میں ہونے والی اس نوک جھوک کے دوران کسی حکومتی یا اتحادی رکن نے شہر یار آفریدی کا ساتھ نہ دیا۔

  • ماہرہ خان کے ساتھ رات 10 بجے کیا ہوگیا کہ ہرکوئی حیران ؟

    ماہرہ خان کے ساتھ رات 10 بجے کیا ہوگیا کہ ہرکوئی حیران ؟

    کراچی:ماہرہ خان کے ساتھ رات 10 بجے کیا ہوگیا کہ ہرکوئی حیران ؟،اطلاعات کےمطابق بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک اور سنگ میل عبور کرلیا کیونکہ اُن کے فالوورز کی تعداد 53 لاکھ تک پہنچ گئیں۔

    ماہرہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی واحد اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ اُن کے بعد ایمن خان وہ دوسری اداکارہ ہیں جنہوں نے پچاس لاکھ کا ہندسہ عبور کیا۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر کے طور پر اعزازی کام کرنے والی ماہرہ خان کی مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کو مینشن کر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی اور مبارک باد دی۔

  • حریم شاہ اورپی ٹی آئی کا تعلق ، محبت کا شاخسانہ ، صحافی نشانہ ، عجب بہانہ ، قوم کوجواب چاہیے

    حریم شاہ اورپی ٹی آئی کا تعلق ، محبت کا شاخسانہ ، صحافی نشانہ ، عجب بہانہ ، قوم کوجواب چاہیے

    لاہور:حریم شاہ اورپی ٹی آئی کا تعلق ، محبت کا شاخسانہ ، صحافی نشانہ ، عجب بہانہ ، قوم کوجواب چاہیے،اطلاعات کےمطابق پاکستان کی ممتاز شخصیات کورسواکرنے کی سازش کرنے والے کرداروں کے منظرعام پرآنے کےبعد عوامی ردعمل بڑی تیزی سے سامنے آرہا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی آڑ میں پاکستان کی معزز اورمعروف شخصیات کو جس طرح بدنام کرنے میں‌ حریم شاہ اوراس کے آشنا نے سازشی کردار ادا کیا ہے اس پر نہ صرف صحافتی حلقوں کیطرف سے حکمران جماعت پر تنقید اورااس سازشی ٹولے کےخلاف کارروائی کا مطالبہ بڑھ گیا ہےبلکہ پاکستان کے دیگرشہری بھی اس فتنے کی سرکوبی چاہتے ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق ر کھنے والے افراد اور اہم شخصیات نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اپنے سازشی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے خلاف ایکشن لیں اوران سے پاکستان کے اہم ترین اورمعزز ترین صحافیوں اوردیگر شخصیات کےخلاف سازشوں کا حساب بھی لیں

    پاکستان کے تمام صحافتی اداروں کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ حریم شاہ جو کہ ایک بدنام زمانہ خاتون ہے اور جس کے کردار سے مزیدکردار سامنے آئے ہیں اب یہ حکومت کی ذمہ داری ہےکہ وہ ایک انکوائری کمیشن بنا کراس واقعہ کی تحقیقات کرکے اس بنارسی جوڑے کی سازشوں کے خلاف ایکشن لیں‌

  • انصاف کا رونا رونے والو ! قوم انصاف مانگتی ہے، مقتول بیٹے کے مظلوم ماں باپ بھی دم توڑ گئے

    انصاف کا رونا رونے والو ! قوم انصاف مانگتی ہے، مقتول بیٹے کے مظلوم ماں باپ بھی دم توڑ گئے

    لاہور:انصاف کا رونا رونے والو! قوم انصاف مانگتی ہے، مقتول بیٹے کے مظلوم ماں باپ بھی دم توڑ گئے،اطلاعات کےمطابق بیٹے کے قاتل کوبیگناہ قرار دینے کا غم،ماں باپ زندگی کی بازی ہارگئے۔مقتول محمد خان کے والدین تفتیشی الطاف جوتہ کے کردار پر گفتگو کررہے تھے،والد صدمے سے دم توڑگیا۔جیون ساتھی کو موت کی آغوش میں دیکھ کر بیوی بھی چل بسی۔

