Baaghi TV

Author: +9251

  • سال کے دوسرے روز  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی جاری

    سال کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی جاری

    سال کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی جاری

    باغی ٹی وی :سال 2020 کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی جاری ہے، 100 انڈیکس 644 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42000 کی سطح عبور کر گیا ہے۔

    جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 41400 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 371 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • "گجرات کے شہریوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری!!!”

    "گجرات کے شہریوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری!!!”

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے) گجرات میں اپنی طرز کے پہلے جدید سہولیات سے آراستہ "ایڈوانس ڈائیگناسٹک سینٹر” (نزد ساجدہ خلیل ہسپتال،سرگودھا روڈ گجرات) کا افتتاح گز شتہ روز پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی ایم ڈی محترمہ ڈاکٹر کرن خورشید نے کیا- افتتاحی تقریب میں ساجدہ خلیل ہسپتال کی سینئر ڈاکٹر عاصمہ رشیداور دیگر سٹاف سمیت دیگر کئی اہم شخصیات نے شرکت کی اور ایڈوانس ڈائیگناسٹک سینٹر میں جدید سہولیات اور باپردہ ماحول میں خواتین کا الٹراساؤنڈ لیڈی ریڈیالوجسٹ خود کیا کر یں گی گجرا ت میں پہلے الٹرا سا ونڈ سینٹر جہا ں لیڈ ی ڈاکٹر( ریڈ یا لو جسٹ ) کی زیرنگرانی خوا تیں کے الٹرا سا ونڈ کیے جانے پرگجرات کے مقا می سیاسی کارو باری ۔حلقو ں اور شہر یو ں نے خوشی و اطمینان کا اظہار کیا-

  • گجرات سمیت پنجاب بھر کے ٹرانسپورٹرز کی پیہ جام ہڑتال۔۔

    گجرات سمیت پنجاب بھر کے ٹرانسپورٹرز کی پیہ جام ہڑتال۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات سمیت پنجاب بھر کے ٹرانسپورٹرز اور مسافر بسوں ویگن ڈرائیورز نے نئے ٹریفک قوانین اور انتہا زیادہ جرمانوں کے خلاف پہیہ جام ھڑتال کردی جلالپور جٹاں گجرات لالہ موسی کھاریاں سرائے عالمگیر کنجاہ منگووال کے عوام سڑکوں پر خجل خوار جبکہ چنگ چی اور رکشہ ڈرائیور من مرضی کے کرایہ وصول کر رھے ھیں عوام الناس کا ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔

  • سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سولہ ماہ میں سولہ اقدام

    سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سولہ ماہ میں سولہ اقدام

    سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سولہ ماہ میں سولہ اقدام

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس نے اپنی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے 16 ماہ میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 16 اقدام کیے ، پہلے نمبر پر ای ٹرانسفر کا سسٹم متعارف کرایا، اب گھر بیٹھے 4 لاکھ استاد اپنے تبادلے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں.مراد راس نے کہا کہ ہم نے آفٹر نون سکول کھولے جس میں جن بچوں کو اگلی کلاس میں بیٹھے اور عمارت کی وجہ یا کسی اور وجہ سے صبح کلاس نہیں ملتی تھی وہ دوسرے پہر تعلیم حاصل کرسکتے ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نےانصاف سکول کا افتتاح کیا جس میں وہ بچے سکول جا سکیں گے جن کو سکول میسر نہیں ہے .HRMIS یعنی تمام 4 لاکھ اساتذہ کا ڈیٹا لیا ہے جو پہلےکسی بھی دور میں موجود نہیں تھا .سکول ایجوکیشن پالیسی پہلی بار بنائی گئی اوراس کے علاوہ سپورٹس سٹریٹیجی بنائی گئی،دانش سکول کو محدود پیمانے کی بجائے سب کے لیے کھول دیا گیا ہے،ٹیچر لائنسن ایکٹ متعارف کرایا گیا .پانچویں کلاس کا امتحان ختم کیا کیونکہ اس وجہ بچوں کو چیٹنگ سکھائی جارہی تھی،اردو کو ذریعہ تعلیم بنایا تاکہ بچوں کواپنی زبان میں کانسپیٹ کلیئر ہو سکیں.کتابوں کی نظر ثانی کی گئی جس میں نظریات کو نئے سرے سے مرتب کیا ہے .11 اضلاع کے اندر 110 ماڈل سکول بنائے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو معیاری تعلیم کے ادراے بھی دکھائے جاسکیں.مسنگ فیسلیٹیز کو پورا کیا گیا جس میں 2000 کلاس روم ، 1000 سائنس لیب ،400لائبریریاں اور 1000آئی ٹی لیب بنائی جائیں گی،کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت 25 اضلاع میں 2.5 ملیں درخت لگائے جائیں گے.چھٹی میں بچہ درخت لگائے گا اور آٹھویں تک اس کی حفاظت کرے گااسی طرح جو نویں میں درخت لگائے گا وہ دسویں تک اس کی دیکھ بھال کرے گا.اسی طرح سکولوں میں ریشنلائزیشن کی رہی ہے جس کا مقصد سکولوں میں ٹیچرز کی تعداد کو پورا کرنا ہے اس کی تکمیل پر تمام سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری ہو جائے گی.

  • ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال ، عوام پریشان، حکومت خاموش

    ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال ، عوام پریشان، حکومت خاموش

    ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال ، عوام پریشان، حکومت خاموش

    باغی ٹی وی :حکومت کی جانب سےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانوں میں بھاری اضافے کے خلاف پبلک ٹرانسپورٹ اینڈ گڈز الائنس نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال شروع کر دی ہے۔

    اس ضمن میں چئیرمین پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس عصمت اللہ نیازی نے کہا تھا کہ اب پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اورسندھ میں بھی پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔

    انہوں نے بتایا کہ 2 جنوری کو اے سی ، نان اے سی ، چھوٹی بڑی تمام بسیں بند ہوں گی، اس کے علاوہ ٹرک ، منی مزدا ، چھوٹے بڑے تمام ٹرالر بھی ہڑتال پر ہوں گے۔

    عصمت اللہ نیازی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ موٹروے ، ہائی وے ، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ ، جرمانوں میں اضافہ سمیت دیگر اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت کیلیے بڑھا دیا جائے گا۔
    جرمانے اور دیگر ٹیکسز سے پریشان ٹرانسپورٹرز نے جمعرات کو ملک میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ لاہور میں 12 مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    ٹرانسپورٹرز نے لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے سبزیوں اور دودھ کی سپلائی کیلئے بھی ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار کہتے ہیں کہ ہر قسم کی گاڑیوں کا پہیہ جام رکھیں گے۔ ٹرانسپورٹرز نے جرمانوں اور ٹیکسز میں اضافے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    شہر کے تمام جنرل بس اسٹینڈ اور تمام اڈوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بند ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو دوسرے شہروں میں آنے جانے کیلئے تکلیف کا سامنا ہے۔

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، حکومت نے کیا عدالت سے اہم مطالبہ

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، حکومت نے کیا عدالت سے اہم مطالبہ

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، حکومت نے کیا عدالت سے اہم مطالبہ

    باغی ٹی وی :آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی متفرق درخواست میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع بھی مانگ لیا۔
    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں نظرثانی درخواست کے بعد دو متفرق درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئیں جن میں عدالت سے حکم امتناع اور لارجر بنچ بنانے کی استدعا کی گئی۔

