Baaghi TV

Author: +9251

  • عرب ممالک کے با اثر  رہنماؤں کی فہرست جاری دوسرے نمبرپرکون شخصیت ؟

    عرب ممالک کے با اثر رہنماؤں کی فہرست جاری دوسرے نمبرپرکون شخصیت ؟

    ماسکو: عرب ممالک کے بااثررہنماؤں کی فہرست جاری دوسرے نمبرپرکون شخصیت ؟ اطلاعات کےمطابق روسی ٹی وی نے عوامی سروے کی بنیاد پر عرب کے بااثر رہنماؤں کی فہرست جاری کردی جس میں ابوظبی کے حکمران پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    رشیا ٹوڈے ٹی وی کی ر پورٹ کےمطابق خلیجی ممالک کے سال 2019 میں بااثر رہنماؤں کی فہرست میں عوامی ووٹنگ کی بنیاد پر ابو ظبی کے ولی عہد کو سرفہرست قرار دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان 97 لاکھ 40 ہزار ووٹ کے ساتھ سرفہرست رہے، پولنگ میں 14 لاکھ سے زائد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    مجموعی طور پر ابوظبی کے ولی عہد اور سربراہ 68.6 فیصد ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے، دوسرے نمبر پر اردون کے سربراہ کنگ عبداللہ رہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز تیسری پوزیشن حاصل کرسکے‘۔

    رشین ٹوڈے کی رپورٹ کےمطابق مصر کے صدر عبداللہ فتح بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ الجزائر کے صدر عبدالمجدد اور تیونس کے صدر قیس سعید بھی پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔یہ پسندیدگی رواداری، انسانیت اور فلاحی کاموں کی بنیاد اور عوام دوستی کی بنیاد پر کی گئی ہے

  • سخت ترین سردی:بھارت مسلمانوں کو بنگلہ دیش کی سرحد کی طرف دھکیلنے لگا

    سخت ترین سردی:بھارت مسلمانوں کو بنگلہ دیش کی سرحد کی طرف دھکیلنے لگا

    نئی دہلی :سخت ترین سردی میں‌ بھارت مسلمانوں بنگلہ دیش کی طرف دھکیل رہا ہے؛ بنگلادیش نے سرحد پر موبائل سروس بند کردی،اطلاعات کےمطابق بنگلادیش نے بھارت سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی وجوہات پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق بھارت اتنی سخت سردی میں مسلمانوں کودھکیل کربنگلہ دیش کی سرحد میں دھکیلنا چاہتا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مسلمان خاندان اپنے بیوی بچوں کےساتھ ننگے آسمان کے نیچے برف باری سہتے ہوئے کبھی کہاں پڑاوں ڈالتے ہیں تو کبھی کہاں پڑاوڈالتے ہیں‌،

    باغی ٹی وی کےمطابق ان حالات کے پیش نظر بنگلادیش کے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن کے ترجمان کے مطابق بھارت سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی وجوہات پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے۔

    بنگلا دیش اور بھارت کی سرحد 4 ہزار کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے، حکام کے مطابق سرحدی علاقوں میں رہنے والے صارفین موبائل انٹرنیٹ، کالنگ اور دیگر سروسز استعمال نہیں کر سکیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن کے ایک اعلیٰ افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس پابندی کے باعث تقریباً ایک کروڑ افراد متاثر ہوں گے۔

    ٹیلی کمیونیکیشن افسر کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے یہ فیصلہ بھارت میں متنازع شہریت کا قانون منظور ہونے کے باعث کیا گیا کیونکہ اس قانون کے بعد بھارت سے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی بنگلادیش کی جانب نقل مکانی کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب بنگلادیشی وزیر داخلہ اسدالزمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران بھارت سے بے دخل کیے گئے متعدد افراد کی بنگلا دیش میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔ایک طرف بھارت مسلمانوں کو سخت سردی کی ٹھنڈی راتوں میں بے گھرکرکے بے وطن کرکے سرحدوں کی طرف دھکیل رہےہیں‌تو دوسری طرف بنگلادیش کی حکومت نے منہ موڑ لیا ہے

    بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں بھارت سے بنگلا دیش داخل ہونے والے سیکڑوں افراد کو بارڈر سیکیورٹی گارڈز نے حراست میں لیا۔بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور مسلمانوں سے تعصب پر مبنی اس قانون کے خلاف احتجاج میں اب تک 27 سے زائد افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