    یکے بعد دیگرے اموات پر ہر آنکھ اشکبار،سب انسپکٹرالطاف جوتہ آدم خور ہے جو یکے بعد دیگرے تین بے گناہ افراد کو نگل گیا۔تھانہ بہادر شاہ کے علاقہ 59/GD کے رہائشی میاں بیوی یکے بعد دیگرے دم توڑگئے۔تفصیلات کے مطابق گاؤں کا رہائشی محمد خان سماجی کارکن تھا جسے منشیات فروشوں رفیق عرف پھیکی وغیرہ نے گزشتہ ماہ دن دیہاڑے مخبری کے شبہ میں قتل کر دیا۔

    مقتول کے ورثا نے محمد خان کے قاتلوں اور مقامی پولیس کی ملی بھگت کا انکشاف کرتے ہوئے تفتیشی الطاف جوتہ پر الزام عائد کیا کہ 40 لاکھ کے عوض رفیق عرف پھیکی کو بے گناہ قرار دینے پر الطاف جوتہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    مقامی رہائشیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں تفتیشی الطاف جوتہ اور تھانہ بہادر شاہ کے خلاف ڈی،پی، اوآفس اور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس بھی نکالا۔ایس،پی انوسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین نے سب انسپکٹر الطاف جوتہ کو معطل کرتے ہوئے ورثاکو انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

    گذشتہ شب مقتول محمد خان کے والدین مقتول کے پانچ معصوم بچوں کو اپنے سامنے بٹھاکے مقدمہ میں پولیس کے کردار اور انصاف کی عدم فراہمی کا رونا رورہے تھے کہ اچانک مقتول کاوالد عیص محمد گر کر دم توڑگیا۔ جیون ساتھی کو جان کی بازی ہارتے دیکھ کر مقتول کی والدہ بھی دم توڑگئی۔

    یکے بعد دیگرے میاں بیوی کی موت سے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ دونوں میاں بیوی کے اکٹھے جنازے پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔تدفین کے موقع پر مقتول کے ورثا ڈاکٹر افضال،انوار چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ سب انسپکٹر الطاف جوتہ کو علاقہ بہادر شاہ میں آدم خور پولیس افسر قرار دیا جاتا ہے جو اپنے مالی مفادات کی خاطر منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتا ہے اور ہماری نوجوان نسل کو برباد کررہا ہے۔

    مقتول محمد خان تھانہ بہادر شاہ کو رفیق پھیکی گینگ کی منشیات فروشی اور دیگر وارداتوں بارے آگاہ کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کرتا رہتا تھا۔جسے الطاف جوتہ اور رفیق پھیکی نے باہم صلاح مشورہ سے قتل کر ڈالا اور آج آدم خور الطاف جوتہ کی وجہ سے ہمارے والدین بھی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔الطاف جوتہ ہمارے گھر کے تین افراد کو یکے بعد دیگرے نگل گیا ہے،ہمیں انصاف دیا جائے۔

  • سال نو،وادی چترال اورشہزادہ ولیم ؟ محبت بھری داستان کا ایک ایک لمحہ

    سال نو،وادی چترال اورشہزادہ ولیم ؟ محبت بھری داستان کا ایک ایک لمحہ

    لندن : سال نو،وادی چترال اورشہزادہ ولیم ؟ محبت بھری داستان کا ایک ایک لمحہ ،اطلاعات کےمطابق برطانوی شہزادہ ولیم نے سال نو پر اپنے دورہ چترال کی تصویر جاری کرکے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا۔

    برطانوی شہزادہ ولیم کی دورہ چترال کی تصویر ان کی اہلیہ کیٹ مدلٹن نے کھینچی تھی، اسی تصویر کو سوشل میڈیا پر جاری کرکے شہزادہ ولیم نے یہ پیغام دیا ہے۔

     