    نظر ثانی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آرمی چیف کی مدت کا تعین وزیراعظم کا اختیار ہے، فیصلہ میں ایگزیکٹیو کے اختیارات کو کم کر دیئے گئے، قانون میں آرمی چیف کی ٹرم کا تعین کرنا ضروری نہیں ہے۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے دائر نظر ثانی درخواست میں استدعا کی گئی کہ فیصلے میں اہم آئینی و قانونی نکات کا جائزہ نہیں لیا گیا، عدالت نے ججز توسیع کیس کے فیصلوں کو بھی مد نظر نہیں رکھا، درخواست میں کہا گیا کہ فیصلے میں ایگزیکٹیو کے اختیارات کو کم کر دیا گیا، آرمی چیف کی مدت کا تعین وزیر اعظم کا اختیار ہے، قانون میں آرمی چیف کی ٹرم کا تعین کرنا ضروری نہیں ہے۔
    اسی کیس میں حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کے لیے 5 رکنی لارجر بینچ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

    وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع طلب کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ نظرِ ثانی درخواست پر فیصلے تک 28 نومبر کے حکم پرعملدرآمد معطل کیا جائے۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 نومبر کو تحریری فیصلہ سناتے ہوئے پارلیمنٹ کو 6 ماہ کے اندر آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا۔

    سپریم کور ٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت کی جانب سے 26 دسمبر کو نظرِثانی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

  • ورکرز کی تنخواہیں نہ دینے اور استحصال کرنے والے چینلز کے ٹھکیدار مالکان کے نام ایمرا باڈی کا سخت پیغام

    ورکرز کی تنخواہیں نہ دینے اور استحصال کرنے والے چینلز کے ٹھکیدار مالکان کے نام ایمرا باڈی کا سخت پیغام

    ورکرز کی تنخواہیں نہ دینے اور استحصال کرنے والے چینلز کے ٹھکیدار مالکان کے نام ایمرا باڈی کا سخت پیغام

    باغی ٹی وی : ایمرا باڈی کے علم میں آیا ہے کہ پبلک نیوز سات ماہ سے ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی اور بقایا جات کلئیر نہیں کررہا ہے بلکہ الٹا ہمارے صحافتی ورکرز ہراساں کررہا ہے نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اگر پبلک نیوز نے اگر تمام بقایا جات کلئیر نہ کئے گے تو مالکان کے گھروں اور دفاتر کے باہر اجتجاجی مظاہرے ہونگے ایمرا باڈی ، پی ایف یو جے ، لاہور پریس کلب ، پی یو جے ، اینکا ، کے ہمراہ اجتجاج کرنے ورکرز کا حق لیکر رہے گے .

    اس کے علاوہ ایمرا باڈی نے خبردار کیا کہ اگر نیوز ون چینل کے ورکرز کی سات ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو ایمرا باڈی نیوز ون لاہور بیورو آفس سمیت اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاوس اور نیوز ون کے مالک کے گھر کے باہر تاریخی مظاہرے ہونگے جس کا ذمہ دار طاہر اے خان خود ہوگا اور جب تک تنخواہیں نہیں دی جائے گی نیوز ون کی لاہور میں کسی جگہ کوریج نہیں ہونے دینگے اور ڈی ایس این جی کو بھی روکا جائے گا ایمرا باڈی پی ایف یو جے ، پی یو جے ، لاہور پریس کلب، اینکا کے ہمراہ ایک بھرپور اجتجاج کریں
    ایمرا باڈی نے اس بات سے بھی خبردار کیا کہ ایمرا باڈی کے علم میں آیا ہے آپ نیوز مزید صحافتی ورکرز کو جبری طور پر نوکری سے نکالنا چاہا رہے ہیں اور سینکڑوں ورکرز کی تنخواہوں پر شب خون مار کر کٹوتی کرنا چاہتے ہیں ہم آپ نیوز چینل کی انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہیں وہ اپنے اس اقدام سے باز آئے اور فوری طور چھوڑ کر جانے والے اور نکالے گے ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات کلئیر کریں ورنہ ایمرا باڈی لاہور پریس کلب ، پی ایف یو جے ، پی یو جے ، اینکا مشترکہ طور پر اجتجاج کریں گی اور آپ نیوز چینل کے دفتر میں دھرنا دیکر نشریات بند کردی جائے گی

  • حسان نیازی کی عبوری ضمانت کی درخواست  کیوں خارج کر دی گئی

    حسان نیازی کی عبوری ضمانت کی درخواست کیوں خارج کر دی گئی

    وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت کی درخواست کیوں خارج کر دی گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی آئی سی حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تاخیر سے آنے پر وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔
    عدالت نے حسان نیازی کے تاخیر سے آنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا آپ وکیل ہو کر بھی تاخیر سے آ رہے ہیں، قانون سب کیلئے برابر ہے۔

    دوسری جانب میں عدالت نے 9 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 6 جنوری تک توسیع کر دی۔ ملزمان وکلا عبدالماجد، سید زین عباس، سکندر صدیق، علی جاوید ملک، اسامہ معاذ،عبدالرحمن بٹ، رانا عدیل، عمر غوری اور چوہدری مزمل کی درخواست ضمانت میں توسیع کی گئی۔

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    واضح‌رہے کہ لاہور میں پی آئی سی کے باہر وکلا کے پرتشدد احتجاج کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی بھی ساتھی وکلا کے ساتھ موجود تھے، حسان خان نیازی معروف تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے اس موقع پر دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں، حسان نیازی کی موجودگی پر مسلم لیگ ن بھی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم کا بھتیجا بھی سانحہ پی آئی سی میں ملوث ہے.

  • لیہ – محلہ حسین آباد کوٹ سلطان میں دم گھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق۔

    لیہ – محلہ حسین آباد کوٹ سلطان میں دم گھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق۔

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )محلہ حسین آباد کوٹ سلطان میں دم گھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق۔تفصیل کے مطابق بند کمرے میں گیس ہیٹر جل رہا جس میں 3افراد سو رہے تھے ، گیس لیکج کی وجہ سے 2افراد دم گھٹنے سے جانبحق اور 1 کی حالت تشویشناک۔ رسیکیو 1122کنٹرول روم میں کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے بروقت پہنچ کر 1فرد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان منتقل کر دیا۔ جانبحق احمد بخش عمر 65سال ،خلیل احمد ولد احمد بخش عمر 18 سال
    جبکہ اسماعیل ولد احمد بخش عمر 14 جسکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان منتقل کیا دیا گیا ہے۔

  • بھارتی آرمی چیف کے بیانات فالس فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ ہیں،ہم بھی تیارہیں‌ ،ترجمان دفتر خارجہ

    بھارتی آرمی چیف کے بیانات فالس فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ ہیں،ہم بھی تیارہیں‌ ،ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد:بھارتی آرمی چیف کے بیانات فالس فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ ہیں،ہم بھی تیارہیں‌ ،ترجمان دفتر خارجہ کا اعلان، پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بیانات فالس فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر حالات خراب کرنے کے حوالے سے بھارتی فوجی قیادت کے بیانات قابلِ مذمت ہیں۔

    ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے عزم اور تیاری کے بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے، بھارت کے کسی بھی جارحانہ اقدام پر سخت جواب دیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق بالاکوٹ میں بھارتی کارروائی کے نتیجے میں پاکستان کے رد عمل کو یاد رکھنا چاہیئے جب کہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان خطے میں امن اور سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں غیر انسانی لاک ڈاون کو 150 دن ہوچکے ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق معاملہ حل کرے اور سینئر کشمیری قیادت خاص طور پر چھوٹے بچوں کو رہا کیا جائے، نو لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکالا جائے۔

    ترجمان دفتر ٰخارجہ نے کہا کہ بھارتی بیانات فالس فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہیں، بھارت جھوٹے آپریشن کی بجائے اپنے اندرون مسائل پر قابو پائے۔پاکستان نے کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعائدہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کرتا رہے گا۔