    گذشتہ ماہ منظور کیے گئے اس قانون کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارتی پولیس مسلمانوں کویہ دھمکیاں دیتے ہوئے کہہ رہےہیں کہ اگرتم مسلمان ہی رہنا چاہتے ہو تو یا پھر پاکستان چلے جاو یا پھر بنگلہ دیش چلے ،تمھارے لیے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں ہے

    اس سے قبل نیشنل رجسٹر سٹیزن ( این آر سی) میں شہریوں کی رجسٹریشن کی آڑ میں بھارتی ریاست آسام میں 19 لاکھ سے زائد افراد کو شہریت سے محروم کیا جاچکا ہے اور ان افراد میں اکثریت بنگلا دیش سے آنے والے مسلمانوں کی ہے جو کہ بہتر روزگار کے لیے گذشتہ کئی دہائیوں سے آسام میں آباد ہیں۔

  • طیارہ سال نو کا جشن منانے والےمسافروں کا  طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

    طیارہ سال نو کا جشن منانے والےمسافروں کا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

    واشنگٹن: طیارہ سال نو کا جشن منانے والےمسافروں کا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک.اطلاعات کےمطابق امریکی ریاست کنساس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے تنیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کنساس کے جانسن کاؤنٹی ایئرپورٹ سے ایک انجن والے طیارے نے اُڑان بھری، طیارہ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    فیڈرل ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ایک انجن والا طیارہ ایم ٹو او ایس کے ایک بازو میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں حادثہ رونما ہوا۔ فائر فائٹرز نے 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد خشک کیمیائی پاؤڈر اور جھاگ کا استعمال کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

    حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہوسکی ہے، شناخت کے لیے فرانزک ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔طیارہ سال نو کا جشن منانے کے بعد اپنی منزل کی جانب جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

  • پاکستانیوں کے خلاف افغانستان میں پھرسازشیں عروج پر، ایک  پاکستانی کواغوا کرلیا گیا

    پاکستانیوں کے خلاف افغانستان میں پھرسازشیں عروج پر، ایک پاکستانی کواغوا کرلیا گیا

    کابل:پاکستانیوں کے خلاف افغانستان میں پھرسازشیں عروج پر، ایک پاکستانی کواغوا کرلیا گیا ،اطلاعات کےمطابق افغانستان میں ایک اور پاکستانی کو افغان خفیہ اہلکاروں نے اغوا کرلیا، سعید اللہ گزشتہ 10 سال سے کابل میں مقیم تھا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں‌ سعید اللہ گزشتہ 10 سال سے کابل میں کمپنی میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کررہا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سعداللہ کے پیچھے افغان خفیہ ایجنسی کے کارندے پڑے ہوئے تھے اوردھمکیاں بھی دیتے تھے

    ادھر کابل سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اللہ کو آج افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکاروں نے اغوا کیا، پاکستانی شہری سعید اللہ کو چیک پوسٹ پر روک کر اغوا کیا گیا۔افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کا پاکستانی شہریوں کے اغوا کا یہ تیسرا واقعہ ہے، پاکستانی سفارت خانے نے افغان دفتر خارجہ کے ساتھ معاملہ اٹھادیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں افغانستان میں پاکستانی طالب علم کو اغوا کرلیا گیا تھا، ڈاکٹر وقار کو خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اہلکاروں نے حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا اور پولیس مقدمہ درج کرنے سے بھی انکار کررہی تھی۔

  • اگر گیس پریشر کم ہے تو اس کی قصور وار  بھی سابق حکومتیں ہیں، وزیرا توانائی نے وجہ بتادی

    اگر گیس پریشر کم ہے تو اس کی قصور وار بھی سابق حکومتیں ہیں، وزیرا توانائی نے وجہ بتادی

    اگر گیس پریشر کم ہے تو اس کی قصور وار بھی سابق حکومتیں ہیں، وزیرا توانائی نے وجہ بتادی

    باغی ٹی وی رپورٹ :وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے گیس بحران کا ذمہ دار سابق حکومتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گیس پریشر کم ہے تو اس کی قصور وار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہیں۔
    قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا حکومت کی کارکردگی کا سوال پوچھنے والے ذرا دیکھیں اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر بیٹھنے والے شاید چھٹی پر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بات کی تھی، جسے پورا کر دیا گیا ہے۔ عمر ایوب کے جواب کے دوران اپوزیشن ارکان نے نعرہ بازی کی تو ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ٹھیک کہتے ہیں، ہم جواب دینگے تو ان کو تکلیف ہوگی اور ہم یہ تکلیف دیتے رہیں گے۔