    شہزادی ڈیانا کے لخت جگرشہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زمین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں لیکن انسان اپنی توانائی اور رہنمائی سے مسئلے کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ارتھ شاٹ پرائز لانچ کیا جس میں ہر سال 5 افراد کو ایوارڈ دیا جائے گا۔

    شہزادہ ولیم کے مطابق 10 برسوں میں ماحولیاتی تحفظ کے 50 حل تلاش کریں گے۔ یہ ایوارڈ 2021 سے 2030 تک دنیا کے مختلف شہروں میں دیے جائیں گے۔یہ بات بھی بڑی دلچسپ ہے کہ شہزادہ ولیم پاکستان میں آئے ہوئے اپنے سفر کوبھول نہیں‌ رہےہیں

    یاد رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا 4 روزہ دورہ کیا تھا جس میں وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر حکام سے ملے تھے۔

  • بغداد میں مظاہرین کی جانب سےامریکی سفارتخانےکا گھیراؤجاری،یہ سب ایران کروا رہا ہے، امریکہ

    بغداد میں مظاہرین کی جانب سےامریکی سفارتخانےکا گھیراؤجاری،یہ سب ایران کروا رہا ہے، امریکہ

    بغداد:بغداد میں مظاہرین کی جانب سےامریکی سفارتخانےکا گھیراؤجاری،یہ سب ایران کروا رہا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پرالزام ، ادھربغداد کے امریکی سفارت خانے میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے باوجود احتجاج اور کشیدگی جاری ہے، امریکی حملے میں نشانہ بننے والی ملیشیا کے ارکان سمیت سیکڑوں افراد نے ایک بار پھر سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق گذشتہ روزعراقی ملیشیا حشد الشعبی کے ارکان اور ان کے حامیوں کی بڑی تعداد سفارت خانے کے باہر ہی خیمے لگا کر رک گئی تھی اور صبح ہوتے ہی انہوں نے پھر احتجاج شروع کیا۔مریکی فوجیوں کی جانب سے سفارت خانے کے اندر سے بھی مظاہرین کو دور رکھنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ انہیں ڈرانے کے لیے دھماکے دار آواز والے اسٹن گرینیڈ بھی پھینکے گئے ہیں۔

    امریکا کی جانب سے سفارت خانے کی حفاظت کے لیے کویت سے بلائے گئے 750 فوجی بھی پہنچ چکے ہیں۔مظاہرے میں شامل عراقی ملیشیا حشدالشعبی کے ارکان کا کہنا ہےکہ یہ احتجاج امریکا کے لیے پیغام ہے جس نے ہمارے بھائیوں کو قتل کیا، اب امریکی اڈے بھی محفوظ نہیں۔

  • سعودی عرب جہاں سردی،سردی نہیں سمجھی جاتی تھی اب برف باری اورشدید سردی سے صحرا کانپنے لگے

    سعودی عرب جہاں سردی،سردی نہیں سمجھی جاتی تھی اب برف باری اورشدید سردی سے صحرا کانپنے لگے

    ریاض :سعودی عرب جہاں سردی سردی نہیں سمجھی جاتی تھی اب برف باری اورشدید سردی سے صحرا کانپنے لگے ، اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کے بیشترشمالی علاقےاس وقت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

    سعودی عرب کے ماہرین موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں اس وقت سردی کی شدید لہر آنے والی ہے جس کے باعث کئی علاقوں کا درجہ حرارت توازن کھو بیٹھے گا اور نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا جائے گا۔

    ماہر موسمیات حسن کرانی نے توقع ظاہر کی ہے کہ ریاض، مشرقی ریجن اور وسطی ریجن میں موسم اوسط درجے کا سرد رہے گا جبکہ شمالی علاقہ جات میں سردی کی لہر شدید ہوگی۔

    شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدید لہر آئے گی جس کی وجہ سے وہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے دو تا 6 ڈگری نیچے چلا جائے گا اور برفباری بھی ہوگی ۔ماہر موسمیات کے مطابق گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ اس سے صرف شمالی علاقے ہی نہیں بلکہ وسطی اور مشرقی علاقے بھی متاثر ہوں گے۔