    عمر ایوب نے کہا کہ ہم ڈیڑھ سال کے دوران 50 فیصد مزید گیس سسٹم میں لائے ہیں۔ سی این جی سٹیشنز کو اگلے ماہ تک مکمل بحال کر دیں گے۔ ملکی وسائل پر تمام صوبوں کے شہریوں کا برابر کا حق ہے۔ سندھ حکومت کا گیس کے حوالے سے موقف غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے رائٹ آف ویج نہ دے کر اپنے عوام کے ساتھ ظلم کیا۔ اب یہ اس کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔
    واضح‌رہے کہ موجودہ حکومت نے جب سے چارج سمبھالا ہے تب سے خراب معیشت کا ذمہ دار سابق حکومتوں کو ٹھہراتی آئی ہے .موجودہ حکومت کے کچھ بہتری کے اقدام بھی بہتری کی واضح‌ نشان لانے میں ناکام رہے ہیں، حکومت کے مشیر اور وزیر اس بات پر پر امید ہیں کہ یہ مسائل جلد ہو جائیں گے .

  • آتش بازی نےچڑیا گھرجلا ڈالا، تمام بندرہلاک، ہنگامی صورت حال کا اعلان کردیا گیا

    آتش بازی نےچڑیا گھرجلا ڈالا، تمام بندرہلاک، ہنگامی صورت حال کا اعلان کردیا گیا

    برلن:آتش بازی نےچڑیا گھرجلا ڈالا، تمام بندرہلاک، ہنگامی صورت حال کا اعلان کردیا گیا ، خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں تمام بندرزندہ جل گئے۔اطلاعات کےمطابق کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ سال نو کی شب کیرے فلیڈ میں پیش آیا جہاں تاریخی چڑیا گھر کا بندروں کے لیے مختص حصہ مکمل طور پر جل گیا۔

    جرمن پولیس کا کہنا ہےکہ خوفناک آتشزدگی کے باعث وہاں موجود تمام بندر زندہ جھلس کر ہلاک ہو گئے،ہلاک ہونے والے بندروں میں ایک 48 سالہ سلور بلیک گوریلا بھی شامل ہے جب کہ درجنوں پرندے بھی شعلوں کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہوگئے۔

    چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں صرف 2 بندروں کی ریسکیو کیا گیا ہے تاہم وہ بھی جھلسے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔پولیس، مقامی میڈیا اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سال نو کے جشن کے دوران آتش بازی کے نتیجے میں کچھ آتشی مواد بندروں والے حصے میں گرنے سے 2 ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلے حصے کو جلا ڈالا۔

  • سی این جی گاڑیاں‌ رکھنے والوں کے لیے سخت سردی میں گرم خوشخبری

    سی این جی گاڑیاں‌ رکھنے والوں کے لیے سخت سردی میں گرم خوشخبری

    کراچی: سی این جی گاڑیاں‌ رکھنے والوں کے لیے سخت سردی میں گرم خوشخبری،اطلاعات کےمطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی ایسوسی ایشن کو فلنگ اسٹیشن کھولنے کی اجازت دے دی۔

    ذرائع کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن اور ایس ایس جی سی حکام کے درمیان گیس بندش کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورتحال اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

    ایس ایس جی سی حکام نے سی این جی ایسوسی ایشن کو 8 گھنٹے اسٹیشن کھولنے کی اجازت دی، جس کے تحت کراچی اور سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کل یعنی جمعرات کی شب 10 بجے سے آئندہ 8 گھنٹے یعنی جمعے کی صبح 6 بجے تک صارفین کو سی این جی فراہم کریں گے۔

    ادھرادارے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’ایس ایس جی سی حکام نے سندھ بھر کے تمام اسٹیشن بروز جمعرات بتاریخ 2 جنوری رات دس بجے سے تین جنوری کی صبح 6 بجے تک کھولنے کی اجازت دی’۔ اعلامیے کے مطابق جمعے کو 6 بجے بند ہونے کے بعد سی این جی اتوار 5 جنوری 8 بجے سے آئندہ 12 گھنٹے تک تمام اسٹیشنز پر دستیاب ہوگی۔

  • وزیراعظم کا ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

    وزیراعظم کا ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

    وزیراعظم کا ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم

    باغی ٹی وی وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خورودونوش میں ملاوٹ پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملاوٹ کے جرم کے مرتکب عناصر کے وزیراعظم کا ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن کا حکم
    دیا ہے۔

    ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملاوٹ میں ملوث عناصر محض چند سکوں کے عوض عوام کی زندگیوں اور صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ایسے عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے۔

    اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، وفاقی سیکرٹریز، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور سندھ کے چیف سیکرٹریز و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وفاقی حکومت میں رائج “درست دام”اپلیکیشن کے نظام کو صوبوں کے بڑے شہروں میں متعارف کرانے میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو گوشت، مصالحوں، دالوں و دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاؤن پر بریفنگ دی گئی۔
    چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ نے اجلاس کو بتایا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے وفاقی دارالحکومت کی طرز پر “درست دام”اپلیکیشن جنوری کے پہلے ہفتے میں پشاور، مردان اور ایبٹ آباد میں شروع کر دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے صوبے بھر سے 2,122 نمونے اکٹھے کیے گئے ہیں۔ حکومت کی جدید لیبارٹریز اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹرئیل ریسرچ کے ذریعے چیک کرایا گیا ہے۔

    چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ نے اجلاس کو بتایا کہ حاصل ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق دودھ میں شہری علاقوں میں 44.2 فیصد پانی کی ملاوٹ جبکہ دیہی علاقوں میں 50.5 فیصد ملاوٹ پائی گئی۔
    ادھر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے واضح طور پر کہا کہ ٹیکس بیس کو وسعت دینے کے لیے عوام اور فریقین سے مؤثر رابطے کیے جائیں۔چیئرمین ایف بی آر نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو بتایا کہ پہلی ششماہی میں 21 لاکھ 68 ہزار ٹیکس ریٹرنز داخل ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جنوری 2020 کے آخر تک مزید چھ لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع ہوسکتی ہیں۔

  • مارگلہ کی پہاڑیوں میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی

    مارگلہ کی پہاڑیوں میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی

    مارگلہ کی پہاڑیوں میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی

    باغی ٹی وی : داروالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں بدھ کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی، اسلام آباد انتظامیہ بروقت اطلاع ملنے کے باوجود آگ پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔

    اسلام آباد کی پہچان سمجھے جانے والے اس پہاڑی سلسلے میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہ آسکی ہے.محکمہ ماحولیات، وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) اور پولیس کو آگ لگنے کے حوالے سے بر وقت اطلاع دی گئی تھی، تاہم آگ پر قابو نہ پایا جا سکا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ کوہسار اور تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس آگ بجانے کے معاملے پر حدود و کے تنازعہ میں الجھ گئی ہے اور کسی بھی ایک تھانے کا عملہ جائے وقوعہ پر نہیں پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے حکام نے بھی ابتدا میں آگ لگنے کے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔محکمہ ماحولیات آگ بھانے میں مصروف ہے تاہم ابھی تک ان پر قابو پانے میں ناکام ہیں.

  • مشیر خزانہ  نے مزید کتنے سیل پوائنٹ  ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا

    مشیر خزانہ نے مزید کتنے سیل پوائنٹ ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا

    مشیر خزانہ نے مزید کتنے سیل پوائنٹ ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر کے 20 ہزار پوائنٹ آف سیل کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے۔

    انہوں نے یہ ہدایت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دورے کے موقع پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بات چیت کے دوران دی۔ انہوں نے ٹیکس وصولیوں میں بہتری پر ایف بی آر حکام اورعملے کی تعریف بھی کی۔
    مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے دورے کے دوران ٹیکس وصولیوں کے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    مشیر خزانہ نے حکام سے کہا کہ ایف بی آر اور تاجروں کے مابین معاہدے پرعملدرآمد کرکے ٹیکس بیس بڑھائی جائے۔ انہوں ںے ہدایت کی کہ ٹیکس ری فنڈ کی فوری اور مکمل ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

    ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے واضح طور پر کہا کہ ٹیکس بیس کو وسعت دینے کے لیے عوام اور فریقین سے مؤثر رابطے کیے جائیں۔چیئرمین ایف بی آر نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو بتایا کہ پہلی ششماہی میں 21 لاکھ 68 ہزار ٹیکس ریٹرنز داخل ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جنوری 2020 کے آخر تک مزید چھ لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع ہوسکتی ہیں۔

    شبر زیدی نے دوران بریفنگ کہا کہ انکم ٹیکس کی مد میں 21 فیصد، سیلز ٹیکس کی مد میں 34 فیصد اور ایف ای ڈی کی مد میں 25.6 فیصد زائد وصولیاں ہوئی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے کی جانے والی کاوش کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈومیسٹک ٹیکسز کی مد میں 934.5 ارب کے مقابلے میں 1172 ارب کی وصولیاں کی گئی ہیں۔