  • فیض احمد فیض کی نظم، ہندو یا مسلمان ، ہندوستانی مسلمانوں کوفیض بہت یاد آرہے ہیں‌

    فیض احمد فیض کی نظم، ہندو یا مسلمان ، ہندوستانی مسلمانوں کوفیض بہت یاد آرہے ہیں‌

    کانپور:فیض احمد فیض کی نظم، ہندو یا مسلمان ، ہندوستانی مسلمانوں کوفیض بہت یاد آرہے ہیں‌،اطلاعات کےمطابق ہندوستانی مسلمانوں کوبڑے عرصے بعد یہ سمجھ لگ گئی کہ واقعی ہندو متعصب اورفیض نے سچا کہاتھا.فیض احمد فیض کی نظم ہندو مخالف ہے یا نہیں ، پتہ لگانے کے لیے ایک ایک پینل تشکیل دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور یہ فیصلہ کرنے کے لئے ایک پینل تشکیل دیا ہے کہ آیا فیض احمد فیض کی لکھی ہوئی نظم ، ’ ہم دیکھیں گے لازم ہےکہ ہم بھی دیکھیں گے ‘ ہندو مخالف ہے یا نہیں۔

    یہ پینل آئی آئی ٹی کے ایک ہندو استاد کی جانب سے دائر درخواست پر تشکیل دیا گیا ہے۔درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے طلباء نے ایک احتجاج کے دوران یہ نظم پڑھی جو کہ ہندو مخالف ہے۔پینل اس بات کی بھی تحقیقات کرے گا کہ آیا طلباء نےمارچ کے دوران انتظامیہ کی جانب سے روک تھام کے لیے جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی اور سوشل میڈیا پر کوئی قابل اعتراض مواد تو شایع نہیں کیا۔

    فیض احمد فیض کی نظم’ ہم دیکھیں گے لازم ہےکہ ہم بھی دیکھیں گے‘ کی آخری سطر ’سب تخت گرائے جائیں گے،بس نام رہے گااللہ کا، ہم دیکھیں گے‘تنازع کا باعث بنی جسے بنیاد بناکر استاد نے درخواست دائر کی۔

    یہ نظم فیض نے 1979 میں فوجی آمر ضیاء الحق کے حوالے سے لکھی تھی جو پاکستان میں اس وقت کی فوجی حکمرانی کے خلاف تھی۔ آئی آئی ٹی کانپور کے طلباء نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کی حمایت میں 17 دسمبر کو کیمپس میں پرامن مارچ کیا تھا اور مارچ کے دوران طلباء نے فیض کی یہ نظم پڑھی تھی۔

    آئی آئی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر منندرا اگروال کے مطابق ویڈیو میں طلباء فیض کی نظم پڑھتےہوئے نظر آرہے ہیں جسے ہندو مخالف سمجھا جاسکتا ہے۔آئی آئی ٹی کے ایک فیکلٹی ممبر نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ طلبا ءنے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء سے اظہار یکجہتی کے دوران بھارت مخالف اور فرقہ وارانہ بیانات بھی دیےتھے

    فیض احمد فیض کی مشہورزمانہ نظم ’ہم دیکھیں گے‘ اس طرح ہے…

    ہم دیکھیں گے

    لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے

    وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے

    جو لوح ازل میں لکھا ہے

    جب ظلم و ستم کے کوہ گراں

    روئی کی طرح اڑ جائیں گے

    ہم محکوموں کے پاؤں تلے

    جب دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی

    اور اہل حکم کے سر اوپر

    جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی

    جب ارض خدا کے کعبے سے

    سب بت اٹھوائے جائیں گے

    ہم اہل صفا مردود حرم

    مسند پہ بٹھائے جائیں گے

    سب تاج اچھالے جائیں گے

    سب تخت گرائے جائیں گے

    بس نام رہے گا اللہ کا

    جو غائب بھی ہے حاضر بھی

    جو منظر بھی ہے ناظر بھی

    اٹھے گا انا الحق کا نعرہ

    جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو

    اور راج کرے گی خلق خدا

    جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو